Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 30 June 2021

باسمتی: انڈیا بین الاقوامی مارکیٹ میں سستا چاول فراہم کر کے پاکستان سمیت باقی ملکوں کے لیے کیسے مشکلات کھڑی کر رہا ہے؟

پاکستان اور انڈیا پہلے ہی باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکشن (جی آٰئی) کی رجسٹریشن کے لیے یورپی یونین میں برسرپیکار ہیں اور ایسے وقت میں چاول کے پاکستانی برآمدکنندگان یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ انڈیا چاول کی بین الاقوامی مارکیٹ پر کنٹرول کے لیے ’غیرقانونی اقدمات‘ اٹھا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dsz5te

توہین مذہب کے جھوٹے الزام میں اپنے ہی بینک مینیجر کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو موت کی سزا

پنجاب کے شہر خوشاب میں توہین مذہب کا الزام لگا کر اپنے ہی بینک کے مینیجر کو قتل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو انسداد دشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3x7VfJ9

ڈیرہ غازی خان: ٹیکس نادہندگان سے وصولی کے لیے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کر لی گئیں

صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں محکمہ ایکسائز نے ٹیکس نادہندہ افراد سے وصولی کے لیے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کی ہیں اور کہا ہے کہ ابتدائی تجربہ کامیاب رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3Agoyv9

'استاد جی نہ مارو، ہائے نہ مارو': لاہور کی ورکشاپ میں بچے پر تشدد کرنے والے کو سزا مل پائے گی؟

لاہور کی ایک ورکشاپ میں بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے اپنے کیے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے مگر یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اسے سزا ملے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TlkR6E

رانی بھٹیانی: سندھ کا ’کالی داس‘ ڈیم ’بھٹیانی‘ ڈیم ہو گیا، مگر ستی کی رسم ادا کرنے والی رانی کون تھیں؟

پاکستان میں صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں بعض مقامی لوگوں کی جانب سے کیے گئے اعتراض کے بعد ننگرپارکر کی ندی پر بنائے گئے ’کالی داس‘ نامی ڈیم کا نام تبدیل کر کے ’بھٹیانی ڈیم‘ رکھ دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ycTACj

Tuesday 29 June 2021

الیکشن اصلاحات ترمیمی بل: اپوزیشن انتخابات میں ’شفافیت سے خوفزدہ‘ یا حکومت ’منظم دھاندلی‘ کی راہ پر گامزن

آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا معاملہ ہو یا بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق، بظاہر ان معاملات پر حکومت اور بڑی اپوزیشن جماعتوں کی رائے شدید منقسم ہے۔ سوال یہ ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2020 کیا ’شفافیت پر مبنی اقدامات‘ کا مجموعہ ہے یا ’منظم دھاندلی‘ کی ایک کوشش؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qyUExH

پاکستان میں گرمیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ: گیس تنصیبات کی بحالی کا کام یا حکومتی بد انتظامی کا نتیجہ؟

پاکستان میں عموماً موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ دیکھنے میں آتی ہے تاہم اس مرتبہ موسم گرما میں بھی یہ کمی بحران کی سی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے اور اس کی وجہ سے جہاں گھریلو صارفین کو گیس کے کم پریشر کا سامنا ہے وہیں صنعتی صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3y4lS1C

اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات: ’ڈاکوؤں کو جانے دیتا تو سات گولیوں سے بچ جاتا جو مجھے قبول نہیں تھا‘

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں اتوار کو پولیس نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنایا اور پولیس اہلکار محمد ثقلین بلوچ نے جان پر کھیل کر ڈاکوؤں کے بھاگنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3w9kIAy

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے سے ’ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز‘ چوری، پاکستانی ایئرپورٹس کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اٹلی کے سفارت خانے نے حال ہی میں پاکستانی وزارتِ خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ سفارت خانے کے لاکر سے ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز چوری کر لیے گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qLg6jf

حریم شاہ اور میک اپ آرٹسٹس کے ’نکاح‘ کی تصاویر سے متعلق دعووں میں تضاد

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اکثر اپنی وائرل ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں مگر اب ان کی جانب سے کسی مشہور سیاسی شخصیت سے شادی کرنے کے دعوے نے ہلچل مچا رکھی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UbReVi

کووڈ 19: پاکستانی شہریوں کو روزگار اور سیاحت کے مقصد سے کن ممالک میں داخلے کی اجازت ہے؟

پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازوں پر 21 جولائی 2021 تک پابندی ہے لیکن مخصوص شرائط پر پورا اترنے والے پاکستانی شہری اِن ڈائریکٹ فلائٹس سے عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جانیے کہ پاکستانی شہریوں کو مختلف ممالک میں داخلے کے لیے کن شرائط کا سامنا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UcS4Bq

عمران خان اور نصرت فتح علی خان: موسیقی اور کرکٹ کے ’خان‘ آپس میں کیسے دوست تھے؟

’شہنشاہِ قوالی‘ نصرت فتح علی خان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دوستی کتنی پرانی ہے اور دونوں کا ایک دوسرے کی زندگی پر کیا اثر رہا، اس بارے میں جاننے کے لیے بی بی سی نے نصرت کے موسیقی کے سفر میں ان کے ساتھ کئی دہائیاں گزارنے والے ان کے دو ساتھیوں سے بات کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qzn2zR

Monday 28 June 2021

حافظ سعید کی رہائش کے قریب دھماکہ:’بارود سے بھری گاڑی‘ کھڑی کرنے والے ملزم کو پولیس نے کیسے پکڑا؟

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش دعویٰ کیا ہے کہ وہ ماضی میں مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کے لیے دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے لیکن گذشتہ چند برسوں سے وہ اس دہشت گرد گروپ سے علیحدہ ہو چکا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UOfiOx

عاصمہ شیرازی کا کالم: ہم تُم اور افغان

خوف اس بات کا ہے کہ اب سے چند ماہ بعد جب امریکہ بظاہر اپنی فتح مگر دراصل اپنی شکست پاکستان کے سر تھوپتے ہوئے خطے سے نکلے گا تو ہم کہاں کھڑے ہوں گے۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ اس وقت ہماری پالیسی کیا ہے؟ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3y8T1JH

عبدالستار ایدھی: دوسری عالمی جنگ کی ’کھٹارا وین‘ سے پاکستان کی بڑی فلاحی ایمبولینس سروس کے قیام تک کا سفر

عبدالستار ایدھی کے جھولا پراجیکٹ پر بلقیس ایدھی کہتی ہیں ’ہمارے اس اقدام کی علما نے بہت مخالفت کی اور ہمیں جہنمی تک قرار دیا۔ وہ کہتے تھے کہ تم دوزخ میں جاؤ گے، ہمیں کافر قرار دینے کے فتوے دیے۔ اس پر ایدھی صاحب نے کہا کہ مجھے تمہاری والی جنت میں نہیں جانا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3quNKcM

معید یوسف کی اسرائیلی حکام سے ملاقات کی تردید: ’کبھی کسی اسرائیلی اہلکار سے ملاقات نہیں ہوئی، نہ ہی کبھی اسرائیل کا دورہ کیا‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اسرائیلی اہلکاروں سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'انھیں افسوس ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما نے یہ اشارہ دیا کہ میں نے خفیہ طور پر اسرائیلی اہلکاروں سے ملاقات کی تھی۔'

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wd2uyl

ٹک ٹاک: سندھ ہائی کورٹ کا ٹک ٹاک پر 8 جولائی تک پابندی لگانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو آٹھ جولائی کو طلب کیا ہے اور پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ اس وقت تک ٹک ٹاک ایپ کو معطل کیا جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3w4bbe5

جوہر ٹاؤن دھماکہ: پولیس کا ’بارود سے بھری گاڑی کھڑی کرنے والے‘ ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

پولیس کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اس واقعے میں ملوث ایک ملزم کو راولپنڈی کے نواحی علاقے روات سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے یہ وہی شخص ہے جس نے مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اس مقام پر کھڑی کی تھی جہاں دھماکہ ہوا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3x2qw04

Sunday 27 June 2021

ہوپ: پاکستان کا وہ ریچھ جو تمام ستم زدہ جنگلی جانوروں کے لیے اُمید کا باعث

پنجاب کے ایک بحالی مرکز میں وہیل چیئر کی مدد سے چلنے والا یہ بہادر ریچھ اپنی دونوں ٹانگوں سے مفلوج ہے اور اس کا ایک ہاتھ بھی نہیں ہے۔ مگر اس کے باوجود یہ اپنی ہمت سے سب کے لیے مثال بنا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xXN3uR

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: کشمیر کا یہ یہ اور وہ وہ۔۔۔

نہیں معلوم کہ انڈیا میں اس وقت حزبِ اختلاف یا غیر قصیدہ خواں میڈیا کو کشمیر سے متعلق نئی ہل جل سے کیا امیدیں وابستہ ہیں۔ البتہ پاکستان میں جو لوگ دلی میں ہونے والے حالیہ کشمیر اجلاس سے بہت زیادہ توقعات باندھے بیٹھے تھے ان کی بھی ہر امید کھونٹی سے لٹکی رھ گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UHcBye

