Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday 31 August 2018

کیا پی ٹی وی واقعی غیر سیاسی ہو گیا ہے؟

وزیرِ اطلاعات فواد چودھری کے پاکستان ٹیلی ویژن میں سیاسی سنسرشپ ختم کرنے کے اعلان کے بعد خبرنامہ میں اپوزیشن کے خبریں نشر ہوئی ہیں۔ بی بی سی یہ جاننے کی کوشش کہ کیا ادراتی پالسیی تبدیل ہوئی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MJptPk

الیکشن کمیشن: بیرون ملک مقیم پاکستانی اب ووٹ ڈال سکتے ہییں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق وہ سمندر پار پاکستانی جن کا تعلق ان حلقوں سے ہے جہاں ضمنی انتخاب منعقد ہونا ہے مورخہ 14 اکتوبر کو انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wyve7H

شاہ محمود قریشی: ’پاکستان مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے‘

پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے یکطرفہ انحراف پر ایران کے اصولی موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ کسی بھی اعلیٰ غیر ملکی وفد کا پہلا دورہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2N6qd0p

کراچی: پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قاتلوں کو سزائے موت

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔ دونوں ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2POoZFA

پاکپتن ڈی پی او کے تبادلے کا معاملہ، خاور مانیکا آج ہی عدالت میں طلب

سپریم کورٹ نے پاک پتن کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے تبادلے کے معاملے میں وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور وزیر اعلی پنجاب کے مبینہ ’بھائی‘ احسن جمیل گجر کو آج ہی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NzxuTx

Thursday 30 August 2018

بچوں کے خلاف جرائم: رواں سال 2300 سے زائد واقعات، 57 بچوں کا ریپ کے بعد قتل

پاکستان میں اس سال کے پہلے چھ ماہ میں بچوں کے خلاف اغوا، تشدد اور ریپ سمیت مختلف جرائم کے 2300 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2opGm31

سکھ آئی ڈی پی: ’ہمارا شناختی کارڈ ہی ہمارے لیے مسئلہ ہے‘

فرقہ وارانہ فسادات سے تنگ آ کر جگجیت کور کے خاندان کو خیبر پختونخوا کے علاقے پاڑہ چنار میں اپنا سب کچھ چھوڑ کر ننکانہ صاحب آنا پڑا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wvJf6N

دھمکیوں اور خطرات کے سبب پیغبرِ اسلام کے خاکوں کا مقابلہ منسوخ

نیدرلینڈز کے قانون ساز گیرٹ وائلڈر نے قتل کی دھمکیوں اور خطرات کے سبب پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد حکومت نے تحریک لیبک سے احتجاجی لانگ مارچ ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PSiYYz

پاکستان میں ہندو خواتین سکھ بننے پر مجبور

پاکستان میں ہندو برادری کی کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے تحفظ کے لیے معاشرے میں سکھ بن کر رہنا پڑتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NBe6pn

صدارتی انتخابات میں تین امیدوار میدان میں، تحریک انصاف کا پلڑا بھاری

پاکستان میں عام انتحابات کے بعد اب صدارتی انتخابات کا مرحلہ جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں منسقم حزب اختلاف کی جانب سے دو امیدوار میدان میں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2N5712Y

’حکومت بول رہی ہے کوئی سٹیج پر کامیڈی نہیں۔۔۔‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2N3Ug8W

Wednesday 29 August 2018

اقلیتی آئی ڈی پیز، پاکستان کے گمنام مہاجرین

پاکستانی ریاست سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتی کہ ملک میں ایسے شورش زدہ علاقوں میں تنازع یا جنگ کے حالات ہیں اور اس کی وجہ سےملک میں ہونے والی اندرونِ ملک ہجرت کے تصور کو بھی نہیں مانا جاتا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PhWGy6

پاور سیکٹر کے گردشی قرضے 11 کھرب سے زائد

پاکستان میں پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں کا حجم گیارہ کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ حکومت نے گردشی قرضوں کی وجوہات کا تعین کرتے ہوئے مسئلہ کا حل تجویز کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wqOgh7

تحریک لبیک کا لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خاکوں کے مقابلوں کے اعلان کے خلاف لاہور سے اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کیا جا رہا ہے جس کی قیادت تحریک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PhK9uC

پاکستان میں تمام میڈیا کی نگرانی کے لیے ایک نیا ادارہ

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملک میں اخبارات اور الیکڑانک میڈیا کے نگران اداروں کو ختم کر کے ایک نئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NtD7me

پاکستان میں تمام میڈیا کی نگرانی کے لیے ایک نیا ادارہ

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملک میں اخبارات اور الیکڑانک میڈیا کے نگران اداروں کو ختم کر کے ایک نئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ok0rrv

پاکستان میں تمام میڈیا کی نگرانی کے لیے ایک نیا ادارہ

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملک میں اخبارات اور الیکڑانک میڈیا کے نگران اداروں کو ختم کر کے ایک نئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2omnu5a

’ہیلی کاپٹر پچاس روپے کلو'

وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا دفاع پیش کرنا سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا باعث بن گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LGKIfC

سپریم کورٹ نے زرداری کو دس سال کے اثاثوں کی فہرست جمع کروانے کا حکم دیا ہے

سپریم کورٹ نے قومی مفاہمتی آرڈیننس کے مقدمے میں آصف زرداری کی طرف سے جائیداد سے متعلق جمع کروائے گئے بیان حلفی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اُنھیں گذشتہ دس سال کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کراونے کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2C67iPg

Tuesday 28 August 2018

2018 میں پاکستان میں جبری گمشدگیوں میں اضافہ

جبری گمشدگیوں کے بارے میں قائم کمیشن کے اعداد و شمار اور وائس وار مسنگ پرسنز کے مطابق حالیہ برس میں پاکستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wCRYnh

’جبری گمشدگیوں کو سیاسی رنگ دیا گیا‘

جبری طور پر گمشدہ افراد سے متعلق بنائے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کے معاملے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے ۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PfiTNy

شاہ محمود قریشی کی نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ سے بات: ’گستاخانہ خاکوں سے نفرت اور عدم برداشت پھیلے گا‘

