Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday 31 July 2020

بلوچستان کے مڈل کلاس طلبہ جو پاکستان میں آزادی کی خاطر لڑ رہے ہیں

شاہداد ممتاز اپنے نظریے کی وجہ سے مارے گئے۔ لیکن کیا ان کی طرح ثنا بلوچ، جو فی الحال لاپتہ ہیں، بھی پاکستانی ریاست کے خلاف اعلان جنگ کرسکتے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DtosqM

کوئٹہ تفتان روٹ: ’کورونا پابندیوں کے بعد پاکستان سے ایک مرتبہ پھر انسانی سمگلنگ میں اضافہ‘

کورونا وائرس کے بعد عائد کردہ سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان بالخصوص بلوچستان کے علاقوں سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوششوں میں بہت زیادہ ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2D6gvYQ

یورو 5 کے معیار کا ایندھن ہے کیا؟ اور تیل کمپنیوں کو صاف تیل بیچنے سے مسئلہ کیا ہے؟

پاکستان میں تیل کی کمپنیاں وفاقی حکومت کے حکم کے مطابق آئندہ چند ماہ میں ایسا پٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے سے ہچکچا کیوں رہی ہیں جو یورو 5 کے معیار پر پورا اترتا ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39Ipvzs

پاکستان میں صوبے فنانس کمیشن کیوں نہیں بناتے اور اس کی اہمیت کیا ہے؟

کیا یہ تاثر درست ہے کہ ’پنجاب میں نواز لیگ نے لاہور کو نوازا‘ اور ’پیپلز پارٹی نے کراچی میں اپنا سیاسی مفاد نہ دیکھتے ہوئے اسے نظر انداز کیا۔‘ اگر ہاں تو اس کی وجہ کیا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3faUXaE

چلاس میں اظہار اللہ کی ہلاکت: ’میں اپنے بیٹے کا خون معاف نہیں کروں گی‘

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی اور فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے طالبعلم اظہار اللہ کی والدہ کے مطابق ان کے بیٹے کو پڑھنے کا شوق تھا اور اسے امید تھی کہ اس کے افسر بننے کے بعد جلد ’اچھے دن‘ آئیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Pb0Nyb

ڈیجیٹل پاکستان: تانیہ آئدروس کو لایا کس کام لیے گیا تھا اور اب وہ کیسے ہوگا؟

اس بات سے قطع نظر کہ کیا تانیہ آئدروس اپنا کام درست انداز میں کر رہی تھیں یا نہیں، بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ انھیں بلایا کس کام کے لیے تھا اور یہ کہ کسی ملک کو ڈیجیٹل کیسے بنایا جاتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hPkiZt

Thursday 30 July 2020

چمن: ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک، حکام کا مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے انکار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں سرحد کی بندش کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے کم ازکم ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2PcpMkJ

محمد حنیف کا کالم: چوہدری پرویز الہی اور جنت کے ٹکٹ

ہم نے اسلام کو درپیش خطرات سے اپنی قوم کو اتنا خبردار کر دیا ہے کہ اب لوگ جنت کے ٹکٹ کے لیے چوہدری پرویز الہی کے کسی نئے قانون کا انتظار نہیں کرتے بلکہ کسی کا خون کر کے جنت کا ٹکٹ خود ہی خرید لیتے ہیں: محمد حنیف کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ghwZvQ

انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020: پاکستان میں دہشتگردوں کی مدد، مالی معاونت کے خلاف قوانین مزید سخت

پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کے اہداف کی روشنی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان میں ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں جن کے مطابق مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست میں شامل افراد کے اسلحہ لائسنس بھی منسوخ کردیے جائیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DjJZT3

کراچی بارش: ’وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیے کہ این ڈی ایم اے کا کردار اور دائرہ کار کیا ہے‘

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کو کراچی میں بارش کے بعد بحالی کے عمل کو سنبھالنے اور اس سلسلے میں فوج کی مدد لینے کے بیان پر صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ضرور آئے لیکن پانی کی نکاسی تو دو دن قبل کر دی گئی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/313AEXw

سندھ میں آٹھ ماہ بعد مرغے کی پولیس تحویل سے رہائی

سندھ کے دو تھانوں میں پانچ مرغے پولیس کے مہمان ہیں جن میں سے ایک کو اب رہائی مل گئی ہے۔ انھیں مرغوں کی لڑائی کے کھیل پر چھاپے مار کر مبینہ ملزمان کے ساتھ تحویل میں لیا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2XclJJt

Wednesday 29 July 2020

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ: کیا پاکستان میں اس بار اجتماعی قربانی پہلی ترجیح ہو گی؟

کوورنا وائرس نے جہاں کئی دوسرے معمولات زندگی کو جھنجھوڑا ہے وہیں عید الاضحیٰ کی رونقیں بھی ماند کر دی ہے۔ پاکستان میں کچھ وائرس کے پھیلاؤ کا خوف اور کچھ منڈیاں لگنے میں تاخیر نے اجتماعی قربانی کے رحجان میں اضافہ کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39BXZDI

کیا حکومت اور حزبِ اختلاف دونوں ہی احتساب کے معاملے پر سنجیدہ ہیں؟

حکومت اور حزب مخالف کی جماعتیں احتساب بل کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آ گئی ہیں اور ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jTugdV

وزیراعظم عمران خان کے معاونِین خصوصی تانیہ آئدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفوں کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ آئدروس نے اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hZ58kz

توہین رسالت کے ملزم کو پشاور میں جج کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پشاور پولیس کے مطابق ملزم طاہر احمد نسیم کو بدھ کو عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے لے جایا گیا جہاں ایک شخص عدالت میں داخل ہوا اور ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/330lXqW

تانیہ آئدروس: وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی دوہری شہریت کے معاملے پر مستعفی

ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی تانیہ آئدروس نے دوہری شہریت کے معاملے پر تنقید کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39BDln7

انور جان کھیتران کا مبینہ قتل: بلوچستان میں صحافی کے مبینہ قتل کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے کیوں ہوئے؟

بارکھان میں عام لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مقبول صحافی انور جان کھیتران کے قتل کے خلاف سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ بارکھان میں کیا گیا، جہاں انھیں 23 جولائی کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39EneoF

پاکستانی تعلیمی اداروں میں جنسی ہراس کتنا سنگین مسئلہ ہے؟

پاکستان میں اگرچہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ویمن پروٹیکشن ایکٹ جیسے قوانین بنائے گئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں میں ہونے والی جنسی زیادتی یا ہراسانی کے سدباب کے لیے یہاں کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3g9UPt3

Tuesday 28 July 2020

پاکستان میں نصابی کتابوں پر پابندی: کیا محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تاریخِ پیدائش جیسی غلطیاں پابندی کا درست جواز ہیں؟

صوبہ پنجاب میں نصابی کتب کے منتظم ادارے نے حال ہی میں نجی سکولوں میں پڑھائی جانے والی ایسی سو نصابی کتابوں پر پابندی عائد کی ہے جن میں ’حقائق کے منافی، غلط، غیر اسلامی، پاکستان مخالف اور گمراہ کُن معلومات‘ شائع کی گئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hHJnWb

چلاس میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ: پانچ اہلکاروں سمیت سات افراد کی ہلاکت کا معاملہ کیا ہے؟

گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کے علاقے چلاس میں پیر کو سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپے کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں اور دو افراد کی ہلاکت کے بعد واقعے کے بارے میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/30XBrJG

پاکستان میں غلط مقدمات میں سزا کے عوض معاوضے کا طریقہ کار کیا ہے؟

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سید ضیا عباس شاہ کو تقریباً دس سال جیل میں قید کے بعد رہائی ملی اور وہ اس بنیاد پر کہ ان کے خلاف اغوا برائے تاوان کا الزام غلط تھا۔ کیا پاکستان میں غلط مقدمات میں سزا پانے والوں کے نقصان کا ازالہ کیا جاتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/30TXUau

گرودوارہ شہیدی استھان کی زمین اور سکھ برادری کے خلاف متنازعہ ویڈیو پر انڈیا کا پاکستان سے احتجاج

انڈیا نے لاہور کے نو لکھا بازار میں سکھ مذہب کے مقدس مقام گرودوارہ شہیدی استھان بھائی تارو جی کے حوالے سے پاکستان کے ہائی کمیشن سے سخت احتجاج کیا ہے۔ یہ احتجاج ایک مقامی شخص کی متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیا گیا جس میں پاکستان میں بسنے والی سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DaddDR

کراچی میں بارش: گندے نالے کا روپ دھارنے والی اورنگی ٹاؤن کی گلی اور بارش پر سیاست

سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارشوں سے جہاں کئی علاقے ندی نالے کا منظر پیش کرتے رہے وہیں اس مسئلے کو سیاسی جماعتوں نے اپنے حریفوں کو زیر کرنے کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3g6MrLd

Monday 27 July 2020

عاصمہ شیرازی کا کالم: آخر نون لیگ چاہتی کیا ہے؟

حزب اختلاف کے پلڑے میں نون لیگ کا وزن حکومت پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔ مڈ ٹرم انتخابات اور اس سے قبل انتخابی اصلاحات کے لیے جز وقتی تبدیلی کے فارمولے کی راہ میں رکاوٹ خود نون لیگ کا ایک صفحے پر نہ ہونا ہے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jNDRTC

