Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday 30 September 2022

کیریئر کاؤنسلنگ: پاکستانی بچے اپنی مرضی کے پروفیشن کا انتخاب کیوں نہیں کر پاتے؟

تعلیمی ماہرین کے مطابق ہمارے زیادہ تر تعلیمی اداروں خصوصاً سکولوں میں بچوں کو کیریئر سے متعلق رہنمائی دینے کا رواج نہیں ہے جبکہ دنیا کے زیادہ تر ترقی آفتہ ممالک میں یہ عمل بچپن سے ہی شروع کر دیا جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/fY4d91w

انڈیا سے کپاس کی درآمد پاکستانی ٹیکسٹائل شعبے کی مشکلات کم کر سکتی ہے؟

پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے کی تنظمیوں کی جانب سے حال ہی میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صنعتی شعبے کو انڈیا سے کپاس درآمد کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ ہمسایہ ملک سے درآمد کی سفری لاگت دور دراز ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/AapTc9y

آڈیو لیکس: `اب کسی کو وزیر اعظم ہاؤس میں موبائل فون اور لیب ٹاپ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی‘

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس سے آڈیو لیک کے واقعے کے بعد حساس اداروں کے اہلکاروں نے وزیر اعظم ہاوس اور وزیر اعظم سکریٹریٹ کا سائبر سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا ہے اور نئے ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/eOABd15

Thursday 29 September 2022

اسلام آباد میں کسانوں کا احتجاج: کیا گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ ملک میں آٹے کی قیمت بڑھنے کی وجہ ہے؟

پاکستان میں صوبوں کی جانب سے آئندہ سیزن کے لیے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پہلے ہی ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ امدادی قیمت سے فائدہ کون اٹھاتا ہے اور کیا آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت مزید بڑھے گی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/zJFD75w

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز کی بریت کا مسلم لیگ ن کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کر دیا ہے۔ سیاسی اور قانونی ماہرین کے مطابق اب مریم نواز زیادہ پُراعتماد طریقے سے عملی سیاست میں حصہ لے سکیں گی اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ حکومت میں کوئی عہدہ بھی حاصل کر سکیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/jgFhzv0

شیشہ گھر: ’چاہتا ہوں لوگوں کو اینیمیشن بنانے کے لیے امریکہ نہ جانا پڑے‘

عثمان ریاض بھی انھی نوجوانوں میں سے ہیں جو اینیمیٹڈ فلمیں دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں لیکن عثمان اینیمیٹڈ فلمیں صرف دیکھنا ہی نہیں بلکہ خود بنانا بھی چاہتے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/VX32fEj

Wednesday 28 September 2022

سارہ انعام قتل کیس: خواتین پُرتشدد رشتے میں خود کو کیسے محفوظ بنا سکتی ہیں؟

ماہرِ تعلقات اور نفسیات مریم سہیل کا کہنا ہے کہ ہمیشہ اپنی چھٹی حس پر یقین کریں جو عموما ٹھیک ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی سے رشتہ جوڑنے سے پہلے اس کے بارے میں مکمل طور پر معلومات حاصل کر لینی چاہیے۔ اگر وہ شخص کسی قسم کے ظلم یا تشدد جیسے واقعات میں ملوث رہا ہے تو کبھی اس شخص کا انتخاب مت کریں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Bni8uSw

بین الاقوامی مقابلے میں گلاؤٹی کباب اور پراٹھے بنا کر ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی خاتون شیف

حنا شعیب کو حال ہی میں سعودی عرب میں ہونے والے بہترین شیف کے بین الاقوامی مقابلے میں تیسرا انعام ملا ہے۔ انھوں نے اس مقابلے میں گلاوٹی کباب، اٹالین چکن، املی اور پودینے کی چٹنی اور پراٹھے تیار کیے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/P4dRuDC

کراچی: دندان ساز پر حملہ، چینی شہری ہلاک

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک ڈینٹل کلینک پر حملے میں ایک چینی شہری ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/B80V1ly

آڈیو لیکس: عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو منظرِ عام پر، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ ان کی آڈیو شہباز شریف کی حکومت نے جاری کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی باتیں افشا کی جا رہی ہیں اس لیے سائفر کے معاملے پر تو ’اب وہ کھیلیں گے‘۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/b9cVmoD

انڈین پارلیمان کے لیے قالینوں کا آرڈر، کشمیری دستکاروں میں نئی اُمید

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے گاؤں شنگلی پورہ کے پسماندہ دستکاروں کو اُمید ہے کہ انڈین پارلیمان کا آرڈر ملنے سے ان کی غربت دُور ہو جائے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/S73bBw5

اسحاق ڈار کی واپسی اور ڈالر کی قیمت میں کمی: کیا یہ ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے؟

اسحاق ڈار کے بارے میں عمومی تاثر ہے کہ وہ ڈالر کو کنٹرول کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں اور اسی تاثر کی بنیاد پر مارکیٹ نے اپنا ردعمل کچھ اس طرح دکھایا کہ دو روز میں انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت چھ روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 11 روپے تک گِری ہے۔ مگر کیا یہ رجحان پائیدار ہو گا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ISA7DyG

Tuesday 27 September 2022

اسحاق ڈار کی واپسی اور امیدیں: ’مفتاح اسماعیل کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی‘

مسلم لیگ جانتی تھی کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد لیے گئے سخت معاشی فیصلے اسے عوام میں غیرمقبول بنائیں گے، اسی لیے مفتاح اسماعیل کے فیصلوں پر سوچا سمجھا مؤقف اختیار کیا گیا تاکہ بوقت ضرورت ان فیصلوں کا بوجھ آسانی سے پارٹی کے کاندھوں سے اُتارا جا سکے اور جب انتخابی میدان میں اُترا جائے تو پارٹی ہلکی پھلکی ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Kao89iA