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیدرلینڈز میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلے کرنے کے معاملے پر نیدرلینڈز کے ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ’نفرت اور عدم برداشت‘ پھیلے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Nu9b9u

دوستووسکی اور خلیفہ ہارون رشید

کبھی اپنے حکمرانوں کے سادگی کے دعوے اور غریبوں میں گھل مل جانے کی خواہش سے ڈر لگتا ہے کہ پہلے ان غریبوں سے بھی پوچھ لیں کہ وہ آپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں: محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BWpri7

دؤاد ابراہیم سے تعلق کا الزام، برطانیہ میں گرفتار پاکستانی تاجر کے ریمانڈ میں توسیع

لندن کی عدالت نے داؤد ابراہیم سے تعلق کے الزام میں گرفتار کراچی کے کاروباری شخص جابر صدیق موتی کے ریمانڈ میں چار ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ اُنھیں چند روز قبل ایف بی آئی کی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MZWmqy

گستاخانہ خاکے: پاکستان وزیرخارجہ کا او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو خط

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اجلاس طلب کرنے کے لیے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو ایک خط لکھا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BWXYgo

’تربیلا ڈیم: پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں چالیس فیصد کمی‘

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے سینیٹ کو بتایا کہ ہائیڈرو گرافک سروے سنہ 2017 کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40.58 فیصد کمی ہو گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BVnBOC

بنی گالہ تک وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کا کتنا خرچ؟

وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wkF3Xw

Monday 27 August 2018

دولے شاہ کے چوہے

یقین مانیے سب بدل گیا ہے۔ اب دولے شاہ کے نہیں بلکہ مفادات کے چوہے ہر جگہ موجود ہیں اور یہ مفادات کے چوہے قابل ہمدردی ہیں کیونکہ یہ بے بس ہیں: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PeTZO5

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں پرانے کون ہیں اور نیا کیا ہے؟

پنجاب کی نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری تو ہو گئی لیکن اس کے اراکین کی تعداد اور اس میں موجود چہرے گذشتہ ادوار کے مقابلے میں زیادہ مختلف نہیں، تاہم اس میں چند نمایاں تبدیلیاں ضرور آئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NplPqn

خواتین، اقلیتوں کی نمائندگی کے بغیر بلوچستان کی گیارہ رکنی کابینہ تشکیل

بلوچستان میں پہلے مرحلے میں 11 اراکین مشتمل صوبائی کابینہ تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔ کابینہ کی اکثریت قبائلی عمائدین پر مشتمل ہے لیکن کابینہ میں خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی نہیں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LxhVd2

اعتزاز احسن پر سب سے بڑا اعتراض پاناما کیس کے دوران نواز شریف کے خلاف دیے گئے بیانات تھے: حاصل بزنجو

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار چوہدری اعتزاز احسن کی حمایت کرنے پر مسلم لیگ ن کو سب سے بڑا اعتراض اعتزاز احسن کی طرف سے پاناما کیس کے دوران نواز شریف کے خلاف دیے گئے بیانات تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2oe77Y9

گستاخانہ خاکے کے خلاف پہلے تمام مسلم دنیا کو اکھٹا ہونا ہوگا: عمران خان

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں مسلمانوں کے پیغمبر محمد کے ’گستاخانہ‘ خاکوں کے مقابلے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا لیکن اس سے پہلے مسلمانوں کی تنظیم او آئی سی متحرک ہو اور مشترکہ طور پر دو ٹوک موقف اختیار کرے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MSjFlV

اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں گندگی کے ڈھیر

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں ملک میں صفائی کی مہم کی بات بھی کی تھی۔ شہری مقامات، بلخصوص بنی گالہ سے جڑے لیک ویو پارک میں گندگی کی حالت تشویشناک ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wfP3RW

آصف زرداری اور فریال تالپور منی لانڈرنگ کسی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی اکاونٹس میں مبینہ طور پر 35 ارب روپے کی منتقلی سے متعلق دائر مقدمے میں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NphtPN

صدارتی انتخاب: ’ن لیگ کو دیکھنا ہو گا کہ عمران کا امیدوار سوٹ کرتا ہے یا اعتزاز احسن‘

پاکستان میں صدر کے عہدے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے عارف علوی کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wuz95k

Sunday 26 August 2018

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو کیا مشکلات ہیں؟

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے تاہم جماعت کے تمام ممبران کو خوش رکھنا اور ان کو ایک ہی پیج پر اکھٹا رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MTNJxy

میرانشاہ میں دھرنا ختم لیکن ’ذمہ داران کے کورٹ مارشل کی شرط پر تنازع‘

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں مبینہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کے خلاف دھرنے کو حکومت اور مقامی افراد کے درمیان مذاکرات کے بعد ختم کرنے کے اعلان کے کچھ دیر بعد تسلیم کیے جانے مطالبات پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Nqvv3C

گذشتہ ہفتے کا پاکستان: نئی حکومت کا قیام، عید کی خوشیاں اور احتجاج

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2weFGSx

اف یہ چاچے مامے تائی وغیرہ!

آج مجھے وہ تمام شادیاں یاد آ رہی ہیں جن میں شرکت کا احسان کرنے والے دور اور قریب کے بزرگ ماضی کے وہ تمام قصے اور قضیے نکال نکال کے لے آتے ہیں جن کا شادی کی تقریب سے دور دور کا لینا دینا نہیں ہوتا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2P4M3yU

Saturday 25 August 2018

بادشاہ کے سر پہ سینگ !

