Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 31 January 2019

ساہیوال میں ہلاک ہونے والے خاندان کے لواحقین کو جے آئی ٹی کیوں نہیں منظور؟

ساہیوال واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات کے حوالے سے کچھ خدشات اور اعتراضات ہیں اور وہ اس حوالے سے عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Wz53Kc

وزیرستان کے مسیحی خاندان: ’ڈر کیسا، یہاں کوئی ڈر نہیں ہے‘

وزیرستان جو کبھی شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا وہاں اقلیتوں کی موجودگی اور انھیں مذہبی رسومات کی آزادی ذرا غیر معمولی بات لگتی ہے۔ وانا اور میران شاہ کی مسیحی آبادی کے بارے میں دیکھیے ڈیجیٹل ویڈیو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2G2Bqff

وزیرستان کے مسیحی: ’مذہب کی ویسی ہی آزادی ہے جیسی مسلمانوں کو ہے‘

وزیرستان کے شمال اور جنوب میں موجود تقریباً بارہ لاکھ کی آبادی کی واحد اقلیت مسیحی برادری کی ہے جو طالبان کے زور اور پھر فوجی آپریشن کے دوران بھی یہاں سے نہیں گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2D2ZbQK

’لوگ صحافیوں کو بااثر سمجھتے ہیں، جبکہ یہ بے یار و مددگار ہیں‘

رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کے اقبال خٹک کہتے ہیں کہ پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے امکانات موجود ہیں۔ میڈیا کی آمدن بھی بڑھی ہے، اشتہارات کی تعداد اور اس سے ہونے والی آمدن میں کئی گنہ اضافہ ہوا ہے۔ لیکن میڈیا انڈسٹری کے موجودہ زوال کا تعلقات مارکیٹ کے حالات سے براہ راست نہیں ہے۔ یہ ’آزادی کو کچلنے کا نیا طریقہ‘ میڈیا کا مالیاتی طور پرگلا گھونٹنا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2t2syh7

ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر ویزے دے گا: قطری قونصل جنرل

کراچی میں قطر کے قونصل جنرل مشعل ایم الانصاری نے کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں پاکستان کے ہنر منداور غیر ہنر مند افراد کو ایک لاکھ ویزے جاری کرے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CZQeY8

محمد حنیف کا کالم: بزدار کو بخش دو

عثمان بزدار پر ہونے والے اعتراضات سے تعصب کی بو آتی ہے اور تعصبات کی سماجی سیڑھی میں بزدار صاحب سب سے نیچے ہیں۔ پسماندہ علاقے کے بھی ہیں اور سرائیکی بھی: محمد حنیف کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2BfmLth

سات ہفتے مغوی رہنے والے کوئٹہ کے ڈاکٹر کی گھر واپسی

ڈاکٹر ابراہیم خلیل شیخ کو 13 دسمبر2018 کو کوئٹہ شہر سے اغوا کیا گیا تھا لیکن ان کے ساتھیوں کے مطابق بھاری تاوان ادا کر کے سات ہفتے بعد انھیں بالآخر رہا کر دیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FXju61

Wednesday 30 January 2019

عظمیٰ تشدد کیس: کھانا چکھنے پر بچوں کو جان سے مارنے والے کون ہیں؟

پاکستان میں گھروں میں کام کرنے والے بچوں پر تشدد کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ لاہور میں ہی گزشتہ برس گیارہ سالہ سمیرا کو ان کی مالکن نے استریوں سے جلایا، دو بہن بھائی اقرا اور زمان کے سر منڈوا دیے گئے اور اسی نوعیت کے دیگر واقعات سامنے آئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WyAN1Y

کپاس کی برآمدات میں کمی: سندھ کے کاشتکار مرچیں کیوں اُگا رہے ہیں؟

کپاس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ پاکستان میں سب سے زیادہ کاشت ہونے والی فصل ہے، لیکن رواں سیزن میں ملک کے کسان کپاس کی پیداوار کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2TkQ6te

سندھ: کپاس کی سفیدی پر مرچوں کی سرخی حاوی آنے لگی

پاکستان میں عمومی طور پر اور سندھ میں خاص طور پر کپاس کی کاشت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ پاکستان کی سب سے منافع بخش درآمدی فصل کپاس کی جگہ اب سرخ مرچیں لے رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2BbJG8F

وزیرستان کی عورتیں:’طالبان سے بھی ڈر لگتا تھا اور فوج سے بھی‘

وزیرستان میں آپ کو کھلے عام خواتین دکھائی نہیں دیتی۔ اونچی اونچی فصیلوں والے مکانات میں رہنے والی ان قبائلی خواتین کو کئی برس کیمپوں میں گزارنے پڑے۔ اب وہ اپنے گھروں کو واپس آ گئی ہیں تو حالات کو کیسے دیکھتی ہیں جانیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FWsvw9

وزیرستان کی خواتین: ’خالی ہاتھ نکلے تھے اور واپس آئے تو گھر گرے ہوئے تھے‘

سخت قبائلی رسم و رواج اور اونچی اونچی فصیلوں والے گھروں میں رہنے والی وزیرستان کی خواتین کو ایک عرصہ اپنے گھروں سے دور کیمپوں میں زندگی گزارنا پڑا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2GejCwX

جبری گمشدگیاں: مجوزہ قانون سازی مثبت قدم تاہم خدشات موجود ہیں

وزارتِ انسانیِ حقوق کے ایک اعلٰی عہدیدار کے مطابق وزارتِ قانون پہلے ہی اس مسودے کی ضروری جانچ پڑتال کر چکی ہے اور اگلے مرحلے میں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ مجوزہ بل پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کر دیا جائے گا

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FZz3dk

لورالائی ایک ماہ میں چار حملوں کا نشانہ کیوں بنا؟

حکومتی موقف کے مطابق لورالائی میں رونما ہونے والے یہ واقعات پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کا حصہ ہیں، جبکہ بعض حلقے اسے بلوچستان کے پشتون علاقوں میں ’طالبانائزیشن‘ پھیلانے کا منصوبہ قرار دیتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CSPwff

Tuesday 29 January 2019

پاکستان سویٹ ہوم: وزیرستان کے یتیموں کا اپنا گھر

شمالی وزیرستان کے سویٹ ہوم میں کسی کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ بچے کے والد کی موت کی وجہ کیا بنی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HBDxIJ

پاکستان کڈنی سنٹر: ایک پاکستانی نژاد سعودی ڈاکٹر کا اپنے ملک میں نئی جدوجہد کا آغاز

پاکستان میں ایک نہیں، بلکہ دو دو خیراتی ادارے چلانا آسان تو کیا، کسی معجزے سے کم نہیں۔ خاص طور پر جب سرمایہ کسی سرکاری ادارے سے نہیں، بلکہ ایک بزرگ ڈاکٹر اور ان کے دوستوں کی جمع پونجی سے کھڑا کیا گیا ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MFrxEZ