عاصمہ شیرازی کا کالم: آخری واردات؟

دلچسپ امر یہ ہے کہ آڈیو لیکس میں وہ آڈیو خان صاحب کے علم میں ہے جو ابھی تک منظر عام پر آئی ہی نہیں۔ آخر وہ کون سے ذرائع ہیں جو ڈارک ویب پر آڈیو ڈالنے سے پہلے خان صاحب کو آگاہ کر رہے ہیں کہ اُنھیں توشہ خانہ کیس میں نااہل کیا جا رہا ہے۔۔۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/To0rljI

Monday 26 September 2022

سارہ انعام: اسلام آباد میں قتل ہونے والی ’اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت‘ خاتون کون تھیں؟

’والدین نے اپنی بیٹی کو کھو دیا، جو ایک پیاری بہن اور خالہ بھی تھی۔ میں جب سوچتا ہوں کہ اس واقعے کے وقت سارہ کتنی خوفزدہ، پریشان ہوئی ہوں گی تو اُس وقت میں خود پریشان اور خوفزدہ ہو جاتا ہوں۔‘ سارہ انعام کے دوستوں کی اُن سے متعلق چند یادیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ixwSncU

عمران خان کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب، سوشل میڈیا پر رائے منقسم

جہاں کئی لوگ عمران خان کی حمایت کرتے اور اُنھیں سراہتے نظر آئے تو چند لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/gx6dIlm

پاکستان کی سائبر سکیورٹی: پاکستان کی اہم شخصیات اور ان کے دفاتر کتنے محفوظ ہیں؟

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کی گفتگو کی مبینہ آڈیو پہلے ڈارک ویب پر لیک ہوئی اور پھر سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے گردش کر رہی ہے جس کے بعد سے اُن اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھایا جا رہا ہے جو اہم سرکاری عمارتوں کی سائبر سکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/FnGxRgr

Sunday 25 September 2022

بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجرز سمیت چھ اہلکار ہلاک

پاکستان فوج کے مطابق اتوار کی رات کو صوبہ بلوچستان میں ایک حادثے کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر گر جانے سے دو پائلٹس سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/IpayWhu

اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ واپسی کیا حکومت اور معیشت کو فائدہ پہنچا پائے گی؟

پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی معاشی ٹیم کے سرخیل سمجھے جانے والے اسحاق ڈار کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا کام سونپا جا رہا ہے لیکن معاشی غیر یقینی کے اس دور میں کیا وہ ملکی معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کر پائیں گے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/TpfQL1V

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: وے سب توں سوہنیا، ہائے وے من موہنیا

جو شخص سانڈے کا تیل خرید سکتا ہے وہ کوئی بھی چورن، مرہم یا پھکی خرید سکتا ہے۔ بس یہ کہ بیچنے والا ممکنہ گاہکوں کی جبلی روحانی و جسمانی کمزوریوں، خواہشات اور بے صبر طبیعت کو شاندار گرما گرم تقریر کے دھاگے میں پرونے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/xQSkITj

سیلاب ڈائری: غذر کے گاؤں بوبور میں کیا ہوا، کیا ہمیں فکرمند ہونا چاہیے؟

مقامی لوگ کہتے ہیں کہ سیلاب کا پانی صرف آدھے گھنٹے کے اندر ان کے گاؤں سے گزر کر نیچے دریا میں شامل ہو گیا۔ لیکن اس پانی کی سطح کئی فٹ تک بلند تھی۔ جس نے بھی اسے دیکھا وہ کہتا ہے یہ ایک خوفناک منظر تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/4aLmQZw

سوشل میڈیا پر آڈیو لیکس: پاکستان کی سائبر سکیورٹی ایک بار پھر زیر بحث

اس مبینہ آڈیو لیک سکینڈل پر اب تک وفاقی حکومت یا مسلم لیگ ن کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی ردعمل سامنے آنے سے قبل ہی اس معاملے پر باقاعدہ جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ بھی سامنے آ چکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Itv4EOw

Friday 23 September 2022

اٹک: چار بچوں کو ’احمدی ہونے کی بنا پر‘ سکول سے نکال دیا گیا

اٹک کے علاقے قصران میں کئی برسوں سے مقیم احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے چار بچوں کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر ایک نجی سکول سے نکال دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/wFV41KR

محمد حنیف کا کالم: ڈوبتے پاکستان میں خواجہ سراؤں کا خوف

جماعت اسلامی اگر معاشرے کو سدھارنا چاہتی ہے تو ٹی وی پر الخدمت کے رضاکاروں کو بھیجے اور خواجہ سراؤں کے خواب دیکھنے والے سینیٹرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/IcLrbBA

اسلام آباد میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کا قتل: ’ورزش کے لیے استعمال ہونے والے ڈم بیلز سے مارا‘

ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس سہیل ظفر چٹھہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پولیس کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چک شہزاد میں ایک گھر کے غسل خانے سے مقتولہ سارہ انعام کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جو سینیئر صحافی اور سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کی بہو تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/9HJPC0e

مفتی مینک: سوشل میڈیا پر معروف عالم دین نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا؟

سوشل میڈیا سے عالمی شہرت پانے والے ڈاکٹر مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بعد واپس روانہ ہوچکے ہیں۔ ان کا یہ دورہ اس قدر خاموش رہا کہ اسے ’خفیہ‘ بھی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/fOPqMRw

Thursday 22 September 2022

حامد خان: تحریک انصاف کے رہنما کی عمران خان سے دوری اور دوبارہ قربت تک کا سفر

عمران خان کی توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت سے معافی مانگنے سے لے کر تحریک انصاف کے بانی رکن حامد خان کا عمران خان سے دوستی، دوری اور پھر قربت تک کے سفر کی کہانی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/xstX7A6

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں: ’یہ ٹھیک ہی نہیں ہوتے، کھانسی، سینے میں تکلیف، بچے بڑے سب ہی بیمار ہیں‘

سندھ میں کئی علاقے اس وقت بھی زیر آب ہیں۔ ان علاقوں کے آس پاس کی آبادی میں جلدی امراض پھیلی ہوئی ہیں۔ یہاں موجود ہر کیمپ میں ایسے بچے نظر آتے ہیں، جن کے جسم اور چہرے پر دانے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/kGP0xwv