چونکہ انقلاب، راتوں رات آتے ہیں اور تحریکِ انصاف ایک انقلابی تحریک ہے اس لیے راتوں رات سبھوں کو معلوم ہو گیا کہ مذہب انسان کا ذاتی معاملہ ہے اور عبادت کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LsvH0C

امیر محمد خان جوگیزئی بلوچستان کے گورنر نامزد،’نیب کی کلیئرنس تک حلف نہیں اٹھائیں گے‘

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلوچستان کے گورنر نامزد کیے جانے والے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا کہنا ہے کہ وہ نیب کی جانب سے بدعنوانی کے ایک کیس میں کلیئرنس ملنے تک عہدے کا حلف نہیں اٹھائیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wlufZt

میرانشاہ میں دھرنا، ’ذمہ دار افسران کا کورٹ مارشل کیا جائے‘

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی افراد جمعہ کو مبینہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کے خلاف میرانشاہ بازار میں دھرنا دیا ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PCPUEf

کل جماعتی کانفرنس میں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اصولی اتفاق، ’باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا‘

پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ کُل جماعتی کانفرنس میں اپوزیشن نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اصولی اتفاق کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے آج رات تک وقت کا مانگا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wbPhcT

’جماعتِ اسلامی گریبان میں جھانکے ورنہ انجام قریب ہے‘

جماعت اسلامی کو سيد مودودی کی مکمل سياسی جدوجہد کی طرف لوٹنا پڑے گا اور فکری ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہو شيار رہنا پڑے گا ورنہ خاکسار تحريک اور جماعت اسلامی کے انجام ميں فاصلہ چند بالشت کا رہ گيا ہے۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2waZgPy

Friday 24 August 2018

صوابدیدی فنڈز ختم، ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت، وزیر اعظم اور اراکین قومی اسمبلی کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیے گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LoBswj

Thursday 23 August 2018

’پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو سب سے زیادہ توجہ کا مستحق ہے‘

برطانوی نژاد پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایوا زوبیک گذشتہ کئی مہینوں سے سیاحت کی غرض سے پاکستان میں ہیں۔ وہ پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو دور کرنا چاہتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2w95YFP

عمران اور پومپیو کے درمیان فون کال: امریکہ اپنے بیان پر قائم

امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ امریکہ عمران خان اور مائیک پومپیو کے درمیان فون کال کے بعد امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان پر قائم ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LpeIMV

قومی رنگوں میں ملبوس گوری پاکستان میں کیا کر رہی تھی؟

جشنِ آزادی پر پاکستانی پرچم اوڑهے پولینڈ کی شہری ایوا زوبیک پاکستانی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز رہیں۔ وہ یہاں کس لیے آئی تھیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MwaVCz

وزیر اعظم عمران خان کی کیرالہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر انڈین ریاست کیرالہ میں آنے والے سیلاب پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے اور امداد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BHCbcw

عمران خان کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے ’خان میٹر‘

’ہم ہمارے حکمرانوں کو ایوانوں میں لے تو آتے ہیں لیکن آج تک ہم نے یاد نہیں رکھا کہ وہ کون سے وعدے کر کے ایوان میں آئے تھے۔‘ ایک پاکستانی نے اس دلیل کے ساتھ ’خان میٹر‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wnDRSB

شاہ محمود قریشی: ’انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور امید ہے کہ ہم یہ مقدمہ جیت لیں گے‘

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ جیت لے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2P1jd2p

تندوری چکن پشاور سے دہلی کیسے پہنچا؟

پشاور کے موتی محل ہوٹل میں تقریباً سو برس پہلے بننے والا تندوری چکن آج برصغیر سمیت پوری دنیا میں کھایا جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OWQCeA

پشاور کے تندوری چکن کا دہلی تک کا سفر

پشاور کے موتی محل ہوٹل کی بنیاد 1920 کی دہائی میں پشاور کے گورا بازار میں رکھی گئی تھی اور جہاں پر پہلی بار تندوری چکن متعارف کروایا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PBiPsu

Wednesday 22 August 2018

نیوٹریشن سروے: حکومت کی توجہ حل سے زیادہ تشخیص تک محدود

پاکستان میں ان دنوں تیسرا نیوٹریشن سروے کیا جا رہا ہے جس میں ضلعی سطح پر ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کے علاوہ پینے کے پانی کے معیار کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PwGxpR

Tuesday 21 August 2018

پینٹر سے گلوکاری کا سفر

میر پور خاص سے تعلق رکھنے والے پینٹر محمد عارف کی سوشل میڈیا پر اس وقت دھوم مچ گئی جب ان کی دیواروں پر رنگ کرتے ہوئے گنگنانے کی ویڈیو فیس بک پر جاری کی گئی۔ اس ویڈیوں کو 50 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OV8S80

’مذاکرات سے تنازعات کا حل اور باہمی تجارت برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری کا آسان نسخہ ‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے انڈیا اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالنا ہو گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PrUBR4

آر ٹی ایس کے معاملے پر تحقیقات کے حوالے سے عید کے بعد غور کیا جائے گا: فواد چوہدری

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابی نتائج کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، لیکن اس نظام کی ناکامی کی تحقیقات کا فی الحال آغاز ہی نہیں ہوسکا ہے اور نو منتخب حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ عید کے بعد کریں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wflY8k

ہوا میں معلق قربانی کا جانور

پاکستان کا شہر کراچی جہاں قربانی کے جانور گھروں کی چھتوں پر بھی پالے جاتے ہیں۔ عید کے موقع پر انھیں کرین کے ذریعے گھروں کی چھتوں سے کیسے اتارا جاتا ہے۔ دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PrnFZi

Monday 20 August 2018

بلوچستان بنام جناب وزیراعظم پاکستان

جناب وزیراعظم صاحب بلوچستان پر ایک جملے سے آ گے بہت کچھ کرنا ہو گا۔ کسی بےضرر کو نہیں بااختیار کو اقتدار سونپنا ہو گا۔ آج آمروں کے ادوار سے ہٹ کر صحیح معنوں میں جمہوریت پسندوں کو آگے لانا ہو گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2nSFaF9

عمران کی کابینہ میں تبدیلی کا عنصر ناپید

تبدیلی کے نعرے کے ساتھ وجود میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت میں سولہ وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل کابینہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OSj94R

'پی ٹی آئی کے بنائے گئے قوانین سالوں بعد بھی نافذ نہ ہو سکے'

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وہ کرپشن کو روکنے کے لیے وہ خیبر پختونخوا میں متعارف کرایا گیا 'وسل بلور ایکٹ' کو پورے پاکستان میں نافذ کریں لیکن وہ ابھی تک اس صوبے میں بھی نافذ نہیں ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vY0OMM

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا عہدے سے استعفیٰ، احسان مانی نئے چئیرمین نامزد

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور پاکستان سپر لیگ شروع کرانے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نے احسان مانی کو بورڈ کا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OMIpt8

