Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday 31 July 2021

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: ’میاں کلچر‘

میرا خیال ہے مارچ سے پہلے ایک کلچرل کانفرنس بھی ہونی چاہیے، جس میں 'میاں کلچر' کے اہم پہلوؤں پہ روشنی ڈالی جائے تاکہ وہ لوگ جو آج صدف کی بات پہ سیخ پا ہورہے ہیں اس کلچر کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Vr2duA

صدف کنول کے ’متنازعہ‘ بیان پر سوشل میڈیا پر بحث: ’مرد کے جوتے اٹھانا عورت کی ڈیوٹی نہیں، بیوی کو شوہر کی ملازمہ کے طور پر قبول کرنا بند کریں‘

پاکستان کے سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے یہ موضوع زیر بحث ہے کہ ایک شادی میں مرد اور عورت کی ذمہ داریاں کیا ہیں اور اس کی وجہ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صدف کنول کا وہ بیان ہے جو انھوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک نجی چینل کے ایک پروگرام میں دیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rIpDb0

بلوچستان ہائی کورٹ کا وراثت میں خواتین کے حق سے متعلق تاریخی فیصلہ: ’اگر جائیداد خواتین شیئر ہولڈرز کا نام نکال کر منتقل کی تو یہ عمل کالعدم ہو گا‘

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملا خیل پر مشتمل بینچ نے ایک تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ وراثت پہلے تمام شیئر ہولڈرز بشمول خواتین کے نام منتقل کی جائے اور پھر اس کے بعد انتقال کی کاروائی کی جائے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3j6iYUn

Friday 30 July 2021

کرنل ڈیرک جوزف: 1971 کی جنگ میں انڈیا کے متعدد ٹینک تباہ کرنے والے آرمینیائی کرنل کون تھے؟

پاکستان اور انڈیا کے مابین 1971 میں ہونے والی جنگ میں پاکستان کی جانب سے لڑتے ہوئے انڈیا کے سات ٹینک تباہ کرنے کا کارنامہ سرانجام دینے والے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ڈیرک جوزف پشاور میں وفات پا گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rRSJVG

ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفیٰ: وجہ ذاتی وجوہات یا ادارہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونا؟

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکز میں تین سال قبل بننے والی حکومت کے بعد ڈاکٹر عشرت حسین کو ادارہ جاتی اصلاحات کا کام سونپا گیا تھا اور استعفیٰ دینے کے بعد سے یہ بحث چھڑ چکی ہے کہ آیا وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے یا اس کی وجہ ان کی تجویز کردہ اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونا بنی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zWzpJM

گلگت بلتستان: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم، بابوسر روڈ متاثر

گلگت بلتستان میں 28 جولائی سے شروع ہونے والی بارشوں سے خطے میں مختلف مقامات پر فلیش فلڈ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zRcBL9

کوہستان میں پولیس اہلکار اور کم عمر لڑکی کے قتل کا معمہ

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوھستان کی ایک وادی میں مقامی پولیس نے ایلیٹ فورس کے اہلکار اور ایک کم عمر لڑکی کے دوہرے قتل کی واردات کی تصدیق تو کی ہے مگر قتل کی وجہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zUL6Ai

نور مقدم کیس: قانونی اخراجات کے لیے قائم ’گو فنڈ می‘ پیج بند، ملزم کے والدین کی ضمانت پر سماعت چار اگست کو

نور مقدم قتل کیس کی پیروی کرنے والی قانونی ٹیم کے سربراہ شاہ خاور نے بی بی سی کو بتایا کہ فنڈز اکھٹے کرنے کا معاملہ جب نور مقدم کے والد اور ان کے موکل شوکت مقدم کے نوٹس میں آیا تو انھوں نے اس فنڈ کو فوری طور پر روکنے کا کہا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fvvQm3

سپن بولدک اور ویش منڈی پر قبضے کے بعد افغان طالبان کا پاکستانی تاجروں کے لیے محصولات کی وصولی کا ٹیرف جاری

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی شہروں چمن اور سپن بولدک کے درمیان چحک پوسٹ پر قبضہ کرنے کے بعد افغان طالبان نے وہاں اضافی ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کا ٹیرف جاری کر دیا ہے۔ یہ فہرست پاکستانی تاجروں کو موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق افغان طالبان تقریباً 376 اشیا پر ٹیکس وصول کرنا چاہتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/376kEHK

Thursday 29 July 2021

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی حثیت سے اپنی جماعت میں الیکشن نہ کروانے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Wq9IT8

کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم: پاکستان میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور جینوم سیکوینسنگ کے ناکافی وسائل

پاکستان میں صحت کے حکام نے ملک میں کووڈ 19 کی چوتھی لہر کی ایک بڑی وجہ وائرس کی قسم ’ڈیلٹا‘ کو قرار دیا ہے جو دوسری اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zLtbMA

بلوچستان کے جسٹس نعیم اختر افغان اور پانچ سو پیکٹ چرس برآمدگی کے جرم میں قید شخص جس کی بیرک تک انصاف خود چل کر آیا

بلوچستان کے علاقے خضدار کے مرکزی جیل کا ایک قیدی اپنے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہا تھا اور اس کے تو وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ انصاف خود ان کے پاس چل کر آئے گا اور صرف پانچ منٹ میں اس کی بریت بھی ہو جائے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xbFVdy

Wednesday 28 July 2021

نور مقدم قتل کیس: ملزم کے فون کا جائزہ، سی سی ٹی وی کے فرانزک کے لیے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم کے قتل کے کیس میں مرکزی ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر کے اسے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فٹیج کے فرانزک کے لیے لاہور لے جایا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iUgckV

مریم نواز: کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گھر میں قرنطینہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھوں نے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VeuIf5

نور مقدم قتل کیس: امریکی شہری ہونے کی بنا پر ملزم ظاہر جعفر کو کیا مدد مل سکتی ہے؟

اسلام آباد میں سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے متعلق یہ سوال ہوچھے جا رہے ہیں کہ انھیں امریکی شہری ہونے کی بنیاد پر امریکہ سے کس قسم کی مدد حاصل ہو سکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WvDlCL

اسلام آباد میں طوفانی بارش: دارالحکومت کی سڑکوں پر تنکوں کی طرح تیرتی گاڑیاں

اسلام آباد میں رات گئے اور صبح سویرے شدید بارش کے بعد بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں سڑکوں پر گاڑیاں پانی کے زور دار بہاؤ پر تنکوں کی طرح تیرتی نظر آئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/375KonO

نسیم بی بی: وہاڑی سے راولپنڈی آنے والی گداگر جو اپنے بیٹے کو بابو بنانے کے خواب دیکھتی تھی

نسیم بی بی کے ماموں محمد رمضان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو پڑھائی سے کوئی لینا دینا نہیں مگر نسیم بی بی اکثر کہا کرتی تھیں کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کا بیٹا گداگری سے وابستہ نہ ہو بلکہ وہ سکول جائے، تعلیم حاصل کرے اور بابو بنے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3i5SV0e

عمران خان کا پی بی ایس پر انٹرویو: ’پاکستان، مسلمان ممالک میں خواتین کے ساتھ مغرب کے مقابلے میں بہتر سلوک کیا جاتا ہے‘

پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے پی بی ایس سے بات کرتے ہوئے ریپ اور خواتین کے لباس میں سے متعلق اپنے گذشتہ بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ سے متاثرہ خاتون پر اس کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی بلکہ صرف اس کا ارتکاب کرنے والا ہی ریپ کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3lilB8n

Tuesday 27 July 2021

میر علی نواز ناز: والیِ خیرپور جن کے لیے ہیرا منڈی کی گائیکہ کا عشق جوگ سے روگ بن گیا

ان کی صبح کا آغاز رومانوی انداز میں ہوتا تھا بالی کو گلابوں میں تولا جاتا اس کے بعد میر ناز ان پر پھول نچھاور کرتے تھے، جب کبھی وہ لاہور جاتیں واپسی پر راستے میں پھول بچھائے جاتے، پھر ایسا کیا ہوا کہ مرتے وقت میر ناز نے انھیں شکل تک نہ دیکھنے دی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3f6QacW

علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی لاشوں کو کے ٹو کے مشکل ترین مقام ’بوٹل نیک‘ سے نیچے لانا ممکن ہے یا نہیں؟

کو پیما علی سدپارہ کی لاش کے ٹو کے ’بوٹل نیک‘ سے 300 میٹر نیچے جبکہ پہلی لاش ’بوٹل نیک‘ سے 400 میٹر نیچے ملی ہے، یہ مقام ڈیتھ زون میں 8200-8400 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ ان کی لاشوں کو نیچے لانے میں کئی خطرات ہیں جن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بی بی سی نے مختلف ماہرین سے بات کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rHWSez

خیبر پختونخوا: سگی بہن کو زنجیروں سے باندھ کر کمرے میں بند رکھنے کے الزام میں تین بھائی گرفتار

پولیس کے مطابق گذشتہ دس ماہ سے بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنی سگی بہن کے گلے اور پاؤں میں زنجیریں ڈال کر اسے قید کر رکھا تھا تاکہ وہ عدالت جا کر سابق شوہر سے بچوں کے خرچے کے مقدمے کی پیروی نہ کر سکے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3l3YVsi