Saturday 26 June 2021

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کو سائبر ہراسانی پر سزا: ’مجھے میری ننگی تصاویر پوسٹ کرنے والے کے خلاف مقدمہ واپس لینے کو کہا گیا‘

کراچی یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر کو حال ہی میں ایک خاتون پروفیسر کی جعلی تصاویر انٹرنیٹ پر پھیلانے کے جرم میں سزا ہوئی ہے لیکن مجرم کو سزا دلوانے کے لیے کتنی اذیت سے گزرنا پڑا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3vZB0Mv

غیرت کے نام پر اپنے تین بچوں سمیت سات افراد کو قتل کرنے والے شخص کا ’اعتراف جرم ‘

سی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ دو خواتین اور چار بچوں سمیت سات افراد کو نہایت بیدردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد ملزم گھر کو تالا لگا کر چلا گیا اور پھر رات گئے خود پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3h5rVwc

محمد حنیف کا کالم: عمران خان اور علم جنسیات

عمران خان کو چاہیے کہ بار بار عورت کے کپڑوں کی پیمائش کرنے کی بجائے اپنا قانون خود ہی پڑھ لیں اور پھر قوم کے مردوں کو بھی اس قانون سے ڈرائیں اور کبھی کبھی اللہ کے عذاب کا بھی ذکر کر دیا کریں شاید ہماری بیمار ذہنیت کو افاقہ ہو۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gVvVAf

جسٹس منیر: پاکستان کے ایک ’لائق‘ مگر متنازع چیف جسٹس

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ملک کے ممتاز قانون دان حامد خان نے پاکستان کی آئینی اور سیاسی تاریخ کے بارے میں اپنی ضخیم اور مقبول کتاب ’کانسٹی ٹیوشنل اینڈ پولیٹیکل ہسٹری آف پاکستان‘ میں لکھا: ’بطور جج جسٹس منیر کی قابلیت اور علمی حیثیت شک و شبہے سے بالا ہے لیکن کاش ان کے ارادے بھی نیک ہوتے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SsCz7M

افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ کیسے تعلقات ہوں گے؟

وزیر اعظم نے افغانستان سے امریکی افواج کے نکل جانے کے بعد امریکہ کے ساتھ ایک نیا تعلق قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'اب امریکہ کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد بنیادی طور پر پاکستان ایک مہذب تعلقات کی خواہش کرے گا، جو آپ کے دیگر ممالک کے مابین ہیں اور ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xU3lFd

عاصمہ رانی قتل کیس: پشاور کی عدالت نے 2018 میں کوہاٹ میں قتل ہونے والی طالبہ کے ایک مجرم کو سزائے موت سنا دی

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت نے جمعے کو سنٹرل جیل پشاور میں اس قتل کے مقدمے کا فیصلے سناتے ہوئے ایک مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت جبکہ دو کو ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں میڈیکل تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو سال 2018 میں کوہاٹ کے علاقے میانخیل میں رشتے سے انکار پر قتل کیا گیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jeCKyq

Friday 25 June 2021

علی سدپارہ کی میت ملنے کے کیا امکانات ہیں اور یہ کام کتنا پُرخطر ہوگا؟

ساجد سد پارہ نے اپنے والد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے ہوان پابلو موہر کی میتوں کی تلاش کے لیے دوبارہ کے ٹو کا رُخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ha2M39

بیٹے کی آس میں آٹھویں زچگی کے دوران زندگی اور موت کی جنگ: ’ڈاکٹر صاحبہ میری بیوی کی جان ضرور بچا لینا‘

صوابی کے رہنےوالے محبت خان کے ہاں جب سات بیٹیوں کی پیدائش کے بعد بیٹے کی پیدائش کی امید ہوئی تو زچگی کے دوران ماں اور بچے دونوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dbmkDl

لاہور دھماکے میں زخمی 'بہادر' پولیس کانسٹیبل: 'کسی نے ہسپتال پہنچانے کے لیے گاڑی نہیں روکی'

زخمی کندھے، گال میں سوراخ اور خون سے لت پت قمیض کے ساتھ دھماکے کے مقام سے دو کلو میٹر دور ہسپتال کی ایمرجنسی میں خود چل کر جانے والا پولیس اہلکار کی بہادری کی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خوبتعریف کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3w27iWR

سر میجر جیمز ایبٹ: ایبٹ آباد شہر کی بنیاد رکھنے والے فوجی ڈپٹی کمشنر جو بھیس بدل کر عام لوگوں میں گھل مل جاتے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے ہی بانی اور ایبٹ آباد شہر کی بنیاد رکھنے والے سر میجر جیمز ایبٹ کے پرانے اور تاریخی دفتر کو مسمار کر دیا ہے۔ اس اقدام کی مقامی طور پر شدید تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ’تاریخی عمارت کو مسمار کر کے شہر کی خدمت نہیں بلکہ شہر کو تباہ کیا گیا۔’

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ja0F2d

ایف اے ٹی ایف: پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا، منی لاڈرنگ کا رسک ابھی بھی موجود ہے

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہی رہے گا اور اس سے باہر نکلنے کے لیے اسے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wX6eoI

پاکستان میں گیس کے بحران اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خدشات کی کیا وجہ ہے؟

توانائی کے شعبے کے ماہرین اور اس شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق اس صورت حال میں جہاں ایک طرف حکومتی اداروں کی نااہلی اور بدانتظامی کا دخل ہے تو دوسری جانب پالیسی اور وژن کا قفدان بھی ہے جس کی وجہ سے ہر کچھ عرصے بعد اس قسم کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gUP5GH

عثمان کاکڑ کی موت ایک معمہ کیسی بن گئی اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ زور کیوں پکڑ رہا ہے؟

ڈاکٹروں نے موت کی وجوہات کے بارے میں تاحال اپنی رائے نہیں دی ہے اور انھوں نے اپنی رائے کو کیمیکل اور ہسٹوپیتھالوجی رپورٹ آنے تک محفوظ کر لیا ہے تاہم ان کے خاندان اور سیاسی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ’عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3x8GQfy

سبی: شدت پسندوں کے حملے میں پانچ ایف سی اہلکار ہلاک، بلوچستان میں ایف سی پر حملے کیوں بڑھ رہے ہیں؟

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی کے علاقے سنگن میں شدت پسندوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3h2CRKQ

حافظ سعید کے گھر کے قریب بم حملہ: ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر ’ہائی ویلیو ٹارگٹ‘ پر حملے کی کوشش، معاملہ کیا ہے؟

تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس بھی جاری ہے جہاں ماضی میں حافظ سعید کا کئی بار ذکر کیا جا چکا ہے۔ تو کیا ان دونوں معاملات کا آپس میں کوئی تعلق ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3jdkhTc

کیا پاکستانی مدارس میں جنسی جرائم کی تحقیقات کے لیے کوئی باقاعدہ نظام موجود ہے؟

پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جنسی جرائم کی شکایت اور اس کے خلاف کارروائی کے لیے اساتذہ اور انتظامیہ پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی ہوتی ہے تاہم وفاق المدارس میں ایسی شکایت کی تحقیقات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UsUufa

Thursday 24 June 2021

ملتان سلطانز پی ایس ایل 6 کی فاتح: زلمی پر صہیب مقصود کا پریشر ابھی باقی تھا، سمیع چوہدری کا کالم

میچ سے پہلے صہیب مقصود نے کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں زلمی ان کے خلاف کیا پلان لائے گی۔ اور یہ بھی کہا کہ وہ اس پلان کے خلاف کاؤنٹر اٹیک کا پورا منصوبہ لے کر میدان میں اتریں گے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qnLmEF

اندرون لاہور کے کوتوال: پولیس کا وہ نظام جو دلی سلطنت سے لے کر انگریز دور تک جاری رہا

اندرون لاہور میں ’شاہی گزرگاہ‘ کہلائے جانے والی ڈیڑھ کلومیٹر طویل سڑک پر چند افراد خاکی رنگ کی وردی اور اونچے شملے والی پگڑی پہنے، ہاتھ میں ڈنڈا اٹھائے اور گھٹنوں تک لمبی پتلون کی بیلٹ کے ساتھ پانی کی بوتل لٹکائے گذشتہ چند روز سے گھوم رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2T5gzjx

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے کراچی ائیرپورٹ پر 21 گھنٹے کیوں گزارے؟

تین سال کے بعد دنیا کا سب سے بڑا طیارہ انٹونوف اے این 225 ایک بار پھر کراچی کے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر بدھ کی صبح کو اترا جہاں تقریباً 21 گھنٹے گزارنے کے بعد جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اس نے برطانیہ کی رائل ائیر فورس (آر اے ایف) کے اڈے کی طرف جانے کے لیے اڑان بھری۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3j6duKR