نواز شریف، مریم نواز کی سزا معطلی کی درخواستوں کا فیصلہ موخر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جولائی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کی معطلی کی درخواستوں کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2nQdWiv

نواز شریف، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے اڈیالہ جیل میں مقید سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی سزا کی معطلی پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vYp8xU

ٹیکس نیٹ: جو پہلے نہیں بڑھ سکا اب کیسے بڑھے گا؟

ٹیکس نیٹ میں اضافے کا جو کام ڈھائی دہائیوں میں نہیں ہو سکا، وہ اب کیوں کر ہو سکے گا۔ بہت سوں کو امید ہے کہ ایسا ممکن ہے کیونکہ عمران خان کی سیاسی مجبوریاں سابق حکمرانوں کی نسبت کم ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2La8PmC

پاکستان کی خارجہ پالیسی دفتر خارجہ ہی میں بنے گی: شاہ محمود قریشی

نومنتخب وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دفترِ خارجہ ہی میں بنے گی، تاہم دنیا بھر میں یہ رواج ہے کہ آپ نیشنل سکیورٹی کے اداروں سے 'ان پٹ' لیتے ہیں اور وہ اہم ہوتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BowsIi

Sunday 19 August 2018

پاکستان کی نئی وفاقی کابینہ کے 16 وزیروں نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر پاکستان ممنون حسین نے 16رکنی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2nTLFr7

وزیرِاعظم عمران خان کا قوم سے خطاب: ٹیکس دیں، آپ کے پیسوں کی حفاظت میں خود کروں گا

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں ملک کے معاشی حالات میں بہتری اور سرکاری اخراجات میں کمی کے علاوہ ٹیکس اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PjVdbv

یا اللہ یہی شادی کامیاب کر دے!

کل کا تو نہیں معلوم مگر آج ہر پیمانہ بظاہر عمران خان کے حق میں ہے۔ ماضی کی نسبت فوجی قیادت اور نوزائیدہ حکومت ایک پیج پر ہیں اور اعلیٰ عدلیہ اور نومولود حکومت کے مابین اختیاراتی حد بندی پر کوئی غلط فہمی بھی نہیں۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MZzdBn

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2nRXvC5

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کون؟

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے عثمان احمد خان بزدار کو وزیرِ اعلٰی کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے کے ساتھ ہی مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کے بارے میں منفی خبریں آنا شروع ہوئیں تو وزیراعظم عمران خان کو مداخلت کرنا پڑی۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ONamRx

وزیراعلیٰ پنجاب: اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل شروع، حمزہ شہباز اور عثمان بزدار مدمقابل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی آج اتوار کو صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کر رہی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف عثمان بزدار مدمقابل ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2N3qaiU

Saturday 18 August 2018

’قیامت سے قیادت تک‘

عمران خان حلف اٹھانے کی تقریب کے دوران ایک عجیب ’فروئیڈین‘ سے دباؤ کا شکار نظر آئے۔ جن دو مقامات پہ وہ لڑکھڑائے وہ ایسے سادہ مقامات نہیں تھے کہ انھیں نظر انداز کر دیا جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2N2krtH

نوجوت سنگھ سدھو کا جنرل باجوہ سے بغل گیر ہونا متنازع رخ کیوں اختیار کر گیا

انڈین کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان کی آمد پر سب ٹھیک تھا لیکن اسلام آباد کے ایوان صدر میں منقعدہ تقریب حلف برداری میں شرکت اور جنرل باجوہ سے بغل گیر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vVpQvT

15 وزرا اور پانچ مشیروں پر مبنی 20 رکنی کابینہ کی منظوری، وزیر داخلہ کا اعلان نہیں کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 15 وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظور دے دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2nMqCqz

نئے پاکستان کے نئے وزیرِ اعظم عمران خان کو درپیش پہلے سو دن کے چیلنجز

نئے پاکستان کے سپورٹرز میں تو ولولہ ہے ہی لیکن عمران کے نقاد بھی نظریں لگائے بیٹھے ہیں کہ پاکستان کو بدلنے کا نعرہ لگانے والے اب ملک میں کیسی تبدیلی لے کر آتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Bo9yB3

جام کمال 39 ووٹ لے کر بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ منتخب

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے جام کمال 39 ووٹ لے کر بلوچستان کے 16ویں وزیرِ اعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OHjs2n

Friday 17 August 2018

عمران خان کی بطور وزیرِ اعظم حلف برداری کچھ دیر بعد

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر پاکستان کے 22 ویں وزیرِ اعظم بن جائیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2L2UCHT

عمران خان: ’عوام کی توقعات کا پہاڑ سر کرنا اگلا ہدف ہونا چاہیے‘

وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آ کر بدلتے ہیں یا نہیں اس کے لیے زیادہ انتظار شاید نہ کرنا پڑے اور حکومت کے ہنی مون پیریڈ میں ہی اس کے اشارے مل جائیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KZjMHu

’اب برداشت کی قوت کچھ کم سی ہوگئی ہے‘

امریکی کامیڈی ٹی وی پروگرام 'دا ڈیلی شو' میں عمران خان کو ڈونلڈ ٹرمپ جیسا قرار دینے پر عمران خان کے حامیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم صحافی ضرار کھوڑوکا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں برداشت کی قوت کچھ کم سی ہوگئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vPcZLG

’عمران خان کے چاہنے والوں کے لیے اِس قسم کا کوئی بھی مذاق برا لگے گا‘

امریکی کامیڈی شو میں پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسا قرار دینے پر یہ سوال اٹھا کہ کیا پاکستانی اپنے پسندیدہ رہنماؤں کے بارے میں کسی بھی قسم کا مذاق یا تنقید سننے کے روادار نہیں ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2L19oiz

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کو نامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے سردار عثمان بزدار کو نامزد کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 19 اگست کو ہوگا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BhcmQ4

’یہیں سے ملے گی وزارت یہیں سے سٹیٹس بحال ہوگا‘

آج قومی اسمبلی کی کارفروائی دیکھ کر مستقبل کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ آنے والے دنوں میں حکمراں جماعت کو حزب مخالف جماعتوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wc6sKv