وہ لمحہ جب ایک چینی شہر کو ریت کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

چین میں آنے والا یہ طوفان اتنا خوفناک تھا جیسے عمارتوں کے گرد 100 میٹر اونچی ریت کی دیوار بن گئی ہو۔ پھر ریت نے پورے شہر کو نگل لیا۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3BNvSyP

وائرل ویڈیو میں ہندو لڑکے سے زبردستی اللہ اکبر اور بھگوان کو برا بھلا کہلوانے والا شخص گرفتار

سندھ کے وزیر اعلیٰ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو ضلع بدین سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Wt7rqr

اوکاڑہ: جنسی فعل کے بعد بکری کو مارنے کے الزام میں پانچ افراد پر مقدمہ ا

پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں پولیس کو ان پانچ افراد کی تلاش ہے جن پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک بکری کے ساتھ جنسی فعل کے بعد تشدد کر کے اسے مار دیا ہے۔ اوکاڑہ کے علاقے ستگھرہ کی پولیس کے مطابق بکری موقع پر ہلاک ہو گئی اور ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3l2LyIW

نور مقدم قتل کیس: نور مقدم کا سیل فون برآمد، ملزم کے والدین کو جیل بھجوا دیا گیا

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں گرفتار چار افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3f1MCJ5

خواتین پر تشدد: اسلام آباد میں درخت سے پتلا لٹکا کر پھانسی کی سزا کے مطالبے پر بحث

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک فنکار نے ایک پتلے کو شہر کے ایک مصروف چوارہے پر درخت سے لٹکا کر معاشرے میں خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم پر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کرنے کا انوکھا انداز اختیار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eXNcaz

پاکستان میں دہشتگردی کی تازہ کارروائیاں تحریک طالبان پاکستان کی ’طاقت‘ کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟

گذشتہ چند ماہ میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے صرف قبائلی علاقوں کو ہی نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ رواں برس اپریل میں کوئٹہ شہر کے سب سے محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں واقع سرینا ہوٹل کو بھی خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان میں دہشتگردی کی یہ تازہ کارروائیاں تحریک طالبان پاکستان کے ایک بار پھر متحرک ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3f0zi7V

شہروز کاشف: 19 سالہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف آج 19 سال کی عمر میں دنیا کی دوسری بلند اور مشکل ترین چوٹی کے ٹو (8611 میٹر) سر کر کے اس چوٹی کو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iUcZSd

موئن جو دڑو کی ثمرین سولنگی، جو مٹی کو بھی ’سونا‘ بنا دیتی ہیں

ثمرین سولنگی موئن جو دڑو کے قریب واقع گاؤں حاجی لال بخش شیخ میں رہتی ہیں۔ وہ چکنی مٹی میں سے زیورات اور موئن جو دڑو سے برآمد ہونے والی مورتیاں اور مہریں کے انداز میں اشیا بناتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iPlUo9

عاصمہ شیرازی کا کالم: ہم گناہ گار عورتیں!

نور مقدم کے لیے جلائی جانے والی شمعیں امید کی کرن بن رہی ہیں کہ عورتوں کے حقوق کے لیے جاری تحریک اب جنگ میں بدل رہی ہے: عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iR6NKR

Monday 26 July 2021

بلوچستان کی اونٹ لائبریری، جو گاؤں گاؤں جا کر بچوں میں کتابیں تقسیم کرتی ہے

بلوچستان کے ضلع کیچ کی ’کیمل لائبریری‘ کے ذریعے اردگرد کے دیہات میں جا کر وہاں موجود بچوں کو پڑھنے کے لیے کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3BErJ0l

محمد علی سدپارہ: کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما کی لاش مل گئی

گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان اور کے ٹو پر مہمات کا انتظام کرنے والی کمپنیوں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور آئس لینڈ کے جان سنوری کی لاشیں مل گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WdC6I4

نور قتل کیس: ظاہر جعفر کے والدین کو کیوں گرفتار کیا گیا اور انھیں کیا سزا ہو سکتی ہے؟

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی گرفتاری کے بعد سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ ان کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی اور انھیں کیا سزا دی جا سکتی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eX1CYu

Sunday 25 July 2021

مینارِ پاکستان: قراردادِ لاہور کی یادگار جس کی تعمیر کی رقم سینما گھروں اور گھڑ دوڑ کی ٹکٹوں سے جمع کی گئی

برصغیر کی تاریخ پر نظر رکھنے والے محققین کے مطابق مینارِ پاکستان کی تعمیر کے وقت اور اس کے بعد بھی اس پر کئی قسم کے اعتراضات اٹھائے جاتے رہے۔ ایک نقطہ یہ بھی سامنے آتا رہا کہ پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کی علامت صوبہ پنجاب ہی میں کیوں تعمیر کی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3BFBJ9n

محمد علی جناح پر قاتلانہ حملہ: جب رفیق صابر مزنگوی نے بانیِ پاکستان کو جان سے مارنے کی کوشش کی

ماؤنٹ پلیزنٹ روڈ پر واقع ہوم آفس میں ایک شخص آتا ہے اور کہتا ہے ’میں جناح سے ملنا چاہتا ہوں۔‘ جب ملاقاتی اسی وقت ملنے پر زور دیتا ہے تو جناح مصروفیت کی بنا پر معذرت کر لیتے ہیں۔ یہ سن کر وہ شخص بپھر جاتا ہے اور جناح کے جبڑے پر ایک زبردست مکا مارتا ہے۔ وہ پھر اپنی جیب سے ایک کھلا ہوا چاقو نکال لیتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eRLQhx

نائیلہ کیانی: بچے کی پیدائش کے چند ماہ بعد آٹھ ہزار میٹر کی چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون

نائیلہ کیانی گاشر بروم ٹو کی 8035 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔ کوہ پیمائی میں اپنی اس پہلی مہم سے انھوں نے تجربہ کار کوہ پیماؤں کو بھی حیران کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zyutdz

اسلام آباد قتل کیس: نور کی رسم قل، پارک میں شمعیں روشن اور انصاف کا مطالبہ

20 جولائی کو اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی رسم قل کے موقعے پر دعائیہ تقریبات کے ساتھ ساتھ انصاف کا تقاضہ کرنے کے لیے نور کے دوستوں اور عزیز و اقارب کے علاوہ سول سوسائٹی کی بڑی تعداد اسلام آباد میں مختلف مقامات پر اکٹھی ہوئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eWSq6z

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: الیکشن ہوں تو کشمیر جیسے!

اس الیکشن مہم میں مقامی، معاشی، سیاسی، سماجی مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے سوا ہر موضوع پر کھل کھلا کے بات ہوئی۔ مسئلہ کشمیر کو ہر سرکردہ رہنما نے ستلی بم بنا کر بس فریقِ مخالف کا منہ کالا کرنے کے لے استعمال کیا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3BG3W00

Saturday 24 July 2021

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: آ گیا غصہ، کیا کرتا؟

سچ یہ ہے کہ یہاں اخبار میں لکھنے والی، ٹی وی پر گانے والی، سٹیج پر ناچنے والی، نکڑ پر بھیک مانگتی عورت، گھر میں جھاڑو برتن کا کام کرنے والی، یومیہ اجرت پر پتھر کوٹنے والی، سکول کی استانی، سب کی سب کسی بھی وقت، کسی بھی وجہ کے بغیر قتل کی جا سکتی ہیں۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36YIwwV

مولانا ابوالکلام آزاد: جب کانگریس کے ’شو بوائے‘ نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی

مولانا ابوالکلام آزاد اور محمد علی جناح دونوں ہی بیسویں صدی میں ہندوستانی سیاست کے دو اہم رہنما تھے۔ محمد علی جناح، ابو لکلام آزاد سے عمر میں 12 برس بڑے تھے تاہم دونوں کی سیاست زندگی کا آغاز کم و بیش ایک ہی زمانے میں ہوا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iF57Ea

نور مقدم قتل کیس: ملزم مزید دو روزہ ریمانڈ پر ، نور کے والد کی انصاف کی اپیل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم کے کیس مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو مزید دو روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36X53dt

نواز شریف کی افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات: وزرا کی تنقید اور مریم نواز کا جواب

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے افغانستان کے سکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب اور وزیر برائے امن و امان سید سعادت منصور نادر کی لندن میں ملاقات پر پاکستان کی حمکران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے شدید اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iGVsgu

Friday 23 July 2021

محمد حنیف کا کالم: خاموش رہیں اندر لڑکی قتل ہو رہی ہے

ہمارے ہمدرد مرد جب یہ کہتے ہیں کہ لڑکیوں کے لیے جان بچانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ وہ گھر سے نہ نکلیں یا کسی اجنبی سے نہ ملیں تو وہ یہ نہیں بتاتے کہ 80 فیصد لڑکیوں کو قتل ہونے کے لیے گھر سے نہیں نکلنا پڑتا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3y4I6AS

بلوچستان کی ’ناراض بلوچ قیادت‘ کو حکومتی مذاکرات کی دعوت پر کیا تحفظات ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جلا وطن قیادت سے مذاکرات کے نتیجے میں مسلح بلوچوں کے چند دیرینہ مطالبات بھی تسلیم ہو جاتے ہیں تو یہ بھی عوامی سطح پر مقبول اقدامات ہوں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3y28Gef

