Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Tuesday 31 March 2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ: پاکستان میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو کیوں اور کیسے روکا جا رہا ہے؟

تبلیغی جماعت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس کا سب سے بڑا اجتماع بنگلہ دیش میں ہوتا ہے۔ جماعت میں تبلیغی ٹولیوں کی تشکیل کا خاص طریقہ کار موجود ہے تاہم بنیادی طور پر ٹولیاں ضلع کی سطح پر مراکز میں تشکیل دی جاتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3azbFyJ

میر جاوید رحمان کی چند یادیں چند باتیں

جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی میر جاوید رحمان کی وفات کا علم ہوا تو خیال آیا کہ دنیا اور دنیا داری کے معاملات تو چلتے ہی رہیں گے لیکن پاکستان کے میڈیا گورو میرشکیل الرحمان کو ہار کر جیتنے والا بھائی کبھی نہیں ملے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wQuVcs

کورونا وائرس: پاکستان کے غریب طبقے کو امدادی رقم کب اور کیسے ملے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا متاثرین امدادی پیکج کا آغاز یکم اپریل سے کر دیا جائے گا۔ جس کے تحت پنجاب کے 25 لاکھ ضرورت مند خاندانوں کو چار ہزار روپے ماہانہ کی مالی امداد دی جائے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bHeGxa

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن: وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومتیں ایک صفحے پر کیوں نہیں

وزیراعظم لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنے کا سلسلہ ایسے موقع پر جاری رکھے ہوئے ہیں جب پورے ملک میں، بشمول وہ صوبے جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو چکا ہے اور اب اس کے دورانیے میں اضافے کی بات چل رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UvH1Rp

کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات: کیا پاکستان آئی ایم ایف سے قرض کی شرائط نرم کروا سکتا ہے؟

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے قرض کی شرائط نرم کروانا پاکستان کے لیے ناگزیر ہے کیونکہ معیشت کو کورونا کی وجہ سے جو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اس کے بعد آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JtnbQk

Monday 30 March 2020

عاصمہ شیرازی کا کالم: کرسی سلامت رہے!

لگتا ہے کہ اگلے چھ ماہ جہاں معاشی اعتبار سے انتہائی مشکل ہوں گے وہیں پر ایک طرف سڑکوں پر کورونا دھمال ڈالے گا اور دوسری طرف بھوکے، ننگے عوام: پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WXmIhA

کوروناوائرس: ٹیلی کلینک آپ کے لیے کیسے مددگار؟

کرونا وائرس کے بارے میں مصدقہ اور غیر مصدقہ معلومات کی بہتات سے لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے ہیں اور اس کے لیے ماہرین نفسیات نے ٹیلی کلینک یا ٹیلی سائکاٹری شروع کی ہے جہاں لوگ فون اور ویڈیو کالز کے زریعے ڈاکٹروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wFm0La

محمد حنیف کا ولاگ: جنگ کورونا سے، لڑائی صحافیوں سے۔۔۔

پاکستان کی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا اعلان کر رکھا ہے۔ لیکن جب بھی اس حوالے سے کوئی سوال کیا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ لڑائی صحافیوں سے ہے۔ ایسا کیوں ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39wGTFs

Sunday 29 March 2020

کورونا وائرس: پاکستان میں آن لائن ذرائع سے تدریسی عمل جاری مگر طلبا کو مسائل کا سامنا

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال معاشی اور سماجی خطرہ بن کر پوری دنیا کو مکمل طور پر اپنے شکنجے میں لے چکی ہے

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3auS5nh

وسعت اللہ خان کا کالم ’بات سے بات‘: خبردار کسی نے ٹرمپ یا عمران کو کچھ کہا!

افغانستان، شمالی کوریا، شام، یمن، بیلاروس، برونڈی، بلکہ کوئی بھی ملک ایسا نہیں ہے جو پاکستان یا امریکہ کے مقابلے کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہو۔ یہی تو ملک ہیں جن کو کپتان نے کئی میل پیچھے چھوڑ دینا تھا۔ پڑھیے وسعت اللہ کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UtvrX8

سوئیڈن سے پاکستانی بلوچ صحافی ساجد حسین لاپتہ

بلوچستان کے علاقے کیچ سے تعلق رکھنے والے صحافی اور دی نیوز اخبار کے سابق ڈیسک ایڈیٹر ساجد حسین سوئیڈن سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ساجد سوئیڈن کی اُپسالہ یونیورسٹی میں ماسٹرز کا کورس کر رہے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wLJFt5

Saturday 28 March 2020

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: اداسی بھرے دن کبھی تو ڈھلیں گے!

خدا کرے کہ یہ آزمائش اتنی ہی ہو، خدا کرے کہ اتنی ہی قربانیاں دے کے ہم اس وبا کے قہر سے نکل آئیں۔ اب مزید غلط فیصلوں کا وقت نہیں ہے۔ ذاتی مفادات اور انا سے اوپر اٹھ کے، بڑے فیصلے کرنے کا وقت ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Jzspud

کورونا وائرس: پاکستان کی جیلوں میں 80 ہزار قیدیوں میں کسے رہا کیا جا سکتا ہے اور کیسے؟

حال ہی میں لاہور کے کیمپ جیل میں ایک قیدی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ پاکستان میں صورتحال زیادہ تشویشناک اس لیے ہے کیونکہ یہاں جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی موجود ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39sN0ux

کورونا وائرس: کیا کم تعداد میں ٹیسٹ کرنا پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی تعداد پر بہت سے لوگوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے اور سوال اٹھایا کہ کیا ٹیسٹس میں کمی کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں صیحح اعداد و شمار کا علم ہو سکے گا یا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xzEBIE

کورونا وائرس: اسلام آباد کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص، ہسپتال کے مزید 30 ڈاکٹر قرنطینہ میں منتقل

اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کے ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہاسٹل میں موجود دیگر 30 ڈاکٹروں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی کے نجی ہسپتال میں کورونا وائرس کے لیے مخصوص کی گئی سکریننگ اور ٹیسٹنگ کی سہولت کو تاحال بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bCXbhH

