Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 February 2018

آرمی چیف سے ترک اور ایرانی سفیر کی الگ الگ ملاقات

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی اور ترک سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے لیے ترکی کے نئے سفیر اسہان مصطفیٰ اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے  غیر معمولی برادرانہ تعلقات  کو روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا گیا جب کہ  ترک سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جاپانی وزیر خارجہ کا اعتراف

بعدازاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ایران بارڈر منیجمنٹ پر بات چیت کی گئی۔

The post آرمی چیف سے ترک اور ایرانی سفیر کی الگ الگ ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cez4Ut

No comments:
Write comments