آپریشن جبرالٹر جس کے ایک ماہ بعد انڈیا نے پاکستان پر حملہ کر دیا

آپریشن جبرالٹر اس مفروضے کی بنیاد پر کیا گیا کہ یہ گوریلا حملے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی مسلم آبادی کو بغاوت پر اکسائیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iYi4cz

حیدرآباد: ایک اور ٹرانسفارمر پھٹ گیا، ایک بچے سمیت سات ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے ایک گنجان آباد رہائشی علاقے میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے ایک بچے سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3x764uk

پاکستان امریکہ تعلقات: پاکستان کے لیے امریکی غذائی امداد کے پس پردہ دلچسپ کہانیاں

پاکستان کی داخلی صورتحال اور امریکی امداد کا باہم کوئی تال میل ہے یا نہیں، پاکستانی تاریخ و سیاست کے ضمن میں ایک بنیادی کتاب ’اے بریف ہسٹری آف پاکستان‘ میں اس کے مصنف جیمز وائن برانٹ نے اس سوال کا کوئی واضح جواب تو نہیں دیا لیکن ایک دلچسپ انکشاف ضرور کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Wdv5qR

فیکٹ چیک: داسو ڈیم کے قریب بس حادثے کے بعد پاکستان میں چینی شہریوں کی ’کلاشنکوف کے ساتھ تصاویر‘ کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟

انڈیا کے بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ’پاکستان میں چینی انجینیئر اے کے 47 رائفل اپنے کندھوں پر اٹھائے پھر رہے ہیں۔‘ مگر جائزہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصاویر کئی سال پُرانی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36RLovA

’دا پیگاسس پراجیکٹ‘: اقوام متحدہ انڈیا کی جانب سے جاسوسی آپریشن کے معاملے کی تحقیقات کرے، پاکستان کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاستی سطح پر انڈیا کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت انڈین شہریوں اور غیر ملکیوں کی اسرائیلی کمپنی این ایس او کی بنائے ہوئے پیگاسس سپائی ویئر کے ذریعے جاسوسی آپریشن کے معاملے کی تحقیقات کر کے حقائق واضح کرے اور ذمہ داران کا احتساب کرے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zpeej6

Thursday 22 July 2021

جگا گجر: جب لاہور میں دہشت کی علامت جگا کو ہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کو تین سو روپے انعام دیا گیا

جگا گجر کا اصل نام محمد شریف تھا، وہ لاہور کے علاقے اسلامیہ پارک کا رہنے والا تھا۔ اس علاقے میں ایک میلہ لگا کرتا تھا جس میں جگا کے بھائی مکھن گجر کا کسی بات پر لاہور کے مشہور بدمعاش اچھا شوکر والا سے جھگڑا ہو گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TsGO3E

نور مقدم قتل کیس: وہ قتل جس نے اسلام آباد کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد میں 20 جولائی کو قتل کی جانے والی نور مقدم کی جمعرات کی دوپہر تدفین کر دی گئی جس کے بعد شام میں اسلام آباد پولیس کے حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر کو جب واقعے کی جگہ سے گرفتار کیا گیا تو اس کی ذہنی حالت مکمل طور پر نارمل تھی اور وہ پوری طرح اپنے ہوش و حواس میں تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zrnpPU

گلگت بلتستان: فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے سڑکیں بند، سیاحوں کو پریشانی

گلگت بلتستان میں فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے سڑکیں کئی مقامات پر بند، پھنسے ہوئے سیاح مقامی لوگوں کے رحم و کرم پر۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zoVoIL

نور مقدم کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر بحث: ’والدين کو اپنے بیٹوں پر بھی اتنی ہی نظر رکھنی چاہیے جتنی وہ بیٹیوں پر رکھتے ہیں‘

دو روز قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 27 سالہ نور مقدم کے قتل کے بعد اس واقعے سے جڑے کئی پہلو سوشل میڈیا پر زیر بحث آرہے ہیں۔ جہاں ایک طرف اس کیس سے جڑے معاشرتی پہلوؤں پر بات کی جا رہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ کیا ہمارا ملک خواتین کے لیے محفوظ ہے یا نہیں

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hWpde7

’ہینگ ٹونگ‘: ’کراچی ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنا جہاز راں کمپنی کی ذمہ داری ہے‘

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحل پر ریت میں پھنسنے والے ساڑھے بائیس سو ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز کو نکالنا اس جہاز راں کمپنی کی ذمہ داری ہے جس کی یہ ملکیت ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36WzSix

امر اللہ صالح: افغان نائب صدر کی جانب سے پاکستانی فوج کے ہتھیار ڈالنے کی تصویر شیئر کرنے پر پاکستانی صارفین کا ردعمل

’ہماری تاریخ میں ایسی کوئی تصویر نہیں اور نہ ہی ہو گی۔ ہاں کل جب ایک راکٹ نے اُوپر اڑان بھری اور کچھ میٹر کے فاصلے پر گِرا تو میں سہم گیا تھا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hW5o6B

Wednesday 21 July 2021

جب کراچی سندھ کے ہاتھ سے نکل کر مرکزی حکومت کی جھولی میں آن گِرا

یہ جنوری 1948 کی ایک خنک صبح تھی جب گورنر جنرل ہاؤس میں مرکزی کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم کے بجائے گورنر جنرل پاکستان یعنی محمد علی جناح کر رہے تھے۔ قیام پاکستان کے تقریباً پانچ ماہ کے بعد منعقد ہونے والا یہ اجلاس نوزائیدہ ملک کے ابتدائی ایام میں ہی پیدا ہونے والی کئی تلخیوں کا مظہر تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2W3jwSV

عارف نظامی: نوجوان صحافیوں کے ’نڈر‘ ایڈیٹر

معروف صحافی اور ایڈیٹر عارف نظامی بدھ کو پاکستان میں عید کے روز انتقال کر گئے۔ ان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ کچھ روز پہلے انھیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال میں تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3znUnko

پاکستان ایف اے ٹی ایف پر انڈین اثر و رسوخ کا الزام کیوں عائد کرتا ہے؟

پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انڈین وزیر خارجہ کے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کے کیلئے دباؤ ڈالنے سے متعلق بیان نے نہ صرف انڈیا کے ’اصل عزائم کو بے نقاب‘ کر دیا ہے بلکہ ’انڈیا کا ایف اے ٹی ایف میں منفی کردار‘ کے پاکستانی مؤقف کو بھی درست ثابت کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xWwxfg

نور مقدم: ’ایسی حکومت کب آئے گی جو خواتین کے خلاف جرائم پر ایمرجنسی کا اعلان کرے گی؟‘

تھانہ کوہسار کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہماری ٹیم ابھی بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3kGYEv4

Tuesday 20 July 2021

کم ہانگ بن: دنیا کے ’بہادر ترین‘ کوہ پیما بروڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی کے راستے پر لاپتہ

ہاتھوں کی انگلیوں سے محروم عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما کم ہانگ بن گلگت سکردو میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی بروڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی کے راستے میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zih6yb

نواز شریف اور غلام اسحاق خان کی سیاسی محاذ آرائی: ’میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا‘ سے استعفے تک

نوازشریف کی مشکل اس وقت شروع ہوئی جب آٹھ جنوری 1993 کو حرکت قلب بند ہوجانے سے جنرل آصف نواز جنجوعہ کی وفات ہو گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UAOi58

پاکستانی کا ورلڈ ریکارڈ: پیدائش، ملازمت، شادی اور نو بچوں کی ولادت ایک ہی تاریخ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ایک استاد دو سال کی کوششوں کے بعد گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنے خاندان کا نام شامل کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ان کے گھر کے نو افراد ایک ہی تاریخ یعنی یکم اگست پر پیدا ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3is20zf

جمائما گولڈ سمتھ: مریم نواز اور عمران خان کی جلسوں میں ایک دوسرے کے بچوں پر تنقید اور جمائما کا شکوہ

وزیرِ اعظم عمران کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ سنہ 2004 میں عمران خان سے طلاق کے بعد پاکستان چھوڑ کر واپس برطانیہ منتقل ہو گئیں تھیں۔ 17 برس بعد غالباً پہلی مرتبہ انھوں نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بیان کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eDxVvv

عید قرباں: ’رستم پاکستان‘ کا ٹائٹل جیتنے والا گوجرانوالا کا 314 کلوگرام وزنی بکرا

زیادہ وزن والے بکرے کے مقابلے میں رستم پاکستان ٹائٹل جیتنے والے شیر دل نامی بکرے کے فتح کے بعد گوجرانوالہ پہنچنے پر اس کے مالک فرخ اعجاز نے ایک مقامی میرج ہال میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں ایک ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2V1RLcM

افغانستان، پاکستان بارڈر بندش: چند ماہ کا افغان بچہ جو والدین کے بغیر علاج کے لیے افغانستان سے پاکستان پہنچ گیا

جلال آباد میں امیر جان اور ان کی اہلیہ کو بس اس بات کی فکر تھی کہ وہ اپنے چند ماہ کے بیمار بچے کو علاج کے لیے پشاور کے کسی ہسپتال کیسے بھیج سکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ivNlTA