نواب آف بھوپال: جب ایک انڈین شہری وزیر اعظم بننے پاکستان پہنچے

پاکستانی سیاست کی اس سنسنی خیز اور ڈرامائی کہانی کا انکشاف خان آف قلات نے اپنی کتاب میں کیا جو 1975 میں شائع ہوئی۔ یہ تمام واقعات چونکہ صرف تین شخصیات کے درمیان تھے، اس لیے ان واقعات پر خاموشی کا پردہ پڑا رہا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39CAaM6

’تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ‘ پر تحفظات، پرویز الہی کی شیعہ علما کونسل کو ’مشاورت کی یقین دہانی‘

پاکستان کے صوبے پنجاب میں شیعہ علما کونسل نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو تحفظِ بنیادِ اسلام ایکٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے جس کے بعد کونسل کے سیکریٹری جنرل کے مطابق انھیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس بل کو اس وقت تک آگے نہیں بھیجا جائے گا جب تک کہ تمام مکاتب فکر اور علما کے ساتھ مشاورت نہیں کر لی جاتی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2X0Zoyl

کراچی پریس کلب میں رینجرز کا داخلہ، صحافیوں کی مذمت

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پریس کلب کی انتظامیہ کے مطابق رینجرز کے اہلکار کلب میں داخل ہوئے اور کچھ دیر تلاشی کے بعد واپس چلے گئے۔ پریس کلب کی انتظامیہ کی طرف سے اس کارروائی کی شدید مذمت۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jFYvoV

ڈائمنڈ فوم کی جانب سے نیا ’اسلامک میٹرس‘ متعارف کروائے جانے پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستان میں میٹرس بنانے والی کمپنی ڈائمنڈ فوم نے اپنی ویب سائٹ پر نئے میٹرس 'ساہا' کو یہ کہہ کر متعارف کروایا کہ یہ پاکستان کا ’پہلا اسلامی میٹرس‘ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CRwha2

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات پر سخت ’لاک ڈاؤن‘: پنجاب اور اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیوں پر نئی پابندیوں کا اعلان

حکومت پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر پہلے سے عائد پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3g3MPK9

لڑاکا مرغے کیسے بنے سندھ پولیس کے مہمان؟

جوہی تھانے میں ان مرغوں کو لاک اپ یا مال خانے میں نہیں رکھا گیا بلکہ انھیں کھلی جگہ میں ایک ٹانگ میں رسہ باندھ دیا گیا ہے۔ یہ روزانہ ایک سو رپے تک کا باجرہ کھا جاتے ہیں جو پولیس کو اپنے جیب سے خریدنا پڑتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/307FRyx

Sunday 26 July 2020

کراچی آپریشن: 1990 کی دہائی میں کراچی میں ہونے والے ’آپریشن بلیو فوکس‘ کی دل دہلا دینے والی داستان

سنہ 1992 میں کراچی میں شروع ہونے والے ’آپریشن بلیو فوکس‘ نے 90 کی دہائی کو اس شہر کے لیے ایک ایسی پرتشدد دہائی میں تبدیل کیا جس کے سائے آج بھی اس شہر کی گلیوں میں منڈلاتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32WmY3a

بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل: سابق وائس چانسلر جاوید اقبال سمیت پانچ ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزائیں

بلوچستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف بلوچستان میں خفیہ ویڈیوز بنانے اور طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے سابق وائس چانسلر جاوید اقبال سمیت پانچ ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2COoUQE

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے میں پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39wL1a0

نیب قانون میں مجوزہ ترامیم پر حزبِ اختلاف کی مخالفت کی وجوہات کیا ہیں؟

نیب قانون میں ترامیم متعارف کرانے کے لیے حکومت اور حزب اختلاف نے ایک دوسرے کے ساتھ مجوزہ مسودوں کا تبادلہ کیا ہے۔ پیر کی شام وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ان مسودوں پر غور کیا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/305FzYZ

وسعت اللہ کا کالم بات سے بات: اب پنجاب میں کوئی کتاب چھاپ کر دکھائے

اگر پنجاب تحفظِ بنیادِ اسلام ایکٹ پر ہو بہو عمل ہوتا ہے تو پھر علما بورڈ کی منظور شدہ مذہبی کتابوں کے علاوہ کوئی بھی کتاب شائع یا درآمد کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ سائنس، تاریخ، فلسفے، جغرافیے، حالاتِ حاضرہ، ادبیات وغیرہ کو بھول جائیں۔ کیونکہ غالب و اقبال کی شاعری سمیت ہر کتاب میں کچھ نہ کچھ ایسا ضرور نکل آئے گا جو قومی سلامتی، ثقافتی و مذہبی اقدار و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے منافی ہو۔ پڑھیے وسعت اللہ کا کالم بات سے بات۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OZp5LA

آمنہ مفتی کا کالم: مبینہ اغوا، مصدقہ اغوا

جس طرح ’مبینہ پولیس مقابلے‘ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور سب جانتے ہیں کہ یہ ماورائے عدالت قتل ہے مگر سب اسے جرم و سزا کا ایک ضروری باب سمجھ کر خاموش ہیں، اسی طرح یہ اغوا بھی کوئی راز نہیں۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OWWyGm

Saturday 25 July 2020

وہ بلے باز جنھیں چھکا مارنا کبھی پسند نہ تھا

کرکٹ کا میچ ٹیسٹ ہو یا ون ڈے یا پھر ٹوئٹی ٹوئٹی کی سنسنی خیزی گیند کو بلے سے لگ باؤنڈری پار جاتے کون نہیں دیکھنا چاہتا؟ لیکن کچھ ایسے بلے باز بھی ہیں جن کے کریئر پر نظر ڈالیں تو وہاں چھکے کا کوئی وجود نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WWsz5X

چینی انکوائری کمیشن: ایف آئی اے کے افسر سجاد باجوہ کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش

چینی انکوائری کمیشن کی تحقیقات کے دوران مختلف الزامات کے تحت معطل ہونے والے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد مصطفیٰ باجوہ کو محکمانہ انکوائری میں قصور وار قرار دیتے ہوئے نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hzGPJA

فوارہ چوک: کراچی میں امریکی صدر آئزن ہاور کے لیے بنوایا گیا میوزیکل فوارہ آخر کدھر گیا؟

فوارہ چوک کراچی کے وسطی علاقے کی ایک بڑی پہچان ہے، لیکن کیا یہ فوارہ چوک اپنی حقیقی شکل و صورت میں موجود ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Eld2Gh

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی بطور ڈپٹی کمشنر کراچی میں تعیناتی پر ہنگامہ کیوں؟

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت کی جانب سے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کرنے پر نئی سیاسی بحث چھڑ گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3g2z66z

عوامی نیشنل پارٹی: کیا خیبرپختونخوا کی قوم پرست جماعت ایک بار پھر متحرک ہو رہی ہے؟

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران شدت پسندوں کے حملوں سے متاثرہ سیاسی قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ ادوار میں اتار چڑھاؤ دیکھے اور جماعت کو قائدین کی پالیسیوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے نقصانات بھی اٹھانا پڑے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39qAnln

Friday 24 July 2020

پنجاب تحفظِ بنیادِ اسلام ایکٹ: مذہبی ہم آہنگی کی طرف قدم یا آزاد سوچ دبانے کی کوشش؟

پاکستان کے صوبے پنجاب کی اسمبلی نے حال ہی میں ایک قانون منظور کیا ہے جس میں ایسی کتابوں کی نشر و اشاعت پر سزائیں تجویز کی گئی ہیں جن میں اسلام اور پاکستان کے بارے میں ’قابلِ اعتراض‘ تصور کیا جانے والا مواد ہو تاہم مختلف حلقوں کی جانب سے اس قانون کو دقیانوسی قرار دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WWhdyD

ایبٹ آباد: ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی بینائی کیسے گئی؟

’ایک انجیکشن فروری کے مہینے میں آنکھوں میں لگوایا تھا۔ اب یہ دوسرا انجیکشن تھا۔ یہ انجیکشن لگوانے کے بعد واپس پہنچا تو بہت زیادہ جھنجلاہٹ اور بے چینی ہو رہی تھی۔ میں سپورٹس مین ہوں، حوصلہ کر کے کسی نہ کسی طرح سو گیا۔ صبح سو کر اٹھا تو کچھ نظر نہیں آ رہا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hz9q1w

ادریس خٹک: 'میرے والد کو اغوا کیا گیا اور مجھے نہیں پتہ کیوں؟'

پاکستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملے میں غیر معمولی اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فوج نے تصدیق کی کہ 56 سالہ ادریس خٹک ان کی سکیورٹی ایجنسی کی تحویل میں ہیں اور ان پر سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ ادریس خٹک تقریباً سات ماہ سے لاپتہ تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jDSpoH

جوہری مواد کا تحفظ: این ٹی آئی انڈیکس میں بہتری سے پاکستان کی ساکھ پر کیا فرق پڑ سکتا ہے؟

نیشنل تھریٹ انیشیٹو کی 2020 کی اس رپورٹ میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں جوہری مواد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خاصی محنت کی گئی ہے اور اس بارے میں اقدامات پر عمل در آمد کرنے میں بھی ’بہتری آئی ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2EjKJbn

پب جی ویڈیو گیم: اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر عائد پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کی جانب سے رواں ماہ آن لائن گیم پب جی پر لگائی گئی پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32Wkhyq

Thursday 23 July 2020

’ڈیرہ کا ٹائیٹینک‘ اور ’انڈس کوئین‘: یہ کشتیاں دریائے سندھ میں کب اور کیسے پہنچے اور اب وہ کہاں ہیں؟