وزیرستان کا سویٹ ہوم: ’ہم نے انھیں ایک مستقبل دینا ہے چاہے وہ کسی کے بھی بچے ہوں‘

میر علی کا گولڈن ایرو پاکستان سویٹ ہوم وزیرستان کے 150 یتیم بچوں کا گھر ہے، لیکن اس یتیم خانے کی کہانی ملک کے دیگر 36 سویٹ ہومز سے کچھ مختلف ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Wmus9U

بلوچستان: چمڑے پر خوبصورت کشیدہ کاری کا دم توڑتا فن

بلوچستان کی تحصیل لہڑی میں چالیس گھرانے چمڑے پر کشیدہ کاری کا کام کرتے تھے، لیکن اب یہ فن صرف چند ایک ہنرمند افراد تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FXAEjB

بلوچستان کے چمڑے کے دستکار

محمد حسن کے ہاتھ اور نظر دونوں کمزور ہیں مگر مہارت اتنی کہ چمڑے پر کنڈی چلاتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی ہاتھ نہیں بلکہ مشین چل رہی ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HGqwxw

'میں دہشت گرد کی ماں نہیں ہوں'

ساہیوال واقعے میں مارے جانے والے ڈرائیور ذیشان جاوید کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کے لیے 'دہشت گرد' کا لفظ استعمال نہ کیا جائے، 'میری پوتی کو لوگ کیا کہیں گے کہ یہ دہشت گرد کی بیٹی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2UsrgrI

'میڈیا کا یہ کام نہیں کہ وہ منفی یا مثبت تصویر پیش کرے‘

شمالی وزیرستان میں فوج کے ہمراہ صحافیوں کے دورے اور خیسور میں فوجی اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون سے ملاقات کے لیے جانے والی خواتین کے دورے پر پاکستانی سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث دیکھنے کو ملی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2ShqEHK

Monday 28 January 2019

آسیہ بی بی کی بریت: سپریم کورٹ میں نظرِثانی کی اپیل کی سماعت آج

مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی توہین مذہب کے مقدمے میں بریت اور رہائی کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی سماعت منگل کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MAVbem

ہائی کورٹ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کر لیں، لیکن ان کی بیماری کی نوعیت کیا ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب تو کی ہیں لیکن اُن کے بارے میں میڈیکل بورڈ کیا کہتا ہے؟ وہ کن کن بیماریوں میں مبتلا ہیں اور کیا جیل میں انھیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RkzVdz

ہمیں کپتان واپس چاہئیے!!!

خلیل اور ذیشان کے خاندان کو محض مخالف سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی کی سزا نہ دیں۔ خدارا یتیم بچوں کو بے سہارا نہ کریں، ان معصوموں کے مستقبل کو بچائیں: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2COj3H8

جنوبی وزیرستان سے شمالی وزیرستان تک

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے 95 فیصد سے زیادہ مکین اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں لیکن کیا وہاں زندگی معمول پر آسکی ہے۔ یہ جاننے کے لیے ہماری ساتھی حمیرا کنول نے حال ہی میں وزیرستان کا دورہ کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RV1uiL

تحریکِ انصاف یا نون لیگ: نئی ویزا پالیسی کا سہرا کس کے سر؟

تحریکِ انصاف کی حکومت نے پچھلے ہفتے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا جس کے بعد ن لیگ کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی پر یہ کہہ کر تنقید کی کہ وہ اُس کام کا کریڈٹ لے رہے ہیں جو ان کے دورِ حکومت میں کیا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2sOgj7X

العزیزیہ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر نیب کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر قومی احتساب بیورو اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DDPwBp

سندھ میں اقلیتی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون جج

سندھ کے ضلع شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والی ثمن بودانی نے جوڈیشل افسران کا امتحان پاس کیا اور میرٹ لسٹ میں 54 نمبر پر آئیں ہیں، جس کے بعد انھیں سول جج و جوڈیشل مئجسٹریٹ کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MAqXrX

چینی کا بحران: ’جتنی قیمت شوگر مل والے دے رہے ہیں اس سے بہتر ہے ہم گڑ بنا لیں‘

شوگر ملوں کے تاخیری حربوں سے پریشان میر پور خاص کے کاشت کار خلیل احمد نے اس سال گنے کی فصل شوگر ملوں کو دینے کی بجائے اس سے گڑ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RT3DvE

پی ٹی وی بدعنوانی کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد مسعود کی بدعنوانی کی مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CMqxue

گنے کی کاشت: شوگر مِل مالکان اور کاشتکاروں کے مابین تنازع سے مشکلات میں اضافہ

اس سال سندھ کی شوگر ملوں میں کرشنگ دیر سے شروع ہونے سے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DEvXZY

Sunday 27 January 2019

پیٹرنٹی لیو: والد کو چھٹی دینے سے بچے کی ماں کو کیا فائدہ ہوگا؟

بدلتی دنیا اور فیملی سسٹم میں تبدیلیوں کی وجہ سے نومولود بچوں کی زندگی میں والد کے کردار کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CMWmmC

باجوڑ میں انسداد پولیو کے سات افسران کو ’غفلت برتنے‘ پر برطرف کر دیا گیا

خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ انسداد پولیو کے سات افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2UneFGe

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: اصلی اور فلمی بادشاہت

برس ہا برس سے حسرت ہے کہ مرنے سے پہلے کاش وہ ریاست بھی دیکھنا نصیب ہو جائے کہ جس کے بارے میں ہم پڑھتے اور سنتے آئے ہیں کہ اس میں کوئی آئین بھی ہوتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DBW4Aq

کھانے پینے کے بدلتے اچھے اور برے رجحانات

برطانیہ میں بچے میٹھے مشروبات سے منہ موڑ رہے ہیں اور ایک سروے کے مطابق ایسے مشروبات پینے والے بچوں کی تعداد میں گزشتہ نو سالوں میں ایک تہائی کمی آئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CLGFfs

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

عمران خان کا قطر کا دورہ، امام الحق کی سنچری، سموگ اور لڈو پیٹھی والے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2TiJZpe

Saturday 26 January 2019

مجاہدین، طالبان، دہشت گرد، حکمران!