خواتین کا ٹافی سے موازنہ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید: ’اب سمجھ آئی نئے پاکستان میں مرد کی شناخت روبوٹ اور عورت کی بطور ٹافی ہو گی‘

سوشل میڈیا پر جہاں وزیراعظم کے بیان کے بعد خواتین نے اپنے تجربات بیان کیے کہ کیسے وہ مکمل لباس میں ہوتے ہوئے بھی ہراسانی کا سامنا کرتی ہیں، وہیں عورت کا موازنہ ٹافی سے کرنے پر صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gSSSEs

Wednesday 23 June 2021

چترال کے عبدالواحد: ’آکسفورڈ میں داخلے پر لوگوں نے دولہے کے جیسا استقبال کیا‘

ابھی عبدالواحد خان آکسفورڈ سے ہی ماسٹرز کے آخری مرحلے میں تھیسز کر رہے ہیں اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ان کے تھیسز اور آگے پی ایچ ڈی کا موضوع چترال کے ہی بارے میں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xMWnld

گھوٹکی ٹرین حادثے کا شکار ہونے والی کائنات کی خواہش: ’پیروں پر چل کر جلد گھر جاؤں‘

کائنات گھوٹکی ٹرین حادثے میں اپنے والد، والدہ، بڑے بھائی اور دیگر کئی رشتے داروں کو گنوا چکی ہیں اور خود اپنی ٹوٹی ہوئی ٹانگ اور زخموں کے علاج کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3w1KQxr

طارق ملک: پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اب پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین نادرا طارق ملک کون ہیں؟

طارق ملک اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی چیئرمین اور اسی حکومت کے آخری چند ماہ میں چیئرمین نادرا کے عہدے پر فائز رہے اور پھر اس کے بعد آنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں بھی اس ادارے کے چیئرمین کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gXvvbv

ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے میں کیا انڈیا ایک رکاوٹ ہے؟

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انڈیا ایف اے ٹی ایف کے فورم کو ’سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔‘ تاہم بعض ماہرین کے خیال میں ایسے سیاسی بیانات سے کیس کمزور ہو سکتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gVKDGh

پاکستان میں حکومتوں کو قومی اثاثے گروی رکھ کر قرض حاصل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟

پاکستان میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اسکوک بانڈز کے ذریعے ملک کے ہوائی اڈے اور موٹرویز کو گروی رکھ کر قرضہ حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کی پہلی حکومت نہیں ہے جو اسکوک بانڈ کی ذریعے قرضہ حاصل کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xJka5F

لاہور میں حافظ سعید کے گھر کے نزدیک بم دھماکہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے مکان کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور کم از کم 14 افرد زخمی ہو گئے ہیں۔ لاہور پولیس کے مطابق اس دھماکے کا ہدف پولیس تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xNWAVd

جانی خیل قبائل کا احتجاج: مظاہرین کا قبائلی رہنما کی میت کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ، پولیس سے جھڑپیں

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے جانی خیل قبائل نے 23 روز تک دھرنا دینے کے بعد گذشتہ ماہ قتل ہونے والے قبائلی رہنما ملک نصیب خان کی میت کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3d1MBDW

کِیا کمپنی کی کچھ سپورٹیج گاڑیوں میں آگ لگنے کا خطرہ کیوں ہے اور گاڑی میں آگ لگنے پر کیا فوری اقدامات کرنے چاہییں؟

باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کِیا سپورٹیج میں آگ لگنے کے چند واقعات پیش آئے جس کے بعد کمپنی نے ان گاڑیوں کو واپس بلا کر ان کی جانچ کے لیے ایک سیفٹی مہم شروع کی ہے۔ مگر ان واقعات کی اصل وجہ کیا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TYHWMd

Tuesday 22 June 2021

شاہراہ قراقرم: شاہراہ ریشم کی جدید شکل نے گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں کیسے بدلیں؟

اس علاقے سے سڑک گزارنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ جب جون سنہ 1978 میں اس سڑک کا افتتاح ہوا تو اس کی تعمیر میں حصہ لینے والے سینکڑوں پاکستانی اور چینی مزدور اور انجینیئر لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات میں ہلاک ہو چکے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3j6kzLd

کیا سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی لا پائے گی؟

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کی نشاندہی تو کرتی ہے تاہم ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عام افراد کے لیے اس سہولت میں ایسا کچھ نہیں جس کی بنیاد پر اسے تیل کی مقامی قیمتوں میں کوئی ریلیف مل سکے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xDF5Hc

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے غربت ختم ہو جانے والے بیان پر بحث اور پاکستان میں غربت کی اصل صورتحال ہے کیا؟

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما پرویز خٹک کا غربت سے متعلق بیان زیر بحث ہے اور لوگ ان کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ ایک طرف لیڈر (عمران خان) غریبوں کے لیے لنگر خانے اور پناہ گاہیں کھول رہے ہیں دوسری جانب انھی کے وزیر کو غریب ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3vIqau4

وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث: مرد مت بنیں، روبوٹ نہیں

وزیر اعظم عمران خان خواتین اور ریپ سے متعلق اپنے بیان کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں لیکن خواتین کے ساتھ ساتھ بہت سے ایسے مرد بھی ہیں جو اس بیان سے زیادہ خوش دیکھائی نہیں دیتے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zPR1HJ

Monday 21 June 2021

ورکنگ وویمن: جب گاؤں کی ممعر خواتین نوجوان لڑکی کے دکان میں کام کرنے کے حق میں باہر نکلیں

جب اقصیٰ نے مِلک کلیکشن سنٹر پر کام کرنا شروع کیا تو علاقے کے مردوں نے اعتراض کیا کہ یہ لڑکی ایک دکان کیسے چلا سکتی ہے۔ یہاں تک کہ جب اقصیٰ نے یہ کام شروع کیا تو علاقے کے مرد ان کے سنٹر پہنچ گئے اور کہا کہ اقصیٰ یہاں کام نہیں کر سکتیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gW17hC

عاصمہ شیرازی کا کالم: پیش منظر سے پہلے

نئے محاذ کھولنے کی بجائے اندرونی بحران اور سیاسی تقسیم کو ختم کرنا ہو گا، سیاسی استحکام سے جُڑی معاشی پالیسیوں کا ادراک کرنا ہو گا، ففتھ جنریشن وار فیئر سے نمٹنے کے لیے اظہار پر پابندی کی بجائے آزادی کو یقینی بنانا ہو گا اور فیصلے پارلیمان میں کرنا ہوں گے

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ShPwkJ

پاکستان میں توہین رسالت کے کئی ملزماں کی وکالت کرنے والے وکیل سیف الملوک کا دعوی کہ ان کی اپنی ’جان کو خطرہ ہے‘

پاکستان میں توہین رسالت کے کئی ملزماں کی کامیابی سے وکالت کرنے والے وکیل سیف الملوک کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو انتہا پسندوں کی جانب سے خطرہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35Hz6oV

کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر ردعمل

کیا آپ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں؟ افغان میڈیا کے میزبان کے سوال پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی اور پھر کچھ سوچھ کر انھوں نے اس سوال کا جواب نہ دینا ہی مناسب سمجھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3vPHQE2

لاہور مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی: 'ملزم نے معاملہ جرگے میں لے جانے کی کوشش کی ہے'

پولیس کے مطابق ملزم نے لاہور کے بعد لکی مروت کا رخ کیا۔ تاہم انھیں ڈر تھا کہ آبائی علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں پولیس با آسانی ان تک پہنچ سکتی تھی۔ اس لیے وہ زیادہ دیر وہاں نہیں رکے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3vPHSvE

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت، رشتہ داروں کا تحقیقات کا مطالبہ

عثمان کاکڑ کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں ہے ۔ انہوں نے ان کی موت کی وجوہات کے بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3vKkHmC

یونیورسٹی میں نوجوان کا مبینہ گینگ ریپ: پولیس اب تک ملزمان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر پائی؟

اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 24 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کے واقعے کو تین دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس کسی کے خلاف کسی بھی قسم کے کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالب علم ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا چاہتا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SS99Af

عمران خان کا انٹرویو: امریکی فوجی اڈوں، اویغور مسلمانوں اور خواتین کے پردے سے متعلق وزیر اعظم پاکستان نے کیا کہا؟

امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او پر ایکزیوس نامی پروگرام کے لیے صحافی جوناتھن سوان نے ان کا انٹرویو کیا جس میں انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ 'افغانستان میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے پاکستان ہرگز امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iTBJvL

ایف اے ٹی ایف: ایف آئی اے تعمیراتی شعبے میں مبینہ ممنوعہ ذرائع سے سرمایہ کاری کی تحقیقات کیوں کر رہی ہے؟

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گذشتہ چند ماہ کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے والے ایسے افراد کے کوائف اکھٹے کرنے شروع کر دیے ہیں جن کا ماضی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xHgBNr