یہ دونوں کشتیاں دریا کے دونوں کناروں کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ تھیں اور ان پر سفر کرنے والوں کی اپنی اپنی ضروریات ہوتی تھیں۔ ان کشتیوں کی اپنی تاریخ اور اپنی کہانیاں ہیں اور ان سے جڑی متعدد یادیں اکثر مقامی لوگ بیان کرتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2E6S65A

مطیع اللہ جان: اغوا سے بازیابی تک کی کہانی مطیع اللہ کی زبانی

منگل کو اسلام آباد سے اغوا ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان نے اس واقعے سے متعلق جمعرات کو اسلام آباد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کر کے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق مختلف دعوے کیے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39plNKE

مورو کو لائبریری چاہیے: سندھ کے ایک چھوٹے شہر نے بتایا کہ ٹرینڈ کیسے چلاتے ہیں

پاکستان میں جمعرات کو دوپہر کے وقت ایک ایسا ٹرینڈ شروع ہوا جو تھا تو قابل تعریف مگر ساتھ ساتھ حیرت انگیز بھی۔ یہ ٹرینڈ سندھ کے ایک چھوٹے سے شہر مورو میں لائیبریری کے مطالبے کا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fVk4zq

ذوالحج کے چاند پر تنازع: پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ذوالحج کے چاند کے اعلان کے بعد بحث اور تنقید

بدھ کو رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ذوالحج کے چاند کے اعلان کے بعد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چاند کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ اس ٹویٹ کے بعد عید کی تاریخ پر بحث شروع ہوگئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZQECDv

مرید عباس قتل کیس: ملزم کی ضمانت پر رہائی کے خلاف بیوہ کی سپریم کورٹ میں درخواست، فریقین کو نوٹس جاری

پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان کے چھوٹے بھائی عادل زمان کی ضمانت کی منسوخی کے لیے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/30CO24F

عیدالاضحی پر سیاحت: پابندی کے باوجود پاکستانی سیاح مشہور سیاحتی مقامات تک کیسے غیرقانونی طریقوں سے پہنچ رہے ہیں؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ چند ماہ سے سیاحت پر مکمل پابندی عائد ہے اور حکام کے مطابق یہ پابندی عیدالاضحی کے موقعے پر بھی لاگو رہے گی، تاہم چند سیاح ایسے ہیں جو مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے مشہور سیاحتی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے پڑھیے یہ تفصیلی رپورٹ۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/30HjQ8H

شہباز گِل کی بلاول بھٹو کے اجرک کے کپڑے سے بنے ماسک پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل

پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہونے والے ٹاک شوز میں یوں تو آئے روز سیاست دانوں کی آپسی نوک جھوک جاری رہتی ہے تاہم گذشتہ روز ایک ٹاک شو پر معاملات تب بگڑے جب موضوعِ بحث 'اجرک' بنی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ePrNOd

راول ڈیم نیوی سیلنگ کلب: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیم کنارے نیوی کلب سیل کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے راول ڈیم کے کنارے پاکستان بحریہ کی جانب مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے نیوی کلب کو سیل کرے کا حکم دے دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/30C7nDb

Wednesday 22 July 2020

کورونا وائرس: حکومت کیسے پتا چلاتی ہے کس علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنا ہے؟

اسلام آباد میں حکومتی ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایک ایسا خودکار نظام بنایا جس کی مدد سے ایک ہی وقت میں ملک کے مختلف شہروں میں کئی مخصوص علاقوں کو بند کیا گیا۔ چیف ایگزیکیٹو آفیسر این آئی ٹی بی شباہت علی شاہ کے مطابق اس نظام کا دارومدار اعداد و شمار پر ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2E4ShhO

صحافی مطیع اللہ جان کا اغوا، جمعرات کو پولیس اور مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ ہو گا

اسلام آباد کی پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو جمعرات کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ یہ بیان پولیس کے سامنے ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 161 کے تحت جبکہ مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرایا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OKbeZi

محمد حنیف کا کالم: جنرل ضیا الحق اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے جنرل ضیا الحق کے دور میں ایک بچے پپو کا ریپ اور قتل ہوا۔ مجرم کو سر عام پھانسی دی گئی اور اس کے بعد 15 سال تک پاکستان میں کسی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔ اس دعوے میں کتنی صداقت ہے۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CUTeJ2

نیشنل فنانس کمیشن: حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کو این ایف سی کمیشن سے ہٹا دیا

فاقی حکومت نے دسویں فنانس کمیشن سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کو ہٹاتے ہوئے فنانس ڈویژن کی جانب سے نیشنل فنانس کمیشن کے اراکین اور تشکیل کے حوالے سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fSkE0C

پشاور بی آر ٹی: کیا پیدل چلنے والے شہری حفاظتی جنگلوں کو پھلانگ کر سڑک پار کر سکتے ہیں؟

پاکستان میں پیدل چلنے والوں کے کیا حقوق ہیں اور ان پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے اس بارے میں لوگوں میں آگاہی کا فقدان ہے۔ اس بارے میں نہ تو حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور نہ ہی عوامی سطح پر حقوق اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZPtJ4P

سپریم کورٹ کا یوٹیوب پر پابندی کا عندیہ: ’سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ اور حکومت کے خلاف لوگوں کو اکسایا جاتا ہے‘

سپریم کورٹ نے فرقہ وارانہ تشدد کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان میں یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39hqiqE

کلبھوشن جادھو: حکومت پاکستان کی مبینہ انڈین جاسوس کی سزا پر نظر ثانی کی اپیل کی پیروی کرنے کے لیے عدالت سے وکیل مقرر کرنے کی استدعا

وزارت قانون و انصاف کی طرف سے دائر کی گئی اس درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کلبھوشن کی نظرثانی اپیل کی پیروی کے لیے وکیل مقرر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر سکے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OJXBJs

مطیع اللہ جان کے اغوا پر اسلام آباد ہائی کورٹ برہم، صحافی کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے معاملے میں پیشی متوقع

بدھ کے روز سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس واقعے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کل جو کچھ ہوا اس کے لیے پوری ریاست ذمہ دار ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39kfpVd

Tuesday 21 July 2020

عثمان بزدار: وزیرِاعلٰی پنجاب کو کون ہٹانا چاہتا ہے اور وہ ہر بار کیسے بچ جاتے ہیں؟

مبصرین کہتے ہیں کہ جب تحریک انصاف کے اندر عثمان بزدار کے کسی بھی متبادل سے پوچھا جاتا ہے کہ وزیرِ اعلٰی کسے بنائیں، تو وہ کہتا ہے مجھے بنا دیں۔ جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے علاوہ کون، تو وہ کہتے ہیں ’نہیں، پھر عثمان بزدار ہی ٹھیک ہے‘۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WLywSZ

14 اگست: یومِ آزادیِ پاکستان انڈیا کے یومِ آزادی سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے؟

پاکستان اپنی یوم آزادی کی تقریبات ہر سال 14 اگست کو اور ساتھ ہی آزاد ہونے والا ہمسایہ ملک انڈیا اپنی یہی تقریبات 15 اگست کو مناتا ہے اور ہر سال یہ سوال اٹھتا ہے کہ دو ملک جو ایک ساتھ آزاد ہوئے ہوں، ان کے یوم آزادی میں ایک دن کا فرق کیسے آ گیا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WJbJY9

ڈپریشن پر ایشائی والدین کے ردعمل پر سوشل میڈیا پر بحث: ’تیرے پاپا کو بتا دوں گی، بڑا آیا ڈیپریسڈ‘

جہاں سوشل میڈیا رابطوں اور معلومات کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے وہیں وقتاً فوقتاً اس پر معاشرے کے مخفی مسائل کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے۔ ایک ایسے ہی مسئلے ڈپریشن پر گفتگو ٹوئٹر پر ایک صارف نے چھیڑی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hqI4um

’اگر مطیع اللہ کو کچھ ہوا تو وزیراعظم ذمہ دار ہوں گے'

پاکستان میں سینئر صحافی مطیع اللہ خان کی دارالحکومت اسلام آباد میں اغوا ایک گاڑی، ایک ویگو اور ایک ایمبولینس میں سول اور پولیس کی وردی میں آنے والے نامعلوم افراد نے کیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی بازیابی کامطالبات کیا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32Hi89K

صحافی مطیع اللہ جان کے ’اغوا‘ کی سی سی ٹی وی فوٹیج

پاکستانی صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد سے ’اغوا‘ کر لیا گیا ہے اور ان کی گاڑی اس سکول کے باہر کھڑی ملی ہے جہاں وہ اپنی اہلیہ کو چھوڑنے کے لیے آئے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WBjy1V

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے اشرف جلالی مقدس ہستیوں کی توہین کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی عدالت نے تحریک لبیک کے اپنے ہی دھڑے کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو مقدس ہستیوں کی توہین کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2E5MjNN

صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے ’لاپتہ‘، گاڑی اہلیہ کے سکول کے باہر سے برآمد

غیرجمہوری قوتوں پر تنقید کے لیے مشہور پاکستانی صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس سے لاپتہ ہو گئے ہیں اور ان کی گاڑی منگل کی صبح اس سکول کے باہر کھڑی ملی ہے جہاں وہ اپنی اہلیہ کو چھوڑنے کے لیے آئے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OIyAOT

فوجی عدالتیں: سپریم کورٹ نے 196 سزا یافتہ افراد کی رہائی کا فیصلہ معطل کر دیا

پشاور ہائی کورٹ نے جون 2020 میں فوجی عدالتوں کی طرف سے مختلف الزامات کے تحت سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 196 افراد کی سزائیں کالعدم قرار دے دی تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CQ8NBV

