Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Sunday 28 February 2021

عمر کوٹ کا ’شاہ جہاں‘ جس نے بیوی کی یاد میں ’نیا تاج محل‘ کھڑا کر دیا

سفید سنگِ مرمر کی اِس عمارت پر کتابیں لکھنے والے تاریخ دان ہوں یا اِس کہانی پر فلمیں بنانے والے ہدایت کار، تاج محل کو اپنی شاعری کا موضوع بنانے والے شاعر ہوں یا اُن کے شعروں پر آہیں بھرتے ناکام عاشق، سب ہی مغلیہ سلطنت کے پانچویں تاجدار شہاب الدین محمد شاہجہاں کی بنوائی گئی اس یادگار کے سحر میں جکڑے نظر آتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bGvHco

Saturday 27 February 2021

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: ڈسکے میں جھرلو کا ڈسکو

آج کے ڈیجیٹل دور میں انتخابی دھاندلی کی سائنس اتنی آگے جا چکی ہے کہ دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ، تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو ہی سکہ رائج الوقت ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZVdSAT

آمنہ مفتی کا کالم: مارچ کا ہے آن پہنچا مہینہ!

کیا کبھی کوئی مارچ ایسا بھی آئے گا جب عورت کو عورت سمجھا جائے گا؟ اسے اس کے اصل روپ میں، جو کہ اس نے خود اپنی مرضی سے اختیار کیا ہے، جینے کا حق دیا جائے گا؟ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ktaZ41

ایبٹ آباد جیل میں قیدی کی قرآن کی مبینہ بے حرمتی، جیل سمیت شہر میں ہنگامہ آرائی

ایبٹ آباد کے شہریوں نے احتجاجاً شہر کی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا اور جیل کا گھیراؤ کر لیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3uGaqbN

اسد خان اچکزئی: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے مغوی رہنما کی لاش برآمد

اسد خان اچکزئی کو پانچ ماہ قبل کوئٹہ شہر میں ایئرپورٹ روڈ کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PkX707

بالاکوٹ حملے اور 'سرپرائز ڈے' کو انڈیا اور پاکستان نے رائے عامہ کی تبدیلی کے لیے کیسے استعمال کیا؟

آج پاکستان کی جانب سے انڈیا کے بالاکوٹ پر کیے گئے فضائی حملے کی جوابی کارروائی کو دو برس بیت چکے ہیں لیکن یہ اور اس طرح کے اکثر دعوؤں کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ تاہم چند نوجوانوں کے لیے یہی سچ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3r1kkCy

Friday 26 February 2021

ایف اے ٹی ایف: فرانس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی پرزور مخالفت کیوں کی؟

ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں فرانس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کی ہے، فرانس ایسا کیوں کر رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dSIAD4

سمگلنگ اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے ’ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم‘ کتنا کارآمد ثابت ہو سکتا ہے؟

پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے والے وفاقی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سگریٹ، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور چینی کے پیداواری شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن یہاں یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ کیا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ بھی ہو پائے گا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aVVtdR

Thursday 25 February 2021

گوجرانولہ کا ڈاکٹر باپ جس نے بیٹی کی موت کے بعد اپنی زندگی کا مقصد بدل ڈالا

پنجاب کے شہر گوجرانولہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسد کو آج سے دو سال پہلے تک شاید ان کے اپنے شہر میں چند ہی لوگ جانتے ہوں گے مگر اب اپنی بیٹی فاطمہ کی بدولت ان کی شناخت بدل چکی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pTQ0bG

سینیٹ میں اوپن بیلٹنگ کے لیے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے رائے محفوظ کر لی

بینچ میں موجود جسٹس یحییٰ آفریدی نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے حتمی ہو گی جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت عدالت کی رائے کی پابند ہوگی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dKr43I

این اے 75 کا ضمنی انتخاب: ’صاف شفاف، منصفانہ انتخاب‘ نہ ہونے پر این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار، الیکشن کمیشن کا دوبارہ پولنگ کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 فروری کو سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے کی جانے والی سماعت کے بعد مختصر فیصلے میں ’صاف شفاف، منصفانہ انتخاب‘ نہ ہونے پر اسے کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZRM9RE

پاکستان اور انڈیا کا ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن رابطے کے قائم کردہ طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا آزاد، اچھے اور خوشگوار ماحول میں جائزہ لیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZPX6TO

Wednesday 24 February 2021

سینیٹ انتخابات: بلوچستان میں تحریکِ انصاف اور بی اے پی کے درمیان کیا اختلافات ہیں؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت بی اے پی اور تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اور مشکلات بھی دیگر جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں جس کے باعث وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ مداخلت کریں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dWO7bZ

شمالی وزیرستان: میر علی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی دو بہنیں کون تھیں؟

بھرائی ہوئی آواز میں جاوید خان نے اس دن کا ذکر کیا جب شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار خواتین کو ہلاک کر دیا تھا جن میں ان کی دو بہنیں عائشہ بی بی اور ارشاد بی بی بھی شامل تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3uwiN9t

ایف اے ٹی ایف: کیا پاکستان اس مرتبہ گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا؟

منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان کی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے شعبوں میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ ہو گا کہ آیا پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3kmfL3h

عامر لیاقت حسین مریم نواز کے بیان کے ساتھ ہندو دیوی کی تصویر ٹویٹ کرنے پر تنقید کی زد میں

پاکستان کی حکمراں جماعت تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی طرف سے حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ہندو دیوتا کی تصویر لگائی گئ تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3kiv10M

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلیٹنگ کا معاملہ: ’سپریم کورٹ سے رائے مانگی ہے تو عدالت کو اس کا جواب آئین کی روشنی میں ہی دینا ہوگا‘

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹنگ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران بدھ کے روز سندھ بار کونسل کے وکیل صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات ایک سیاسی معاملہ ہے اور سپریم کورٹ سیاسی معاملات سے خود کو الگ رکھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NUfzft

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار: ’احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ شدت پسند کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے رکن اور سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے چند برس قبل پاکستانی فوج کی تحویل سے فرار ہونے کے ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qWvsAI

Tuesday 23 February 2021

ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ اسیر: آپٹکس پر ’بہترین‘ کتاب لکھنے والی پاکستانی ڈاکٹر وطن واپس کیوں لوٹ آئیں؟

آنکھوں کی جراحی یعنی آئی سرجن ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ اسیر کہتی ہیں کہ آئرلینڈ میں آئی سرجن کی تربیت مکمل ہونے کے بعد شاید میں وہ واحد آئی سرجن ہوں جسے ان کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے اپنے پاس مستقل کام کرنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ پاکستان اور پسماندہ علاقوں کے لیے کام کرنے کی خواہشمند تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2P7TE51

این اے 75 ضمنی انتخاب: ’کسی پریزائیڈنگ افسر نے گاڑی تو کسی نے موسم خراب ہونا وجہ بتایا‘

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 (ڈسکہ) میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کوئی بےقاعدگی نہ پائی گئی تو جلد نتائج جاری کر دیے جائیں گے۔ ورنہ دوبارہ پولنگ کا حکم دیا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aKBtus

سینیٹ انتخابات: کمزور امیدوار یا اپنے ہی اراکین پر عدم اعتماد، ایوان بالا کا الیکشن تحریک انصاف کے لیے خطرے کی گھنٹی کیوں؟

وزیر اعظم عمران خان نے حکمراں جماعت کے اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سینیٹ انتخابات میں ان کی تقریر پر اسی طرح پارٹی رہنماؤں نے سرہلائے تھے۔ لیکن جب الیکشن کے نتائج آئے تو ’جو لوگ بِکے تھے ان میں وہی سرہلانے والے سب سے زیادہ تھے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bxmh2R

