Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 25 January 2018

انڈونیشیا میں قید ذوالفقار کی رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار پاکستانی شہری ذوالفقار کی رہائی کے لئے تمام کوششیں کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار اور موت کی سزا پانے والے پاکستانی قیدی ذوالفقار کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ 2004 میں انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کو منشیات اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے موت کی سزا سنا دی گئی تھی تاہم پاکستانی شہری کو جگر سرطان ہونے کا انکشاف ہوا جس پر پاکستان نے اپنے شہری کے علاج کے لئے خطیررقم بھی دی اور اب بھی اس کا علاج مفت ہورہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انڈونیشیا میں پھانسی کی سزا پانے والا بے گناہ پاکستانی شہری کینسر کا شکار

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے شہری کی رہائی کے لئے ہرممکن کوشش کررہا ہے اور پاکستان کا سفارتخانہ و دفترخارجہ انڈونیشین حکام کے سے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان ہر فورم پر اس معاملے کو اٹھارہا ہے، کل انڈونیشیا کے صدر بھی پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ہماری کوشش کے کہ انہیں بھی اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انڈونیشیا میں قید بے گناہ پاکستانی شہری کی سزائے موت کی تیاری مکمل

 

The post انڈونیشیا میں قید ذوالفقار کی رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2n98jfi

No comments:
Write comments