Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 30 April 2020

پاکستان کے سیورمین اپنے کام سے زیادہ معاشرے کے حقارت آمیز رویے کے شاکی

پاکستان میں گٹر اور سیور کی صفائی کے لیے آج بھی ہزاروں سینیٹری ورکر مین ہولز میں اتر کر گندگی اور انسانی فضلہ تک نکالتے ہیں اور ان کارکنوں کو اپنے کام سے زیادہ عوام کے حقارت آمیز رویے سے شکایت ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WjOB14

سیوریج کی صفائی کرنے والے سیور مین کی زندگی کیسی ہے؟

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ٹوائلٹ کا فلش کھینچتے ہی جو پانی کا ریلا سب کچھ بہا لے جاتا ہے وہ آخر جاتا کہاں ہے؟ وہ آپ کے گھر کی نالی سے ہوتا ہوا اِس سیور میں آگرتا ہے جو اگر کبھی بند ہو جائے تو آپ جیسا ہی ایک جیتا جاگتا انسان اندر اُتر کر صاف کرتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SkTG8g

پی آئی اے کا تمام تنطیموں کی تسلیم شدہ حیثیت ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کلیکٹو بارگیننگ ایجنٹ (سی بی اے) کے علاوہ ملازمین کی تمام تنظیموں کی نمائندہ حیثیت فوری طور پر ختم کر دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Yl0wyr

پی آئی اے کو پہلی بار امریکہ تک براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت

پی آئی اے کو پہلی بار پاکستان سے امریکہ براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے تحت پی آئی اے کی بارہ فلائٹس براہ راست نیویارک جائیں گی اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ffigRY

انسداد دہشت گردی ایکٹ: فورتھ شیڈول سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے نام خارج

صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فورتھ شیڈول سے نکالے جانے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق اسی صوبے سے ہے اور یہ تعداد 1700سے زیادہ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3d60e2n

کورونا وائرس: 'مجھ سے یہ فرمائش کی گئی کہ کورونا وارڈ کے اندر سے لائیو کر دیں'

پاکستان کا شمار ان ممالك کی فہرست میں کیا جانے لگا ہے جہاں ان صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جنھیں کووڈ-19 کا مرض لاحق ہو گیا ہے مگر کئی صحافیوں کے مطابق ان کے ادارے معاملی کی سنگینی کا اندازہ کیے بغیر انھیں ہسپتالوں اور ہاٹ سپاٹس سے رپورٹنگ کرنے کو کہہ رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aPJkDR

کورونا وائرس: ’عرب ممالک میں 21 ہزار پاکستانیوں کی نوکری گئی، ہر ہفتے سات ہزار لوگ واپس آئیں گے تو غصہ اور پریشانی کم ہو گی‘

پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد عرب ممالک میں رخصت پر بھیج دیے گئے پاکستانیوں کو لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ملازمتوں پر بحال کروایا جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VT7eu5

کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں متاثرین کی زیادہ تعداد، معاملہ کیا ہے؟

اموات کے اعتبار سے خیبر پختون خوا ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اب تک یہاں کورونا وائرس سے 122 اموات ہو چکی ہیں جبکہ کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 2313 ہے مگر ایسا کیوں ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WfEUB3

Wednesday 29 April 2020

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نیب ترمیمی مسودے کی کوئی حیثیت نہیں

وفاقی حکومت کے مطابق نیب کے قانون میں ترمیم سے متعلق مجوزہ مسودے پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے نہ تو ابھی کام شروع ہوا ہے اور نہ ہی حزب مخالف کی جماعتوں سے رابطے بحال ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eZo81s

کورونا وایرس: پنجاب میں ٹیسٹوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں کمی نہیں آئی بلکہ اس سے پہلے ٹیسٹنگ کے حوالے سے ان کی توجہ صرف مخصوص گروہوں کی سیمپلنگ تک محدود تھی جسے اب بڑھایا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zIPdpB

رِنگ روڈ ٹریفک پولیس ویڈیو: ’پورا واقعہ لڑکی کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘

