Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday 31 May 2019

کیا عمران خان نے ٹیکس دینے والوں کے حوالے سے غلط اعداد و شمار بتائے ہیں؟

ماہرین وزیرِاعظم کے اس بیان سے متفق نہیں ہیں کہ صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں بہت سے بلواسطہ ٹیکس بھی بلاواسطہ ٹیکسز کی آڑ میں اکھٹے کیے جاتے ہیں جو ہر پاکستانی ادا کرتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WtG0v9

عید کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے لیے سانپ کی کھال سے تیار کردہ چپل کا تحفہ

وزیراعظم عمران خان کے لیے پشاور میں تیار ہونے والی کپتان چپل کا کا ایک نیا ورژن اس عید پر انھیں تحفتاً دیا جائے گا جسے تیار کرنے میں سانپ کی کھال استعمال کی گئی ہے اور اس کی قیمت 40 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2W2wbju

عید پر کپتان کے لیے سانپ کی کھال کی چپل

وزیراعظم عمران خان کے لیے ان کے ایک چاہنے والے نے خصوصی طور پر امریکہ سے سانپ کی کھال بھیجی ہے جس کی مدد سے ان کے لیے کپتان چپل تیار کی جائے گی اور اس کی تیاری میں چار فٹ تک سانپ کی کھال استعمال ہوگی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2QHOauw

پشاور کے مشہور اشرف روڈ کے بیف تکوں میں کیا خاص بات ہے؟

پشاور میں اشرف روڈ خاص طرح کے تکوں اور پکوانوں کے لیے شہرت رکھتی ہے۔ شام ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد ان تکوں کا لطف اٹھانے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JOioet

’جنات کے تحریر کردہ قرآن‘ والی لائبریری

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع اس لائبریری کے منتطم کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس جنات کے تحریر کردہ قرآن کا نسخہ بھی موجود ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WfDqJU

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قائم قدیم قرآن لائبریری

بلوچستان کی علاقے مستونگ میں قائم اس لائبریری میں دنیا کے مختلف ممالک سے لائے گیے قرآن پاک کے نسخے بھی موجود ہیں جبکہ اس لائبریری کے منتطم کا دعوی ہے کہ ان کہ پاس جنات کے ہاتھ سے لکھا قرآن کا نسخہ بھی موجود ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2I3AAxm

Thursday 30 May 2019

کوئٹہ میں امام بارگاہ پر خودکش حملہ ناکام، حملہ آور ہلاک

کوئٹہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے شہر کی ناصر العزاں نامی امام بارگاہ میں ایک خودکش حملہ آور کے داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2EL0zJh

پولیو کے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر دس سکول سیل

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ حکومت کی طرف سے پولیو ویکسین سے متعلق منفی افواہیں پھیلانے اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کے جرم میں دس نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Xb8nv3

اختر مینگل اور سرفراز بگٹی کیوں لڑ رہے ہیں؟

سحری کی نیت کرنے کے ساتھ بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر علی الصبح بلوچستان کے دو سیاسی ’ہیوی ویٹ‘، اختر مینگل اور سرفراز بگٹی، کے درمیان ہونے والی ٹوئٹر جنگ کے تماش بین بنے رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Ic8Uqc

پاکستانی فوجیوں کو سزائیں: جاسوسی کے الزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کو قید اور بریگیڈیر کو موت کی سزا

فوج سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ سابق بریگیڈیر راجہ رضوان اور ڈاکٹر وسیم اکرم کو جو کہ ایک حساس ادارے میں بطور انجینیئر تعینات تھے، موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2W1j5CZ

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسز کی سماعت 14 جون کو

اعلیٰ عدلیہ کے جن دو ججوں کے خلاف دو روز قبل صدارتی ریفرنس بھجوائے گئے تھے ان میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا شامل ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WwOPEk

پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار

قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں ’فوج کے ساتھ تصادم‘ کے بعد مظاہرین کی قیادت کرنے والے پی ٹی ایم کے دوسرے رہنما محسن داوڑ کو بھی شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Mio1DN

میڈیا پر ’گرو نانک محل‘ کی بے بنیاد افواہ کے باعث قدیم حویلی میں 72 برس سے آباد خاندان بے گھر

باٹھانوالہ کی یہ حویلی کب کس نے تعمیر کروائی، تاحال نہیں معلوم لیکن بٹوارے کے بعد سے چند روز قبل تک اس میں شیر محمد گجر کا خاندان آباد تھا لیکن ایک افواہ کے بعد اب یہ کنبہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Il0yNl

’جس نے چکن توا پیس نہیں کھایا، اس نے لاہور نہیں دیکھا!‘

لاہور کے ا ٹکسالی گیٹ کی سب سے مشہور ڈش چکن توا پیس ہے، جس کی نرم نرم بوٹیاں اور چٹخارے دار مصالحے ایسے ہیں کہ آپ کا پیٹ بھر بھی جائے تو نیت نہیں بھرے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VZ7u7B

Wednesday 29 May 2019

مدارس کے نظام میں تبدیلی: کیا اس بار حکومت مدراس پر اپنی رٹ قائم کرنے میں کامیاب ہو سکے گی؟

ماضی میں متعدد بار مدارس کے نظام میں تبدیلی اور انھیں کنٹرول میں لینے کی ناکام کوششوں کے باوجود ایک بار پھر حکومت نے اس حوالے سے قدم اٹھایا ہے۔ کیا اس بار وہ کامیاب ہو سکیں گے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HJQduX

ادریس صاحب جا چکے ہیں

پاکستان اور بین الاقوامی ذارئع ابلاغ کے ساتھ کئی دہائیوں تک منسلک رہنے والے ملک کے ممتاز صحافی ادریس بختیار بدھ کو کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MvNKJl

’ایچ آئی وی پازیٹیوو‘ ہونے پر خاتون کا مبینہ قتل

ڈکھن تھانے کے ایس ایچ او وحید منگی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کے گاؤں کے قریب درخت میں عورت کی لاش ٹنگی ہوئی ہے، پولیس جب وہاں پہنچی تو لاش دیکھا وہ پھندے میں پھنسی ہوئی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HLjmpW

سینیئر صحافی ادریس بختیار کراچی میں انتقال کر گئے

سینیئر صحافی ادریس بختیار کئی برس تک بی بی سی کے ساتھ بھی منسلک رہے۔ انھوں نے ہیرلڈ اور جیو ٹی وی میں بھی اعلیٰ عہدوں پر کام کیا اور اور پاکستان میں صحافیوں کے تنظیم پی ایف یو جے کے صدر بھی رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HJbKE7

ججوں کے خلاف ریفرنس کی ’اطلاع‘: ایڈیشنل اٹارنی جنل مستعفی

پاکستان کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین جی ابراہیم نے یہ کہتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے کہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے کچھ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YWJm7j

’سندھ کے سرادری نظام کے خلاف کھڑی ہوں تاکہ جو نا انصافی میری ساتھ ہوئی کسی کے ساتھ نہ ہو‘

سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میھڑ سے تعلق رکھٹے والی آُم رباب اپنے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے کی پیروی کے لیے ننگے پاؤں عدالت آئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WszmVT