Monday 22 February 2021

گوادر کی مچھلیوں کے گرد گھومتی معیشت اور ماسی مہاتون کی کہانی

مچھلیوں کے دیس گوادر جہاں اگر ناشتے میں مچھلی نہ ملے تو سمجھیے گوادر میں تو اس روز گھر میں ناشتہ ہی نہیں ہوتا۔ ساحل ہو جیٹی ہو یا پھر مارکیٹ یہاں آپ اکثر لوگوں کے ہاتھ میں پکڑے پلاسٹک کے تھیلوں میں زیادہ تر ثابت مچھلیاں دکھائی دیں گی۔ تازہ پکڑی ہوئی چھوٹی بڑی مچھلیاں جو شاید ان کے اگلے وقت کا کھانا ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3sgULNW

عورت آزادی مارچ 2021: ملیے اس بار عورت مارچ کے پوسٹرز بنانے والی خواتین سے

بی بی سی نے پاکستان کے دو بڑے شہروں میں عورت مارچ کی منتظم اور پوسٹر ڈیزائن کرنے والی چند خواتین سے بات کر کے ان کے اصل پیغام تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qN5tv9

عاصمہ شیرازی کا کالم: اب کی بار نیوٹرل امپائر؟

حالات اور واقعات بتا رہے ہیں کہ ادارہ اس وقت اس انتخاب کے لیے نیوٹرل دکھائی دے رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت شاید پہلی مرتبہ سیاست کی چکی پر کوشش کے دانے پیس رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZH8vFG

شمالی وزیرستان: غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مقامی خواتین کو ہنر سکھانے والی چار خواتین قتل

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں پیر کی صبح چار خواتین کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3kdDZMX

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کا معاملہ: ’خفیہ رائے شماری کا حق چھینا گیا تو اراکین اسمبلی ’ڈیپ سٹیٹ`کے رحم وکرم پر ہوں گے‘

سپریم کورٹ میں سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹنگ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران حزب مخالف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت اوپن بیلٹنگ نہیں بلکہ ’خفیہ رائے شماری‘ ہی ہوسکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZFion2

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ: بینچ کی تشکیل پر نظر ثانی کی درخواستوں کا معاملہ چیف جسٹس کے سپرد

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چھ رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت اور بینچ کی تشکیل کا فیصلہ سُناتے ہوئے اس معاملے کو پاکستان کے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZFcCC6

Sunday 21 February 2021

مکلی قبرستان: جام نظام کا ’سانس لیتا‘ مقبرہ، ’جہاں کیل لگانا ممنوع ہے وہاں پہاڑ توڑنے کا آلہ استعمال ہوا‘

ٹھٹھہ کے قریب مکلی کے قبرستان میں موجود قبروں کی تعداد 10 لاکھ بتائی جاتی ہے جبکہ یہاں 20 کے قریب بڑے مقبرے موجود ہیں جو مغل حکمرانوں کے ادوار اور تعمیراتی حسن کو بیان کرتے ہیں۔ اس قبرستان میں موجود قبروں کی قدامت 500 سال تک بتائی جاتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aCIGwx

ہمالین پنک سالٹ: انڈیا سے خطرہ یا کچھ اور، پاکستان نے گلابی نمک کے حقوق اپنے نام محفوظ کرنے کا اقدام کیوں اٹھایا؟

گلابی نمک پاکستان میں جہلم سے کوہاٹ کے درمیان پہاڑی سلسلے میں پایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں نمک کی یہ قسم کسی اور ملک میں موجود نہیں۔ اس کا رنگ اور اس میں موجود آئرن کی مقدار اسے عام نمک سے منفرد بناتی ہے اور یہی اس کی مقبولیت کی وجہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3kbAc2B

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: سینیٹ آئینی ادارہ ہے یا سیاسی کلب؟

اب جبکہ عمران خان نے اس ترمیم کے لیے ہر دروازہ بجانا شروع کر دیا تو یہی پیپلز پارٹی اور نون لیگ عمران خان کی اس کوشش کو دال میں کالا قرار دے رہے ہیں حالانکہ سب متفق ہیں کہ ہر تین برس بعد سینیٹ الیکشن کے نام پر بکرا پیڑھی لگتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3k9DSSn

مولانا طارق جمیل: فیشن اور کپڑوں سے متعلق کاروبار ایم ٹی جے شروع کرنے پر مذہبی رہنما کی وضاحت، سوشل میڈیا پر تبصرے

طارق جمیل نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ ’ہمارے برصغیر میں علما کا کاروبار کرنا یا تجارت کرنا عیب سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات پتا نہیں کہاں سے آگئی ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3um5xUT

Saturday 20 February 2021

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: دے جا سخیا راہ خدا!

ہر نئی حکومت میں بہت سے اچھے برے اقدامات کئے جاتے ہیں لیکن کئی دہائیوں سے یا تو فقیروں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیا گیا ہے یا لوگوں نے ذہنی طور پر انھیں قبول کر لیا ہے یا پھر تیسری کوئی بات ہے جو مجھ جیسے کوتاہ بین لوگ نہیں دیکھ پاتے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3k9sLsO

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ترقیاتی فنڈز کیس: چیف جسٹس اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، جسٹس فائز عیسیٰ کا اختلافی نوٹ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ وزیراعظم کے خلاف ابھی جسٹس مقبول باقر اور ان پر مشتمل بینچ سماعت کر رہا تھا کہ چیف جسٹس نے ایک پانچ رکنی بینچ تشکیل دے دیا، جو سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججز کے خلاف عوامی سطح پر عدم اعتماد تھا اور اس سے دو ججز کی ساکھ متاثر ہوئی اور ان کی بے توقیری کی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qDxFRa

’پہلے کسی نے سنا کہ الیکشن کمیشن کا پورا کا پورا عملہ ہی اغوا ہو گیا ہو‘

مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز اس جعلی حکومت کے خلاف بہت بڑی چارج شیٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ رینجرز کی موجودگی میں ووٹ چوری پکڑی گئی، اب پورے حلقے میں ری الیکشن ہونا چائیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dvDEDX

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں پریزائڈنگ افسران کے ’لاپتہ‘ ہونے کا معاملہ، ’یہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے‘

ڈسکہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات اور '23 پریزائیڈنگ افسران کے ’لاپتہ‘ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنیچر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 20 پولنگ سٹیشنز کے نتائج پر شبہ ہے لہذا مکمل انکوائری کے بغیر غیر حتمی نیتجہ جاری کرنا ممکن نہیں ہے اور یہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pL396V

Friday 19 February 2021

کیا حکومتِ پاکستان قرض لے کر قرض اتارنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے؟

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں 20 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے تو واپس کیے ہیں تاہم ان کے دور اقتدار میں ملک کا مجموعی بیرونی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکا ہے۔ اس بارے میں معاشی ماہرین کے مطابق حکومت نے اس بیرونی قرض کو اتارنے کے لیے نیا قرض لے کر ملک پر قرضوں کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37u8qZW

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت: ’سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بھی متناسب نمائندگی پر فرق نہیں پڑتا‘

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات اوپن رائے شماری سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سینیٹ کے سابق چیئرمین سینیٹر رضا ربانی نے جمعے کے روز دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس صدارتی ریفرنس میں صدر مملکت نے سپریم کورٹ سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت رائے مانگی ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سپریم کورٹ یہ معاملہ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت سن رہی ہے جو کہ از خود نوٹس یعنی سو موٹو سے متعلق ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Zx0aUI

آرمی چیف کو خط لکھنے کا معاملہ: سابق جنرل کے بیٹے کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

عدالت کا کہنا تھا کہ فوجی عدالت اس وقت تک زیر حراست ملزم کے خلاف کوئی فیصلہ نہ دے جب تک اس معاملے کی تفتیش کرنے والے افسر خود اس بات کا تعین نہ کرلیں کہ ملزم کے اس اقدام کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی بنتی ہے یا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2M3EaxB

Thursday 18 February 2021

محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق: سوشل میڈیا صارفین کا ’ہیرو کوہ پیما‘ کو الوداع، ہیروز کو ان کی زندگی میں سراہنے کی التجا

’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ سے لے کر ’پہاڑوں کا بیٹا پہاڑوں میں دفن ہو گیا‘ تک سوشل میڈیا صارفین گذشتہ دو ہفتوں سے مختلف انداز میں لاپتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pymHLm

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کا معاملہ: ’افسوس ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنے ہی معاہدے سے پھر گئے‘

پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں نے میثاقِ جمہوریت میں خفیہ طریقہ کار کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور میثاق جمہوریت کی دستاویز اب بھی موجود ہے لیکن اس پر دستخط کرنے والی پارٹیاں اب اس پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2M07SUa

مشاہد اللہ خان: وہ شخص تو داستاں تھا، داستاں بھی ایسی جس میں حیرت کا جہاں تھا

یہ اس زمانے کی بات ہے جب سیاست میں داخلے کا راستہ پجیرو سے کھلتا تھا لیکن اس شخص کے پاس تو صرف ایک سادہ سی گاڑی تھی۔ مگر اُن کی تصویر بلند حوصلے، اچھے شعر کے ذوق، گونج دار قہقہوں اور برمحل جملے کے ساتھ ہی مکمل ہوتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3avE4br

محمد علی سدپارہ: ’پہاڑوں کا بیٹا‘ کوہ پیمائی جس کے خون میں رچی بسی تھی

محمد علی سدپارہ دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم پر گئے تھے۔ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jXaa3b

Wednesday 17 February 2021

بجلی کی طلب سے زیادہ پیداوار پاکستان کے لیے مسئلہ کیوں بن گئی ہے؟

پاکستان میں طلب سے زیادہ بجلی کی پیداوار اس وقت ملک میں توانائی کے شعبے کے لیے ایک بڑا بحران ہے۔ ملک میں بجلی کی خریدار صرف حکومت ہے اور ماضی میں بجلی کے پلانٹس لگانے کے معاہدوں میں یہ لازمی تھا کہ ملک میں بجلی کی کھپت ہو نہ ہو، بجلی کا ہر پیدا ہونے والا یونٹ حکومت کو خریدنا پڑے گا اور اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3u7p1g3

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر سیاسی قائدین اور عوام کا سوشل میڈیا پراظہار افسوس

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں۔ ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا، ان کی وفات کو پاکستانی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3s08PLJ

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کا معاملہ: 'ووٹ قیامت تک خفیہ نہیں رہ سکتا‘

جسٹس اعجاز الااحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں چونکہ متناسب نمائندگی ہوتی ہے اس لیے پارلیمنٹ میں جتنی جماعتیں ہیں ان کو ان کی سیٹوں کے حساب سے سینیٹ میں کامیابی ملنی چاہیے اور اگر ایسا نہ ہوا تو الیکشن کمیشن اس کا ذمہ دار ہوگا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jYGeU3

علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش: پاکستان کی کوہ پیمائی تاریخ کا طویل ترین ریسکیو آپریشن کہاں تک پہنچا؟

سردیوں میں مہم جوئی کے دوران پانچ فروری کو کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ، جان سنوری اور جان پائیلو کے ریسیکو آپریشن میں عملی طور پر 15 فروری سے کوئی بھی سرگرمی نہیں ہوئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3u9ycN5

فواد چوہدری کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل: ’کیا آپ ایسے ماؤں کو جواب دیتے ہیں‘

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کی ماؤں اور بہنوں کے حوالے سے کی جانے والی ایک ٹویٹ پر انھیں شدید تنقید کا شنانہ بنایا جا رہا ہے اور اسے صوبائی تعصب اور بلوچ خواتین کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37nCPsV

بٹ کوائن میں تاوان وصولی کا ’پہلا‘ کیس: ملزمان نے غیرملکیوں سے کرپٹو کرنسی میں تاوان کیسے وصول کیا؟

لاہور میں دو غیر ملکی افراد کو جھانسہ دے کر پاکستان بلائے جانے اور ان سے بٹ کوائن میں تاوان لیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مگر کیا پاکستانی حکام اس کی تفتیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jWV6Cn

Tuesday 16 February 2021

میرا فیوچر: ایک آن لائن ٹیسٹ، جو شاید آپ کو بہتر کریئر منتخب کرنے میں مدد دے!

پاکستان میں طلبا کو اس حوالے سے کم ہی رہنمائی میسر ہوتی ہے کہ انھیں اپنے کریئر کا انتخاب کیا سوچ کر کرنا چاہیے مگر اب میرا فیوچر نامی ایک ویب سائٹ اسی خلا کو پُر کرنے کا عزم لے کر بنائی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rYhKgA

ایم جی پاکستان پر انڈر انوائسنگ کے الزامات: ’بڑی آٹو کمپنیاں اداروں پر دباؤ ڈال رہی ہیں‘

ایم جی موٹرز کی گاڑیاں پاکستان میں جے ڈبلیو نامی مقامی کمپنی منگوا رہی ہے جسے حال ہی میں ملک میں مقامی سطح پر ان کاروں کی تیاری کے لیے ’گرین فیلڈ سٹیٹس‘ ملا ہے۔ ایم جی کی گاڑیاں پاکستان لانے کے لیے اس کمپنی کا معاہدہ چینی سرکاری کمپنی ’ایس اے آئی سی‘ سے ہوا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NtKq26

سینیٹ انتخابات 2021: جیت کر بھی ہار جانے کا خوف، آخر کیوں؟

لیکن کچھ تو وجہ ہے کہ سینیٹ کے انتخابات قریب آتے ہی فارغ کیے گئے عاطف خان کو صوبے کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کی برابر کی کرسی پر بٹھا دیے گئے؟ اور ایسی کیا مجبوری آن پڑی کہ برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف کو ’دو تہائی سے زیادہ اکثریت‘ بھی اب ناکافی لگنے لگی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3tZg6Nw

احسان اللہ احسان کے دھمکی آمیز پیغام پر ملالہ یوسفزئی کا عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے نوبل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کو ٹوئٹر پر ایک دھمکی آمیز پیغام میں پاکستان واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NxcxO1

لیبارٹریوں میں غلط تشخیص: ’غلط خون لگنے سے میری بہن موت کی دہلیز پر پہنچ گئیں‘

لاہور کے ایک شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی ہسپتال نے مبیہ طور پر غلط گروپ کا خون لگا کر اس کی بہن کو موت کی دہلیز پر پہنچا دیا ہے اور متعلقہ حکام اس مبینہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZkZQID

علی سدپارہ اور برطانوی کوہ پیما ماں بیٹا، تین کرداروں کا انوکھا تعلق

جغرافیائی حدود سے ماورا، کوہ نوردوں کا کیا آپس میں کوئی روحانی تعلق بھی ہوتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو برطانوی خاتون کوہ پیما ایلیسن، ان کے بیٹے ٹام بلارڈ اور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ میں ضرور کوئی ربط خاص تھا کہ یہ تینوں پاکستان کے پہاڑوں میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NwkgLY

Monday 15 February 2021

عاصمہ شیرازی کا کالم: آئین، نظام اور حکمران

کمزور سے کمزور ملک میں عدالتیں خوف سے آزاد اور بے باک ہوتی ہیں، انصاف کا ترازو جھُک جائے تو نظام ڈھے جاتے ہیں، بظاہر زندہ معاشرہ مردہ اور بظاہر زندہ قوم ہجوم میں بدل جاتی ہے۔ کیا ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37ixBPi

پاکستان، امریکہ تعلقات: بغداد کی وہ بغاوت جس نے پاکستانی فوج کے لیے امریکی امداد کی راہ ہموار کی

سنہ 1958 کی عراقی بغاوت سے پہلے تک امریکہ پاکستان کو اہم اتحادی کے درجے سے ہٹانے پر مصر تھا لیکن عراق میں آنے والی تبدیلیوں نے واشنگٹن کا پاکستان کے بارے میں نظریہ بدل دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LWOFms

نواز شریف: سابق وزیراعظم کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے سے انھیں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد 15 فروری کو ختم ہو گئی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی یہ کہہ چکی ہے کہ سابق وزیر اعظم کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ کیا اس صورتحال میں نواز شریف کو وطن واپس لانے میں آسانی ہو گی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3po24lg

پشتون تحفظ موومنت کے رہنما یوسف علی خان: لندن میں کی گئی ایک تقریر پر پشتون تحفظ موومنت کے برطانوی رکن پاکستان میں گرفتار