بائیک پر سوار فیملی کو روکنے سے لے کر مرغا بنا کر سزا دینے تک، پولیس کا عوام کی جانب تضحیک آمیز رویہ نئی بات نہیں۔ تاہم حال ہی میں لاہور رنگ روڈ پر پولیس کی جانب سے ایک نوجوان لڑکا لڑکی سے پوچھ گچھ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پولیس کے اس اقدام پر تنقید ہو رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KK3owJ

لاک ڈاؤن، رمضان اور روایتی پکوان: چپلی کباب گھر میں کیسے بنائیں

اس برس رمضان میں ہمیں لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں بی بی سی اردو نے ایک خصوصی فوڈ سیریز شروع کی ہے جس میں وہ پکوان گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتائی جائے گی جو عموماً صرف بازار ہی سے خریدنے کا رواج تھا۔ آج کا پکوان ہے چپلی کباب۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KN6bVO

Tuesday 28 April 2020

کراچی میں کورونا: لیاری سے لانڈھی تک وائرس کا پھیلاؤ کیسے ہوا؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اکثریت یہ نہیں جانتی کہ وہ کس طرح اس مہلک وائرس کا شکار بنے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35fuKnS

لاہور: دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سوتیلا باپ گرفتار، 14 سالہ بچی کے حاملہ ہونے کی تصدیق

پاکستان کے شہر لاہور میں پولیس نے دو کمسن بہنوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ان کے سوتیلے باپ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2yTAaZy

کورونا وائرس: آئی ایس آئی متاثرین کو ڈھونڈنے میں حکومت کی مدد کیسے کر رہی ہے

حکومتِ پاکستان کورونا وائرس کے متاثرین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) سے مدد طلب کر رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VKcnEr

عاصم باجوہ کی بطور معاون خصوصی تقرری پر سوشل میڈیا پر ردِعمل: ’سمارٹ لاک ڈاون لگاتے لگاتے سمارٹ مارشل لا لگا دیا‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے طور پر تقرری جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین کو بھائی وہیں کچھ افراد اسے 'سافٹ‘ یا ’سمارٹ‘ مارشل لا کہتے بھی نظر آئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cVh0S2

کورونا وائرس: لاہور میں مساجد میں ایس او پیز کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تیار، اساتذہ بھی شامل

لاہور میں ماہِ رمضان کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں میں حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 20 نکاتی ضابطہ کار پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے پولیس، میونسپل کارپوریشن اور یونین کونسل کے حکام کے ساتھ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو بھی مامور کر دیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bKzF2z

Monday 27 April 2020

عاصمہ شیرازی کا کالم: اقتدار کی غلام گردشیں

اسد عمر کو یہ ضرور بتانا ہو گا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں چینی کے ضرورت سے زیادہ اسٹاک کی رپورٹ آخر کس نے پیش کی تھی اور وزارت تجارت ہدایت کے باوجود چینی کی قیمتیں کنٹرول کیوں نا کر پائی: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xVx5s8

جنرل (ر) عاصم باجوہ کی تعیناتی اور اپوزیشن کا ردعمل: ’موجودہ جمہوریت آدھا تیتر، آدھا بٹیر بن گئی ہے‘

ایک طرف جہاں جنرل عاصم باجوہ کی اس اہم عہدے پر تعیناتی کو سراہنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں وہیں پی ٹی آئی کی مخالف جماعتیں تنقید بھی کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2YawYU7

فردوس عاشق اعوان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات، سینیٹر شبلی فراز نئے وزیر اطلاعات

وزیراعظم عمران خان کی مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر فوج کے سابق ترجمان عاصم سلیم باجوہ کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سینیٹر شبلی فراز وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر ہوگئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KEwVYU

پاکستان میں تیارکردہ وینٹیلیٹر: ’اس کا معیار عالمی سطح کا ہے اور قیمت کم ہو گی‘

پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی نے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ ماہ جب مشکل کی اس گھڑی میں انہوں نے ملک کے طبّی شعببے کی مدد کرنے کے خیال سے کوشش کا آغاز کیا تو انہیں وینٹیلیٹر بنانے کے 40 سے زیادہ نمونے اور درخواستیں موصول ہوئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2yPsqI0

مولانا طارق جمیل کی میڈیا سے معافی پر بحث: ’وہ عالم دین ہیں لیکن میں نے تو انھیں ہر حکومت کے ساتھ ہی دیکھا ہے‘