کورونا وائرس: سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم میں سماجی دوری پر عملدرآمد کی صورتحال

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کے صوبہ سندھ میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم میں سماجی دوری کی احتیاطی تدبیر پر کتنا عمل ہوتا دکھائی دیا جانیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UofNMs

Friday 27 March 2020

پاکستان میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور نوکریوں سے فارغ

پاکستان میں حکومت کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود چھوٹی بڑی صنعتوں اور کارخانوں میں کام کرنے والوں کو یا تو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے یا غیر معینہ مدت کے لیے بغیر تنخواہ کے گھر بیٹھنے کا کہا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UIdcfh

کورونا وائرس: پاکستان کے مختلف علاقوں میں نمازِ جمعہ محدود کر دی گئی

پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UmuAam

کورونا وائرس: 'ہم اسے دیکھ نہیں سکتے، مگر سب ہی خوفزدہ ہیں'

مردان کے نواحی علاقے میں اب تک 46 افراد کا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے ،جن میں سے 39 کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UF6bMh

نمازِ جمعہ: کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد میں بڑے اجتماعات پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کا ردِعمل

پاکستان میں نمازِ جمعہ اور باجماعت نماز کے اجتماعات محدود رکھنے کی حکومتی ہدایات کے ردعمل میں لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں کہ آیا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے یہ حفاظتی اقدامات درست ہیں یا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UnTs1A

Thursday 26 March 2020

کورونا وائرس: ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے خدشات اور مشکلات کیا ہیں؟

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو بھی اس وائرس سے خطرہ ہے لیکن ہم نے اپنے عملے کو ماسک، دستانے اور سینٹائزر دیے ہیں تاکہ وہ ان کا استعمال کر کے کورونا وائرس سے بچ سکیں اور اپنے فرائض انجام دیں سکیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39jmRhD

کورونا وائرس: سندھ میں تبلیغی جماعت کو مزاحمت کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو کہتی ہیں کہ ’علما کو سوچنا چاہییے کہ یہ تبلیغ کا مناسب وقت نہیں۔ تبلیغی بھائیوں کو اپنے علاقوں اور گھروں تک محدود رہنا چاہیے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39oeilA

کورونا وائرس: مساجد بند نہیں ہوں گی مگر باجماعت نمازوں کے اجتماعات کو انتہائی محدود کیا جائے گا

علما اور آئمہ کرام نے کہا ہے کہ طبی بنیادوں پر اگرحکومت نمازیوں کی تعداد یا عمر کی وجہ سے نماز کی باجماعت ادائیگی سے کسی کو منع کرے تو انھیں ’معذور‘ سمجھا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wvyepC

کورونا وائرس سے جنگ لڑنے والے پاکستانی ڈاکٹر

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو کِن حالات کا سامنا ہے جانیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33OyZGv

لاک ڈاؤن ڈائری: کورونا وائرس، نمازِ جمعہ اور صدرِ مملکت

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ صحافی محمد حنیف اس سلسلے میں بی بی سی اردو کے لیے لاک ڈاؤن ڈائری پیش کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UEkVLf

بھکر: مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے ’آدم خور‘ بھائی رہا، تحفظ کی خاطر دوبارہ نظربند

پاکستان میں مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے بھائیوں کو سزا مکمل ہونے پر رہائی ملی لیکن دونوں افراد کو نقص امن کی وجہ سے دوبارہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UAjhKI

کورونا وائرس: کیا دیہی پاکستان کورونا کے ممکنہ مریضوں سے نمٹ سکتا ہے؟

سنہ 2018-19 کے اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے دیہی علاقوں میں ہر 1600 افراد کے لیے ہسپتال کا ایک بستر ہے جو کسی بھی وبا کی صورتحال میں سخت تشویش کی بات ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QJvCLG

Wednesday 25 March 2020

پاکستان میں وبا کے دنوں میں کون گھر سے کام کر سکتا ہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے بعد کئی اداروں نے گھر سے کام کرنے سے متعلق باقاعدہ اجازت دے دی ہے تاہم اکثریت اس سہولت سے اب بھی محروم ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WHHZLN

کیا کورونا کے شدید علیل مریضوں کا علاج صحت یاب مریضوں کے خون سے ممکن ہے؟

پاکستان میں بھی طبی ماہرین اس طریقہِ علاج کے استعمال کی تجویز حکومت کو دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر شمسی پُر اعتماد ہیں کہ اس طریقہ کار کو فوری استعمال کیا جا سکتا ہے اور اگر حکومتی رضامندی ہو تو وہ اس کا فوری بندوبست کر سکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QIPle7

کورونا وائرس: پشاور میں ایمرجنسی یا لاک ڈاؤن کتنی موثر، قرنطینہ میں لڈو اور کرکٹ

کورونا وائرس سے متاثرہ یا اس وائرس کے شبہ میں قرنطینہ میں زندگی مشکل نظر آتی ہے۔ ایک قرنطینہ مرکز میں مریض لڈو اور کرکٹ کھیلتے نظر آئے تو کہیں مریضوں نے بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کی شکایات کی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bpwMDL

Tuesday 24 March 2020

کورونا وائرس: پاکستان کے مختلف علاقوں میں ’لاک ڈاؤن‘ کی تصویری جھلکیاں

پاکستان کے مختلف علاقے اس وقت لاک ڈاؤن کی زد میں ہیں۔ دیکھیے مختلف علاقوں کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dpIYWV

پنجاب میں ’لاک ڈاؤن‘: ’کس کو شوق ہے باہر نکل کر مرنے کا، بچوں کے دودھ کے لیے نکلنا پڑتا ہے‘

اگرچہ پنجاب میں منگل کی صبح سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ’لاک ڈاؤن‘ نافذ کر دیا گیا ہے مگر پہلے ہی روز صوبائی دارالحکومت میں عوام نے اس کی کوئی خاص پابندی نہیں کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Jc2VCH

کورونا وائرس: سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کرنسی نوٹ ’قرنطینہ‘ کرنے کا حکم دے دیا

