Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday 30 November 2018

محسن داوڑ اور علی وزیر ایف آئی اے کی تحویل میں

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو بیرونِ ملک جانے سے روکتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2E2Gbo8

پاکستان میں ڈالر: امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کیا عام عوام سے کچھ چھپایا جا رہا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Q3Cy7L

عمران خان کی بہن علیمہ کے ٹیکس ریکارڈ سپریم کورٹ نے طلب کرلیے

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ٹیکس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ عدالت کا کہنا ہے کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Pbk6oH

Thursday 29 November 2018

عمران خان کی حکومت کے 100 دن: 50 لاکھ گھر کب تک بنیں گے؟

پاکستانی عوام موجودہ حکومت کے اس وعدے پر تکیہ کیے ہوئے ہے کہ وہ اپنی پانچ سالہ مدت میں ملک بھر میں 50 لاکھ گھر بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TZoBGz

لاپتہ افراد: ’عمران خان کو وہ وعدے نبھانا ہوں گے جو ہم سے کیے تھے‘

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے لیے سرگرم کارکن آمنہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے لیے عسکری اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات اسے ایک نادر موقع دے رہے ہیں کہ وہ لاپتہ افراد کو بازیاب کروائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2FQXN8c

جبری گمشدگیوں کی مخالفت کرنے والی بہادر خاتون: ’میں اس غم کو بہت اچھی طرح سمجھ چکی ہوں‘

آمنہ مسعود جنجوعہ 2005 سے مِسنگ پرسنز کے لیے تحریک چلا رہی ہیں اور ان کی کوششوں کی بدولت اب تک تقریباً 950 افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2rd1Lhp

100 دن کی کارکردگی: 375 ارب روپے کے جعلی اکاونٹس پکڑے گئے‘

حکومت کے پہلے سو دنوں کی کارکردگی کے حوالے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں اور عام آدمی کے فائدے کے لیے پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2raDAjJ

عمران حکومت کے 100 دن: ’ہم مصروف تھے‘ کے اشتہار پر گرما گرم بحث

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 100 روز پورے ہوگئے ہیں اور اس دن کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع ہونے والا ایک اشتہار اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PbeScm

جے آئی ٹی کی رپورٹ: آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کے ’ذمہ دار‘ اعظم سواتی ہی ہیں

سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ جان محمد کی تبدیلی سے متعلق حکمراں جماعت کے رہنما اور وفاقی وزیر اعظم سواتی کو ذمہ دار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TTuF37

Wednesday 28 November 2018

#Ideas2018: صرف دفاعی ساز و سامان کی نمائش یا کچھ اور بھی؟

کراچی میں ’آئیڈیاز 2018‘ کے نام سے دفاعی ساز و سامان کی نمائش جاری ہے جس میں 50 ممالک کی کمپنیاں شریک ہیں۔ اس نمائش کے مقاصد کیا ہیں اور یہاں کون کیا فروخت کرتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2r9UxdY

بیوروکریسی تحریکِ انصاف کی حکومت سے ناراض کیوں؟

الیکشن جیت کر حکومت بنانے والے سیاسی رہنماؤں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سرکاری افسران کے درمیان کشیدگی اور ایک دوسرے کے خلاف شکایات سامنے آنا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے لیکن اس بار صورتحال کچھ مختلف ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2AwArin

جسٹس اطہر من اللہ: چیف کے خود ساختہ ترجمان سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تک

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ جج تعینات ہونے کے بعد صرف چار سال کی مدت میں کسی عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس کے عہدے پر پہنچے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zv457U

آئیڈیاز 2018: جنگی ساز و سامان کی نمائش میں خواتین کی دلچسپی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جاری دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی دلچسپی لے رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BEmy3f

کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد:’ودھیا کم ہو گیا اے‘

انڈیا سے سکھ یاتری گرمیت سنگھ کے مطابق انھیں زیادہ بے بسی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب دربار صاحب پاک انڈیا سرحد سے محض چار کلومیٹر دور ہے اور یہ اتنا قریب ہے کہ ہم اسے دیکھ سکتے ہیں، مگر چھو نہیں سکتے تھے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2E4DZg5

کرتارپور راہداری کا فیصلہ ذہن، سوچ کی تبدیلی ہے: شاہ محمود قریشی

پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان بدھ کو کرتارپور میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان پہلی ’ویزا فری‘ راہداری کا سنگِ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ تقریب سے پہلے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس معاملے پر سوچ میں تبدیلی کا عکاس ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ReNMmp

Tuesday 27 November 2018

#100DaysofPTI: عمران خان کے کفایت شعاری کے وعدے، کتنے پورے کتنے ادھورے؟

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے حکومت سنبھالنے کے بعد عہد کیا تھا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کفایت شعاری اپنا کر غیر ضروری اخراجات کم کریں گے لیکن 100 دنوں میں وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو سکے یا نہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2r7HABo

آئیڈیاز 2018 پر ’سرخ پرچم‘ حاوی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جاری دفاعی ساز و سامان کی نمائش آئیڈیاز پر ’سرخ پرچم‘ حاوی نظر آتا ہے۔ اکثر سٹالز پر چین سرفہرست ہے اس کے بعد ترکی اور روس کی اجارہ داری نظر آتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RiUVCl

پاکپتن: فلمی ڈائیلاگ بولنے پر پولیس اہلکار معطل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2r9FUYg

’مجھے ایسے ہی یاد رکھنا، خوش نظر آتے ہوئے۔۔۔'

لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی جانب سے کیمپس کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کے حوالے سے بات شروع ہو گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TO7PKl

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے کمپیوٹروں کی چوری پر پاکستان نے احتجاج کیا ہے

پاکستانی دفترِ خارجہ نے ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں کمپیوٹروں کی چوری پر بنگلہ دیش سے 'سخت احتجاج' کیا ہے۔ چند روز قبل پاکستانی ہائی کمیشن میں چوروں نے گھس کر کمپیوٹر چوری کر لیے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2r6l77X

نوجوت سنگھ سدھو: مذہب کو حکمرانی اور دہشت گردی کے چشمے سے نہیں دیکھنا چاہیے

کرتارپور راہداری کی تعمیر کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر نوجوت سنگھ سدھو نے لاہور پہنچنے پر کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے یہ بیج بویا جس سے نئی امید اور ترنگ کا پودا اُگا ہے‘۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TNg9tE

