Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 26 January 2018

پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے سینٹ میں اپنے تحریری جواب میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بشمول جموں وکشمیرتنازعے کا حل چاہتا ہے، بھارتی وزیرخارجہ کے 2015 کے دورہ پاکستان میں اتفاق ہوا تھا کہ دوطرفہ بات چیت شروع کی جائے ، بدقسمتی ہے کہ  ہمارے دوستانہ تعلقات کا جواب بھارت سے نہیں دیا گیا، پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں جب کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج کی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، 2018 میں بھارتی افواج نے 170 سے زیادہ بارلائن آف کنٹرول اورورکنگ باوٴنڈری کی خلاف ورزی کی، بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باوٴنڈری پر جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا دی ہے اورصرف 24 دنوں میں 11 شہری شہید اور 48 زخمی ہوئے۔

The post پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DKCcMH

No comments:
Write comments