لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور واقعے کے مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور واقعے کے مرکزی ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈی جی فرانزک لیب اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران کو نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعے کی تحقیق کرنے والی جے آئی ٹی ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق انکشافات پر مکمل تحقیقات کرے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل کیس کا فیصلہ 7 روزمیں سنانے کا حکم
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں اینکر پرسن نے انکشاف کیا تھا کہ عمران کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹس ہیں اور ان میں سے اکثر غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس ہیں۔ اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے اینکر کو ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔
The post زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GeDgGR
No comments:
Write comments