پشتون تحفظ موومنٹ کی برطانوی شاخ کے صدر یوسف علی خان کو صوابی میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہ اپنے ایک عزیز کی تدفین کے سلسلے میں پاکستان پہنچے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NyoCTa

سینیٹ انتخابات: ’پیسے کے بل بوتے پر کامیابی کے خواہشمند افراد‘ بلوچستان کا رخ کیوں کرتے ہیں؟

پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات ایک عرصے سے مخلتف تنازعات کا باعث رہے ہیں اور اس کی ایک وجہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر اپنے امیدواروں کو منتخب کروانے کے لیے پیسے کے ذریعے ووٹ خریدنے کے الزامات ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ddsnb9

زارا نسیم: اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی پاکستانی طالبہ

دسمبر میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں پاکستانی طالبہ زارا نسیم نے عالمی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ان کا موازنہ دنانیر مبین سے ہو رہا ہے جن کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pkAfKj

انڈیا میں ٹوئٹر پر دباؤ: اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے کیا پاکستان بھی سوشل میڈیا پر قدغن لگا رہا ہے؟

حال ہی میں انڈیا کی مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر زور پکڑتی کسانوں کی تحریک کی آواز دبانے کے لیے انڈیا میں ٹوئٹر سے انٹرنیٹ پر مواد کو ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZhL6tZ

Sunday 14 February 2021

پاکستانی لڑکیوں میں شادی کے بعد اپنے شوہر کا نام نہ اپنانے کا رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

’میں نے اپنی ساری زندگی ضحیٰ زبیری کے نام سے گزاری ہے۔ اور اب میں ایک دم سے اپنا نام تبدیل کر لوں یہ سوچ کر مجھے بہت عجیب لگا۔ اگر میں اپنا نام تبدیل کر لیتی تو شاید مجھے اپنا وجود فنا ہوتا محسوس ہوتا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rY7sNl

کورونا وائرس: پاکستان میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کووڈ 19 کی ویکسین لگوانے میں تذبذب کا شکار کیوں ہیں؟

پاکستان میں ویکسین لگوانے کے اہل ترین افراد میں شامل ہونے پر ایک 27 سالہ ڈاکٹر کو اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرنا چاہیے تھا کیونکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3plmU4w

سردیوں میں کے ٹو پر مہم جوئی: علی سدپارہ اس مہم میں بطور کوہ پیما شامل تھے یا پورٹر بن کر گئے تھے؟

جہاں ایک جانب پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کے متعلق اب تک کوئی اطلاعات سامنے نہیں آ سکی وہیں پاکستان کے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث سے جنم لے لیا ہے کہ کیا محمد علی سد پارہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کےٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر بطور کوہ پیما شامل تھے یا وہ اس مہم میں ایک ہائی ایلٹیچیوٹ پورٹر بن کر گئے تھے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jLJpyw

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: یہ عدلیہ کو اور عدلیہ میں کیا ہو رہا ہے؟

جب عدلیہ کا وقار باہر سے بھی حملوں اور مداخلت کی زد میں ہو، جب کئی جج کھل کے یا زیرِ لب روز بروز بڑھتی اندھی سیاسی و عسکری مداخلت کا کھلے عام یا ڈرائنگ روم میں مرثیہ کہیں اور پھر اندر سے بھی عدلیہ کا وقار داؤ پر لگنے لگے تو پھر دل کا بیٹھنا تو بنتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZdoNWv

ایک سال سے زیادہ عرصے سے بچھڑا ہوا بیٹا والدین کو فیس بک کی مدد سے مل گیا

والدین کے لیے اپنے بچوں سے زیادہ اہم کوئی نہیں ہوتا اور وہ انھیں پل بھر کے لیے بھی اپنی نظروں سے اوجھل ہونے نہیں دیتے۔ تو تصور کریں سوات کے علاقے کے رہائشی محمد قیوم اور باچا بی بی کا جن کا دس، بارہ سال کا قوت گویائی سے محروم بچہ گم گیا تھا لیکن فیس بک، پولیس اور سب سے بڑھ کر انسانیت کی مدد سے اپنے بیٹے محمد اسلام سے، جس کو وہ ایک سال سے تلاش کر رہے تھے، سے بالاخر سنیچر کے روز ملاقات کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3tRJRjr

Saturday 13 February 2021

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: زاہد ڈار بھی چلا گیا!

زاہد ڈار صاحب شاعر تھے۔ اپنی ڈائری، شعر میں لکھتے تھے۔ یہ ہی ڈائری غالبا صفدر میر کی کرم فرمائی سے’سب رنگ‘ کے ایڈیٹر حسن عسکری صاحب کے ہاتھ لگی اور ’مادھو‘ کے قلمی نام سے زاہد ڈار کا کلام منظر عام پر آیا۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ahflHO

ویلنٹایئنز ڈے: ملتان کے جوڑے ’مٹھو‘ اور ’مٹھی' کے لیے بہت کچھ بدلا، مگر کیا محبت بدلی؟

مختار احمد کہتے ہیں کہ زندگی میں اگر کبھی کسی کے جیون ساتھی کے ساتھ ایسا حادثہ پیش آ جائے تو دوسرے کو اسے چھوڑ نہیں دینا چاہیے بلکہ اس کی مشکل کو سمجھنا چاہیے اور تکلیف کو محسوس کرنا چاہیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3tZcOtR

سینیٹ انتخابات 2021: فیصل واوڈا اور یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کے ٹکٹ دینے پر تنقید کیوں؟

پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے تمام جماعتوں نے اپنی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے بعد سے کچھ ناموں پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3diMq82

جسٹس فائز عیسیٰ کا ترقیاتی فنڈز کیس میں فیصلے پر پانچ نکاتی خط: ’یہ افسوسناک بات ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف ترقیاتی فنڈز کیس میں فیصلہ مجھے نہیں دکھایا گیا‘

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی عیسیٰ نے عدالت کے رجسٹرار کے نام خط میں لکھا کہ ’قائم روایات کے مطابق بینچ کا سربراہ لکھا گیا فیصلہ سینیئر جج کو بھیجتا ہے‘ لیکن ان کے مطابق ساتھی جسٹس اعجازالحسن کو تو اس فیصلے کی نقل دی گئی ہے مگر انھیں یہ فیصلہ مل ہی نہیں سکا اور ’میرے دیکھنے سے پہلے ہی اب دنیا اس فیصلے کے بارے میں جانتی ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jPqseb

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘: دنانیر مبین، وہ لڑکی جو ایک وائرل میم بن گئی

راتوں رات ’میم‘ بن جانے والی 19 سالہ دنانیر مبین کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ خود کو ایک ’کونٹینٹ کریئٹر‘ کہتی ہیں جو میک اپ اور فیشن سے لے کر ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق ہر چیز پر بات کرتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZagIlr

عالمی منڈی میں پاکستانی باسمتی چاول کے مقابلے میں انڈیا کے چاول کو برتری کیوں حاصل ہے؟

پاکستان میں چاول کے شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق باسمتی چاول کی برآمد کے شعبے میں انڈیا کی برتری کی وجہ ان کی عالمی منڈیوں میں کم قمیت اور ان کا نئی اقسام اور پرانی اقسام کے معیار برقرار رکھنے کے لیے تحقیق کا کام ہے جبکہ پاکستانی چاول کی نہ صرف قیمت زیادہ ہے بلکہ اس پر تحقیق میں بھی کمی کی وجہ سے اس کی برآمد بُری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LPm2Yk

Friday 12 February 2021

13 فروری 1966: پاکستان کا پہلا ’یوم دفاع‘ جب ’سارے مجاہد بن گئے سوائے ایوب خان کے‘

13 فروری 1966 جسے یوم مسلح افواج کا نام دیا گیا تھا، دراصل پاکستان کا پہلا یوم دفاع تھا جس میں جنگ ستمبر کے تعلق سے فوج کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ جنگ ستمبر کے بعد وہ وقت بھی آیا جب وزارت خارجہ اور جی ایچ کیو میں بھٹو کی حب الوطنی کی تعریف ہوتی اور ایوب خان کی بزدلی کی ’مذمت‘۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37rPBH9