کرنسی نوٹوں کو گننے سے کون بچ سکتا ہے۔ امیر ہوں یا غریب روزمرہ زندگی میں ان کو چھونا پڑ ہی جاتا ہے۔ تاہم نوٹ کو چھونا یا گننا کیا جراثیم کی منتقلی کا بھی سبب بن سکتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vQunTG

محمد حنیف کا کالم: مولانا طارق جمیل، ہمارا سٹریٹجک اثاثہ

یوں سمجھیں کہ ہمارے پاس ایک ایسا قومی اثاثہ موجود ہے جو قومی سلامتی پر ہماری رہنمائی کرتا ہے، ہمارے خالی خزانے کو بھرنے کے لیے بھی دعا کرواتا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا روحانی کوچ بھی ہے اور عامر خان کا لائف کوچ بھی: محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dsr99B

عاصمہ شیرازی کا کالم: جناب وزیراعظم اور تنہائی

جناب وزیراعظم کرونا کے اس موسم میں عوام تنہائی میں جا رہے ہیں تو آپ سے درخواست ہے کہ آپ تنہائی سے نکلیں۔ انا کی جنگ میں بہت سے موسم بےثمر ہو جاتے ہیں، اپوزیشن کے بڑھے ہاتھوں کو تھام لیجیے اور قوم کی رہنمائی کیجیے: عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dsNgg6

Monday 23 March 2020

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے دوران کراچی میں کرفیو پر کتنا عملدرآمد ہو رہا ہے؟

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان سے پہلے ہی شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوچکا تھا۔ صدر ایمپریس مارکیٹ اور شہاب الدین جیسے بڑے مراکز میں آٹا بھی ناپید تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WApx7N

کورونا وائرس کے خدشات: سندھ میں مکمل، کوئٹہ میں جزوی لاک ڈاؤن جاری

پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث آج 15 روزہ لاک ڈاؤن کا پہلا دن ہے جبکہ صوبہ بلوچستان میں جزوی لاک ڈاؤن تیسرے روز بھی جاری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39cjitF

Sunday 22 March 2020

ڈاکٹر اسامہ: گلگت میں کورونا کے مریضوں کو بچاتے ہوئے جان دینے والا ڈاکٹر

پاکستان کے علاقے گلگت بلستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض خود اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33Fy8Yh

سہیل وڑائچ کا کالم: شہباز شریف واپس کیوں آئے؟

پاکستانی سیاست میں مقتدرہ کے کردار کو سمجھنے والے کہتے ہیں کہ مقتدرہ کی پہلی ترجیح تو یہی ہے کہ تحریک انصاف ڈیلیور کرے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ ایسے لوگ ہوں جو صوبوں کو موثر طور پر چلائیں۔ پڑھیے سہیل وڑائچ کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3djtWC4

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان میں بھی معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ دیکھیے گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UvOGht

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: کرو یا مرو

کورونا وائرس کی اس گھڑی میں ایک ہی ماڈل کام کا ہے اور وہ ہے چینی ماڈل: کرو یا مرو۔ جیسے کمال اتاترک نے اپنے سپاہیوں سے کہا تھا ’میں تمھیں لڑنے کا نہیں، مرنے کا حکم دیتا ہوں۔‘ وسعت اللہ خان کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2J8DamJ

کورونا وائرس: وبا کے دوران ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھنا ہے؟

کورونا وائرس یا کسی بھی وبا کے دنوں میں ذہنی دباؤ اور ڈپریشن غیر معمولی بات نہیں اور اور اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ کمزور ہیں یا آپ یہ کام نہیں کر سکتے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3blA0YP

Saturday 21 March 2020

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: خود سے ملنے کے دن!

جیسے اچھے دن پلک جھپکتے میں گزر جاتے ہیں، برے دن بھی گزر جائیں گے۔ قدرت کا اپنا نظام ہے۔ اس کا نظام چل رہا ہے۔ ہمارے اختیار میں فقط صبر اور احتیاط ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xWD4MJ

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اسلام آباد کے جوڑے نے شادی کیسے کی؟

آسٹریلیا سے اسلام آباد آئے ہوئے دولہا اور ان کی دلہن کو اس وقت نہایت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں علم ہوا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر ان کی شادی کی تقریبات منعقد نہیں ہو سکیں گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Wyqe1m

پاکستان میں کورونا وائرس خدشات کے باعث لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث: ’قومی سلامتی کا مسئلہ بنا کر پیش کیا جاتا تو فوری لاک ڈاؤن ہو جاتا‘

پاکستان میں سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ زور پکڑتا دکھائی دے رہا ہے کہ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ محدود کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کر دیا جائے اور ٹوئٹر پر سنیچر کی صبح سے #lockdownpakistan ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bcxVP5

Friday 20 March 2020

کورونا: وینٹیلیٹر کی ضرورت کب پڑتی ہے اور پاکستان میں کتنی مشینیں دستیاب ہیں؟

کورونا وائرس کی وجہ سے چونکہ انسانی نظام تنفس سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے اور مریضوں کی حالت بگڑنے کی صورت میں انھیں وینٹیلیٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے، کیا پاکستان میں موجود وینٹیلیٹرز اس مقصد کے لیے کافی ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QAiJ6j

خشونت سنگھ کی پاکستان سے انڈیا اور پھر پاکستان واپسی کی داستان

اسد علی بھٹی کا خشونت سنگھ سے دوستی کا سفر خط سے شروع ہوا تھا۔ خشونت سنگھ اپنے پاکستانی دوست سے اپنے آبائی گاؤں کا احوال معلوم کرتے رہتے اور پھر ایک ملاقات میں مرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں میں دفنائے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Qu7IDC

کورونا وائرس: سفری پابندیوں سے پاکستانی شہری کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

دنیا کے بیشتر ممالک نے کسی نہ کسی صورت میں سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں شہریوں اور ٹریول ایجنٹس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3a9M931

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں کراچی کے صبح و شام کیسے گزر رہے ہیں

پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں آج کل کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے مگر کاروباری سرگرمیوں کی معطلی کے بعد محلوں اور برادریوں کی سطح پر سماجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dgfsD3