سندھ کے سرداری نظام کی آڑ میں ’کسی اور ام رباب کے ساتھ ناانصافی نہ ہو‘

سندھ کے سرداری نظام کے خلاف سرگرم اپنے باپ ، دادا اور چچا کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لیے کوشاں رباب بھی اس نظام کے خلاف کھڑی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2W3UMVa

بلاول بھٹو: علی وزیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری نے قبائلی علاقوں سے منتخب رکن علی وزیر کے فوری طور پر قومی اسمبلی میں پیش کرنے اور نیب کے چیئرمن کے خلاف منظر عام پر آنے والی ویڈیوز کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2I3p4SH

اسلام آباد میں کوئٹہ کے چائے پراٹھے کے مزے

کوئٹہ ٹی اینڈ ٹی ہوٹل کے مالک قدرت اللہ کا تجربہ اور منفرد انداز کے چائے پراٹھوں نے اسلام آباد میں بھی لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ دیکھیے نعمان مسرور کی ڈیجیٹل ویڈیو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JJJ3cq

Tuesday 28 May 2019

پشاور میں سکندر اعظم کے دور کی ورکشاپ دریافت

پشاور کے علاقے حیات آباد سے دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 2200 سال قدیم ہیں جو کہ چار سو سال پر محیط تین بڑے ادوار سے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2wq4feK

پشاور میں یونانی دور کے آثار دریافت، چار قدیم ثقافتوں کی گزرگاہ

پاکستان کہ شہر پشاور میں حال ہی میں پہلی مرتبہ قدیم یونانی دور کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ ان آثار قدیمہ میں دھات کی ورکشاپس اور لوہاروں کی بھٹیاں شامل ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2QE5yQV

مالی وسائل، ٹائم فریم کی عدم دستیابی پر حکومت کا قومی ایکشن پلان کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اونرشپ، وسائل اور وقت کی کمی کی وجہ سے قومی ایکش پلان کی ذیلی کمیٹیاں، اختیارات اور ذمہ داریوں کا تعین کرنے والے رہنما اصول یعنی ٹرمز آفر ریفرنس نہیں بن سکے تھے اور ان کی از سر نو تشکیل دینا ضروری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2XcQ4p8

مستونگ کے بچوں کو لاحق پراسرار الرجی کیا ہے؟

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بظاہر الرجی سے پریشان گرلز سکولوں کی طالبات نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ صرف مستونگ شہر اور اس کے نواحی علاقوں کے گرلز سکولوں کی طالبات الرجی سے کیوں متاثر ہو رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2KgFJVw

پی ٹی ایم کا موقف پاکستانی میڈیا سے غائب کیوں؟

پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان تصادم کی پاکستانی میڈیا میں کوریج کا جائزہ لیں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ بیشتر اخبارات اور چینلز نے پی ٹی ایم کے موقف کو کوئی جگہ نہیں دی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MfvDXT

’انڈیا کی نیبر ہوڈ فرسٹ پالیسی میں پاکستان شامل نہیں ہے‘

انڈین میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں کے مطابق انڈین حکومت کی ’نیبر ہوڈ فرسٹ‘ یعنی پڑوسی پہلے کی پالیسی میں پاکستان اب تک شامل نہیں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WoaH4P

میرانشاہ دھرنے کا دوسرے دن، کرفیو میں نرمی

شمالی وزیرستان میں اتوار کو ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف پشتون تحفظ موومنٹ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے کرفیو میں نرمی سے آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2W6gYCG

رمضان 2019: پشاور کے تحصیل پانچوں والے پائے جن کے لیے ایڈوانس بکنگ ضروری ہے

پشاور شہر کے اندر ’تحصیل پانچوں پائے والے` نامی دکان پر پائے کھانے کے شوقین لوگ دور دور سے آتے ہیں اور رش کا یہ عالم ہے کہ ایڈوانس بکنگ کرنا پڑتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Wnt9dO

Monday 27 May 2019

اسحاق ڈار کو برطانیہ سے واپس لانے کی نئی ترکیب کام کرے گی؟

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کی یادداشت پر دستخط کی کارروائی کے پیچھے جو سوچ کارفرما ہے اس کا واحد مقصد اسحاق ڈار کو وطن واپس لانا ہے لیکن یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2I6ltDl

عاصمہ شیرازی کا کالم: عزیز ہم وطنو!

ریاست غصہ نہیں کرتی، اگر کرتی ہے تو پھر ڈانٹ ڈپٹ کر پیار سے سمجھاتی بھی ہے۔ درگزر کرنا ہی بہادری ہے۔ کیا کریں یہ ملک بھی اپنا ہے، فوج بھی اور عوام بھی۔ انھیں گلے لگانے میں کیا قباحت ہے: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2EABO2c

شمالی وزیرستان: علی وزیر کا ریمانڈ، محسن داوڑ کا وڈیو پیغام

پشتون تحفط موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے گزشتہ روز خڑ کمار چیک پوسٹ پر ہونے والے واقعے کے بعد میران شاہ میں دھرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایم این اے علی وزیر کو انسداد دہشت گردی کی عدلات میں پیش کیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2W9MUGj

میرپور خاص: اسلامیات کی کتاب کی مبینہ بےحرمتی، سندھ کے علاقے پھلڈیوں میں ہندو برادری کی املاک نذرِآتش

ضلع میرپور خاص میں مقامی پولیس نے بتایا کہ ’بے حرمتی ‘ کرنے والا ایک ملزم ان کی حراست میں ہے جس کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ غلطی سے ہوا۔ البتہ پولیس نے جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/30PrUDJ

پاکستان میں ای کورٹس کا اجرا: اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی میں مقدمہ نمٹا دیا

پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے کورٹ نمبر ایک میں موجود عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 14500 کلومیٹر دور کراچی میں چار مقدمات نمٹا کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JIoblK

تندوری چائے کا مزہ ہی اور ہے!

تندوری چائے اب اسلام آباد کی پہچان بن چکی ہے۔ اس چائے میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اسے عام چائے سے مختلف بناتی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2ECz2JQ

Sunday 26 May 2019

محمد حنیف کا کالم: کراچی کے محافظین سے گزارش

کراچی کے محافظین کو چاہیے کہ وہ فریئر ہال پارک کو زندہ کرنے سے پہلے یہاں کچھ وقت گزاریں تو شاید انھیں احساس ہو کہ یہاں پر اچھی خاصی سانس لیتی زندگی موجود ہے: محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Qu217E

پاکستانی مدرسے کے چینی طالبعلم

کراچی کی جامعہ بنوریہ میں ملک بھر سے طلبا دینی تعلیم کے حصول کے لیے آتے ہیں لیکن ان کے ساتھ کچھ طلبا ایسے بھی ہیں جن کے یہاں پڑھنے کے بارے میں ان کے اپنے ملک کو بھی خبر نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YMJlCQ

پاکستانی مدارس میں چینی طلبہ: ’واپس جا کر مذہبی تعلیم خفیہ طریقے سے ہی دیں گے‘

پاکستان میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کا کہنا ہے کہ واپس جا کر مذہب کی تعلیم کا فروغ خفیہ ہوتا ہے، اہلخانہ اور رشتہ داروں کو تو تعلیم دی جاتی ہے لیکن وہاں کھلم کھلا مدرسہ بنا لینا ممکن نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JHVOEi