دہشت گرد وہ شخص ہوتا ہے جو پتہ نہیں کس سے ہتھیار لیتا ہے؟ کہاں رہتا ہے؟ کیا کھاتا ہے؟ کس سے تربیت لیتا ہے؟ کون اس کے کپڑے لتے، رہنے سہنے اور کھانے پینے کا خرچ اٹھاتا ہے؟ آمنہ مفتی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WodtE3

’امل عمر بل‘ پر والدین کو اعتراض

کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی 10 برس کی بچی امل عمر کے کیس کو بنیاد بنا کر سندھ اسمبلی میں پیش کیے گئے بِل پر امل کے والدین نے کچھ خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DDnK8b

آدھی سے زیادہ آبادی وزیر اعظم عمران خان سے خوش

پاکستان میں رائے عامہ کے ایک حالیہ جائزے کے مطابق ملک میں 51 فیصد افراد کے خیال میں حکومت سنبھالنے سے اب تک وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی یا تو اچھی رہی ہے یا کافی اچھی رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WnkvZJ

Friday 25 January 2019

ایک نسل کے بچپن اور جوانی کی یادیں روحی بانو کے ذکر کے بغیر ادھوری ہیں

روحی بانو بھی ان لوگوں میں سے تھیں جنھوں نے اپنے پرستاروں کی زندگیوں پہ ان مٹ نقوش چھوڑے۔ ایک پوری نسل کے بچپن اور جوانی کی یادیں، ان کے ذکر کے بغیر ادھوری ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2B5Hsrz

بلیک لسٹ کا نظام ماورائے آئین ہے: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے لوگوں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ملک میں رائج بلیک لسٹ کے نظام کو ماورائے آئین قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Mxgq0T

پی آئی اے: چوری اور منشیات کے الزامات پر سینکڑوں ملازمین برخاست

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے مختلف وجوہات کی بنا پر اب تک سینکڑوں ملازمین کو نکالا ہے جن میں جعلی ڈگریوں والے اہلکاروں سے لے کر چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Tcw6Jb

’میری دستار میرا فخر اور پہچان ہے‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کے افسر تعلقات عامہ پون سنگھ اروڑا سکھ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی روایتی پگڑی ان کی پہچان اور فخر کی علامت کے علاوہ ان کی مقبولیت کی وجہ بھی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FOPxVA

پیمرا قوانین کے تحت تمام مذہبی چینلز غیر قانونی ہیں!

گذشتہ ہفتے پیمرا نے 72 ’غیر قانونی‘ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی نشریات معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جن میں ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ مذہبی چینلز ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WfbWjH

ساہیوال واقعے میں ہلاک ہونے والی کمسن اریبہ ’لائق طالبہ اور بہترین نعت خوان تھیں‘

ساہیوال کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والوں میں 13 سالہ اریبہ کے خاندان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ ایک ذہین طالبہ تھیں جو ڈاکٹر بن کر لوگوں کی مدد کرنا چاہتی تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RdwGVn

Thursday 24 January 2019

ورٹیکل فارمنگ: ایک ایکڑ سے چار ایکڑ کی پیداوار کیسے ممکن ہے؟

دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے خوراک کی مانگ میں اضافے، پانی کی قلت اور موسمی تبدیلیوں کے باعث زرعی زمینوں کے فقدان کی وجہ سے زراعت کے متبادل طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RQYioz

منیلا میں ٹرین کی پٹڑی پر ہاتھ گاڑی چلانے والے مجبور افراد

منیلا کے مشکلات میں گھرے ٹرانسپورٹ سسٹم کا متبادل ایک ایسی غیرسرکاری ریل سروس ہے جہاں ایک بھی غلط قدم آپ کی جان خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RdXB3w

بسنت کی راہ میں واحد رکاوٹ لاہور کے موٹر سائیکل سوار

پولیس کے مطابق دھاتی ڈور سے موٹر سائیکل سوار سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور کوئی پولیس والا 100 فیصد گارنٹی نہیں دے سکتا ہے کہ بسنت کے دوران کوئی حادثہ نہیں ہو گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2B1LPUG

خیبر پختونخوا کے جامعہ عثمانیہ میں پہلی بار آرٹ اور فوڈ فیسٹول کا انعقاد

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ کے دینی مدرسے میں پہلی بار طلبہ کے لیے دو روزہ آرٹ اور فوڈ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DwRVOe

نوشہرہ کے مدرسے میں آرٹ اور فوڈ فیسٹول کا انعقاد

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی مرتبہ دینی مدارس کے طلبہ کے لیے آرٹ اور فوڈ فیسٹول کی تقریب میں موسیقی کے علاوہ سب کچھ تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RdCHkL

نقیب اللہ محسود بے قصور قرار، تمام دائر مقدمات خارج

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گذشتہ سال پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے مقتول نقیب اللہ محسود کے خلاف دائر دہشت گردی، اسلحہ و بارود رکھنے کے الزام میں دائر پانچوں مقدمات خارج کردیے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MsQIKE

پاکستان: ’آپ کو یہودی تسلیم کیا جاتا ہے‘

حکومت پاکستان نے اپنے ایک نوجوان کی درخواست قبول کرتے ہوئے ان کو بطور یہودی شہری قبول کرلیا ہے۔ پاسپورٹ میں ان کے مذہب کے خانے میں ’جیوڈا ازم‘ تحریر کر دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2AXhne8

کھپرو کے رہائشی عدیل قائم خانی نے روایتی فارمنگ کو جدید فارمنگ میں تبدیل کر دیا

سانگھڑ کا شمار سندھ کے ان اضلاع میں ہوتا ہے جہاں پانی کی قلت ہے اور ہزاروں ایکڑ زمین غیر آباد اور بنجر نظر آتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2sLwa7o

آسیہ بی بی مقدمہ،نظرثانی کی اپیل سماعت کےلیے مقرر

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف دائر کی نظرثانی کی اپیل سماعت 29 جنوری کو کرے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CFDhmf

Wednesday 23 January 2019

سانحہ ساہیوال: ’سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی ناقص منصوبہ بندی کے تحت کی گئی‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال کی حدود میں کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے ہاتھوں چار افراد کی ہلاکت کیسے ہوئی اس کے گرد کئی سوالات تاحال جواب طلب ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RbfRu7

منی بجٹ پر عوام کا ردِعمل: میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو!

وزیر خزانہ اسد عمر نے کذشتہ روز قومی اسمبلی میں نیا منی بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ پر عوام کے تاثرات کیا ہیں، یہ جاننے کے لیے بی بی سی نے عام لوگوں کی رائے لی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FTfe6B

دباؤ یا کچھ اور؟ پشاور پریس کلب کا پی ٹی ایم کو سیمینار کی اجازت دینے سے انکار

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے عین موقع پر سیمینار کو منعقد کرنے سے انکار پر پریس کلب کے باہر سڑک پر سیمینار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MuEzVu

تیسرا منی بجٹ:سولر پینل، ونڈ ٹربائن کے لیے مراعات

حکومت نے تیسرا منی بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں شرح سود کو کم کیا گیا ہے جبکہ درآمدی موبائلز پر ٹیکس کو بڑھا دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FLbAMC

پاکستان: جب برف باری میں تفریح ایک بھیانک خواب بن گئی

مقامی انتظامیہ کے انتباہ کے باوجود سیاحوں نے گذشتہ ہفتے پاکستان کے شمالی علاقوں کا رخ کیا تاہم کئی لوگوں کے لیے یہ تفریحی دورہ بہت جلد بھیانک خواب میں بدل گیا جب ان کی گاڑیاں گھنٹوں تک شدید برفباری میں پھنسی رہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2S904AQ