Thursday 19 March 2020

جسٹس وقار سیٹھ: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعینات نہ ہونے کے خلاف درخواست

پاکستان کے چیف جسٹس کو بھیجی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جسٹس سیٹھ پشاور ہائی کورٹ کے سب سے سینیئر جج ہیں اور سپریم کورٹ کے قوانین کے مطابق وہ عدالتِ عظمی کے جج کے طور تعیناتی کے لیے موزوں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QsEapW

پاکستان سٹاک ایکسچینج: سٹاک مارکیٹ کو سٹے بازوں، مندی سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

سٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں اور بروکرز کے مطابق مستقبل کے سودوں میں شارٹ سیلنگ بحرانی حالات میں سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان میں اضافے کا ایک بہت بڑا سبب ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wdyucI

کورونا وائرس: سعودی عرب سے ایران تک مساجد بند تو پاکستان میں کیوں نہیں؟

سعودی عرب اور کئی دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر مساجد میں نمازوں کی ادائیگی اور یہاں تک کہ عمرے تک کو بھی موقوف کر دیا گیا ہے مگر پاکستان میں اب تک مساجد میں نماز کی ادائیگی جاری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3d7cjFD

محمد حنیف کا کالم: غریب کورونا، امیر کورونا

ہم اس کو ڈھٹائی کہہ لیں، بہادری کہہ لیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر شہر میں سکت ہی نہیں ہے کہ وہ کسی خوف اور صدمے کی وجہ سے گھر میں بند ہو کر بیٹھ جائیں: محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2x7bDQ4

Ibuprofen: کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ایبوپروفن اور پیراسیٹامول کا استعمال خطرناک یا کارآمد؟

ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایبوپروفن کی تجویز نہیں دی گئی۔ وہ لوگ جو کسی اور وجہ سے ایبوپروفن کا استعمال کرتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wat3eA

Wednesday 18 March 2020

ٹک ٹاک سے تنگ خاتون کی پشاور کی فیملی عدالت میں درخواست: ’میرے شوہر ٹک ٹاک ڈیڈی بن گئے ہیں، گھر کے اخراجات ادا نہیں کر رہے‘

پشاور میں ایک خاتون نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ ان کے شوہر خود اور اپنے بچوں کو ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنانے میں مصروف رکھتے ہیں لیکن گھر کے اخراجات نہیں ادا کرتے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3a2OCfx

کورونا وائرس: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک طرف رضا کار درکار تو دوسری جانب سرکاری اہلکار غائب

حکومت سندھ کے محکمہ قدرتی آفات نے رضاکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کیے گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38YSAok

کورونا وائرس: پاکستان میں آبادیوں کے اندر قرنطینہ مراکز بنانے پر مقامی لوگ ناخوش

پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک کے کئی حصوں میں قرنطینہ مراکز قائم کیے ہیں لیکن جن علاقوں میں یہ بنائے گئے ہیں وہاں کے مقامی افراد جگہ کے انتخاب پر ناحوش ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/390jTOT

شہباز تتلہ قتل کیس:’ایس ایس پی مفخر عدیل نے پہلے بھی دو بار اپنے دوست کو مارنے کی کوشش کی تھی‘

سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہباز تتلہ کے قتل کا ان کے دوست اور لاہور پولیس کے ایس ایس پی مفخر عدیل نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا اور کے خاندان کو ’تفصیلات بھی بتائیں‘۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33rmvnS

کورونا وائرس: ’گھبرانا بھی پڑے گا اور اب کچھ کرنا بھی پڑے گا‘، وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق ’گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘ جبکہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بڑھتے مریضوں کے پیشِ نظر کہا ہے کہ ’ہمیں اس وقت فکرمند ہونا چاہیے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2QpOZsG

کورونا وائرس: بی بی سی کی نامہ نگار جب اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے گئیں

بی بی سی کی نامہ نگار کو جب بخار اور کھانسی کی شکایت ہوئی تو انھوں نے احتیاطاً کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا مناسب سمجھا۔ جانیے ان کے لیے یہ عمل کتنا مشکل تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33wgvue

Tuesday 17 March 2020

کورونا وائرس: پاکستان میں 237 متاثرین، وزیرِ خارجہ کا چین سے واپسی پر سیلف آئسولیشن کا اعلان

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 237 تک پہنچ گئی ہے جبکہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے دورے سے واپسی پر پانچ دن کے لیے خود کو سماجی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TZcnzC

معیشت: کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتِحال سے پاکستان کی معیشت پر کیا فرق پڑا ہے؟

کورونا وائرس کے ڈر سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتِحال سے سب سے بڑا دھچکا حکومت کی اس معاشی پالیسی کو لگا جس کے ذریعے حکومت نے ملک میں ’ہاٹ منی‘ کو فروغ دینے کی کامیاب کوشش کی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2IXlDxL

کورونا وائرس: تفتان سے بھاگے شخص کی تلاش

وفاقی وزیر داخلہ کے عملے نے گذشتہ شب سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک شخص کی تصویر اور شناختی کارڈ شیئر کیا اور ان کے فرار ہونے سے متعلق بتاتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ’اگر یہ وائرس سے متاثرہ ہوئے تو یہ ہم سب تک پھیلاو کا باعث بن سکتا ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3d1KOgF

کورونا وائرس: کیا تفتان پاکستان کا ووہان ثابت ہو سکتا ہے؟

سندھ اور پنجاب کے نئے مریض ہوں یا خیبر پختونخوا میں کورونا کے پہلے مریض ان تمام متاثرین میں ایک چیز قدرِ مشترک ہے اور وہ یہ کہ تمام لوگ تفتان کے قرنطینہ مرکز میں 14 دن کی مدت گزارنے کے بعد اپنے علاقوں میں پہنچے جہاں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38ZQgx8

عاصمہ شیرازی کا کالم: لاک ڈاؤن کی دنیا

کسی کو اندازہ ہی کہاں تھا کہ 157 ملک اس وبا کا شکار ہو جائیں گے۔ سائنسی ترقی کے اس دور میں یوں بے بسی ہو گی کہ دعا سے اٹھے ہاتھ دوا مانگیں گے: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WfNt0e