Monday 19 July 2021

ڈاکٹر سحرش پیرزادہ: ’جب لوگوں کو پتہ چلتا کہ میں جانوروں کی ڈاکٹر ہوں تو وہ ہنستے بھی اور حیران بھی ہوتے‘

’میں نے فیصلہ کیا کہ اگر لوگوں کے بارے میں سوچوں گی تو آگے نہیں بڑھ سکوں گی پھر میں نے یہ سوچنا چھوڑ دیا کہ 'لوگ کیا کہیں گے'، اب میں اپنے دل کی بات سُنتی ہوں اور دل سے کام کرتی ہوں۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zdeQIw

سرحد کی بندش یا مقامی کمیٹیوں میں تنازع: سمگل شدہ ایرانی پیٹرول آسمان سے باتیں کرنے لگا

ظہور احمد ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں فیصل کالونی بائی پاس کے قریب ایرانی پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرتے ہیں مگر گذشتہ دو دن سے ان کی دُکان بند پڑی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ivAtgk

تاج محمد سرپرہ: کراچی سے لاپتہ بزنس مین جن کے بیوی بچے ایک اور عید اُن کے بغیر گزاریں گے

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت میر تاج محمد سرپرہ گذشتہ سال کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ اگر کورونا نہ ہوتا تو آج وہ، ان کے بچے اور تاج محمد کے خاندان کے لوگ اس اذیت ناک صورتحال سے دوچار نہ ہوتے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UhW0RP

ڈی جی خان میں بس اور ٹرک کے تصادم میں کم از کم 27 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر تعداد ایسے افراد کی تھی جو عید کی چھٹیاں گھر گزارنے آ رہے تھے۔ مقامی صحافی کے مطابق بس میں گنجائش سے کہیں زیادہ مسافر سوار تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xOAQt2

ضلع کرم میں اغوا ہونے والے مزدور: ’سب لڑکوں سے کلمہ سُنا، نماز پڑھوائی، مگر میرے بھائی کے سر میں گولی مار دی‘

ہر لڑکے سے نماز پڑھوائی گئی۔ چھ مردوں کو الگ کرنے کے بعد ان تمام افراد کے ہاتھ ان کی کمر پر باندھ دیے گئے اور مسلح افراد انھیں ہانکتے ہوئے پہاڑی سے نیچے اترنے لگے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36Jr1jU

Sunday 18 July 2021

’جناح پور‘ کے مبینہ نقشوں کی برآمدگی سازش یا مفروضہ: وہ ’بھوت‘ جس نے آج تک پاکستان کا پیچھا نہیں چھوڑا

’بھوت نے کبھی پیچھا نہیں چھوڑا۔۔۔ نہ بوتل میں بند کرنے والوں کا، نہ بوتل سے نکالنے والوں کا۔۔۔ کبھی اکھنڈ بھارت‘ کبھی جناح پور، ایک کے بعد ایک کر کے یہ سب کچھ کسی جادوگر کی ٹوپی سے برآمد ہونے والے خرگوش کی طرح کا تماشہ تھا اور بس۔۔۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ktkOkt

اسلام آباد میں خاتون اور ٹریفک پولیس کے درمیان جھگڑا: چالان کے وقت کسی کی ویڈیو بنانا حقوق کے خلاف یا احتیاط کے لیے ضروری؟

چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں جب اسلام آباد کے ٹریفک پولیس اہلکار ایک خاتون کا چلان کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو بات جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے۔ ایسے میں خاتون اور ٹریفک پولیس دونوں کے رویے پر کچھ سوالات جنم لے رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3kwmxW1

ممتاز علی بھٹو: ذوالفقار علی بھٹو کے ’ٹیلنٹڈ کزن‘ مگر موجودہ پیپلز پارٹی کے مخالف رہنما وفات پا گئے

پاکستان کے معروف سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے کزن ممتاز علی بھٹو 88 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VKS6kz

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا: سفیر کی بیٹی کے اغوا کامقدمہ درج، تین ٹیکسی ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کے معاملے پر ان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پولیس ان تین ٹیکسی ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جن کا گاڑی میں سفیر کی بیٹی نے سفر کیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UrF5vU

شاہنواز بھٹو: بھٹو خاندان کے لاڈلے سپوت کی پراسرار موت جس نے بھٹو خاندان کو ہلا کر رکھ دیا

یہ بھٹو خاندان کی آخری ری یونین تھی، جس میں کنبے کے تمام افراد شریک ہوئے۔ بھٹو خاندان کی چھٹیاں اور پکنک اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئیں جب انھیں ذوالفقارعلی بھٹو کے سب سے چھوٹے بیٹے شاہنواز بھٹو کی موت کی خبر ملی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ku0M9g

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات:کشمیری انتخابات میں گالم گلوچ کی اہمیت

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں یہ نظیر اب مستحکم ہو چلی ہےکہ جو جماعت اسلام آباد میں برسرِ اقتدار ہو گی وہی کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xOBarE

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: افغان باقی، کہسار باقی

جس طرح دائیں بازو کے لوگوں کو اسرائیل کے ساتھ نئے روابط پر اعتراض رہے گا، اسی طرح بائیں بازو کے لوگوں کو طالبان حکومت پسند نہیں آئے گی لیکن جب تک طالبان اور امریکہ کے مفادات آپس میں نہیں ٹکراتے، طالبان کے لیے کچھ خاص مسائل نہیں ہوں گے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zdlSga

کشمیر الیکشن: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے انتخابات پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اس بار جس قسم کی سیاسی گرما گرمی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے الیکشن کے دوران دکھائی دے رہی ہے، وہ اس سے پہلے دیکھنے میں نہیں آئی لیکن سوال یہ ہے کہ یہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے لیے کیوں اور کتنے اہم ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3krsaVD

Saturday 17 July 2021

داسو حادثہ: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نوکری پر دوبارہ بحال کر دیا

چینی کمپنی غضوبہ نے داسو بم دھماکے کے بعد اپنے پاکستانی ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ داسو میں ہونے والے دھماکے سے فقط 500 میٹر دوری پر موجود چینی کمپنی کے برسین کیمپ کے زنگ آلود گیٹ پر اب ایک نیا نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hOGG7S

افعانستان کے سفیر کی بیٹی کا ’اغوا‘: افغانستان کو سفارتی عملے اور ان کے خاندانوں کے تحفظ پر تشویش

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ وزارت خارجہ اور سکیورٹی کے متعلقہ ادارے افغانستان کے سفیر اور ان کی فیملی سے قریبی رابطے میں ہیں اور انھیں مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3BeZuVF

پاک افغان سرحد: پاکستان کے سرحدی علاقوں کے بازاروں اور قبروں پر افغان طالبان کے جھنڈے

طالبان کی جانب سے سپین بولدک پر قبضے سے چند دن قبل سے ہی پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے چمن میں طالبان کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی تھی۔ چمن اور قلعہ عبداللہ کی چھوٹی مساجد کے باہر، بازار اور مرکزی روڈ پر ہر کچھ فاصلے پر کالی دستار باندھے اور عمارت اسلامی کا جھنڈا لگائے موٹر سوار نظر آئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iqXscG

عثمان مرزا کیس: ملزمان کا متاثرہ جوڑے کو ڈرانے دھمکانے اور ویڈیو بنانے کا اعتراف، جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع

مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف متاثرہ لڑکے اور لڑکی کو ڈرانے دھمکانے اور ان کی ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا ہے بلکہ جو رقم بلیک میلنگ اور بھتے کی شکل میں حاصل کی گئی تھی وہ واپس کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3reLQxc

داسو میں چینی انجینیئرز کی بس میں ’دھماکہ‘، عینی شاہدین اور حکام کیا بتاتے ہیں؟

داسو ہائیڈرو پاور منصوبے میں کام کرنے والی چین کی غضوبہ کمپنی کی بس میں دھماکے کے بعد عملے کو چھٹی دے کر تیزی سے جاری کام روک دیا گیا ہے۔ تفتیش سے آگاہ حکومتی اہلکار اور عینی شاہدین نے بی بی سی کو کیا بتایا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ks4z76

Friday 16 July 2021

حیدر آباد سے اغوا ہونے والی کم سن لڑکی عین نکاح کے وقت بازیاب

سندھ پولیس نے ایک کمسن بچی کو بازیاب کروایا ہے جسے پہلے گھریلو کاموں کی غرض سے اغوا کیا گیا تاہم بعد میں اس کی شادی تین گنّا بڑی عمر کے مرد کے ساتھ کروائی جا رہی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wMCBpg

الیکشن کمشن: علی امین گنڈا پور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے الیکشن کمیشن حکام نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی کشمیر میں جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rfJpKJ

ازبکستان کانفرنس: اشرف غنی کی پاکستان پر تنقید اور عمران خان کا جواب

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے دونوں ملکوں کے عوام اور سرکاری حلقوں کے مابین الفاظ کی جنگ جاری ہے اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر مسلسل طالبان کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xRpsN6

پاکستان کے سوشل میڈیا پر خواتین کی طلاق کا موضوع زیر بحث: ’طلاق پڑھی لکھی نہیں بلکہ باشعور عورت لیتی ہے‘

پاکستانی معاشرے میں کہیں نہ کہیں آج بھی یہ سوچ رائج ہے کہ خواتین کا پڑھنا لکھنا اور گھر سے نکل کر کام کرنا ان کی گھریلو زندگی اور خاص کر ان کی ازدواجی زندگی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Uhwpby