’خان صاحب آپ معافی مانگ کر زیادہ خطرناک ہو جائیں گے‘ عمران خان کی عدالت میں پیشی کا احوال

عمران خان روسٹرم پر آئے اور بڑے نپے تلے الفاظ میں عدالت کے ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے اور وہ اپنے جلسوں میں قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/zOKGBvR

سندھ میں سیلاب: دادو کا باہمت شخص جس نے کشتی خرید کر دو ہزار افراد کو خود ریسکیو کیا

عابد حسین ببر کی بوٹ گذشتہ 20 روز سے ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ اور آس پاس کے علاقے کے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/9pOjLbV

Wednesday 21 September 2022

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پنجاب میں بیوروکریسی کو کیسے متاثر کر رہا ہے؟

سی سی پی اور لاہور کے ٹرانسفر کے معاملے پر وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہیں۔ سیلاب، ڈینگی اور دیگر عوامی مسائل میں گِھرے صوبہ پنجاب میں انتظامی اُمور سیاسی عدم استحکام سے کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/TtWbCOP

سیلاب متاثرین میں اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر تقسیم کرنے والی اوج فاطمہ

جب اوج فاطمہ کو بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا علم ہوا تو وہ اکیلی لاہور سے کوئٹہ بھوک سے نڈھال متاثرین کو کھانا کھلانے کے لیے پہنچ گئیں۔ انھوں نے 10 روز سے زیادہ عرصے تک مختلف علاقوں میں اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر تقسیم کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/vYX4K2p

سیلاب کے بعد خواتین خود گھروں کی مرمت کرنے پر مجبور

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہات چودھوان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر اور مرمت خواتین خود اپنے ہاتھوں سے کرنے پر مجبور ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/xgeVM45

انجلینا جولی کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امداد کی یقین دہانی

انجلینا جولی گذشتہ روز پاکستان پہنچی تھیں۔ اس سے قبل وہ سنہ 2005 کے زلزلے اور سنہ 2010 کے سیلاب میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/i1CpP7s

ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی لاشیں برآمد: ’لگتا ہے لاشیں پھینکنے والے بھی چاہتے تھے کہ گھر والوں کو فوراً مل جائیں‘

ایم کیو ایم، جو اب ایک سے زائد دھڑوں میں تقسیم اور کراچی میں سیاسی طور پر کمزور نظر آتی ہے، لاپتہ کارکنان کا معاملہ گذشتہ دور حکومت سے ہی اٹھاتی آئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ChE0ypf

ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات: کیا کالعدم تنظیم اور حکومت میں مذاکرات اب بھی جاری ہیں؟

گذشتہ چند دنوں میں تحریک طالبان پاکستان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی بہت سی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنا ’دفاعی اقدام‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کے ساتھ ٹی ٹی پی مذاکرات میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/gN9xka8

Tuesday 20 September 2022

نیب آرڈیننس میں ترامیم: احتساب عدالتوں سے ریفرنسز کی واپسی سے ان مقدمات کا مستقبل کیا ہو گا؟

پاکستان کی احتساب عدالتوں نے حال ہی میں موجودہ اور سابق وزرائے اعظم، سیاسی رہنماؤں اور سرکاری حکام کے خلاف درجنوں کرپشن ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیے ہیں۔ مگر اب سوال یہ ہے کہ اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کے اُن کیسز کا مستقبل کیا ہو گا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/KHC9kY1

پنجاب پولیس کے اہم عہدوں پر خواتین کی تعیناتی: ’والدین بیٹیوں کو جہیز نہیں اعتماد اور تعلیم دیں‘

پنجاب کے ضلع لیہ میں بحیثیت ڈی پی او چارج سنبھالنے والی پولیس افسر شازیہ سرور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جو پنجاب کے کسی ضلع میں پولیس کی قیادت کر رہی ہیں۔ شازیہ سرور ہی نہیں بلکہ پہلی مرتبہ فیصل آباد کے پولیس سٹیشن ریلوے بازار میں فرخ بتول کو بھی ایس ایچ او تعنیات کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/OKuwXDR

ٹرانس جینڈر پرسنز ایکٹ 2018: چار برس قبل پارلیمان سے منظور ہونے والے ٹرانس جینڈر ایکٹ پر دوبارہ شور کیوں؟

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا مطالبہ ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ میں جنس تبدیلی کا معاملہ میڈیکل بورڈ کی اجازت سے مشروط کیا جائے کیونکہ اس سے ’معاشرے میں انتشار پھیل رہا ہے۔‘ تاہم پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر کے مطابق یہ کہنا کہ پارلیمان نے اسلام مخالف قانون متعارف کروایا ’انتہائی غلط ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/i1UJhuz

بچوں پر تشدد: کراچی میں باپ نے مبینہ طور پر ہوم ورک نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلا دیا

ملزم نذیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ پڑھا رہے تھے لیکن بیٹا کام مکمل نہیں کر رہا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/tZCzm5L

دشت میں سیلاب: ’جہاں پتھر گرا ہے، وہیں میرا گھر تھا‘

دشت میں بنے اینٹوں کے بھٹوں کی آگ بجھ چکی ہے اور ان کے سائے تلے بنی بستیاں ڈوب گئی ہیں۔ یہاں اب گہرے پانی کے تالاب ہیں اور سیلابی ریلے نے ہزاروں خاندان بے گھر کر دیے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ItBuSby

Monday 19 September 2022

عاصمہ شیرازی کا کالم: وہی خطرناک کھیل دوبارہ

مجاہدین سے لے کر ’کی بورڈ واریئرز‘ تک ہر کام اُلٹا پڑتا ہے، پراجیکٹ افغانستان سے پراجیکٹ عمران تک سب تدبیریں الٹی پڑ جاتی ہیں؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/fYB0tPR

سیلاب اور آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان میں بیرونی فنانسنگ کیوں نہیں آ رہی؟