لاہور میں ژالہ باری

منگل کی رات پاکستان کے شہر لاہور میں ژالہ باری سے شہر کی سڑکیں سفید ہو گئیں

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2UenaTX

کیا منظور پشتین کے ساتھ تصویر یا فوجی عدالتوں پر بحث پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے؟

پاکستان میں ٹوئٹر پر کافی عرصے سے کئی ایسے لوگوں کو پیغامات مل رہے تھے جو اہم مسائل پر بات کرتے ہیں یا کسی موضوع پر بظاہر ریاست سے مختلف خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2R8ybny

خدیجہ صدیقی پر چھریوں کے وار کرنے والے مجرم کی سات سال کی سزا برقرار

سپریم کورٹ نے خدیجہ صدیقی پر چھریوں سے وار کرنے والے مجرم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جرم جرم ہوتا ہے ہائی پروفائل ہو یا لو پروفائل ہو اور قانون کی نظر میں تمام برابر ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MvMx0U

Tuesday 22 January 2019

ایک خاتون خانہ کا گھریلو بجٹ: ’مہنگائی نے پاکستان میں عام شہری کی مشکلات میں اضافہ کر دیا‘

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر گرنے کی بدولت کئی اشیائے خورد نوش کی قیمتیں بڑھنے سے عام افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے تاہم وفاقی حکومت نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے اسے حزبِ مخالف کا ’پراپیگنڈہ‘ قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2WbwYQc

پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقے کی مشکلات

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے لیے مہینے کا خرچ پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2R3VAXz

ساہیوال کا واقعہ: سی ٹی ڈی پنجاب کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے شہرت رکھنے والا کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ یا سی ٹی ڈی پنجاب کیا کبھی ساہیوال جیسے واقعات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن سکتا تھا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2sF4qkN

نجی سکولوں کی فیس میں کمی: کیا سپریم کورٹ کا حکم تعلیمی معیار میں کمی کا باعث بن سکتا ہے؟

پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 'مہنگے' نجی سکولوں کی فیس میں جبری کٹوتی کے بعد ماہرینِ تعلیم اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ فیس میں اس کمی کا نقصان سکول مالکان سے زیادہ تعلیمی معیار اور طلبا کو ہو گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CGgDtS

پاکستان میں سمندری گرداب

سندھ کے ساحلی علاقے گھوڑا باری سے تقریباً 57 ناٹیکل میل دور اس گرداب کو سعید زمان نے اس وقت دیکھا جب وہ مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Mr6FkD

منی بجٹ: بالواسطہ ٹیکس میں اضافے کی صورت میں مہنگائی بڑھےگی

’حکومتِ وقت عموماً منی بجٹ کو ایک 'درست اقدام' قرار دیتی ہے، تاہم اس کا بنیادی مقصد آمدن کو بڑھانا اور اخراجات کو کم کرنا ہوتا ہے تاکہ مالی سال کے اختتام پر مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے‘

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2AY45y5

ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی ذمہ دار ، اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ

پنجاب حکومت نے ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2S77wfO

بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ کو ہاؤسنگ سکیم کو قانونی بنانے کے لیے 350 ارب روپے کی پیشکش

سپریم کورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون کی انتظامیہ کی طرف سے کراچی میں مذکورہ سوسائٹی کو قانونی دائرے میں لانے کی لیے 350 ارب کی پیشکش کی ہےجسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پیشکش پر پھر سے غور کرے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Tezm6M

حکومت کی خیسور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے چادر اور چاردیواری کی مبینہ پامالی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج ہوا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2AZz2Sv

ساہیوال واقعے میں ہلاک ہونے والا مبینہ دہشت گرد ذیشان کون ہے؟

ہفتے کو صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دعویٰ کے مطابق مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والا ذیشان جاوید شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھتا تھا، تاہم اس کے محلہ والوں نے اس الزام کی تردید کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MoOcVN

Monday 21 January 2019

فارن پالیسی میگزین کی عالمی مفکرین کی فہرست میں عمران خان کے چرچے

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی عالمی مفکرین کی فہرست میں شمولیت پر کیسا ردعمل دیا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DrEiQC

عاصمہ شیرازی کا کالم: ساہیوال کے ’نامعلوم‘ قاتل اور ’معلوم‘ لاشیں

ایف آئی آر ’نا معلوم‘ افراد کے نام کاٹی گئی ہے، معلوم ہیں تو صرف لاشیں۔ بے جان، خون میں لت پت لاشیں، ’دہشت گردوں‘ کی لاشیں، تیرہ سالہ بچی، ماں، باپ اور دہشت گرد ٹیکسی ڈرائیور کی لاشیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2R7qeiG

’ہندو بچوں کو اسلامیات پڑھائی جا رہی ہے‘

رحیم یار خان کے ایک گاؤں میں ہندو اقلیتی برادری ایک سرکاری سکول کی تعلیم سے خوفزدہ کیوں ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FPUEUy

رحیم یار خان کے ہندو بچوں کو اسلامیات پڑھنے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟

اقلیتی ہندوؤں کا خیال ہے کہ انھیں لگتا ہے کہ ان کے بچے اگر اسلامیات پڑھیں گے تو جوان ہونے پر ان سے ان کا مذہب تبدیل کروانا آسان ہو جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FFqLqN

کیا پولیس نے ساہیوال فائرنگ کے واقعے میں اپنے ضابطۂ کار کے مطابق کارروائی کی؟

ساہیوال میں پنجاب پولیس کے خصوصی دہشتگردی کے خلاف بنائے گئے ادارے کاونٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے بارے میں بہت سے سوالات کیے جار ہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DpFeF9

ساہیوال واقعہ اور پانچ اہم سوال

بی بی سی نے پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں بیانات اور جوابات کے ساتھ ساتھ مقامی میڈیا پر چلنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج اورعینی شاہدین کی جانب سے منظرعام پر آنے والی ویڈیوز کی روشنی میں پانچ اہم سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CCeMGs

نیب کو تین ہفتوں میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں احتساب عدالت کی طرف سے ملنے والی سزا کے خلاف اپیل پر قومی احتساب بیورو سے جواب طلب کرلیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2W97Eu5

بار بار مت پوچھیں کہ بیٹا بتاؤ کیا ہوا تھا؟

ساہیوال متاثرہ بچوں سے ان کے والدین کے قتل کے بارے میں پوچھا جانا ان کی ذہنی صحت کے لیے بہت سے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2U63VM2