’احساس ٹرانسمیشن‘ کے دوران میڈیا کے حوالے سے اپنے بیانات پر مولانا طارق جمیل کی معافی کے بعد ان کے حامیوں نے یہ اعتراض اٹھایا ہے کہ انھیں معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ ان کے ناقدین کے مطابق ان کی معافی کے بعد معاملہ ختم ہو جانا چاہیے تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/35a1sac

کورونا، سندھ اور اٹھارویں ترمیم: بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان صوبوں سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں

بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت 18ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کر کے ملک کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنانے کی اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bISAuz

Sunday 26 April 2020

سہیل وڑائچ کا کالم: ترین تنگ آمد، بجنگ آمد

جہانگیر ترین کو علم ہے کہ وہ خود سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نااہل ہیں اس لیے سیاست میں ان کے متحرک ہونے کی محدود گنجائش ہے، دوسری طرف وہ بزنس مین ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ حکومت سے براہ راست ٹکر لیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ScEPwz

کورونا وائرس: لاہور ہائیکورٹ سے ڈاکٹروں کی حفاظتی لباس یا پی پی ایز مانگنے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے فیصلے میں لکھا کہ حقائق کی جانچ پڑتال کے بعد ’بادی النظر میں درخواست ناجائز اور سوشل میڈیا پر آسان تشہیر حاصل کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aCKRwT

لاک ڈاؤن، رمضان اور روایتی پکوان: آئیے قتلمہ بنائیں

بی بی سی اردو نے ایک خصوصی فوڈ سیریز شروع کی ہے جس میں وہ پکوان گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتائی جائے گی جو عموماً صرف بازار ہی سے خریدنے کا رواج تھا: آج کا پکوان ہے قتلمہ

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2SapRap

وسعت اللہ خان کا کالم: ڈاکٹر ہیرو نہیں زیرو ہیں!

ہیرو کبھی ہاتھ جوڑ کر اپیل نہیں کرتے، ہیرو کو بنیادی ساز و سامان مانگنے کے لیے دھرنے نہیں دینے پڑتے، بھوک ہڑتال پر نہیں بیٹھنا پڑتا، مظاہرے نہیں کرنے پڑتے، عدالتوں کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا پڑتا، لاٹھیاں نہیں سہنی پڑتیں۔قوم کو لاک ڈاؤن کے لیے خدا رسول، اپنی اور اپنے خاندانوں کی جان کا واسطہ نہیں دینا پڑتا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KCnuJn

Saturday 25 April 2020

کورونا وائرس: ’جلد سرحد نہ کھلی تو مشکلات بڑھ جائیں گی‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے شادی ہو کر پاکستان آنے والی زارا کو گھر والوں سے ملاقات کے لیے ویزے کے حصول میں مشکلات اور سرحد پر چبھتے سوالات کا سامنا تو تھا ہی لیکن کورونا وائرس نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3eNJrmJ

آمنہ مفتی کا کالم: میری دعا ہے کہ۔۔۔

یہ وقت بھی گزر جائے گا، یہ وبا بھی ٹل جائے گی۔ کوئی نہ کوئی ماڈل تو کامیاب ہو گا ہی۔ مگر اتنا یاد رکھیے، خدا جو اس عورت کا بھی ہے جس نے مختصر لباس پہنا ہوا ہے اور رینٹھ نگل نگل کر عامیانہ خیالات اگلنے والے کا بھی ہے، وہی خدا انسان سے مایوس نہیں ہے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا ہفتہ وار کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xNOUcx

رمضان اور روایتی مشروبات: ’روح افزا پاکستان اور انڈیا سے بھی پرانا ہے‘

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پکوڑے اور سموسے جیسے پکوان گھروں میں بھی بننا شروع ہو جاتے ہیں اور شربت سے لگاؤ رکھنے والے لوگ اپنے افطار ٹیبل کو اس سے لازماً سجاتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aBo8l0

Friday 24 April 2020

رمضان اور کورونا وائرس: کووڈ 19 کی وبا کے زمانے میں پاکستان میں رمضان مختلف کیسے ہو گا؟