پاکستانی فوج میں افسران کو دورانِ سروس اور ریٹائرمنٹ کے بعد کون کون سی مراعات ملتی ہیں؟

فوج کی مشہور روایت کے مطابق پاکستان کے پہلے آرمی چیف جنرل گریسی کو اپنے ماتحت فوجی افسر کا خط موصول ہوا جس میں آرمی چیف سے پلاٹ لینے کی درخواست کی گئی تھی۔ آرمی چیف نے جواباً پوچھا ’کس قانون کے تحت؟‘ کہا جاتا ہے خط لکھنے والے ایوب خان خود تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZMDHUP

عاصمہ شیرازی کا کالم: پنجاب میں مائنس پلس کا کھیل

بزدار صاحب کو ہٹا دیا جائے تو کون ہو گا وزیراعلی۔۔۔ پرویز الٰہی ایک اہم امیدوار ہو سکتے ہیں مگر وہ بھی بزدار کے سب سے بڑے حمایتی یوں ہیں کہ بزدار انھیں بہت سُوٹ کرتے ہیں: پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WHRmKH

Monday 20 July 2020

کورونا آئسولیشن وارڈ: پمز کے آئی سی یو میں سانس لینی مشکل لیکن ٹوٹنی آسان ہے

بی بی سی کی ٹیم کو اسلام آباد میں سرکاری ہسپتال پمز میں قائم آئسولیشن سینٹر کے آئی سی یو تک خصوصی رسائی دی گئی جہاں متعدد مریض زیرِ علاج ہیں۔ وہاں موجود ڈاکٹروں اور مریضوں کی کہانی جانیے ہماری نامہ نگار کی زبانی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CPApXQ

وزیراعظم کے خصوصی معاونین کی خصوصی گاڑیوں کے سوشل میڈیا پر چرچے

وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیران کی جانب سے اثاثہ جات اور شہریت سے متعلق تفصیلات دو روز قبل منظر عام پر آئی تھیں تاہم سوشل میڈیا صارفین 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی اس معاملے کو بھولنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WI3BXQ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے عدالت عظمی کو فیصلے پر نظرثانی کی درخواست

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی کی اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی کا دس رکنی بینچ اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے اس فیصلے کو ختم کرے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ODCHMi

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی ضمانت پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں نیب کی سرزنش اور سوشل میڈیا پر ردِ عمل

پاکستان کی سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکنِ پارلیمان خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں نیب کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CvjlGG

ٹی وی لائسنس فیس میں اضافہ، سوشل میڈیا پر حکومت تنقید کی زد میں

حکومتِ پاکستان کی جانب سے ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کی تجویز کے بعد سوشل میڈیا پر بحث میں کئی لوگوں نے کہا ہے کہ وہ یہ اضافہ نہیں چاہتے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fSdUjG

سی پیک کے منصوبے التوا کا شکار: ’سی پیک اتھارٹی کا قیام چین کی خواہش پر عمل میں لایا گیا‘

پاکستانی حکام کے مطابق چین کے ساتھ سی پیک منصوبوں میں مسائل سامنے آنے کے بعد چین کی خواہش پر سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ حکام کے مطابق چین نے پاکستان کو بتایا کہ وہ سی پیک کے تحت منصوبوں پر پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39fJchz

حزب اختلاف کی عمران خان کے معاونین خصوصی پر تنقید: ’کیا دوہری شہریت کے لوگ نیا پاکستان بنا رہے ہیں؟‘

وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی شہریت اور اثاثوں سے متعلق معلومات منظر عام پر آنے کے بعد حزب اختلاف کی شیری رحمان نے کہا کہ ’نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے بیرون ملک سے کاریگر درآمد کرنے پڑے، کیا ملک اور تحریک انصاف میں قابل لوگوں کی کمی تھی۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39cjPgN

Sunday 19 July 2020

رنجیت کی زندگی میں آنے والی اہم خواتین

رنجیت سنگھ بارہ سال کے تھے کہ والد کا انتقال ہوگیا۔ تب ہی سے ان کی زندگی میں خواتین کے اہم کردار کی ابتدا ہوتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hi3SIC

کورونا اور عیدالاضحیٰ: خریداروں کو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں؟

ہر سال کی طرح اِس سال بھی عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کی جا رہی ہے۔ کورونا کی وبا کے زمانے میں خریداروں کو منڈیوں میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں، جانیے اِس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hlD4aF

پشاور میں راج کپور کے خاندان کا گھر اپنے وجود کی جنگ لڑنے پر مجبور

اندرون پشاور شہر میں قائم یہ حویلی اب انتہائی مخدوش حالت میں ہے اور اس حویلی کے موجودہ مالک اس حویلی کو گرا کر یہاں ایک پلازہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jfilXP

بلوچستان: خضدار میں ایک ہندو تاجر کے قتل کے بعد احتجاج

وڈھ پولیس کے ایک سینئیر اہلکار نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ ہندو تاجر نانک رام گذشتہ روز وڈھ شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے مگر پھر ایک مقامی ہسپتال میں وہ اتوار کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CimGZK

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: ان سیاستدانوں کو نیشنل پارک میں چھوڑ دیں

آج سیاسی نسل کشی کو ایک عظیم قومی کارنامہ بتانے والوں سمیت سب ہی حیرت کی اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ آخر کو یہ زمین دماغی اعتبار سے بنجر کیوں ہو گئی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CJuGTf

گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

عید الاضحیٰ کے لیے جانوروں کی خریداری سے لے کر کراچی میں شادی ہال مالکان کے احتجاج اور ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے متعلق خبروں تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39cqO9w

وفاقی کابینہ کے معاونین خصوصی و مشیران کے اثاثہ جات کی تفصیل اور سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

حکومت پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیران کے اثاثوں اور شہریت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 15 معاونین خصوصی میں سے سات یا تو دوہری شہریت کے حامل ہیں یا وہ کسی دوسرے ملک کے مستقل رہائشی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jkw27S

Saturday 18 July 2020

دیامر بھاشا ڈیم کے مقام پر ہزاروں سال قدیم پتھر کیا کہانی سناتے ہیں؟

سات ہزار سال قبل از مسیح سے لے کر 16 ویں صدی عیسوی تک کے مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والے تقریباً پانچ ہزار اہم ترین تاریخی پہاڑی نقش و نگار اس ڈیم کے مکمل ہونے پر زیر آب آسکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32xX9GD

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: مجرم کون، سنگتراش یا بت شکن؟

سزا ان مزدوروں کو ملے گی مگر اصل مجرم کون ہے؟ مزدوروں نے وہی کیا جو انھیں مناسب لگا۔ اگر یہ سب غیر مناسب تھا تو یہ علم تخت باہی کے ان مزدوروں تک کس نے نہیں پہنچنے دیا؟ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32yxVaU

کورونا وائرس: سویب ٹیسٹ کے بارے میں بے بنیاد دعووں کی حقیقت

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی دعوے کیے جا رہے ہیں کہ سویب ٹیسٹ دماغ کے لیے نقصاندہ ہیں جبکہ ان ٹیسٹنگ کٹس کے آلودہ ہونے کے بارے میں بھی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fKelMF

تخت باہی: خیبر پختونخوا میں بدھا کا 1700 سال پُرانا مجسمہ ’مذہبی رہنما کے کہنے پر‘ توڑ دیا گیا

بدھا کا یہ مجسمہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بدھ مت آثار قدیمہ کے حوالے سے اہم تخت باہی کے مقام کے قریب ایک مکان کی کھدائی کے دوران دریافت ہوا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CrXyzF

بارش سے کراچی کا نظام درہم برہم: سوشل میڈیا پر ردعمل، ’آدھا شہر پانی میں، آدھا اندھیرے میں‘

کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی شہری یوں تو خوشی کا اظہار کرتے ہیں مگر جیسے ہی بارش کے دورانیے بڑھتا ہے تو تیرتی گاڑیاں اور گھروں میں داخل ہوتا پانی آزمائش بن جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39aClG9

Friday 17 July 2020

پٹواری کی لال کتاب: پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت پٹواریوں کی واپسی کیوں چاہتی ہے؟

پنجاب حکومت پٹواری نظام چاہتی ہے۔ پٹواری کے پاس ایک 'لال کتاب‘ بھی ہوتی ہے جس میں گاؤں کے جملہ کوائف درج ہوتے ہیں، جیسے اس گاؤں یا شہر کا کُل رقبہ، کاشت کے لیے موجود زمین، مردم شماری، مال شماری، وغیرہ کا اندراج۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jek3Zt

بلوچستان: اینٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں کی منشیات سمگلنگ پر کارروائی، جوابی حملے میں دو اہلکار ہلاک، چھ زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع واشک میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پر ایک کارروائی کے بعد کیے گئے جوابی حملے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/30kKfZD

کورونا وائرس کی وجہ سے پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر زندگی کیسے متاثر ہوئی؟

افغانستان کے ساتھ بلوچستان کے چھ جبکہ ایران کے ساتھ پانچ اضلاع کی سرحدیں متصل ہیں۔ ان میں چاغی واحد ضلع ہے، جس کی سرحدیں دونوں ممالک سے متصل ہیں۔ تمام سرحدی علاقوں میں زراعت اور گلہ بانی کے علاوہ لوگوں کا ذریعہ معاش تجارت پر ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3haJ71K

