Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 25 January 2018

پیر حمید الدین سیالوی سے شہباز شریف کی ملاقات، احتجاج کی کال واپس

سرگودھا: پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی نے وزیر اعلیی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد احتجاج کی کال واپس لے لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا میں پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی، ملاقات میں شہباز شریف نے احتراماً پیر حمیدالدین سیالوی کے گھٹنے بھی چھوئے۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے احتجاج کے حوالے سے پیرسیال کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایک ہفتے میں شریعت نافذ نہ ہوئی تو پنجاب بند کردیں گے، پیرسیالوی

پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر پیر سیال نے احتجاج کی کال مسترد کردی ہے، ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے عقیدے کا لازمی جزو ہے جب کہ پیرسیالوی کی مشاورت سے 6 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو ان سے معاملات پر گفتگو کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رانا ثنا اللہ کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا

واضح رہے کہ پیر حمیدالدین سیالوی نے حکومت کو ملک میں نفاذ شریعت کے لیے 7 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس دوران نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا۔

The post پیر حمید الدین سیالوی سے شہباز شریف کی ملاقات، احتجاج کی کال واپس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DC7lm6

No comments:
Write comments