اگرچہ پاکستان میں 2010 میں آنے والے سیلاب سے حالیہ سیلاب کی نسبت کم نقصان ہوا تھا تاہم اُس وقت پاکستان کو ملنے والی امداد کہیں زیادہ تھی۔ آخر وہ کیا وجوہات ہیں جو مدد کرنے والے بڑے ممالک اور عالمی اداروں کو پاکستان کو فنڈز کی فراہمی سے روک رہی ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/X0dflcz

بڈھ بیر میں خاتون کا قتل: ’شادی سے انکار پر‘ بڈھ بیر میں دینی مدرسے کی معلمہ کا قتل، ملزم گرفتار

ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کے مطابق ’یہ قتل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا تھا اور بظاہر ملزم نے اپنی طرف سے بہترین پلاننگ کی تھی لیکن پولیس نے جیو فینسنگ، سی سی ٹی وی کیمروں اور موقع پر موجود شواہد کی بنیاد پر ملزم کو واقعے کے چند روز کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/lxwQIgA

سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ’ہمیں سیلاب سے مقابلے کا ہر طریقہ آتا ہے‘

سیلاب نے سندھ کے گاؤں ادھو بھر جتوئی کو شدید متاثر کیا لیکن پھر بھی وہاں کے رہائشی آپ کو بڑی بڑی کڑاہیوں میں گھومتے یا باآسانی اِدھر اُدھر تیرتے، حتیٰ کہ مچھلیاں پکڑتے نظر آئیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/a1dOjvn

Sunday 18 September 2022

سیلاب کی تباہ کاریاں: وہ باہمت خواتین جو پیروں میں زخم اور ہاتھوں پر چھالوں کے باوجود اپنے گھر خود مرمت کر رہی ہیں

پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہی تو ملک بھر میں ہوئی ہے لیکن خیبر پختونخوا کے ایک گاؤں کی انہونی بات یہ ہے کہ یہاں تباہی کے بعد کچے مکانوں کی مرمت اور تعمیر خواتین کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Y8sdu4Z

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: ’ریٹائر آپ ہو رہے ہو پاکستان نہیں‘

پچھلے چند ماہ میں طالبان کی مختلف علاقوں میں دبے پاؤں مسلح واپسی کس کے کہنے پر ہوئی، کس سمجھوتے کے تحت ہوئی۔ یہ سمجھوتہ کس نے کس سے کیا۔ حتمی مقصد کیا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/PVlwDOe

Saturday 17 September 2022

موئن جو دڑو: جب 4500 سال پرانا نکاسی آب کا نظام حالیہ بارشوں کا پانی نکالنے میں کام آ گیا

موئن جو دڑو 4500 سال پرانی تہذیب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے پائیدار نکاسی آب کے نظام کے لیے بھی مشہور ہے۔ جبکہ یہاں کے شہری آبادکاری کے نظام کی مثال آج بھی دی جاتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/WHCOl5y

سندھ: سیلاب کے پانی سے سانپ نکل کر خیموں میں متاثرین کو کاٹ رہے ہیں

سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 13 ستمبر تک سانپوں کے کاٹنے کے 134 کیسز ہو چکے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/IL1tmvP

سیلاب کی وجہ سے بلوچستان میں سیب کے باغ تباہ

حالیہ سیلاب سے بلوچستان میں سیب کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ مستونگ کے باغات کے یہ مناظر اس تباہی کی عکاسی کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/nKMHBc2

Friday 16 September 2022

سندھ میں سیلاب نے سیہون کے نوجوانوں کو ای کامرس کے روزگار سے محروم کر دیا

ساجد بھٹو کہتے ہیں کہ سیلاب نے ان کے سندھ میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے خواب کو ختم کر دیا ہے کیونکہ ان کا گھر اور انسٹیٹیوٹ دونوں پانی میں ڈوب چکے ہیں اور اس میں رکھے ہوئے کمپیوٹر، بیٹریاں اور آلات ختم ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/wrHjqiO

پاکستان میں بخار کی دوا پینا ڈول نایاب کیوں ہو گئی ہے؟

پاکستان میں بخار کے علاج کے لیے پیناڈول مفید گولی سمجھی جاتی ہے۔ برسات کے بعد ملک میں مچھروں کی افزائش اور خاص کر ڈینگی بخار میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے تاہم اس وقت پاکستان میں پیناڈول کی قلت یا اس کے مہنگے داموں فروخت کی شکایات عام ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/8yOX2WE

Thursday 15 September 2022

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ’یہ پتھر جہاں گِرا ہے، وہیں میرا گھر تھا‘

یہاں خاموشی تو ’دشت‘ جیسی ہی تھی مگر چاروں جانب گہرے پانی کے درجنوں تالاب تھے۔ ان تالابوں کے بیچ کہیں کہیں پگڈنڈیاں تھیں جو اِسی پانی میں پھسلتی جاتی تھیں اور کہیں کہیں پلستر کے بغیر پختہ دیواریں پانی کے اُوپر تیرتی معلوم ہوتیں تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/uhpOKaw

آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور یہ کہاں جا کر رُکے گی؟

گذشتہ 15 دن کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا جا چکا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہنے کا قوی امکان ہے لیکن آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے باوجود ڈالر کی قیمت آخر بڑھ کیوں رہی ہے اور یہ کہاں جا کر رُکے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/vrRKbgZ

اسلام آباد: کمسن لڑکی کے ریپ کے الزام میں چینی کمپنی کا مالک گرفتار

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کمسن لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/HVko97i

بنگلہ دیش کی زاہدہ: ’سمگل‘ ہو کر پاکستان پہنچنے والی خاتون 40 برس بعد اپنے خاندان سے کیسے ملیں؟

زاہدہ کو آج سے تقریباً 40 برس قبل بنگلہ دیش سے مبینہ طور پر سمگل کر کے کراچی لایا گیا تھا، تاہم اب سوشل میڈیا میں آنے والی ایک پوسٹ کے ذریعے زاہدہ کا بنگلہ دیش میں اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے نا صرف رابطہ بلکہ ملاقات بھی ہوئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/8m9jNwt