تحریکِ طالبان کے سربراہ مفتی نور ولی پر اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے موجودہ سربراہ مفتی نور ولی محسود کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ اور القاعدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZzExnw

خیر پور سندھ: استاد پر بچوں کا ریپ کرنے اور ویڈیو بنانے کا الزام، مقدمہ درج

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک ریٹائرڈ استاد پر بچوں کا ریپ کرنے، ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کرنے کے الزام کے تحت مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32oCjtb

کورونا وائرس: وہ پاکستانی جنھوں نے لاک ڈاؤن ماحول اور انسانیت کی خدمت کے نام کیا

لاک ڈاؤن کے دوران کسی نے اپنی گلی میں کوڑے کے ڈھیر صاف کر دیے تو کسی کی طرف سے ہسپتالوں اور گھروں میں مریضوں کے لیے کھانا پہنچانے کا کام شروع کر دیا۔ شاید یہی کچھ مثالیں تھیں جنھوں نے انسانیت اور جذبہ ایثار کو باقی رکھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32pC4xW

اسلامی نظریاتی کونسل: ’دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کی شرط ختم کرنے کی سفارش سات سال پہلے کی تھی‘

چند مقامی ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر نظر آنے والی خبروں سے یہ تاثر سامنے آیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو یہ تجویز حال ہی میں دی ہے تاہم کونسل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ تجاویز 2013 میں بھجوائی تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jfbTQi

Thursday 16 July 2020

عابد حسین ’انکاؤنٹر سپیشلسٹ‘ عابد باکسر کیسے بنا؟

انسپکٹر عابد حسین وہ نام ہے جو شاید آپ کو پہلی دفعہ میں بہت عام سا نام لگے لیکن لاہور پولیس کے اس انسپکٹر کو اس کی عرفیت اور پولیس مقابلوں نے وہ شناخت دلوائی جو آج تک اس کا پیچھا نہیں چھوڑ سکی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZzWpi3

سونے کی قیمتوں میں اضافہ: عالمی کساد بازاری کے دوران سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ کیوں سمجھتے ہیں؟

پاکستان اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے میں آ رہا ہے جب کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات آخر ہیں کیا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CE59uG

عامر لیاقت کا استعفے کا عندیہ اور سوشل میڈیا پر بحث: ’خان صاحب کا ساتھ چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘

ٹیلی وژن شوز یا اپنے متنازع بیانات کے ساتھ وقتاً فوقتاً شہ سرخیوں میں رہنے والے عامر لیاقت حسین نے کے الیکٹرک کے سامنے ہار مانتے ہوئے استعفے کی پیشکش کیا کی سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Owd9k6

کلبھوشن جادھو کی اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے ارکان سے ملاقات

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق انڈین حکام نے جمعرات کو ملک میں زیر حراست مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی ہے اور یہ دوسرا موقع ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jcBQ31

اسامہ بن لادن کی تلاش میں مبینہ طور امریکہ کی مدد کرنے والے شکیل آفریدی کس حال میں ہیں؟

القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اپنی اس سزا کا ابتدائی عرصہ پشاور کی سینٹرل جیل اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں گزارا اور اب وہ پنجاب کے شہر ساہیوال کی اس ہائی سکیورٹی جیل میں قید ہیں جسے ملک میں انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/309CntO

Wednesday 15 July 2020

کورونا وائرس اور کیلاش: معدومیت کے خطرات کا شکار قبائل سیاحوں سے نالاں کیوں ہیں؟

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کی تین وادیوں میں رہنے والے کیلاشی قبائل کورونا کی وبا کے دوران غیرمقامی افراد اور سیاحوں کی اپنے علاقوں میں آمد پر خوش نہیں بلکہ نالاں ہیں۔ ایک ایسا علاقہ جہاں روزگار کا دارومدار سیاحت پر ہے وہاں کے لوگ سیاحوں سے خوش کیوں نہیں ہیں، پڑھیے اس رپورٹ میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fysHQf

صحافی مطیع اللہ جان پر ججز کے خلاف ’توہین آمیز ٹویٹس‘ کا الزام، سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کے بعد صحافی کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیئر صحافی و اینکر پرسن مطیع اللہ جان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ’توہین آمیز‘ الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WjaaQ7

جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو: سپریم کورٹ نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی، غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد

پاکستان کی سپریم کورٹ نے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف توہین اور دھمکی آمیز ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم مرزا افتخار الدین کی طرف سے غیر مشروط معاف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CGADAb

صادق آباد میں شاگرد پر تیزاب پھینکنے کا ملزم استاد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پنجاب کے شہر صادق آباد میں عدالت نے اپنے شاگرد سمیت چار بچوں پر تیزاب پھینکنے کے ملزم مدرسے کے استاد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3j3w5or

لاہور ہائی کورٹ کا راولپنڈی میں شادی کرنے والی دو ’لڑکیوں‘ کی جنس معلوم کروانے کا حکم

درخواست گزار کی بیٹی نے عدالت کو بتایا کہ اُنھوں نے اپنی مرضی سے دوسری لڑکی، جو اب لڑکا بن چکی ہے، سے شادی کی ہے اور وہ اس شادی سے مطمئن ہیں تاہم درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے اس دعوے کو چیلنج کیا گیا جس پر عدالت نے میڈیکل کروانے کا حکم دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32lhsac

انٹرنیٹ کمپنیاں اور کیبل آپریٹرز کے الیکٹرک کے خلاف سراپا احتجاج کیوں؟

کیبل آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ان کی تاروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس کے باعث وہ اپنی خدمات احتجاجاً چند گھنٹوں کے لیے بند کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fwu4Po

Tuesday 14 July 2020

پاکستان کی خواتین پولیس افسران سنگین مقدمات میں تفتیشی ذمہ داریوں کی منتظر

پاکستان میں اب اس حوالے سے یہ شعور زور پکڑتا جا رہا ہے کہ ریپ اور دیگر جنسی نوعیت کے جرائم کے مقدمات کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے ارکان میں خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی شامل کیا جائے تاہم اس مطالبے کے برعکس ابھی بھی ایسے بیشتر مقدمات کی تفتیش مرد پولیس اہلکار ہی کرتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZvyYX6

محمد حنیف کا کالم: کراچی کالا ناگ سے کراچی الیکٹرک

کے الیکٹرک سے کہیں کہ بجلی نہیں آ رہی، جواب آئے گا ڈی ایم چیک کریں۔ اس مہینے کی بارشوں میں کچھ لوگ کے الیکٹرک کی تاروں سے کرنٹ لگ کر مارے گئے۔ محلے والوں نے کے الیکٹرک کو پیغام بھیجا کہ ہم مر رہے ہیں۔ جواب آیا ڈی ایم چیک کرو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/32iWit9

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، تین اہلکار ہلاک، آٹھ زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38WABjP

پنجاب پولیس نے ڈکیتی کے ملزم کے گھر کا کرایہ کیوں ادا کیا؟

وبا کے دنوں میں اگر کوئی آپ کے مکان کا کرائے کی ادائیگی اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے مالی مدد کر دے تو یہ کسی معجزے سے کم تو نہیں مگر یہاں معاملہ ایک منفرد ڈکیتی اور پولیس تحقیقات کا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gXOGAh

راول ڈیم پر نیوی کلب: سی ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات روکنے کا نوٹس، بحریہ کا دعویٰ کہ کلب کی منظوری نواز شریف دور میں دی گئی تھی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں راول ڈیم کے قریب تعمیر کیے جانے والے پاکستانی بحریہ کے کلب کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی قرار دیے جانے کے بعد بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کلب کی منظوری سنہ 1991 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gYBlrE

Monday 13 July 2020

پاکستان کے سیاہ فام شہری: شیدی برادری کی تاریخی داستان

جنوبی ایشیا میں افریقی نژاد افراد کی ایک بہت بڑی آبادی سندھ کے شہروں میں آباد ہے جنھیں زیادہ تر شیدی کے عرف عام سے جانا جاتا ہے۔ تو پاکستان کے یہ سیاہ فام شہری کہاں سے آئے ہیں اور ان کا طرز بود و باش اور روایات کیا ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2OA2y7X

محمد علی جناح کی زندگی کے آخری 60 دن: بانیِ پاکستان کو زیارت منتقل ہونے کا مشورہ کس نے دیا؟

یہ 14 جولائی 1946 کا دن تھا جب اس وقت کے گورنر جنرل محمد علی جناح کو ان کی علالت کے پیش نظر کوئٹہ سے زیارت منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ فقط 60 دن زندہ رہے اور 11 ستمبر 1948 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ بابائے پاکستان کے یہی آخری 60 دن اس تحریر کا موضوع ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3033aYS

عاصمہ شیرازی کا کالم: نئی صف بندی اور کپتان

حزب اختلاف عام انتخابات کے ایک نکتے پر متفق تاہم کورونا کے پیش نظر فوری انتخابات کے بغیر 'جز وقتی' مائنس ون حکومت جو عام انتخابات کے اصلاحات تیار کرے، پر تیار ہے لیکن ظاہر ہے اس میں سب سے بڑی رکاوٹ کپتان ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iTPg3Q

راولپنڈی میں دو لڑکیوں کی ’شادی‘ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر، 15 جولائی کو سماعت

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں دو لڑکیوں کی آپس میں ’شادی‘ کا انکشاف ہوا ہے اور عدالت نے دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eszc5R

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سپریم کورٹ میں جواب: ’مشکوک لائسنس والے پائلٹس نے امتحانات کے کمپیوٹرائزڈ نظام تک غیر مستند طریقے سے رسائی حاصل کی‘