چیئرمین نیب اور آڈیو وڈیو کی تیرتی لاش

اگر اس ذاتی معاملے کو دبانے یا اس کا رخ موڑنے کی یکطرفہ کوشش ہوتی رہیں تو منہ تو عارضی طور پر بند ہو جائیں گے مگر عہدے کے اخلاقی تقاضوں پر لگنے والا متعفن سوالیہ نشان انصاف کے سمندر پر پھولی لاش کی طرح تیرتا رہے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YOYZNY

پی ٹی ایم کے کارکنوں اور فوجی اہلکاروں میں جھڑپ: تین کارکن ہلاک، پانچ فوجیوں سمیت 15 زخمی

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں اور پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تین کارکن ہلاک جبکہ پانچ فوجیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/30JbEE3

چائے ششکا: ’جب غریب کھا کر جاتا ہے بہت خوشی ہوتی ہے‘

آپ نے پراٹھے بھی کھائے ہوں گے اور موٹرسائیکل رکشہ پر شاید کبھی سواری بھی کی ہو۔ لیکن ان دونوں کو یکجا کیا ہے رابعہ طاہرہ نے جو اسلام آباد میں ایک چلتے پھرتے ڈھابے کی مالک ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JDGWqF

Saturday 25 May 2019

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2X7c3Oq

کوہستان ویڈیو سکینڈل پر قتل ہونے والے افضل کوہستانی کی بیوہ بھی لاپتہ

کوہستان ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی کے بھائی پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ افضل کوہستانی کی بیوہ گذشتہ چند روز سے ایبٹ آباد سے لاپتہ ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MbyXDn

آمنہ مفتی کا کالم: چاند چڑھے گا تو دنیا دیکھے گی!

عورت سے نفرت تو سمجھ آ گئی لیکن بچے ،بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے پیچھے کون سا جذبہ کارفرما ہے؟ آمنہ مفتی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WhMvRF

چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں: ’بہتر تھا کہ میری بیٹی کی شادی ہی نہ ہوتی‘

حالیہ دنوں میں پاکستانی لڑکیوں سے چینی مردوں کی دھوکے سے شادی کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے بی بی سی نے ان لڑکیوں کے والدین سے ان کا موقف معلوم کیا ہے کہ وہ ان رشتوں کے لیے راضی کیسے ہوئے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2K2TRBW

عبدالحفیظ شیخ: آئی ایم ایف کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے قرضوں کا حصول مکمن ہو گا

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مالیاتی استحکام، کفایت شعاری اور محصولات میں اضافہ موجودہ حکومت کے معاشی منصوبے کے تین بنیادی ستون قرار دیے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2ExPwDb

پاکستان کو ملنے والی آئی ایم ایف کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کیا ہے؟

آئی ایم ایف کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی،قرض کا وسط مدتی پروگرام ہے جس کا مقصد صرف ادائیگیوں میں توازن نہیں بلکہ اس کی خاص توجہ ملک کے معاشی ڈھانچے میں اصلاحات پر ہوتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2QpGrkI

ملتان: استانی کی ہلاکت پر نجی سکول کے خلاف کارروائی کی سفارش

ملتان کے ایک نجی سکول میں خاتون استاد کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سکول کی انتظامیہ اور مالکان کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئِے قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2K0bHpb

Friday 24 May 2019

پاکستان میں کاریں مہنگی کیوں ہیں؟

پاکستان میں گاڑیاں دن بدن مہنگی کیوں ہوتی جا رہی ہیں؟ صرف رواں برس پاکستان میں کاریں بنانے والی کمپنیوں نے پاکستان میں بکنے والی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کم از کم ایک بار اضافہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HPpImQ

آٹو ڈس ایبل سرنج سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ ممکن

سنہ 1986 میں عالمی ادارہ صحت کی خصوصی ہدایت پر تیار کی گئی آٹو ڈس ایبل سرنج، خود کار سرنج ہے جس کو انجیکٹ کرنے کے بعد لاک کلک کرتا ہے اور یہ دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YNTVts

اہم عہدوں پر بدلتے چہرے سرمایہ کاری کیسے ہو گی؟

پاکستان میں معاشی بحران کے باعث حال ہی میں وزیر خزانہ اپنے عہدے سے ہٹائے گئے اور اب سیکرٹری سمیت سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ ماہرین اور کاروباری لوگ کیا کہتے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YFJIPw

کوئٹہ: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، تین ہلاکتیں، 25 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم کے ایک دھماکے میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور25 زخمی ہوگئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Ql72PD

انیلہ پرمار کی خود کشی: پاسورڈ شیئر کرنے کے نتائج

بدین کی 18 سالہ انیلہ کی لاش کے پاس موجود خط میں لکھا تھا کہ وہ اپنی زندگی ختم نہ کرتیں اگر ان کی برادری کے تین لڑکے ان کا جینا دوبھر نہ کرتے۔ اس کیس سے کیا سبق ملتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2X449Fw

Thursday 23 May 2019

پا ک انڈیا لائن آف کنٹرول: بس گولہ باری اور فائرنگ نہ ہو تو۔۔۔۔

پاکستان اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے رہائشی گذشتہ 11 برس سے ایل او سی پر جن تین راستوں سے تجارت اور آمد و رفت کر رہے تھے اس وقت ان میں سے صرف ایک ہی کراسنگ پوائنٹ کھلا ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JBUlPW

رمضان 2019: افطار جس تیاری میں مسلم، ہندو، سکھ سب شریک

اسلام آباد کی قائدِاعظم یونیورسٹی کے طلبا بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام عام کرتے ہوئے ماہِ رمضان میں افطار کا انتظام کر رہے ہیں۔ یہاں ہندو ، سکھ، مسیحی اور مسلمان مل کر ہر مذہب کے تہوار مناتے ہیں جس سے رواداری کا پیغام ملتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2W10E64

انڈیا الیکشن 2019: کیا بھاری اکثریت مودی کی پاکستان کے بارے میں سوچ بدل پائے گی؟

انڈیا کے سابق وزیرِاعظم اٹل بہاری واجپائی بھی آر ایس ایس کی گود میں پیدا ہوئے مگر وقت کے ساتھ ان کی سوچ بدلی اور وہ خطے میں امن اور خوشحالی کے خواہاں ہوئے۔ عمومی طور پر الیکش کے بعد انڈیا میں وزرائے اعظم کا رویہ تھوڑا بہت تبدیل ہوتا ہے مگر مودی کے سلسلے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JZWfsZ

سعودی تیل کی موخر ادائیگی پر فراہمی کا مطلب کیا ہے؟

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے جولائی سے جس سعودی تیل کی فراہمی کے آغاز کا اعلان کیا اس کا معاہدہ گزشتہ اکتوبر میں عمران خان کے دورۂ سعودی عرب میں ہوا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2wdTNXN

ویڈیو سکینڈل، چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف پراپیگنڈہ قرار

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے نجی چینل پر چیئرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VGRXZS

فرشتہ کیس میں احتجاج: پی ٹی ایم کی کارکن گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد پولیس نے دس سالہ بچی فرشتہ کے ریپ اور قتل کے کیس میں حراست میں لیے گئے تین مشتبہ افراد کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور دوسری جانب اس واقعے پر احتجاج میں شامل پی ٹی ایم کی رکن گلالئی اسماعیل پر مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Hx1I8Z