میجر جنرل منظور احمد کی فوج سے ’جبری ریٹائرمنٹ‘ کا معاملہ: ’صدر پاکستان کو خط لکھنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا‘

گذشتہ جمعے کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک ’ارجنٹ میٹر‘ کے نام سے ایک کیس سماعت کے لیے مقرر ہوا۔ کسی اخباری رپورٹر یا سماجی کارکن کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ یہ کیس پاکستانی فوج سے برطرف کیے گئے ایک جنرل کا تھا جو خود چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی پوری کہانی سنائی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qc1usG

Sunday 20 June 2021

گہرام نادل: بلوچستان میں 19 سالہ نوجوان کی حراست میں ہلاکت معمہ بن گئی

مکران انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی موت گرمی کی شدت اور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی تاہم لواحقین کا الزام ہے کہ اُنھوں نے اُن کی کمر پر تشدد کے نشانات دیکھے پیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zDKC2r

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: یااللہ یارسول ہمارے مدارس بے قصور

یقیناً کبھی موثر پوچھ گچھ کی روایت بھی رہی ہو گی، مگر اب تو یہ ہے کہ اگر کوئی استاد یا عملے کا رکن جنسی و جسمانی تشدد یا جبری تعلق میں ملوث پایا جائے تو واقعہ کی سنگینی کے اعتبار سے اسے تنبیہہ، پشیمانی کے کفارے یا برخواستگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پولیس اور قانون تک رسائی کی نوبت ہی نہیں آتی۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iWxhwa

رفیق تارڑ کی ایوان صدر سے رخصتی: جب جنرل پرویز مشرف کو صدر رفیق تارڑ کو کیے گئے سلیوٹ کا جواب نہیں ملا

جب فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنا چاہتے تھے تو صرف ایک ہی چیز ان کی راہ میں حائل تھی اور وہ بھی صرف قانونی نکتہ نظر سے۔۔۔ اور وہ تھے اس وقت کے صدر رفیق تارڑ۔ جنرل مشرف نے انھیں کسی طرح چلتا کیا اور رفیق تارڑ نے انھیں کیا جواب دیا، سنیے رفیق تارڑ کے رفقاء کی زبانی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gEcTOK

آمنہ مفتی کا کالم: گالیاں دے کے بے مزہ نہ کریں!

تقدس مدرسے کا بھی ہوتا ہے، اسمبلی کا بھی۔ کسی دوسرے کی ماں بہن کے ساتھ بد فعلی کے ارتکاب کا زبانی اظہار بھی اتنا ہی کریہہ ہے جتنا مدرسے میں طالب علموں کے ساتھ حقیقت میں بد فعلیاں کرنا۔ دونوں ہی اداروں کے بارے میں عوام بہت حساس ہیں، مگر کیا ان لوگوں کو جو ان اداروں میں بیٹھے ہیں ذرا بھی اپنی عزت یا اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے؟ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qgtRG7

Saturday 19 June 2021

کلبھوشن جادھو: ’انڈیا عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے‘

پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کے فراہم کردہ قانونی راستوں سے فائدہ اٹھانے سے ’انکار‘ پاکستان کی کاوشوں کی اہمیت گھٹانے کی کوشش ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qdUCLA

ہنزہ میں میوزیکل شو کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج، سوشل میڈیا پر تبصرے

گلگت بلتستان کے شہر ہنزہ میں پولیس نے 'فحش حرکات اور فحش گیت گانے' کے الزام میں ایک میوزیکل پروگرام کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35FjQcd

کووڈ 19: پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین میں اچانک کمی کی وجوہات کیا ہیں؟

پاکستان میں گذشتہ چند روز میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی سامنے آئی ہے۔ اس کمی کی ابتدا 16 جون کو کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں میں دیکھنے میں آئی اور کئی افراد یا تو ویکسین کے انتظار میں لائن میں لگے رہے یا پھر مایوس ہو کر گھروں کو نکل گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zFHzqg

Friday 18 June 2021

فیض احمد فیض: ’ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے‘، وہ نظم جو امریکہ میں سزائے موت پانے والے جوڑے کے لیے لکھی گئی

دنیا بھر میں اس جوڑے کو دی گئی موت کی سزا پر احتجاج کی لہر دوڑ گئی۔ اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض ان دنوں راولپنڈی سازش کیس کے الزام میں منٹگمری جیل میں قید تھے اور جیل میں روزن برگ جوڑے کے خطوط پر مشتمل ایک کتاب کسی طرح ان تک بھی پہنچی۔ وہ اس سانحے سے بے حد متاثر ہوئے اوراس کے بعد انھوں نے اپنی وہ معرکہ آرا نظم لکھی جس کا پہلا مصرعہ تھا ’ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wK4kb0

بلوچستان بجٹ اجلاس میں بھی ہنگامہ: دھکم پیل، گیٹ پر تالے اور بکتر بند گاڑی کی آمد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کے باہر جمعہ کو شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ایک گیٹ بھی توڑ دیا جس کو اپوزیشن نے تالہ لگا کر بند کر دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے آمد کے موقع پر جوتے اور دیگر اشیاء بھی پھینکے گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3vKwEc0

ارطغل غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار اینگن التن دزیتن کے ساتھ فراڈ کے الزام میں لاہوری ٹک ٹاکر گرفتار

جمعرات کے روز لاہور پولیس نے اینجن ایلتن کی درخواست پر ان کے ساتھ دھوکہ دہی اور انھیں بدنام کرنے کے الزام میں کاشف ضمیر چوہدری نامی ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cQV3pI

عورت پاکستان سٹیٹ بینک کی گورنر بن گئی مگر بنک کے کاموں کے لیے عورتوں کو مرد گواہ کی ضرورت کیوں؟

پاکستان میں کئی خواتین اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ مرد رشتے دار کی تفصیلات کے بغیر اُن کے لیے بینکنگ خدمات حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے تاہم سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی تفریق پالیسی میں موجود نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35z5B8J

پاکستان میں امریکی ڈرون حملے: وہ ہتھیار جس نے پاکستانی قبائلی علاقوں کو شدت پسندوں کے لیے ’جنت‘ سے ’جہنم‘ میں بدلا

’خون سے سربمہر ڈرونز پر خفیہ سمجھوتہ‘ نامی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام نے پاکستانی آئی ایس آئی کو یہ پیشکش کی تھی کہ دہشت کی علامت طالبان رہنما نیک محمد کی ہلاکت کے بدلے امریکہ کو ڈرون اڑانے کے لیے پاکستانی اڈے دیے جائیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xvFsUh

Thursday 17 June 2021

ماڈل ٹاؤن واقعے کے سات برس: متاثرین کے دُکھ اور نہ ختم ہونے والی تحقیقات

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہباز شریف اور اس وقت کے پاکستان کے وزیرِاعظم نواز شریف سمیت پنجاب پولیس کے سینیئر افسران کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qhYiMp

مدرسے کے استاد کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ: 'مایوس ہو کر اس واقع کی خود چوری ویڈیوز بنائیں'

لاہور میں پولیس نے ایک دینی مدرسے کے استاد اور سابق مہتمم کے خلاف اپنے طالب علم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم نے پولیس کو بتایا انھوں نے لگ بھگ سنہ 2013 میں مدرسہ میں داخلہ لیا تھا اور مسلسل وہیں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cPi8J6

گوجرانوالہ میں 'شرارتاً‘ ویڈیو کے ذریعے خواتین کو بھرے بازاروں میں ’ہراساں‘ کرنے والا شخص گرفتار

صوبہ پنجاب کے وسطی شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر 'پرینک' ویڈیو یعنی مذاقیہ ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بھرے بازاروں میں ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص محمد علی کی گرفتاری کے بعد ان کا ایک ویڈیو پیغام جاری ہوا ہے جس میں وہ اپنے اس عمل پر معافی مانگ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے خواتین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپنے فالورز کو بڑھانے کے لیے بنائی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wBORcK

مدثر نارو کی گمشدگی کا معاملہ: 'یہ بچہ مجھ سے پوچھ رہا تھا دادو ہم یہاں کیا کرنے آئے ہیں، میں اس کو کیا جواب دوں؟'

وزارت داخلہ کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ جبری گمشدگی کے لیے قائم کیے گئے کمیشن کے پاس ہے، جس پر عدالت نے ان سے تفصیل طلب کی کہ اب تک تفتیش کہاں تک پہنچی ہے۔ عدالت نے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے بازیابی کیس میں وزارت داخلہ و دفاع کے ذمہ دار افسران طلب کیے ہیں اور اگلی سماعت 23 جون کو مقرر کی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qba0by

رجسٹریشن یا ’قابل اعتراض مواد‘ کی برآمدگی: کوئٹہ میں آٹھ ’ایرانی سکول‘ کیوں بند کیے گئے؟

کوئٹہ میں حکام نے چار روز کے دوران مجموعی طور پر آٹھ ایرانی سکول سیل کیے ہیں اور اس کی وجہ ان کا مقامی قوانین کے تحت رجسٹر نہ ہونا اور یہاں ایرانی نصاب پڑھانے کے علاوہ قابل اعتراض مواد کی برآمدگی بتائی جا رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2U4o4ra