Monday 16 March 2020

وسعت اللہ خان کی خصوصی تحریر: سو سالہ شیخ مجیب اور آج کا پاکستان

اگر سکول میں پڑھائی جانے والی مطالعہِ پاکستان کی کتاب پر یقین کر لیا جائے تو بس اتنا پتا چلتا ہے کہ کبھی کوئی مشرقی بنگال پاکستان کا حصہ تھا جسے انڈیا نے ایک سازش کے تحت پاکستان سے علیحدہ کر دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wfrziV

پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا مریض: ’محکمہ صحت کے نمائندے زبردستی ساتھ لے گئے‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تاحال ایک ہی شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ 10 مارچ کو ہی برطانیہ سے واپس لوٹے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39R3GwK

تسنیم اسلم کا نواز شریف پر انڈیا نواز ہونے کا الزام: سابق وزیر خارجہ نے سابق ترجمان کے موقف کی تردید کردی

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ’میں نے بھارت کے متعلق سخت رویہ اپنایا۔۔۔مجھے تو کسی نے ہدایت نہ دی کہ ایسا نہ کرو۔‘ دلی میں ایک سابق سفیر نے کہا کہ کبھی کوئی وزیر اعظم دفتر خارجہ کو اس طرح ہدایات نہیں دیتا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cXtoSl

Sunday 15 March 2020

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرِ صدارت اجلاس کی تصویر پر سوشل میڈیا پر تبصرہ: ’محض فوٹوشاپڈ نہیں، بلکہ بہت بری فوٹو شاپڈ‘

گذشتہ شب بلوچستان حکومت کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی کرسی پر ان کی ہی ایک اور تصویر لگائی گئی ہے لیکن اس عمل میں ایڈیٹنگ کرنے والے شخص نے دیوار پر لگی قائد اعظم کی تصویر اور جھنڈے کاٹ دیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aWgDFF

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں ہولی کی تقریبات سے لے کر کورونا وائرس کے خدشے کے باعث کیے جانے والے حفاظتی انتظامات تک۔ دیکھیے گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2IMMkFB

وسعت اللہ خان کا کالم ’بات سے بات‘: وائرس کا مقابلہ بذریعہ مسخرہ پن

کورونا جیسی وباؤں کا راستہ روکنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ لونڈیہار پن کے رویے کو کچھ عرصے کے لیے ترک کر کے تھوڑی سی سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے اسے اجتماعی قومی زمہ داری محسوس کرتے ہوئے انفرادی سطح ہر ممکن احتیاط نبھائی جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38TmSIZ

Saturday 14 March 2020

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بہار آ گئی، اب سیاحوں کا انتظار

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں موسم بہار کا آغاز عموماً کچھ دیر سے ہوتا ہے۔ میدانی علاقوں میں آج کل موسم بہار عروج پر ہے جبکہ بالائی علاقوں کے کچھ مقامات پر اب بھی برف موجود ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33pvypl

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: وباء کے دنوں میں محبت!

ستر پچھتر سال بعد آنے والی اس عالمی آفت نے انسانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک بار پھر یہ احساس ابھر رہا ہے کہ اپنی تمام تر ترقی اور عقل و دانش کے باوجود انسان کی حیثیت ایک پرکاہ سے زیادہ کچھ نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xEV2mW

Friday 13 March 2020

پاکستان کے نجی صحافتی ادارے کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے محرکات کیا؟

اس گرفتاری نے صحافتی تنظیموں، انسانی حقوق کے گروپوں اور سیاسی حزب اختلاف کی جانب سے بڑے پیمانے پر تنقید کو جنم دیا ہے۔ پاکستان کے انسانی حقوق کے کمیشن (ایچ آر سی پی) نے گرفتاری پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cVxVoc

کورونا وائرس: پاکستان میں 23 مارچ کو ہونے والی فوجی پریڈ منسوخ

پاکستان میں ہر سال تئیس مارچ کو منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39QzqSy

کراچی میں کورونا کا نیا مریض، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج

کراچی میں ایک 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعے کو طلب کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TMcm1X

Thursday 12 March 2020

بکا خیل: وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے کن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں؟

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں فوجی آپریشن سے بےگھر ہونے والے خاندانوں کے لیے بنائے گئے بکاخیل کیمپ میں زندگی کیسی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2w5gGQF

بکا خیل کیمپ: وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کا ٹھکانا کیسا ہے اور وہاں زندگی بسر کرنے والے قبائلی کیا چاہتے ہیں؟

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں قائم بکا خیل کیمپ آخر آپریشن ضرب عضب ختم ہونے کے بعد بھی اب تک بند کیوں نہیں ہو سکا؟ یہاں کے مکین بیتے چھ سال کی کیا روداد سناتے ہیں۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2W8wuwI

لاہور ہائی کورٹ: ریپ کا شکار خواتین کا ’ورجنیٹی ٹیسٹ‘ کرنے کے خلاف آئینی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب

درخواست میں اعلیٰ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ورجنیٹی ٹیسٹ طبی اعتبار سے ناقابل اعتماد ہے، اس عمل کو خواتین کے بنیادی آئینی حقوق، تقدس، تکریم اور وقار کے منافی ہونے پر غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی جائے.

