Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 28 February 2018

عوام کیلئے خوشخبری، پورے 2 ماہ مفت سفری سہولت کا اعلان

پشاور : خيبرپختونخوا حکومت نے تيز رفتار بس منصوبہ مکمل ہونے پر عوام کیلئے پہلے 2 ماہ مفت سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرديا۔ پشاور کی عوام پر خيبرپختونخوا حکومت مہربان ہوگئی، شہريوں کیلئے درد سر بننے والا تيز رفتار بس منصوبہ مکمل ہونے پر پورے دو ماہ تک مفت سفری سہولت دے گا۔...

The post عوام کیلئے خوشخبری، پورے 2 ماہ مفت سفری سہولت کا اعلان appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2GNca9l

برطانوی بدترین طوفان کی لپیٹ میں، نظام زندگی مفلوج

لندن : برطانیہ میں بدترین برفانی طوفان، گریٹر مانچسٹر کے مختلف شہروں میں اسکول، کالجز اور دفاتر بند جبکہ فلائٹس معطل ہوگئیں، ٹرانسپورٹ کا سارا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ سماء کے بیورو چیف نارتھ ویسٹ انگلینڈ ثاقب راجہ کے مطابق برطانیہ میں بدترین برفانی طوفان نے نظام زندگی جما کر رکھ دیا، اسکول، کالج،...

The post برطانوی بدترین طوفان کی لپیٹ میں، نظام زندگی مفلوج appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2CqC6JE

دنیا کا دوسرا طویل قامت شخص طبی مسائل کا شکار، حکومت سے امداد کی اپیل

کراچی : دنیا کا دوسرا طویل قامت انسان زندگی سے پریشان، پھیپھڑوں نے کام چھوڑ دیا، نصیر سومرو نے وزیراعظم سے علاج کیلئے مدد کی اپیل کردی۔ دنیا کا دوسرا طویل قامت انسان نصیر سومرو کی حالت تشویشناک، پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا، سانس لینے کیلئے مشین کرائے پر لینے پر مجبور ہوگیا۔ وزیراعظم...

The post دنیا کا دوسرا طویل قامت شخص طبی مسائل کا شکار، حکومت سے امداد کی اپیل appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2GThS9N

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا

 اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا،وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

پٹرول3روپے 56پیسے اور ڈیزل2روپے62پیسے فی لٹر مہنگا جب کہ مٹی کا تیل 6روپے28پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات12بجے ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

واضح رہے کہ اوگرا نے حکومت کو آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

The post حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CpURNj

کراچی میں رہائشی اور صنعتی علاقوں میں کچرا پھینکنے کو جرم قرار دے دیا گیا

پاکستان کے صوبہ سندھ میں کچرا رہائشی، صنعتی علاقوں اور خالی جگہوں پر پھینکنے کو جرم قرار دیا گیا جس کی سزا ایک سے چھ ماہ تک قید ہو سکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2HUIcle

کراچی کے سیویج نظام پر چیف جسٹس کی تنبیہ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی واٹر بورڈ کے ایم ڈی ہاشم زیدی سے مخاطب ہوکر کہا کہ انھیں کوئی تاریخ دی جائے کہ کراچی میں آلودہ پانی کو صاف کرنے کا مسئلہ کب تک حل ہوجائیگا۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2oEk7Ge

سی پیک سے متعلق انتہائی اہم معلومات

The post سی پیک سے متعلق انتہائی اہم معلومات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BZdCGC

کوئٹہ میں خود کش حملہ، 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی

کوئٹہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں خونی تالاب کے علاقے میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ذرائع کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہوا جب کہ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح  سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ  کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

The post کوئٹہ میں خود کش حملہ، 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BWrkd8

بی جے پی رہنما نے سری دیوی کی موت کو قتل قرار دیدیا

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ ان کو قتل کیا گیا۔ 

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے انتقال سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں، ہفتہ 24 فروری کی رات یہ خبر سامنے آئی کہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئیں مگر اداکارہ کی فرانزک رپورٹ نے اس خبر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ موت ہوٹل کے باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سری دیوی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ سری دیوی کا قتل کیا گیا جب کہ انہوں نے انڈرورلڈ ڈان  داؤد ابراہیم کو اداکاراؤں کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے مورود الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں پر مجھے حیرت ہورہی ہے کیوں کہ سری دیوی  کبھی بھی اس مقدار میں شراب نہیں پیتی تھیں  تو پھر وہ کیسے ان کے وجود میں داخل ہوگئی، کیا انہیں زبردستی شراب پلائی گئی۔

The post بی جے پی رہنما نے سری دیوی کی موت کو قتل قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F0i2zE

بنی گالا میں عمران خان کا گھر غیرقانونی ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: بني گالا ميں عمران خان کا گھر غيرقانوني ہونے کا انکشاف ہوا ہے سپریم کورٹ میں جعلي اين اوسي کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔ بني گالا ميں عمران خان کا گھر غيرقانوني نکلاتحريک انصاف کے سربراہ نے خط لکھ کر بني گالا ميں غيرقانوني تعميرات پر چيف جسٹس سے ازخود نوٹس لينے کا مطالبہ...

The post بنی گالا میں عمران خان کا گھر غیرقانونی ہونے کا انکشاف appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2oCkNfe

عمران خان خوش گوارموڈ میں، ویڈیو دیکھیں

لاہور ميں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان خوش گوار موڈ ميں نظر آئے، کبھی سرگوشي کی، کبھی اشارے کئے مسکراہٹ کے ساتھ کارکنوں کو تھوڑی بہت ڈانٹ بھی لگائی۔ ویڈیو دیکھیں

The post عمران خان خوش گوارموڈ میں، ویڈیو دیکھیں appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2HTapsy

عمران خان کے بنی گالا کے گھر کا این او سی جعلی نکلا

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالا گھر کی تعمیرات کے معاملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے جس میں ان کے بنی گالا گھر کے نقشے اور این او سی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی 13 صفحات پرمشتمل رپورٹ کے مطابق یونین کونسل بہارہ کہو کے سابق سیکریٹری محمد عمر نے اپنے بیان میں بنی گالا گھر کے این او سی کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا  کہ وہ 2003 میں یو سی بہارہ کہومیں سیکریٹری تعینات تھے اور اس دوران یونین کونسل نے بنی گالا میں عمران خان کے گھر کی تعمیر کے لئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا جب کہ عدالت کو فراہم کی گئی دستاویز پر تحریر بھی یونین کونسل کی نہیں ہے۔

سابق سیکریٹری کے مطابق 2003 میں یونین کونسل کے دفتر میں کمپیوٹر کی سہولت ہی موجود نہیں تھی اس وقت یونین کونسل کے تمام امور ہاتھ سے نمٹائے جاتے تھے، سابق سیکریٹری نے کہا کہ عمران خان سے درخواست پر مزید کارروائی کے لئے بنی گالا کا نقشہ طلب کیا گیا تھا لیکن نقشہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے بعد مزید کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسری طرف 1987 سے 1991 تک چیئرمین یونین کونسل رہنے والے محمد یعقوب ملک نے بھی کہا ہے کہ میں نے نہ تو عمران خان کی زمین کا نقشہ پاس کیا اور نہ ہی کوئی این او سی جاری کیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ جو لیٹر عدالت میں پیش کیا گیا ہے وہ  ان کے دستخط سے جاری ہوا وہ دستخط انہی کے ہیں لیکن کسی نے دستخط شدہ کاغذ کو کسی طرح آفس سے حاصل کرکے مضمون تیارکیا ہے جس پر ان کانام بھی درست نہیں لکھا گیا۔

The post عمران خان کے بنی گالا کے گھر کا این او سی جعلی نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2t0igkL

کراچی سٹی کونسل اجلاس میں ہنگامہ آرائی،ہال مچھلی بازار بن گیا

کراچی سٹی کونسل اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی، ہال مچھلی بازار بن گیا، میئر کراچی اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے درمیان نوک جھونک ہوئی اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی تو وسیم اختر نے پندرہ منٹ میں ہی ختم کردیا۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔

The post کراچی سٹی کونسل اجلاس میں ہنگامہ آرائی،ہال مچھلی بازار بن گیا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2COya0W

پی ایس ایل میں چھکوں کی برسات، ویڈیو دیکھیں

  پاکستان سپر لیگ میں چھکے چوکوں کی برسات، آٹھ چھکوں کے ساتھ پشاور زلمی کے ڈووین اسمتھ پہلے اور شعیب ملک سات چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، ویڈیو دیکھیں

The post پی ایس ایل میں چھکوں کی برسات، ویڈیو دیکھیں appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F09dG2

نواز شریف کی بچی سے دلچسپ گفتگو

تمہارا نام کیا ہے؟، نواز شریف کوٹ مومن سے واپسی پر کلرکہار میں رکے، وہاں موجود بچوں میں گُھل مِل گئے، ایک بچی کو خود اُٹھا کر گاڑی پر بٹھایا، بچی نے 3 بار اپنا نام بتایا مگر نواز شریف کو سمجھ نہ آیا۔ ویڈیو دیکھیں۔

The post نواز شریف کی بچی سے دلچسپ گفتگو appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2COy0GS

سیگریٹ مہنگی کرنا حل نہیں، پابندی لگائیں، شہریوں کی رائے

بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے قائمہ کمیٹی نے سگریٹ مہنگی کرنے کی تجویز پیش کردی، شہریوں کا کہنا ہے مہنگا کرنا حل نہیں، سگریٹ پر پابندی لگادینی چاہئے، والدین بھی بچوں کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ عوام کیا کہتے ہیں آپ بھی سنیں۔

The post سیگریٹ مہنگی کرنا حل نہیں، پابندی لگائیں، شہریوں کی رائے appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F093yq

سندھ میں کینسر تیزی سے پھیلنے لگا، بچے بھی سگریٹ نوشی میں مبتلا

اسلام آباد : سندھ میں کینسر تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن شکیلہ لقمان نے بچوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں اضافے کی طرف توجہ دلائی اور مطالبہ کیا کہ بچوں کی پہنچ سے دور کرنے کیلئے سگریٹ مہنگی کردی جائے۔ سندھ میں سگریٹ...

The post سندھ میں کینسر تیزی سے پھیلنے لگا، بچے بھی سگریٹ نوشی میں مبتلا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2CNkOSU

پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی مدد

کراچی : پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو امداد فراہم کی، پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس شمشیر کے عملے نے طبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ اشیائے خور و نوش اور تازہ پانی بھی فراہم کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی کشتی...

The post پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کی مدد appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F08QLE

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کا نام ’گرے لسٹ‘ میں، دفتر خارجہ کی تصدیق

پاکستان کے دفتر خارجہ نے دہشت گردوں کے معاون ممالک سے متعلق فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی اے) کی 'گرے لسٹ' میں پاکستان کا نام شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2F8Qebp

ایف اے ٹی ایف: ’چین اور عرب ممالک نے حمایت واپس لے لی،پاکستان واچ لسٹ میں شامل‘

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے میں ناکامی یا اس سلسلے میں عدم تعاون کے سلسلے میں زیرِ نگرانی ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2CO1fJS

دلہے کا گنج پن دیکھ کر لڑکی کا شادی سے انکار

بہار: بھارت میں ایک دلہن نے شادی والے دن دلہے کا گنج پن دیکھ کر شادی سے انکار کردیا جب کہ دلہا تقریب سے ہی ایک اور لڑکی کو دلہن بنا کر گھر لے گیا۔

بھارتی ریاست بہار میں ڈاکٹر روی کمار کی سگوالی گاؤں کی رہائشی لڑکی سے ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی اور اب انہوں نے روایتی طریقے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں بہار میں ہی تقریب منعقد کی گئی لیکن شادی کی تقریب سے پہلے تک دلہا دلہن کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی جو ڈاکٹر صاحب کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔

شادی کے دوران سب اچھا چل رہا تھا اور تمام تقریبات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی تھی مگر اچانک لڑکی نے شادی سے انکار کردیا، دلہے نے جیسے ہی اپنی پگڑی اتاری تو دلہن ڈاکٹر روی کا گنج پن دیکھ کر تقریب ادھوری چھوڑ گئیں اور شادی سے انکار کردیا۔ لڑکے والوں کی جانب سے دلہن والوں کو منانے کی تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں اور وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

دوسری جانب ڈاکٹر روی نے بھی ٹھان رکھی تھی کہ وہ دلہن لیے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے لہذا مقامی پنچائت کی مدد سے چند ہی گھنٹوں میں ہی ڈاکٹر صاحب کو سبزی فروش کی بیٹی کی صورت میں دلہن مل گئی اور انہوں نے اسی تقریب میں شادی کرکے نیہا کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا۔

The post دلہے کا گنج پن دیکھ کر لڑکی کا شادی سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2otuVIb

جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام

کوئٹہ: پاک فضائیہ میں جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام عمل میں آگیا۔

ملکی فضاؤں کی پاسبان پاک فضائیہ میں نئے اسکواڈرن کا اضافہ ہوگیا،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  جے ایف 17تھنڈر سے لیس نئے ملٹی رول اسکواڈرن قائم کیا گیا ہے جسے نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے، نئے اسکوارڈ ن کا نعرہ ” خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا” ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی، ایئر چیف

نئے اسکوارڈن کی تعارفی تقریب کوئٹہ کے پی اے ایف بیس سمنگلی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ ائیرچیف کو بیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

اس موقع پر ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اورپاکستان کے دشمنوں کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور مقصد بالکل واضح ہے جب کہ ہم خطےمیں امن کے خواہاں ہیں۔

The post جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CqICQO

نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قید ہوئی،میں نے اپیل کی،قید پوری ہوگئی،اپیل کی سماعت نہ ہوئی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ڈرے ہوئے...