کراچی کے جوڑے کی بیٹی کی سالگرہ اور تقریب ولیمہ ایک ہی دن: ’سب کہتے ہیں آپ نے ایک تیر سے دو شکار کیے‘

کراچی کے رہائشی جوڑے ماہ نور عرفان اور دانش پرویز کی شادی تو جولائی سنہ 2019 میں ہوئی تاہم ولیمہ دو برس بعد جولائی 2021 میں ہوا اور یہی نہیں بلکہ ان کی ایک برس کی بیٹی کی پہلی سالگرہ کا کیک بھی اسی دن کاٹا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iiO0rG

نواب نوروز خان اور سات بلوچ ’باغی‘: جب ایک ہی روز میں سات افراد کو تختہ دار پر چڑھایا گیا

سزائے موت پانے والے سات افراد میں سے ایک نوجوان شخص کی میت جب اس کے بوڑھے والد کے پاس آخری دیدار کے لیے لائی گئی تو باپ نے بیٹے کی ڈھلکی ہوئی مونچھوں کو اپنی انگلیوں سے تاؤ دے کر اُوپر کر دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xXytEp

افغانستان کا پاکستانی فضائیہ پر طالبان کی سپورٹ کا الزام: ’پاکستان نے صرف اپنی حدود میں اپنے عوام اور فوجیوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے‘

افغانستان کے نائب صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فضائیہ طالبان کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کی تردید کے بعد اب افغان نائب صدر کا کہنا ہے کہ ‘پاکستان تو بیس سال تک کوئٹہ شوریٰ کی موجودگی کا بھی انکار کرتا رہا تھا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rcfaod

Thursday 15 July 2021

پشاور کے بعد کوئٹہ میں طالبان حامی ریلی: پولیس ’صورتحال مانیٹر کر رہی ہے‘

بلوچستان سے متصل افغانستان کے اہم علاقے میں اسپین بولدک میں افغان طالبان کے آنے کے بعد بدھ کو کوئٹہ میں چند موٹر سائیکل سواروں نے ان کے حق میں مظاہرہ کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wIE9kb

قبائلی خاتون کی افغان شوہر سے محبت: ’شوہر کی موت کا بدلہ لینے کے لیے مبینہ قاتل سے شادی کی‘

وہ تین سال سے اس کوشش میں تھیں کہ وہ اپنے شوہر کی موت کا بدلہ لے سکیں اور اس کے لیے انھوں نے مکمل منصوبہ بندی کی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TaEGNS

Wednesday 14 July 2021

قیام پاکستان: ملک کا پہلا قومی پرچم کس نے سیا اور اس پر تنازع کیا ہے؟

دونوں بھائیوں کی اولادیں آج بھی اپنے اپنے دعوئوں پرثابت قدمی کے ساتھ جمی ہوئی ہیں اور ہر سال جب یوم آزادی قریب آتا ہے تو اس کی گونج سنائی دینے لگتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VLAt4f

لاہور: چھ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سوتیلا باپ گرفتار

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی چھ سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے کے بعد انھیں فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3kq6YPT

پاکستان کے انتہائی ’کم گو صدر‘ ممنون حسین چل بسے

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئینی طریقے سے عہدہ صدارت منتقل ہونے کے بعد ملک کے بارہویں صدر بننے والے مسلم لیگ ن کے رہنما ممنون حسین وفات پا گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rbNob6

اسلام آباد: لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا شخص گرفتار

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے رشتہ کے تنازع پر ایک لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور ان تصاویر کو دیوار پر چسپاں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yYDAnS

داسو ڈیم: اپر کوہستان میں چینی انجینیئرز کی بس ’حادثے‘ کا شکار، کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے داسو میں ڈیم منصوبے کے قریب ایک بس حادثے میں چھ چینی شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ioEyTN

پاکستان میں سیاحت: کورونا وائرس اور بارش میں شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا ہے؟

گلگت بلتستان اور صوبہ خِیبر پختونخواہ میں سیاحت پابندی عائد ہوتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والے چند دونوں میں ہو گا مگر اس وقت گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے مطابق علاقے میں سیاحت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخواہ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rl6yM9

Tuesday 13 July 2021

چاند پر جائیدادیں: کیا دو پاکستانی شہری چاند پر جا کر اپنے پلاٹوں کی ملکیت لے پائیں گے؟

چاند پر دو پاکستانی شہری جائیداد خرید چکے ہیں اور ان کے خیال میں پہاڑ اور جھیل پاس ہونے کی وجہ سے یہ پلاٹ ’پرائم لوکیشن‘ پر ہیں۔ اور انھیں چاندر پر اپنی پراپرٹی کا دیدار کرنے کی ’کوئی جلدی نہیں۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2U6Z17j

کرم میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی: مزدوروں کی بازیابی کے آپریشن میں پاکستان فوج کا کیپٹن اور سپاہی ہلاک

قبائلی علاقے کرم میں مغوی مزدوروں کے لیے جاری آپریشن کے دوران فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ مزدور موبائل ٹاورز پر کام کرنے کے لیے وہاں گئے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3r5muSv

پاکستان: کابینہ نے مسلح افواج کے لیے پندرہ فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پاکستان فوج کو پندرہ فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مسلح افواج کی تنخواہوں اور الاؤنس میں کُل ملا کر 25 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yUr1ts

عثمان مرزا کیس: ملزمان نے ’برہنہ کر کے ڈھائی گھنٹے تک ویڈیو بنائی‘

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکٹر ای الیون کے ایک فلیٹ میں لڑکی اور لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3z6JRhp

ملالہ یوسفزئی: معاشرتی علوم کی کتاب مبینہ طور پر ملالہ یوسفزئی کی تصویر ہونے کے باعث ضبط، سوشل میڈیا پر بحث

پنجاب نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے معاشرتی علوم کی کتابوں کا سٹاک مبینہ طور پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی تصویر شامل ہونے کے باعث قبضے میں لینا شروع کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2U59z6W

گوجرانوالہ کے ہسپتال میں شادی: ’دلہن نے کہا میں اس حالت میں تمھیں چھوڑ کر نہیں جاؤں گی‘

شادی سے صرف ایک دن پہلے نوجوان دولہے رضوان کی ایک حادثے میں ٹانگ ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے انھیں فوراً آپریشن کروانا پڑا۔ شادی کی تقریب ملتوی کرنا پڑی مگر دولہن نے کہا ’میں اس حالت میں تمھیں چھوڑ کر نہیں جاؤں گی۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3AZtDIo

Monday 12 July 2021

عاصمہ شیرازی کا کالم: طالبان آ نہیں رہے۔۔۔ آ گئے ہیں؟

افغانستان میں طالبان آ نہیں رہے بلکہ آ چکے ہیں۔ کسی پُرانی فلم کا نیا سیکوئیل، پُرانی کتاب کے نئے ابواب اور پُرانی کہانی نئے کرداروں کے ساتھ منظر عام پر آ رہی ہے۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3kdGDEq

مارک فری ریچز: مغوی امریکی شہری کی افغانستان سے بازیابی کے لیے امریکہ پاکستان کی جانب کیوں دیکھ رہا ہے؟

جس وقت اس آپریشن کے لیے نکلنا تھا عین اُسی وقت شدید سردی اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ تاہم جب موسم صاف ہوا تو ایک ہیلی کاپٹر میں نیوی سیلز کے اہلکار سوار ہوئے اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے لیکن موسم کی خرابی کے باعث ہونے والی چند گھنٹوں کی تاخیر کی وجہ سے امریکی فوج اپنے ’ٹارگٹ‘ کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3AUAwLd

لوڈ شیڈنگ: شہباز شریف کی حکومت پر شدید تنقید، حماد اظہر کا بھرپور جواب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر موجودہ حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ناقص حکمتِ عملی کی وجہ سے حکومت پاکستانیوں پر یہ عذاب دوبارہ لے آئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UJbmhL

پشاور میں طالبان کے پرچم: افغان طالبان کے سفید پرچم اٹھائے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار افراد کے نعرے

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک ریلی کے دوران افغان طالبان کا پرچم لہرانے اور نعرہ بازی کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VzKpOf

نایاب قتل کیس: سابق ماڈل کو ’گلا دبا کر قتل کیا گیا‘

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں دو روز قبل پراسرار طور پر قتل ہونے والی 20 سالہ ماڈل نایاب کی ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3e8s1Ct

Sunday 11 July 2021

جوہری مواد: کیا امریکی انتظامیہ نے مبینہ ’جوہری مواد کو پاکستان سمگل‘ کرنے کی کوشش سے صرفِ نظر کیا تھا؟

امریکی محکمے ’کسٹمز اینڈ انٹیلیجنس‘ نے سنہ 1987 میں پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین ارشد پرویز کو پکڑنے کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا تھا۔ یہ وہ شخص تھا جس نے امریکی ریاست پینسلوینیا میں ایک کمپنی ’کارپینٹر سٹیل‘ سے رابطہ کر کے ایک خاص قسم کے فولاد کی خریداری کی بات کی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36uYjn6

دانش عالم: بٹ سول کا کمپیوٹر انجینیئر جس نے ساتھی کی جان بچانے کے لیے یخ بستہ لولو سر جھیل میں چھلانگ لگا دی