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2U0pjUO

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا اعلان، حقیقت یا زبانی جمع خرچ

وفاقی حکومت کی طرف سے انتظامی امور چلانے سے متعلق جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کا درجہ دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے اعلان

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2w19Trk

’ذاتی وجوہات کی وجہ سے خاموش تھی، اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹی ہوں: مریم نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف نے کئی ماہ بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ 'ذاتی وجوہات' کی بنا پر خاموش تھیں 'لیکن اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ وہ اپنے مقصد سے پیچھے ہٹی ہیں'۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TNGn1v

نیب نے جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر لیا

بی بی سی سے گفتگو میں قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمٰن کو دو گھنٹوں کی تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TXdtus

کورونا وائرس: چینی برآمدات میں کمی، پاکستان کی صنعت پر کیا اثرات پڑیں گے

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این سی ٹی اے ڈی کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے باعث اس کی برآمدات کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کی کئی معیشتیں اس کی زد میں آئی ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر ٹیکسٹائل کی صنعت ہوئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Q5HSFO

Wednesday 11 March 2020

ہمارے موکلوں کو اعانت جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے: ملزمان کے وکلا کا سپریم کورٹ میں موقف

فوجی عدالتوں سے درجنوں افراد کو ملنے والی موت کی سزا کو کالعدم قرار دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی طرف سے دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ملزمان کو صرف اعانت مجرمانہ کی بنا پر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Q6v5D7

لڑکی سے لڑکا بننے کی اجازت دیں تاکہ آسانی زندگی گزارسکوں: پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پشاور میں ایک بائیس سالہ لڑکی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے انھیں جنس تبدیل کرنے یعنی لڑکی سے لڑکا بننے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ آزادی سے اپنی زندگی اپنی پسند سے گزار سکے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Q4hoEw

فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیلیں: ’بھتیجیاں روزانہ سوال کرتی ہیں کہ ان کے والد کب آئیں گے‘

پشاور ہائی کورٹ میں منگل کو فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے رشتے دار اپنے اپنے پیاروں کی رہائی کی امید لیے موجود تھے مگر سماعت ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/336OTeZ

Tuesday 10 March 2020

اسلام آباد: پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر پاکستانی فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس حادثے کی وجہ کیا تھی اور اس میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cQ2Faj

بحریہ ٹاؤن: ملک ریاض کے 460 ارب سابق جج کے ذریعے سندھ کی عوام پر خرچ کیے جائیں، وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ کو تجویز

پاکستان کے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کراچی بحریہ ٹاؤن کی رقم سابق جج کے ذریعے سندھ کے عوام پر خرچ کرنے کی تجویز سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی اتفاق کیا ہے۔ عدالت نے اس تجویز پرسندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VZTL3S

ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ: ’اُن کا جرم میاں صاحب کا علاج کرنا ہے‘

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں نقاب پوشوں نے حملہ کر کے زد و کوب کیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2IBmx2Y

غیرت کے نام پر قتل کا خدشہ: کوہستان کی لڑکی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے حکام کو ضلع کوہستان سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کو بدھ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس کے شوہر نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اسے غیرت کے نام پر قتل کیا جا سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TWoVGV

عاصمہ شیرازی کا کالم: اپوزیشن کی ’سانوں کی‘ پالیسی

ادارہ جاتی کشمکش نظام کی مضبوطی کی علامت ہے مگر یہاں تو کشمکش وجود ہی نہیں رکھتی۔ میڈیا اپنی بقا کی ادھوری جنگ میں ادھورا اور عدلیہ اپنی ساکھ کے تحفظ میں سرگرداں: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2W3kOv9

Monday 9 March 2020

پنجاب فوڈ اتھارٹی: شادیوں، ریسٹورانوں کا اضافی کھانا بچا کر مستحقین کو کھانا دینے کا قانون کتنا قابلِ عمل ہوگا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حال ہی میں ایک قانون ترتیب دیا ہے جس کے مطابق ریستورانوں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ بچا ہوا کھانا محفوظ بنائیں جسے غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے حقدار افراد تک پہنچایا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39EeRsC

پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف کل سے سماعت، سپریم کورٹ کا مداخلت نہ کرنے کا عندیہ

سپریم کورٹ کے بینچ کے سربراہ نے وفاقی حکومت کے نمائندے کو بتایا کہ اگر اُنھیں ہائی کورٹ کے فیصلوں پر اعتراض ہے تو وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xoFJ1x

سکردو: مسافر بس دریائے سندھ میں جا گری، 15 ہلاک، 11 افراد کی تلاش جاری

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے شہر سکردو میں ایک مسافر بس دریائے سندھ میں جا گری ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ کے مطابق مسافر بس میں ڈرائیور سمیت 26 افراد سوار تھے جن کے زندہ بچنے کی امید کم ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39AyHVL

Aurat March: خواتین کے عالمی دن پر منعقد ہونے والے عورت مارچ میں مردوں کی شمولیت کی کیا اہمیت ہے؟

کہیں کسی لڑکی کے والد بینر اٹھائے کھڑے تھے تو کہیں کوئی شوہر۔۔۔ اس بار کے عورت مارچ کی ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ مارچ میں شرکت کرنے والے مردوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VXZJm0

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی: ’سعودی اعلان سے پاکستان کی لاٹری نکل آئی‘

تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیشِ نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان کو فائدہ تو ہوگا لیکن ان کا یہ بھی خیال ہے کہ اس کا مکمل فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aDlQSI

عورت مارچ: اسلام آباد میں ریلی پر تشدد کرنے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی مگر پتھراؤ کا ذکر غائب

ایف آئی آر میں مذہبی جماعت کے 30 سے 35 ’نامعلوم‘ افراد کے اشتعال میں آ کر قناتیں اکھاڑنے، چند پولیس والوں کو دھکے دینے اور روڈ بلاک کرنے کا ذکر موجود ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3awKhkK

Sunday 8 March 2020

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TS41bX

خواتین کا عالمی دن: گھروں اور بھٹوں پر کام کرنے والی مزدور خواتین کے لیے عورت مارچ کا مطلب کیا ہے؟

پاکستان میں عورت مارچ پر سب سے بڑی تنقید عموماً یہ سامنے آتی ہے کہ مارچ میں شریک خواتین پاکستان کی عام عورتوں کی ترجمانی نہیں کرتی ہیں۔ نمائندہ بی بی سی ترہب اصغر نے اس گتھی کو سلجھانے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سفر کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TPAa3E

پشتون تحفظ موومنٹ: ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کابل جانے سے روک دیا گیا

محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ وہ دیگر ارکانِ پارلیمان کی طرح افغانستان کے صدر اشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہونے کابل جا رہے تھے مگر ایف آئی اے نے انھیں یہ کہہ کر روک دیا کہ ان کا نام ای سی ایل پر ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Q0fghk