محمد حنیف کا کالم: بزدار صاحب، بچہ سو رہا ہے

کسی نے یہ نہیں بتایا کہ آخر بچہ سویا کیسے۔ رو رو کر ہلکان ہو کر سویا یا کیمروں کے سامنے اپنے ماں باپ کی ہلاکت کا واقعہ دہرا کر تھک گیا اور آنکھ لگ گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2HoJsAM

Sunday 20 January 2019

پاکستان سمیت دنیا بھر میں برف باری کے دلکش مناظر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے

حال ہی میں ملک کے شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اور سیاح ان خوبصورت مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MocRtv

یہ خواتین پارک میں کیوں سونے آتی ہیں؟

آنڈیا میں خواتین کو پارک اور دیگر عوامی مقامات جانے سے پہلے کئی بار سوچنا پڑتا ہے، لیکن ایک نئی مہم اس ڈر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2TYNQb0

'2014 سے لے کر اب تک دس سکھوں کی ٹارکٹ کلنگ ہو چکی ہے'

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پشاور سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سکھ امیدوار دھمکیوں اور قاتلانہ حملوں کے بعد پشاور سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CBuj9p

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: سچ کا انکاؤنٹر تو بہت پہلے ہو چکا

جیسا کہ ہوتا ہے، بس ایک آدھ ہفتے ساہیوال سانحے کا مزید شور رہے گا اس کے بعد تو کون میں کون۔ مرنے والے پہلے والوں کی طرح صرف ہندسے بن کے رہ جائیں گے اور قاتل معطل یا جبری ریٹائر ہو جائیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2sF68Cp

Saturday 19 January 2019

’شیطان‘ کا مجسمہ، ساہیوال میں کارروائی اور نئے چیف جسٹس: گذشتہ ہفتے کا پاکستان

پاکستان میں گذشتہ ہفتے کے دوران کیا اہم واقعات پیش آئے؟ تصویروں کی زبانی دیکھیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FMJxvO

اڑیں گے پرزے: غیر تربیت یافتہ پولیس!

ایک 'ریڈ بک ' تاریخ کے پاس بھی ہے جس میں بڑے واضح اور جلی حروف میں ظالموں کا نام لکھا ہوا ہوتا ہے اور تاریخ اپنے مجرموں کو کبھی معاف نہیں کرتی۔ آمنہ مفتی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2AWMiqS

بچے کی زبانی ہلاکت کی کہانی سننا مناسب ہے؟

پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے ہاتھوں پاکستان کے شہر ساہیوال میں چار افراد کی ہلاکت کے واقعے پر جہاں سوشل میڈیا پر پولیس شدید تنقید کا نشانہ بنی وہیں مقامی میڈیا کو بھی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2R1RlLU

ساہیوال:محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے مبینہ انکاؤنٹر پر جے آئی ٹی

پاکستان کے شہر ساہیوال میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے مبینہ انکاؤنٹر کے بعد، جس میں دو عورتوں سمیت چار افراد ہلاک اور تین بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2U33Ngf

Friday 18 January 2019

سابق چیف جسٹس کی ’عدالتی، غیر عدالتی سرگرمیاں‘

پاکستان کے 25ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دینے کے بعد میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو ریٹائر تو ہو گئے لیکن ان کے دور کو تاریخ کے اوراق میں کیسے یاد رکھا جائے گا، اس بارے میں قانونی ماہرین اور مبصرین کی رائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2TTfrKG

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے لیے کتنا آسان ہوگا؟

بی بی سی نے چند سابق ججوں سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ نئے آنے والے چیف جسٹس کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوگی یا مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Dhumcn

لاہور کے عجائب گھر میں نصب ’شیطانی‘ مجسمہ درحقیقت ’وحشی پن کی علامت‘ ہے

لاہور کے عجائب گھر میں حال ہی میں ایک منفرد اور کسی حد تک ڈراؤنا مجسمہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا اور یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2sAir3c

Thursday 17 January 2019

جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا

جمعیت علما اسلام اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے افغان طلبان کے ساتھ حالیہ مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2T1yqmj

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ’ایک دانشور جج‘

پاکستان کے نئے چیف جسٹس کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ کسی بھی مقدمے کو غیر ضروری طور پر ملتوی کرنا جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VXQgsg

مرغزار چڑیا گھر کی نیل گائے کو کیا ہوا؟

گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں پانچ نیل گائے کی اموات ہوئیں، لیکن انتظامیہ تاحال ان کی وجوہات سے لاعلم ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2SXJBwg

لاپتہ افراد کی گھروں کو واپسی لیکن مزید گمشدگیاں بھی ساتھ ساتھ

ولوچستان کے لاپتہ افرا دکے اہل خانہ کی ان کی بازیابی کے لیے طویل جد و جہد سے انسہ بلوچ کے بھائی سمیت کچھ لوگ گھر لوٹ آئے ہیں لیکن گمشدگیوں کا سلسلہ ابھی رکا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CtestA

کابینہ کا بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2T0vExF

جسٹس آصف سعید کھوسہ: از خود نوٹس آخری صورت ہے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ان کی جگہ لینے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جہاں دیگر اہم باتوں کی جانب اشارہ کیا وہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ از خود نوٹس کا استعمال صرف اس صورت میں کریں گے جب کوئی اور صورت نہیں ہوگی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2AR6niB

اوکاڑہ فارمز فوج کی ملیکت نہیں، لیکن لیز فوج کے پاس ہے: فوجی ترجمان

پاکستان کی فوج کے نمائندے نے نیشنل کمیشن آف ہیومین رائٹس کے سامنے ہونے والی سماعت میں موقف اختیار کیا ہے کہ اوکاڑہ فارمز کی ملکیت فوج کی نہیں لیکن ان زرعی فارمز کی لیز فوج کے پاس ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FAnTLQ

بلاول کی عمران خان پر تنقید: ’جمہوریت میں فیصلے کسی ایک فرد کے قلم سے ختم نہیں ہو سکتے‘

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوتا اگر وزیرا عظم ایوان میں موجود ہوتے اور خود بات کرتے تاکہ میں ان کو جواب دے سکتا، مگر ان میں اتنی ہمت نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2QURiBq

Wednesday 16 January 2019

پاکستانی فوجی واٹس ایپ گروپ کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

پاکستانی فوج کے افسران کی جانب سے گذشتہ چند دنوں کے دوران ایسے واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کے واقعات پیش آئے جن کا تعلق ان کی پیشہ ورانہ زندگی سے نہیں تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2MeKD4u

’دینا ہے تو گھر دیں، مرغیاں کیوں دے رہے ہیں؟‘

عمران خان کے گھریلو مرغی بانی کے منصوبے پر بہت سے لوگ مطمئن نہیں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FEM37d

ثاقب نثار: پاکستان کے سب سے متنازع چیف جسٹس؟

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار شاید ملک کی عدالتی تاریخ کے واحد جج ہوں گے جنھیں ان کے عدالتی فیصلوں سے زیادہ ’غیر عدالتی‘ سرگرمیوں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2QTPzfJ

پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکان کی حکومت سے شکایات

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ میں حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد پر بظاہر پریشان دکھائی نہیں دے رہی لیکن خود ان کی جماعت کے اراکین اور ان کے اتحادی ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2DdezLn

سپریم کورٹ: یونین کونسلز مسیحی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مسیحی برادری کی شادیوں کو رجسٹر کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور یونین کونسلز کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ مسیحی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Fyz5sz

پاکستان: مزدوروں کی ہلاکت، داسو ڈیم کی تعمیرعارضی طور پربند

صوبہ خیبر پختونخواہ کے حساس ضلع کوھستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں مصروف چین کی کمپنی میں کام کرنے والے آٹھ مزدوروں کی ہلاکت کے بعد مشتعل قبائل نے داسو ڈیم پر ہر قسم کا کام روک دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RP14K5

Tuesday 15 January 2019

’تبدیلی کی رات‘: ’جب ڈالر 140 سے گر کر 76 روپے کا ہو گیا‘

منگل کی شب گوگل پر موجود کرنسی کی شرحِ تبادلہ کے مطابق ایک ڈالر کی قیمت 140 سے گر کر 76 پاکستانی روپے تک کیا پہنچی پاکستان میں سوشل میڈیا پر گویا بھونچال آ گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2SYtgHB

گرودوارہ چوآ صاحب: جہلم میں سکھوں کے مقدس مقامات کی مرمت کا کام شروع

حکومت نے ضلع جہلم میں موجود سکھوں کے بعض مقدس مقامات کی مرمت اور بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور توقع ہے کہ ایک سال کے اندر انھیں یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Cn8TNo

ملالہ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟

پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی حصولِ تعلیم کے لیے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مزاحیہ ٹی پروگراموں اور برطانوی مزاح کی بہت مداح ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2QTKc0p

فوجیوں کے سوشل استعمال کرنے میں کیا قباحت ہے؟

پاکستان میں فوج کے اہلکاروں اور افسروں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بارے واضح قواعد موجود ہیں اور انھیں اس سلسلے میں انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VXifbt

تحریک انصاف کے خلاف اتحاد، مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

پاکستان کے ایوان بالا یعنی قومی اسمبلی میں حزب مخالف کی جماعتوں نے حکمراں اتحاد کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2QQOfKP

زلمے خلیل زاد کے دورے کے موقع پر حافظ محب اللہ کی گرفتاری، افغان طالبان کو ’پیغام‘

افغان طالبان کے مطابق پاکستانی فوج نے گروپ کے اہم رہنما حافظ محب اللہ کو پشاور سے ایسے موقع پر حراست میں لیا ہے جب افغان میں مفاہمتی عمل کے لیے امریکی حکومت کے مشیرِ زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچنے والے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Cl2sdH

Monday 14 January 2019

'عمران خان کی مرغیاں ہومیوپیتھک ہیں،نہ ان کا نفع ہے نہ نقصان'

وزیراعظم گھریلو دیسی مرغی منصوبے کے تحت شہریوں میں مرغیوں کی تقسیم کا عمل شکایات سے خالی نہیں جبکہ دیسی مرغیاں فروخت کرنے والے بھی اس منصوبے کے حوالے سے کچھ زیادہ خوش نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2SUWnMf

عاصمہ شیرازی کا کالم: کیا سکرپٹ بدل رہا ہے؟

کیا سکرپٹ بدل گیا ہے، اسلام آباد کے ڈرائنگ رومز میں یہ بحث اس یقین کے ساتھ ہو رہی ہے جیسے ن لیگی حکومت کے آخری دنوں میں عدالت کے فیصلے سے پہلے ہو رہی تھی: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2spfmCQ

'کبھی شراب کی بوتل پر بھی سوموٹو لیا اور کبھی اہم معاملہ نظرانداز ہوا'

پاکستان کے قانونی حلقوں میں ملک کے چیف جسٹس کی جانب سے ازخود نوٹس کے اختیارات پر بحث اب شدت اختیار کر رہی ہے۔ اس کی وجہ ہفتہ کے روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے سامنے آنے والا فیصلہ بھی ہے

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Rx5CFO

نقیب کے والد جنرل باجوہ کے وعدے کی تکمیل کے منتظر

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کا مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے کا ایک سال مکمل ہوا لیکن ان کا خاندان آج بھی انصاف کا منتظر ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FyJSBR

محمد حنیف کا کالم: آخری جیالا

چوہدری شادا اس طرح کے سیاسی کارکن رہے جنھیں آج کل حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یعنی وفادار، دھڑے بندی اور ذات برادری کی سیاست کے چیمپیئن۔ محمد حنیف کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2STZeF4

’دادا ابو کیا آپ کے دادا قبضہ گیر تھے‘

گوشت مارکیٹ سمیت ایمپریس مارکیٹ کی ڈھائی ہزار دکانوں اور پتھاروں کو دو ماہ قبل غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے گوشت مارکیٹ میں کچھ دکاندار دوبارہ لوٹ آئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2D7j8XM

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز اور مریم کی سزا کی معطلی کے خلاف نیب کی اپیل مسترد

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹین ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطی کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2ALmsX3

ایمپریس مارکیٹ: جنھوں نے سنہرے دن یہاں گزارے وہ لوٹ آئے

کراچی میں مبینہ غیر قانونی تجاویزات کے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم ایمپریس مارکیٹ سمیت کچھ بازاروں میں دکاندار واپس آ گئے ہیں، ان میں زیادہ تر بزرگ دکاندار ہیں جن کی زندگی کے سنہرے دن یہاں گزرے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2SOpIaN

Sunday 13 January 2019

جسٹس صاحب کا عدالتی ترکہ

اس وقت پاکستان کی پوری عدلیہ کو 19 لاکھ مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے۔ اسے ماورائے آئین قوتوں سے خطرہ نہیں مگر مقدمات کا انبار ایوانِ عدل سے بھی اونچا ہو رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2TG4axc

برفباری، جامعہ بنوریہ میں امتحان اور ابوظبی کے ولی عہد: گذشتہ ہفتے کا پاکستان

پاکستان میں گذشتہ ہفتے کے دوران کیا اہم واقعات پیش آئے؟ تصویروں کی زبانی دیکھیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FnSiwW

Saturday 12 January 2019

آئندہ میں ڈراموں میں صرف اچھی عورتوں کے قصے لکھوں گی

اب تک جو دس پندرہ ڈرامے لکھے، سو لکھے، آج سے تائب ہوتی ہوں اور آئندہ ہمیشہ اچھی اچھی باتیں کرتی، اچھی اچھی باتی سنتی عورتوں کے قصے لکھوں گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2ALpSJ4