Wednesday 22 May 2019

اسلام آباد میں 10 سالہ بچی کے ریپ کیس کو نسلی رنگ کیوں دیا گیا؟

اسلام آباد میں 10 سالہ بچی کے ریپ کے بعد قتل کیے جانے کے واقعے کو بعض لوگ اس تناظر میں دیکھتے ہیں کہ اس بچی کا تعلق چونکہ پشتون گھرانے سے تھا، اس لئے پولیس اور میڈیا نے اسے اہمیت نہیں دی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/30FydJC

چین میں بلوچ طلبہ سے حکام کی ’غیر معمولی پوچھ گچھ‘

چین میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے رہائش پذیر چند پاکستانی بلوچ طلبہ سے حال ہی میں چینی حکام نے مبینہ طور پر بلوچستان کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VJOGZE

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کا روش۔۔۔ جو ایک بار کھائے، وہ بار بار آئے

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کا روش وہ پکوان ہے کہ جو ایک بار کھائے،وہ بار بار کھانے کے لیے آئے لیکن یہ مزیدار پکوان کیسے بنتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Hx3WoX

Tuesday 21 May 2019

پاکستان امریکی ڈالر سے جان چھڑا بھی سکتا ہے یا نہیں

پاکستان میں آج کل ڈالر کے بائیکاٹ کی مہم سوشل میڈیا پر تو زوروں پر ہے لیکن جذباتی ٹویٹس سے قطع نظر سوال یہ ہے کہ آیا پاکستانی معاشی نظام واقعی ڈالر کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HuX4Z7

’ایچ آئی وی سے متاثرہ خواجہ سراؤں کا وائرس قابو میں ہے‘

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کا مرض نئی چیز نہیں۔ یہاں 32 خواجہ سرا ایچ آئی وی پازیٹو ہیں اور سمرن خان یہاں کے خواجہ سراؤں کو محفوظ سیکس کے بارے میں آگاہی دیتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WjJb8q

غیرمحفوظ سرنج یا منتقلیِ خون: رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کیسے پھیلا

صوبہ سندھ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور وائرس سے متاثرہ غریب افراد کے لیے یہ مہنگا علاج مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JvA7Hz

سردار علی محمد خان مہر کا سیاسی سفر

پاکستان میں محکمہ انسداد منشیات کے وفاقی وزیر اور سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سردار علی محمد خان مہر انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 52 برس تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HFNRMB

’دیسی دماغ ولیمے کی فوٹو سے زیادہ سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا‘

پاکستانی سیاست میں بھونچال لانے والی افطاری نے جہاں بہت سارے نئے موضوعات پر بحث کو جنم دیا وہیں عورت سے نفرت پر مبنی بحث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گرم ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YL47mt

’دمچی میں عجیب سی لذت ہے، عجیب مزہ ہے‘

مرغی کے گوشت کو مختلف انداز سے پکایا جاتا ہے مگر لاہور میں ایک صاحب مرغی کی دم سے تکے بنا رہے ہیں۔ دمچی کیا ہے، کیسے بنتی ہے اور اس قدر مشہور کیوں ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WTvLwN

Monday 20 May 2019

اسلام آباد میں دس سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی درالحکومت میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VRK2he

بڑھتی ہوئی شرح سود کا مطلب کیا ہے؟

سٹیٹ بینک کی طرف سے پیر کے روز جاری کیے گئے بیان کے تحت ملک میں شرح سود 1.5 فیصد بڑھ کر 12.25 فیصد پر پہنچ گئی لیکن اس پالیسی کا مطلب کیا ہے اور اس سے پاکستان کی معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YEbITK

عاصمہ شیرازی کا کالم: میثاق جمہوریت سے میراث جمہوریت تک!!

آج مریم اور بلاول میثاق جمہوریت کو بڑھاوا دینے کی بات کر رہے ہیں میراث جمہوریت منتقل ہو رہی ہے لیکن ان نوجوانوں کو کچھ غلطیوں کو ٹھیک کرنا ہے کیونکہ اب غلطیوں کی گنجائش نہیں:عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Wn0p52

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کا احتجاج: ’مریض بے چارہ کیا کرسکتا ہے لڑ تو نہیں سکتا‘

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان چھ روز سے جاری تنازعے کے باعث ڈاکٹروں کی طرف سے ہڑتال کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VGhK4x

مریم نواز: ببانگِ دہل کہتی ہوں کہ بیانیہ ایک ہی ہے ’ووٹ کو عزت دو‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے اور اِس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جو آئین کی روح سے متصادم ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/30wftw5

نواز شریف کی طبّی بنیادوں پر العزیزیہ ریفرینس میں سزا معطل کرنے کی دوبارہ درخواست

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی طرف سے ملنے والی سات سال قید کی سزا کی طبی بنیادوں پر معطلی کے لیے ایک مرتبہ پھر عدالت سے رجوع کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JsyJWd

بڑے ہو کر کیا بنو گے، مولانا طارق جمیل

کاش ہمارے علمائے دین بھی دنیاوی معاملات پر بات کرنے سے پہلے کسی تاریخ یا سیاست کی کتاب سے رجوع کر لیا کریں ورنہ ہو سکتا ہے ہماری آخرت سنور جائے لیکن دنیا میں ہم راندۂ درگاہ ہی رہیں گے: محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HqAe54

Sunday 19 May 2019

’گراٹو جلیبی کے بغیر افطار کا دسترخوان ادھورا‘

رمضان میں افطاری کا دسترخوان میٹھے کے بنا ادھورا ہے اور اگر میٹھے میں راولپنڈی کی مشہور گراٹو جلیبی ہو تو کیا ہی کہنے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Qevfan

وسعت اللہ خان: 73 برس سے امید کی زمین میں ڈرلنگ کرنے والی قوم

ڈھوڈک کے ثمرات دیکھنے سے پہلے ہی بھٹو صاحب کو پھانسی ہو گئی، نواز شریف کو جیل میں چنیوٹ کا خیال آتا تو ہو گا، دعا ہے عمران خان تیل اور گیس کا خزانہ نکلنے تک اقتدار میں رہیں: وسعت اللہ خان کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WQaIv3

پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون پر ’صلح کے لیے دباؤ‘

راولپنڈی پولیس نے خاتون کو گینگ ریپ کرنے والے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ تو حاصل کر لیا ہے تاہم متاثرہ خاتون کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JWGpPI

حزب اختلاف کی جماعتوں کا عید کے بعد احتجاج کے متعلق لائحہ عمل بنانے کا اعلان

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے بلاول بھٹو کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی جس میں ملک کو درپیش مہنگائی اور معاشی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WS74kp

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/30wKn7B

Saturday 18 May 2019

گھبراہٹ نہیں اختلاج ہو رہا ہے!