InternationalWomenDay2020: پاکستان میں ’عورت مارچ‘ کے نعروں اور مطالبات کی تصویری جھلکیاں

خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کے کئی شہروں میں عورت آزادی مارچ کے تحت آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ عورت مارچ کے لیے تیار کردہ خصوصی پلے کارڈز اور پوسٹرز کی تصاویر جن کے ذریعے خواتین اپنے خیالات اور مطالبات کا اظہار کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38zS93A

Saturday 7 March 2020

وسعت اللہ خان کا کالم ’بات سے بات‘: یہ جسم کا نہیں پیٹ کا مسئلہ ہے

بچے کتنے اچھے؟ یہ فیصلہ آج بھی بہت کم گھرانوں میں دونوں کی مرضی سے ہوتا ہے۔ اکثر یہ فیصلہ مرد ہی کرتا ہے اور دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ مرد جتنا غریب، ویلا اور ناخواندہ ہو گا بچے اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VSsAYM

آمنہ مفتی کا کالم: وہ صبح کبھی تو آئے گی!

’میرا جسم، میری مرضی‘ وہ منتر ہے کہ جس نے پل بھر میں کیسے کیسے لوگوں کے چہروں سے نقاب نوچ کر اصل چہروں کو برہنہ کر دیا۔ آمنہ مفتی کا کالم!

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Isntqh

اس سال عورت مارچ کے اہم موضوعات

2018 سے پاکستان میں بھی دہائیوں سے جاری عورت مارچ کی خبروں پر لگے قفل کُھل رہے ہیں۔ اس کے مطالبات زیادہ واضح ہو گئے ہیں، نعرے سنائی اور دکھائی دینے لگے ہیں، آوازوں کی گونج بڑھ گئی ہے اور برابری کے حق کی بجائے بات اب 'میرے حق' پر آ گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TApxmB

کراچی میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں زمین بوس: ’میرے بچے، بیوی، بھائی، امی اور سب اس حادثے میں چلے گئے‘

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گل بہار میں جمعے کے روز تین کثیر المنزلہ عمارتیں گرنے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہو چکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے نو افراد بھی شامل ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cG8Hdu

Friday 6 March 2020

AuratMarch2020: عورت مارچ کی قیادت اور فنڈنگ پر اعتراضات کی وجہ کیا؟

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے عورت مارچ کو ابھی سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور مارچ کے پلے کارڈز سے لے کر فنڈنگ کے ذرائع اور قیادت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32Y2oxc

AuratMarch2020: پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کو عورت مارچ میں شمولیت پر مبینہ دھمکیاں، یونیورسٹی انتظامیہ کی تردید

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں خواتین کے عالمی دن کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کی تردید کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2IqvNqA

مقدمات کے فیصلے میں تاخیر: ’ان کی مدد کریں جن کی عمر جیل میں گزر جاتی ہے‘

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TsR3lO

Thursday 5 March 2020

محمد حنیف کا کالم: بنگالی کی بیٹی

کارڈ کے بغیر کوئی زندگی نہیں ہے، کارڈ نہیں تو نوکری نہیں کر سکتے، اگر لڑکے یا لڑکی میں سے کسی ایک کے پاس بھی کارڈ نہیں ہے تو بچوں کا کارڈ نہیں بن سکتا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xgVxn1

Kashmir: سرینگر سے متاثر گل لالہ کا باغ اب پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں بھی

مظفرآباد میں سرینگر کے طرز پر گل لالہ کے پھولوں کا باغ بنایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹیولپ کشمیر کا پھول ہے اور اب اس باغ کی بدولت سیاحت اور روزگار کو فروغ ملے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38smX60

یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دھمکانے پر سابق سول جج کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات

پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ایک ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کیے جانے، رشوت طلب کرنے اور دھمکانے کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PQ97UD

Marvi Sirmed and Khalil ur Rehman Qamar: میڈیا ضابطہ اخلاق، متنازع شخصیات ٹی وی مہمان کیسے بن جاتی ہیں؟

اینکر پرسن عائشہ احتشام کا کہنا ہے کہ اکثر آخری وقت میں اس وجہ سے مہمان بلانے پڑتے ہیں کیونکہ جن سے پہلے رابطہ کیا ہوتا ہے وہ آنے سے معذرت کر لیتے ہیں، یہی اس دن ہوا جب خلیل الرحمان قمر نے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2vIwybD

پاکستان میں خواتین کو ہراساں کرنے پر قانون موجود لیکن آگاہی کا فقدان

پاکستان میں خواتین کو بازاروں، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Trbwrb

Wednesday 4 March 2020

محمد حنیف کا کالم: بنگالی ہونا جرم بنا دیا گیا ہے

میں نے اپنی یونیورسٹی میں نہیں بتایا کہ میں بنگالی ہوں اگر بتاؤں گا تو تعلیم جاری نہیں رکھ سکوں گا۔ ہمیں اتنا ذہنی ٹارچر کیا گیا ہے کہ ہم اپنی زبان ظاہر نہیں کر سکتے۔ محمد حنیف کی کراچی کے بنگالیوں پر تحریر کا تیسرا حصہ۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wtNums

#MeraJismMeriMarzi: عورت مارچ کے لیے نعرے تخلیق کرنے والی خواتین پر کیا گزری؟

بی بی سی نے ’میرا جسم میری مرضی‘ اور عورت مارچ کے دیگر متنازعہ پلے کارڈز بنانے والی چند خواتین سے بات کی اور ان نعروں کے پیچھے موجود اصل پیغام تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VKJFnA

Tuesday 3 March 2020

پاکستان نے برطانیہ کو نواز شریف کی حوالگی سے متعلق خط لکھ دیا

فردوس عاشق اعوان کے مطابق نواز شریف کی پاکستان واپسی کی چٹھی لکھ دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے سہولت کار شہباز شریف سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق نواز شریف کو واپس لائیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wsOgzP

لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کو روکنے کی درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کو روکنے کے حوالے سے عادی درخوات کی طرف سے دائر درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اور آئین کے تحت عورت مارچ کو نہیں روکا جا سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32WtWmZ

Monday 2 March 2020

عاصمہ شیرازی کا کالم: طالبان تو اچھے ہوتے ہیں!