’چین کو گوادر میں سعودی عرب کی آمد پر کوئی خدشہ نہیں ہے‘

سینیچر کو سعودی وزیر پیٹرولیم اور انرجی خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی وفد نے گوادر کا دورہ کیا جس کا مقصد وہاں مجوزہ تیل ریفائنری کے منصوبے کے لیے مختص سائٹ کا معائنہ کرنا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2FssOgV

Friday 11 January 2019

بلوچستان: کشیدگی کا براہ راست اثر مہاجرین کے بچوں اور خواتین پڑ رہا ہے

بلوچستان کے حالات میں بہتری نہ ہونے کے باعث ہزاروں بلوچ اب بھی افغانستان کے مختلف علاقوں میں بطور مہاجر رہ رہے ہیں۔ کیا بی ایل اے کے کمانڈر اسلم بلوچ کی افغانستان میں ہلاکت بلوچستان میں جاری مسلح تحریک پر اثر انداز ہو گی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RIKWtr

مردہ مرغیاں دریا میں ڈالنا ‘نیکی کر دریا میں ڈالنے’ کے مترادف

مردان فوڈ کنٹرولر اتھارٹی نے جمعرات کو مردہ پولٹری کی ایک گاڑی پکڑی تھی اور انھ مردہ مرغیوں کو تلف کرنے کے لیے قریبی کلپانی نالے میں ڈال دیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2D4e32d

پاکستان: سابقہ قبائلی علاقوں کا نئے دور کی طرف سفر

قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات رواں سال جولائی سے پہلے ہوں گے جبکہ اختیارات کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو عبوری وقت کے لیے کچھ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2AQJZG7

فوجی عدالتیں: ’عدلیہ کا کام فوج کے حوالے کیا ہی نہیں جانا چاہیے‘

پاکستان میں تحریکِ انصاف کی حکومت ماضی میں فوجی عدالتوں کی اصولی مخالفت کے باوجود اب ان کی مدت میں توسیع کا ارادہ رکھتی ہے لیکن تجزیہ کار اور مبصرین کہتے ہیں کہ انصاف دینا فوج کا کام نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2D2X2FR

Thursday 10 January 2019

کوہستان ویڈیو سکینڈل:’انصاف کے تقاضے ابھی بھی پورے نہیں ہوئے‘

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے سات سال بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں تسلیم کیا کہ کوہستان ویڈیو سکینڈل میں نظر آنے والی چار میں سے تین لڑکیاں قتل ہو چکی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RIxAgR

Wednesday 9 January 2019

کیلاش:’ہر کوئی آ کر ہمارا خدا بننے کی کوشش کرتا ہے'

ضلع کونسل چترال کے رکن عمران کبیر کیلاشی بچوں کو کالاشا زبان سکھاتے اور پڑھاتے ہیں اور ان کے خیال میں ان بچوں کا اپنی زبان اور مذہب کے بارے میں جاننا نہایت ضروری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Rlv3K0

کیلاش: ’تاریخ سے زیادہ بڑا مسئلہ اس وقت بقا ہے‘

پاکستان کی وادی کیلاش کے رہنے والوں کو خدشہ ہے کہ ان کی زبان اور مذہب کو جان بوجھ کر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور حکام اس معاملے میں دلچسپی نہیں لیتے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2QDEPSV

قصور کی زینب کے قتل کا ایک سال: بچوں کو آخر کیسے بچایا جائے؟

زینب امین کی پہلی برسی کے وقت قصور شہر میں شاید کافی کچھ بدل چکا ہے۔ زینب کے قتل کے بعد یہ شہر حکام کی انتہائی توجہ کا مرکز کا رہا ہے تاہم یہاں کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تھم نہیں پایا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2M2y7Fk

افغان صدر کے خصوصی ایلچی عمر داودزئی: ’پاکستان افغان مذاکرات میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے‘

امن اور سلامتی کے علاقائی اُمور کے لیے افغان صدر کے خصوصی ایلچی عمر داودزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں اور ایسے حالات میں پاکستان کے ساتھ ایشوز پر بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CZKTBA

Tuesday 8 January 2019

انڈیا میں دوسرے ممالک کی اقلیتوں کو پناہ دینے کے بل میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے

انڈیا کی حکومت نے پڑوسی ملکوں میں مذہبی تفریق اور مظالم کا شکار ہونے والے ہندوؤں اور دیگر اقلیتی برادریوں کو ملک میں پناہ اور شہریت دینے کا ایک ترمیمی بل پیش کیا ہے لیکن اس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2ACBz4L

اویغور مسلمانوں کے پاکستانی رشتے داروں کا وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر افسوس

اویغور مسلمانوں کے پاکستانی رشتے داروں نے عمران خان کی اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وہ چین میں اویغور مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں تفصیل سے نہیں جانتے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2RBxNSR

کالاش میں سورج دیکھنے کی قدیم روایت

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کالاش آج بھی سورج کو دیکھ کر کاشت کا وقت اخذ کیا جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2C81QrP

’کدھر ہے نیا پاکستان: بل زیادہ اور بجلی کم، ہر طرف ہے گیس بند‘

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتخابات سے قبل کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار تو کر رہی ہے لیکن عوام کی جانب سے بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کا شکوہ بھی زوروں پر ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2GYl6O5

Monday 7 January 2019

عاصمہ شیرازی کا کالم: سیاست کی سانپ سیڑھی کا دلچسپ کھیل

نواز شریف کی دوسری بار جیل جانے کے بعد بڑھتے سیاسی درجۂ حرارت نے پی پی پی کے لیے وقتی ہی سہی لیکن نرم گوشہ پیدا کر دیا ہے: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2C7Yc16

سُوری جاگیک: سورج، چاند اور ستاروں کا مشاہدہ کرنے کی برسوں پرانی کالاشا روایت

سُوری جاگیک برسوں پرانی کالاشا روایت ہے جس کے مطابق سورج، چاند اور ستاروں سے نہ صرف آنے والے دنوں میں موسم کے اثرات کا اندازہ لگایا جاتا ہے بلکہ مذہبی تقریبات اور رسومات کا بھی وقت مختص کرلیا جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2VEe3x4

عمران خان: اویغور مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے بارے میں تفصیل سے علم نہیں ہے

دورے ترکی کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انھیں چین میں اویغور مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے بارے میں تفصیل سے علم نہیں ہے لیکن وہ یہ ضرور کہیں گے کہ چین نے پاکستان کا مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2LWefnb

’موج مستی سے فرصت ہو تو تھوڑا کام ہو جائے؟‘

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے مشہور اور مہنگے موٹر سائیکل برینڈ ہارلے ڈیوڈسن کے مالکان پر مشتمل ایک کلب کے اراکین کو گورنر ہاؤس مدعو کرنے پر سوشل میڈیا پر ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Qr5rWY