پشاور کا ہسپتال جہاں مریض ہی ایک دوسرے کے لیے امید کی کرن ہیں

پشاور میں ایک ہسپتال ایسا بھی ہے جہاں معذور افراد کو تربیت بھی دی جاتی ہے۔ اس سینٹر میں آنے والے کئی مریض رضاکارانہ طور پر مریضوں کی کاؤنسلنگ کرتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/nJkadOl

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس: کیا شہباز شریف اور نریندر مودی کا آمنا سامنا ہو سکتا ہے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات کی حالیہ تاریخ کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف اور انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک تقریب میں اکھٹا ہونا بھی کافی اہمیت کا حامل ہے اور دونوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات کا امکان اپنی جگہ موجود ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/LEnky9B

Wednesday 14 September 2022

پاکستان میں سیلاب: قدرتی آفت کے دوران کم عمر بچیوں کی شادیوں کی وجوہات کیا ہیں؟

’کیوں، کیا سیلاب میں لڑکی کی شادی نہیں ہو سکتی؟ اِس سیلاب کی مصیبت میں ہمیں بیٹی کے رشتے کے عوض اگر 50 ہزار روپے مل رہے ہیں تو تم میڈیا والوں کو کیا پریشانی ہے؟‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/dyFXOTo

عارف علوی کی سیاسی مفاہمت کی خواہش: کیا صدرِ پاکستان کی کوششیں رنگ لا پائیں گی؟

کیا صدر عارف علوی موجودہ حکومت، پاکستان تحریک انصاف پر مشتمل حزب اختلاف اور اداروں کے درمیان مفاہمت کی کسی کوشش میں مصروف ہیں؟ یہ کوشش کس حد تک کامیاب ہو سکتی ہے اور اس میں اب تک کیا پیشرفت ہو پائی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/DUyKBc6

پشاور کا وہ مرکز صحت، جس کے پرانے مریض نئے آنے والوں کا 'علاج‘ کرتے ہیں

پیراپلیجیک سینٹر پشاور کی انوکھی بات یہ ہے کہ یہاں کے سابق مریضوں کی تنظیم ’فرینڈز آف پیراپلیجکس‘ مریضوں کو ان کے اضلاع میں علاج کی سہولیات اور نوکریوں میں ان کا حصہ دلانے تک میں ساتھ دیتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/TO5hFV9

گھر سے ٹینٹ تک: ’شرم آتی ہے اور ڈر بھی لگتا ہے‘

سیلاب نے نہ صرف لوگوں کے گھر تباہ کیے بلکہ انھیں سڑکوں پر بھی بٹھا دیا۔ سڑکوں پر موجود ان کیمپوں میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہے جن کے لیے سونے سے لے کر ٹوائلٹ جانے تک سب دشوار ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/UArN3Z6

سوات میں طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے ادریس خان کون تھے؟

اپنے دیگر پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہونے والے سوات امن لشکر کے سابق سربراہ اور اپنے علاقے کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ادریس خان پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے تسلیم کر لی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/JepyUxf

پاکستان میں بخار کی دوا پیناڈول نایاب کیوں ہو گئی ہے؟

پاکستان میں بخار کے علاج کے لیے پیناڈول مفید گولی سمجھی جاتی ہے۔ برسات کے بعد ملک میں مچھروں کی افزائش اور خاص کر ڈینگی بخار میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے تاہم اس وقت پاکستان میں پیناڈول کی قلت یا اس کے مہنگے داموں فروخت کی شکایات عام ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/9rDGUL0

Tuesday 13 September 2022

جنگ بندی کے باوجود حملے، پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کی حقیقت کیا؟

کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی سے متعلق خاموشی نے کئی سوالات جنم دیے ہیں، جس میں اہم سوال یہ ہے کہ فریقین کے ایک دوسرے کے خلاف حملوں کے الزامات کے باوجود یہ مذاکرات کیوں اور کیسے جاری ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/fyXxGv7

حفاظتی بند کی تعمیر سے چارسدہ اور نوشہرہ سیلاب سے کتنے محفوظ رہے؟

محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا کے مطابق سنہ 2010 کے سیلاب میں نوشہرہ کے مقام پر چار لاکھ پچاس ہزار کیوسک پانی کا ریلا ریکارڈ کیا گیا تاہم اُس وقت پانی پھیل گیا تھا اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/6zZstlL

رابن رافیل: عمران خان سے ملاقات کرنے والی امریکی سفارتکار جن پر پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام بھی لگا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق امریکی سفارت کار رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کی ہے لیکن یہ سفارت کار کون ہیں اور ماضی میں کن تنازعات سے ان کا نام جوڑا گیا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/dJrw2P6

آرمی چیف کی تعیناتی اور عمران خان کی تجویز: کیا جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک اور ایکسٹینشن مل سکتی ہے؟

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عام انتخابات کے بعد نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی تجویز نے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آیا موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قانونی طور پر ایک اور توسیع مل سکتی ہے یا نہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/8Q4BUje

پاکستان میں سیلاب: 28 افراد پر مشتمل فیملی سیلاب کے بعد کیسے گزارہ کر رہی ہے؟

چار بیویوں اور 23 بچوں پر مشتمل خاندان کے سربراہ غلام فرید کے مطابق سیلاب سے قبل ان کی زندگی آرام سے گزر رہی تھی لیکن حالیہ سیلاب ان کا کاروبار، گھر، سب کچھ بہا کے لے گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/c0TfJUE

Monday 12 September 2022

فیک نیوز: ’میری بیٹی کمرے سے نکل کر ایک ہی بات پوچھتی ہے کہ پاپا آج میرے بارے میں سوشل میڈیا پر کیا چھپا‘

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی انتظامیہ کو کسی مریض کے ایک عزیز کی جانب سے شکایت ملی کہ ایک خاتون ڈاکٹر کو انھوں نے ’دور سے کسی مریض کا خون پیتے ہوئے دیکھا۔‘ انکوائری میں یہ جھوٹ ثابت ہوا مگر تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/c3RTfDS

عاصمہ شیرازی کا کالم: قوم کے وسیع تر مفاد میں!