وہ ہیروں کی کانیں، وہ مونگے کے ٹاپو، وہ تیل کے کنوئیں اور اربوں روپے کی تھیلیاں، جن کے وعدے کیے گئے تھے جانے کون سے پہاڑوں کے پار جا پڑے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YAXKSs

گوادر کی پہچان سپیشل حلوہ

پاکستان کے ساحلی شہر گوادر کی پہچان تو اس کی بندرگاہ سے ہے لیکن یہاں کا حلوہ بھی کم مشہور نہیں۔ دیکھیے شمائلہ جعفری کی ڈیجیٹل ویڈیو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2LO977Z

اوکاڑہ میں مسیحی قبروں کی بےحرمتی 'شرپسند عناصر کی شرارت'؟

گذشتہ ہفتے اوکاڑہ میں مسیحی قبروں پر نصب صلیب اکھاڑنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ شرپسندوں کی شرارت ہو سکتی ہے جس کا مقصد فساد پھیلانا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JKqrs9

صحافی شاہ زیب جیلانی کے خلاف مقدمہ ناکافی شواہد کی بنا پر خارج

کراچی کی ایک عدالت نے صحافی شاہ زیب جیلانی پر پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف تبصرہ کرنے کے الزام میں ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ ناکافی شواہد کی بنا پر خارج کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VMCaO6

محمد طاہر خان: پولیس کانسٹیبل سے پی ایچ ڈی بننے تک کا سفر

پولیس کانسٹیبل کی تعلیم کے بارے میں یہی خیال آتا ہے کہ بیشتر سپاہی میٹرک یا انٹرمیڈیٹ پاس ہوں گے لیکن پشاور میں ایک کانسٹیبل ایسے بھی ہیں جن کی بائوانفارمیٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل ہونے والی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JIBO3M

Friday 17 May 2019

قمرالزمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا نوجوان بیٹا ٹریفک کے حادثے میں جان بحق ہو گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2LSsH35

جمیل نقش: عورت، پرندے، گھوڑے اور حروف

ایک آرٹسٹ کا کام صرف فنی پہلو سے ہی نہیں دیکھا جا سکتا خاص کر جمیل نقش کا۔ ان کے موضوعات بادی النظر میں محض عورت، پرندے، گھوڑے اور حروف ہیں لیکن ان کا ایک سیاسی منظرنامہ بھی ہے۔ قدوس مرزا کی تحریر

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JpCyeG

رمضان 2019: ’ہر مصالحہ سجی کا مصالحہ نہیں ہوتا‘

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ظفر اللہ لہڑی کا دعویٰ ہے کہ ان کی دکان پاکستان میں اس روایتی بلوچ پکوان کی سب سے پرانی دکان ہے اور ان کی سجی کی خاص بات اس پر لگنے والے گھریلو مصالحے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Q8qkI1

Thursday 16 May 2019

ڈالر اور روپے کے درمیان آج کل کیا چل رہا ہے؟

عام خیال یہ ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور اس کی اوپن مارکیٹ میں عدم دستیابی کا براہِ راست تعلق آئی ایم ایف کے ساتھ طے پائے حالیہ معاہدے سے ہے، لیکن ماہرین کے مطابق اس کے پیچھے کئی دیگر عوامل ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Wbw8G3

پی ٹی ایم کی سرگرم کارکن ثنا اعجاز: ’جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘

پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرم خاتون رہنما ثنا اعجاز نے پشاور پولیس کو درخواست دی ہے کہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Jr8vn0

مستونگ: فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ شدت پسند ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کاروائی میں فائرنگ کے تبادے میں نو مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YuLDGH

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان جاری تنازع کیا ہے؟

خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان تناؤ شدت اختیار کر گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں نے جمعرات کو تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ہڑتال کی ہے وہیں حکومت کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات ضرور ہوں گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JqvH4O

پرل کانٹیننٹل گوادر پر حملہ: عام شہری کی تصویر کو حملہ آور کی تصویر کہہ کر ہیش کیا گیا

بلوچستان کے رہائشی حمّل کاشانی کے مطابق یہ تصویر گوادر پی سی ہوٹل حملے کے تین دن بعد بھی کئی اور سماجی رابطے کے اکاؤنٹس پر شیئر کی جا رہی ہے جس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2LNG3Oc

رمضان 2019: ٹیگور پارک کے گول گپوں میں ایسا خاص کیا ہے؟

گول گپے تو آپ نے بہت کھائے ہوں گئے لیکن کیا آپ نے لاہور کے ٹیگور پارک کے گول گپے کھائے ہیں؟ ان گول گپوں میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ یہاں رات گئے تک گاہکوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Hs70l4

Wednesday 15 May 2019

ماہ جبیں شیراں: ’اپنے بچے کو بلوچستان اسمبلی کے ایوان میں لے جانا ایک تلخ تجربہ ثابت ہوا‘

بچے کو صوبائی اسمبلی کے ایوان میں لانے سے منع کیے جانے پر بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے والی رکن اسمبلی ماہ جبیں شیراں اب تمام سرکاری محکموں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Qf4lPP

ماہ جبیں شیراں: بچہ لانے پر ایوان سے نکالی جانے والی رکن اسمبلی

بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن ماہ جبیں شیراں اپنے شیرخوار بچے کو ایوان میں لے کر آئیں تو انھیں معلوم ہوا کہ وہ قواعد کے مطابق ایسا نہیں کرنے سے قاصر ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2w0cpub

پشاور سے ہزاروں کلو لیموں برآمدگی کے بعد منڈی میں فروخت

لیموں کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حکام کی جانب سے پشاور میں کی گئی ایک کارروائی میں لیموں کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2LIU3sl

جماعت الدعوۃ کے عبدالرحمان مکی کون ہیں؟

کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے رہنما اور حافظ سعید کے قریبی رشتہ دار پروفیسر عبدالرحمان مکی کو منگل کی شب گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی ایک حالیہ تقریر کو ان کی گرفتاری کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2vZ7hqr

پنجاب کے سابق سینیئر وزیر علیم خان کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت کے سابق سینیئر وزیر عبد العلیم خان کی آمدن سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/30mVBM0

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل گوادر: حملے میں ہلاک ہونے والے فرہاد برچہ کی کہانی

40 سالہ فرہاد برچہ کا تعلق ضلع ہنزہ کے گاؤں حسین آباد سے تھا اور وہ گوادر کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں فوڈ اینڈ بیوریج مینیجر تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VtLPUt

رمضان 2019: ’ہماری لسی پی کر تھوڑی خماری آ جاتی ہے‘

اکبر علی گزشتہ 15 سال سے لسی بنانے کا کام کررہے ہیں۔ نہ صرف ان کا لسی بنانے کا انداز سب سے الگ ہے بلکہ ان کا لباس بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YqIBD6

وسعت اللہ خان کا تجزیہ: ایمنسٹی کی الف، ب ت

عام طور پر ایمنسٹی (مشروط عام معافی) اور پارڈن (معافی) کے تحت ملنے والی معافی کو خلط ملط کر دیا جاتا ہے۔ دونوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ایمنسٹی کا استعمال سزا سے پہلے ہوتا ہے اور پارڈن سزا سنائے جانے کے بعد مل سکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JGAdLI

Tuesday 14 May 2019

انڈیا پاکستان کشیدگی سے فضائی کمپنیاں کیوں پریشان؟

فروری کے بعد سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان بین الاقوامی ہوابازی کی صنعت کو پہنچا ہے جسے فضائی حدود کی بندش کے بعد اخراجات میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JG2amW

پاکستانی افسران پر امریکی ویزے کی پابندی کیوں؟

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی ویزا پابندی کا اطلاق وزارتِ داخلہ کے صرف تین افسران پر ہے، تاہم امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ویزا آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VrxM1M

پی ٹی آئی کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں نیا کیا؟

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے مطابق چار فیصد ٹیکس دے کر بلیک منی کو وائٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس رقم کو پاکستانی بینکوں میں رکھنے کی شرط بھی عائد ہوگی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WOVmax