سردیوں میں کے ٹو پر مہم جوئی: کوہ پیماؤں کے چوٹی سر کرنے کے دعوے کی تصدیق کیسے ہوتی ہے؟

آپ نے وہ کہاوت تو سنی ہو گی ’جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا؟‘ اب وہ مور چاہے جیسے مرضی دعوے کرتا پھرے کہ وہ کتنا اچھا ناچا، کون اس کا یقین کرے گا؟ اور اگر کوئی کوہ پیما ہزراوں فٹ اونچے کسی پہاڑ کی چوٹی سر کر لیتا ہے لیکن اسے دیکھنے کے لیے آس پاس کوئی بھی موجود نہیں، تو کیا وہ واقعی چوٹی تک پہنچا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3phcdjp

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ’شدید‘ جھٹکے

حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 4 تھی اور مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر دو منٹ پر اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qgN3mq

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ: سپریم کورٹ کے جج کو کسی درخواست کی سماعت سے روکنا کتنا غیر معمولی ہے؟

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جمعرات کو ایک فیصلے میں آبزرویشن دی ہے کہ چونکہ جسٹس فائز عیسیٰ نے ذاتی حیثیت میں وزیراعظم کے خلاف پیٹیشن دائر کر رکھی ہے اس لیے غیر جانبداری کے اصولوں کا تقاضا یہی ہے کہ انھیں ایسے معاملات کی سماعت نہیں کرنی چاہیے جو کہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق ہوں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OygItp

Thursday 11 February 2021

ادریس خٹک کیس: ایم آئی 6 کا ایجنٹ قرار دیے جانے والے مائیکل سیمپل کون ہیں؟

سماجی کارکن ادریس خٹک پر فوجی عدالت میں چلنے والے مقدمے میں جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان کے مطابق وہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے ایک مبینہ ایجنٹ مائیکل سیمپل کو معلومات فراہم کرتے رہے۔ جانیے کہ مائیکل سیمپل نامی شخص کون ہے اور اس کا ادریس خٹک سے کیا تعلق ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MXuIfK

’نئے‘ گوادر کا قدیم اسماعیلی جماعت خانہ اتنا منفرد کیوں ہے؟ ’اب چاہیں بھی تو کہیں اور دل نہیں لگے گا‘

1874 میں تعمیر ہونے والے اس اسماعیلی جماعت خانے کو آج بھی دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسے ایک ماہ پہلے ہی تعمیر کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aeJ1Fm

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں یکم جولائی سے اس عبوری ریلیف کو بنیادی تنخواہ کا حصہ بنانے پر غور کیا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3p5kbMA

احمدی برداری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالقادر فائرنگ سے ہلاک

پشاور کے مضافاتی علاقے بازید خیل میں جمعرات کو ایک احمدی ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ حملہ آور ایک نوجوان ہے جو مریض کے روپ میں آیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Nitwn6

احمدیوں کی ایک تنظیم کی ویب سائٹ کو پاکستان میں بلاک کر دیا گیا

پی ٹی اے نے امریکہ میں احمدیوں کی تنظیم کو نوٹس بھیج کر اگلے 24 گھنٹوں میں ویب سائٹ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو 500 ملین پاکستانی روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qarwM4

انٹرنیشنل ڈے فار ویمن ان سائنس: وہ پاکستانی خواتین جو مشکلات کے باوجود سائنسی تعلیم کی شمع روشن کرنے میں کوشاں ہیں

آج 11 فروری کو عالمی سطح پر انٹرنیشنل ڈے فار ویمن ان سائنس منایا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں ہم آپ کو چند ایسی پاکستانی خواتین سے ملواتے ہیں جنھوں نے نہ صرف روایتی طور پر مردوں کے لیے مختص سائنس کے شعبوں میں کامیاب کیریئر بنایا ہے بلکہ اندرون ملک وسائل کی قلت کے باوجود بین الااقوامی سطح پر ملک کی پہچان ہیں اور سائنسی تعلیم کی شمع روشن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ac5jIa

’پاکستان میں پورشے کے ڈیلر سے کار خریدی، کار ملی نہ پیسے واپس‘

لاہور میں کاروباری شخصیت علی معین کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں پورشے کے واحد ڈیلر ابوزر بخاری نے ان سمیت کئی لوگوں کے ساتھ مبینہ فراڈ کیا ہے۔ لیکن اس ڈیلرشپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کا ذمہ دار جرمن کمپنی پورشے کو قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Ne0Lb2

Wednesday 10 February 2021

سہیل وڑائچ کا کالم: ڈر کاہے کو؟

حقیت یہ ہے کہ اگر سیاسی اصول پسندی ہو تو فیصلے سود و زیاں اور نفع نقصان سے اوپر اٹھ کر کیے جاتے ہیں مگر تلخ ترین پہلو یہ ہے کہ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ ہو پیپلز پارٹی، سب کو اصو ل صرف اپنے فائدے میں یاد آتے ہیں، اور نقصان ہو تو اصول بھلا دیے جاتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qc4l3U

اراکین اسمبلی کی ’خریدو فروخت‘: ویڈیو تو ہے لیکن سوال اب بھی باقی ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے اس تاثر کو رد تو کر دیا ہے کہ تین سال پہلے سینیٹ کے انتحابات سے پہلے اراکین اسمبلی کو رقوم کی فراہمی کی ویڈیو ان کے پاس پہلے سے موجود تھی، لیکن اس کے متعلق کئی سوالات اب بھی لوگوں کے ذہنوں اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rGQ3ZG

کوھستان: داسو ڈیم کے ملازمین اور مظاہرین پر تشدد کے الزام میں رینجر اہلکاروں پر مقدمہ

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوھستان کے ہیڈ کوارٹر داسو میں نامعلوم ریجنرز اہلکاروں پر داسو ڈیم کے ملازمین اور مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور فائرنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rKE3GB

سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت: ’جمہوریت برقرار رہتی تو شاید انتخابات میں پیسہ نہ چلتا‘

چیف جسٹس کے استفسار پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اصولی طور پر پارٹی اور منشور دونوں کو ووٹ ملنا چاہیے لیکن زیادہ تر لوگ لیڈر کی طلسمی شخصیت کو ووٹ دیتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3tDUoOW

ذہنی مریض مجرمان کو سزائے موت:’اگر مجرم کو سزا کا ادراک ہی نہیں تو پھر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے‘

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایسے بورڈ تشکیل دیں جو ذہنی صحت کے ماہرین پر مشتمل ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ ذہنی مریض قیدیوں کے لیے جیل قوانین میں بھی تبدیلی کی جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3tFu9b7

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب آنسو گیس اور لاٹھی چارج سے دیا گیا

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ نہ ہونے پر سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سراپا احتجاج ہیں اور پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے درجنوں ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rLgLAt

ریکوڈک منصوبہ: پاکستان کو جرمانے کے علاوہ حاصل وصول کچھ نہیں ہوا مگر قانونی جنگ پر اربوں روپے خرچ ہو چکے

2013 میں جب ریکوڈک پر کام کرنے والی کمپنی ٹھیتیان کاپر کمپنی کو مائننگ کا لائسنس نہیں دیا گیا تو کمپنی نے اس کے خلاف سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کو نمٹانے والے دو بین الاقوامی فورمز سے رجوع کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3p6xaxq

Tuesday 9 February 2021

کے ٹو: محمد علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کیا ممکنہ حادثہ پیش آیا ہو گا اور ان کی تلاش کے مشن میں کیا ہو رہا ہے؟

پاکستان اور دنیا بھر میں کوہ پیمائی سے وابستہ افراد جاننا چاہتے ہیں کہ کے ٹو پر لاپتہ تین کوہ پیماؤں کے ساتھ ممکنہ طور پر کیا حادثہ پیش آیا ہو گا؟ پاکستان میں سرچ اور ریسکیو کے حوالے سے کیا پروٹوکولز ہیں اور اب تک کیا ہو رہا ہے اور کون سی ٹیکنالوجی پہلی مرتبہ سرچ اور ریسکیو کے لیے استعمال کی جا رہی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2YZko9z

بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کی تیاری کی کہانی ڈیزائنر وردا سلیم کی زبانی

’اس جوڑے میں سونے کی تاروں سے کام ہوا ہے۔۔۔ اس جوڑے میں ہیرے جڑے گئے ہیں۔۔۔ یہ اب تک پاکستان میں تیار ہونے والا سب سے مہنگا برائیڈل ڈریس ہے۔۔۔ اس میں استعمال ہونا والا تمام تر میٹریل امپورٹڈ تھا۔۔۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3a1RrA2

بلوچستان: قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پنجابی مزدور ہلاک

لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگچر کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زرعی زمین پر ٹیوب ویل کی کھدائی کا کام کر رہے تھے کہ نامعلوم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rAQ4y8

ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر عمران خان کا خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مبینہ طور پر پیسے وصول کرنے کے ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان نے ویڈیو میں موجود خیبرپختونخواہ کے وزیرِ قانون سلطان محمود خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Z6KQOh

اسلام آباد ہائی کورٹ پر ’حملہ‘: عدالت کی سکیورٹی پر رینجرز مامور، ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتیں بند

اسلام آباد میں وکلا کے ایک دھڑے کی طرف سے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت اور ان کے چیمبر کے گھیراؤ کے واقعے کے بعد اس عمارت کے چاروں اطراف رینجرز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ بعض وکلا تنظیموں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے جبکہ کچھ نے ضلعی انتظامیہ اور عدالتی حکام سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jz47Bm

Monday 8 February 2021

بلوچستان میں تلور کا شکار: جب ضیاالحق نے سعودی شہزادے سے ’زبردستی‘ ملاقات کی

یہ سنہ اسّی کی دہائی کا واقعہ ہے جب ایک سعودی شہزادے نے پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیا الحق سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا مگر اس انکار کے باوجود جنرل ضیا زبردستی شہزادے کے پاس ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cV2OLZ

عاصمہ شیرازی کا کالم: مس کالیں اور دھمالیں

جس کا جو کام ہے وہی اُس کا تابع نہیں۔ پارلیمان قانون سازی سے، عدالت تشریح سے، انتظامیہ کارکردگی سے تغافل برت رہی ہے۔ سیاسی جماعتیں سیاست سے کوسوں دور اور غیر سیاسی کردار سیاست میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Z0xN18

گل بہار: وہ مسلمان لڑکی جس کے لیے مہاراجہ رنجیت سنگھ نے کوڑے کھانے قبول کیے

ایک روایت میں آتا ہے کہ گل بہار نے شادی کی پیشکش کے ساتھ یہ شرط رکھی کہ رنجیت سنگھ ان کے گھر والوں سے رشتہ مانگنے کے لیے خود پیدل چل کر لاہور سے امرتسر آئیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rFx0yV

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر ’حملہ‘ اور ’توڑ پھوڑ‘

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے چیمبر پر وکلا کے ایک گروپ کی طرف سے ’حملے‘ اور ’توڑ پھوڑ‘ کے واقعے کے خلاف 9 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدالتوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد وکلاء کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3tOaBRU

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس: ’ایسا لگتا ہے کہ آرڈیننس مفروضوں کی بنیاد پر جاری کیا گیا‘

اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات پر صدارتی ریفرنس پر دلائل دے رہے تھے تو جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور سابق سینیٹر کامران مرتضی روسٹم پر آئے اور کہا کہ ان کی جماعت نے دو روز قبل جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3js4EVX

’جہیز سے انکار کریں‘: ’مہنگے لہنگے ڈیزائن کرنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ کسی مسئلے کو اجاگر نہیں کر سکتے؟‘

پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک اسی دلہن کی تصویر وائرل ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت لال لباس میں ملبوس جہیزسے لدے ایک چھکڑے کو بمشکل گھسٹینے کی کوشش کر رہی ہے اور سجا سنورا دلہا بھی اسی چھکڑے پر سوار ہے۔ اس تصویر پر لکھا ہے ’جہیز سے انکار کریں‘۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2YX1RL2

Sunday 7 February 2021

سیلف کیتھیٹرائزیشن: ’ڈاکٹر نے ایسا طریقہ بتایا جس سے رفع حاجت پر کنٹرول حاصل ہوا، اب وہیل چیئر پر ہی بھرپور زندگی گزار رہی ہوں‘

محض 14 سال کی عمر میں فہمینہ کو ایک ٹریفک حادثے کے بعد سے اپنی زندگی وہیل چیئر پر گزارنا پڑی۔ لیکن اس کے باوجود انھوں نے بڑی کامیابی سے نہ صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پسند کی شادی کی بلکہ انھیں ایک اچھے ادارے میں نوکری بھی مل گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MCCvzA

ڈاکٹر اقبال احمد: امریکہ میں پہلے مبینہ ’پاکستانی دہشت گرد‘ جن پر ہنری کسنجر کے اغوا کی سازش تیار کرنے کا الزام لگا

سنہ 1971 میں جب ویت نام میں امریکی جنگ کے خلاف امریکہ میں ملک گیر مظاہرے ہو رہے تھے اس وقت ایف بی آئی نے جنگ مخالف رہنماؤں کے خلاف ہینری کیسنجر کو اغوا کرنے اور وفاقی عمارتوں میں دھماکے کرنے کے الزامات عائد کر کے گرفتار کر لیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36QNTyH

اشرافیہ میں کورونا ویکسین کی تقسیم پر سوشل میڈیا بحث: ’حیرت کی کوئی بات نہیں ہمیں اسی چیز کی توقع تھی‘

وزرات صحت سندھ نے کراچی کے ضلع شرقی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ایک اہلکار کو کورونا ویکسین سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کی بیٹی اور داماد کو ویکسین لگانے کے الزام میں معطل کردیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36RCO0l

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: انڈین کسان آندولن اور پاکستانی سینیٹ

جس طرح مودی سرکار زراعت کو نجی شعبے کے لیے کھول کر کسان کو بالجبر خوشحال بنانا چاہ رہی ہے اسی طرح عمران حکومت حزبِ اختلاف کی ناک انتخابی عمل کے شیشے پر رگڑوا کر اسے چمکانا چاہ رہی ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3p5GZMl

Saturday 6 February 2021

محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی کے ٹو پر مہم جوئی: ڈیتھ زون کسے کہتے ہیں اور کوہ پیما ڈیتھ زون میں کتنے گھنٹوں تک زندہ رہ سکتے ہیں ؟

پاکستان میں ہر دوسرا شخص یہ سوال کرتا نظر آ رہا ہے کہ اتنے گھنٹے گزر جانے کے باوجود 8000 میٹر کی بلندی پر ان تین کوہ پیماؤں کے زندہ رہنے کا اب کتنا امکان باقی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cPRtNk

شیخ مجیب کے چھ نکات: ’انڈین سازش‘ کہلائے جانے والے چھ نکات جنھیں نظر انداز کرنے سے ’معاملات ہاتھ سے نکل گئے‘

شیخ مجیب کی جانب سے پیش کردہ چھ تجاویز کیا تھیں اور حزب اختلاف کیوں ان پر سرے سے غور کرنے پر آمادہ نہیں تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2YVw7pz

پاکستان میں نجی بینکوں کی قرضہ پالیسی: سرکار کے لیے کھلیں تجوریاں لیکن عوام کے لیے شرائط کے انبار

بینکوں کے ڈیپازٹس جو سترہ ہزار ارب سے تجاوز کر چکے ہیں اگر اس کے مقابلے میں نجی شعبے کو دیے جانے والے قرضے کو دیکھا جائے تو یہ بہت کم اور مجموعی طور پر ڈیپازٹس کا صرف دس فیصد بنتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MGbAmk

سینیٹ انتخابات: پاکستان میں ایوان بالا کے الیکشن ’اوپن بیلٹ‘ کے ذریعے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری

صدر عارف علوی کی جانب سے دستخط شدہ اس آرڈیننس کو انہی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ صدارتی ریفرنس پر پاکستان کی اعلیٰ عدالت کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3joSqNK

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے مقامی جرگے نے ’ریڈیو پر خواتین کی گپ شپ‘ پر پابندی کیوں لگائی؟