محمد حنیف کا کالم: یہ ہماری پارلیمنٹ ہے اور یہ ہماری پارٹی۔۔۔

پارلیمان کے اندر ہونے والی پارٹی کی جھلکیاں دکھاتے وقت کبھی گالی پر آواز بند کر دی جاتی ہے لیکن یہ قوم اتنی معصوم بھی نہیں کہ ہونٹ پڑھ کے نہ بتا سکے کہ گالی دینے والا ماں کہہ رہا ہے یا بہن۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cOWdls

بنبھور: قدیم شہر ’دیبل‘ اور سرزمین پاکستان کی پہلی مسجد کے آثار

سنہ 1957 میں اس شہر کے آثار کی کھدائی کے کام کی نگرانی پاکستان کے مشہور ماہر آثار قدیمہ ایف اے خان نے کی اور سنہ 1965 تک اس شہر کی کھدائی کا کام سرانجام دیا۔ ان کھدائیوں کے بعد ماہرین آثار قدیمہ نے بتایا کہ یہ شہر تقریباً دو ہزار سال قدیم ہے اور پہلی صدی عیسوی سے 13ویں صدی عیسوی تک اپنے عروج پر تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iOCXIo

Wednesday 16 June 2021

پاکستان بجٹ 2021-22: آئی ایم ایف کی شرائط نظر انداز، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ پروگرام کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے؟

ماہرین معیشت کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے کے لیے اس کی شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے اور پاکستان کو آئی ایم ایف سے اس سلسلے میں رعایتیں بھی مل سکتی ہیں تاہم اس کا انحصار خطے اور بین الاقوامی حالات پر بھی منحصر ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iONvrg

’آدم خور‘ بیٹے کو ماں کا قتل کر کے اس کا گوشت کھانے پر قید کی سزا

سپین میں ایک شخص کو اپنی والدہ کو قتل کر کے ان کے باقیات کو کھانے کا جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cO2zkV

محمد حنیف کا کالم: فواد چوہدری پاکستان کو کورونا سے بچا سکتے ہیں

عرض ہے کہ پاکستان میں 30 لاکھ یا اس سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے اور اگر ان کو ویکسین نہیں لگے گی، جو کہ اب تک نہیں لگ رہی، تو کورونا کے بڑھنے کا خدشہ موجود رہے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zu8oxN

پاکستانی معیشت پر بااثر خاندانوں کی اجارہ داری: ’22 نہیں اب 31 خاندان سیاہ سفید کے مالک ہیں‘

اکثر و بیشتر حکومتوں کی جانب سے سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو اپنی بہتر معاشی پالیسیوں کا ثمر قرار دیا جاتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی سے نہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال بہتر ہوتی نظر آتی ہے اور نہ ہی عوام کی زندگیاں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35uGio4

چالیس برس سے گھر گھر سبزیاں بیچ کر تنہا بچے پالنے والی باہمت حلیمہ بی بی

پاکستان کے ضلع ناروال میں شوہر کے چھوڑ جانے کے بعد 40 برس سے گھر گھر سبزیاں بیچ کر چھ بچوں کو پالنے والی 70 سالہ حلیمہ بی بی کہتی ہیں کہ ’اگر چاہتی تو دوسری شادی کر سکتی تھی کیونکہ میں اُس وقت جوان تھی لیکن یہ سوچ کر شادی نہیں کی کہ سوتیلا باپ بچوں کو کیسے برداشت کرے گا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pYAJaX

Tuesday 15 June 2021

پولیس انفارمرز: پولیس کے لیے مخبری کرنے والے کون لوگ ہوتے ہیں اور یہ نظام کیسے چلتا ہے؟

پاکستان میں پولیس کا روائتی انفارمرز یعنی مخبروں کا نظام کس طرح کام کرتا ہے، مخبر جرائم پیشہ گروہوں میں گھل مل کر معلومات کیسے حاصل کرتے اور اسے پولیس تک کیسے پہنچاتے ہیں اور اس کے عوض انھیں ادائیگیاں کیسے کی جاتی ہیں اور سب سے بڑھ کر پولیس اپنے مخبروں کا تحفظ کیسے کرتی ہے۔ پڑھیے اس دلچسپ رپورٹ میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3q60dn6

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: ایوان میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے سپیکر کس قدر بااختیار ہے؟

پاکستان کی قومی اسمبلی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان باہم دست و گریباں نظر آئے، غیر پارلیمانی زبان کا استعمال ہوا اور بجٹ کی کاپیوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات کو مایوس کُن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3iXMbm3

گوادر میں چینی ٹرالرز کی تحویل: ’پاکستان کی سمندری حدود میں بغیر اجازت کوئی بھی داخل ہو گا تو اسے روکا جائے گا‘

پاکستان کے وزیر جہاز رانی علی حیدر زیدی نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ چین کے ان فشنگ ٹرالرز کو گوادر بندرگاہ پر روک دیا گیا ہے اور ان کی وزرات اس معاملے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UaEqPd

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی، اسد قیصر کا تحقیقات کا اعلان

بدھ کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ن کے اراکین ایک دوسرے پر بجٹ کی بھاری بھرکم کاپیاں پھینکتے دکھائی دیے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3grOiwv

عاصمہ شیرازی کا کالم: رہبر کا منتظر انقلاب

الگ الگ موقف اور منقسم لائحہ عمل نے جہاں اپوزیشن کو کمزور کیا ہے وہیں عوام بھی کنفیوژن کا شکار ہیں کہ اُن کی آواز ہے کہاں؟ ٹف ٹائم دینے والی اپوزیشن اب بھی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہے اور چاہے تو من مانی قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے مگر فروعی اختلافات بڑے مقاصد کی راہ میں حائل۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RVYGTP

اسلام آباد پولیس کا سائیکل پیٹرولنگ یونٹ: ’خدشتہ تھا کہ کہیں گھر والے پولیس کی نوکری چھوڑ کر گھر بیٹھنے کا نہ کہہ دیں‘

اسلام آباد پولیس نے پبلک مقامات پر خواتین کے ساتھ بالخصوص اور عوام کے ساتھ بالعموم جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی میدان میں اتارا ہے اور وہ مرد پولیس اہلکاروں کے علاوہ عوامی مقامات پر سائیکل پر گشت کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xejp4m

Monday 14 June 2021

باچا خان: غداری کے فتوے، 39 سال قید اور جلا وطنی

اگر یہ کہا جائے کہ تقسیم برصغیر سے قبل اور پاکستان بننے کے بعد اس خطے میں جن رہنماؤں پر سب سے زیادہ غداری کے فتوے لگے، جلاوطن ہوئے اور لمبے لمبے عرصے تک جیلیں کاٹیں، اُن میں باچا خان کا نام سرفہرست ہے تو شاید ایسا بے جا نہ ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pQNC76

بجٹ میں الیکٹرک اور چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں چھوٹ: کیا تنخواہ دار طبقہ اب باآسانی گاڑی خرید پائے گا؟

حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 850 سی سی سے کم انجن والی اور الیکٹرک یعنی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں بڑی چھوٹ دی ہے، کیا توقعات کے مطابق اب مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیاں سستی ہو جائیں گی اور عام آدمی کی پہنچ میں آ سکے گی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gxH4WP

لاہور: ’مفت برگر نہ دینے پر‘ سٹاف کو حراست میں لینے والے پولیس اہلکار معطل

پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ ہفتے پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر مفت برگر دینے سے انکار کرنے پر ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے عملے کے 19 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pRSJnk

پاکستانی آم: پاکستان دوسرے ممالک کو آموں کا تحفہ کیوں بھجواتا ہے؟

پاکستان کے دفتر خارجہ نے انڈیا کے خبررساں ادارے اے این آئی اور دیگر ویب سائٹس کی جانب سے شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ چین اور امریکہ نے پاکستان کی حکومت کا آموں کا تحفہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wnNgaD

خواتین پر گھریلو تشدد: ’جب پتہ چلا کہ بیٹی کا شوہر تین سال سے تشدد کر رہا ہے تو پاؤں تلے زمین کھسک گئی‘

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی کے بقول جب بھی ان کا شوہر انھیں تشدد کا نشانہ بناتا تو اس کے بعد پستول ان کی سر پر رکھ کر دھمکی دیتا کہ اگر انھوں نے اس کا ذکر اپنے والدین سے کیا تو وہ اس کے ساتھ ساتھ اس کے والدین کو بھی قتل کر دیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35eBROm

Sunday 13 June 2021

عبدالکریم سولنگی: ساکت مجسموں میں روح پھونکنے والا انوکھا فنکار جس کا کام صرف عوام کے لیے ہے