The post نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F0KZal

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مقابلہ ہو گا۔

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے نویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہوگا، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سب سے اوپر ہے اور ملتان سلطان 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

The post اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FEbGmr

یہ سیاست نہیں، مافیا کیخلاف جدوجہد ہے، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاست نہیں، مافیا کیخلاف جدوجہد کی تھی، مافیا خریدتا ہے، آپ نہ بکیں تو مروا دیتا ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سیاست نہیں مافیا کے خلاف جدوجہد...

The post یہ سیاست نہیں، مافیا کیخلاف جدوجہد ہے، عمران خان appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2HUieOz

افغان حکومت کی طالبان کو مذاکرات کی پیشکش

کابل : افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو غير مشروط امن مذاکرات کی پيشکش کردی۔ کابل ميں 25 ملکوں کی علاقائی امن کانفرنس جاری ہے، افغان صدر اشرف غنی سربراہی کررہے ہيں، انہوں نے افغانستان ميں قيام امن کا پروگرام پيش کیا۔ امن کانفرنس میں قومی اتحاد کی حکومت تشکيل دينے کی تجويز...

The post افغان حکومت کی طالبان کو مذاکرات کی پیشکش appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2oDuxpP

چیف جسٹس صاحب، فٹ پاتھ اسکول کا یہ پہلو بھی دیکھ لیجیے!

تسلیم کہ قوم کی تعمیر و ترقی نونہالانِ وطم کی تعلیم وتربیت سے مشروط ہے، مگر تعلیم کو تجارت بنانا اور ذاتی مفادات سے نتھی کرنا نہ صرف مستقبل کے معماروں کے مستقبل سے گھناؤنا مذاق ہے بلکہ، خاکم بدہن، قوموں کی زبوں حالی کا بھی ضامن ہے۔

حالیہ دنوں میں ایک ایشو خبروں میں ’’اِن‘‘ رہا ہے جو کراچی کے علاقے کلفٹن میں فلائی اوور کے نیچے قائم ’’فٹ پاتھ اسکول ‘‘ سے متعلق ہے۔ انفاس زیدی نامی ایک خاتون اس اسکول کی بانی و منتظمہ ہیں جو فٹ پاتھ اسکول کا مقصد یہ بتاتی ہیں کہ کسی طرح اسٹریٹ چائلڈز کو زیورِ علم سے آراستہ کیا جائے، کہ سڑکوں پر پھرتے، بھیک مانگتے یہ بچے ہی ہمارا کل اور مستقبل ہیں۔ ان کے اس مقصد اور عملی کوشش کی کوئی بھی علم دوست کیسے مخالفت کرسکتا تھا؟

لیکن برا ہو سندھ حکومت کا جسے یہ تعلیمی سرگرمی ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ پہنچ گئی فٹ پاتھ پر سے اسکول کو ختم کروانے۔ معاملہ میڈیا پر اچھلا، اسکول کی بانی خاتون نے دُہائیاں دیں جنہیں چینلوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور یہ جاننے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی کہ کیا واقعی وہاں تعلیمی سرگرمی ہی ہورہی ہے یا معاملہ کچھ اور ہے؟ بچوں کو پڑھایا کیا جارہا ہے، سلیبس کیاہے؟ کتابیں کس پبلشر کی ہیں؟ ان کے سہ ماہی ، ششماہی امتحانات بھی ہورہے ہیں یا صرف سالانہ؟ امتحانات ہو بھی رہے ہیں یا بس کلاسیں ہی چل رہی ہیں؟ جو ٹیچرز پڑھارہی ہیں، ان کی اپنی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ اسکول کی بنیاد ڈالنے والی میڈم کی کیا کوالیفکیشن ہے؟ کہاں سے، کس شعبے میں ڈگری لی ہے؟ تعلیم و تدریس کے شعبے سے ان کی کوئی وابستگی رہی بھی ہے کہ نہیں؟

انچارج کے مطابق اسکول میں ہزاروں بچے رجسٹرڈ ہیں، سینکڑوں کی روزانہ حاضری ہوتی ہے جنہیں روزانہ دن کا کھانا کھلایا جاتا ہے، ساتھ ہی ہر بچے کو روز کے پچاس روپے بھی دیئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیچرز کو تنخواہیں بھی دی جاتی ہیں۔ دو سے زائد سیکیوریٹی گارڈز ہیں، ایک گاڑی ہے جس کا تنخواہ دار ڈرائیور بھی ہے ، غیر تدریسی عملہ ہے، ان سب کے پیسے، دیگر اخراجات جو ہزاروں روپے روزانہ کے ہیں۔ چلیے، مان لیا، لیکن یہ ساری رقم کہاں سے آرہی ہے؟ اور جو پیسہ آرہا ہے اور خرچ کیا جارہا ہے، اس کا کوئی حساب کتاب بھی ہے کہ نہیں؟ اسی طرح کے کئی سوالات ہیں جن کے جواب تلاش کرنے کے بجائے میڈیا حسبِ روایت خم ٹھونک کے میدان میں آگیا اور لگا فٹ پاتھ اسکول کی میڈم کی مظلومیت بیچنے۔ بس پھر کیا تھا، جنابِ چیف جسٹس نے عوام کے دیگر بنیادی حقوق کی حفاظت کی طرح اس معاملے پر بھی فوری از خود نوٹس لیا اور سندھ حکومت کو وارننگ دی کہ جب تک اس فٹ پاتھی اسکول کو عمارت میسر نہیں آجاتی، خبردار جو انہیں یہاں سے ہلایا جلایا جائے۔ چیف صاحب نے ایک اچھے گارجین اور مربّی کا ثبوت دیتے ہوئے یہ تک پیشکش کردی کہ اگر ضرورت ہو تو سپریم کورٹ رجسٹرار سے 5 لاکھ روپے تک لے لیے جائیں۔

خیر! پہلے ہم بھی ایک عام، معاملات سے لاعلم شہری کی طرح یہی سمجھتے رہے کہ خاتون ایک اچھا کام کررہی ہیں اور فٹ پاتھ اسکول کو سپورٹ کیا جانا چاہیے۔ لیکن پھر ہماری صحافتی رگ پھڑک اٹھی اور ہم نے اپنے تئیں کسی نہ کسی حد تک معاملے کی چھان پھٹک کرنے کی کوشش کر ڈالی۔ اے آر وائی کے ایک سینئر رپورٹر سے انفاس زیدی کا نمبر لے کر انہیں کال کی تو پتا چلا کہ سندھ حکومت کے ہرکاروں کے ڈرانے دھمکانے کی وجہ سے ان کی طبعیت بگڑ گئی اور وہ فی الحال اسپتال میں داخل ہیں۔ میں نے انہیں جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا دی، اور اپنا مدعا بیان کیا تو انہوں نے وہاں موجود انچارج کا بتایا اور تاکید کی کہ ڈیڑھ بجے سے پہلے اسکول پہنچ جائیں۔ ہم نے نجی ہوٹل سے امت کے رپورٹر عظمت رحمانی کو لیا اور پہنچ گئے فٹ پاتھ اسکول۔

وہاں پہنچے تو پتا چلا کہ انفاس زیدی نے ہماری آمد سے متعلق پہلے ہی وہاں آگاہ کردیا تھا۔ ہم جب وہاں پہنچے تو اسی وقت گاڑی سے بریانی کی گرما گرم دیگیں اتاری جارہی تھیں۔ ہم نے اپنے طور پر جب انچارج، ٹیچرز اور بچوں سے باتیں کیں تو اندازہ ہوا کہ معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا میڈیا پر دکھایا جارہا تھا۔ خاصا ’’جھول‘‘ موجود ہے۔ ہمارے پوچھنے پر عظمیٰ نامی انچارج نے بتایا کہ اسکول میں دو ہزار بچے رجسٹرڈ ہیں جن میں سے تقریباً 6 سو بچے روزانہ آتے ہیں۔ بچوں کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے بجائے ایک پرائیوٹ پبلشر کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں جو تمام بچوں کے پاس نہیں تھیں۔ میں نے عظمیٰ سے پوچھا کہ 6 سو بچوں کو پڑھانے کےلیے کتنی ٹیچرز ہوتی ہیں؟ جواب ملا کہ 15 سے اٹھارہ ہوتی ہیں۔ اس پر میں نے استفسار کیا کہ یہاں تو صرف تین چار استانیاں ہی نظر آرہی ہیں، تو بتایا گیا کہ بقیہ ٹیچرز ٹریننگ پر گئی ہوئی ہیں۔ پوچھا گیا کہ ٹریننگ کے لیے کہاں گئی ہیں تو انچارج نے جھینپتے ہوئے بتایا کہ پتا نہیں کہاں گئی ہیں۔ یہی سوال ساتھی رپورٹر نے تھوڑے وقفے سے ایک اور ٹیچر سے پوچھا تو اس کا جواب انچارج کے جواب کے برعکس تھا: اس کے مطابق ٹیچرز ٹریننگ پر نہیں بلکہ چھٹیوں پر ہیں۔

ہم نے اسکول کی بانی انفاس زیدی کے تعلیمی و تدریسی پس منظر سے متعلق جاننا چاہا تو عظمیٰ نے بتایا کہ میڈم نے آئی آر (انٹرنیشنل ریلیشنز) میں داخلہ لیا تھا مگر پہلے سال میں ہی انہیں اپنی پڑھائی چھوڑنی پڑ گئی۔ ایک اور خاتون ٹیچر جو بچوں کو پڑھا رہی تھیں، ان سے جب ہم نے ان کی کوالیفکیشن کی بابت پوچھا تو انہوں نے شرماتے ہوئے بتایا کہ گریجویشن کیا ہے۔ ہم نے پوچھا کب اور کہاں سے کیا تو جواب ملا ’’یہ یاد نہیں۔‘‘

عظمیٰ نے ایک کلاس کے بارے میں بتایا کہ یہ سینئر کلاس، پانچویں جماعت کے بچے ہیں جنہیں انگلش بھی آتی ہے۔ میں نے ایک بچے سے انگریزی میں جاننا چاہا کہ how many provinces in Pakistan تو پانچویں جماعت کے اس بچے نے جواب دیا Karachi۔ پھر ہم نے اسی کلاس کے بچے سے اردو میں پوچھا کہ ہم کس شہر میں ہیں؟ اس نے جواب دیا سندھ۔

ہم ذرا اور آگے بڑھے تو ایک ٹیچر بچوں کو ایک حمد پڑھا رہی تھیں جو میں نے بھی بچپن میں اپنے اسکول میں پڑھی تھی۔ میں نے ٹیچر سے نام پوچھا، انہوں نے نام بتایا تو میں ذرا چونکا، خاتون میری کنفیوژن بھانپ گئیں اور ترنت بتایا کہ میں ہندو ہوں۔ میں نے کہا ویری گڈ! ہم سب کو مل جل کر ہی اس ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ میں نے ان سے مزید پوچھا کہ آپ پڑھا کیا رہی ہیں، تو انہوں نے جو جواب دیا اس پر میں مزید چونک گیا، کیونکہ ٹیچر ہندو ہونے کے باوجود بچوں کو اسلامیات پڑھا رہی تھیں۔ میرے لیے یہ بڑا دلچسپ اور انوکھا تجربہ تھا۔ خیر میں نے ان سے جاننا چاہا کہ آپ نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے بتایا بی اے۔ میں نے برجستہ پوچھا کس میں؟ تو ٹیچر نے جو جواب دیا وہ یقیناً آپ سب کےلیے بھی چونکا دینے والا اور دلچسپ ہوگا۔ بی بی نے بی اے کیا اور وہ بھی سائنس میں۔ ہے ناں دلچسپ بات!