’راؤ انوار کو سہولیات فراہم کرنے پر خاموش نہیں رہیں گے‘

کراچی کے مضافات میں ایک پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد بننے والے جرگے کے مشران نے کہا ہے کہ اگر راؤ انوار کو مزید سہولت فراہم کی گئی تو اس کے ردِ عمل کی ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2L0PzI0

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے آصف زرداری کے ’وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے‘

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اومنی گروپ کیس میں آصف علی زرداری سمیت مفرور ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PjOnTE

عمران خان کا سیاسی سفر: ’مجھے وزیر اعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں‘

کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران خان خاص طور پر پاکستانی نوجوان نسل کے ہیرو تھے۔ لیکن سیاست میں قدم رکھتے ہی عمران خان کے ستارے بدلے اور انھیں وہ پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ عادی ہو چکے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Bh9dA3

Thursday 16 August 2018

پاکستان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب آج، عمران خان اور شہباز شریف مدمقابل، پیپلزپارٹی حصہ نہیں لے گی

قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف پر عددی برتری حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ شبہاز شریف کو ووٹ نہیں دے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MTe1Nh

کراچی کے مندر میں غریب بچوں کا سکول اور نعت خواں ٹیچر

کراچی کی ایک کچی آبادی میں واقع باگڑی کمیونٹی کے مندر میں غیر رسمی سکول قائم کیا گیا ہے، جس میں سو سے زائد ایسے بچے زیر تعلیم ہیں جو بھیک مانگتے تھے یا سڑکوں پر مختلف اشیا فروخت کرتے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vWY4zl

کراچی: صبح میں سکول، شام میں مندر

باگڑی برادری کے مندر میں پڑھنے والے غریب ہندو بستی کے بچے ہیں اور پڑھانے والی ٹیچر ایک نعت خواں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KWFdJ3

’جنگ نہ ہونے دیں گے، ہم جنگ نہ ہونے دیں گے‘

نظم بھارتی وزیراعظم کی تھی لیکن اسے پڑھ پاکستانی وزیراعظم رہے تھے۔ 'جنگ نہ ہونے دیں گے، ہم جنگ نہ ہونے دیں گے'۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OIPL0D

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پرویز الہٰی سپیکر منتخب

پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں نعرہ بازی اور ہنگامہ آرائی کے دوران ہونے والے سپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما پرویز الٰہی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KXhEzS

ایون فیلڈ کیس: التوا مانگنے پر نیب کو 10 ہزار روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر التوا مانگنے پر قومی احتساب بیورو کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OA1f6A

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ’بھائیوں کو شیعہ ہونے کی سزا ملی‘

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار اور ایک شیعہ نوجوان کے بھائیوں نے کہا ہے کہ پولیس کی نوکری اور شیعہ مسلک کی وجہ سے ان کے بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KXIR5q

Wednesday 15 August 2018

’پنجاب کے وزیرِ اعٰلی سے وزیرِاعظم بھی خوف محسوس کرتا ہے‘

حالیہ انتخابات کے بعد صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت بنانے کے عمل میں ناکام نظر آ رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف ممکنہ طور پر عددی برتری حاصل کرنی میں کامیاب ہو جائے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MhGz6F

’عمران خان پاکستان کے ٹرمپ‘، امریکی کامیڈین کے شو پر تنازع

امریکی کامیڈین ٹریور نوح کے ٹی وی شو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ کہنے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OFCeaf

نیا نیب، پرانا ہیرا

نیب ایک طاقتور ادارہ ہے لیکن آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ ہر صبح خبر سپریم کورٹ کی چل رہی ہوتی ہے۔ ہمارا میڈیا نیب کو خاص لفٹ ہی نہیں کروا رہا تو جسٹس صاحب نے سوچا ہو گا کہ کوئی ایسا کام کر جاؤ کہ امر ہو جاؤ: محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2P6BT1k

جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے نمائندے چوہدری نثار نے شامل کروائے تھے: چیف جسٹس

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی میں فوج کے خفیہ اداروں کے نمائندے عدالت نے نہیں بلکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شامل کروائے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Oz6mUP

سوشل میڈیا پر عمران علی شاہ کے تھپڑ کی گونج

پاکستان تحریک انصاف کے صوبہ سندھ سے رکن پارلیان ڈاکٹر عمران علی شاہ کا ایک شخص کو پیٹتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوتے ہی پارٹی نے انھیں شوکاز نوٹس تھما دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OEQ1y2

’سر پہلے اپنا شناختی کارڈ تو دکھائیں‘

پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اور متحدہ حزبِ اختلاف کے سید خورشید شاہ سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے ایوان کے اندر موجود اراکین اسمبلی سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان کی نشستوں پر جاتے رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Mu3zif

نواز شریف: دھاندلی زدہ الیکشن کو پوری طرح بےنقاب کریں

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے مطابق احتساب عدالت میں ہونے والی ملاقات میں ان کے بھائی اور جماعت کے قائد محمد نواز شریف نے پیغام دیا ہے کہ دھاندلی زدہ الکیشن کو پوری طرح بےنقاب کیا جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MjJKuQ

قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری

پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان بدھ کو نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کر رہے ہیں اور سپیکر کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کے درمیان مقابلہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2w8808k

Tuesday 14 August 2018

پاکستان کا 71ویں یوم آزادی: تصاویر اور سوشل میڈیا پر

پاکستان کا 71ویں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی یہ موضوع ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں کئی لوگ نیک خواہشات اور خوشی کے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MpjONu

یومِ آزادی: پرچم لگائیں اور ساتھ ہی پودے بھی!