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ’مشکوک‘ لائسنسز کے حامل درجنوں پائلٹس نے مبینہ طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے امتحانات کے کمپیوٹرائزڈ نظام تک ’بلا اجازت‘ اور ’غیر مستند‘ طریقے سے رسائی حاصل کی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/309PkUN

کراچی کے علاقے گرو مندر میں آخر مندر کہاں ہے؟

کراچی کا علاقہ گرو مندر یوں تو کافی مقبول ہے لیکن کیا کبھی کسی نے یہاں وہ گرو مندر دیکھا ہے جس کے نسبت سے یہ جگہ پہچانی جاتی ہے؟ سنیے اسی گرو مندر کی تلاش کا احوال۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/304gFaD

Sunday 12 July 2020

سہیل وڑائچ کا کالم: ’اعلانِ لاتعلقی‘

لاتعلقی مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے اور یہ تبھی کیا جاتا ہے جب امیدیں دم توڑ جاتی ہیں توقعات ختم ہو جاتی ہیں۔ سیاست کے حوالے سے آج کل ایسا ہی وقت ہے۔۔۔ نئی امیدیں پیدا ہونے میں ابھی وقت لگے گا، اس وقت تک لا تعلقی کے اعلانات ہوتے رہیں گے: پڑھیے صحافی اور تجزیہ کار شہیل وڑائچ کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/30iGV1p

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: اس تاریخ سے کب جان چھوٹے گی ؟

مائیکل ہولڈنگ نے تعصبات کے جالے صاف کرنے کے لیے فاتح و مفتوح کی اصطلاحات سے نجات پانے کا جو نسخہ پیش کیا، وہ میری آپ کی زندگی میں تو موثر دکھائی نہیں دے رہا۔ آگے کیا ہو یہ آگے والے جانیں۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fsGVSQ

وزیر اعظم عمران خان کا اینکر ندیم ملک کے یوٹیوب چینل پر انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے متعلق ویڈیو پیغام ڈیلیٹ اور پھر بحال

یوٹیوب نے ندیم ملک کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا کہ ’یوٹیوب کمیونٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اس ویڈیو کو حذف کیا جا رہا ہے۔‘ تاہم حذف ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد اس ویڈیو کو بحال کر دیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38SHxOT

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواستوں پر ہائی کورٹ کے فیصلے سے لے کر عید الاضحیٰ کی تیاریوں اور کراچی میں لگاتار بارش تک پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے مختلف واقعات کی تصویری جھلکیاں۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZisWt4

Saturday 11 July 2020

کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 مرض کی جانچ کے لیے جمع کیے گئے اعداد و شمار پر شکوک کیوں ہیں؟

پاکستان میں گذشتہ چار ماہ سے جاری کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انھوں نے درست اعداد و شمار جمع کرنے پر بہت توجہ دی ہے لیکن اس کے باوجود یہ سوالات بار بار لوگوں کے ذہنوں میں اٹھ رہے ہیں کہ کیا وبا کے پھیلاؤ کے بارے میں دیے گئے اعداد و شمار قابل بھروسہ ہیں یا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Wa4JDi

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: مسجد ،مندر، گرجا گھر، میوزیم

مسجد، مندر، گردوارہ سب اس وقت تک ہی آباد رہتے ہیں جب تک ان میں عبادت کرنے والے موجود ہوتے ہیں۔ اس کے بعد یہ ایسی املاک بن جاتی ہیں جن پر قبضہ کرنے کو ہر شخص للچاتا ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Oga3Az

صوبہ خیبر پختونخوا کے ترجمان اجمل وزیر عہدے سے برطرف

اجمل وزیر کی جگہ کامران بنگش کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جو کہ پہلے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیاتی حکومت، انتخابات اور دیہی ترقی ہیں۔ کامران بنگش کے پاس فلحال دونوں قلمدان رہیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Zg2T5A

چینل 24 نیوز کا معاملہ: پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ جانبدار تھا؟

پاکستان میں ایک نجی نیوز چینل کا لائسنس معطل ہونے پر ادارے سے منسلک صحافیوں نے مظاہرے کیے۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے چینل کا لائسنس بحال کر دیا۔ لیکن کیا پیمرا کا فیصلہ جانبدار تھا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2W6vrMW

Friday 10 July 2020

کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی سیکس ورکرز کِس حال میں ہیں؟

عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے اور انسانوں کو انسانوں سے دوری بنائے رکھنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں سیکس ورکرز بھی اس کا شکار ہیں جن کے پیشے میں سماجی دوری معاشی موت کے مترادف ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2AT5gSI

پشاور ہائی کورٹ: فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف تفصیلی فیصلے کے اہم نکات

عدالت میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے کوئی 300 سے زیادہ افراد کی اپیلیں زیرِ سماعت تھیں لیکن پشاور ہائی کورٹ نے ان اپیلوں پر فیصلہ سنایا جن کے مکمل ریکارڈ عدالت کو فراہم کیے گئے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ej1gs0

فلبرائیٹ سکالرشپ کی درخواست میں مدد کے عوض معاوضہ لینے پر سوشل میڈیا ہر بحث

سنہ 1945 میں امریکی سینیٹر جے ولیم فلبرائیٹ نے امریکی کانگریس میں ایک بل متعارف کروایا جس کے تحت اضافی جنگی املاک کا استعمال کر کے عالمی سطح پر خیر سگالی کے لیے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں طلبہ کو تعلیمی وظیفے دیے جانے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/328aoxk

اے این پی رہنما ہارون بلور کی دوسری برسی : اہلیہ ثمر بلور کہتی ہیں کہ خاوند کے خون کا بدلہ سیاست کے ذریعے لیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ سنہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل خاوند کی ہلاکت کے بعد انھیں سیاست لفظ سے نفرت ہو گئی تھی۔ لیکن پھر بیٹے کے کہنے پر انتخابات میں حصہ لیا اور جیت گئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZSzei9

Thursday 9 July 2020

امریکہ کی پی آئی اے پروازوں پر پابندی: ’براہ راست پروازوں کے لیے امریکہ سے دوبارہ مذاکرات کریں گے‘

امریکہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کی خصوصی پروازوں پر پابندی کی وجہ پائلٹس کی اسناد پر خدشات کو قرار دیا ہے۔ اس سے قبل یورپی یونین کے ممالک بھی پی آئی اے کے فضائی آپریشن معطل کر چکے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iMHBUR

نیب کو موصول ہونے والا ایک ارب پچانوے کروڑ کا پے آرڈر: ’کامیاب اور ناکام‘ کیسوں کی ایک داستان

چند روز قبل پاکستان میں انسدادِ بدعنوانی کے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلی حکام اس وقت خوشی سے جھوم اٹھے جب چیئرمین نیب کے نام پر جاری کردہ لگ بھگ دو ارب روپے کی خطیر رقم کا ایک پے آرڈر ادارے کو موصول ہوا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38IXbfV

چین میں امتحانات سے متعلق فراڈ: فیل ہونے والی نے پاس ہونے والی کا روپ دھار کر برسوں نوکری کی

گاؤکاؤ کے امتحانات انتہائی دشوار ہوتے ہیں جس میں طلبہ کو چینی زبان، ریاضی، انگریزی اور ایک اور مضمون میں اپنی قابلیت کا ثبوت دینا ہوتا ہے۔ کروڑں طلبہ کے لیے یہ صرف ایک امتحان نہیں بلکہ اچھا اور پر آسائش سے بھرپور مستقبل حاصل کرنے کا واحد نادر موقع ہوتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eeW20o

کوئٹہ کے سِول ہسپتال حملے میں جانیں بچانے والی ’آئرن لیڈی ڈاکٹر‘ شہلا سمیع کا انتقال

سنہ 2016 میں پاکستان کے شہر کوئٹہ کے سِول ہسپتال پر ہونے والے حملے کے بعد ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں ایک خاتون ڈاکٹر کو زمین پر گرے ہوئے زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ وہ تھیں کوئٹہ کی ڈاکٹر شہلا سمیع جن کا بدھ کو اسی ہسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iF4l9k

پشاور: سوشل میڈیا پر بچی کے ریپ اور قتل کی جھوٹی خبر کا مقدمہ درج

پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی مہم کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک آٹھ سالہ بچی کے ریپ کی جھوٹی خبر کے خلاف بچی کے خاندان نے پشاور میں ایف آئی آر درج کروائی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BSEQ3S

مرید عباس قتل کیس: ایک سال بعد بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، بیوہ کا ملزمان سے سمجھوتہ کرنے سے انکار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک سال قبل قتل ہونے والے ٹی وی اینکر مرید عباس کے مقدمے میں ملوث ملزمان پر تاحال فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے مقدمے کا باقاعدہ آغاز نہیں ہو سکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/320MQdG

فاطمہ جناح کا یومِ وفات: پاکستانیوں کا ’مادرِ ملت‘ کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین

صبح سے ہی #FatimaJinnah پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اس اگر اس ہیش ٹیگ کے ساتھ کی گئی ٹویٹس کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر صارفین اپنی ’مادرِ ملت‘ کو سابق فوجی آمر اور صدر جنرل ایوب خان کے خلاف الیکشن لڑنے اور ان کے خلاف ڈٹ جانے کے لیے یاد کررہے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2DsVBmR