ہم نے پوچھا کہ آپ کا روزانہ کی بنیاد پر اتنا خرچہ ہے، کون کونسے ادارے آپ سے مالی تعاون کرتے ہیں؟ انچارج نے بتایا کہ تعاون کوئی نہیں کرتا، سب صرف دعوے اور وعدے کرتے ہیں۔ ہم نے حیرانی سے پوچھا کہ پھر یہ کاروبارِ زندگی کیسے رواں دواں ہے؟ بتایا گیا کہ سب کچھ میڈم اپنے پاس سے کرتی ہیں۔ پوچھا گیا کہ اپنے پاس سے کیسے کرتی ہیں، ان کا کیا کاروبار ہے، آمدنی کے کیا ذرائع ہیں؟ بتایا گیا کہ ابھی تو صرف اسکول چلا رہی ہیں، پہلے ان کا کنسٹرکشن کا کاروبار تھا۔ اب اسکول کے علاوہ کوئی اور مصروفیت نہیں۔ یعنی سوال اپنی جگہ موجود تھا کہ اخراجات کہاں سے پورے ہورہے ہیں، مگر جواب ندارد۔

میری معلومات کے مطابق سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سمیت کئی این جی اوز نے انہیں باقاعدہ عمارت میں منتقل کرنے اور فی بچہ سات سو روپے ماہانہ تک دینے کی پیشکش بھی کی تھی جسے ان کی جانب سے یکسر ٹھکرا دیا گیا۔ یعنی فٹ پاتھ اسکول والے، فٹ پاتھ پر ہی رہنے پر بضد ہیں۔ اس ضد کے پیچھے کیا منطق ہوسکتی ہے؟ میں اتنا ذہین نہیں کہ اسے سمجھ سکوں۔

اس حوالے سے ہم نے بعض این جی اوز میں سرگرم خواتین سے بھی بات کرنا چاہی جو تعلیم کے شعبے ہی میں خدمات انجام دے رہی ہیں، تو بیٹھک اسکول نیٹ ورک کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن رضوانہ قطب کا کہنا تھا کہ بچوں کو پڑھائی کےلیے فٹ پاتھ پر بٹھانا انتہائی مجبوری ہوتی ہے کیونکہ وہاں پر شور شرابے میں بچوں کےلیے کچھ پڑھنا، سمجھنا اور یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے؛ ان کی توجہ بھٹکتی رہتی ہے جسے یکسو کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہیں مختلف اداروں کی جانب سے باقاعدہ اسکول میں منتقل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے تو پھر کوئی جواز نہیں کہ یہ تب بھی فٹ پاتھ پر بیٹھے رہیں۔

تقویمِ پاکستان ویلفئیر کی عظمیٰ آرزو نے، جو کراچی اور اندرونِ سندھ کی پسماندہ بستیوں میں علم کے چراغ روشن کرنے کے مشن پر گامزن ہیں، کہا کہ اسکول کلاس رومز سے بنتا ہے اور کلاس کا بنیادی اصول ہی کسی بھی قسم کی مداخلت اور خلل سے پاک ہونا ہے جو کھلی سڑک پر کسی طور بھی ممکن نہیں۔ عظمیٰ آرزو نے بتایا کہ اگر یہ لوگ واقعی تعلیم کے ساتھ مخلص ہیں تو انہیں فٹ پاتھ کی ضد چھوڑ کر باقاعدہ اسکول میں منتقل ہوجانا چاہیے۔

بات یہ ہے کہ بحیثیت قوم ہم انتہائی جذباتی واقع ہوئے ہیں، کسی بھی معاملے کی پوری طرح چھان پھٹک کیے بغیر ہی فوری طور پر اچھی یا بری رائے قائم کرلیتے ہیں اور پھر جی جان سے اس کے دفاع میں جُت جاتے ہیں۔ اب لازمی سی بات ہے کہ جناب چیف جسٹس بھی چونکہ اسی معاشرے کا حصہ ہیں، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں وہ بھی جذبات کے ہاتھوں مغلوب ہوگئے۔ کوئی ان کی نیت پر شک نہیں کرسکتا۔ انہوں نے جو بھی قدم اٹھایا، مجھے یقین ہے کہ اس کے پیچھے نیک جذبہ ہی رہا ہوگا۔ لیکن میری عاجزانہ رائے میں چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب کا تقاضا ہے کہ کسی بھی معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور کم از کم بنیادی تفتیش و تحقیق کے بعد ہی کوئی فیصلہ دیا جانا چاہیے تھا۔

فٹ پاتھ اسکول کے ذریعے دنیا کو کیا یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور دنیا کے صفِ اول کے ترقی یافتہ شہروں میں سے ایک شہر، کراچی میں بچوں کی تعلیم کا کوئی مناسب بندوبست ہی نہیں؟ ملک کو 70 فیصد آمدن دینے والے شہر میں بچے چلتی سڑک کے بیچوں بیچ فٹ پاتھ پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

میں ہرگز یہ نہیں کہہ رہا کہ فٹ پاتھ اسکول کو اٹھا کر سمندر برد کردیا جائے۔ لیکن ضابطے کی ضروری کارروائی تو کم از کم عمل میں لائی جانی چاہیے ناں! پتا تو چلے کہ آیا واقعی یہاں تعلیمی سرگرمی ہی چل رہی ہے یا اس کی آڑ میں کچھ اور ہورہا ہے؟

مکرر عرض ہے کہ قوم کی تعمیر و ترقی نونہالانِ قوم کی تعلیم وتربیت ہی سے مشروط ہے لیکن تعلیم کو تجارت بنا کر ذاتی مفادات کے حصول سے وابستہ کردینا نہ صرف مستقبل کے معماروں کے مستقبل سے کھلواڑ ہے بلکہ قوموں کی زبوں حالی کا بھی ضامن ہے۔ میرے منہ میں خاک، ایک بار پھر!

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھblog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post چیف جسٹس صاحب، فٹ پاتھ اسکول کا یہ پہلو بھی دیکھ لیجیے! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F0b8pV

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد کو فون، خطے میں ایران کے کردار پر تبادلہ خیال

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد کو ٹیلی فون کیا اور  خطے میں ایران کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر نے سعودی عرب اور ابوظہبی کے ولی عہد کو علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کر کے ایران کی جارحیت پسندی اور دہشت گردی و انتہا پسندی کو فروغ دینے کی پالیسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں قیام امن کے لیے کوششوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب حکومت کا شکریہ ادا کیا جن کے باعث خلیجی ممالک میں ایرانی مداخلت کو کم کرنے میں مدد ملی۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زائد سے باہمی امور کی دلچسپی اور سیکیورٹی و معیشت میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، امریکی صدر نے دونوں عرب ممالک کے ساتھ معاشی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور خطے کی تازہ صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تنازعے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے سعودی عرب اور ابوظہبی کے ولی عہد کو قطر کےامیر سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن آنے کی دعوت بھی دی جسے دونوں رہنماؤں نے قبول کرلیا۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ امریکا عرب ممالک اور قطر کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے جس کے لیے سعودی عرب و ابوظہبی کے ولی عہد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی باہمی مذاکرات کے لیے مارچ اور اپریل کے درمیان امریکا جا رہے ہیں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں عرب ممالک اور قطر کے درمیان تصفیے کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد کو فون، خطے میں ایران کے کردار پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F2Id4A

میمو گیٹ اسکینڈل ایک جعلی کیس تھا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل ایک جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں ہے جس سے وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ برآمد نہیں ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کے لیے میمو گیٹ کیس کو اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، میاں صاحب اس کوشش میں ناکام ہوں گے کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ اسکینڈل ایک جعلی کیس ہے جس کے پیچھے چھپ کر مسلم لیگ (ن) خود بچ نہیں سکتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان میں عوام کے دیرینہ مسائل بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی ہیں جن کے خاتمے کے لیے نواز حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے، شریف برادران نے پورے ملک میں انتشار پیدا کر دیا ہے اور عوامی مسائل کے لیے کام کرنے کے بجائے کیوں نکالا کی گردان کر کے لوگوں کی توجہ حقیقی مسائل  سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو نواز شریف کی نااہلی اور پاناما کیس سے کوئی غرض نہیں ہے بلکہ عوام اپنے مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لیے پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور عوام کی مدد سے ہم ملک کو خوش حال اور پر امن پاکستان بنائیں گے جس کے لیے ملک بھر میں ممبر سازی مہم جاری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہباز شریف اور عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتا ہوں، پیپلز پارٹی انہیں شکست فاش سے دوچار کرے گی، پیپلز پارٹی نے کراچی کے مسائل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ممبر سازی مہم کو بڑی پیمانے پر سراہا گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ  آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی بن کے ابھرے گی۔

The post میمو گیٹ اسکینڈل ایک جعلی کیس تھا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2t3xBAU

نوازشریف کیلئے کام کرنے سے صرف اللہ روک سکتا ہے، نہال ہاشمی

 راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ انہیں نوازشریف کیلئے کام کرنے سے صرف اللہ روک سکتا ہے کوئی بندہ نہیں۔

توہین عدالت کے جرم میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا کاٹنے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

نہال ہاشمی کے وکلا نے ان پر سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کیا جانے والا 50 ہزار جرمانہ بھی جمع کرادیا۔ نہال ہاشمی کی اہلیہ سنٹرل جیل پہنچیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد ان کے استقبال کےلیے موجود تھی جنہوں نے نعرے بازی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید

رہائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرپٹ ادارہ نیب ہے، مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا انصاف کا بول بالا کیا گیا؟، میں نے کس کو برا بھلا کہا، کب چچا ماما رحمتے کا نام لیا۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آپ مجھے جیل بھیج سکتے ہیں، گولی مار سکتے ہیں، لیکن نوازشریف کی قیادت میں کام کرنے سے نہیں روک سکتے، مجھے نوازشریف کی قیادت میں کام کرنے سے صرف اللہ ہی روک سکتا ہے کوئی بندہ نہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم فروری کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

The post نوازشریف کیلئے کام کرنے سے صرف اللہ روک سکتا ہے، نہال ہاشمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CNxt8j

آئینہ ان کو دکھایاتوبرامان گئے

آئينہ ان کودکھاياتوبرامان گئے۔ وزير داخلہ سندھ سہيل انور سيال کوسماء نے بتايا کہ ان کي سيکيورٹي عوام کے جيبوں پر کتنا بوجھ ہے تو چڑ گئے۔سہيل سيال صاحب بتائيں،عوام جاننا چاہتے ہيں کہ پروٹوکول کي درجنوں گاڑيوں ميں کون بيٹھا ہوتا ہے؟؟ تفصیلات اس ر پورٹ میں۔

The post آئینہ ان کو دکھایاتوبرامان گئے appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2EYx6O8

پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد منظور

  لاہور: پنجاب اسمبلي نے نيب کي کارروائيوں کے خلاف  قرارداد منظور کرلي ۔رانا ثناء اللہ نے اپوزيشن کے واک آوٹ کے بعدقرارداد ايوان ميں پيش کي۔ احدچيمہ کو گرفتارکيوں کيا ؟پنجاب حکومت اور نيب آمنے سامنے آگئی اورحکومتي ارکان نے اسمبلي سے قرارداد منظور کرالي ۔قرارداد اس وقت پيش کي گئي  جب اپوزيشن واک...