اس برس یومِ آزادی کی مناسبت سے منائے جانے والے جشن کو ایک نیا رخ دیا گیا ہے اور پرچموں کے ساتھ ساتھ پودے لگانے کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OySd9U

Monday 13 August 2018

کیسا ہو گا نیا پاکستان

عمران خان اس نئے پاکستان کے نئے ووٹر کو جو ان کی طاقت ہے ایک اچھا اور کارآمد شہری کیسے بنائیں گے، یہ نئے پاکستان میں ان کی سب سے بڑی آزمائش ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vJi0W7

پی آئی اے، کیکی چیلنج اور نیب

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے جب ایک کیکی چیلنج کی ویڈیو اپنے انداز میں پیش کی گئی تو پاکستانی چینلز پر ذرائع کے حوالے سے خبریں چلنا شروع ہوئیں کہ چیئرمین نیب نے اس کا نوٹس لیا ہے، لیکن آخر ایسا ہوا کیوں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MHsOua

کوئٹہ: کوئلے کی کان میں پھنسے 13 میں سے آٹھ کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی ایک کان میں پھنسے 13 کان کنوں میں سے آٹھ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Ml2XLP

’او بھائی جلدی کرو تصویر کھینچو‘

الیکشن کے بعد قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت سے پہلے ایوان میں پہنچے حزبِ مخالف کے رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں موجود رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2P66V9s

پاناما جی آئی ٹی: ’ خفیہ اداروں کے افسران محض تڑکا لگانے کے لیے شامل تھے‘

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک مقدمے کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پاناما لیکس کی جی آئی ٹی میں فوج کے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلیجنس کے افسران کو محض ’تڑکا‘ لگانے کے لیے شامل کیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OwPz4x

Sunday 12 August 2018

ایسی اپوزیشن اللہ سب کو دے

اب جو اتحاد ہوا ہے وہ لڑائی کے بعد یاد آنے والا مُکا ہے۔ یعنی جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لیے سڑک پر بھی آتے رہیں گے اور ’دھاندلی کی پیداوار‘ اسمبلیوں میں بھی نئی حکومت کو ٹف ٹائم دیتے رہیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KJbzH7

مسلم لیگ ن کے نام سے ’ن‘ نکال دیں تو کیا ہو گا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نام میں سے لفظ نون حذف کرنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن میں اگر ن نہ ہو پھر کیا ہو گا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KIJj7G

Saturday 11 August 2018

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے رونما ہونے والے اہم واقعات کی تصاویری جھلکیاں

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2nBVsCp

حکیم جی چٹنی!

رونا اس بات کا ہے کہ نہ بچے چھیڑنے سے باز آئیں گے اور نہ ’حکیم جی 'چھڑنے سے۔ ویسے یہ صورتحال نہ ہی آئے تو بہتر ہے۔ 'حکیم جی 'کی بھی کرکری ہو گی اور محلے کی ناک بھی کٹ کے وہ جا گرے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vZDPjn

پی آئی اے کے آڈٹ میں سات ارب روپے غائب ہو گئے

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے چیف فائنینشل آفیسر کو سات ارب روپے کی رقم کے حساب کتاب نہ ہونے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MegUfe

گلگت میں پولیس چوکی پر حملہ اور بلوچستان میں چینی انجینیئرز کی بس پر ’خودکش حملہ‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدت پسندی کے ایک واقعے میں چینی انجینیئرز کی بس کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ شمالی علاقے گلگت بلتستان میں شدت پسند حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KKQsnV

Friday 10 August 2018

6200 میٹر کی بلندی سے روسی کوہ پیما کے ریسکیو کی کہانی

حال ہی میں دو روسی کوہ پیماؤں کو بالتورو ٹریک پر لاٹوک ون نامی چوٹی سر کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔ ایک کو بچا لیا گیا مگر دوسرا کوہ پیما خوش قسمت نہیں تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OpHNcY

2018 کے انتخابی نتائج: ’بس اپنے کام سے کام رکھو‘

بی بی سی نے 25 جولائی کے عام انتخابات میں دو پریزائڈنگ افسروں کی رائے لی تو معلوم ہوا کہ دونوں کے مطابق اس روز آر ٹی ایس نظام بخوبی کام کر رہا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MvMHo2

2018 کے انتخابی نتائج: ’بس اپنے کام سے کام رکھو‘

بی بی سی نے 25 جولائی کے عام انتخابات میں دو پریزائڈنگ افسروں کی رائے لی تو معلوم ہوا کہ دونوں کے مطابق اس روز آر ٹی ایس نظام بخوبی کام کر رہا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Ool7JW

شانگلہ: خواتین کی ووٹنگ کی کم شرح پر انتخابات کالعدم

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 میں خواتین کے دس فیصد سے کم ووٹ کاسٹ ہونے پر اس حلقے میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vApvhT

پاکستانی خواتین کو عمران خان سے کیا امیدیں ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حال ہی میں خواتین کے حوالے سے چند متنازع بیانات دیے ہیں۔ ہم نے چار پاکستانی خواتین سے پوچھا کہ ان کی عمران خان سے کیا امیدیں ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vzNhe1

13 اگست کو حکومت سازی کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا گیا جس میں نو منتخب اراکینِ قومی اسمبلی حلف لیں گے اور اس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KITxES

Thursday 9 August 2018

6200 میٹر بلندی پر روسی کوہ پیما کے ریسکیو کی کہانی: ’صرف دو گھنٹے کے فرق سے دوست کھو دیا‘

دونوں فیصلہ کر چکے تھے کہ لاٹوک ون پر ایسا موسم نہیں کہ اُسے سر کیا جا سکے لہٰذا نیچے اُترا جائے، اُنھیں ہیلی کاپٹر نظر بھی آیا لیکن اُنھوں نے خود نیچے اُترنا مناسب سمجھا لاِیکن اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vTdxiQ

پوسٹ مارٹم سے پتہ چلے گا کہ آیا بچی پر جنسی بھی تشدد ہوا تھا

مردان کے ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے پشاور میں بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کی دو ٹیمیں گزشتہ دو دنوں سے پانچ سالہ بچی کے قتل کے کیس پر کام کر رہی ہے اور اس واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2noKxvv

پاکستانی طالبہ کے لیے پہلا عاصمہ جہانگیر سکالرشپ

برطانوی ہائی کمشنر نے جمعرات کو پہلا عاصمہ جہانگیر سکالر شپ ایک طالبہ ثنا گل کو دیا ہے جس کے تحت وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KKpkW2

’جس کے گھر چوری ہوئی، وہ پوچھنے آیا ہی نہیں‘

حالیہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما یہ الزام لگاتے ہیں، کہ اس انتخابات میں سب سے زیادہ دھاندلی ان کے ساتھ ہوئی ہے اور ان کے مینڈیٹ پر بقول ان کے ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2M8qrnY