دانش یکم جولائی کی صبح اپنی کمپنی کے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے علاقے استور کے راستے میں تھے۔ وادی کاغان سے گزرتے ہوئے وہ کچھ دیر کے لیے لولوسر جھیل پر رکے، جہاں پر کئی عینی شاہدین کے مطابق وہ اپنے ایک ساتھی کی جان بچانے کی کوشش میں منفی پندرہ ڈگری کے یخ بستہ پانی کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3APdsgM

کراچی میں جولائی 1972 کے لسانی فسادات: اردو، سندھی اور سندھ، زبان کے تنازع کی تاریخ

آج سے 49 برس قبل نو جولائی 1972 کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ’قومی زبان‘ کے معاملے پر ہونے والے فساد اور مشتعل احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان ہلاکتوں کی یاد میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد (لالو کھیت) میں قائم ’مسجدِ شہداء‘ کے احاطے میں کئی قبریں آج بھی اس واقعے کی یاد دلانے کے لیے آج بھی موجود ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UBF8VN

Saturday 10 July 2021

آمنہ مفتی کا کالم: عورت ہے ہی کیوں؟

لڑکیوں کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم کے انتخاب کے وقت ماں باپ بچی کے رجحان کی بجائے اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ اس شعبے میں دیر تک گھر سے باہر نہیں رہنا پڑے گا اور سفر بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eouqt1

محمد حنیف کا کالم: مرتضیٰ وہاب، بڑے ہو کر کیا بنو گے؟

مرتضیٰ وہاب جب کالج میں پڑھتے تھے تو ان کے نوجوان دوستوں سے ملاقات ہوتی تھی۔ تمام انکلوں کی طرح مجھے نوجوانوں سے بات کرنے کا ایک ہی طریقہ آتا تھا کہ بیٹا بڑے ہو کر کیا بنو گے۔ مرتضیٰ وہاب کا جواب مجھے اچھی طرح یاد ہے کیونکہ میں نے کبھی اتنا سیدھا اور مختصر جواب نہیں سنا۔ اس نے کہا کراچی کا میئر۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3AMXuUu

مسجد الحرام میں کرین حادثہ: 2015 میں حادثے کے بعد بن لادن کمپنی سے نکالے گئے پاکستانی ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیسے ممکن ہوگی؟

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے ایسے پاکستانیوں کو مخاطب کیا ہے جن کے بقایا جات بن لادن کمپنی کے ذمے باقی ہیں۔ اب کئی برسوں تک اپنی تنخواہوں سے محروم رہنے والوں کے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3e604v7

Friday 9 July 2021

سید ظہور آغا کی بطور گورنر بلوچستان حلف اٹھانے کی تقریب، ’قاسم سوری اپنے پرانے دوست کو گورنر بنانے میں کامیاب ہو گئے‘

تحریک انصاف کے رہنما اور پُرانے کارکن سید ظہور آغا کی گورنر بلوچستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیکن اس تقریب میں تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور اسمبلی میں پارلیمانی رہنما سردار یار محمد رند اور ان کے حامی نظر نہیں آئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36qgASa

اسلام آباد: بیوی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر گرفتار، سسر کی تلاش جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سسر کی تلاش جاری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hVC3be

مفتی تقی عثمانی پر ’قاتلانہ حملے‘ کا معاملہ کیا ہے

مفتی تقی عثمانی نے ایک آڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایک صاحب آئے تھے جنھوں نے علیحدگی میں بات کرنے کا کہا لیکن وہ بات کرنے کے لیے اٹھ کر اس شخص کے قریب گئے ہی تھے کہ اس نے اپنی جیب سے یکدم چاقو نکالا لیکن ان کے ساتھیوں نے اسے پکڑ لیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3e1FWtS

عمران خان کا سکیورٹی نہ لینے کا اعلان: کیا وزیرِاعظم کے کہہ دینے سے اُن کا پروٹوکول کم ہو جائے گا؟

پروٹوکول اور سکیورٹی سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پروٹوکول میں کمی کا معاملہ اتنا سادہ نہیں کہ ایک اعلان سے کم ہو جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UB0jr0

عثمان مرزا: اسلام آباد میں تشدد، ہراسانی کا نشانہ بننے والے جوڑے کی پولیس سے ملاقات، ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد پولیس رواں ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے والے متاثرہ جوڑے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملزمان سے ملنے والی مزید تفصیلات تفتیشی ٹیم کو اس دن کے واقعات کا پسِ منظر جاننے میں مدد کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36qelP6

گوجرانوالہ میں بیوی کا چیلنج قبول کر کے ایکٹنگ کرنے والا شخص اغوا کے مقدمے میں گرفتار ہوگیا

گوجرانوالہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے اپنی سہیلی کے ساتھ مل کر اپنے سابقہ شوہر کو اغوا کے مقدمے میں پکڑوا دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yE42mr

Thursday 8 July 2021

افغانستان میں طالبان کی ’واپسی‘ پر پاکستان کے قبائلی لوگوں میں تشویش: ’ہمارے کچھ خوف اب بھی برقرار ہیں‘

نو جولائی 2010 کو سابقہ مومند ایجنسی میں ہونے والا دھماکہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے خوفناک خودکش حملوں میں شمار ہوتا ہے۔ مگر اس دور میں یہاں طالبان کا کتنا اثر و رسوخ تھا، اس سے قبائلی تہذیب پر کیا اثرات مرتب ہوئے اور لوگوں میں اب بھی کیا خدشات پائے جاتے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dZ3JuA

آزادی صحافت: عمران خان، نریندر مودی، طیب اردوغان اور محمد بن سلمان سمیت 37 سربراہان مملکت ’پریڈیٹرز آف پریس فریڈم‘ کی فہرست میں شامل

صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم 'رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' نے ایسے سربراہان کی فہرست شائع کی ہے جو ان کے مطابق اپنے ملک میں سنسرشپ، صحافیوں کو قید کر کے انھیں تشدد کا نشانہ بنانے، ہراس کرنے یا انھیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کروا کر آزادی صحافت کو مسلسل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اپنے فوری رد عمل میں اس رپورٹ کو ’فضول‘ قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ADeFYu

قومی بچت سکیموں کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ، پنشنروں اور بوڑھے افراد کے لیے کتنا نقصان دہ؟

ریٹائرمنٹ کے بعد قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری ایک معقول نفع کمانے کا پرکشش ذریعہ تھا تاہم ٹیکس کی شرح بڑھنے سے اس آمدنی میں کٹوتی ہوگی اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب مہنگائی کی شرح بلندی کی جانب گامزن ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dU6w8e

دودو بھیل کی مبینہ تشدد سے ہلاکت: ’بھائی کا بدن جھلسا ہوا تھا اور جسم پر زخموں کے 19 نشانات تھے‘

رجسٹرار کی جانب سے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی مٹھی کو بھیجے گے خط میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے اخبارات میں دودو بھیل کے مبینہ تشدد سے قتل کے خلاف احتجاج کی خبر کا نوٹس لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ABXHtH

عاصمہ شیرازی کا کالم: خالی کُرسی۔۔۔

خالی کُرسی ایک علامت بھی ہے اور اشارہ بھی۔ سوال بھی ہے اور جواب بھی۔۔۔ اختیار کہاں ہے اور اقتدار کس کا۔۔۔ خالی کُرسی نے ایک بار پھر مہر ثبت کر دی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yvSf9y

صحافی ندیم ملک کو ملنے والا نوٹس: ’ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گا نہ ضمانت کراؤں گا‘

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ندیم ملک کا کہنا تھا کہ انھیں شک ہے کہ انھیں ایف آئی اے سے نوٹس دلوانے میں اہم عہدوں پر فائز حکومتی عہدیداروں کا ہاتھ ہے کیونکہ انھوں نے ’کئی بڑے سکینڈلز پر پروگرام کیے ہیں۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jVu5Br

ہاتھوں، پیروں سے محروم کرن: ’اچھا نہیں لگتا تھا کہ کوئی ترس کھائے اور یہی احساس تعلیم کی طرف لے آیا‘

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کی کرن اشتیاق آج انگلش میں بی ایس آنرز کی طالبہ ہیں۔ انھوں نے تمام تر تعلیم دوسرے بچوں کے ساتھ روایتی سکولوں میں یا پھر گھر پر پڑھائی کر کے حاصل کی ہے اور میڑک میں اچھے نمبروں سے پاس ہوئی تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jS7DJv

گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں لینڈ سلائڈنگ: گلیشیئر گِرنے کے بعد چار افراد لاپتہ، چراہ گاہیں اور درخت تباہ

گلگت بلتستان کے معروف سیاحتی مقام وادی نلتر میں حکام کے مطابق برفانی تودے کے گرنے سے چار مقامی افرد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yvSem0

عمران خان کا دورہ گوادر: ’نئے ایئرپورٹ اور بزنس کی بات ہو رہی ہے، مگر آپ ہمیں پانی اور بجلی کیوں نہیں دے سکتے‘

جب گوادر میں ترقی اور سی پیک کے پراجیکٹس کی بات کی جاتی ہے تو لوگ پانی اور بجلی کا مطالبہ بھی دوہراتے ہیں لیکن کچھ لوگ حکومت پر کھلا طنز بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jSFVMI