پاکستان میں رمضان کا آغاز ہوچکا ہے اور رواں برس یہ مہینہ ایسے غیر معمولی حالات میں آیا ہے کہ جب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا نے لوگوں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2x7uOtf

’نہیں جانتی تھی بغیر دوپٹے باہر نکلنے سے عالمی وبا آ جائے گی‘

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی ’احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن‘ میں دیے گئے عطیات سے زیادہ جو چیز سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہی وہ تھے مولانا طارق جمیل کی دعا، وزیراعظم عمران خان اور سابق کرکٹر جاوید میانداد کے بیانات۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VA6Q3p

کورونا وائرس: بات کس کی مانیں، مولوی کی کہ ڈاکٹر کی؟

لاک ڈاؤن ڈائری: ڈاکٹر یا علما، کس کی بات سنیں؟ پاکستان میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں صحافی اور تجزیہ کار محمد حنیف بی بی سی اردو کی کورونا وائرس پر خصوصی لاک ڈاؤن ڈائری تحاریر اور ویڈیو کی صورت میں پیش کریں گے۔ ملاحضہ کیجیے محمد حنیف کا وی لاگ۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3azSy7d

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں ایک حاملہ خاتون پر کیا گزرتی ہے؟

کورونا وائرس کی وجہ سے حاملہ خواتین کو کچھ اضافی احتیاط کرنی پڑ رہی ہیں۔ تہمینہ قریشی بھی ایسی ہی ایک خاتون ہیں جنھوں نے بی بی سی سے اپنی ڈائری شیئر کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bxYlv6

Thursday 23 April 2020

رمضان اور کورونا وائرس: کیا کووڈ 19 کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟

دنیا میں رمضان کے آغاز سے قبل ہی یہ سوال بھی گردش کرنے لگا ہے کہ کورونا کی وبا کا روزہ داروں پر کوئی اثر ہو سکتا ہے اور اس کے مریض یا اس سے صحت یاب ہونے والے افراد روزہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2S1eO3c

’مریض کو قرنطینہ منتقل کروانا دشمنی مول لینے سے کم نہیں‘

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی آبادی کا بڑا حصہ سطح سمندر سے پانچ ہزار سے دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہتا ہے اور ان دشوارگزار علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں عوام کو معلومات کی فراہمی آسان کام نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2x3lRBa

کورونا وائرس اور کشمیری لیڈی ہیلتھ ورکر: ’مریض کو قرنطینہ منتقل کروانا دشمنی مول لینے سے کم نہیں‘

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں دوردراز دیہات میں کوورنا کی وبا کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد لی جا رہی ہے لیکن ان خواتین کے لیے یہ کام جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2x3DUXY

صدر عارف علوی کے الفاظ کے استعمال پر سوشل میڈیا پر بحث: ’کوئی صدر اس قسم کی زبان کیسے استعمال کرسکتا ہے؟‘

منگل کو پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جو الفاظ استعمال کیے وہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3axsSI0

لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد: ’تشدد کے بعد کہا جاتا ہے شور مت مچاؤ، پڑوسی سنیں گے تو کیا کہیں گے؟‘

دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات بڑھے ہیں۔ بی بی سی نے کراچی اور اسلام آباد میں گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی تین خواتین سے بات کر کے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنا بچاؤ کیسے کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VPFhC7

Wednesday 22 April 2020

ڈینیئل پرل کے قتل کا مقدمہ: استغاثہ کی وہ کمزوریاں جو پاکستان میں ملزمان کی رہائی کا باعث بنیں

ڈینیئل پرل قتل کیس کو کس انداز میں استغاثہ نے عدالت میں پیش کیا؟ اس کیس میں موجود متعدد جھول اور کمزوریاں جنھیں سامنے لانے کے لیے وکیل صفائی کو زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی اور ملزمان بری ہو گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34Y8hLX

کورونا وائرس: پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران شراب خانوں کی بندش، قیمت میں اضافہ اور خطرناک متبادل زیر استعمال

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں گذشتہ ہفتے یہ واقعہ پیش آیا جب کچی شراب پینے کے باعث پانچ افراد کو سول ہسپتال لایا گیا۔ لیکن دو بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bvpcb8