معاملہ امریکی سازشی خط سے عدالت میں معافی تک، حقیقی آزادی سے امریکی حکام سے بند کمروں میں ملاقاتوں تک اور آرمی چیف کی تعیناتی سے مدت ملازمت میں توسیع تک آن پہنچا ہے۔ ممکنات میں سے ہے کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں آئندہ چند دنوں میں عمران خان جنرل باجوہ کی توسیع کی خوبیاں بیان کرتے دکھائی دیں۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/HRgbn64

Sunday 11 September 2022

عمران خان کا دعویٰ: کیا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے؟

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنی تقاریر میں اپنے سیاسی مخالفین اور 'مسٹر ایکس اور مسٹر وائی' کی طرف اشارہ کیا۔ پنجاب میں اس وقت پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/LXgUW2Q

پاکستان کی سلامتی کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سفارتکاری کا محور کیوں نہ بن سکے؟

مغرب کی سائنسی برادری متفق ہے کہ پاکستان دنیا کے ایک ایسے مقام پر واقع ہے جہاں دو بڑے موسمی نظاموں کے اثرات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں اور انھوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی کر رکھی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/O1RiNpP

خدا ترسی بھی سائنس ہے: وسعت اللہ خان کا کالم

مگر فلاحی حکمتِ عملی ان ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے بجائے ہر انسان دوست فرد، تنظیم اور ادارے کی سوچ ایک ہی دائرے میں گھوم رہی ہے۔ کھانا، ٹینٹ، کھانا ٹینٹ، کھانا ٹینٹ۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/cGlBuOI

سیلاب سے متاثرہ غلام فرید کا چار بیویوں اور 23 بچوں پر مشتمل خاندان کیسے گزارا کر رہا ہے؟

’زیادہ کھانا مانگتے تھے تو انھیں لگتا تھا کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہمارے اتنے بچے ہیں۔۔۔‘ سیلاب سے متاثرہ غلام فرید کے لیے معاملات دوسرے متاثرین سے تھوڑے مختلف ہیں کیونکہ ان کی چار بیویاں اور 23 بچے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/XDPFuR3

Saturday 10 September 2022

شہباز شریف کا ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر برطانوی وزیر اعظم کو تعزیتی ِخط

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے برطانوی وزیر اعظم کو ایک خط میں ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر تعزیتی ِخط تحریر کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/SRvlAxG

Thursday 8 September 2022

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ: ’مائی لارڈ آپ نے میرا موقف نہیں سنا‘

عمران خان جب سیکیورٹی کے حصار سے نکل کر کمرہ عدالت میں پہنچے تو انھوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا اور سوال کیا کہ ان کے لیے اتنی سیکیورٹی کیوں لگائی جارہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/yca5lVk

سیلاب میں پھنسی حاملہ خواتین کو کن کن سہولیات اور چیزوں کی ضرورت ہو سکتی ہے؟

ہم نے چند ماہرین سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ سیلاب میں پھنسی حاملہ خواتین اور نئی ماؤں کو کن چیزوں اور سہولیات کی ضرورت ہو سکتی ہے اور اس ہنگامی صورتحال میں ان کی مدد کیسے کی جا سکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/BAjWuTk

سوات میں سیلاب: عمودی چٹانیں، کمر پر 20 کلو خوراک کا تھیلا اور 35 کلومیٹر کا خطرناک سفر

سوات کے کئی علاقوں میں لوگوں کو اپنے بال بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے خطرناک چٹانوں پر سامان اٹھا کر میلوں لمبا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کی ایک ہلکی سی چوک، چھوٹی سی غلطی، ایک غلط قدم انھیں کئی فٹ نیچے موت کے منہ میں دھکیل سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ND6ct8I

Wednesday 7 September 2022

بلوچستان میں سیلاب: بے بسی کے وہ دن جب گاؤں ملک سے کٹ گیا

سیلاب کی وجہ سے بلوچستان کا یہ گاؤں کئی دن تک ملک کے بیشتر حصوں سے کٹا رہا۔ بے بسی کے ان دنوں میں یہاں کے رہائشیوں کے ساتھ کیا ہوا اور متاثرین اب کیا مطالبہ کر رہے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/qbJlTSr

ایف 16 طیارے: پینٹاگون کی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے 45 کروڑ ڈالر کے آلات، سروسز کی ممکنہ فروخت کی منظوری

امریکی وزارتِ دفاع نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے آلات اور سروسز کی مد میں 45 کروڑ ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت امریکی حکومت اور کانٹریکٹر کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے انجینیئرنگ، تکنیکی اور لاجسٹیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/UYjQzVi

ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور 1500 سے زیادہ ہلاک اور کروڑوں بے گھر ہو چکے ہیں

پاکستان کا ایک تہائی علاقہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ پندرہ سو سے زیادہ لوگ ہلاک اور کروڑوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ اس قدرتی آفت کا سب سے بڑا شکار خواتین اور بچے ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/FvngHmh

پاکستان میں سیلاب: ’زمین کا خشک ٹکڑا ہوتا تو شاید بہنوئی کی جان بچ جاتی‘

پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن کے رہائشی غلام یاسین کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق دعوی کیا گیا کہ ان کی میت سیلانی پانی میں سے لے جائی جا رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/vJhG5jz

سندھ میں سیلاب: پیر پگاڑا کی خانقاہ میں سیلاب متاثرین کی خدمت

سندھ کے علاقے پیر جو گوٹھ میں پیر پگاڑا نے اپنی خانقاہ کے دروازے سیلاب متاثرین کے لیے کھول دیے ہیں۔ وہاں کیا سہولیات ہیں اور کیا متاثرین واقعی مطمئن ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/D1MHRrv

آرمی چیف کی تعیناتی پر تنازع: فوجی افسران کی سینیارٹی کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کی 'میرٹ پر تعیناتی' سے متعلق بیان اور پھر پاکستانی فوج کی جانب سے دیے جانے والا ردِ عمل اس وقت پاکستان میں موضوعِ بحث ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/KxcgU6h