Monday 26 November 2018

سو دن کپتان کے۔۔۔ نئے پاکستان کے

دنیا بھر میں کئی رہنماؤں نے اپنی حکومت سنبھالنے سے قبل پہلے 100 دنوں کا پلان عوام کو پیش کیا ہوتا ہے اور اس کی کامیابی یا ناکامی سے ان کے بقیہ دور حکومت کی راہ متعین ہوتی ہے۔ عمران خان کے پہلے 100 دن کے بارے میں عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2P2dkkY

50 لاکھ گھروں کے منصوبے کے لیے عمران خان کے مشیر انیل مسرت کون ہیں؟

چیف جسٹس، فوج کے سربراہ اور اہم سیاسی رہنماؤں سے لے کر فلمی ستاروں کے ساتھ ملنے ملانے والے انیل مسرت آخر کون ہیں؟ پڑھیے صحافی سہیل وڑائچ کی بی بی سی اردو کے لیے خصوصی تحریر۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DUH6qV

عمران خان 22 برس تک پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے رہے؟

2018 سے پہلے ملک میں 9 عام انتخابات ہو چکے ہیں اور ان انتخابات سے پہلے کیے گئے وعدوں میں سے زیادہ تر کبھی پورے نہیں ہوتے اور اب بھی ایسی ہی کیفیت ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2FFTGvD

Sunday 25 November 2018

چینی قونصل خانے پر حملے میں ہلاک ہونے والے کون تھے؟

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں مارے جانے والے کوئٹہ کے تاجر نیاز محمد اچکزئی اوران کا جواں سال ظاہر شاہ چین کا ویزہ لینےگئے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TKGwke

یہ لوگ پیدا ہی کیوں ہوتے ہیں ؟

آخر یہ حیرت اور دکھ کیوں کہ دیکھو یار عزت ماآب چیف جسٹس حسین نقی جیسے جئید صحافی اور قلم کار سے واقف نہیں ۔معلوم ہونے کے بعد کم ازکم چیف جسٹس نے معذرت تو کر لی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KwY8M7

نہ کوئی حتمی قانون نہ انتظامیہ تو فاٹا کا نظام آخر کیسے چلے گا؟

پاکستان کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے خیبر پختوخوا میں ضم تو کر لیے گئے لیکن یہاں کا انتظام کیسے چلے گا؟ اب تک یہی طے نہیں ہو پایا کہ یہاں قانون کون سا کیسے نافذ ہوگا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TJSsSZ

Saturday 24 November 2018

ہیرو بننے کا صدری نسخہ!

پاکستان جیسے ہیرو کش معاشرے میں رہتے ہوئے ہیرو کیسے بنا جائے؟ جاننے کے لیے مصنفہ آمنی مفتی کا نسخہ پڑھیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SbQl9c

کراچی کے جائز تجاوزات

کراچی پر تازہ ترین نشتر آزمائی کرنے والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اصل میں اس شہر کے اندر ایک دل ہے جو ابھی تک دھڑکتا ہے۔ اسے ہی کیوں نہ نکال لیا جائے۔ محمد حنیف کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OZZXlt

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ، حربیار مری سمیت 13 افراد پر مقدمہ

کراچی میں چینی قونصل خانے کا مقدمہ جلاوطن بلوچ رہنما حربیار مری سمیت 13 افراد کے خلاف دائر کیا گیا ہے جس میں ان پر ماسٹر مائینڈ اور سہولت کاری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Aj2di5

'زندگی کے 32 سال جیل میں ایسے گزرے جیسے اپنے گھر میں ہوں'

ملیے توحید بیگم سے جنھوں نے اپنی زندگی کے 32 سال صوبہ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے گزارے۔ آج کل وہ سنٹرل جیل مردان میں 'ہیڈ کانسٹیبل' کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QjnylF

Friday 23 November 2018

کراچی حملہ: ’میری دعا میں شاید اثر نہیں تھا‘

محمد عامر خان اپنے خاندان کے تیسرے فرد ہیں جو عسکریت پسندی کے کسی واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے ان کے بھائی محمد انور اور ان کے بھتیجے محمد آصف بھی عسکریت پسندی کے واقعے میں ہلاک ہوئے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2R4KXnT

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کو ’حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا‘

‎پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم‎ حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’اس کارروائی کی ضرورت تحریک لبیک کے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے درپیش آئی۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DFn2aU

سہائی عزیز بہادر پولیس افسر جنھوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ چینی سفارتخانے پر حملہ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

اپنے خاندان، دیہی سندھ اور سندھ کے بلوچ قبائل کی پہلی کمشینڈ افسر سہائی عزیز تالپور چینی سفارتخانے پر حملے کو ناکام بنائے جانے والی کارروائی کی ہیرو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DUxFHE

افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کو عوامی نیشنل پارٹی نے کیوں معطل کیا؟

عوامی نیشنل پارٹی کے معطل شدہ سیاستدان افراسیاب خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے بات کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا جا چکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OZJ0rh

افراسیاب خٹک: صحافیوں کی طرح سیاستدانوں کی بھی صفائی ہو رہی ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے معطل کیے جانے والے سینیئر سیاستدان افراسیاب خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے بات کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کیا جا چکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2r1v1Yv

کیٹرنگ کمپنی کو کرکٹ میچ دکھانے کا ٹھیکہ، ایف آئی اے نے شاہد مسعود کو گرفتار کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سرکاری ٹیلی ویژن میں کرکٹ میچ دکھانے کے ٹھیکے میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں پی ٹی وی کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کر لیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zmWaJZ

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ: بلوچ مزاحمت کار چین کے مخالف کیوں؟

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری ایک بلوچ علیحدگی پسند گروہ نے قبول کی ہے۔ سوال یہ ہے کہ بلوچستان میں جاری مزاحمتی تحریک میں شامل تنظیمیں چین کی وہاں موجودگی پر معترض کیوں ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DGcKqT

Thursday 22 November 2018

اورکزئی: شیعہ اکثریتی علاقے میں میلے میں دھماکہ، ’دس ہلاک‘

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے ضلع اورکزئی کے علاقے کلایا میں ایک بازار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KruwQ5

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ، فائرنگ جاری

کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں واقع چینی قونصل خانے کے قریب دھماکوں کے بعد مسلح افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TH9m4W