جسٹس فائز عیسیٰ: سرینا عیسیٰ نے برطانیہ میں جائیدادوں سے متعلق اپنا جواب ایف بی آر میں جمع کروا دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اپنی بیرون ملک جائیداد کے ذرائع آمدن کے حوالے سے اپنا جواب فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ایف بی آر، میں جمع کروا دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/306bDe3

Wednesday 8 July 2020

غیر ملکی طلبہ کے لیے امریکی ویزا پابندیاں: ’ہماری محنت اور امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا‘

حال ہی میں امریکی حکومت کی جانب سے وہاں مقیم غیر ملکی طلبا کے لیے نئی تعلیمی پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے باعث مکمل آن لائن یونیورسٹیوں کے طلبہ امریکہ میں نہیں رہ سکیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VWFfZS

کورونا وائرس: کیا پاکستان میں کووِڈ 19 کی وبا اپنے عروج سے گزر چکی ہے؟

چند حکومتی حلقوں کی جانب سے یہ دعوی کیا جانے لگا جانے لگا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے معاملات جولائی کے پہلے ہفتے میں بہتری کی طرف جانے لگے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق یہ کہنا درست نہیں ہے کہ پاکستان اس وائرس کے عروج سے گزر چکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZOmPf7

عذیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ: سوشل میڈیا پر سوال کہ پی ٹی آئی کے ’علی زیدی کو لفافہ کس نے دیا؟‘

لیاری گینگ وار میں مبینہ طور پر ملوث عذیر بلوچ، بلدیہ فیکٹری کی آتش زنی اور نثار مورائی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان چپقلش نے اس وقت ایک دلچسپ موڑ لیا جب وفاقی وزیر علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ عزیر بلوچ سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس ان کے پاس 2017 سے موجود ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Z8xiCY

عبدالستار ایدھی اور کراچی کے ایک ’لاوارث بچے‘ کی کہانی جو اب خود چار بچیوں کا باپ ہے

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی آج چوتھی برسی منائی جا رہی ہے۔ ایدھی سینٹر کراچی میں پل کر جوان ہونے والے بدر نامی نوجوان آج خود چار بچوں کے باپ ہیں مگر ایدھی صاحب کی یاد آج بھی ان کے دل میں سمائی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fbSi11

Tuesday 7 July 2020

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستیں غیر موثر قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف دائر کی گئیں درخواستوں کو غیر موثر قرار دیکر نمٹا دیا ہے۔ تاہم یہ کہا ہے اگر مستقبل میں درخواست گزار یہ سمجھے کہ اس کی حق تلفی ہوئی ہے تو وہ دوبارہ اس معاملے کو اٹھا سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2CazEbw

’آپ نے سویلین بھائیوں کو ٹرین ہونے کب دیا‘: جنرل افضل کے بیان پر بحث

این ڈی ایم اے کے چئیرمین لیفٹینٹ جنرل محمد افضل کے انٹرویو کا ایک کلپ پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں 18ویں ترمیم اور ’غیر تربیت یافتہ سویلینز‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر انھیں مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Z9fHuJ

امریکہ کی غیرملکی طلبا کے لیے نئی پالیسی: امریکہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا نئی پالیسی سے کس حد تک متاثر ہو سکتے ہیں؟

نئی پالیسی کے تحت ایسے غیر ملکی طلبا کو امریکہ سے اپنے اپنے ممالک واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے تعلیمی اداروں میں کلاسیں مکمل طور پر آن لائن طریقہ پڑھائی پر منتقل ہو چکی ہیں۔ اس پالیسی سے پاکستانی طلبا کیسے متاثر ہو سکتے ہیں پڑھیے اس رپورٹ میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/31QuH2g

سکھ برادری کی کوسٹر کا ٹرین کے ساتھ حادثہ: ’والد نے روانگی کی اطلاع دی اور پھر حادثے کی خبر موصول ہوئی‘

پشاور سے سکھ کمیونٹی کے 22 افراد سردار رگویر سنگھ کی وفات کے بعد چہلم میں شرکت کے لیے لاہور گئے تھے اور جمعے کے روز واپس پشاور آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iFiqn5

نثار مورائی کا جے آئی ٹی میں دعویٰ: ذوالفقار مرزا ایم کیو ایم حقیقی کو اسلحہ دیتے تھے

حکومت سندھ نے پیر کو لیاری کے گینگسٹر عذیر بلوچ، بلدیہ فیکٹری کی آتش زنی اور نثار مورائی کے معاملے سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی تھیں تاہم ان میں سے کسی میں بھی پیپلز پارٹی کے کسی اعلی عہدیدار کا نام شامل نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2O4xkFI

Monday 6 July 2020

عاصمہ شیرازی کا کالم: نقالوں سے ہوشیار، جعلسازوں سے خبردار

جعلی انتخابات کے ذریعے سامنے آنے والی جعلی قیادتوں پر ’اصلی اور وکھری قیادت‘ کا ٹھپہ لگ بھی جائے تو بھی نقل اور جعل سازی پکڑی جاتی ہے۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iCCKFN

دسترخوان سے اٹھ کر پانی کون لائے گا، مرد یا عورت، سوشل میڈیا پر بحث

بعض جنوبی ایشیائی گھرانوں میں مردوں اور عورتوں کا ایک مخصوص کردار تصور کیا جاتا ہے جسے معاشرے میں لوگ بغیر سوال کیے نبھاتے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس روایت کو چیلنج کرتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق یہ طور طریقے صنفی برابری کے منافی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38u7vIu

بلدیہ فیکٹری جے آئی ٹی رپورٹ: آتشزدگی ’دہشتگردی‘ قرار، ایم کیو ایم کے حماد صدیقی کے ’ایما پر اقدام اٹھایا گیا‘

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ نہیں ’دہشت گردی‘ کا واقعہ تھا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی کی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی کے ’ایما پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے یہ اقدام اٹھایا تھا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3grLUTy

محمد حنیف کا کالم: اسد عمر اور بے بی کی ہیپی برتھ ڈے

اپنے ادارے میں اسد عمر صاحب نے ایک دیوار بنا رکھی ہے جس پر آنے جانے والے پیغامات لکھتے ہیں۔ ایک طریقے سے اسد عمر نے اپنے لیے برتھ ڈے کارڈ کا مستقل بندوبست کر رکھا ہے۔ محمد حنیف کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VQNSVE

وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر روکنے سے متعلق دائر درخواستیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر روکنے سے متعلق دائر درخواستیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZGeLNj

کورونا وائرس: تین جنگوں میں شرکت کے بعد کورونا کی جنگ جیتنے والے 98 سالہ شخص کی کہانی

دوسری جنگِ عظیم میں برطانوی افواج، اور پھر 1965 اور 1971 کی جنگوں میں پاکستانی فوج کے لیے خدمات سر انجام دینے والے مولانا فضل رؤف نے ایک اور جنگ میں فتح حاصل کر لی، لیکن اس بار یہ جنگ ذاتی نوعیت کی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3f3dy9b

اردو زبان کی تاریخ پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث: ’ہماری قومی زبان کے نام پر داغ کون لگا رہا ہے؟‘

اردو زبان کے وجود میں آنے سے متعلق یہ بحث شاید سوشل میڈیا پر زیادہ دیر نہ چلتی اگر عروج اورنگزیب داغ کے شعر کا سر پیر توڑ کر ٹویٹ نہ کرتیں۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gu2ouA

Sunday 5 July 2020

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کا مؤقف: ’تعمیراتی کام بلڈنگ پلان موصول نہ ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا‘

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر جاری تنازعے نے ایک نیا موڑ لیا ہے اور دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے کے مطابق تعمیراتی کام عمارت کا نقشہ موصول نہ ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ZDr118

وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس: کورونا ریلیف آپریشن کے لیے قائم کردہ یہ فورس کتنی فعال ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے رواں برس مارچ میں کورونا ریلیف آپریشن کے لیے ٹائیگر فورس کا اعلان کیا تھا لیکن لوگوں کا شکوہ ہے کہ لاک ڈاؤن، ماہ رمضان اور پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران، انھیں کہیں بھی ٹائیگر فورس کے رضا کار نظر نہیں آئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Dcm3AU

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: مندر نہیں بنے گا!

یقین نہیں آتا کہ یہ وہی ملک ہے جہاں 60 کے عشرے تک جو 22 سرکاری چھٹیاں ہوتی تھیں، ان میں 25 تا 31 دسمبر کرسمس کی ایک ہفتے کی چھٹیوں کے علاوہ ایسٹر، بیساکھی، دسہرے، دیوالی اور ہولی کو بھی قومی تعطیل کا درجہ حاصل تھا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VKgv6T

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے مختلف واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VI023l

آمنہ مفتی کا کالم ’اڑیں گے پرزے‘: لگڑ بگے صفت انسان

جب تک آپ اپنے دوست، ساتھ کام کرنے والے یا ساتھی سے اس کی جنسی فتوحات یا عورتوں کے ساتھ روا رکھی ہوئی دیگر بد تمیزیوں کا ذکر سن کے لطف لینے کی بجائے اس کے منھ پہ طمانچہ مارنے کی ہمت پیدا نہیں کریں گے یہ معاشرہ نہیں سنور پائے گا۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gpbkBm

Saturday 4 July 2020

وبا کے دنوں میں کراچی اور لاہور میں جون کے مہینے میں اموات کی تعداد میں 2019 کے مقابلے میں واضح اضافہ

بی بی سی کو ملنے والے نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو بڑے شہروں، لاہور اور کراچی میں گذشتہ برس جون کے مقابلے میں رواں برس جون میں کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2AwfYOP