Tuesday 6 September 2022

عمران خان کی تقریر کے دوران یوٹیوب کی بندش: ’سینسر شپ زیادہ مقبول بنا دیتی ہے‘

منگل کی رات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پشاور جلسے سے خطاب سے کچھ دیر قبل پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے شکایت کی کہ ان کی یوٹیوب تک رسائی نہیں ہو پا رہی جس کے بعد اکثر لوگ یہ سوال اٹھاتے نظر آئے کہ کیا یو ٹیوب کو پاکستان میں بلاک کیا گیا ہے لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/UzNhidH

عائشہ زہری: ’میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی اس لیے دودھ کے انتظام کے لیے چرواہے تک سے مدد لی‘

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ کی اسسٹنٹ کمشنر انجینیئر عائشہ زہری جنھوں نے لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ نہ صرف درہ بولان کے دشوار گزار علاقوں میں پھنسے ہزاروں لوگوں اور مسافروں کو نہ صرف ریسکیو کیا بلکہ ریلیف کیمپوں میں ان کے لیے بہترین انتظامات کیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ipJfs5d

سوات کے نوجوان واجد علی نے ’زندگی اور موت کے درمیان کا پُل‘ صرف 48 گھنٹوں میں کیسے بنایا؟

سوات میں حالیہ سیلاب میں ایک نوجوان واجد علی نے لوگوں کی مدد کرنے کی ٹھانی اور 48 گھنٹوں میں ہی دریا پر پل بنا کر سینکڑوں لوگوں کی جان بچائی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37xuDce

بلوچستان میں سیلاب: ’ہیلی کاپٹر آتا ہے تو ہم راشن کے لیے بھاگتے ہیں‘

مدد کی آس میں آسمان میں ہیلی کاپٹر کی جانب تکتی نظریں، سیلاب کے پانی میں خشکی کی جانب تیرتے مرد اور عورتیں۔۔۔ بی بی سی کی ٹیم نے پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر سے کیا دیکھا۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/5vykcMg

Monday 5 September 2022

بلوچستان میں سیلاب: ریلیف کیمپوں میں خواتین کس حد تک محفوظ ہیں؟

’ہم برسات میں لٹ کر آئے ہیں، ہمارے پاس پورے کپڑے بھی نہیں۔ جیسے تیسے گزارا کر رہے ہیں۔ اُس کا کیا کام کہ ایسے راتوں میں یہاں چلا آئے۔ جب یہ سلسلہ دو تین دن جاری رہا تو ہم نے اس کی شکایت کر دی۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/4hKpa1T

محمد بلال اور چھینہ گاؤں: ’دل سے امیر‘ گاؤں جس کے رہائشی نے سیلاب زدہ گھر سے ملنے والا سونا، نقدی واپس کر دی

مقامی لوگوں نے بتایا کہ مالک مکان کو ذرا بھر بھی یقین نہیں تھا کے اتنے بڑے سیلاب میں ان کا سامان محفوظ ہوگا جبکہ ان کا سارا مکان مٹی کا ڈھیر بن چکا ہے اور کافی سامان پانی کے ساتھ بہہ گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Zsiw4BI

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ’صبح سے شام تک ہیلی کاپٹروں کے پیچھے بھاگتا ہوں کہ شاید کوئی راشن مل جائے‘

بی بی سی کی ٹیم کوئٹہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی جانب نکلی۔ اس دوران زمین پر نظر آنے والے مناظر ناقابل یقین تھے۔ یہاں ہر طرف تباہی کے نشان، ہر طرف پانی، اجڑے گھر اور ٹوٹے خواب تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Lnzf0ph

سندھ میں سیلاب: خیر پور ناتھن شاہ شہر جو اب جھیل جیسا دِکھتا ہے

پاکستان میں حالیہ بارشوں کے بعد قومی شاہراہ پر واقع دادو ضلع کا شہر خیرپور ناتھن شاہ مکمل طور پر زیرِ آب آ چکا ہے۔ اس شہر اور مضافات کی تقریباً ایک لاکھ آبادی متاثر ہوئی۔ اس وقت شہر کی کیا صورتحال ہے اور وہاں پھنسے ہوئے لوگ کیا کہتے ہیں، جانیے ہماری ویڈیو میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/lzc1fZ4

Sunday 4 September 2022

فیصل آباد: ’پولیس کو مرد عورت کے تعلق اور نکاح نامے کے بارے میں پوچھنے کا اختیار نہیں‘، سی پی او فیصل آباد کی ہدایت

سی پی او فیصل آباد نے احکامات جاری کیے ہیں جن کے مطابق پولیس کو اختیار نہیں کہ وہ کسی مرد یا عورت سے پوچھے کہ ان کا آپس میں کیا رشتہ ہے اور نہ ہی ان سے نکاح نامہ طلب کر سکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/8w0GMHy

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: پاکستان کا مکمل محاصرہ ہو چکا ہے

ماحولیاتی عناصر نے چھ اطراف سے ( اوپر اور نیچے سمیت) محاصرہ کر لیا ہے۔ اس کے توڑ کے لیے نئی حکمتِ عملی، نئے ہتھیار، نئی تربیت اور پالیسی ساز اداروں اور دماغوں کی سافٹ وئیر اپ ڈیٹنگ درکار ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/SCmnYu9

دشت میں سیلاب: ’مدد کرنے والا کوئی نہیں، اپنی مدد خود کر رہے ہیں‘

ضلع مستونگ میں دشت کے علاقے کو سیلاب نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ مقامی افراد نے بانس کی سیڑھی سے کشتی بنائی ہے جس سے وہ اپنا سامان نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/mDAHhYi

Saturday 3 September 2022

پاکستان میں سیلاب سے سڑکیں تباہ: بلوچستان کا وہ علاقہ جہاں ایک ماہ بعد اونٹوں پر راشن پہنچایا گیا

حکام کے مطابق رابطہ سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ لسبیلہ اور آواران کے ایک سرحدی علاقے کے لوگوں کو تیس دن سے زائد کے عرصے بعداونٹوں پر راشن پہنچایا جاسکا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Ivuwm02