ہنیا عامر: ’لوگوں کی کمزوریوں کا مذاق اڑانا غلط ہے‘

ایکنی کے بارے میں کھل کر بات کرنے پر جہاں بہت سے افراد نے ہنیا عامر کی بہادری کی تعریف کی ہے وہیں کچھ لوگوں نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WJ5Zva

مہمند میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت: ’اُس پر ماں، بیٹی، بہن کے واسطوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا‘

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں تقریباً دو ہفتے قبل پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ ایک مقامی خاتون نے مبینہ طور پر فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار کو بغیر اجازت گھر میں گھسنے کی کوشش پر گولی مار دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2LGc8Yg

سری لنکا حملے: ’تم پاکستانی ہو ہم تمہیں مار دیں گے‘

سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار کے موقع پر ہونے والے حملوں کے بعد وہاں پر مقیم پاکستانی اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JjyhJF

رمضان 2019: کیا آپ بھی افطار کے بعد ہریسہ کھانا پسند کریں گے؟

جیسے جیسے افطار کا وقت قریب آتا ہے، کراچی کے علاقے حیدر آباد کالونی میں دکن اچار نامی دکان پر ہریسہ خریدنے والوں کی بھیڑ بڑھ جاتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WHMUcX

تحریکِ لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی دو ماہ کے لیے ضمانت پر رہا

لاہور ہائی کورٹ نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی دو ماہ کے لیے ضمانت منظور کر لی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Yxj5wh

Monday 13 May 2019

عاصمہ شیرازی کا کالم: ’حکومت تو آسان ہوتی ہے‘

حکومت کے خلاف ہلکی پھلکی موسیقی عید کے بعد اپوزیشن کی ایک منظم تحریک میں بدل سکتی ہے۔۔۔ ایسے میں اگر مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہو گئی تو حالات کافی حد تک تبدیل ہوں گے: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HgC9Ja

المدثر ویلج: ایک سمند پار پاکستانی کا اپنے گاؤں کے معذور بچوں کے لیے تحفہ

فرانس میں ایک کامیاب زندگی گزارنے والے مدثر حسین شاہ نے اپنے آبائی علاقے میں المدثر ویلج نامی تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے جہاں غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے خصوصی بچوں کو مفت تعلیم اور رہائش دی جاتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VWwUGU

’میں سپیشل بچوں میں اپنے بہن بھائیوں کو دیکھتا ہوں‘

پنجاب کی تحصیل کھاریاں کے مدثر حسین شاہ معذور بچوں کے لیے قائم کیے گئے اپنے ادارے میں ان بچوں کو پناہ دیتے ہیں جنھیں معاشرہ پناہ دینے کو تیار نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2LQ6Rxo

پشاور کے بی آر ٹی منصوبے میں مزید نقائص سامنے آ گئے؟

اسے کوتاہی کہا جائے یا بد قسمتی لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی منصوبے سے باوجود کوششوں کے جان نہیں چھوٹ رہی بلکہ یہ منصوبہ اس کے لیے مسلسل بدنامی کا باعث بنتا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Jy3EzE

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، تین افراد ہلاک، 11 زخمی

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VYSiet

آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم کہاں خرچ ہو گی؟

آئی ایم ایف پیکج سے ماہرین کے مطابق حکومت اپنے چند پرانے قرضوں کی ادائیگی کرے گی جن میں آئی ایم ایف کا بھی کچھ قرضہ شامل ہے اور اس پیکج کے بعد سبسڈیز ختم ہوں گی جس کا بوجھ عام صارف اور ملکی معیشت پر پڑے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JCaNiw

رمضان 2019: کھٹی میٹھی سپیشل چٹنی اور بنگالی کے مشہور سموسے

کھٹی میٹھی چٹنی والے یا پھر قیمے والے سموسے، کیا چیز ہے جو لوگوں کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس کی ایک گلی میں واقع بنگالی سموسے کی طرف کھینچ کر لے آتی ہے؟ دیکھیے موسیٰ یاوری کی ڈیجیٹل ویڈیو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VwNePi

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

سندھ ہائی کورٹ نے سات برس قبل کراچی میں شاہ زیب نامی نوجوان کے قتل کے مقدمے میں مجرمان شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YpteuF

سول سسٹرز پاکستان کی بانی کنول احمد: ’اتنے فالوورز ہوں تو درست مواد کی فراہمی ذمہ داری بن جاتی ہے‘

سول سسٹرز پاکستان فیس بک گروپ میں خواتین کو بات کرنے کی آزادی اور تحفظ فراہم کرنا ہے اور ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں وہ اپنے مسائل بیان کر سکیں اور ایک دوسرے کی مدد کرسکیں یا مشورہ دے سکیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YkL7L6

Sunday 12 May 2019

آئی ایم ایف سے تقریباً چھ ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا : عبد الحفیظ شیخ

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو تین سال میں چھ ارب ڈالر ملیں گے اور عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک سے کم شرح سود پر دو سے تین ارب ڈالر کی اضافی رقم بھی ملنے کی توقع ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Hgf48m

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: ’بچوں کو پارلیمنٹ سے دور رکھیں‘

ضروری نہیں کہ ہر پروفیشنل خاتون چھوٹے بچوں کی مسلسل نگہداشت کے لیے نینی یا کئیر ٹیکر رکھ سکے۔ لہذا یہ حکومت اور اداروں کا فرض ہے کہ ان کی ذمہ داریوں کو جتنا سہل بنا سکیں بنائیں۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2vTc78w

گوادر کا پرل کانٹینیٹل ہوٹل، سب سے بڑی سرمایہ کاری

گوادر میں جب سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل اور خاص طور پر قیام اور سیکورٹی کی بات ہوئی تھی تو اس وقت کے فوجی صدر پرویزمشرف نے صدرالدین ہاشوانی کو ہوٹل کی تعمیر کے لیے کہا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VykKEy

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JgRbkm

Saturday 11 May 2019

وہ جھوٹے ہیں بندوق جھکا لیں

دعا یہ ہے کہ آئندہ کوئی مفقود الخبرنہ ہو۔ جسے گرفتار کیا جائے، اعلانیہ کیا جائے، جو لوگ جبری طور پہ گمشدہ ہیں واپس آ جائیں اور جبر کا یہ سلسلہ جو کئی صدیوں پہ محیط ہے ختم ہو جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Wxjr5n

گوادر کے پیرل کانٹینینٹل ہوٹل پر شدت پسندوں کا حملہ

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے تصدیق کی ہے کہ گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت میں شدت پسند موجود ہیں اور ان کے مطابق پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VX0bBe

Friday 10 May 2019

لاہور کا 159 برس قدیم تھانہ

تھانہ پرانا انارکلی سنہ 1861 میں انگریز دور میں بنایا گیا تھا اور اسی تھانے میں ایک صدی پہلے بھگت سنگھ اور غازی علم دین کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VrCBx7

پاکستان کا سب سے پرانا پولیس سٹیشن ’پرانی انارکلی‘

جانیے پاکستان کی تاریخ کے قدیم ترین پولیس سٹیشن ’پرانی انارکلی‘ کے بارے میں جہاں بھگت سنگھ اور غازی علم دین کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Hee8RY