The post پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد منظور appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F01svG

سندھ سیکریٹریٹ کی آگ مشکوک قرار

کراچی: محکمہ فائر بریگیڈ نے سندھ سیکریٹریٹ کی آگ مشکوک قرار دے دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام چھ فلور پر لفٹ کے ساتھ فائلیں رکھی گئی تھیں۔بیک وقت ایک ہی طرح سے ہر فلور پر آگ لگی۔ سندھ سیکریٹریٹ میں آگ لگی یا لگائی گئی،معمہ حل نہ ہوا۔محکمہ فائربریگیڈ نے آگ مشکوک قرار...

The post سندھ سیکریٹریٹ کی آگ مشکوک قرار appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2Fdkty6

جوووٹ کوعزت نہیں دیں گے،ہم ان کی عزت نہیں کریں گے،نوازشریف

کوٹ مومن: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہےکہ جوووٹ کوعزت نہیں دیں گےہم ان کی عزت نہیں کرینگے،ملک کودوبارہ پیچھےکی طرف موڑنےکی کوشش ہورہی ہے۔ کوٹ مومن میں سابق وزیراعظم نوازشریف نےتعزیتی ریفرنس سےخطاب کیا۔ ان کاکہناتھاکہ طاہرسندھو کی وفات پرانتہائی دکھ ہے،طاہراحمدسندھونےعلاقےکی بہت خدمت کی۔ نوازشریف نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں ہمارےامیدوارکوشیرکانشان نہیں مل سکا۔آخریہ...

The post جوووٹ کوعزت نہیں دیں گے،ہم ان کی عزت نہیں کریں گے،نوازشریف appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F0aybJ

وفاقی وزیرنےنیب کےسامنےپیش ہونےکااعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اثاثوں کی تفصیلات سمیت نیب کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے انکشاف کیاکہ میں تو پہلے ہی قرض دار اور ایک بینک کا ڈیفالٹرہوں، پتہ نہیں نیب میرے پیچھے کیوں پڑ گیا۔ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ان کے اتنے اثاثے بھی نہیں...

The post وفاقی وزیرنےنیب کےسامنےپیش ہونےکااعلان کردیا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2FbEO6E

’12 سال کی عمر سے موٹرسائیکل سے دوستی ہے‘

بی بی سی اردو کی خواتین بائیکرز پر مبنی خصوصی سیریز میں ملیے کریم کی پاکستان میں پہلی خاتون بائیک رائیڈر رفعت شیراز سے۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2ot4Hpi

مسلم لیگ نون ایک مافیاہے،عمران خان کاالزام

لاہور :  پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہاہےکہ نیب کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادپاس کی گئی جس کی پورے پاکستان نے مذمت کی ہے۔ مسلم لیگ نون ایک مافیاہے۔ لاہورمیں میڈیا سے بات کرتےہوئے عمران خان نےکہاکہ نیب کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادپاس کی گئی جس کی ساراپاکستان  مذمت کرتاہے۔ عمران خان...

The post مسلم لیگ نون ایک مافیاہے،عمران خان کاالزام appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2sZGXxD

اسحاق داڑ کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس 5مارچ تک ملتوی

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ضمنی ریفرنس کی نقول ملزمان میں تقسیم نہ ہو سکیں جس کے باعث احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 5 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ...

The post اسحاق داڑ کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس 5مارچ تک ملتوی appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2oveXNG

انتطار قتل کیس، والد نے مدیحہ کے بیان کی تصدیق کردی

کراچی : انتظار قتل کیس کی واحد گواہ مدیحہ کیانی کے وڈیو بیان کی انتظار کے والد نے تصدیق کردی ہے۔ انتظار کے والد نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مدیحہ کیانی میرے پاس آئی اور کہا میرے دل پر بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مدیحہ کیانی کو اپنے وکیل کے پاس لے...

The post انتطار قتل کیس، والد نے مدیحہ کے بیان کی تصدیق کردی appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2t1us4u

کراچی سے صرف پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی،بلاول کادعوی

کراچی: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے دعوی کیاہےکہ کراچی سے صرف پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔ کراچی میں میڈیاسے بات کرتےہوئےبلاول بھٹوزرداری کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی ممبرسازی مہم جاری ہے۔ بلاول بھٹونے بتایاکہ پیپلزپارٹی واحدجماعت ہےجوعوام کےمسائل پربات کرتی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ عوام کو”کیوں نکالا”سےکوئی غرض نہیں،عوام کوصرف اپنے مسائل کی فکرہے۔ بلاول بھٹوزرداری نےمزید کہاکہ...

The post کراچی سے صرف پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی،بلاول کادعوی appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2FecnFc

چیف جسٹس کا سرکاری اشتہارات پر ازخود نوٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو سرکاری اشتہارات دینے کو قبل از انتخابات دھاندلی قرار دیتے ہوئے ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سرکاری اشتہارات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے اپنی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جب کہ سماعت کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے، اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری اطلاعات اور چیف سیکرٹری کو گزشتہ ایک ماہ کے سرکاری اشتہارات کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ حکومتیں عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقوم کو اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کر رہی ہیں جو کہ ’پری پول‘ دھاندلی ہے، ذاتی تشہیر کے لیے لوگوں کو جرات کر کے اپنی جیب سے رقوم خرچ کرنا چاہیے، یہاں اربوں روپے اشتہارات کی مد میں خرچ کردیے جاتے ہیں جب کہ اسپتالوں میں بنیادی سہولیات اور ادویات تک دستیاب نہیں ہیں اور ساڑھے چار ہزار اسکولوں میں بچوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں۔

چیف جسٹس نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کو کل تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے یہ معاملہ ایک ماہ کے درمیان حل ہوجائے جس کے لیے سیکرٹری صحت بھی  تیار نظر آتے ہیں چنانچہ کمپنیوں کے وکلا، ڈریپ اور سیکرٹری صحت مل بیٹھ  کر تجاویز تیار کریں، ہم کل تجاویز کا جائزہ لے کر فیصلہ دے دیں گے اور کوئی حکم امتناع اس فیصلے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

The post چیف جسٹس کا سرکاری اشتہارات پر ازخود نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ouuwFk

الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ دھاندلی ہورہی ہے، نواز شریف

کوٹ مومن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں عوام کے ووٹوں کو پھاڑ کر پھینک دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی ہورہی ہے اور پاکستان کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

کوٹ مومن میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں ووٹوں کو پھاڑ دیا، ن لیگ کے امیدوار کو انتخابی نشان شیر سے محروم کردیا گیا، ن لیگ کا انتخابی نشان شیر ہے ہمارے امیدوار کو پک اپ کا نشان کیوں دیا گیا ہے، اتنی بڑی نا انصافی کیوں؟، مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک کر 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کی جارہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ میں نے کون سی کرپشن کی تھی، مجھے وزارت عظمیٰ سے نکالنے والے بھی مانتے ہیں کہ نواز شریف نے نہ کوئی کرپشن کی نہ سرکاری خزانے میں خرد برد کی، مجھے اس بات پر نکالا کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، معروف قانون دانوں سے اس فیصلے کو غلط قرار دیا، نامور وکلا نے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ اقامے پر نواز شریف کو نکالنا جائز نہیں، عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ نواز شریف کے خلاف کمزور فیصلہ آیا ہے، پھر اس فیصلے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔

The post الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ دھاندلی ہورہی ہے، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FE2JJM

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے ڈیلی ویجزاساتذہ پرپولیس کا لاٹھی چارج

 اسلام آباد: پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر لاٹھی چارج کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے بعد وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجزاساتذہ نے کشمیرہائی وے بلاک کردی، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں توانتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی جب کہ خواتین سمیت درجنوں افراد گرفتارکرلیے گئے۔

مذاکرات سے کشمیرہائی وے کھلوانے کی کوشش میں ناکامی پرمجسٹریٹ نے اساتذہ کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے تاہم اساتذہ کے بھرپوراحتجاج پرانتظامیہ نے گرفتار اساتذہ کو رہا کردیا۔ اساتذہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ سات ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیرکیڈ مذاکرات کے لیے تیارہیں لیکن مطالبات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کی سمری بھجوائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اساتذہ 8 سے 10 سال سے تعلیمی اداروں میں کام کر رہے ہیں اورکابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پرمستقلی کے تمام مراحل مکمل ہونے کے باوجود جوائننگ نہیں دی جا رہی ہیں۔

The post اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے ڈیلی ویجزاساتذہ پرپولیس کا لاٹھی چارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BWttWj

عمران خان کا کراچی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے 2018 میں کراچی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ الیکشن سیل مینجمنٹ اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کراچی کے کارکنوں کو عمران خان کی کراچی سے زیادہ لاہور پر توجہ پر تشویش تھی اس لیے یہ فیصلہ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی اور اسد عمر کی سفارش پر کیا گیا، کراچی سے انتخاب لڑنے کا مقصد سندھ میں پی ٹی آئی کی اونر شپ حاصل کرنا ہے، کراچی سے انتخاب لڑنے کے فیصلے کی سینئر قیادت نے بھی حمایت کر دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان وزیراعظم

اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا ہے، جب کہ  آئندہ ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کانسٹیٹیوشن مینجمنٹ اینڈ ورکر موبالائزیشن سافٹ ویئر استعمال کرے گی۔

عمران خان نے الیکشن سیل اور رہنماؤں کو حلقہ بندیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ جس حلقہ بندی پر تحفظات ہوں اس کا قانونی دفاع کریں اور پی ٹی آئی لیگل فورم اور سینئر قیادت حلقہ بندیوں پر قانونی اور سیاسی معاونت فراہم کریں۔

The post عمران خان کا کراچی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FE2Fd0

سپریم کورٹ، میاں صاحب اور موروثی سیاست

گزشتہ دنوں بدھ کے روز سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر ایک بڑا فیصلہ سنا دیا۔ تین رکنی یبنچ جس کی قیادت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کر رہے تھے، انہوں انتخابی اصطلاحات 2017ء کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کےلیے بھی ناہل قرار دے دیا۔

اس مرتبہ میاں صاحب کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل تھی، ان تینوں پارٹیوں کا موقف تھا کہ ایک نااہل شخص کس طرح ایک سیاسی جماعت کی قیادت کر رہا ہے؟ یہ آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال بھی سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو آئین کی شق 62، 63 کے تحت امین و صادق نہ پاتے ہوئے وزیراعظم کے عہدے کےلیے نااہل قرار دیا تھا۔ میاں صاحب کی بدقسمتی کے وہ تیسری بار بھی وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے گئے، جبکہ موجودہ دور میں ان کی قسمت کا ستارہ کچھ زیادہ ہی گردش میں ہے۔

میاں صاحب اور ان کے ارکان اسمبلی مسلسل اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کے میاں صاحب پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، اور انہوں نے ہی ملک میں قانون کی بالادستی قائم کی ہے۔ لیکن ایسا ہر گز نہیں، میاں صاحب صرف اپنے اقتدار کی خاطر قانون میں محض رد و بدل کرتے رہتے ہیں، جب کسی قانون کے تحت ان کو ہٹایا گیا تو  میاں صاحب نے اسی میں ردو بدل کروا دیا۔

چیف جسٹس جناب ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے یہ اعلان کر رکھا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کےلیے انصاف پر مبنی فیصلے کیے جائیں گے؛ خواہ ان کی زد میں عوامی نمائندے ہی کیوں نا آجائیں۔ ہم صرف ملک کی خاطر ایسے فیصلے کرینگے جو انصاف پر مبنی ہو اور اس سے عوام میں عدالت کا کھویا ہوا اعتماد بھی بحال ہوسکے۔

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ پاکستان میں سیاست دان اپنے مفادات کےلیے جرائم پیشہ افراد کو استعمال کرتے ہیں، پھر ان کی اجرت دینے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے خوب کرپشن بھی کرتے ہیں۔ جب تک سیاست کو جرائم سے پاک نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، اور نہ ہی میرٹ کو نظر انداز کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