پاکستان میں چینی اور گندم بحران: رپورٹ کا فرانزک آڈٹ مکمل ہونے سے قبل ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کا اہلکار معطل

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے معطل ہونے والے اہلکار سجاد باجوہ ایڈشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض ہیں اور وہ اس تحقیقاتی ٹیم کا حصہ تھے جو وزیر اعظم کے حکم پر ملک میں گندم اور چینی کے بحران کی تحقیقات کر رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2XRtEgy

Tuesday 21 April 2020

کورونا وائرس لاک ڈاؤن: ’روبینہ کی موت کے بعد گاؤں میں راشن آ گیا‘

جھڈو شہر سے پانچ کلومیٹر دور نبی سر موڑ پر واقع پندرہ، بیس گھروں کی بستی میں آج کل بڑی گاڑیوں اور افسران کی آمد جاری ہے جو اپنے ساتھ راشن، دودھ اور دیگر امدادی سامان لا رہے ہیں۔ تاہم چند روز قبل یہاں بچوں کی رونے کی آوازیں اور بھوک کے ڈیرے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aq9T2k

محمد حنیف کا کالم: مفتی منیب، میرے چاند کو کچھ نہ کہو

کیا تاریخ یاد رکھے گی کہ جب افواج پاکستان طالبان کے خلاف اس ملک کی بقا کے لیے نبرد آزما تھیں تو اس نے کیسے لجاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک چھوٹا سا آپریشن پشاور والے مولانا پوپلزئی کے خلاف بھی کیونکہ وہ ہر سال میرا چاند چُرا لیتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bvxkIL

کورونا: کیسے راولپنڈی و اسلام آباد میں ’سپر سپریڈرز' کی بے احتیاطی نے درجنوں افراد کو متاثر کر دیا؟

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی ایک دستاویز میں ایسے درجنوں افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو ’سپر سپریڈرز‘ ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KnpUeF

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور کے سفاری پارک سے افریقی شیروں کے سات جوڑے فروخت کر دیے

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق ان شیروں کی فروخت اور جگہ کی قلت کو کم کرنے کی تجاویز تو پہلے سے ہی تھیں اور جب فنڈز کی کمی کا مسئلہ بھی ہوا تو پھر ان کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2XO1sLw

پاکستان میں چینی اور گندم بحران: قومی احتساب بیورو کا تحقیقات کرنے کا اعلان

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو چینی اور گندم بحران کے بارے میں تحقیقات کرے گا اور اس ضمن میں تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VJBRk5

عاصمہ شیرازی کا کالم: پارلیمان کا لاک ڈاؤن

کورونا کی وبا نے دنیا کو لپیٹ میں لیا تو پاکستان میں بھی اس نے پنجے گاڑنے شروع کیے۔ دنیا بھر کی پارلیمان اور اُن کی کمیٹیوں نے محدود ہی سہی مگر کام جاری رکھا یا مختصر تعطل کے بعد فعال ہوئیں سوائے وطن عزیز کی پارلیمان کے: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aj5Kx2

Monday 20 April 2020

ایوبیہ نیشنل پارک میں سڑک کنارے آرام کرتا تیندوا

پاکستان کے شمالی علاقہ جات جنگلی حیات کا مسکن ہیں اور حال ہی میں ایوبیہ کے نیشنل پارک میں ایک تیندوے کو سڑک کنارے آرام کرتے دیکھا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zhYjJG

کورونا اور ایدھی: کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں صفِ اوّل پر کام کرنے والے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار

کراچی میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر کام کرنے والے ایدھی فاونڈیشن کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ لوگوں نے خود پر کورونا کا خوف طاری کر لیا ہے اور نتیجے میں ان کے پاس غلط کالیں بھی آ رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xL3AJk

ایدھی فاؤنڈیشن کے ڈرائیور کورونا کے دوران اپنی ذمہ داریاں کیسے نبھا رہے ہیں؟

کورونا وائرس کے دنوں میں جہاں ایدھی فاؤنڈیشن کے ڈرائیورز کے کام میں بظاہر اضافہ ہوا ہے تو وہیں ان کے اور ان کے گھر والوں کے خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bkZeqR