لاہور بم دھماکہ: وزیر اعظم عمران خان کا عالمی برادری سے انڈیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

معید یوسف کے مطابق ملزمان کے فون اور دیگر جو آلات ملے ہیں اس کا فارنزک ہوا ہے اور مرکزی ماسٹر مائنڈ اور معاونین کا تعلق بھی انڈیا سے جڑتا ہے۔ اس پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے انڈیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dYlryh

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: پاکستانی شی جن پنگ

جو قوم اس قدر بے صبری ہو کہ ڈاکٹر کی دو گولیوں سے آرام نہ آئے تو حکیم کا دروازہ کھٹکھٹا دے اور حکیم کا جلاب راس نہ آئے تو جھاڑ پھونک والے کے در پر جا بیٹھے اور اس سے بھی حسبِ منشا کام نہ نکلے تو کالے جادو والے عامل بابا کے پاؤں دبانے لگے تو لیڈر شپ بھی ویسی ہی ابھرے گی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2STUBQw

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: سبق پھر پڑھ۔۔۔

کیا انگریز کے جانے کے بعد ہم کالونیل اداروں کے اثر سے آزاد ہو گئے؟ تو صاحبو! یاد رکھنے کا سبق یہ ہے کہ افغانستان سے صرف اتحادی فوج جا رہی ہے امریکہ کس شکل میں وہاں رہے گا وہ خان صاحب کی تقریر کے پردے میں سے ایسے چھلک رہا تھا جیسے کٹ گلاس کے جام سے روح افزا کا رنگ جھلکتا ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3AAtZFn

1977 کا مارشل لا: ذوالفقار بھٹو کے دور حکومت کے خاتمے کو امریکی سفارت خانہ کیسے دیکھ رہا تھا؟

امریکہ اور پاکستان کے بنتے، بگڑتے تعلقات کی ہماری آج کی کہانی ڈی کلاسیفائیڈ یا افشا کیے گئے ان ٹیلی گرامز، ایرگرامز(خطوط) اور پیغامات پر مبنی ہے جن کا تبادلہ پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور امریکی حکومت کے درمیان پاکستانی تاریخ کے اہم ترین برسوں میں سے ایک، 1977 میں ہوا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yxXO7y

کیا حزب اختلاف اور پی ٹی آئی حکومت کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

رواں ماہ میں پاکستان میں جہاں سیاسی ہنگامہ آرائی اپنی انتہا پر دیکھنے کو ملی وہیں کچھ ایسی پیشرفت بھی ہوئی کہ جن سے یہ چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں کہ اپوزیشن اور حکومت میں بڑھتے فاصلے سمٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3AIs2qs

کیا پاکستان امریکی اور نیٹو افواج کو افغانستان سے واپسی کے لیے فضائی راستہ فراہم کر رہا ہے؟

افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے وقت تو پاکستان نے رسد میں مدد فراہم کی لیکن کیا امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا میں بھی پاکستان کی فضائی، زمین اور سمندری حدود استعمال کی جائیں گی یا کی جا رہی ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3AE3Bdz

امریکی چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ کی فہرست میں پاکستان شامل، ترجمان دفتر خارجہ کی مذمت

امریکہ نے پاکستان کو چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ (سی ایس پی اے) کی فہرست میں شامل کیا ہے لیکن ترجمان دفتر خارجہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت سے قبل امریکہ کی جانب سے پاکستان کے کسی ادارے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکہ کی جانب سے پاکستان کو تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VlqGlf

توہین رسالت کے الزام میں عدالت سے بری ہونے والا شخص پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ایک پولیس اہلکار نے حال ہی میں توہینِ رسالت کے الزام میں لگ بھگ تین سال بعد جیل سے رہا ہونے والے شخص کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36nhb7m

جنوبی وزیرستان: مبینہ طور پر طالبان کی جانب سے کی جانے والی وال چاکنگ کی تحقیقات

جنوبی وزیرستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول کڑمہ کی عمارت اور برآمدے کی دیوار پر کی جانے والی وال چاکنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3woLjKc

پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال: ’ججز والد کے درجے کے برابر ہیں اس لیے مجھے معاف کر دیا جائے‘

سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص کی معافی کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3k9HW7x

عسکری قیادت کا سیاسی رہنماؤں کو پیغام: ’خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے معاملات پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عسکری قیادت کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں شرکت کرنا تھی لیکن حزب اختلاف کے رہنما نے سپیکر آفس کو پیغام دیا کہ ’اگر وہ آئیں گے تو ہم واک آؤٹ کر جائیں گے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3woLe9m

پاکستان کے پہلے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی پیدائش ممکن بنانے والے ڈاکٹر راشد لطیف خاں کی کہانی: جب والد سے پوچھا گیا ’یہ حرام کام آپ نے تو نہیں کیا ہے؟‘

لاہور کے ڈاکٹر راشد خاں بتاتے ہیں کہ 1980 کی دہائی میں انھیں پاکستان میں آئی وی ایف کے ذریعے پہلے ٹیسٹ ٹیوب بچے کی پیدائش میں مشکلات پیش تو آئیں مگر مریضوں کی کبھی کوئی کمی نہیں تھی۔ ’وہ کہتے ڈاکٹر صاحب بسم اللہ کرو، ہمارا ہو جائے گا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yBXdlw

ظہور آغا: سینیٹ کی نشست کی قربانی کے بدلے گورنر ہاؤس پانے والے تحریک انصاف کے سرگرم رہنما

بلوچستان کے نامزد گورنر سید ظہور آغا تحریک انصاف بلوچستان کے سرگرم رہنماﺅں میں شامل رہے۔ وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں جن کی کوئٹہ میں ایک فلور ہے۔ وہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3AFuuxN

Wednesday 7 July 2021

گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی: کیا پاکستان میں موٹر سائیکل چلانے والے گاڑی کے مالک بن پائیں گے؟

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے صعنت و پیداوار نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت جہاں گاڑیوں کی صعنت کو فروغ دیا جائے گا وہیں کچھ ایسے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور حکومت چاہتی ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے ترقی کر کے اپنی گاڑی کے مالک بن جائیں۔ تو کیا واقعی ایسا ممکن بھی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3r1u80c

گلگت بلتستان کے جوہر علی جنھیں ہوٹل کے کمرے کی صفائی کے دوران لاکھوں روپے نظر آئے

گلگت بلتستان کے سرینا ہوٹل میں 20 ہزار روپے ماہانہ پر کام کرنے والے روم اٹینڈنٹ جوہر علی کہتے ہیں کہ ’معمول کے مطابق کمرے کی صفائی کی اور لاکر میں دیکھا تو وہاں پانچ، پانچ ہزار روپے کے تین بنڈل پڑے ہوئے تھے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hlUUgw

اسلام آباد ہائی کورٹ: نیو یارک فلیٹ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیویارک فلیٹ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔ سابق صدر کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا آنکھوں دیکھا حال جانیے ہمارے نامہ نگار کی زبانی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36ygokd

بلوچستان: ضلع جھل مگسی میں دو بچوں کی مٹی میں ڈھکی وائرل تصاویر کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے دو بچوں کی ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں ہیں جن کے سر کے سوا ان کا پورا جسم مٹی سے ڈھکا ہوا تھا، جس سے فوری طور پر دیکھنے والوں کو یہ لگا کہ شاید وہاں کسی مخصوص رسم و رواج کے طور پر ان پر مٹی ڈالی گئی ہو۔ لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hsQMvn

ستر برس کے ایک دولہا کی شادی کی ویڈیو وائرل: ’وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ شادی کروں گا بس بچوں نے مہم چلائی‘

پروفیسر صاحب کی شادی کی یہ ویڈیو لاکھوں صارفین ٹی وی یا سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں اور صرف فیس بک پر اسے 30 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xnhlHC

عثمان مرزا: اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار، سوشل میڈیا پر بحث

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hkod2U

فیصل آباد کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے نوجوان پر تشدد: ’ایک لڑکا سلطان راہی بن گیا، اسے ولن بنا کر تشدد کیا گیا‘

پنجاب کے شہر فیصل آباد کے قریب سمندری کے رہائشی نوجوان کو چند لڑکوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور ان کے سر کے بال مونڈ دیے ہیں۔ پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dOvllY

Tuesday 6 July 2021

ون یونٹ: ’علاقائیت کے خاتمے‘ کے نام پر کیا گیا فیصلہ جو آج بھی پاکستان کو پریشان کر رہا ہے

اس بل کی منظوری کے ٹھیک دو ہفتے کے بعد یعنی 14 اکتوبر 1955 کو یہ بل نافذ العمل ہو گیا۔ تاریخ میں اس بل کو ون یونٹ منصوبے کے نام سے شہرت حاصل ہوئی۔ علاقائی اور لسانی شناختیں ختم کر کے ایک پاکستانی شناخت والا اعلان اسی قانون کی منظوری کے موقع پر کیا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dRTcRL

عمران خان، نریندر مودی، طیب اردغان اور محمد بن سلمان سمیت 37 سربراہان مملکت 'پریڈیٹرز آف پریس فریڈم ' کی فہرست میں شامل

صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم 'رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز' نے پیر کو ایسے سربراہوں کی فہرست شائع کی ہے جو ان کے مطابق اپنے ملک میں سنسرشپ، صحافیوں کو قید کر کے، انھیں تشدد کا نشانہ بنا کر، ہراساں کر کے یا انھیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کروا کر آزادی صحافت کو مسلسل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اپنے فوری رد عمل میں اس رپورٹ کو ’فضول‘ قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dMZbHJ

قومی بچت سکیموں کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ، پنشنروں اور بوڑھے افراد کے لیے کتنا نقصان دہ؟

ریٹائرمنٹ کے بعد قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری ایک معقول نفع کمانے کا پرکشش ذریعہ تھا تاہم ٹیکس کی شرح بڑھنے سے اس آمدنی میں کٹوتی ہوگی اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب مہنگائی کی شرح بلندی کی جانب گامزن ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TynHpa

دودو بھیل کی مبینہ تشدد سے ہلاکت: ’بھائی کا بدن جھلسا ہوا تھا اور جسم پر زخموں کے 19 نشانات تھے‘

رجسٹرار کی جانب سے ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی مٹھی کو بھیجے گے خط میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے اخبارات میں دودو بھیل کے مبینہ تشدد سے قتل کے خلاف احتجاج کی خبر کا نوٹس لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wirZhp

عاصمہ شیرازی کا کالم: خالی کُرسی۔۔۔

خالی کُرسی ایک علامت بھی ہے اور اشارہ بھی۔ سوال بھی ہے اور جواب بھی۔۔۔ اختیار کہاں ہے اور اقتدار کس کا۔۔۔ خالی کُرسی نے ایک بار پھر مہر ثبت کر دی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yqpcEr

Monday 5 July 2021

صحافی ندیم ملک کو ملنے والا نوٹس: ’ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گا نہ ضمانت کراؤں گا‘

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ندیم ملک کا کہنا تھا کہ انھیں شک ہے کہ انھیں ایف آئی اے سے نوٹس دلوانے میں اہم عہدوں پر فائز حکومتی عہدیداروں کا ہاتھ ہے کیونکہ انھوں نے ’کئی بڑے سکینڈلز پر پروگرام کیے ہیں۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yFdRAL

ہاتھوں، پیروں سے محروم کرن: ’اچھا نہیں لگتا تھا کہ کوئی ترس کھائے اور یہی احساس تعلیم کی طرف لے آیا‘

صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کی کرن اشتیاق آج انگلش میں بی ایس آنرز کی طالبہ ہیں۔ انھوں نے تمام تر تعلیم دوسرے بچوں کے ساتھ روایتی سکولوں میں یا پھر گھر پر پڑھائی کر کے حاصل کی ہے اور میڑک میں اچھے نمبروں سے پاس ہوئی تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wj4BAB

گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں لینڈ سلائڈنگ: گلیشیئر گِرنے کے بعد چار افراد لاپتہ، چراہ گاہیں اور درخت تباہ

گلگت بلتستان کے معروف سیاحتی مقام وادی نلتر میں حکام کے مطابق برفانی تودے کے گرنے سے چار مقامی افرد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jQ0Pfl

گوادر: ’نئے ایئرپورٹ اور بزنس کی بات ہو رہی ہے، مگر آپ ہمیں پانی اور بجلی کیوں نہیں دے سکتے‘

جب گوادر میں ترقی اور سی پیک کے پراجیکٹس کی بات کی جاتی ہے تو لوگ پانی اور بجلی کا مطالبہ بھی دوہراتے ہیں لیکن کچھ لوگ حکومت پر کھلا طنز بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ymxtJB

Sunday 4 July 2021

جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں، معید یوسف

معید یوسف کے مطابق ملزمان کے فون اور دیگر جو آلات ملے ہیں اس کا فارنزک ہوا ہے اور مرکزی ماسٹر مائنڈ اور معاونین کا تعلق بھی انڈیا سے جڑتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3whrcxe

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: پاکستانی شی جن پنگ

جو قوم اس قدر بے صبری ہو کہ ڈاکٹر کی دو گولیوں سے آرام نہ آئے تو حکیم کا دروازہ کھٹکھٹا دے اور حکیم کا جلاب راس نہ آئے تو جھاڑ پھونک والے کے در پر جا بیٹھے اور اس سے بھی حسبِ منشا کام نہ نکلے تو کالے جادو والے عامل بابا کے پاؤں دبانے لگے تو لیڈر شپ بھی ویسی ہی ابھرے گی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jIgbSX

Saturday 3 July 2021

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: سبق پھر پڑھ۔۔۔

کیا انگریز کے جانے کے بعد ہم کالونیل اداروں کے اثر سے آزاد ہو گئے؟ تو صاحبو! یاد رکھنے کا سبق یہ ہے کہ افغانستان سے صرف اتحادی فوج جا رہی ہے امریکہ کس شکل میں وہاں رہے گا وہ خان صاحب کی تقریر کے پردے میں سے ایسے چھلک رہا تھا جیسے کٹ گلاس کے جام سے روح افزا کا رنگ جھلکتا ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SRbJGM

1977 کا مارشل لا: ذوالفقار بھٹو کے دور حکومت کے خاتمے کو امریکی سفارت خانہ کیسے دیکھ رہا تھا؟

امریکہ اور پاکستان کے بنتے، بگڑتے تعلقات کی ہماری آج کی کہانی ڈی کلاسیفائیڈ یا افشا کیے گئے ان ٹیلی گرامز، ایرگرامز(خطوط) اور پیغامات پر مبنی ہے جن کا تبادلہ پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور امریکی حکومت کے درمیان پاکستانی تاریخ کے اہم ترین برسوں میں سے ایک، 1977 میں ہوا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hv0iwM

Friday 2 July 2021

کیا حزب اختلاف اور پی ٹی آئی حکومت کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

رواں ماہ میں پاکستان میں جہاں سیاسی ہنگامہ آرائی اپنی انتہا پر دیکھنے کو ملی وہیں کچھ ایسی پیشرفت بھی ہوئی کہ جن سے یہ چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں کہ اپوزیشن اور حکومت میں بڑھتے فاصلے سمٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dEssUI

کیا پاکستان امریکی اور نیٹو افواج کے ساز و سامان کی افغانستان سے واپسی کے لیے فضائی راستہ فراہم کر رہا ہے؟

افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے وقت تو پاکستان نے رسد میں مدد فراہم کی لیکن کیا امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا میں بھی پاکستان کی فضائی، زمین اور سمندری حدود استعمال کی جائیں گی یا کی جا رہی ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xex6Rd

امریکی چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ کی فہرست میں پاکستان شامل، ترجمان دفتر خارجہ کی مذمت

امریکہ نے پاکستان کو چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ (سی ایس پی اے) کی فہرست میں شامل کیا ہے لیکن ترجمان دفتر خارجہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت سے قبل امریکہ کی جانب سے پاکستان کے کسی ادارے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکہ کی جانب سے پاکستان کو تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dEKyWO

توہین رسالت کے الزام میں عدالت سے بری ہونے والا شخص پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ایک پولیس اہلکار نے حال ہی میں توہینِ رسالت کے الزام میں لگ بھگ تین سال بعد جیل سے رہا ہونے والے شخص کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hdzwtD

جنوبی وزیرستان: مبینہ طور پر طالبان کی جانب سے کی جانے والی وال چاکنگ کی تحقیقات

جنوبی وزیرستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول کڑمہ کی عمارت اور برآمدے کی دیوار پر کی جانے والی وال چاکنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qHF6Yl

پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال: ’ججز والد کے درجے کے برابر ہیں اس لیے مجھے معاف کر دیا جائے‘

سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص کی معافی کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3h8aAUp

عسکری قیادت کا سیاسی رہنماؤں کو پیغام: ’خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے معاملات پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عسکری قیادت کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں شرکت کرنا تھی لیکن حزب اختلاف کے رہنما نے سپیکر آفس کو پیغام دیا کہ ’اگر وہ آئیں گے تو ہم واک آؤٹ کر جائیں گے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SHBaKF

Thursday 1 July 2021

بینظیر بھٹو کے فون ٹیپنگ کے الزامات سے بلاول بھٹو کی جانب سے فون ٹیپ کرنے کے مطالبے تک

پاکستانی تاریخ میں سیاست دانوں کے فون ٹیپ ہونا کوئی انوکھی بات بالکل بھی نہیں بلکہ ماضی میں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اور ریاستی اداروں پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتی آئی ہیں اور تو اور پاکستان کے وزیر اعظم نے گذشتہ برس ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ آئی ایس آئی ان کے فون ریکارڈ کرتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yemzp9

توہین مذہب کے الزام میں ڈھائی سال قید رہنے والی خاتون کی رہائی کا حکم

گلگت بلتستان کی ایک عدالت نے توہین رسالت کے مقدمے میں قید خاتون کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3Auf8wa

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، چھ اہلکار زخمی

صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3yrIEkr

’سستی سبزی‘ بیچنے کا الزام: لاہور کے محمد وقاص کے خلاف مقدمہ کیوں درج کیا گیا؟

مختلف مقدموں کا سامنا کرنے والے سبزی فروش نے رائیونڈ کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر عدالت سے رجوع کیا ہے اور گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر کو طلب کر لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3AiwCeH