عرصہ دراز سے ملک پر حکمرانی کرنے والی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا کرپشن، بدتر حکمرانی، جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے علاوہ مالی دہشت گردی میں ملوث ہونا، قومی مجرموں کا سہولت کار بننا، ملک دشمنوں کے ساتھ یاریاں بڑھانا ایسے جرائم ہیں جس نے پورے ملک و معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ جب تک سیاست کو جرائم و کرپشن سے پاک نہیں کیا جاتا، اور ملک و عوام دشمن عناصر کو یہ سیاست دان اپنا دشمن تصور نہیں کرتے تب تک انہیں قانون کی گرفت سے آزاد قرار نہیں دیا جاسکتا، چاہے وہ لاکھوں نہیں کروڑں ووٹ ہی کیوں حاصل نا کرلیں۔

میاں صاحب اور ان کے رفقاء کا یہ موقف ہے کہ جس شخص کو ملک کے کروڑوں عوام منتخب کریں، اس کو عدالت عظمیٰ کے تین چار جج صاحبان کیسے ہٹا سکتے ہیں؟ کیا اس ملک میں عوامی رائے کا کوئی احترام نہیں؟ یہ ایک ایسا موقف ہے جیسے کوئی مولوی اگر غلط کام کرتا ہے اور عام لوگ اس کی نشاندہی کریں تو مولوی صاحب فوراََ خود کو انبیاء کرام علیہ سلام کا وارث کہنا شروع کردے۔ اس کے ساتھ ان عام لوگوں کو جنہوں نے مولوی کی غلطی کی نشاندہی کی ہو، پر گستاخِ علماء کا فتویٰ لگا دیا جاتا ہے۔ اسی طرح ہمارے سیاست دان بھی جب کوئی حق بات کریں یا کوئی جج انصاف پر مبنی فیصلہ دے اور اس بات یا فیصلے سے کسی سیاست دان کو نقصان ہو یا اس کی ساکھ متاثر ہوتی ہو تو وہ سیاست دان اس حق کی بات یا فیصلے کرنے والے کو جمہوریت کا دشمن قرار دے دیتا ہے۔

ایسا کیوں؟ یہ خرابی کہاں ہے؟ یہ تمام خرابی مورثی سیاست میں ہے جو پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام میں نمایاں ہے۔ ایک طرف زرداری صاحب اپنے بیٹے کو تیار کر رہے ہیں، تو دوسری طرف میاں صاحب اپنی بیٹی کو۔ جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی ان سے پیچھے نہیں، وہ بھی اپنے بیٹے کو اپنے بعد قیادت کےلیے بھر پور انداز میں تیار کر رہے ہیں۔ یہ پارٹیاں جو مورثی سیاست کو اپنائے ہوئے ہیں، ان کے لیڈروں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ملک کا اقتدار اور پارٹی کی قیادت ہمیشہ ان کے ہاتھ میں رہے۔ حالانکہ ان پارٹیوں میں اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہے جن کو اگے لاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، لیکن یہ صاحبان کبھی نہیں چاہیں گے کہ اقتدار کسی اور کے ہاتھ میں چلا جائے۔ اس ملک کو سب سے زیادہ نقصان ان موروثیوں نے پہنچایا ہے، جب تک ملک سے موروثی سیاست کو ختم نہیں کیا جاتا تب تک یہ سیاست دان یوں ہی اقتدار کی خاطر ملک کے خزانوں کو اور عوام کو نقصان پہنچاتے رہیں گے۔

عوام کو اب سوچنا ہوگا کہ آئندہ انتخانات میں کیسے لوگوں کو منتخب کیا جائے، جو ملک میں کرپشن لوٹ مار اور دہشت کی سیاست کر رہے ہیں؟ یا ایسے لوگوں کو جو پڑھے لکھے اور ملک کے خیر خواہ ہیں، جو حق سچ بات کرتے ہوئے ذرا بھی نہیں کتراتے۔ ممبر قومی اسمبلی ایک علاقے سے منتخب ہوتا ہے اور ان کو ووٹ بھی علاقے والے ہی دیتے ہیں، ہمیں ایسے امیدوار کو منتخب کرنا ہوگا جو موروثی سیاست اور کرپشن سے پاک ہو اور ملک کا خیر خواہ ہو۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میرے ملک کے حکمرانوں کو ہدایت عطا فرمائے۔ (آمین)

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سپریم کورٹ، میاں صاحب اور موروثی سیاست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CNpCYn

اسپاٹ فکسنگ؛ شاہ زیب حسن پر ایک سالہ پابندی، 10 لاکھ روپے جرمانہ

 لاہور: پی ایس ایل ٹو سپاٹ فکسنگ میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے مختصر فیصلے میں شاہ زیب حسن کو پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے چار میں سے تین الزامات پر سزا سنائی، شاہ زیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت گزشتہ سال 21 اپریل سے شروع ہوئی اور کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔ انہیں 17 مارچ 2017 کو معطل کیا گیا، اس طرح ان پر ایک سالہ پابندی کی سزا 16 مارچ کو ختم ہو جائے گی۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے شاہ زیب حسن پر چار الزامات لگائے جن میں سے تین الزامات بکی سے رابطے ، کرکٹرز کو اکسانے اور بکیز کے رابطے کی بورڈ کو اطلاع نہ دینے پر سزا دی گئی ہے جبکہ محمد عرفان سے رابطے کے چوتھے الزام پر سزا نہیں دی گئی، انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کا ابھی مختصر فیصلہ آیا ہے تاہم تفصیلی فیصلہ کے بعد اس کے خلاف اپیل کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں شاہ زیب حسن کی سزا اگرچہ 16 یا 17 مارچ کو ختم ہو جائے گی تاہم انہیں جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا اور کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کیلیے بحالی پروگرام سے گزرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا جا چکا ہے جبکہ ناصر جمشید کو سہولت کاری کے الزام میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں محمد عرفان کو بکی سے رابطوں کی بروقت اطلاع نہ دینے پر پی سی بی ڈسپلنری پینل کی جانب سے معطلی اور جرمانے کی سزا سنائی جو وہ کاٹ چکے ہیں۔

The post اسپاٹ فکسنگ؛ شاہ زیب حسن پر ایک سالہ پابندی، 10 لاکھ روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CpEe4s

شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیاروں کا سامان فراہم کررہا ہے، امریکی اخبار

نیویارک: شمالی کوریا کی جانب سے شام کی بشار الاسد حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والا ساز و سامان فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے رضاکاروں نے شام میں ہتھیار بنانے والے کارخانوں میں شمالی کوریا کے میزائل ماہرین کو کام کرتے بھی دیکھا ہے۔

امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا جنگ زدہ شام کو تیزاب کی مدافعت رکھنے والی ٹائلیں، زنگ نہ لگنے والے والوز اور پائپ، تھرمامیٹرز سمیت دیگر ایسا سامان بھیج رہا ہے جن کی مدد سے کیمیائی ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں، سامان میں بالخصوص وہ ٹائلز بھیجے گئے ہیں جو کیمیائی ہتھیار بنانے کی جگہ نصب کیے جاتے ہیں۔

امریکی اخبار نے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں کام کے دوران اقوام متحدہ کے رضا کاروں کو شام کے اسلحہ بنانے والے کارخانوں میں شمالی کوریا کے میزائل ماہرین کو دیکھا گیا ہے، شامی حکومت نے استفسار کرنے پر اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بتایا کہ شام میں موجود شمالی کوریا کے باشندے کھلاڑی اور ایتھلیٹکس کے کوچز ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ساز و سامان کی ترسیل چین کی تجارتی کمپنی کے ذریعے گزشتہ برس سمندری راستے کے ذریعے کی گئی اور یہ ساز و سامان  2016  سے 2017 کے درمیان درجنوں مرتبہ بھیجا جا چکا ہے جس کے لیے شامی حکومت کی سائنٹیفک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر نامی ایجنسی نے شمالی کوریا کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی ہے تاہم شامی حکومت نے رپورٹ کے مندرجات کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نے مذکورہ رپورٹ اقوام متحدہ کی جس رپورٹ کی بنیاد پر تیار کی ہے  وہ ابھی شائع نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کا شام کو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے ساز و سامان کی ترسیل کے الزامات شامی حکومت کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کے بعد سامنے آئے ہیں جب کہ شمالی کوریا پر پہلے ہی جوہری پروگرام کی وجہ سے بین الااقوامی پابندیاں عائد ہیں۔

The post شمالی کوریا شام کو کیمیائی ہتھیاروں کا سامان فراہم کررہا ہے، امریکی اخبار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GQuRZA

بالی ووڈ دیوی سری دیوی سرکاری اعزاز کیساتھ آخری سفر پر

ممبئی : لیجنڈ اور بالی ووڈ دیوی سردی دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی ہیں۔ آنجہانی اداکارہ کی میت کو سفر آخری کیلئے ویلے پریلے سیوا سماج پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوکھنڈوالا کے اسپورٹس کلب میں لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے آخری دیدار کیلئے منتخب کیا گیا،...

The post بالی ووڈ دیوی سری دیوی سرکاری اعزاز کیساتھ آخری سفر پر appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2FbaeKp

گمنام لاشیں

****تحریر : ثنا انعام *** وہ خطروں سے لڑتا ،،افلاس سے مرتا ۔۔ ایجنٹوں  کے ہاتھوں جمع  پونجی لٹا کر  امریکہ پہنچا۔۔۔۔۔وہاں پہنچتے ہی  ۔۔اس سے  سب سے پہلے پہچان چھین لی گئی ۔ اس نے اپنا  نام تبدیل کر لیا ۔۔۔ پھر کبھی یہاں کبھی وہاں چھپتے چھپاتے ۔۔ نوکریاں بدلتے ۔۔۔ تنہائیاں ہی ...

The post گمنام لاشیں appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2HSBUm2

شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی عائد

اسلام آباد: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کاآخری فیصلہ بھی آگیا۔ کرکٹر شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ سماء کےمطابق کرکٹرشاہ زیب حسن پرایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ان پر بکی سےرابطوں کی اطلاع نہ دینےپر10لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیاگیاہے۔ عدالتی فیصلےکےتحت شاہ زیب حسن پرکرکٹرزکواُکسانےکاالزام...

The post شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی عائد appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2oC4grW

کراچی کے قبرستانوں میں مزید گنجائش ختم

کراچی کے چھ قبرستانوں میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے مزید تدفین پر پابندی کر دی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2F11Xpn

سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تھی،اب بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں لہذا درخواست غیر موثر ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف درخواست ان کی وزارت عظمی کے دوران دائر کی گئی تھی۔

The post سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FCnhSV

ایف اےٹی ایف کی گرےلسٹ میں ہیں،بلیک لسٹ میں آنےکاامکان نہیں،پاکستان

اسلام آباد:  دفترخارجہ نے کہاہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے اور انسانی حقوق کی پامالی پرتشویش ہے۔ایف اے ٹی ایف کی گرےلسٹ میں آگئے ہیں،بلیک لسٹ میں آنے کاابھی کوئی چانس نہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا گیاکہ گزشتہ ہفتے2مرتبہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کیاگیا۔ترجمان کاکہناتھاکہ...

The post ایف اےٹی ایف کی گرےلسٹ میں ہیں،بلیک لسٹ میں آنےکاامکان نہیں،پاکستان appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2HT6fAU

ماضی بھلا کرپاکستان سے نئے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں

کابل : افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر افغان طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کر کے 16سالہ جنگ کا خاتمہ کریں۔ اس موقع پر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ماضی بھلا کر پاکستان سے نئی دوستی کرنا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر...

The post ماضی بھلا کرپاکستان سے نئے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2oF65nI

کوئٹہ حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

کوئٹہ میں ڈی ایس پی کے قافلے پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں حملہ آوروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی ایس پی کے قافلے پر حملے میں دو اہل کار شہید ہوگئے تھے۔ سماء

The post کوئٹہ حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2HT61K4

چیف جسٹس نے تشہیری مہم کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی تشہیری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی تشہیری مہم کا نوٹس...

The post چیف جسٹس نے تشہیری مہم کا نوٹس لے لیا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2HT3YWo

سعودی شہزادہ اگلے ماہ برطانیہ کا دورہ کریں گے

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سات مارچ سے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سات مارچ سے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ولی عہد برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے سے ملاقات بھی کریں گے۔ دونوں...