لاہور میں کورونا وائرس کے مریض نے خود کشی کی کوشش کیوں کی؟

لاہور میو ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر اسد اسلم نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عامر اپنے گھر کے معاشی مسائل کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور انھوں نے اسی وجہ سے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aoOfvh

کورونا وائرس: صوبہ خیبر پختونخوا میں مرنے والوں کی تعداد باقی ملک سے زیادہ کیوں ہے؟

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد باقی صوبوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہو چکی ہے۔ اصوبائی وزیر صحت کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ صوبے میں ایسے کافی افراد ہیں جو چھپے ہوئے ہیں یا اب تک سامنے نہیں آ رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VGMVi1

سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس: کورونا کی روک تھام اور ریلیف میں حکومت شفاف دکھائی نہیں دے رہی

عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے اس بارے میں شرعی رائے طلب کی ہے کہ کیا زکوۃ اور صدقے کے پیسوں سے لوگوں کو تنخواہیں ادا کی جاسکتی ہیں اور کیا اس رقم سے ادارے کے انتظامی امور چلائے جاسکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bj9LTr

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر: خاتون صحافی، فوٹوگرافر مسرت زہرا کے خلاف اشتعال پھیلانے کا مقدمہ

پولیس کے بیان میں مسرت زہرا کو ایک فیس بُک صارف کے طور متعارف کر کے اُن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے کئی اشتعال انگیز پوسٹس کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو ہند مخالف مسلح بغاوت کے لئے اُکسایا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zdpKnP

Sunday 19 April 2020

کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 کے متاثرین کا علاج کرنے والے مسیحاؤں پر کیا گزر رہی ہے؟

بی بی سی نے پاکستان کے ایسے چند ڈاکٹروں سے بات کی ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور جاننے کی کوشش کی کہ ان ڈاکٹروں کی پیشہ وارانہ، ذاتی اور سماجی زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2XQqoCa

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت کنندہ کی ذاتی معلومات کس حد تک محفوظ ہیں؟

اگرچہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروانے والوں کی ذاتی معلومات صیغہ راز میں رکھی جاتی ہیں تاہم حال ہی میں یہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ شکایت کنندہ کی تفصیلات ایسے افراد تک پہنچ گئیں جن کے خلاف یہ شکایت درج کروائی گئی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ctCrt9

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: پاکستان عالمِ اسلام پر پھر بازی لے گیا

ہم سب کو کتنا ارمان ہے کہ عالمِ اسلام کسی بھی مسئلے پر متحد کیوں نہیں ہوتا۔ اگر مسلمان ریاستوں، حکومتوں اور علما کو کورونا بھی متحد نہیں کر سکتا تو اور کون سی قیامت اس ناممکن کو ممکن بنا پائے گی؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2XJJkCt

Saturday 18 April 2020

آمنہ مفی کا کالم اڑیں گے پرزے: گاجر بوٹی آئی جے!

دنیا پہلے ہی ایک بڑی آفت کا شکار ہے، جس کے پیچھے سر گوشیوں میں یہ ہی بات چل رہی ہے کہ یہ فطرت سے ناجائز چھیڑ چھاڑ کا منطقی نتیجہ ہے۔ گاجر بوٹی کا پھیلاؤ بھی خدانخواستہ کسی نئی ڈراؤنی کہانی کا پیش لفظ نہ ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bkoRbr

کیا حکومت مذہبی رہنماؤں سے کچھ منوا بھی سکی ہے یا نہیں؟

مذہبی جماعتوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے صحافی علی شیر کا کہنا تھا کہ اس 20 نکاتی فارمولے میں علما کی تجاویز کو تسلیم کیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2zceYON

پاکستان میں لاک ڈاؤن: ’بچوں کو یہ بھی نہیں بتا سکتے کہ دیہاڑ نہیں لگی‘

خیبر پختونخواہ سے سردیوں میں نقل مکانی کرنے والے کوھستانی قبیلے کے افراد ملک بھر میں محنت مزدوری کرنے والوں کی طرح مختلف شہروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور ان کو مزدوری مل رہی ہے نہ واپسی کا ٹکٹ۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34KbJtD

Friday 17 April 2020

کورونا وائرس: 'تین سال کی محنت چند دنوں میں جاتی نظر آرہی ہے'