یوکلپٹس: ماہرین کے خدشات کے باوجود بڑے پیمانے پر ’ماحول دشمن‘ درخت اگانے کی تیاریاں

یوکلپٹس کا درخت 24 گھنٹے کے اندر اندر ایک سو لیٹر پانی پی جاتا ہے، اور پاکستان جیسے پانی کی کمی کے شکار ملک کے لیے اس درخت کا وجود سر پر لٹکتی تلوار سے کم نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Qf6vRI

کوئٹہ: مرد لاپتہ ہو گئے تو گھر کی بچیاں احتجاج کرنے نکل آئیں

کوئٹہ پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین کی بڑی تعداد میں آمد اور ہر روز احتجاج میں شرکت کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2znde2h

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات: ’ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان ایک دوسرے سے ہی مخاطب نہیں‘

شاید پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی اب یہ رائے ہے کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کے ڈو مور منترا کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے اور سیاسی بیان کا جواب بھی سیاسی انداز میں دینا چاہیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qY9vUk

سپریم کورٹ: ’فیصلہ کرنا ہو گا کہ ملک کو پارلیمنٹ نے چلانا ہے یا خفیہ قوتوں نے‘

فیض آباد دھرنے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دھرنوں کے دوران پبلک پراپرٹی توڑی جاتی ہے پھر باہر ملکوں سے پیسے مانگے جاتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DCFC3s

کراچی میں تجاوزات: جائز اور ناجائز

کراچی پر تازہ ترین نشتر آزمائی والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اصل میں اس شہر کے اندر ایک دل ہے جو ابھی تک دھڑکتا ہے۔ اسے ہی کیوں نہ نکال لیا جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TAo8tV

جن کے لفظ بادشاہوں کے محلوں کے مینار ہلا دیتے تھے

فہمیدہ ریاض 28 جولائی 1942 کو پیدا ہوئیں ایک پر ہنگام زندگی بپا کر کے ایک مختصر علالت کے بعد 22 نومبر 2018 کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OYGbXd

آسیہ بی بی کا مستقبل: مفروضے اور سوالات

توہین مذہب کے الزام سے رہا ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک ایڈووکٹ کی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اخباری کانفرنس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2FCdMHk

Wednesday 21 November 2018

BBCShe#: ’پاکستانی عورت کی آواز دبانا اتنا آسان نہیں رہا‘

بی بی سی شی سیریز کے دوران بات کرنے والی لڑکیوں کے لہجوں میں تلخی تھی، آنکھوں میں غصہ تھا اور انداز جارحانہ تھا۔ وہ بےخوف تھیں اور ہر کوئی اپنی کہانی اور اپنا تجربہ بیان کرنا چاہتی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2R2jIdL

حضرت عیسیٰ پر عمران خان کا بیان، سوشل میڈیا پر بحث

وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں ایسا کیا کہہ دیا کہ ان پر بعض حلقے انتہائی سخت الزامات لگا رہے ہیں اور کچھ انھیں مشورے بھی دے رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2A8EX6n

’چین چلتے ہو تو بس پر چلیے‘

پاکستان اور چین کے درمیان پہلی مرتبہ بس سروس شروع کی گئی ہے۔ کیا آپ اس بس پر 72 گھنٹے کا سفر کرنا چاہیں گے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Q9MonP

Tuesday 20 November 2018

عید میلاد النبی کی رونقیں

ہر سال کی طرح اس بار بھی پاکستان بھر میں عید میلاد النبی کے موقعے پر لوگوں نے اپنے گھروں اور عمارتوں کو خوشنما قمقموں اور بتیوں سے سجایا۔ پیغمبرِ اسلام کی ولادت کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مختلف تقاریب کی تصویری کہانی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OUv5CQ

ٹی وی کا عالمی دن: ’موبائل جتنا بھی عام ہو جائے لیکن ٹی وی دیکھنے کا اپنا مزہ ہے‘

سوشل میڈیا کو ٹی وی کے لیے بڑا خطرہ گردانا جاتا ہے اور مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز کو مقبولِ عام رہنے کے لیے اب اپنے آپ کو سوشل میڈیا کے ساتھ جوڑنا ہوگا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2S3i7Vm

پاکستان چین بس سروس کیا قابلِ عمل ہے؟

پاکستان کے شہر لاہور سے چین کے شہر کاشغر کے لیے بس سروس شروع کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ کا مرکز تاجر اور کاروباری طبقہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PHhMei

پشاور کے صحافی پر تیزاب پھینک کر انھیں ہلاک کرنے والا مبینہ ملزم 28 برس بعد گرفتار

28 سال پہلے پشاور میں تیزاب پھینک کر نوجوان صحافی منصور خان کو ہلاک کرنے کے الزام میں مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Khq6v4

100 وومن سیزن: عمر کوٹ کی کرشنا قید سے پارلیمان تک کا سفر

پاکستانی سینیٹر کرشنا کماری کی کہانی جن کا نام بی بی سی کی 100 وومن سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DM9SKf

پنک ٹیکس: برانڈز خواتین سے پیسے کیسے اینٹھتے ہیں؟

پاکستان میں کم ہی خواتین یہ سمجھ پاتی ہیں کہ ان کے زیرِ استعمال بعض اشیا اپنی ترکیب میں تو مردوں کے زیرِ استعمال اشیا جیسی ہیں، لیکن دونوں کی قیمتوں میں خاصا فرق ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2FuNqa0

’بےبنیاد امریکی الزامات سے افغانستان میں تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے‘

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر امریکی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کی بےبنیاد بیان بازی قابل قبول نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KgXeDf

Monday 19 November 2018

BBCShe#: ’انجان مرد سے دوستی نہیں کرنی لیکن انجان مرد سے شادی کر لو‘

بی بی سی شی سیریز کے آخری حصے میں ہماری ٹیم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طالبات نے سٹیریو ٹائپ اور خواتین پر اعتراضات جیسے مسائل پر بات کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OR8x5N

تبلیغی جماعت کیا خاموش انقلاب ہے؟

1940 کے عشرے تک تبلیغی جماعت صرف ہندوستان تک محدود رہی لیکن پاکستان اور بنگلہ دیش کے قیام کے بعد اس جماعت نے تیزی سے ترقی کی اور اس طرح یہ تحریک پوری دنیا تک پھیل گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OTEjiG