The post سعودی شہزادہ اگلے ماہ برطانیہ کا دورہ کریں گے appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2oBVD0t

پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

 لاہور: پنجاب اسمبلی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے احد چیمہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور نیب میں پلی بارگین کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب میں نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو نے سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے تفتیش کی ہے۔ کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب بیوروکریسی بھی برہم ہے اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار

آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نیب کے خلاف قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن ارکان اسمبلی نے قرارداد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا جس کے بعد حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں قرارداد منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: احد چیمہ وہ طوطا جس میں شہباز شریف کی جان، عمران خان

قرارداد میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے اعلی سرکاری افسر کو ہراساں کرکے ماورائے عدالت ان کی کردار کشی کی گئی۔ نیب قوانین بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور انسانی وقار کے منافی ہیں، نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نیب قوانین سے پلی بارگین کی شق کو ختم کیا جائے۔

The post پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oukUue

یورپ میں شدید برفباری نے 17 افراد کی جان لے لی

 لندن: برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہےاور یخ بستہ موسم کی تازہ لہر کے باعث ہونے والے حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سرد موسم اور برف باری نے معمولات زندگی کو تباہ کردیا ہے، مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے جس کے باعث سینکڑوں افراد ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں اسی طرح مواصلات کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث رابطے کا فقدان مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

یورپ میں خراب موسم کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں پولینڈ میں 5، برطانیہ میں 4، رومانیہ اور لتھوانیا میں 6 اور فرانس میں  2 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22 اور برطانیہ میں منفی 9 تک گر گیا ہے اور صرف پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب مجموعی اموات 58 ہوگئیں۔

برطانیہ میں موسم سرما کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شاہراہوں کو برف سے صاف رکھنے کے لیے 15 لاکھ ٹن نمک موجود ہے دوسری جانب پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو 18 سینٹی گریڈ تک گرم رکھیں اور اس دوران ضعیف افراد کے علاوہ  دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔

The post یورپ میں شدید برفباری نے 17 افراد کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EXo0Bb

قتل کا ملزم اسپتال سے فرار

لاڑکانہ: چانڈکا اسپتال کے جيل وارڈ سے قتل کا ملزم فرارہوگيا ۔ سماءکےمطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال میں قتل کا ملزم زیرعلاج تھا۔ ملزم نے ڈيوٹي اہلکاروں کونشہ دیا اورفرارہوگیا۔ ملزم کی شناخت غلام حسين کےنام سے ہوئی ہے۔ چار اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئےلاڑکانہ  شہرميں ناکہ بندي...

The post قتل کا ملزم اسپتال سے فرار appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2BSXgz7

ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

سبی کے میلہ مویشیاں کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ میلے میں ملک کے کونےکونےسے لوگ شرکت کررہے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں اعلی نسل کے بیل لائے گئے ہیں۔ تفصیلات دیکھیں۔

The post ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2FBsjPK

زینب کے قاتل کی لاش کو کنکریاں مارنے کی تجویز مسترد

 اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے زینب کے قاتل کی لاش کو کنکریاں مارنے کی وزارت قانون کی تجویز مسترد کردی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا سینیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزارت قانون نے زینب قتل کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرعام پھانسی دینے پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زینب کے قاتل عمران علی کو 4 بار سزائے موت کا حکم

وزارت قانون نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں پھانسی دیکر اس کی لاش شہر میں گھمائی جائے، لاش شہر میں گھمانے سے لوگوں کو پتہ چلے گا اور خوف بھی پیدا ہوگا جب کہ لاش کو لوگ کنکریاں بھی مار سکتے ہیں جیسے شیطان کو ماری جاتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چاروں صوبوں کی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت

کمیٹی نے وزارت قانون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی لاش شہر میں اس طرح نہیں گھما سکتے، جیسے زندہ انسان کا احترام ہے اتنا ہی کسی کی لاش کا احترام ہے اور اسلام میں لاش کا زیادہ احترام ہے لہذا کسی کے لاش کی اس طرح بے حرمتی نہیں کی جا سکتی۔

The post زینب کے قاتل کی لاش کو کنکریاں مارنے کی تجویز مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cot53K

سری دیوی کی آخری رسومات میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت

ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج ممبئی میں اداکی جائیں گی جس میں شرکت کیلئے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، ہیمامالنی اور ایشوریا رائےبچن سمیت تمام بڑے بالی ووڈ اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

چار روز قبل دبئی میں دم توڑنے والی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج اداکی جائیں گی۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی چند روز قبل اپنے شوہر بونی کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں۔

تاہم کسی کو کیا خبر تھی کہ شادی کی تقریب میں خوشی خوشی شرکت کرنے والی اداکارہ سری دیوی کا یہ آخری سفر ہے۔ چار روز قبل سری دیوی کی موت کی خبر نے ان کے گھروالو ں سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

ابتدا میں ان کی موت کی وجہ دل کادورہ قرار دیا جارہا تھا تاہم فرانزک رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ سری دیوی اپنی موت سے قبل نشے میں تھیں اور ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے  اداکارہ کی لاش تفتیش کیلئے دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کردی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی لاش واپس بھارت لانے میں تاخیر ہورہی تھی ، تاہم گزشتہ روز تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ جسے بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی لایا گیا۔

سری دیوی کی میت آج صبح ممبئی لوکھنڈوالا میں سیلیبریشن اسپورٹس کلب میں رکھ دی گئی تھی جہاں ان کا آخری دیدار کرنے کیلئے ان کے گھروالوں سمیت بالی ووڈ کی تمام بڑی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر اسپورٹس کلب کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سری دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، سونم کپور، ہیمامالنی، کاجول، اجے دیوگن، ریکھا، ایشوریا رائےبچن، جیا بچن سمیت بالی ووڈ کے تقریباً تمام بڑےاسٹارز اسپورٹس کلب پر پہنچ گئے ہیں۔

The post سری دیوی کی آخری رسومات میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BXu8XF

(ن) لیگ چھوڑنے والوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں سب پتہ ہے، رانا ثنا اللہ

لاپور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ (ن) لیگ چھوڑنے والوں کے بارے میں ہمیں سب پتہ ہے کہ انہوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں اور کس کس سے ان کے رابطے ہوئے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، عدلیہ کے ایک فیصلے سے اختلاف ہوسکتاہے لیکن اس کے وجود سے اختلاف نہیں ہوسکتا، آئین کی پاسداری کا حلف لینے کے بعد آمر کا حلف لینا جرم کے زمرے میں آتاہے، سیاست دانوں کا احتساب ان کی پیدائش سے پہلے ہوسکتا ہے تو سب کا احتساب ہونا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ عدلیہ انتظامیہ کے ماتحت ہو۔

عمران خان ایسا بندرہے جو اسے چٹ دیتا اسے کہنا شروع کردیتا ہے، آج کل عمران خان شہبازشریف اور پنجاب حکومت پر دو الزامات لگا رہے ہیں، فیصل سبحان کے کردار پر عمران خان بڑی بات کررہے ہیں کیونکہ یہ فال پنکی پیر نے نکالی ہے حالانکہ فیصل سبحان کا ملتان میٹرو سے کوئی تعلق نہیں ہے، سبزہ زار واقعے میں عابد باکسر ایس ایچ او تھا لیکن وہ پولیس مقابلہ میں ملوث ہی نہیں تھا، عمران خان نے دو سال میں پنکی پیر والا کام کیا ہے جس کی بنیاد پر عابد باکسر کو ان کی شاگردی اختیار کرنی چاہیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ

دبئی سے لائے گئے ملزم عابد باکسر کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جھوٹا انسان بار بار جھوٹ بولتا ہے، عمران خان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ عابد باکسر نے اعتراف کیا کہ اس نے 250 افراد کو شہباز شریف کے کہنے پر قتل کیا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ عابد باکسر کے خلاف پنجاب پولیس کے پاس مجموعی طور پر 12 مقدمات ہیں، اس کے خلاف ایک بھی مقدمہ جعلی پولیس مقابلے کا نہیں ہے، اس کے خلاف قتل کے دو مقدمات جب کہ 6 سے 7 مقدمات جائیداد پر قبضے کے ہیں۔ فراڈ کرنے والے ٹولے نے منی لانڈرنگ کی، چین میں پکڑے جانے پر انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو منصوبے کا پراجیکٹ ہے، پنجاب حکومت نے فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیاہے، فیصل سبحان نامی کوئی کنٹریکٹر نہیں ہے۔

چوہدری نثارعلی خان کی ناراضی سے متعلق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ چوہدری نثار کو منانے کیلئے نواز شریف ہی کافی ہیں، میری اطلاع کے مطابق گزشتہ روز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں تمام رہنماؤں کو مدعو کیاگیا تھا لیکن چوہدری نثار علی خان ذاتی مصروفت کی وجہ سے نہیں آئے۔  جہاں تک پارٹی چھوڑنے والوں کا تعلق ہے اس بارے میں ہمیں سب پتہ ہے کہ انہوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں اور کس کس سے ان کے رابطے ہوئے۔ 6 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوگا،جس میں پارٹی کے مستقل صدر کا فیصلہ ہوگا۔

The post (ن) لیگ چھوڑنے والوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں سب پتہ ہے، رانا ثنا اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HR8JQ5

پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھارتی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیموکریسی ہے اور پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھارتی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس موقع پر انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پرمظالم ڈھارہی ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پراپنا کردار ادا کرے۔ بھارت رواں برس 400 سے زائد مرتبہ فائربندی  کی خلاف ورزی کرچکا ہے، پاک فوج ہر طرح کی جارحیت  کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن پاکستان ایسے معاملات پر صبر کا مظاہرہ کرتا ہے۔

احتجاجی مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیموکریسی ہے، بھارتی آرمی چیف کےبیانات جنگی ذہنیت کا اظہار کرتے ہیں، بھارتی انتہا پسند سوچ نے فن کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے، انڈین موشن پکچر ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی برقرار رکھی ہے، پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھارتی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے، ایسے اقدامات انتہائی معتصب ہیں، بھارت نے اس کے علاوہ بھی ویزوں سے تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کئے جانے سے متعلق بتایا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں آگیا ہے لیکن بلیک لسٹ میں آنے کا ابھی کوئی خدشہ نہیں، ایف اے ٹی ایف کے تمام معاملات وزارت خزانہ انجام دے گی، ہم ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر کوئی بات نہیں کر سکتے۔

افغان امن عمل سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عسکری کارروائیاں افغان مسئلے کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہیں، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ افغان مسئلے کا حل افغانیوں کے درمیان مذاکرات ہیں، افغان عوام کے درمیان افغانستان کی قیادت میں مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔

امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی گرفتاری سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کے معاملے میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عمل کریں گے، اس معاملے پر دفتر خارجہ جتنی مدد ہو سکی کرے گا۔

The post پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھارتی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FEeOyA

میرےخلاف جھوٹامقدمہ بنایاگیا،عدنان پاشا

کراچی: شاہراہ فیصل پرفائرنگ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم عدنان پاشا کوریمانڈ پرعدالت نے پولیس کے حوالے کردیا۔ سماءکےمطابق پولیس نے ملزم عدنان پاشا کوریمانڈ کیلئےسخت سیکورٹی میں عدالت پہنچایا۔ پولیس کاکہناتھاکہ ایک مقدمہ میں ضمانت کے بعد ملزم کی دوبارہ ویڈیو آنے پر گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی 50ہزارروپےکی ضمانت منظور...

The post میرےخلاف جھوٹامقدمہ بنایاگیا،عدنان پاشا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2t1P2Sr

شارع فیصل پر نوجوانوں کی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو

عدنان پاشا کے بعد کراچي کے دو اور نوجوانوں کا تماشا۔ شارع فيصل پر فائرنگ کي ويڈيو بنا کر سوشل ميڈيا پر جاري کردي۔ ویڈیو دیکھیے

The post شارع فیصل پر نوجوانوں کی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2Cr69kE

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے امن کو ترجیح دینے کا مطالبہ کردیا۔ کمیٹی نے علاقائی و عالمی سیکیورٹی کی صورتحال، ایکشن پلان ٹاسک فورس کے اقدامات اور پاکستانی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی...