باجوڑ کے ایک مقامی جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ خواتین کو کسی بھی ایف ایم ریڈیو سٹیشن پر ٹیلی فون کال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کی صورت میں دس ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jqDIpj

کیا گلگت بلتستان سے کورونا وائرس ختم ہو گیا؟

کیا ایک ملک کے اندر کسی ایک علاقے یا ضلعے کو کووڈ 19 سے پاک قرار دیا جا سکتا ہے اور جب دنیا بھر میں وائرس موجود ہے تو کسی ایک ملک کا ضلع مکمل طور پر وائرس سے کیسے پاک ہو گا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OdEA5m

سردیوں میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی: محمد علی سد پارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز پر ریسکیو مشن کا آغاز

دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کی کوشش کرنے والی پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کا جمعہ کے روز سے بیس کیمپ، ٹیم اور اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں ریسکیو مشن کی تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ttYIjM

Friday 5 February 2021

اسداللہ مینگل: بلوچستان کا ’پہلا جبری لاپتہ‘ نوجوان جس کی موت تاحال ایک معمہ ہے

اسد مینگل بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ سردار عطااللہ مینگل کے بڑے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ اختر مینگل کے بڑے بھائی تھے، جن کی عمر 19 سال تھی وہ کراچی میں نیشنل کالج میں زیر تعلیم تھے۔ انھیں سیاسی بنیادوں پر بلوچستان کا پہلا جبری لاپتہ نوجوان قرار دیا جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3trop4B

پاکستان میں کاٹن کی پیداوار میں ریکارڈ کمی: ’میں اب گنے کی فصل کاشت کرتا ہوں، لیکن دل آج بھی کپاس کی فصل اگانے کو کرتا ہے‘

کپاس کی کم کاشت کی وجہ سے پاکستان کو اس وقت کاٹن کی تاریخی کمی کا سامنا ہے اور اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری کے مہینے کے اختتام تک پاکستان میں کاٹن کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد تک گر چکی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36NaITG

فیصل آباد میں لڑکی نے اپنی بچپن کی سہیلی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کیوں کی؟

فیصل آباد کے ایک نواحی گاؤں کے رہائشی اور پولیس والے ابھی تک یہ سمجھ نہیں پائے کہ ایک لڑکی نے کیوں پوری منصوبہ بندی سے اپنی بہترین دوست کو قتل کیا اور پھر خود کشی کر لی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cMkERq

’ڈیلی میل‘ مقدمے کا لندن میں شہباز شریف کے حق میں فیصلہ: ن لیگ ترجمان

پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ’ڈیلی میل‘ مقدمے میں لندن ہائی کورٹ نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور ساتھ ہی جماعت نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کی رہنما مریم نواز شریف نے اپنے رد عمل میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ایمانداری سے ملک کی خدمت کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ro5F44

کشمیریوں کو حق ہو گا وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بن کر: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں کشمیر کے لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انشااللہ جب آپ کو آپ کا حق ملے گا۔ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر۔۔ جب آپ اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے، آپ کشمیر کے لوگ جب انشااللہ پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے، اس کے بعد پاکستان کشمیر کے لوگوں کو وہ حق دے گا، ان کو وہ رائٹ دے گا کہ آپ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا آپ پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں، یہ آپ کا حق ہو گا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3toTxBL

کسان تحریک پر فواد چوہدری کا بیان: ’انڈیا، پاکستان ایک دوسرے پر تنقید کا کوئی موقع جانے کیوں نہیں دیتے؟‘

انڈیا اور پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان مختلف پلیٹ فارمز پر مقابلے بازی جاری رہتی ہے اور اب انڈیا میں جاری کسانوں کے احتجاج پر بھی جہاں دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں وہیں پاکستانی صارفین اور حکومتی وزرا اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aucES0

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا اعلان: ’جب ہر طرف لڑائی ہی لڑائی ہو اور آپ اسمبلی میں بات بھی نہ کر سکتے ہوں، تو پھر کیسے صلح کی بات ہو سکتی ہے‘

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تاہم دوسری جانب وفاقی وزرا کی جانب سے پی ڈی ایم کے فیصلے کو ناٹک اور غبارے سے ہوا نکلنے اور ڈرامے کی مختلف قسطوں کا نام دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2O0EQo4

Thursday 4 February 2021

ملتان میں ایک ہی خاندان میں تین ڈاکٹروں کے قتل کا معمہ:’اکلوتی بیٹی سے پیار کرنے والا باپ آخر اسے کیسے قتل کر سکتا ہے؟‘

پولیس کے مطابق ملتان کے مشہور ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے بظاہر اپنی لاڈلی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو مبینہ طور پر دانستہ یا غیر دانستہ قتل کر کے خود کشی کر لی، جس کے ایک ہفتے بعد ہی ڈاکٹر اظہر کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محب سلیم کی جلی ہوئی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ بی بی سی نے اس کیس سے جڑے مختلف پہلوؤں کو جاننے کے لئے ملتان میں ڈاکٹر اظہر کے خاندان، پولیس اور ماہر نفسیات سے بات کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cJiSQI

یوم یکجہتی کشمیر کی کہانی، علامہ اقبال سے قاضی حسین احمد تک

جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے پانچ فروری کو ملک گیر سطح پر ہڑتال کریں۔ جبکہ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف نے بھی ہڑتال کی حمایت میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jkwzqz

کشمالہ طارق کے قافلے شامل گاڑی سے حادثہ: ’میری تو دنیا لٹ چکی ہے، انیس میرا بازو تھا‘

اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر حادثے میں ہلاک ہونے والے چار نوجوانوں میں شامل انیس کے والد کہتے ہیں کہ اس حادثے نے ان کا سب کچھ ختم کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2YIWCOQ

پی ڈی ایم: 26 مارچ کو لانگ مارچ، سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات میں مشترکا طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39L9k63

جسٹس فائز عیسیٰ: ملک کو ایک منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے، مخالف غدار اور حکومتی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے

پاکستان کی عدالت عظمی کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران میڈیا کی آزادی پر بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ لوگ میڈیا کا گلا کیوں گھونٹ رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ جمہوریت ختم ہونے سے ملک کا آدھا حصہ الگ ہو گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3oMcUkI

فقیرو سولنکی: علامہ اقبال کے مجسمے پر تنازعے کے دوران جس سندھی آرٹسٹ کے کام کی تعریف ہو رہی ہے وہ کون ہیں؟

پاکستان کے شہر لاہور کے ایک پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے پر تنازعے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سندھ کے آرٹسٹ فقیرو سولنکی کے فن پاروں کی تصاویر شئیر ہونا شروع ہو گئیں جن کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ یہ سوال بھی کیا گیا کہ ان گمنام آرٹسٹوں کی پذیرائی کیوں نہیں کی جاتی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2YIR1YL

چھاتی کا کینسر: دیسی ٹوٹکوں سے شاہین کی چھاتی میں سوراخ ہو گیا

آج دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ نجی تنظیموں کے اشتراک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سنہ 2020 کے دوران کینسر کے سترہ لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں 14.5 فیصد یعنی لگ بھگ 26 ہزار کیس چھاتی کے کینسر کے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MxUgzS

کورونا ویکسین: سائنو فارم ویکسین کن افراد کے لیے موزوں نہیں ہے؟

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے اس ویکسین سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا ہے کہ یہ صرف 18 سے 60 برس کے افراد کے لیے زیادہ موزوں ہے اور اسے فی الحال اس مرحلے پر صرف ان افراد کو لگانے کے لیے لائسنس فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36HBkWi

بچوں سے جنسی زیادتی: ’سیریل ریپسٹ اور قاتل‘ 12 سالہ بچے کو نشانہ بنانے کے بعد پولیس کی گرفت میں کیسے آیا؟

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ایسے ہی بچوں کے ریپ اور قتل کے جرم میں جیل میں سزا کاٹ چکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jg7kWx