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات: معاشی مشکلات سے چھٹکارا یا مہنگائی کا ایک نیا طوفان؟

پاکستانی اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس سے متوقع طور پر پاکستان گذشتہ 31 برسوں میں مشروط قرض کا 12واں معاہدہ طے کرے گا البتہ ماہرین کے مطابق اس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آجائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DZTUui

پاکستان میں میڈیا کی صنعت کی ترقی کے لیے ’ڈیجیٹائزیشن‘ کتنی ضروری ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پیمرا کو نئے چینلز کو لائسنس جاری نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ماہرین کیبل کے بجائے ڈیجیٹل ٹی وی کی افادیت پر زور دے رہے ہیں کیونکہ پاکستان نے اس بارے میں بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JckPaB

لاپتہ شیعہ افراد: ’دروازے بند نہ کرو نجانے کب میرا بیٹا آ جائے‘

کراچی میں لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا دھرنا تو کچھ افراد کی واپسی اور کچھ کی گرفتاری ظاہر کیے جانے کے بعد ختم ہو گیا لیکن کچھ خاندان تاحال اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HceGc3

چین سے واپس لائی جانے والی پاکستانی لڑکیوں کی کہانیاں: ’ہم تمھیں خرید کر لائے ہیں، تم کوئی مطالبہ نہیں کر سکتی‘

پاکستانی خواتین کی چینی مردوں کے ساتھ شادیاں کروانے کے بعد انھیں چین لے جا کر ان کے ساتھ تشدد اور جسم فروشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے ہی واقعات کا نشانہ بننے والی خواتین کی کہانی سنیے ان کی زبانی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Yj2IDd

کراچی میں شیعہ برادری کا دھرنا 19 لاپتہ افراد کی بازیابی کے بعد ختم

کراچی میں صدرِ پاکستان کی رہائش گاہ کے باہر لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے دیا جانے والا دھرنا 19 افراد کی بازیابی اور حکام کی یقین دہانیوں کے بعد ختم کر دیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Ve0mDK

داتا دربار کے محافظ رفاقت علی جو ’پاکستان کے لوگوں کی حفاظت کرتے ہوا مارے گئے‘

پریشانی کی وجہ سے رفاقت علی کچھ روز سے نوکری چھوڑ کر کوئی کاروبار کرنے کا سوچ رہے تھے، لیکن تنخواہ نہ ملنے کے باوجود بھی انھوں نے داتا کی نگری سے کبھی ناغہ نہیں کیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/309r8kn

Thursday 9 May 2019

سندھ میں بورڈ امتحانات: ’نقل مافیا ایک سرطان ہے جو کسی کے بس میں نہیں‘

والدین کہتے ہیں کہ اعلیٰ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نقل مافیا کی بڑھتی ہوئی بدعنوانی خطرے کی گھنٹی ہے جو اس جانب بھی توجہ دلاتی ہے کہ سندھ میں تعلیمی اور تدریسی نظام شدید بگاڑ کا شکار ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VR9Rx7

Wednesday 8 May 2019

سہیل وڑائچ کا کالم: مریم جی کی واپسی!

جیل جاتے جاتے جہاں نواز شریف مزاحمتی بیانیے کا جھنڈا پھر سے بلند کر گئے ہیں وہیں اپنے بیانیے کی واحد جانشین مریم کو بھی متحرک کر گئے ہیں: سہیل وڑائچ کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2YesiJB

صدرِ پاکستان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا اور گھیراؤ

پاکستان کے شہر کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کی نجی رہائش گاہ کے باہر جاری ’شیعہ مسنگ پرسنز‘ کے دھرنے کا پولیس نے گھیراؤ کرلیا ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی پر پولیس ایکشن میں آگئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2PRNulK

جسم فروشی کے الزامات: پاکستانی لڑکیوں کو چین کیسے سمگل کیا جاتا تھا؟

ایف آئی اے کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں خصوصاً صوبہ پنجاب میں ایسے چینی باشندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جن پر پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین لے جا کر ان سے جسم فروشی کروانے کے الزامات ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DUmZYc

آسیہ بی بی نے توہینِ مذہب کے مقدمے میں بریت کے بعد پاکستان چھوڑ دیا

پاکستانی حکام کے مطابق توہین مذہب کے مقدمے میں بریت کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کی جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی اب پاکستان سے بیرونِ ملک چلی گئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WAqZo8

Tuesday 7 May 2019

لاہور: داتا دربار کے باہر دھماکہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی

لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق کے مطابق دھماکے میں داتا دربار کے باہر سکیورٹی پر مامور پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Ye7OR7

رمضان 2019: پاکستان میں مہنگائی، برطانیہ میں سستے پیکج، ماجرا کیا ہے؟

پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے میں دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ برطانیہ میں صورتحال اس سے یکسر مختلف ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DVfrUO

’نواز شریف کے پاس ریلیف لینے کے قانونی راستے اب بھی موجود ہیں‘

سابق وزیراعظم نواز شریف مشروط ضمانت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل تو ہوگئے ہیں تاہم بعض قانونی ماہرین کے بقول ان کے پاس طبی بنیادوں پر مزید ضمانت کا حق اب بھی موجود ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2LtMkhC

ایف بی آر بلند ترین شارٹ فال کے دہانے پر، نئے چیئرمین کی تقرری کی مخالفت پر حکومت مشکل میں

پاکستان کا فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اپنی تاریخ میں بلند ترین شارٹ فال کے دہانے پر ہے اور ایسے میں ادارے کے نئے چیئرمین سید شبر زیدی کی تقرری کی ادارے کے اپنے افسران کی جانب سے شدید مخالفت جاری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VKNJ7H

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل واپسی، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ہمراہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد محمد نواز شریف العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں چھ ہفتے کی ضمانت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ہمراہ لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Jos2nm

مسیحی برادری کی اپیل: ’ہمارے بچوں کو سکولوں میں انجیل پڑھائی جائے‘

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم مسیحی طالب علموں کو اسلامیات کے بجائے ان کی مقدس کتاب بائبل (انجیل) بطور مضمون پڑھائی جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2PQqYJY

’شادی کر کے لے جاتے ہیں اور وہاں نہ جانے کیا کرواتے ہیں‘

پاکستان میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق پچھلے ایک سال سے پاکستان کے صوبے پنجاب میں چینی باشندے شادی کی غرض سے آرہے ہیں اور لڑکیوں کو شادی کرکے چین لے جارہے ہیں جس کا مقصد ازدواجی تعلقات قائم کرنا نہیں بلکہ یہ مبینہ طور پر بین الاقوامی سطح پر جسم فروشی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WoBcDU

عاصمہ شیرازی کا کالم: ڈیل اور ڈھیل ختم۔۔۔

اگست، ستمبر میں مریم، بلاول اور مونس کی تکون اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اکتوبر تک موجودہ حکومت پر مضبوط ہاتھ رکھا جائے گا ورنہ دسمبر میں نئی فوجی قیادت کو تو آنا ہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2J6bUHv

ناصر خان جان کے ساتھ جانبدارانہ سلوک: ’ہر شاخ پہ اینکر بیٹھا ہے انجام صحافت کیا ہو گا‘

پاکستانی ٹوئٹر پر ناصر خان جان اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے سما ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں پروگرام کے اینکرز نے نہ صرف ان کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا بلکہ ان کی تضحیک بھی کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DT9p7t