شہباز شریف: حلف اٹھانے کے بعد پہلا مطالبہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا ہو گا

پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے ارکان قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد پہلا مطالبہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا کریں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2AXtKcK

کیا خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان عمران خان کا پہلا انتخاب تھے؟

مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے عمران خان کی پہلی ترجیح سابق وزیر تعلیم عاطف خان ہی تھے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نہیں چاہتے تھے کہ عاطف خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد ہوں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vv1Hfz

اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج: عدلیہ مخالف نعرے بازی پر دہشت گردی کا مقدمہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے بدھ کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران عدلیہ مخالف نعرے لگانے پر متعدد افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Op5iTj

پاکستان میں سینسرشپ: ’اتنی سختی ہے کہ بات کرنا مشکل ہے‘

پاکستان میں صحافیوں کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے شروع ہونے والی سینسرشِپ اب سیلف سینسرشپ میں تبدیل ہو گئی ہے اور اس کا سلسلہ اب سیاسی شخصیات کے انٹرویوز تک پہنچ چکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vLKgq8

Wednesday 8 August 2018

کچن ود آمنہ: ’گھر بیٹھے اتنا کماتی ہوں جتنا لوگ باہر جا کر بھی نہیں کما پاتے‘

لاہور کی آمنہ ریاض نے جب اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ یوٹیوب پر اپنے چینل ’کچن ود آمنہ‘ کے ذریعے کرنا شروع کیا تو انھیں نہیں معلوم تھا کہ ان کی اس کاوش کو اتنی پذیرائی ملے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2AVZtLg

'تقریباً لاکھ خواتین نے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا'

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں خواتین سے متعلق کمیشن نے ملک میں حالیہ انتخابات کے ضمن میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں مجموعی طورپر خواتین کی ووٹ ڈالنے کی شرح قدرے بہتر رہی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Mto37n

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان نامزد

پاکستان تحریک انصاف نے سوات سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر محمود خان کو صوبہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ONRqTL

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل

پاکستان کی وزارت داخلہ نے ملک کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OmdKTk

باجوہ ان کنٹرول

مجھے یقین ہے کہ بلیٹن باجوہ صاحب کے احکامات پر نہیں بنا، نہ ہیڈ لائن کسی کرنل نے لکھوائیں۔ یہ صرف مثبت سوچ کا نتیجہ ہے۔ایک پیج پر رہنا ہے تو اسی مثبت سوچ کو اپنانا ہو گا ورنہ نہ صفحہ رہے گا نہ کتاب: محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2nm2CdA

اسلام آباد کے ایف-9 پارک میں لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کے چاروں ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس نے شہر کے ایف نائن پارک میں ایک خاتون کو اجتماعی طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2McSbqM

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل

سپریم کورٹ نے ملک کے متوقع وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کروانے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MaNjTf

Tuesday 7 August 2018

’سانحہ کوئٹہ میں وکلا کی کریم ہلاک ہوئی جس سے ایسا خلا پیدا ہوا جو آج تک پورا نہیں ہوا‘

آٹھ اگست 2016 کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے کو دو سال ہو گئے ہیں تاہم وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس سانحے میں وکلا کی ’کریم‘ ہلاک ہوئی جس کے باعث ایک ایسا خلا پیدا ہوا جو آج تک پورا نہیں ہوا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Okm0Dd

’گرل ود دی گرین پاسپورٹ‘ کا دنیا گھومنے کا جنون

دنیا دیکھنے کا شوق یقیناً سب کو ہوتا ہے، لیکن جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہو ان کے لیے یہ کرنا قدرے مشکل ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MsSryM

’الیکشن دھاندلی‘: متحدہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج آج

پاکستان میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر پانچ جماعتیں آج یعنی بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vsthKq

تین حلقوں سے عمران کی کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن، دو کا روک لیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں اور عمران خان کے پانچ میں سے تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vMFTvf

سپریم کورٹ نے راحیل شریف کے این او سی کا معاملہ آنے والی حکومت کے سپرد کر دیا

پاکستان کے سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی بیرون ملک ملازمت کا معاملہ نئی آنے والی حکومت کو بھجوا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملہ کو دیکھیں اور عدالت کو اس بارے میں آگاہ کریں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vLO2zU

’کیا رپورٹر یا اینکر قانون سے بالاتر ہیں‘

سوشل میڈیا پر جیو نیوز کے رپورٹر کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد پر شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vqNgsJ

Monday 6 August 2018

پہلی شیدی رکنِ اسمبلی: بلاول بھٹو نے ہمیں ایسے دریافت کیا جیسے کولمبس نے امریکہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کی اسمبلی میں پہلی بار ایک ایسی خاتون حلف لیں گی، جس کا تعلق سیاہ فام غلاموں کے خاندان سے ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ngLDcP

پہلی شیدی رکنِ اسمبلی: ’میرا خواب ہے کہ شیدی پکارا جانا قابلِ عزت ہو‘

سندھ اسمبلی میں تنزیلہ شیدی یہ خواب لیکر داخل ہوں گی کہ آئندہ ان کی آنے والی نسلوں کے لیے شیدی لفظ قابل توہین نہیں بلکہ قابل عزت و احترام سمجھا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vHaWbL

پاکستان کی نئی حکومت کو درپیش خارجہ، معاشی اور داخلی مسائل کیا ہوں گے؟

بی بی سی کے پروگرام سیربین نے ماہرین سے بات کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پاکستان تحریک انصاف اور ممکنہ وزیر اعظم عمران خان کو درپیش خارجہ، معاشی اور داخلی مسائل کیا ہوں گے اور ان سے کیسے نمٹا جائے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ni4hB9

’یہ سوال گلگت بلتستان کی حکومت سے کیا جا رہا ہے‘

گلگت بلتستان کے علاقے تانگیر داریل اور چلاس ماضی میں شدت پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے سبب خبروں میں رہے ہیں، لیکن طویل عرصے سے یہاں خاموشی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LVodIx

عمران خان وزارت عظمیٰ کے لیے باضابطہ طور پر نامزد

اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو متفقہ طور پر پارلیمانی رہنما مقرر کر لیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LWrh7s