Wednesday 3 February 2021

بلوچستان میں تیل کی سمگلنگ: ’یہاں پانی، بجلی سڑک نہیں ہے لیکن سمگل شدہ ایرانی تیل کی فراوانی ہے‘

پاکستان ایران سرحد کے قریب صوبہ بلوچستان کی تحصیل مشخیل کے بازاروں میں روز مرہ کے استعمال کی ایرانی اشیا کے علاوہ سمگل شدہ پیٹرول بھی ایسے ہی بِکتا ہے جیسے کہ کھانے کی چیز ہو۔ وہاں کے رہائشیوں کے مطابق تقریباً 85 فیصد لوگ سمگل شدہ تیل کا کاروبار کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے یہ بارڈر بند کر دیا تو زندگی ختم ہو جائے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MQbOac

کورونا وائرس: پاکستان میں ویکسین کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کی وجہ کیا ہے؟

سامنے آنے والے سرکاری دستاویزات کے مطابق سکیورٹی کے یہ تمام انتظامات فرانس کے بین الاقوامی سکیورٹی کے ادارے انٹرپول کی جانب سے ویکسین کو درپیش ممکنہ خطرات سے متعلق جاری وارننگ کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2NYQu2N

ڈیموکریسی انڈیکس 2020: پاکستان کا شمار ’ہائبرڈ نظام‘ والے ممالک میں، جمہوریت کے اعتبار سے 105ویں نمبر پر

بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی ڈیموکریسی انڈیکس 2020 کے مطابق جمہوریت کے اعتبار سے پاکستان 167 ممالک میں سے 105ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنہ 2016 اور اس سے پچھلے برسوں کے مقابلے میں پاکستان کی جمہوریت میں تنزلی آئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2MRcFaN

علامہ اقبال کا مجسمہ: ’شکتی کپور لگتا ہے تو یہ اقبال بھی تو لگتا ہے، اسے ہٹایا نہ جائے‘

حال ہی میں سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد اس مجسمے کو علامہ اقبال سے مشابہت نہ رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں حکام نے اس مجمسے کو ’ہٹا کر اور بہتر کر کے دوبارہ نصب کرنے‘ کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rfoKoY

فارن فنڈنگ کیس: پاکستان تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن کرنے کے وزیر اعظم کے بیان کی نفی کر دی

فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور کا کہنا ہے کہ جب الیکشن کمیشن پہلے ہی اس بات پر فیصلہ دے چکا ہے تو پھر سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کو کیسے پبلک کیا جا سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2YHys7f

Tuesday 2 February 2021

کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر دیں

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت 20 دیگر ممالک پر عائد کردہ عارضی سفری پابندیوں کا اطلاق آج رات نو بجے سے ہو گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jjWPSc

پاکستان میں پست قامت افراد: ’میں پست قامت ہوں لیکن میں نے دراز قد لوگوں کا مقابلہ کیا ہے‘

حال ہی میں گومل یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان ملک محمد عامر نے 17 سالہ تعلیمی کیریئر میں اپنے چھوٹے قد کے باعث ایسے متعدد چیلینجز اور کٹھن حالات کا سامنا کیا ہے جن سے ایک عام آدمی اپنے آپ کو ناشناس سمجھتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pKvDyn

اسلام آباد میں وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے چار دوست ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے ایک دوسری گاڑی میں سوار چار دوست ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اس الزام کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا گاڑی کشمالہ طارق کا بیٹا چلا رہا تھا یا ڈرائیور۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3czu7LF

گلالئی اسماعیل کے والد عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار

پشتون تحفظ موومنٹ کی حامی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر محمد اسماعیل کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا جبکہ ان کی والدہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Ms7App

ڈینیئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کا احمد عمر شیخ سمیت زیر حراست افراد کو سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے احمد عمر شیخ سمیت دیگر زیر حراست افراد کو ڈیتھ سیل سے نکال کر جیل کی عام بیرک اور پھر دو روز کے اندر سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ زیر حراست افراد کے اہلخانہ ان کے ساتھ دن کے آٹھ سے نو گھنٹے گزار سکیں گے جبکہ انھیں لانے لیجانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36ze7pj

علامہ اقبال کے مجسمے پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل: ’شکوہ تو آج بنتا ہے‘

بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ نصب کیا گیا یہ مجسمہ کسی طرف سے بھی علامہ محمد اقبال کی ان تصاویر سے مشباہت نہیں رکھتا جو وہ بچپن سے دیکھتے آئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aiTGh6

Monday 1 February 2021

عاصمہ شیرازی کا کالم: سرکس، جانور اور ہنٹر

یہ کہانی میانمار کی ہے جہاں کی رہنما آنگ سان سوچی نے فوج کی ہر بات مانی، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہیں، فوج کو اقتدار میں 25 فیصد حصہ دے کر اختیار دیا۔ انسانی حقوق کے تمام ایوارڈ، تمام نشان دنیا نے واپس لیے، رُسوائیاں ہاتھ آئیں، آہستہ آہستہ عزت جاتی رہی۔ آخر مصلحت اور اقتدار کی خاطر خاموشی کسی کام نہ آئی نتیجہ ایک اور مارشل لا کی صورت میں نکلا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cySuJw

’جبری‘ گمشدگیاں: بلوچستان کے لاپتہ افراد کی واپسی میں تیزی ’اچھی پیشرفت‘ یا ’سیاسی ضرورت‘؟

بلوچستان سے ’جبری‘ طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی واپسی میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔ جہاں چند حلقے اسے ’اچھی پیشرفت‘ قرار دے رہے ہیں وہیں چند ناقدین اسے ایک ’سیاسی ضرورت‘ قرار دے رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jkr3Vf

اسقاطِ حمل کے بعد جواں سال لڑکی کی موت: اتائی ڈاکٹروں کو غیرقانونی پروسیجر کے 35 ہزار ادا کیے گئے تھے

پاکستانی قوانین کے مطابق اسقاطِ حمل غیر قانونی ہے اور جرم تصور کیا جاتا ہے تاہم چند مخصوص حالات میں اس کی اجازت عدالت سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aoK0BN

تلور کا شکار اور پسنی کا ابوظہبی: ’اب صرف شیخ صاحب کا انتظار ہے کہ وہ کب آئیں گے‘

سنہ 1983 میں پسنی شہر میں دو فوجی سپاہی ایک ٹرانسپورٹر کی دکان پر آ کر رُکے۔ اُن میں سے ایک نے دکان کے مالک سے پوچھا کہ ’ایک عرب شیخ کو پنجگور لے کر جانا ہے کیا آپ کے پاس کوئی اچھی گاڑی ہے؟‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pF97a3

ادریس خٹک کی طرف سے فوجی عدالت میں مقدمہ روکنے کی درخواست خارج

پشاور ہائیکورٹ نے سماجی کارکن ادریس خٹک کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ روکنے کی درخواست خارج کر دی ہے جبکہ ادریس خٹک کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3alIrVn

پشتون تحفظ موومنٹ: پارلیمانی اور غیر پارلیمانی سیاست، کیا پی ٹی ایم دونوں کشتیوں میں سوار ہے؟

پی ٹی ایم کے تین سال مکمل ہونے پر تنظیم کے آئین کے مطابق اس نے غیر پارلمانی سیاست کا راستہ چُن لیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پی ٹی ایم کا کوئی رکن آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہے تو لے سکتا ہے، تاہم کوئی عہدیدار انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3oLJVxv

آرمی چیف کو تنقیدی خط لکھنے کا معاملہ: فوج کے مطابق ملزم کا مقصد ’افسران کو بغاوت پر اُکسانا تھا‘

ملزم کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پاکستانی فوج کی طرف سے عدالت میں سربمہر لفافہ پیش کیا جس پر بینچ نے استفسار کیا کہ ’اس بند لفافے میں کیا ہے؟‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pFe9TM

عمران خان کا ٹیلیفون کے ذریعے عوامی رابطہ: کیا پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے اور ماضی میں یہ کتنا موثر ثابت ہوا؟

وزیر اعظم عمران خان پیر سےعوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ لیکن مسائل کے حل کے لیے یہ طریقہ کتنا کارآمد ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pERneK