پنک ٹیکس: مردوں کے مقابلے میں خواتین کے زیراستعمال اشیا مہنگی کیوں؟

پاکستان میں کم ہی خواتین یہ سمجھ پاتی ہیں کہ ان کے زیرِ استعمال بعض اشیا اپنی ترکیب میں تو مردوں کے زیرِاستعمال اشیا جیسی ہیں، لیکن دونوں کی قیمتوں میں خاصا فرق ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Ag6L9h

پارلیمنٹ کے خلاف ’سازش‘

تحریک انصاف پارلیمان کو عزت دے۔ میثاق معیشت پر اپوزیشن سے بات کرے ورنہ دیر ہو جائے گی اور پارلیمنٹ کے خلاف سازش کا الزام بھی اسی حکومت پر لگے گا: عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TvpwhN

سانحہ ماڈل ٹاؤن: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2S52FrQ

فیض میلہ: ’بیرونی دباؤ‘ پر چار مقررین پر بولنے کی پابندی

فیض احمد فیض نے کہا تھا کہ ’بول کہ لب آزاد ہیں تیرے‘ لیکن اُن ہی کی یاد میں منعقد کیے گئے میلے میں چار مقررین کو بولنے نہیں دیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KfVHxd

ہزار گنجی کا خیمہ میوزیم: کوئٹہ کے مذہبی عالم کا انوکھا شوق

کوئٹہ کے حاجی عبد الہادی بنگلزئی نے اپنے گھر میں پرانی اشیا کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا عجائب گھر بنایا ہے تاکہ نئی نسل کے نوجوانوں کو پرانے زمانے کے لوگوں کی رہن سہن اور ان کے زیر استعمال اشیاء سے روشناس کرایا جا سکے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Q8Xt8N

شیریں مزاری: ایک بار پھر تاریخ نے ثابت کر دیا کہ امریکہ کو خوش رکھنے کی پالیسی کام نہیں کرتی

پاکستانی وزیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بیان کہ پاکستان امریکہ کے لیے کچھ نہیں کرتا ان پاکستانی رہنماؤں کے لیے سبق ہونا چاہیے جو نائن الیون حملوں کے بعد سے امریکہ کو خوش رکھنے کی پالیسی پر گامزن تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BeOo5X

Sunday 18 November 2018

اور اگر تاریخ بھی یو ٹرن لے لے؟

ابھی نو دن پہلے ہی تو خان صاحب یومِ اقبال پر نشریاتی شاہین بنے کہہ رہے تھے کہ اقبال کا پیغام یہی ہے کہ ناممکن کو ممکن کرنا ہے تو عشق و جنون کا دامن تھام، مگر وہ کون سا عشق اور جنوں ہے جو یو ٹرن بھی سکھاتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TpXh3E

Saturday 17 November 2018

یو ٹرن ہی تو ہے کرپشن تو نہیں!

نیا دور ہے، نئی اخلاقیات مرتب ہو چکی ہیں، بات کے جواب میں گالی دینا مروجہ اصول ہے۔ منطق پہ بات کرنے والا احمق، مہذب شخص بزدل، فوٹو شاپ کے ذریعے کیے گئے کمالات ترقی اور یو ٹرن، نظریۂ ضرورت کے بعد اگلا نظریہ ٹھہرا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qPPdfw

ایمپریس مارکیٹ آپریشن کے متاثرین کا کیا ہوگا؟

کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجے میں 100 سے زائد دکاندار اور قصاب بیروزگار ہوچکے ہیں۔ ایمپریس مارکیٹ میں کام کرنے والے ستّر سالہ محمد سراج بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں۔ ان متاثرین کا کیا ہوگا، دیکھیے اس رپورٹ میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Dvpn8v

ایمپرس مارکیٹ کے قصاب کا گلہ: ’اتنے سالوں میں ان کو اب جا کر ہم سے بدبو آ رہی ہے‘

ایمپریس مارکیٹ میں موجود بیف مارکیٹ کراچی کے ان بازاروں میں شامل ہے جہاں تجاوزات ہٹانے کا کام پچھلے کئی دنوں سے زور و شور سے جاری ہے اور اس مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 100 سے زائد لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zXTrWM

نواز شریف کی خاموشی:’این آر او عمران نہیں، پیچھے بیٹھی فوج دے سکتی ہے‘

پاکستان میں ان دنوں سرِعام یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے تاحیات قائد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا ٹوئٹر ہینڈل اچانک سے خاموش کیوں ہو گیا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BcTkbv

Friday 16 November 2018

عمران خان: ’یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا‘

پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BcVrfy

پاکستان کے نئے ’سفید فام مداح‘

ٹوئیٹر پر پاکستان کی ’مثبت‘ شبیہ کو اجاگر کرنے کا دعوی کرنے والے سفید فام صارفین اور ایک نئی بحث!

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QN7C8n

فیض آباد دھرنا: ’پاکستان کو قانون کے ذریعے چلانا ہے یا پھر سٹریٹ پاور کے ذریعے‘

سپریم کورٹ نے فیض آباد پر دھرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت عظمیٰ کو بتایا جائے کہ پاکستان کو قانون کے ذریعے چلانا ہے یا پھر سٹریٹ پاور کے ذریعے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OMSkOX

جبری گمشدگیوں کے خلاف خواتین کا احتجاج: ’ہمارے مرد رشتہ دار خود بھی لاپتہ ہو جانے سے ڈرتے ہیں‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے لوگوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گذشتہ دس سال سے جاری ہے لیکن اس سال نومبر میں جو بات نمایاں ہے وہ اس میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Fq6shS

خواتین جو انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے کاروبار چلا رہی ہیں

کاروباری سرگرمیوں سے منسلک خواتین انٹرنیٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے اپنی مصنوعات کی فروخت کا دائرہ وسیع کر رہی ہیں، لیکن انھیں بعض مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ جانیے کہ ایسی خواتین نے اپنے کاروبار کو انٹرنیٹ کی مدد سے کیسے بڑھایا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RVaK2c

Thursday 15 November 2018

BBCShe#: ’زیادہ پڑھنا چاہیں تو کہتے ہیں تم تو قندیل بلوچ بنتی جارہی ہو‘

ایبٹ آباد اور خیبر پختونخواہ کی لڑکیوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں خواتین کے لیے غیر منصفانہ معاشرتی معیار بنائے جانے سے شکایت ہے۔ انھوں نے طلاق یافتہ خواتین کے بارے میں منفی رائے، فیصلہ سازی کا حق نہ ہونے اور غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل بھی اجاگر کیِے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qPgzTm

