Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday 30 January 2018

چیف جسٹس نے عاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کوہاٹ میں جاں بحق ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ میں مردان میں زیادتی کا شکار ہونے والی ننھی اسما قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کوہاٹ میں شادی سے انکار پر قتل ہونے والی عاصمہ کیس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی کےاور آرپی او سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رشتے سے انکار پرطالبہ کو قتل کرنیوالا ملزم بیرون ملک فرار

سماعت کے دوران چیف جسٹس نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوہاٹ میں بچی کو قتل کرکے بندہ بھاگ گیا، کے پی کے پولیس کیا کررہی ہے؟ لوگوں کو ہراساں کررہی ہے۔  خیبر پختونخوا میں تحقیقات کا کوئی میکنزم نہیں، بتایا جائے کہ ملزم بیرون ملک کیسے فرار ہوا؟ کے  پی کے پولیس میں صلاحیت نہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کیا ملزم کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے؟

اس خبرکوبھی پڑھیں: عاصمہ قتل کیس؛ ملزم کا بھائی گرفتار

واضح رہے کہ تین روز قبل میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو تحریک انصاف کے ضلعی صدرآفتاب عالم کے بھتیجے مجاہد آفریدی نے شادی سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھااور سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔

The post چیف جسٹس نے عاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rM4IIO

No comments:
Write comments