The post وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم معاملات پر تبادلہ خیال appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2ovGIFY

کوئٹہ پھر دہشت گردوں کے نشانےپرآگیا

کوئٹہ:سمنگلی روڈپرپولیس گاڑی پرفائرنگ میں 2پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔ سماءکےمطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی میں ڈی ایس پی عبدالمجید دستی موجود تھے۔ واقعےمیں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، تاہم ڈی ایس پی عبدالمجید دستی محفوظ رہے۔پولیس نے علاقےکوگھیرےمیں لے لیا۔ شہید اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔...

The post کوئٹہ پھر دہشت گردوں کے نشانےپرآگیا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2GSeQCn

اسحاق ڈار ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش

 اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سمیت 3 شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد خان، اسحاق ڈار کی کمپنی کے ڈائریکٹرز منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور

عدالت نے ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسکیوٹر نے پوچھا کہ کیا نامزد ملزمان کو صرف ضمنی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں؟۔ عدالت نے نامزد ملزمان کو پورے ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی نے دھمکایا اورتوہین آمیزرویہ اختیار کیا، صدر نیشنل بینک

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے جس میں چار نئے ملزمان جبکہ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا ہے۔ ضمنی ریفرنس میں نئے شواہد بھی سامنے لائے گئے ہیں جبکہ سید ملک احمد خان کو شریک ملزم قرار دیا گیا ہے۔

The post اسحاق ڈار ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EZZEXL

انتظار احمد کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، مدیحہ کیانی 

 کراچی: انتظار قتل کیس کی واحد عینی شاہد مدیحہ کیانی کا کہنا ہے کہ انتظار احمد کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں تحفظ فراہم کریں۔

کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاد پر 13 جنوری کو قتل کیے گئے 19 سالہ انتظار احمد کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، واقعے کی واحد عینی شاہد مدیحہٰ کیانی نے قتل کے حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا ہے۔ انتظار کے والد کے ہمراہ ان کے وکیل کی رہائش گاہ پر مدیحہ کیانی نے بیان ریکارڈ کروایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انتظار احمد کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جب کہ ابتدائی بیان کو پولیس نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انتظاراحمد قتل کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کےسپرد

مدیحہٰ کیانی کا کہنا تھا کہ سابق ایس ایس پی مقدس حیدر اور انتظار کی دوست ماہ رُخ سمیت جتنے بھی لوگوں کا اس قتل سے کوئی تعلق بنتا ہے ان سب سے تفتیش کی جانی چاہیے، اس ویڈیو بیان کے بعد اپنے آپ کو بہت زیادہ غیر محفوظ سمجھتی ہوں لہذا قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ فراہم کریں۔

دوسری جانب انتظار کے والد اشتیاق احمد نے مدیحہ کیانی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رخ کے چچا ڈی ایس پی عامر حمید کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ انتظار احمد قتل کیس میں اے سی ایل سی کے 8 اہلکار عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جب کہ ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛ انتظار قتل کیس؛ مقدس حیدر، مدیحہ کیانی، عباس رضا بری الزمہ قرار

واضح رہے کہ 13 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 سالہ انتظار حسین جاں بحق ہوگیا تھا۔

The post انتظار احمد کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، مدیحہ کیانی  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EYLrpL

پی ایس ایل کے گھر آنے سے اچھی اور کوئی بات نہیں، ماہرہ خان

دبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز پاکستان میں ہونےسے اچھی اور کوئی بات نہیں۔

پی ایس ایل پاکستانی کرکٹ کا گلیمر سے بھرپور ایسا ایونٹ بن چکا ہے جس کے سحر میں عام شائقین سے لے کرشوبزستارے تک جکڑے نظر آتے ہیں۔ دبئی میں جاری پی ایس ایل 3 صرف پاکستانی ایونٹ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایونٹ کا درجہ اختیار کرچکا ہے جسے بیرون ممالک بھی بڑی کوریج دی جارہی ہے۔ پی ایس ایل 3 کا ایونٹ پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، نیلم منیر، احسن خان، مایا علی، فواد خان، عدنان صدیقی وغیرہ کی شمولیت کے بعد گزشتہ دونوں ایونٹس کے مقابلےمیں زیادہ گلیمرس اوربڑا ایونٹ بن چکا ہے۔

پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر اور پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان سے جب پی ایس ایل کے حوالے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے اس حوالے سے  دلچسپ باتیں کیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ اس سے پہلے آپ اس طرح کے کسی ایونٹ کا حصہ بنی ہیں تو انہوں نے کہا نہیں اس سے پہلے میں کبھی اس طرح کے ایونٹ کا حصہ نہیں بنی۔

پاکستانی ایونٹ ہونے کے باوجود پہلےسیزن سے پی ایس ایل دبئی میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم گزشتہ برس پی ایس ایل2 فائنل کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی تھی اور اس بار پی ایس ایل3 کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا اس کے باوجود پی ایس ایل 3 کے زیادہ تر میچز دبئی میں ہورہے ہیں جس کے باعث یہ ایونٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے، کیا لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے ماہرہ خان متفق ہیں؟ اس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا ’’پی ایس ایل کے گھر آنے سےاچھی اور کوئی بات نہیں‘‘ اوراس سے بہتر کچھ نہیں کہ ہمارے اسٹیڈیم بھرے رہیں۔ تاہم ماہرہ خان نے کہا دبئی میں بھی پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے، دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین پی ایس ایل ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے دبئی کا رخ کررہے ہیں، میرے نزدیک یہ بہت اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماہرہ خان نے ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئےپی ایس ایل3 کا حصہ بننے کی اطلاع دی تھی، ماہرہ خان کے علاوہ حمزہ علی عباسی بھی پشاور زلمی کے سپورٹر اوربرانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

The post پی ایس ایل کے گھر آنے سے اچھی اور کوئی بات نہیں، ماہرہ خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oBDEat

پارلیمنٹ کو قانون سازی پر مجبور نہیں کر سکتے، چیف جسٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی پر مجبور نہیں کر سکتے تاہم قانون یا کسی معاملے میں کمی کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر مرزا نقی ظفر عدالت میں پیش ہوئے اور بریفنگ دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری بہت بڑا ناسور ہے، گردے اور اعضا عطیہ کرنے پر کسی کو مجبور نہیں کیا جا سکتا، گردے نکالنے سے بڑھ کراستحصال کیا ہوسکتا ہے، اس ناسور کے خاتمے کے لیے کیااقدامات ہوسکتے ہیں، اس دھندے میں ملوث لوگ کالی بھیڑیں ہیں، 10مارچ کو کراچی میں مقدمات کی سماعت کرنی ہے، ڈاکٹر ادیب بھی اس معاملے میں ہماری معاونت کریں۔

ڈاکٹر مرزا نقی ظفر نے بتایا کہ غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری عرصے سے ہورہی ہے، خفیہ مقامات پر گردے نکالے اور ڈالے جاتے ہیں، غیر قانونی پیوند کاری کو روکنے کے لیے قومی اور لوکل سطح پر کوئی اتھارٹی نہیں ہے، وفاقی اور صوبائی سطح پر موجود اتھارٹیز بااختیارنہیں ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا کے میں اتھارٹی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گردہ اسکینڈل میں ملوث ڈاکٹر فواد کی درخواستِ ضمانت مسترد

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا آپ نے پیوند کاری سے متعلق وفاقی اور صوبائی قوانین کا جائزہ لیا ہے، قومی سطح پر اتھارٹی نہ ہو لیکن مقامی  سطح پر ضرور ہونی چاہیے، اگر قوانین درست ہیں تو مزید قانون سازی کی ضرورت نہیں، ایسی صورت میں اصل معاملہ قانون کی عملداری کا ہوگا، قانون سازوں کو قانون بنانے کے لئے مجبور نہیں کر سکتے، قانون یا کسی معاملے میں کمی کی نشاندہی کر سکتے ہیں، بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ انسانی اعضاء ٹرانسفر نہیں ہو سکتے، کون سے اعضاء ہیں جنکی پیوند کاری ہو سکتی ہے، آنکھ کا عطیہ کوئی انسان اپنی زندگی میں کر سکتا ہے، اعضاء عطیہ کرنے کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

ڈاکٹر مرزا نقی نے کہا کہ عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے اعضاء عطیہ کرنا چاہتے ہیں، اعضاء کی پیوند کاری کا طریقہ کار ہمیں طے کرنے کی ضرورت ہے، غیر قانونی پیوندکاری کے لئے بیرون ملک سے بھی لوگ آتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اعضاء کو عطیہ کرنے کے لئے کیا ہونا چاہیے ہمیں تحریری طور پر دے دیں، 10 مارچ کو ہوسکتا ہے کراچی میں سماعت نہ ہو، 17 مارچ کو کراچی میں ہمارا بینچ ہوگا۔

کیس کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

The post پارلیمنٹ کو قانون سازی پر مجبور نہیں کر سکتے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EZnMWg

خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ پر نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، عمران خان

بنی گالہ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔

بنی گالہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف نیب کی جانب سے پی ٹی آئی درخواست پر پیش رفت نہ ہونے پر عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ریکارڈ پر لا چکے ہیں تاہم منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان نے عثمان ڈار کو پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ چیئرمین نیب سے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے اور امید ہے نیب جلد وزیر خارجہ کے خلاف کارروائی کا آ غاز کرے گی۔

The post خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ پر نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BTdAQe

پاکستان سے مذاکرات چاہتے ہیں، افغان صدر اشرف غنی

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں دوسری ’کابل کانفرنس‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کے خواہش مند ہیں اور نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان فورسزمیں دہشت گردوں کوشکست دینے کی صلاحیت نہیں

افغان صدر نے طالبان کو مذاکرات اور کابل میں دفتر کھولنے کی بھی پیشکش کی۔  اشرف غنی نے کہا کہ طالبان خطے میں امن کے لئے مذکرات میں شریک ہوں اور ہتھیار ڈال کر حکومت کے ساتھ مل جل کر افغانستان کو بچائیں، کابل حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے طالبان اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ اور ویزا فراہمی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا، مذاکرات میں پیش رفت کی خاطر پرامن طالبان کے لیے کابل میں خصوصی دفتر بھی کھولا جائے گا جب کہ طالبان رہنماؤں پر عائد پابندیاں بھی اٹھالی جائیں گی، امن اب طالبان کے ہاتھوں میں ہے۔

واضح رہے کہ کابل کانفرنس میں 25 سے زائد ممالک کے مندوب اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں جن میں اقوام متحدہ اور نیٹو بھی شامل ہیں۔

The post پاکستان سے مذاکرات چاہتے ہیں، افغان صدر اشرف غنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ovAXbb

سمجھدار لوگوں کی سمجھدار آگ

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اسے ’’سمجھدار‘‘ سمجھیں اور اس کی یہ صفت بیان بھی کریں۔ یہ الگ بات ہے کہ انسان خود اس صفت کو حاصل کرنے کی کوشش کم ہی کرتا ہے۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ سمجھداری حاصل نہیں کی جاتی بلکہ یہ انسان کو تربیت کی صورت میں اس کے والدین، اساتذہ، دوستوں اور معاشرے سے ملتی ہے۔ پاکستان میں سب سے سمجھدار طبقہ ہمارے سیاستدان ہیں۔ ان کی سمجھداری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، اس کےلیے یہ ہی ثبوت کافی ہے کہ ہم یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے علاقے میں کسی ایک جماعت کیا بلکہ جو بھی امیدوار سیاست میں منتخب ہوتے آرہے ہیں ان کی اکثریت کرپٹ اور بدمعاش ہے، ان کے مقابلے میں اگر کوئی معزز اور تعلم یافتہ امیدوار آتا ہے تو ہم عوام پھر بھی ووٹ اسی بدمعاش مافیا کو دیتے ہیں… کیونکہ ہم ان کی ’’سمجھداری‘‘ کے گھائل ہی نہیں، قائل بھی ہوچکے ہیں۔