طاہر داوڑ کی جسدِ خالی لوٹانے میں ’بلاجواز‘ تاخیر پر پاکستان کی تشویش

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے پساور پولیس کے اہلکار ایس پی محمد طاہر داوڑ کی جسدِ خاکی کی حوالگی میں ’بلاجواز‘ تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DGrM0F

پولیس افسر محمد طاہر داوڑ کون ہے؟

پولیس افسر محمد طاہر داوڑ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں فرض شناص افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہیں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پولیس کا سب سے بڑے اعزاز قائد اعظم پولیس میڈل بھی دیا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qKBLcY

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جب تک وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنے رویے پر ایوان سے معافی نہیں مانگتے اس وقت تک ان کے ایوان بالا میں داخل ہونے پر پابندی رہے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2B8gKyN

#BBCShe: ’لڑکیاں ڈاکٹر بھی ہوتی ہیں، فوجی بھی۔۔۔ میڈیا یہ کیوں نہیں دکھاتا‘

ایبٹ آباد میں #BBCShe کی ٹیم سے خواتین نے جسمانی خدوخال کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانے، طلاق یافتہ یا غیرشادی شدہ خواتین کے بارے میں منفی رائے رکھنے، فیصلہ سازی میں حصہ نہ دیے جانے اور غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کے مسائل پر بات کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TfiVrh

سکاٹ لینڈ: مسیحی رہنماؤں کی آسیہ بی بی کے لیے اپیل، ’برطانیہ میں سیاسی پناہ دی جائے‘

سکاٹ لینڈ کے سات گرجا گھروں کے سربراہان نے برطانوی سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید کو خط میں اپیل کی ہے کہ پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دی جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PqhnMW

Wednesday 14 November 2018

اسلام آباد سے لاپتہ پولیس افسر کی لاش افغانستان سے برآمد ہونے نے ’کئی سوالات کو جنم دیا‘

پولیس افسر محمد طاہر خان کے قریبی دوست نے جب سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر اور ان کی ہلاکت کی خبروں کے بارے میں پوچھا تو بھائیوں اور بچوں نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DFjZQZ

Tuesday 13 November 2018

چینی اینکر اور ہمارے اینکر

جب صدیوں پہلے اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا تھا تو پہلا سبق یہ سکھایا گیا تھا کہ صحافی اور میڈیا کا کام خبر دینا ہے،خبر بننا نہیں لیکن ہر پیشے کی اخلاقیات وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہیں: محمد حنیف کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QIfQ1h

میڈیا میں سندھ کی دیہی خواتین کی عکاسی

مرکزی دھارے کے میڈیا میں ڈراموں، مباحثوں اور دیگر پروگراموں کی مدد سے عام طور پر خواتین کے مسائل اور امیر طبقے کی خواتین کی کامیابیوں کا ذکر رہتا ہے۔ دیہی خواتین کی صلاحیتوں اور مسائل پر کم ہی بات ہوتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2K1RT2G

پاکستان میں غیر شادی شدہ خواتین اور کرائے کے مکان

پاکستان میں غیر شادی شدہ خواتین کے لیے کرائے پر مکان حاصل کرنا کتنا مشکل ہے اِس کا اندازہ صرف ان ہی خواتین کو ہو سکتا ہے جنھوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zP88Lz

’میں اپنی بیٹی کو کھانا کھلاؤں، یا تعلیم دلواؤں‘

'میں اپنی بیٹی کو کھانا کھلاؤں، یا تعلیم دلواؤں' کے عنوان سے جاری کی گئی انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ سکولوں کی تعداد میں کمی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QFt3Ic

سندھی تھیٹر کی بحالی: 'اب وہ پینے والے کہاں جو پورا مٹکا پی جاتے تھے'

قیام پاکستان کے بعد ہندو کمیونٹی کی شہروں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے سندھی ڈرامہ شدید متاثر ہوا کیونکہ پرفارمنگ آرٹ، ادب اور صحافت پر ان کی ہی گرفت تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ROTHi4

آسیہ بی بی: کینیڈا کے رابطے کی تصدیق، ’پاکستان آسیہ کے قانونی حقوق کا احترام کرتا ہے'

پاکستانی حکام نے آسیہ بی بی کے معاملہ پر کینیڈا کی جانب سے رابطہ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DjhGlm

Monday 12 November 2018

چنیوٹ: مولوی نے نکاح فسخ قرار دے دیا، دیہاتی پریشان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے ایک گاؤں کے مکین آج کل اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ اب وہ مسلمان ہیں اور کیا ان کے نکاح قائم ہیں یا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qJZ2f1

BBCShe#: سندھ کی لڑکیاں بےخوف ہو کر بات کر رہی ہیں

بی بی سی کی خصوصی سیریز BBCShe# کے تحت لاڑکانہ میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران سندھی لڑکیوں نے بےخوف ہو کر انھیں درپیش مسائل پر بات کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DfXLUq

مائنس ون، ٹو اور اب تھری؟

ہو سکتا ہے کہ یہ واقعی بدعنوان ہوں مگر صرف سیاست دانوں اور وہ بھی اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کا احتساب محض انتقام کا تاثر دے رہا ہے۔ کیا اب کی بار مائنس تھری پر اکتفا کیا جائے گا یا بات مائنس آل تک بھی جا سکتی ہے؟؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qKt8io

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ، کل اور آج

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ شہر کی تاریخ کا اہم حصہ ہے، لیکن بےہنگم تجاوزات نے اس کا حسن ماند کر دیا تھا اور اب ان تجاوزات کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RMMYFt

پشاور میں بی آر ٹی، گڑھے سے ستون تو بن گئے لیکن ’ہنوز دہلی دور است‘

صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے پشاور بس رپیڈ ٹرانزٹ یا بی آر ٹی پر کام کو آغاز ہوئے ایک سال پورا ہو گیا ہے لیکن یہ منصوبہ بدستور سست روی کا شکار ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OJgRVm

Sunday 11 November 2018

BBCShe#: لاڑکانہ کی لڑکیاں کن موضوعات پر بات کرنا چاہتی ہیں؟

بی بی سی ’شی‘ ٹیم کا دوسرا پڑاؤ صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں تھا، جہاں طالب علموں نے ان مسائل پر گفتگو کی جو ان کے خیال میں میڈیا پر اٹھائے جانے چاہیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2AZFNnF

اقبال کا شاہین اور عمران خان

خود اقبال نے مبتلاِ جنون ہو کر دیوارِ حیات سے ٹکر نہیں ماری بلکہ آس پاس کی اونچ نیچ سمجھ کر، حالات کے اعتبار سے فیصلے کر کے منطق و مصلحت کے چھتر تلے زندگی گزاری: وسعت اللہ خان کی بات سے بات۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DAPoUL

Saturday 10 November 2018

گذشتہ ہفتے کا پاکستان: کہیں جشن، کہیں احتجاج

گذشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zHsSov

ایک نقطے نے ہمیں بیجنگ میں بیگنگ کر دیا!