كورونا کی وبا کستان میں پھیلنے کے بعد پنجاب بھر میں 24 مارچ کو مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا اور کچھ روز قبل تمام ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پر پابندی بھی عائد گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس صنعت سے منسلک ہزاروں لوگ اپنی روزی روٹی کے حوالے سے پریشان ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aiSkkq

کیا تیندوے واقعی اسلام آباد کے گنجان آباد علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں؟

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ طور پر رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے تیندووں کی ویڈیوز چند دن سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ بی بی سی نے ان ویڈیوز کی حقیقت معلوم کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2XKAFzE

Thursday 16 April 2020

آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے 1.386 ارب ڈالر کی منظوری

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے کوویڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 1.386 ارب امریکی ڈالر کے قرضے دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری آئی ایم ایف کے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت دی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Vdf5lD

آئی ایم ایف کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید قرضہ دے گا: شاہ محمود قریشی

وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے کمزور معیشتوں پراثرات کو مدّنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف اور اقوامِ متحدہ سے غریب ممالک کے لیے قرضے معاف کرنے کی اپیل کی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3afgXyH

فیصل ایدھی کا کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ، سوشل میڈیا پر سوالات کی گونج

پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کی مد میں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جس پ سوشل میڈیا پر کئی سوالات اٹھے کہ کیا ایسا کرنا مناسب تھا یا نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Vbj7ec

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپیں: کیا شدت پسند قبائلی علاقوں میں دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں؟

شمالی وزیرستان میں اس مہینے میں اب تک سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپوں کے چار واقعات پیش آئے، جن کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ معمول کی کارروائیاں ہیں یا شدت پسند قبائلی علاقوں میں دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wHfgfx

Wednesday 15 April 2020

کورونا وائرس: ’مائی لارڈ گرفتاری کے لیے حاضر ہوں‘

سپریم کورٹ کی جانب سے کورونا کے خدشے کی وجہ سے رہا کیے گئے 700 سے زیادہ قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے حکم کے باوجود اب تک اسلام آباد اور سندھ پولیس تین درجن افراد کو ہی پکڑ پائی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VwVxrh

پاکستان میں کورونا لاک ڈاؤن: مذہبی اجتماعات پر پابندی تنازع کا شکار

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن میں توسیع تو کر دی گئی ہے لیکن مختلف مکاتبِ فکر کے علما اور مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مساجد پر لاک ڈاؤن کا مزید اطلاق نہیں ہوگا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2z5f0YK

لاہور میں کورونا وائرس کا ’سپر سپریڈر‘: ’اگر وقت پر تشخیص ہو جاتی تو 39 لوگوں میں وائرس منتقل نہ ہوتا‘

صوبہ پنجاب کے صحت حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے سمن آباد کی کچی آبادی کا ایک رہائشی اپنے علاقے کے 39 لوگوں کو کورونا وائرس منتقل کرنے کا سبب بنا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bd4pcv

سٹون کرشنگ: ’کرش مشینوں کی آلودگی کا شکار کورونا کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

گذشتہ ماہ کے اختتام پر ملک میں کورونا کے باعث نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد یہ تمام کرش مشینیں بند کر دی گئی تھیں تاہم منگل کی شام وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک بھر میں تعمیراتی صنعت اور اس سے منسلک شعبوں کو کھولنے کا اعلان کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3actqTJ

کورونا لاک ڈاؤن: پاکستان میں کِن کاروباروں اور صنعتوں پر پابندی ختم، مستفید کون ہوگا

پاکستان میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی مزید توسیع کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے حوالے سے لگائی جانے والی زیادہ تر پابندیاں قائم رہیں گی تاہم اب یہ جزوی لاک ڈاؤن ہے کیونکہ کچھ کاروبار اور صنعتیں بحال کر دی گئی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ylqjeI

احساس پروگرام: مزدور خواتین جن کی انگلیوں کے نشان مٹ چکے ہیں، امدادی رقم سے محروم رہ سکتی ہیں

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری حکام کے مطابق چار روز میں لگ بھگ 150 ایسی خواتین سامنے آئی ہیں جن کی انگلیوں کے نشان مٹ چکے ہیں یا بائیو میٹرک سسٹم میں ان کی تصدیق نہیں ہو رہی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2ymbk4f