عبدالکریم سولنگی کے مطابق وہ کلچر دِکھانا پسند کرتے ہیں فروخت کرنا نہیں۔ اِس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ اگر وہ یہ سب چیزیں بیچ دیں تو ان کا آرٹ صاحبِ حیثیت لوگوں کے گھروں میں بند ہو جائے گا۔ اُن کے نزدیک یہ ماڈلز عوام کے لیے ہیں اور اُن تک پہنچنے چاہییں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pO4mf8

دریائے چترال میں طغیانی سے اپر چترال میں سیاح اور مکین کن رکاوٹوں کا شکار ہیں؟

اسلام آباد کے رہائشی عبدالرؤف اپنے سات دوستوں کے ہمراہ اتوار کو تفریح کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی پہنچے تو انھیں بتایا گیا کہ اپر چترال کے ریشن کے مقام پر دریائے چترال کے بہاؤ میں اچانک اضافے کے باعث کٹاؤ سے روڈ اور زمینیں دریا میں بہہ چکی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gwfpp1

فیروز عبداللہ: ملزم نے ’چرس سے بھرا‘ سگریٹ پیا اور کراچی ایئرپورٹ پر گاڑی پولینڈ کے صدر کے وفد پر چڑھا دی

اس حملہ کے بعد مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں یہ بحث ہوتی رہی کہ یہ کوئی سازش یا منصوبہ تھا، کیا اس میں اور لوگ بھی ملوث ہو سکتے ہیں، جبکہ پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے یہ تک دعویٰ کر دیا کہ اس واقعے میں پولش سفارخانے کے بھی کچھ لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35fxbrx

’پاکستانی ایئر چیف کا ہیلی کاپٹر پر گاؤں کا دورہ: سرکاری وسائل کے استعمال، ریڈ کارپٹ استقبال اور پروٹوکول پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستان میں حکومتی عہدیداروں کو آمدورفت کے دوران دیے جانے والے پروٹوکول کے حوالے سے بحث کئی دہائیوں سے جاری ہے اورعام طور پر اس کی وجہ سیاست دان بنتے ہیں۔ تاہم گذشتہ روز سے اس بحث کا موضوع ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا اپنے گاؤں کا دورہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gjgBx5

وسعت اللہ خان کا کالم ’بات سے بات‘: گوٹھ علی نواز کی ریاست

علی نواز نے تو یہ بھی نہیں سوچا کہ ایسا اہم کام کرنے سے پہلے پنچائیت کا اجلاس بلانا مناسب رہے گا کہ نہیں، اپنے کھیسے میں ہاتھ مار کر پیسے گننے ہوں گے، اپنے وسائل کی چادر ناپنی ہو گی، افرادی قوت کا جائزہ لینا ہوگا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xmUKL5

Saturday 12 June 2021

سکندر اعظم: صرف 32 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے بڑی سلطنت قائم کرنے والا نوجوان

اپنے عروج کے زمانے میں سکندرِ اعظم کی سلطنت مغرب میں یونان سے لے کر مشرق میں آج کے پاکستان، افغانستان، ایران، عراق اور مصر تک پھیلی ہوئی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cDzngu

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: چٹاخ چھنن، پٹاخ چھنن

یوں تو ہر سیاسی پارٹی نے بد لحاظی اور بدتمیزی میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے لیکن پی ٹی آئی کے ترجمان جس طرح بنوٹ، گتکے اور دھول دھپے کے ماہر ثابت ہو رہے ہیں وہ ایک اور ہی رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gyxAKZ

بجٹ تقریر کے دوران پارلیمنٹ میں ’ہلڑ بازی‘: سوشل میڈیا پر حکومتی و اپوزیشن اراکین کے رویے پر تنقید

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپنے دورِ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کیا، لیکن ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی معاشی امور پر بحث سے زیادہ بات بجٹ تقریر کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے ’ہلڑ بازی‘ پر کی جا رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35ao4IC

اسلام آباد پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت، ’لاپرواہی برتنے والے‘ پولیس افسران گرفتار

اسلام آباد میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس کے تین افسران کو ’فرائض میں غفلت برتنے‘ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ورثا کا الزام ہے کہ ملزم حسن کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3zk4Pdn

Friday 11 June 2021

خضدار بس حادثے میں تیرہ سالہ احسان کی ہلاکت پر خاندان سوگوار

احسان شیخ کے کزن مجاہد علی شیخ کے مطابق تمام زائرین دادو سے تھے اس لیے المناک حادثے نے نہ صرف ان کے خاندان کو سوگوار کیا بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت کے باعث پورا علاقہ سوگوار ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gvoNZV

وفاقی بجٹ 21-2020: کیا یہ بجٹ عام آدمی کے لیے بھی سود مند ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ملک کا 8400 ارب روپے خسارے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ تیسرا وفاقی بجٹ ہے۔ وفاقی بجٹ کو حکومت کی جانب سے معاشی ترقی میں اٖضافے کا بجٹ قرار دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RLyxqR

کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بِل کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

’حقِ نظرثانی کا بل 2020‘ بِل کا براہِ راست تعلق انڈین کمانڈر اور مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھو کو اپیل کرنے کا حق دینے سے ہے، جس کے لیے اسمبلی میں خاص طور سے دیگر معاملات کو منسوخ کرنے کے بعد اس بِل سمیت متعدد دیگر بِلوں کی منظوری بھی دی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35ek3mt

قومی اسمبلی: کیا ایک دن میں 21 بِلز کی منظوری ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی وجہ بنی؟

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے پارلیمان کے ایوانِ زیریں یعنی قومی اسمبلی سے ایک ہی دن میں 21 قانونی مسودے منظور تو کروا لیے تاہم مبصرین کو خدشہ ہے کہ ’عجلت میں اٹھایا گیا یہ قدم‘ حکومت کے لیے بیک فائر نہ کر جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gfO4s8

Thursday 10 June 2021

درّہ خیبر: جہاں سکندرِ اعظم سے لے کر انگریزوں تک، سب کے غرور خاک میں مل گئے

درّہ خیبر سے راستے کے حصول کے لیے یہاں پر آباد آفریدی قبائل کو خراج دینا پڑا اور دنیا کو فتح کرنے والے بڑے بڑے فاتحین کو بھی یہاں سر جھکانا پڑا مگر وہ کیا وجہ ہے جو اس علاقے کو اتنا مشکل بناتی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35b8Y5G

اے پی ایم ایس او کا قیام، عروج اور زوال: ’داخلوں سے محروم‘ طلبا کراچی کے کنگ میکر کیسے بنے؟

ایک زمانے میں جو طلبا اتنے مجبور تھے کہ اپنے تعلیمی اخراجات تک برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ اتنے بااختیار کیسے ہو گئے کہ پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتیں اُن کی مرضی سے قائم یا گرائی جانے لگیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xchNb7

پاکستان بجٹ 2021-22: کیا مہنگائی کے ساتھ قوّت خرید میں اضافے کا حکومتی دعویٰ صحیح ہے؟

ماہرین کے مطابق جی ڈی پی میں اضافے اور کمپنیوں کے منافع میں اضافے سے سرمایہ دار تو فائدہ اٹھاتے ہیں تاہم یہ کہنا کہ اس کے اثرات عام آدمی کو منتقل ہوئے ہیں، یہ بات صحیح نہیں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xf1RF6

کووڈ 19: پنجاب میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے سم کارڈ بند کرنے کی نوبت کیوں آئی؟

حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین پروگرام کو تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے لیکن اگر ایسا ہے تو حکومت کو موبائل فون بند کرنے جیسا اقدام کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3veenDm

اقتصادی سروے 21-2020: پاکستان کن معاشی اہداف کو حاصل نہیں کر سکا

پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 21-2020 کے لیے اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے حکومت کی معاشی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری کے آثار پیدا ہو چکے ہیں اور یہ ’ٹیک آف پوزیشن میں پہنچ چکی ہے‘۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3xc6Pme

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں احتجاج اور دھرنے، وجوہات کیا ہیں؟

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں گزشتہ کچھ عرصے سے بڑھتے ہوئے احتجاج کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کئی کئی روز کے دھرنوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3czaRgB

فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کے درمیان جاوید چوہدری کے پروگرام میں ہونے والی بدمزگی اور ہاتھا پائی کا ذمہ دار کون؟

وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قادر مندو خیل کچھ کہتے ہیں جس پر فردوس عاشق اعوان سیخ پا ہو جاتی ہیں۔ پھر دونوں اپنی اپنی نشتوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد پھر سے دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی ہوتی ہے اور پھر ایک ’بیپ‘ کی آواز آتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس موقعے پر نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pQ9xLP

Wednesday 9 June 2021

شدید گرمی کی حالیہ لہر اور لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام: ’درجہ حرارت 42 ڈگری اور لوڈشیڈنگ لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘

پاکستان کے سوشل میڈیا پر گذشتہ چند روز سے موضوع بحث گرمی کی حالیہ لہر اور لوڈشیڈنگ ہے اور شدید موسم سے تنگ لوگ آہ و بکا کرتے نظر آتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3v6RwcV