ایف آئی اے کی کارروائی، بچوں کی فحش تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والے تین ملزمان گرفتار

پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حالیہ دنوں میں کراچی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ڈارک ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر بچوں کی فحش تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والے تین ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iwVKWk

نوشین امجد کی جگہ جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات:’ فی الحال حکومت کی نظر میں کوئی ایسا آفیسر نہیں جسے مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جا سکے‘

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی چیئرپرسن نوشین امجد کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ان کی جگہ ایف بی آر کے بورڈ ممبر برائے کسٹمز پالیسی محمد جاوید غنی کو اس عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3goR82z

جنسی زیادتی کا الزام: پولیس نے بیٹی کی شکایت پر باپ کو گرفتار کر لیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر اس کی اپنی بیٹی نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے تاہم ملزم نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38vwNGe

عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ: آصف زرداری کا ذکر شامل نہیں، ارشد پپو سمیت 198 قتل کے واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف

رپورٹ میں عزیر بلوچ کے حوالے سے یہ لکھا گیا ہے کہ وہ کامیابی سے اپنی مرضی کے پولیس افسران کے تبادلے کراتا رہا مگر یہ تفصیلات شامل نہیں ہیں کہ یہ تبادلے کس شخصیت کی منظوری سے ہوتے رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38oZPqK

Friday 3 July 2020

لاہور میں 14 سالہ بچے کا قتل: مقدمے کا مدعی ہی ملزم نکلا

گھر میں والدین کی غیر موجودگی میں ڈاکو نقدی لے جانے کے ساتھ ساتھ ایک 14 برس کے بچے کو قتل کر کے چلے گئے۔ لیکن بعد میں مقدمے کی تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ڈکیتی کا اصل مقصد قتل ہی تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3in0AFo

لال مسجد آپریشن کے 13 سال: اسلام آباد کی لال مسجد پر فوجی آپریشن کے محرکات اور اس سے منسلک مبہم حقائق

اس آپریشن کے خاتمے کے بعد ایک طویل عدالتی جنگ کا آغاز ہو گیا اور لال مسجد آپریشن کی حقائق معلوم کرنے کے لیے ایک عدالتی کمیشن بھی تشکیل دیا گیا اور اس کمیشن میں پیش ہونے والے افراد کی ایک لمبی فہرست بھی موجود ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/31HX82h

بلوچستان کے لاپتہ افراد: ’لاپتہ ہونے سے قبل والد کو سیاسی نظریات کی وجہ سے دھمکی آمیز فون آتے تھے‘

سمی بلوچ کے مطابق لاپتہ ہونے سے قبل ان کے والد کو سیاسی نظریات کی بنا پر دھمکی آمیز فون آتے تھے اور اُن کو یہ کہا جاتا تھا کہ وہ اپنی ان نظریات اور سیاسی سوچ سے باز آ جائیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ixxgfI

شیخوپورہ میں احمدی برادری کا انتظامیہ اور مقامی افراد پر قبروں کی بے حرمتی کا الزام

پاکستان کے شہر شیخوپورہ کے ایک نواحی گاؤں کی رہائشی احمدیہ برادری کے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی افراد نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان کے پیاروں کی قبروں کی بے حرمتی کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VJhmoA

'پھلوں کے بادشاہ' آم کو کھانے کا بہترین طریقہ کیا، سوشل میڈیا پر رسیلی بحث

پاکستان میں آسٹریلیا کے سفیر نے جب ایک ٹویٹ میں پاکستانی آم کی تعریف کی تو لوگوں کا دھیان ان کی تصویر میں پلیٹ پر گیا جس میں انھوں نے بڑی خوبصورتی سے آم کاٹ رکھا تھا اور ان کے ہاتھوں میں چھری کانٹا بھی تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gli5UT

شیخوپورہ ٹرین حادثہ: مسافر وین اور ٹرین میں تصادم، کم از کم 19 افراد ہلاک

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے نزدیک مسافر ٹرین اور بس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق سکھ برادری سے ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2C5gxzf

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج نوکری سے برطرف

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ارشد ملک نے دسمبر 2018 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل کے مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VFJgBM

Thursday 2 July 2020

کواردو کی ’صلیب‘: کیا یہ گلگت بلتستان میں عیسائیت کی قدیم نشانی ہے یا کچھ اور؟

بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان کہتے ہیں: ’اگر یہ صلیب ہے تو پھر ہمارا خیال ہے کہ یہ کوئی 1800 یا 1900 سال پرانی ہے لیکن اگر یہ صلیب نہیں بھی ہے تو تو پھر بھی اس کی تاریخ چار، پانچ سو سال پرانی ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/31En2UH

کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی کی وجوہات، سمارٹ لاک ڈاؤن یا حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد؟

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں متواتر اضافے کے بعد حالیہ دنوں میں مصدقہ متاثرین کی تعداد میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، مگر اس کی وجوہات کیا ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2BYIhWo

ڈیانا ایوارڈ جیتنے والے پانچ پاکستانی نوجوان

رواں سال پانچ پاکستانی نوجوانوں کو اپنے علاقوں میں تعلیم اور بچوں میں عمومی شعور اجاگر کرنے پر ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eVTBkx

’خاتون کو جس سے محبت تھی اسے ہی گولی مار کر ہلاک کردیا‘

اسے انتقام کا نام دیں ، غیرت کے نام پر قتل کہیں ، اور یا اپنی عزت کا تحفظ سمجھیں، جب ایک خاتون اسلحہ اٹھا کر ایک ایسے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کردے جس سے وہ شادی کرنا چاہتی ہو لیکن اس میں رکاوٹیں اور مسائل پیدا ہو جائیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gipuEn

دبنگ صحافت یا ’پاکستانی ارنب گوسوامی‘: سوشل میڈیا پر آج کی تکرار

پاکستان میں ٹویٹر پر آج کی فیڈ میں ایک چلاتی ہوئی ویڈیو گردش میں ہے، اسی ویڈیو کے متعلق ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ ہیں، مباحثے میں ایک طرف شاباش کی تکرار ہے اور دوسری طرف صحافتی اصولوں کی ہاہاکار۔۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38lfTdb

پشتون تحفظ ممومنٹ کی حامی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ خارج

پشاور میں انسداد دہشت گری کی عدالت نے جمعرات کو پشتون تحفظ ممومنٹ کی حامی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے خلاف درج مقدمہ ٹھوش شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے انھیں اس مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/31C3aS0

وزیر اعظم عمران خان ’مائنس ون‘ کا ذکر خود ہی کیوں کر رہے ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے بعض ارکان کی طرف سے ازخود ’مائنس ون فارمولے‘ کی باتیں کرنے پر سیاسی تجزیہ کاروں اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3imBTsO

فاسٹ یونیورسٹی لاہور: ’نازیبا اور فحش میمز‘ کا الزام اور طلبا کو سزاؤں کا معاملہ

لاہور کی فاسٹ یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر 'نازیبا میمز' پوسٹ کرنے کے الزام میں گذشتہ ہفتے تین طلبا کو عارضی طور پر یونیورسٹی سے نکال دیا جبکہ متعدد کو مختلف سزائیں دی گئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ioJW8k

Wednesday 1 July 2020

سہیل وڑائچ کا کالم: سلیکٹرز سے کون پوچھے؟

کرکٹ بورڈ کے معاملات بہت حد تک ملکی معاملات سے مشابہہ چل رہے ہیں لیکن کرکٹ بورڈ ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کے سربراہ کو وزیر اعظم نے مقرر کر رکھا ہے۔ نہ کوئی وزیراعظم کے انتخاب پر بول سکتا ہے اور نہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے انتخاب پر: پڑھیے سہیل وڑائچ کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eSqRcp

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر تنازع: مندر کی تعمیر اسلام مخالف یا جناح کے خواب کی تعبیر

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہندو مندر کے لیے جگہ مختص کیے جانے کے چند روز بعد ہی اس کے تعمیراتی کام میں مشکلات پیش آنے لگی ہیں کیونکہ اس کی تعمیر کے خلاف نا صرف ایک فتوی آ چکا ہے بلکہ سیاسی جماعتیں بھی اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/31EjiCu

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر: بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کا بل منظور

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طور ایک ترمیمی بل منظور کیا ہے جس بچوں سے زیادتی کے مرتکب مجرموں کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کی سزا سمیت دیگر سخت سزائیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ihUEO9

وفاق سے تنازع، سندھ میں ’وِد ہولڈنگ ٹیکس‘ کی وصولی بند

وفاق کی جانب سے سندھ کے حصے کی رقم سے کٹوتی کے تنازع کے تناظر میں حکومت سندھ نے یکم جولائی سے وفاق کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی بند کر دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38iG6cd

بلوچستان یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل: انتظامیہ نے تحقیقات مکمل کر لیں، ایک ملازم برطرف، یونیورسٹی رجسٹرار کا عدالت میں بیان

: یونیورسٹی کے رجسٹرار نے بلوچستان ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ عدالت کے احکامات کی روشنی میں سی سی ٹی وی فوٹیج سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث یونیورسٹی ملازمین کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور یونیورسٹی کے ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2AiV0Ti

پی آئی اے پر یورپ میں پابندی: یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کے پی آئی اے پر اعتراضات کیا ہیں؟

پائلٹس کے لائسنس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایاسا کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اسے بتایا تو ہے کہ اس نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں موجود پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا ہے مگر ایاسا کی تشویش اس سے کم نہیں ہوئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iigGQK