ایک بچے کی کہانی جو اونٹوں کی دوڑ میں شتر سواری سے امریکہ جا پہنچا

ایک بچے کی کہانی جو عرب امارات میں اونٹوں کی دوڑ میں شتر سواری کرتا تھا، اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ جا پہنچا۔ اب اس کا خواب ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2seLEQY

بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2SEpxij

اونٹ کی پشت سے امریکہ کی یونیورسٹی تک کا سفر

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کی کہانی جو عرب امارات میں شترسواری کرتے امریکہ جا پہنچا اور اب پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2TxUxRb

Sunday 6 January 2019

'میں نے وزیرستان میں کیا دیکھا'

ہم پہلی مرتبہ ایسی حالت میں وزیرستان جارہے تھے جب ہمیں کسی سرکاری اہلکار کی مدد حاصل تھی اور نہ کوئی خوف کی کفیت تھی اور جب میرانشاہ پہنچے تو وہاں ہر جانب بازاروں میں رونق اور گہما گہمی نظر آئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2SB07Ch

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: صاحبانِ اقتدار کی گالمانہ گفتگو

یہ قوم ہر سرکاری اجلاس میں خان صاحب کی انقلابی گفتگو اور ہر ہفتے کوئی نہ کوئی تاریخی، مالی، انتظامی خوشخبری پر اور کتنے ماہ تالیاں پیٹے؟ نئے پاکستان کی لٹکی گاجر اور عام آدمی کے منھ کے درمیان فاصلہ کس تاریخ سے کم ہونا شروع ہوگا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2C1WrSZ

دہشتگردی: بلوچستان میں اضافہ، باقی ملک میں کمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشت گری کے واقعات میں سال 2018 کے دوران گذشتہ سال کی نسبت 23 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک میں دہشتگردی کی سب سے زیادہ مہلک کارروائیاں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کی گئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2F9Fs5e

Saturday 5 January 2019

اڑیں گے پرزے: نیا سال ، ترکی اور مزید ترکی !

اب دیکھیے گا ترک، چینی اور ملائیشین سرمایہ کار آ کر اس ملک کو جنت بنا دیں گے اور ایک دن آپ سب بھی میری طرح جنڈ کے مچ پہ ہاتھ تاپتے چین ہی چین لکھیں گے اور آپ کی قمیض کا دامن بھی چھلنی ہو گا۔ آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2LTiLTh

Friday 4 January 2019

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فراڈ: اگر چور بینک کے اندر ہی موجود ہو تو؟

ملک کے مختلف حصوں سے بی آئی ایس پی کے صارفین کی شکایتیں موصول ہوئیں تھیں کہ ان کے اے ٹی ایم کارڈ گوجرانوالہ شہر میں استعمال کر کے ان سے رقوم نکالی گئیں تھیں۔ مگر اس مرتبہ مجرم تو خود بینک میں موجود تھا!

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2ToPy56

پاکستان اور ترکی ایک دوسرے سے کیا چاہتے ہیں، پاک ترک تعلقات پر ایک نظر

پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے درینہ دوست ہیں، لیکن کیا ان دونوں کے مفادات آہستہ آہستہ بدل رہے ہیں۔ پاک ترک تعلقات پر ایک نظر۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2R8vkjI

2019 کے لیے خیبر پختونخوا کی لڑکیوں کے خواب

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قدامت پسند معاشرے میں خواتین کو بہت کم مواقع میسر ہیں۔ یہاں کی نوجوان خواتین سال 2019 میں اپنے لیے کیا کرنا چاہتی ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2R6gU3n

Thursday 3 January 2019

بلوچستان میں ڈاکٹروں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟

بلوچستان میں ڈاکٹر تنظیموں کے مطابق اب تک 33 ڈاکٹر اغوا، 18 ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، جب کہ تین لاپتہ ہوئے ہیں اور لگ بھگ 90ڈاکٹر اور اُن کے خاندان بدامنی کی وجہ سے صوبہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2QjfmxT

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون کو دینا متنازع کیوں بن گیا؟

واپڈ کی جانب سے مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے وزیراعظم پاکستان کے ایک مشیر کے بیٹے کی کمپنی کو ملنے والا ٹھیکہ سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے اور حزب اختلاف نے حکومت پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2BZzEXP

پاکستان میں قید انڈین شہریوں کے لواحقین کی تلاش

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیڈریل رویو بورڈ کی جانب سے پاکستان کی جیلوں میں موجود پانچ ملزمان سے متعلق ایک اشتہار شائع کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2R8f3v7

پاکستان: پیشگی اطلاع کے بغیرشمالی وزیرستان جانے کی اجازت

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کو چار سال بعد سب پاکستانیوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اب غیر مقامی افراد کو وہاں جانے کے لیے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2s62MIF

جیفری لینگ لینڈز: ’اور سونے سے پہلے مجھے بہت دور تک جانا ہے‘

میجر (ر) جیفری لینگ لینڈز نے 50 کی دہائی میں صدر ایوب خان کی درخواست پر ایچیسن میں استاد کی حیثیت سے اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا۔ وہ 1955 سے لیکر اپنی وفات تک تعلیم کے شعبے سے ہی وابستہ رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CLcqqe

اوکاڑہ ملٹری فارمز تنازع: ’پاک فوج نے تسلیم کر لیا کہ زمین پنجاب حکومت کی ملکیت ہے‘

کئی سالوں سے جاری اوکاڑہ ملٹری فارمز کی ملکیت کے تنازع میں پہلی دفعہ پاک فوج نے تسلیم کیا ہے کہ اوکاڑہ ملٹری فارم ان کی ملکیت ہے اور نہ ہی وہ اس کی ملکیت کی دعوے دار ہے، بلکہ اس کی اصل مالک پنجاب حکومت ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2Qk8X5e

Wednesday 2 January 2019

بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں مسلسل ہلاکتیں کیوں ہو رہی ہیں؟

2018 بلوچستان میں 90 سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لیے تلخ یادوں کے ساتھ رخصت ہوا۔ لیکن 2019 کا آغاز بھی ان کے لیے اچھا نہیں تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2s7ZDYM

پاکستان: جعلی اکاؤنٹس کیس، 172 نام ای سی ایل میں ڈالنے پر نظر ثانی

وفاقی حکومت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے مقدمے میں 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2F42rhl

Tuesday 1 January 2019

موسمیاتی تبدیلی: خانپور کے مالٹے کیوں سکڑ رہے ہیں؟

حالیہ چند سالوں میں کم پانی اور بارش کی وجہ سے خانپور میں موجود عمدہ مالٹے اور کینوں کے باغات کی پیداوار اور کوالٹی میں کمی آئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2F2dzMs

لورالائی چھاؤنی پر حملہ، چار اہلکار ہلاک، چار زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں چھاؤنی پر ہونے والے حملے میں کم از کم چار اہلکار ہلاک، جبکہ چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://bbc.in/2CIX2e4