پرانے شہروں کے نام جانے کہاں سے چلے تھے اور بدلتے بدلتے کیا سے کیا ہوگئے؟ ابھی پڑوسی ملک ہی میں دیکھ لیجے۔ الہ آباد کا کیا ہوا اورہمارے ملک میں کرشن نگر کا کیا بنا۔ یہ بیجنگ بے چارہ بھی کبھی پیکنگ ہوتا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PoP9SU

Friday 9 November 2018

ماں پر ’تیزاب پھینکوانے‘ والی بیٹی نکلی

کوئٹہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے الزام جن تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں متاصرہ خاتون کی بیٹی بھی شامل ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qFg7Ha

سوات کی صنم بخاری کی عالمی مقابلہ مضمون نویسی میں تیسری پوزیشن

سوات کے گاؤں قمبر کی طالبہ نے بین الاقوامی مقابلہ مضمون نویسی 2018 کی یوتھ کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qCfe1S

سپریم کورٹ نے دہشتگردی میں ملوث 68 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دینا کا فیصلہ معطل کر دیا

پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعے کو پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث 68 مجرمان کی سزاؤں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qDk4fy

60 سال میں پہلی مرتبہ سرکاری ایجنسی کے مسلح افراد کراچی پریس کلب میں داخل

کراچی پریس کلب میں رات کے وقت سادہ لباس میں ملبوس افراد کے گھسنے اور کلب کے مختلف کمروں کی ویڈیوز بنانے کے واقعے کے خلاف پریس کلب انتظامیہ سراپا احتجاج ہے اور اس کا کہنا ہے کہ 60 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PgDzZX

ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت اور ذہنی کوفت کو ’دفع دور‘ کرنے کے لیے مفت یوگا

پاکستان کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گردی، فرقہ واریت اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے کانا کاتا تھا، لیکن وہاں کے مکین خوف اور غم کی فضا سے نکلنے کے لیے یوگا کی مدد لے رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JPF7E9

Thursday 8 November 2018

'بلین ٹری سونامی منصوبے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف'

خیبر پختونخوا میں 'بلین ٹری سونامی' منصوبے کے آڈٹ رپورٹ میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Dvd0Kf

کیا فرق ہے کسی دوست ملک سے قرض مانگنے اور آئی ایم ایف کے پاس قرض کی درخواست لے کر جانے میں؟

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا ایک وفد ان دنوں پاکستان میں ہے جہاں وہ حکومت کی قرض کے حصول کی درخواست پر مذاکرات کر رہا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ میں دیکھیئے کہ ان مذاکرات میں کیا کچھ ہوتا ہے اور آئی ایم ایف کا قرض دینے کا طریقہ کار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2yXUg2d

BBCShe#: بلوچستان کی خواتین صحافی: قوم کی روح کو بچانے کی ضرورت

معاشرے اور نظام کی جانب سے رکھی گئی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بلوچستان کی خواتین صحافی صوبے کی لاکھوں بے آواز اور محروم خواتین کی آواز بننے کے لیے پرعزم ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2z0sUsb

Wednesday 7 November 2018

امید کرتی ہوں کہ آپ سارے مسلمانوں کے خلیفہ بن جائیں: عافیہ صدیقی کا عمران خان کے نام پیغام

امریکہ میں قید پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان سے کچھ چیزیں چاہتا ہے اور ان کے عوض وہ عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2F9oNPX

آسیہ بی بی جیل سے رہا: وکیل

پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے رہا کیے جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الملوک نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Ox8w6K

سپریم کورٹ : جے آئی ٹی پتہ لگائے آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ کیوں ہوا

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کی مبینہ مداخلت پر اسلام آباد پولیس کے سابق سربراہ جان محمد کی تبدیلی کے بارے میں چھان بین کے لیے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qzS78e

سوات میں خاوند نے بیوی کو عدالت کے اندر خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ تنسیخِ نکاح کے لیے عدالت آنے والی خاتون پر ان کے شوہر نے ضلعی عدالت کے اندر خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Dqjg5T

سندھ کے وکیل کا انوکھا احتجاج: ’حکومت بھنگ کے کاروبار کی اجازت دے‘

سندھ کے شہر میرپورخاص میں ایک وکیل امان اللہ سومرو نے ایک انوکھا احتجاج کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت صوبے میں ’بھنگ‘ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Pdjyn0

سکھوں نے پاکستان میں کیبل پر چلنے والے انڈین چینلوں کو کھولنے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سکھ برادری نے حکومت سے کیبل پر چلنے والے ان انڈین چینلوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے جن میں ان کے مذہبی پروگرام چلائے جاتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zyUvjC

عریاں ویب سائٹس پر جانے والے آن لائن فراڈ کا آسانی سے نشانہ بن جاتے ہیں

دنیا میں ہر روز ہزاروں افراد بینکنگ فراڈ کا شکار بنتے ہیں، ان میں سے بعض بینکوں کے نظام سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے باعث اس فراڈ کا نشانہ بنتے ہیں لیکن بڑی تعداد میں ایسے صارفین بھی ہیں جنھیں ہدف بنا کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PiNSNd

توہین عدالت مقدمہ: سپریم کورٹ نے عامر لیاقت پر فردِ جرم عائد کر دی

پاکستان کی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین پر توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qyiStz

سکردو کی دائی شہربانو: ’اپنے تکلیف دہ تجربے کے بعد میں نے دائی بننے کا فیصلہ کیا‘

پاکستان کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں حاملہ خواتین کی مدد کرنے والی شہر بانو کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے تکلیف دہ تجربے کے بعد دائی بننے کا فیصلہ کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2STo0Fy