بلوچستان: اسٹیمبلشمنٹ کے ایما پر انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے: جام کمال

بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور وزراتِ اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار جام کمال نے انتخابات میں اسٹیمبلشمنٹ کے ایما پر اکثریت حاصل کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پارٹی کو ذاتی جاگیر بنانے کی ذہنیت سے بیزار ہو گئی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vjE9tI

Sunday 5 August 2018

پی ٹی ایم ارکان کا پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ ذاتی تھا۔ منظور پشتین

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ اُن کے بعض ارکان کا پارلیمانی سیاست میں جانے کا فیصلہ ذاتی تھا اور اُن کے ساتھ اس فیصلے میں نہ پہلے پی ٹی ایم شریک تھی اور نہ اب ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Mibcoz

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں حکومت سازی کے لیے کوشیشیں، سیاسی جماعتوں کا اتحاد اور یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر نظر آئیں۔ گذشتہ ہفتے کی چند نمائندہ تصاویر۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ObOu1W

اس والی دھاندلی کا کیا کریں؟

پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران کتنے اخراجات ہوئے؟ فی الحال ٹھوس اعداد و شمار مرتب نہیں ہوئے مگر شماریاتی ماہرین کا اندازہ ہے کہ امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم پر تقریباً تین سے چار کھرب روپے خرچ کیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LWqKSI

گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں سکولوں کو جلانے کے بعد جج کی گاڑی پر حملہ

گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر تانگیر میں حکام کے مطابق حملہ آوروں نے سیشن جج ملک عنایت الرحمٰن کی گاڑی پر حملہ کیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vjAGLN

Saturday 4 August 2018

محکمہ جنگلات حاضر ہو!

محکمہ جنگلات کو لائن حاضر کیجیے اور شجر کاری میں ان کے ساتھ کھڑے رہیے۔ اگلے سال ان سے اس سال کی شجر کاری کا حساب لیجیے یہ آ پ کا جمہوری حق ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KuNXpI

Friday 3 August 2018

آر ٹی ایس کی تحقیقات سینیٹ کو کرنے دی جائے: رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے لیے ذمہ دار ٹھیرائے جانے والے تکنیکی نظام یعنی آر ٹی ایس کے بارے میں تحقیقات سینیٹ کو کرنے دی جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2n8aG1p

جسٹس شوکت عزیز صدیقی: ’مجھے اور میرے خاندان کی زندگی کو خطرہ بڑھ گیا ہے‘

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے اظہار وجوہ کا نوٹس ملنے کے بعد اُنھیں اور اُن کی فیملی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2n87TWh

گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں متعدد سکولوں پر شدت پسندوں کے حملے

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کے حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مختلف علاقوں میں سکولوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2O6MUhW

Thursday 2 August 2018

بلوچستان اسمبلی میں ہزارہ برادری کے نو منتخب رکن ’غیر پاکستانی‘ قرار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے نومنتخب رکن احمد علی کہزاد کو غیر پاکستانی قرار دیا گیا ہے۔ وہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی قوم پرست جماعت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KmQx15

مستونگ دھماکے کے بمبار کی شناخت کیسے ہوئی؟

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو کس طرح گذشتہ ماہ مستونگ میں انتخابی جلسے کے دوران ہونے والے دھماکے کے بمبار شخص کی شناخت کرنے میں کامیابی ملی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2n9JgrX

انتخابی نتائج مسترد، لیکن ’مضبوط اپوزیشن‘ بنانے پر اتفاق

پاکستان میں حالیہ عام انتخابات کے بعد سامنے آنے والے سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے ایوان میں جانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2n4mySj

Wednesday 1 August 2018

طلال چوہدری کو توہین عدالت پر بینچ برخاست ہونے تک سزا، پانچ سال کے لیے نااہل

سپریم کورٹ نے داخلہ امور کے سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب پایا ہے اور ان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OC2rY7

پہلے کیلاش ایم پی اے: عمران خان نے ہمیں ایک الگ شناخت دی ہے

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر زادہ کیلاش قبیلے کے پہلے فرد ہیں جو اسمبلی کے آنے والے اجلاس میں بحثیت ایم پی اے حلف لینگے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2M7Zm0b

'کیلاش قبیلے کو اکثر اوقات شیڈول کاسٹ میں شمار کیا جاتا ہے'

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں کیلاش برادری سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پر نامزد کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LK2yDk

شکور شاد: بھٹو کا جیالا، بلاول کا باغی

کراچی کے حلقے 246 میں پی پی پی کے بلاول بھٹو کو شکست دیکر لیاری کا قلعہ فتح کرنے والے شکور شاد کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت نہ ہوتی تو لیاری 2008 کے انتخابات میں ہی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں سے نکل چکا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2O3f90N

پاکستان میں روسی کوہ پیما: میں نے اپنے ساتھی کو بہت پکارا، مگر وہ نہ ملا

روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف 7145 میٹر بلند لاٹوک ون سر کرنے نکلے تھے، لیکن مہم کے دوران اُن کے پاس خوراک ختم ہوگئی اور وہ برفانی طوفان میں پھنس گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2n1hyxG

لاہور میں سیفما کا دفتر مقفل، ’آزادی رائے پر قدغن کے خلاف بولنے پر دبایا جا رہا ہے‘

لاہور میں جنوبی ایشیا میں میڈیا کی آزادی کے لیے سرگرم غیر سرکاری تنظیم سیفما کے شادمان میں واقع دفتر کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی جانب سے مقفل کر دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2AwnuZf

پاکستان الیکشن 2018: کیا نئی پارلیمان میں فرینڈلی اپوزیشن یا ایک منقسم حزب اختلاف کا امکان زیادہ؟

پاکستان میں 25 جولائی کے انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والی سیاسی جماعتیں کسی متحدہ اپوزیشن محاز یا لائحہ عمل پر اب تک متفق ہوتی دکھائی نہیں دی رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vmNOPq

سپریم کورٹ راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لے گی

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LGBogq

آئی ایس آئی پر الزام، جسٹس شوکت صدیقی کو اظہار وجوہ کا نوٹس

سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی پر عدالتی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LRSjfn