حامد میر کا ’وضاحتی بیان‘: ’نہ میں نے جیو سے معافی مانگی ہے نہ اسٹیبلشمنٹ سے‘

جیو نیوز کے اینکر اور صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ انھوں نے جیو کی انتظامیہ یا اسٹیبلشمنٹ سے ’کوئی معافی وافی نہیں مانگی‘ اور یہ وضاتی بیان صرف اور صرف الیکٹڈ جرنلسٹ باڈیز کی بنائی گئی کمیٹی کے لیے ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pymv0x

گھوٹکی ٹرین حادثہ: ’جنھوں نے شادی میں شریک ہونا تھا اب وہ تعزیت کے لیے آ رہے ہیں‘

کیا واقعی ہی بوگی نمبر دس میں خرابی ہی ملت ایکپریس کے پٹڑی سے اترنے کا سبب بنی تھی اور دوسری طرف سے آنے والی ٹرین کو روکا کیوں نہیں گیا تھا؟ یہ اور اس طرح کے دیگر کئی سوال بچے جانے والوں اور لواحقین کے ذہنوں میں ہیں مگر تاحال ان کے جوابات تلاش نہیں کیے جا سکے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3x7dxd1

Tuesday 8 June 2021

بلوچستان میں پہلی بار سائبر کرائم مقدمے میں سزا، لڑکی کے والدین کو بلیک میل کرنے والے شخص کو تین سال قید

ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان میں چائلڈ پورنوگرافی یعنی بچوں کی فحش اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے سائبر کرائم کے کسی مقدمے میں یہ پہلی سزا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3g1KbqK

Monday 7 June 2021

عاصمہ شیرازی کا کالم: سنّاٹے کا شور

المیہ تو یہ ہے کہ ملک بیچنے والے ہیرو اور ملک کے لیے قراردادیں پیش کرنے والے غدار ٹھہرے۔ جس نے بھی سوال اٹھایا، سچا شعر پڑھا، روایت سے ہٹ کر لکھا، قلم کو دربار میں سر نگوں نہیں کیا وہی غدار ٹھہرا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2T2yneV

گھوٹکی ٹرین حادثہ: ’میتیں گھر آئیں تو مہمانوں کے استقبال اور شادی کے لیے کیے گئے انتظامات جنازوں کے لیے استعمال ہوئے‘

اس حادثے میں متاثر ہونے والے ہر گھر اور خاندان کی الگ کہانی ہے۔ کوئی روزگار کے لیے واپس کراچی جا رہا تھا تو کوئی اپنے پیاروں کو ملنے کے لیے اپنے آبائی علاقوں کا سفر کر رہا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SfRthu

امریکہ، پاکستان تعلقات: امریکی فوجی تعلیمی اداروں میں پاکستانی فوج کے تربیتی پروگرام کی بحالی، مگر یہ کتنا اہم ہے؟

پاکستانی فوج 1991 سے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام کی فہرست میں شامل ہوتی اور نکلتی رہی ہے۔ فوج کو دو سربراہان یعنی جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی اور جنرل قمر جاوید باجوہ اس امریکی تربیتی پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3g0YoUO

گھوٹکی ٹرین تصادم: جائے حادثہ پر عینی شاہدین اور زخمیوں نے کیا دیکھا؟

پاکستان کے صوبہ سندھ میں گھوٹکی کے قریب سرسید ایکپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں 32 سے زائد افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جنھیں میرپور ماتھیلو، رحیم یار خان سمیت دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ متعدد تاحال بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3z8nDMz

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں خواتین کو بازار جانے سے روکنے کے لیے دھمکی آمیز پمفلٹ تقسیم

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں ایک ہندو تاجر کے قتل کے واقعے کے بعد ایک ایسا پمفلٹ منظر عام پر آیا ہے جس میں دکانداروں سے کہا گیا کہ وہ خواتین کو اپنی دکانوں میں آنے کی اجازت نہ دیں۔ اس پمفلٹ میں تاجروں، اور بالخصوص ہندو دکانداروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کسی تاجر نے اپنی دکان میں خواتین کوآنے کی اجازت دی تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cjFXZm

Sunday 6 June 2021

پاکستان میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے فرقے کے متعلق کس طرح کی باتیں سُننا پڑتی ہیں؟

پاکستان میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے بہت سے بچےاپنے فرقے کے متعلق مختلف طرح کے سوالات اور باتیں سُنتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں۔ اور کچھ کے لیے یہ سلسلہ بڑے ہونے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gdjluD

صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ، کم از کم 20 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث کم از کم 20 افراد ہلاک اور درجنوں مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شدید زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pz5umL

عاصمہ شیرازی پر الزامات: ویب سائٹ کا ڈی این ایس کیا ہوتا ہے اور کیا یہ کسی دوسرے ملک کی طرف جھکاؤ کی ترجمانی کرتا ہے؟

حالیہ دنوں میں پاکستان کے سوشل میڈیا پر چند ولاگرز اور سوشل میڈیا صارفین نے ملک کے چند صحافیوں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ دعوے کیے ہیں کہ ان کا جھکاؤ پڑوسی ملک انڈیا کی جانب ہے اور جن ویب سائٹس پر یہ صحافی پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے متعلق رائے دیتے ہیں وہ انڈیا سے چلائی جاتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3vWRxBC

کراچی میں تعمیراتی کمپنی بحریہ ٹاؤن کے خلاف احتجاج پر تشدد ہنگامہ آرائی میں تبدیل

کراچی میں تعمیراتی کمپنی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مبینہ طور پر مقامی گوٹھوں کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کے دوران متعدد عمارتیں اور گاڑیاں نذرِ آتش کر دی گئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2T6OFTV

کیا حزب اختلاف نے انسانی حقوق کی کمیٹی پر حکومت سے سمجھوتہ کر لیا ہے؟

حزب اختلاف نے انسانی حقوق کی کمیٹی حکومتی رکن سینیٹر ولید اقبال کے حوالے کر دی ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اپنے رہنما اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے مطابق اب حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کچھ نہ کیا تو پھر اس کی ذمہ داری بھی اپوزیشن پر ہو گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fVJMq3

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس: صوبائی وزیرِ تعلیم کے حاملہ عورتوں سے متعلق بیان پر تنقید کیوں؟

جہاں بیشتر افراد پاکستان کے صوبائی وزیر تعلیم اور ایک ڈاکٹر ہو کر بھی ’حاملہ‘ لفظ استعمال نہ کرنے پر مراد راس پر تنقید کرنے نظر آتے ہیں وہیں کئی صارفین ’کنفیوز‘ ہیں اور انھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ’فیملی وے‘ کا مطلب کیا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3uVcWtz

سندھ کی سیاسی جماعتوں، متاثرین کا بحریہ ٹاؤن کراچی کے باہر دھرنا

اس دھرنے کو کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے قیام سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا احتجاج سمجھا جا رہا ہے، جس میں سندھ بھر سے سیاسی کارکنان کے علاوہ ادیب، شاعر و دانشور بھی شریک ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3vZhMXQ

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: منافق سماج میں عورت کا احترام

آج اگر ملالہ کے چاروں طرف ایکسرے پلانٹ نصب ہیں تو حیرت کیوں؟ سوچیے اگر تاریخ پر اثرانداز ہونے والی عورتیں نہیں بخشی گئیں تو ہمارے اردگرد کی ایک عام عورت کس کھیت کی مولی ہے؟ وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3geE9lr

آمنہ مفتی کا کالم ’اڑیں گے پرزے‘: شادی، ملال اور ملالہ

کسی محفل میں سلیمانی ٹوپی اوڑھ کے بیٹھ جائیں اور مردانہ زنانہ گفتگو الگ الگ سنیں تو معلوم ہو گا کہ شادی سے جڑے رومانوی تصورات پہ یقین صرف وہی کرتے ہیں جن کی شادی نہیں ہوئی ہوتی۔ آمنہ مفتی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3uWavHh

Saturday 5 June 2021

اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب: ’قرض واپس نہ کرنے والے کو صرف وعدہ یاد دلاتے ہیں، عدالت لے کر نہیں جاتے‘

قرضوں کی کامیاب واپسی کی شرح نے وزیر اعظم پاکستان کو بھی اخوت فاؤنڈیشن کی طرف متوجہ کیا۔ اسلامک مائیکرو فنانس کے اس ادارے کے سربراہ ڈاکٹر امد ثاقب کو حال ہی میں عمران خان کی جانب سے گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض پروگرام کی مد میں پانچ ارب روپے دیے گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Rqn7bM

ڈاکٹر سعدیہ جلیل: سندھ میں انسداد دہشتگردی پولیس کی ریڈ بُک میں پہلی خاتون کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں

سندھ میں ڈاکٹر سعدیہ جلال پہلی خاتون ہیں جن کا نام سندھ کی ریڈ بک میں شامل کیا گیا ہے، یعنی وہ صوبے کی انسداد دہشتگردی پولیس کو انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fReKzm