محمد حنیف کا کالم: لالہ فہیم کے گھر آئی غیر قانونی آفت

اس قدرتی آفت کے زمانے میں لالہ فہیم کی بہن گھر سے خیمہ اور راشن مانگنے نہیں نکلی، وہ نکلی ہے اس ریاست سے سوال پوچھنے جو ایک مسلسل غیر قدرتی، غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی آفت بن کر ہمارے گھروں کو اپنے کارندے بھیج کر اجاڑنے پہنچ جاتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/x3ry7H1

لندن سے ’چوری شدہ‘ گاڑی کراچی میں ضبط اور دو افراد گرفتار، مگر ’یہ کار یہاں پہنچی کیسے؟‘

اس گاڑی کی خفیہ نگرانی تو کافی عرصے سے جاری تھی تاہم جب 30 اگست کو اس گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں یہ گاڑی کھڑی تھی تو اس پر موجود سرمئی کپڑا اتارنے کے بعد علم ہوا کہ اس پر تو مقامی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/kKdRV7F

دریائے سوات: ’یہ بہت خونی دریا ہے‘

آئیے آپ کو ملواتے ہیں ایک ایسے شخص سے جو گذشتہ 35 برس سے دریائے سوات میں اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کو نکالتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ygcKAW9

Friday 2 September 2022

سیلاب ڈائری: سندھ میں ٹرانسپورٹرز، کشتی چلانے والوں کا چمکتا ہوا کاروبار اور خیر پور ناتھن شاہ کے لاوارث کتے

بی بی سی اردو کے نمائندے ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں رپورٹ کر رہے ہیں جنھیں ایک ڈائری کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/AevRaj6

بلوچستان میں سیلاب: ’اتنی مشکلوں سے اس عمر میں گھر بنایا تھا، اب کچھ نہیں بچا‘

بلوچستان میں سیلاب کئی ہفتوں سے تباہی مچا رہا ہے۔ کوئٹہ میں حالیہ سیلابی ریلے کے بعد کئی آبادیاں زیر آب آئیں۔ یہاں کے رہائشی یہ شکوہ کر رہے ہیں کہ ان کا سامان امداد کے بہانے لوٹ لیا گیا جبکہ حکومتی امداد تاحال نہیں پہنچی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/SyFoC8T

پاکستان میں سیلاب: ’میں نے پانی میں سے 15 لاشیں نکالیں‘

پاکستان میں بین الاقوامی امداد تو پہنچنا شروع ہو چکی ہے لیکن اب بھی سیلاب سے متاثرہ لاکھوں بے گھر افراد مشکل میں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/wf01BUv

پاکستان میں شمسی ذرائع سے بجلی کی زیادہ پیداوار کیوں نہ کی جا سکی؟

یوں تو ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان میں سورج کی روشنی ’پورا سال موجود ہوتی ہے۔‘ مگر اس کے باوجود ملک میں شمسی ذرائع سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔ 18 سے 19 ہزار میگا واٹ کی کل پیداوار میں صرف 430 میگا واٹ شمسی توانائی فراہم کی جاتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ahRo9X5

Thursday 1 September 2022

پاکستان میں سیلاب: کیا جنوبی پنجاب ایک ماہ میں تیسری بار ڈوب سکتا ہے؟

جنوبی پنجاب میں ضلع راجن پور میں تحصیل جامپور، روجھان اور راجن پور کو محض چند روز میں تیسری مرتبہ سیلاب میں ڈوب جانے کا خطرہ لاحق ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے کچے کے علاقے بھی مسلسل تیسری مرتبہ سیلاب کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ تاہم پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ علاقے بچ سکتے ہیں ’اگر مزید بارشیں نہیں ہوتیں۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/aSuV7Yw

سیلاب ڈائری: ’جمع پونجی سیلاب لے گیا، جو بچ گیا وہ لٹیرے لے گئے‘

بی بی سی اردو کے نمائندے ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں رپورٹ کر رہے ہیں جنھیں ایک ڈائری کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/tlJ2LAH

پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بی بی سی اردو کی خصوصی نشریات

پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بی بی سی اردو کی خصوصی نشریات، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی کوریج کرنے والے بی بی سی کے نمائندے شامل ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/QB7NJ0s

عمران خان مقدمہ: جو دفعات لگانی ہیں ایک ہی مرتبہ لگائیں، روز روز اضافہ نہ کریں، عدالت کا پراسیکیوٹر کو حکم

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے کہا کہ جن کو عدالت نے عبوری ضمانت دی ہو اس ملزم کو بھی عدالت کا احترام کرتے ہوئے پیش ہونا چاہیے۔ اس کے بعد عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی عبوری ضمانت کو بارہ ستمبر تک بڑھا دیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ZYrl1fX

کراچی میں بارش سے گھبراہٹ کا بڑھتا ہوا رجحان، ’جو خوف، اذیت اور بربادی اب دیکھنے کو ملتی ہے وہ پہلے نہیں دیکھی‘

کراچی کے لوگوں سے بات چیت کریں تو ملے جلے خیالات ملتے ہیں کہ کراچی میں بارشیں اب کوئی خوشگوار تجربہ نہیں رہیں بلکہ گھبراہٹ کا باعث بننے لگی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ifOV2Il

دریائے سندھ کے کنارے بسنے والے کچھ خاندان سیلاب کے باوجود منتقل ہونے کو تیار نہیں

دریائے سندھ کے کنارے بسنے والے چند خاندان سیلابی صورتحال کے باوجود اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کو تیار نہیں۔ آخر ایسا کیوں ہے، جانیے ہمارے ساتھی ترہب اصغر اور وقاص انور کی ویڈیو میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/SLupFU2

جنوبی پنجاب میں سیلاب: تونسہ اور راجن پور میں خیموں کی کمی اور صحت کے مسائل

جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ شہر ڈیرہ غازی خان میں تونسہ اور راجن پور کے علاقوں میں ایسی کئی کہانیاں سننے اور دیکھنے کو ملیں جہاں حکومتی سطح پر امداد کی کمی کی وجہ سے لوگوں میں مقامی اراکن اسمبلی کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/NMgEO4J