Monday 6 May 2019

گوادر کے مچھیروں کے لیے ’امبا‘ ایک جزبے کا نام

بلوچستان کے مچھیرے ’امبا‘ کو ایک کلام کی طرح پڑھتے ہیں تاکہ ان کی آواز آسمانوں تک پہنچ سکے۔ لیکن آج کل یہ روایت خطرے میں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2J77nEH

ہبل خلائی دوربین جس نے کائنات کے بہت سارے راز فاش کیے

پاکستان کے وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ’ہبل‘ کو سپارکو نے خلا میں بھیجا جس کی وجہ سے انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن یہ ہبل ہے کیا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2POyvcl

علی وزیر: بغاوت پر اکسانے، ملکی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے الزامات پر ایف آئی آر درج

پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈر علی وزیر نے اپنے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت درج ہونے والی ایف آئی آر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ریاست مخالف نہیں بلکہ لوگوں کے حقوق کی بات کی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2V3be7A

مقتول افضل کوہستانی کے بھائی کو ’پولیس سے جان کا خطرہ‘

کوہستان ویڈیو سکینڈل میں مقتول افضل کوہستانی کے بھائی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کی سکیورٹی نامناسب ہے اور اُن کی جان کو خطرہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2PMZQvw

Sunday 5 May 2019

فواد چوہدری: رمضان کے چاند پر تنازع اور حکومتی وزیر کی تجویز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ملک کیسے چلنا ہے اس کا فیصلہ مولانا حضرات پر نہیں چھوڑا جا سکتا کیونکہ آگے کا سفر مولویوں نے نہیں نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگے لے جا سکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2JcX1CG

وسعت اللہ خان کا کالم: صحافیو سچ کو جھوٹ میں مت ملاؤ

ماننا پڑے گا کہ آج کے پاکستان میں جس طرح ڈی جی صاحب سوالات کے بیل کو سینگوں سے پکڑتے ہیں شاید ہی کوئی سیاستداں یہ صلاحیت رکھتا ہو

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2GXaxYl

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2H4mGee

ڈاکٹر رضا باقر کی بطور گورنر سٹیٹ بینک تعیناتی اہم کیوں؟

موجودہ حکومت کی اقتصادی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کیا اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا معاشی ایجنڈہ تبدیل ہو کر ایسے افراد کے ہاتھ میں جا رہا ہے جن کا تعلق بین الاقوامی اداروں سے ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2GXhoks

Saturday 4 May 2019

آمنہ مفتی کا کالم: ماں سے زیادہ چاہے، پھاپھے کٹنی کہلائے!

یہ کم عمر بچیاں جو شادی کے نام پر ایک اذیت سے گزرتی ہیں، آخر اسی ریاست کی شہری ہیں۔ ان کے حقوق کا تحفظ بھی ریاست ہی کرے گی، چاہے اس کے لیے اسے ماں سے زیادہ چاہنے والی پھاپھے کٹنی ہی کیوں نہ بننا پڑے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2ZYuuXq

Friday 3 May 2019

اسلام آباد میں مہم، ’پانچ میلے اور ان کے تھیلے‘

آزادی صحافت کا عالمی دن: ’میں آپ کے ماتھے پر چار گولیاں مار کر قتل کرسکتا ہوں‘

جب ٹکراؤ نہیں ہوگا تو مزاحمت کیسی؟ مزاحمت صحافت کا خاصہ ہے۔ بدقسمتی سے صحافت میں مزاحمت دم توڑتی نظر آرہی ہے: آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافی اویس توحید کی خصوصی تحریر۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2UZx8Zg

میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے ان کی بیرون ملک جا کر علاج کروانے سے متعلق دائر کی جانے والی درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VhNba1

کیا چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں انسانی سمگلنگ ہیں؟

بین الاقوامی و غیر سرکاری ادارے ہیومن رائٹس واچ کی حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پاکستان سے لڑکیوں کو چین سمگل کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Y3tWha

Thursday 2 May 2019

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام: اصل ہدف کون ہے، ن لیگ کا پرانا نظام یا خود ن لیگ؟

کچھ لوگوں کو خدشات ہیں کہ نئے بلدیاتی نظام کا واحد مقصد صوبہ پنجاب میں حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے بلدیاتی سطح پر موجود اثر و رسوخ اور انتخابی طاقت کو ختم کرنا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Y8QvkJ

مہمند سکیورٹی اہلکار قتل: ’کیا کوئی عورت اتنی جرات کر سکتی ہے‘

علاقے کے مکینوں کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر ایف سی کے اہلکار نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون نے اسے قتل کر دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DFMBrp

برج خلیفہ میں سحر و افطار کے اوقات مختلف کیوں؟

دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ سکینڈنیوین ممالک میں رکھا جائے گا جہاں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے 30 منٹ ہ


from urdunews - Daily Saudi Urdu Newspaper http://bit.ly/2ZOKbAm

میاں شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر حسین

پاکستان مسلم لیگ نواز نے میاں نواز شریف سے مشاورت کر کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد مختلف پیشینگوئیاں شروع ہو گئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Y0uPqL

دو مئی سے قبل اور بعد کی کہانی، اسامہ بن لادن کے پڑوسی کی زبانی

امریکہ نے دو مئی 2011 کو اُس وقت کے مطلوب ترین شخص اسامہ بن لادن کو پاکستان میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جانیے کہ وہاں رہنے والے زین بابا اس اسامہ بن لادن سے منسوب کمپاؤنڈ کے ماضی اور مکینوں کے بارے میں کیا کہانی سناتے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Y26YqQ

Wednesday 1 May 2019

پاکستان کے تیسرے میگا ڈیم پر پانچ دہائیوں بعد آج کام شروع

دریائے سوات پر مہمند ڈیم کی تعمیر کا سلسلہ آج دو مئی کو شروع ہوگا جس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار شرکت کریں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2UPHiM0

مسعود اظہر کے دہشتگرد قرار پانے سے کس کا کتنا فائدہ، کتنا نقصان؟

مسعود اظہر کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈلوانے کے لیے امریکہ نے نئی کوشش شروع کی ہے۔ اگر ایسا ہو گیا تو کس ملک کو کیا فائدہ اور کیا نقصان ہو گا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2UONEeF

راولپنڈی پولیس کو کال: ’چور پکڑیں یا لوگوں کی پھوپھیاں'

راولپنڈی میں پولیس کو بلانے والا دلہن کا بھائی تھا اور شادی میں بن بلائی پھوپھی کی شرکت پر اس نے پولیسں بلائی تھی تاکہ وہ انھیں محفل سے لے جائیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2GWbqBJ

پاک ترک انٹرنیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کالعدم تنظیم قرار

وفاقی حکومت نے پاکستان میں کام کرنے والی ترک تنظیم پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VddD4A

سہیل وڑائچ کا کالم: میجر جنرل آصف غفور اور مہاتما گاندھی

میجر جنرل آصف غفور انڈیا کے جھوٹوں پر خوب برسے۔ یہ ان کا میدان ہے اور وہ اس کے مردِ میدان ہیں۔ بات یہیں تک رہتی تو درست تھا مگر ہمارے بھلے آدمی نے تو حکومت کے ہر شعبے کی پالیسی پر بات کی: سہیل وڑائچ کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VCP93Q