’ہمالیہ کی سپر وومن‘: ایک دائی جو 100 سے زائد بچوں کو دنیا میں لائی

گلگت بلتستان کے دشوارگزار پہاڑی علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، دائیاں اور کمیونٹی مڈ وائوز ہی زچگی اور حمل کے دوران خواتین اور ان کے پیدا ہونے والے بچوں کا ہاتھ تھامتی ہیں۔ ملیے سکردو کی سپر وومن شہربانو سے، جو اپنے ہاتھوں سے 100 سے زیادہ بچوں کو اس دنیا میں لائی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2FhU0QW

Tuesday 6 November 2018

اسلام آباد سے غائب ہونے والے ایس پی محمد طاہر خان کہاں ہیں؟

خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی محمد طاہر خان داوڑ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پراسرار طورپر لاپتہ ہوئے تقریباً دس دن ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Oudn92

خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون کنسٹرکٹر: ’میں نے لوگوں سے کہا آپ باتیں کریں، میں کام کروں گی‘

فرہاد بی بی ایک گھریلو خاتون تھیں جنھوں نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد نہ صرف ان کے تعمیراتی کام کو آگے بڑھایا، بلکہ اپنی چار بیٹیوں کو بھی پڑھایا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QpcVe1

BBCShe#: بلوچستان کی نڈر خواتین

بلوچستان کی لڑکیوں نے بی بی سی کو بتایا کہ کس طرح سردار اپنے علاقوں میں خواتین کی تعلیم میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ خضدار کی ایک طالبہ نے بتایا کہ ان کے علاقے میں مقامی سردار نے لڑکیوں کے پرائمری سکول میں مورچہ بنایا ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RACEjC

چیف جسٹس: نواز شریف کا مقدمہ ٹرائیل کورٹ میں بھیجنے کی بجائے یہیں سننا چاہیے تھا

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا کی معطلی کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ ضمانت کی درخواست کے فیصلے میں کیسے کہہ سکتی ہے کہ مقدمات کے شواہد میں نقائص ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OtpWRN

شیخوپورہ کے لڑکے سے کیلے کس نے چھینے؟

پاکستان میں جاری دھرنے تو معاہدے کے بعد ختم ہو گئے لیکن کیلے والے بچے کی وائرل ویڈیو پر ابھی بھی بحث جاری ہے کہ آیا بچے کو کیلے چھینے گئے تھے یا پھر وہ دھرنا دینے والوں کے لیے لائے گئے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JHACM1

’میں نے انھیں روکنے کی کوشش کی اور ریڑھی بھی بھگائی لیکن وہ نہیں رکے‘

شیخو پورہ کے اس بچے سے گفتگو جس کے کیلے کی ریڑھی پر ایک ہجوم نے مبینہ طور پر دھاوا بول کر اس کے کیلے چھین لیے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QngLEe

Monday 5 November 2018

BBCShe#: ’لوگ کیا بولیں گی؟ اس کی بیٹی ایسے کر رہی ہے، ویسے کر رہی ہے‘

اپنی نئی سیریز #BBCShe کی پہلی قسط میں ہماری ساتھی شمائلہ جعفری اور ان کی ٹیم نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا رخ کیا اور کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں بلوچستان بھر سے آئی خواتین سے بات چیت کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QlRjit

ڈیٹا چوری سے بچنے کے لیے بینک صارفین کیا کریں؟

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ان بینکوں کو بیرون ملک ادائیگیاں کرنے سے منع کر دیا ہے جن کے صارفین کا ڈیٹا ایک بین الاقوامی سائبر حملے میں چرا لیا گیا ہے۔ لیکن اگر خدا ناخواستہ ایسا آپ کے ساتھ ہو تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PCJSXd

خدا کرے یہ سانحہ آخری ہو

یہ ملک قائد اعظم نے بنایا تھا پھر یوں ہوا کہ ریاست انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہی یرغمال ہو گئی۔ یہاں تک کہ قائد اعظم کی مشہور زمانہ تقریر جس میں انھوں نے مذہب اور ریاست کو الگ الگ رکھنے کی تلقین کی تھی کے سنہری الفاظ تقریر سے ہی حذف کر دیے گئے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2D2LhiS

کراچی میں ’سوئنگنگ پارٹیز‘ کی حقیقت کیا ہے؟

کراچی میں پولیس نے ’ڈرٹی پارٹی‘ کے منتظم کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک پر پیج بنا کر اس پارٹی میں شرکت کی پیشکش کی جس میں اپنی بیوی یا ساتھی کا تبادلہ کیا جا سکتا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ANM99Q

جعلی خبروں کے سیلاب سے کیسے نمٹا جائے، کیا پاکستان میں جعلی خبریں پھیلانا بہت آسان ہے؟

پاکستان میں گذشتہ چند برسوں میں سوشل میڈیا کی مقبولیت نے جہاں لوگوں کو اپنی رائے کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم دیا ہے وہیں کئی چیلنج بھی پیدا کیے ہیں، جن میں سب سے بڑا جعلی خبروں کا سیلاب ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DkyV6I

آسیہ بی بی بریت: ہنگامہ آرائی کرنے پر 1800 افراد گرفتار، خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

وزارت داخلہ کے مطابق مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے مقدمے میں رہائی کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے نتیجے میں ملک بھر سے 1800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Oov5KY

توہینِ مذہب کے الزامات پر پاکستان سے بھاگنے پر مجبور افراد کی کہانیاں

توہینِ مذہب کے الزامات لگنے کے بعد پاکستان سے جان بچا کر بھاگنے والے چار افراد نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا اور وہ برطانیہ میں کس طرح آباد ہوئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2P6LNDM

Sunday 4 November 2018

پاکستان میں پرتشدد مظاہرے اور سیاحت کے فروغ کی کوششیں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاج مظاہرے خبروں میں رہے وہیں سیاحت کے فروغ کی کوششیں بھی ہوئیں اور ملک سے باہر کرکٹ ٹیم نے کامیابیوں کا سفر جاری رکھا

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JCAwVK

یعنی ایسے ہی چلے گا؟

تہتر برسوں میں جتنی علیحدگی پسند تحریکیں چلیں کسی کو یاد پڑتا ہے کہ ان میں سے کسی تحریک کے کسی رہنما نے کبھی جنرلوں سے بغاوت کی اپیل کی ہو یا اپنے پیروکاروں کو حکم دیا کہ ریاستی اداروں کے اعلیٰ ترین عہدیداروں کو قتل کر دو؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2F4afRC

پختونخوا میں طلبہ کی طرف سے سکول چھوڑنے میں اضافہ کیوں؟

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے طلبہ کے سکول چھوڑنے سے متعلق وجوہات جاننے کے لیے حال ہی میں ایک سروے کا اہتمام بھی کیا جس میں غربت، عدم دلچسپی اور سکولوں کی تعداد میں کمی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2yLN88U

Saturday 3 November 2018

سونف بو کے سویا کاٹنا!