یہ تو انسان کی بات تھی کہ کونسی مخلوق ہم میں زیادہ سمجھدار ہے۔ اگر ہم بات کریں بے جان اشیاء کی تو ان میں سب سے زیادہ سمجھدار ہمارے ملک میں ’’آگ‘‘ ہے۔ ایک زمانہ تھا جب گھروں میں سمجھدار آگ سے ’’بہو‘‘ کے جلنے کی خبریں سننے کو ملتی تھیں۔ کبھی کسی ساس یا نند کے جلنے کی خبر کم ہی سنی ہوگی۔ جب عوام میں شعور آیا کہ آگ کی یہ سمجھداری صرف ’’بہو‘‘ پر ہی کیوں چلتی ہے تو رفتہ رفتہ یہ سلسلہ ختم ہوتا چلا گیا۔ زمانے کی ترقی کے ساتھ اس ’’سمجھدار آگ‘‘ نے بھی ترقی کی اور اب اس نے ملک کے سمجھدار طبقے یعنی سیاستدانوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے؛ اور اپنی سمجھداری کی خدمات سے ان کا تحفظ کرنے لگی ہے۔

بینکوں سے لیے گئے قرضوں اور انشورنس پالیسی کے کیس میں بھی اسی سمجھدار آگ کا سہارا لیا جاتا رہا۔ بلدیہ فیکٹری کراچی میں اسی آگ کی سمجھداری سے 258 افراد کی جان لی گئی۔ اب اس آگ کی سمجھداری کو سرکاری سطح پر بھی تسلیم کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی عدالت یا میڈیا کا رخ کسی کرپشن کے کیس کی طرف ہوتا ہے تو اس کیس کے ریکارڈ کو یہ سمجھدار آگ جلا کر راکھ کر دیتی ہے۔

ایل ڈی اے پلازہ لاہور میں مبینہ طور پر موجود میٹرو بس سروس کے ریکارڈ کو پراسرار آگ نگل جاتی ہے۔ جب ڈاکٹر طاہرالقادری نے چنیوٹ میں شریف برادران کی رمضان شوگر ملز میں انڈین ’’را‘‘ کے تقریباً 200 ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تو رمضان شوگر ملز کے ریکارڈ میں سمجھدار آگ نے اپنا کام دکھایا۔ کراچی میں بحریہ کمپلیکس، کے ای ایس سی، ایکسپورٹ پرموشن بیورو کی بلڈنگ میں اس آگ کی سمجھداری سے خدمات لی گئیں۔ ایف بی آر کی بلڈنگ میں تو کمال ہی ہوگیا کہ آگ تیسری اور چوتھی منزل پر لگی اور پانچویں اور چھٹی منزل پر رحم کرتے ہوئے چھلانگ لگا کر ساتویں منزل پر پہنچ گئی۔ فیصل ٹاؤن لاہور کے تھانے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ریکارڈ کےلیے سمجھدار آگ کے جوہر دیکھنے میں آئے۔ اسلام آباد میں عوامی مرکز کی بلڈنگ سے ٹیکس کے ریکارڈ کو بھی اسی بے رحم سمجھدار آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اور اب 24 فروری 2018 کو نیو سندھ سیکرٹریٹ کراچی کی بلڈنگ میں موجود ریکارڈ بھی سمجھدار آگ کی نذر ہوگیا۔

زیادہ تر ایسے واقعات اتوار کے دن یا ڈیوٹی ٹائم کے بعد انجام دیئے گئے؛ اور انکوائریاں اس رپورٹ کے ساتھ داخل دفتر ہوکر رہ گئیں کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

بس بہت ہوا! اب اس سمجھدار آگ سے ریکارڈ جلنے یا جلانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ریکارڈ کو صرف پیپرز اور فائلوں تک ہی محدود نہیں ہونا چاہیے، اور قومی سلامتی کے اداروں کو بھی اس سمجھدار آگ کو سمجھا دینا چاہیے کہ اے سمجھدار آگ! اب تیرا کھیل ختم ہوا، لوگ اب تیری اس سمجھداری کو سمجھ چکے ہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سمجھدار لوگوں کی سمجھدار آگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ownbFn

صرف ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر نقل بنانے والا سافٹ ویئر

بیجنگ: چین میں ایک سرچ انجن بائیڈو بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ بائیڈو ہمیشہ اپنی عجیب و غریب ٹیکنالوجی کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے اور اب اس کے پس پشت ادارے نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر اسے کلون کرکے آپ کی آواز اور لہجے میں بات کرنے لگتا ہے۔

بائیڈو ایک عرصے سے آوازوں اور موسیقی کےلیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) استعمال کررہا ہے اور اب یہ مرد کی آواز عورت میں اور عورت کی آواز مرد میں تبدیل کرسکتا ہے۔ امریکی لہجے کو برطانوی اور چینی لہجے کو جاپانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کے اے آئی سافٹ ویئر کو ڈِیپ وائس کا نام دیا گیا ہے۔

بائیڈو سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے سافٹ ویئر کو 30 منٹ تک آواز اور لہجہ سنانے کی ضرورت پڑتی تھی لیکن اب اس وقت کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے کیونکہ اس کا الگورتھم بہتر بنالیا گیا ہے۔ چینی ماہرین نے آواز کی فطری لوچ، قدرتی انداز اور لب و لہجے برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اسی بنا پر سننے والا محسوس نہیں کرسکتا کہ یہ کوئی مشینی آواز ہے۔

چینی ماہرین یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ مشین کس طرح پیچیدہ امور سیکھتی ہے اور کس طرح ایک کمپیوٹر آوازوں کی نقل اتارتا ہے۔ اگلے مرحلے میں آوازوں کو مزید بہتر کرکے پروسیسنگ پر بوجھ کم کریں گے اور اسے حقیقت کے مزید قریب بنانے کی کوشش کریں گے۔

بائیڈو کمپنی عجیب و غریب اشیا بنانے میں بھی مشہور ہے۔ ایک سال قبل اس نے مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ازخود چلنے والی موٹرسائیکل بنانے کا اعلان کیا تھا۔ 2000ء میں قائم ہونے والی اس کمپنی میں اب علی بابا کارپوریشن نے دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

The post صرف ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر نقل بنانے والا سافٹ ویئر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F2gsJh

فاصلہ رکھیں، آپ ایک خاتون کے ساتھ سوار ہیں!

ایک خاتون لاہور کی سڑکوں پر ایسے موٹرسائیکل دوڑاتی ہے جیسے سڑک سے کوئی پرانی دوستی ہو اور کیوں نہ ہو، 12 سال کی عمر سے موٹرسائیکل ان کی بہترین دوست جو رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2BVhfNw

خیبر پختونخوا: اب نیت کا امتحان ہو گا

خیبر پختونخوا میں اطلاعات تک رسائی کے قانون میں ترامیم کی تجویز ہے اور اب متعلقہ حکام معلومات حاصل کرنے کی وجوہات پوچھیں گے یعنی نیت جانی جائے گی کہ معلومات کیوں حاصل کی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2CMbwGH

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا واک آؤٹ

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتی رکن بلدیو کمار کو ایوان میں پیش کرنے پر حکومت اور اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ بلدیو کمار کو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2CNv1OX

مسلم لیگ ن ختم تو ہو سکتی ہے لیکن نواز شریف سے الگ نہیں

نواز شریف چاہیے رہبر ہوں یا تاحیات صدر، جب تک ان کے بیانیے کو عوام میں پذیرائی ملتی رہے گی کوئی قوت ان کو سیاست میں بے معنی نہیں کر سکتی۔ مسلم لیگ ن ختم تو ہو سکتی ہے لیکن نواز شریف سے الگ نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان http://ift.tt/2EWdHgV

مدیحہ نے راز فاش کردیا،انتظار کا قتل منصوبہ بندی سے کیاگیا

کراچی : ميڈيا پر اس ليے نہيں آئي کہ جان کوخطرہ لاحق تھا، انتظار قتل کيس کي عيني گواہ مديحہ کياني کا پہلا ويڈيو بيان منظرعام پر آگيا، مدیحہ کا کہنا تھا کہ ماہ رخ سے بھي تفتيش ہوني چاہيے، اس موقع پر مدیحہ نے تحفظ کے ليے رينجرز سے مدد مانگ لي۔ مدیحہ کا...

The post مدیحہ نے راز فاش کردیا،انتظار کا قتل منصوبہ بندی سے کیاگیا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F9QmaF

شہبازشریف کی نااہلی کوکوئی طاقت نہیں روک سکتی،بابراعوان

ملتان : پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان نے دعوی کیاہےکہ شہبازشریف کی نااہلی کوکوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ ملتان میں میڈیاسے بات کرتےہوئے بابراعوان نےکہاکہ پہلے”ن”سےنااہل لیگ تھی اب”ش”سے شرمناک لیگ ہوگئی۔ بابراعوان کاکہناتھاکہ شہبازشریف کی نااہلی کوکوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انھوں نے کہاکہ جس طرح ترقیاتی کام جاری ہیں ،وہ درست نہیں...

The post شہبازشریف کی نااہلی کوکوئی طاقت نہیں روک سکتی،بابراعوان appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2BTOfWy

جمعرات اور جمعہ کو ملک بھر میں کل کر بارش ہوگی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو بادل کھل کر برسیں گے، جاتا ہوئے جاڑا ملک بھر میں مزید تڑکا لگائے گا۔ ملک بھر میں جاتے جاڑے نے موسم کو مزید تڑکا لگانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے...

The post جمعرات اور جمعہ کو ملک بھر میں کل کر بارش ہوگی appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2EYR2jM

پاکستان میں پانی کابحران سنگین ہوگیا

  اسلام آباد: ملک میں آبی بحران جاری ہے اور صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم بھی خالی ہونےکےقریب ہے۔ سماءکےمطابق پنجاب میں گندم کی پیداوارپانی کی قلت کے باعث شدیدمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ  ڈیڈ لیول سے صرف 4 فٹ اوپررہ گیاہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی...

The post پاکستان میں پانی کابحران سنگین ہوگیا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F1rLkW

انٹیلی جنس اطلاعات پر بلوچستان میں کارروائی

کوئٹہ : آپریشن رد الفساد کے دوران بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران فورسز نے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے خودکش جیکٹس، سب مشین گنز سمیت دیگر اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اطلاعات کے...

The post انٹیلی جنس اطلاعات پر بلوچستان میں کارروائی appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F6sxRh

پاکستان اب درست سمت میں جارہاہے،امریکی جنرل

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے تسلیم کیاہے کہ  پاکستان اب درست سمت میں جارہاہے۔ واشنگٹن میں امريکي سينٹکام کے سربراہ جنرل جوزف نے ايوان نمائندگان کے اجلاس ميں بيان دیاکہ پاکستان اب درست سمت ميں جارہا ہے۔جنرل جوزف کاکہناتھاکہ پاکستان کےساتھ پيشہ وارانہ تعاون وقت کي اہم ضرورت ہے۔ جنرل جوزف...

The post پاکستان اب درست سمت میں جارہاہے،امریکی جنرل appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2BTqvlc

ہالی ووڈ کو جیمز بونڈ فلمیں دینے والے لیویز گلبرٹ چل بسے

نیویارک : دنیا کو بہترین جیمز بونڈ فلمیں دینے والے ڈائریکٹر لیویز گلبرٹ 97 سال کی عمر میں چل بسے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق جیمز بونڈ کی تین فلمیں ڈائریکٹ کرنے والے لیویز گلبرٹ 97سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق فلم...

The post ہالی ووڈ کو جیمز بونڈ فلمیں دینے والے لیویز گلبرٹ چل بسے appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2FdVWJn

پیدل چلنا محال ہوگیا

لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں اگر لبرٹی چوک کو کوئی شخص پیدل عبور کرنا چاہے تو تیز رفتار گاڑیوں کی وجہ سے اسے ایک طویل انتظار کرنا پڑے گا۔ سگنل فری مین بولیوارڈ سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور ایک پیدل کو دیکھ کر مزید رفتار بڑھا لیں گے جس کی وجہ سے معمر...

The post پیدل چلنا محال ہوگیا appeared first on Samaa Urdu News.



from Samaa Urdu News http://ift.tt/2F3UK7G