سانحۂ ٹنڈو بہاول: مائی جندو کے خاندان کے نو افراد کا قتل جس نے سندھ میں آپریشن کلین اپ کا رخ ہی موڑ دیا

’سانحۂ ٹنڈو بہاول‘ حکومت اور فوج دونوں کے لیے ایسی قومی شرمندگی کا باعث بنا جس کا اعتراف اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز کو اعلانیہ طور پر کرنا پڑا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3vTOHgL

Friday 4 June 2021

فاروق ستار پر خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے کا الزام: ’میں سیاسی طور پر سرگرم ہوا ہوں، شاید یہ سرگرمیاں کسی کو ناگوار گزر رہی ہیں‘

سی ٹی ڈی کے سمن کے مطابق انڈین ایجنسی را سے وابستہ دو ملزمان نے اپنی وابستگی مذکورہ ایجنسی سے کرانے میں فاروق ستار کی معاونت ظاہر کی ہے، لہذا انھیں پابند کیا جاتا ہے کہ سنیچر کو وہ تمام شواہد کے ساتھ مذکورہ تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2T1AGPu

ماحولیات کا عالمی دن 2021: کیا پاکستان کے لیے ماحولیاتی خدمات کے بدلے قرضوں سے چھٹکارا ممکن ہے؟

دنیا اس وقت بدلتے موسم، قدرتی آفات اور کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے گزر رہی ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں جو بلا تخصیص رنگ و نسل اورملک و قوم کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ ایسے میں کیا پاکستان کے لیے ماحولیاتی خدمات کے بدلے قرضوں سے چھٹکارا ممکن ہو پائے گا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3uUcXha

انڈیا اور پاکستان کے درمیان سنجیدہ بیانات کا تبادلہ کیا دیرپا امن کی نوید ہے؟

جہاں ایک طرف دو پڑوسی ممالک اپنی سرحد پر سیز فائر پر رضامند ہوئے ہیں وہیں حالیہ عرصے میں پاکستان اور انڈیا سے ایسے بیانات سامنے آئے ہیں جن میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پرامن حل کے امکانات پر بات کی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3w5aOkt

فیس بک نے ایک بار پھر درجنوں پاکستانی اکاؤنٹس ’مشتبہ سرگرمیوں‘ کے الزام میں بند کر دیے

دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 40 فیس بک اکاؤنٹ، 25 فیس بک صفحات، چھ فیس بک گروپ اور 28 انسٹاگرام اکاؤنٹ اس بنیاد پر ہٹا دیے ہیں کہ وہ فیس بک پر 'منظم اور غیر مصدقہ رویے' اپنانے جیسی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2TxTmGE

کووڈ 19: پاکستان میں بسنے والی وہ کمیونٹیز جو شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ویکسین سے بھی محروم ہیں

پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی کے علاوہ ایسے بنگالی اور افغان پناہ گزین جن کے پاس شناختی کارڈ یا پی او آر کارڈ نہیں، کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا کوئی انتطام موجود نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SQFEOR

Thursday 3 June 2021

خضدار میں ہندو تاجر اشوک کمار کا قتل: ’اگر تحفظ نہیں دے سکتے تو بتائیں ہم کہیں اور منتقل ہو کر گمنامی کی زندگی گزار لیں گے‘

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے نوجوان تاجر اشوک کمار کو 31 مئی کو دن دہاڑے وڈھ بازار میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا، پولیس تاحال ان کے قاتلوں کا سراغ نہیں لگا سکی ہے جبکہ ہندو برادری نے حکام سے تحفظ کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gcj3V1

محمد حنیف کا کالم: حامد میر کیا چاہتا ہے؟

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں، بلوچستان کے دور دراز ضلعوں میں، سندھ میں جب بھی صحافی قتل ہوا، اغوا ہوا، حامد میر نے آواز اٹھائی۔ جب خود کراچی میں چھ گولیاں کھائیں تو شاید سمجھ آ جانی چاہیے تھی کہ حملہ آور کی طرف انگلی اٹھاؤ گے تو وہ ایک شخص ہی نہیں پورے ادارے پر چڑھ دوڑے گا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fR33c9

ماحولیات کا عالمی دن: وزیراعظم عمران خان کا ’10 بلین ٹری سونامی منصوبہ، پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کا عالمی سطح پر ’اعتراف‘

ماہرین کے نزدیک اس سال ماحولیات کا عالمی دن پاکستان کے لیے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سال اس کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے جسے دراصل پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wUE0uh

شگفتہ کوثر اور شفقت ایمینوئل: توہینِ مذہب کے الزام میں قید جوڑے کو لاہور ہائی کورٹ نے بری کر دیا

سنہ 2014 میں اس جوڑے کے خلاف یہ الزام ثابت ہوا تھا کہ جس موبائل نمبر سے مقامی مسجد کے امام کو پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز میسیجز بھیجے گئے تھے وہ نمبر ان کے نام پر رجسٹر تھا تاہم اب عدالت نے ان شواہد کو ناقص قرار دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cgm9Gd

ملالہ یوسفزئی کا برطانوی فیشن میگزین ووگ کو انٹرویو: شادی اور پارٹنرشپ سے متعلق ملالہ کے بیان پر گرما گرم بحث کیوں؟

یوں تو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی جانب سے دیا گیا ہر بیان ہی بحث کا باعث بنتا ہے لیکن ان کی جانب سے ووگ میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں شادی اور پارٹنرشپ سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر خاصی گرما گرم بحث جاری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3g105At

Wednesday 2 June 2021

راجن پور: ڈاکوؤں سے مذاکرات کے بعد مغوی پولیس اہلکار سات دن بعد بازیاب

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع قبائلی علاقوں میں متحرک ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے راجن پور کے علاقے سے چند روز قبل اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکاروں کو لگ بھگ سات روز بعد رہا کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pcrm7i

خود کشی پر آمادہ نوجوان کیسے رُکا: ’میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ میں اتنا بہادر نہیں کہ خود کشی کر لوں‘

راولپنڈی کے سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں کے لیے منگل کی شب کافی ذہنی تناؤ لیے ہوئے تھی کیونکہ وہ سب مل کر ایک 15 سالہ نوجوان کی زندگی بچانے کی کوشش میں لگے تھے جو خود کشی پر آمادہ تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34EpuL9

درزی کے مشوروں پر خواتین کا شور شرابا: ’امی کیا ہمارا تو درزی بھی اس گریبان کے لیے نہیں مانتا‘

’امی کیا ہمارا تو درزی بھی اس گریبان کے لیے نہیں مانتا۔۔۔‘ اس ایک جملے نے جیسے ٹوئٹر پر موجود بے شمار خواتین کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہو اور خواتین اپنے اپنے درزی سے ملنے والے ’اخلاقیات سے بھرپور‘ مشوروں اور نصیحتوں کا ذکر کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34Si07z

آزادی اظہار سلب کرنے میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کا مبینہ کردار: ’اغواکار پوچھتے رہے تمہارے سوشل میڈیا پوسٹس کے پیچھے کون ہے‘

شفیق احمد کے ساتھ ہونے والا واقعہ، ان کا اغوا اور ان پر ہونے والا تشدد ایک ایسے سلسلے کی کڑی ہیں جس میں ریاست کے ناقدین کی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے تاہم واضح رہے کہ عمران خان اور پاکستانی فوج دونوں نے ہی ان الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3g20F0V

Tuesday 1 June 2021

عورت کی شادی اور بچے پر مبارکباد لیکن کرئیر پر خوشی کیوں نہیں؟

پاکستان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد اب اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود ایسی خواتین کی تعداد بہت کم ہے جو گھر سے باہر جا کر ملازمت کرتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3icdXL0

دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں مکانات کا قبضہ خیبر پختونخوا حکومت کو مل گیا

آج حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا قبضہ حاصل کر لیا ہے اور اب ان مکانات کو اپنی اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fJ7UvX

‘اگلی حکومت جو ہماری آئے گی اس میں پاکستان اور تیزی سے اوپر جائے گا'

بلوچستان کے علاقے زیارت کے دورے کے موقع پر قائد اعظم ریزیڈنسی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے سال ترقی کی رفتار اور بڑھے گی اور جو ‘اگلی حکومت جو ہماری آئے گی اس میں پاکستان اور تیزی سے اوپر جائے گا'۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2R9Apt2

آزادی صحافت: اسلام آباد میں صحافیوں پر حملوں کے مقدمے منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچ پاتے؟

دس سال قبل سلیم شہزاد کا اغوا اور قتل ہو یا چند دن قبل اسد طور کے گھر میں گھس کر ان پر تشدد سوال ایک ہی ہے: آخر ملک کے دارالحکومت اور سب سے محفوظ سمجھے جانے والے شہر اسلام آباد میں صحافیوں کو نشانہ بنانے والے پکڑے کیوں نہیں جاتے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3wSyV5T