افغان طالبان اور امریکہ کے امن معاہدے کی سیاہی خشک ہونے سے قبل ہی اس کی شرائط کے تناظر میں افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے جو بیان بازی دیکھنے کو ملی ہے اس سے معاہدے کی پائیداری اور مستقبل پر سوال اٹھنے لگے ہیں: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32Jb4HO

ٹریفک میں پھنسی ایمبولینس کا منزل تک پہنچنا کتنا ضروری ہوتا ہے؟

ایمبولینس میں موجود مریض یا زخمی کے پاس اکثر چند ’گولڈن منٹس‘ ہوتے ہیں جن میں ایک قیمتی جان بچائی جا سکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TwG4Xt

محمد حنیف کا کالم: بنگالی کونسلر کی کوئی نہیں سنتا!

ساٹھ سالہ رشیدہ خاتون مچھر کالونی سے سابق کونسلر ہیں۔ سینکڑوں لوگوں کے کارڈ بنوا چکی ہیں لیکن اب اپنا اور اپنے بچوں کا کارڈ نہیں بنوا سکتیں: محمد حنیف کی کراچی کے بنگالیوں پر تحریر کا دوسرا حصہ۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2x08jGc

پشاور میں ایمبولینس چلانے والوں پر کیا بیتتی ہے؟ ’کسی کی زندگی کے قیمتی لمحے آپ کے ہاتھ میں ہیں‘

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ لوگوں میں شعور اور آگہی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ایمبولینس تاخیر کا شکار ہو جاتی ہیں جس سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PGDa0S

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی: ’قیدیوں کے تبادلے پر افغان صدر اشرف غنی فراخدلی سے غور کریں‘

بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر یہ تبادلہ ماحول کو سازگار بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے تو صدر اشرف غنی کو فراخدلی سے اس پر غور کرنا چاہیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PGnlY2

تحفے میں ملی گاڑیاں سستے داموں خریدنے پر زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز اور یوسف رضا گیلانے کے خلاف توشہ خانے سے قیمتی کاروں کی سستے داموں خریدنے پر ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Iee0CK

کیا حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے پاکستان واپس لا سکے گی؟

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت سے رجوع کرنے کے بیان کے بعد سیاسی بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2uJAgkQ

عدنان شنواری: خاصہ دار فورس کے سابق اہلکار کے قتل کے خلاف خیبر میں دس روز سے دھرنا جاری، عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

خیبر کے خاصہ دار فورس کے اہلکار کی پشاور میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والا دھرنا دسویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔ عدنان کے والد کے مطابق انصاف ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PCByp0

Sunday 1 March 2020

یقین کیجیے، آپ بغیر ویزہ بھی ’بھارت‘ جا سکتے ہیں!

اگر کوئی کہے کہ آپ بغیر ویزا ’بھارت‘ جا سکتے ہیں تو کیا آپ یقین کریں گے؟ یقیناً نہیں۔ مگر ایک ’بھارت‘ ایسا ہے جہاں جانے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔ دیکھیے کریم الاسلام کی یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39emsOv

محمد حنیف کا کالم: فرض کریں آپ بنگالی ہیں!

کراچی کے بنگالی اب بھی عمران خان سے امید لگا کر بیٹھے ہیں مگر ساتھ خوف بھی ہے کہ ان کے وزیر اور مشیر وہ پرانا مشورہ نہ دے دیں کہ یہ کراچی کے بنگالی کیا کر لیں گے، آگے سمندر ہے: محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cmYwdD

چک بھارت، جہاں کی یاترا کے لیے کسی ویزے کے ضرورت نہیں

پاکستان میں واقع وہ ’بھارت‘ جس میں نہ تو تاج محل ہے، نہ حضرت نظام الدین اولیا کا مزار اور نہ ہی جے پور کا پنک سٹی۔ چلیے آپ کو سیالکوٹ کے قریب واقع چک بھارت کی سیر کرواتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TdCDWz

ٹیوب ویل میں نہانے پر مسیحی نوجوان تشدد سے ہلاک

سلیم مسیح کے بڑے بھائی ندیم مسیح کا دعویٰ ہے کہ جب ان کے بھائی شدید زخمی تھے تو انھوں نے بتایا تھا کہ ان پر یہ تشدد ٹیوب ویل میں نہانے کی وجہ سے کیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38fU4tM

پاکستان میں کاروباری افراد بنکوں سے قرضے کیوں نہیں لے رہے

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں نجی شعبے کی جانب سے بنکوں سے لیے گئے قرضوں میں ستر فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3amecMt

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں: ’واپس آنے والے اسی حکومت میں لاپتہ ہوئے‘

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس دستیاب بازیاب ہونے والے 275 افراد کی فہرست کے جائزے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان کی اکثریت یعنی 101 افراد موجودہ حکومت کے دور یعنی 2018 اور 2019 کے نصف میں ہی لاپتہ ہوئے اور چند ماہ کے بعد انھیں رہائی حاصل ہوئی۔ تاہم طویل عرصے سے لاپتہ افراد میں سے ابھی اکثریت کی بازیابی نہیں ہو سکی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2I9HPEE

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: نہیں نہیں ہم میں سے کوئی قاتل نہیں!

جس طرح پاکستان میں تہتر کے آئین کو ہر حکمران نے اپنے مقاصد کے لیے موم کی ناک بنا کے رکھ دیا ۔اسی طرح انڈیا کے سیکولر آئین میں ایسی ترامیم لائی جا رہی ہیں کہ غیر ہندو انڈین شہری اب آئینی طور پر بھی اکثریتی جمہوریت کے رحم و کرم پر رہ جائیں۔ مارنے والے باہر سے آئے تھے۔ پڑھیے وسعت اللہ کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/388KmJH

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

تفتان میں سرحد کی بندش اور روہڑی میں ہونے والے ٹرین حادثے سے لے کر اسلام آباد میں ملنے والے چار ہزار سال پرانے مٹی کے برتنوں تک، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TbwYQV