دھندھواں نے لاہور شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور یہ تیسرا سال ہے کہ یہ زہریلی دھند پھیلی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس بار کسی کو اس کی فکر نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zqwRG2

مولانا سمیع الحق اہم کیوں؟

جماعت جمیعت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی حقیقی اہمیت اور ان کے اٽرورسوخ کی اصل وجہ وہ سینکڑوں مدرسے ہیں جو ان کے شاگردوں نے قائم کیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2F3Bj3q

مولانا سمیع الحق قتل: بیٹے کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار

جمعیت علما اسلام (سمیع گروپ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک میں اپنے والد کے پہلو میں تدفین کر دی گئی ہے اور پولیس کے مطابق کے صاحبزادے حامد الحق نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JHs73H

جان کو خطرات کے باعث آسیہ بی بی کے وکیل کی پاکستان سے روانگی

مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی نمائندگی کرنے والے وکیل سیف الملوک ان کی بریت کے بعد پاکستان سے اپنے خاندان سمیت روانہ ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qsq8qS

تیل بحری جہاز سے خارج ہوا تھا، بائیکو کا آپریشن بحال

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ادارے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اپنی حتمی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے ساحل پر تیل کا رساؤ سمندری حدود سے گزرنے والے کسی بحری جہاز سے ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Qd3E8M

سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے کہ آسیہ بی بی کینیڈا چلی گئی ہیں

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ بند ہونے کے بعد جہاں ایک طرف لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، تو دوسری طرف سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار بھی گرم ہو گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qpkgP5

Friday 2 November 2018

بھائی کی تلاش میں 600 کلومیٹر کا سفر اور بھوک ہڑتال

سیما اور زرینہ نے ایک چھوٹے بچے کے ہمراہ کوئٹہ میں جمعے کے روز سے ایک ہفتے کے لیے علامتی بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2yQTSSX

آرمی پبلک سکول سانحہ: ’آج بھی میں اپنی بیٹی کو آواز دیتا ہوں‘

پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کو چار سال ہونے کو ہیں لیکن اس حملے میں ہلاک اور زحمی ہونے والے بچوں کے والدین آج بھی واقعے کو یاد کر کے رونے لگتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JyM38v

تحریک لبیک کے دھرنے اور مظاہروں میں کیا فرق اور کیا مماثلت

آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تحریک لبیک کے مظاہرے تقریباً ایک سال قبل ہونے والے اسلام آباد دھرنے کی یاد دلاتے ہیں جس میں مظاہرے کرنے والی جماعت تو یہی تھی لیکن حکومت پاکستان مسلم لیگ نواز کی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2D1GEpc

آسیہ بی بی کی بریت: حکومت اور تحریکِ لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، دھرنا ختم

تحریکِ لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور آسیہ بی بی کے مقدمے میں نظر ثانی کی اپیل پر حکومت اعتراض نہیں کرے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Qe7n5V

مولانا سمیع الحق کون تھے؟

81 سالہ ’بابائے طالبان` اور ’یونیورسٹی آف جہاد کے چانسلر‘ کہلوانے والے عمر کے اس حصے میں بھی سیاسی اور نظریاتی طور پر کافی متحرک اور فعال شخصیت تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2AIgbf3

مولانا سمیع الحق راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

راولپنڈی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ائرپورٹ تھانے کی حدود میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا سمیع الحق شدید زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Jz9AX8

آسیہ، باجوہ اور خونی لبرل

جو قومی سلامتی کے بارے میں چھوٹی سی خبر دے گا اس پر بغاوت کا مقدمہ چلے گا، جو کھلم کھلا بغاوت کی بات کرے گا اسے ہم افسوسناک کہہ کر آگے بڑھ جائیں گے: محمد حنیف کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SFHWM3

عمران خان چین میں: سی پیک منصوبے کا مستقبل کیا ہو گا؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ان دنوں چین کے پہلے سرکاری دورے پر ہیں اور اس دوران کئی نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا اس دورے میں سی پیک منصوبے کی شرائط پر ازسرنو بات چیت ہو گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Rw3ARE

میں ایسے حالات میں کام نہیں کر سکتا: آئی جی اسلام آباد

سپریم کورٹ نے اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کے واقعے سے متعلق حقائق جاننے کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو وفاقی وزیر اعظم سواتی کے اثاثوں کی چھان بین بھی کرے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JA71nE

آلودگی سے بچنے کا بہترین طریقہ

سائیکل یا کار؟ شہری علاقوں میں وہ کون سے ذرائعِ آمد و رفت ہیں جو آپ کو ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DhDqyZ

Thursday 1 November 2018

'وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن لیڈر عمران خان پر کڑی تنقید'

بہت سے لوگ ماضی کو بھلا کر حال میں اس متعصبانہ رویے کے خلاف متحد ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ مگر سوشل میڈیا پر ایسے ناقدین بھی ہیں جو حکومت اور عمران خان کے موقف پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SBMgw0

آسیہ بی بی کیس: ’الزام لگ گیا تو سر تو تن سے جدا ہو گا‘

پاکستان کے ہزاروں مرد اور بچے دو روز سے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایک غریب، نحیف، مسیحی خاتون کو سولی پر چڑھایا جائے جو تقریباً آٹھ برس سے جیل میں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2qlwpEO

چیف جسٹس کا آسیہ کیس پر تبصرہ: ’مقدمہ نہ بنتا ہو تو کسی کی خواہش پر سزا نہیں دے سکتے‘

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز صرف مسلمانوں کے ہی قاضی نہیں ہیں، بلکہ ہر اس شخص کے لیے بھی قاضی ہیں جو اس ملک کا رہنے والا ہے اور قانون کی نظر میں تمام لوگ برابر ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zj4IAx