مفتی منیب الرحمان کا لاک ڈاؤن میں مساجد میں نماز جاری رکھنے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث

پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مساجد کے حوالے سے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی جس میں کچھ صارفین اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے تو کچھ نے ان کی حکمت سے اتفاق کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2wFwdae

Tuesday 14 April 2020

جب کورونا وائرس نے ایک ہنستے بستے گھر کو ویران کر دیا

ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکی ہے اور ایک لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں، کسی شخص میں اس وائرس کی تشخیص ہونا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2yg0mxg

محمد حنیف کا ولاگ: آخر ملک ریاض کا اس ملک میں کیا کیا ہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ صحافی اور تجزیہ کار محمد حنیف اس سلسلے میں بی بی سی اردو کے قارئین اور ناظرین کے لیے لاک ڈاؤن ڈائری پیش کر رہے ہیں۔ دیکھیے اس سلسلے کا تازہ وی لاگ۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3af5mzK

کورونا وائرس: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مشرقِ وسطی میں مقیم کتنے پاکستانیوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں؟

کورونا وائرس کے باعث کاروبار بند ہونے کے وجہ سے دنیا بھر میں مقیم کئی ہزار پاکستانی اپنی نوکریوں سے فارغ کر دیے گئے ہیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ تارکین وطن کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں غیر معمولی اضافہ بھی ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2K3s5UD

Monday 13 April 2020

عاصمہ شیرازی کا کالم: فخریہ پیشکش!

یقیناً تبدیلی کے خواہاں بھی تبدیلی کے اس روپ سے خوش نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کمپیوٹر سسٹم کی طرح کنٹرول آلٹ ڈیلیٹ کے آپشن کا استعمال کریں، لیکن کیا سب کچھ ’ان ڈو‘ ہو سکتا ہے: پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2K4Xo1b

عبدالعلیم خان کی پنجاب کابینہ میں واپسی: 'پی ٹی آئی نہیں چاہے گی کہ جہانگیر ترین بھی جائے اور علیم بھی جائے'

عبدالعلیم خان تجربہ کار سیاست دان ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف کے اندر اثر و رسوخ بھی رکھتے ہیں۔ تو کیا ان کی واپسی اس بات کا اشارہ ہے کہ پنجاب کی کابینہ کو ان کے تجربے کی ضرورت تھی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xr1NJe

کورونا وائرس: سپریم کورٹ کا پاکستانی حکومت کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا کی وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی قابلیت اور کارکردگی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KcZ3Cd

Sunday 12 April 2020

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2V1dIGt

وسعت اللہ خان کا کالم: میاں سانڈے کا تیل کام نہ آوے گا

المیہ یہ ہے کہ سوائے دو یا تین وباؤں کے ہم کسی وبا کے بارے میں اب تک حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے کہ دراصل کون سا وائرس کس جانور سے چھلانگ مار کر انسان تک پہنچا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا ہفتہ وار کالم بات سے بات۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39XJRD7

کورونا: پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار ایسٹر کیسے منایا؟

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران مسیحی تہوار گڈ فرائڈے اور ایسٹر کی تقریبات کس طرح منائی گئی ہے جانیے کریم السلام کی اِس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RwN1r6

بلوچستان حکومت میں اختلافات، دو وزرا سمیت چار اراکین کے وزیر اعلیٰ کو مراسلے

بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت میں قائم بلوچستان کی مخلوط حکومت میں ایک مرتبہ پھر اختلافات سامنے آگئے جب دو وزرا، ایک مشیر اور ایک معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مراسلے لکھے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3b0Fhpe

Saturday 11 April 2020

آمنہ مفتی کا کالم ’اڑیں گے پرزے‘: خدا تو غفور الرحیم ہے!

وائرس مذہب کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اسے ایک شخص سے دوسرے شخص میں جا کے خود کو زندہ رکھنا ہوتا ہے اور اپنی نسل بڑھانی ہوتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34sKfIK

Friday 10 April 2020

کورونا وائرس: وینٹیلیٹر کیا ہوتا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

آسان لفظوں میں جب مریض کے پھیپھڑے کام کے قابل نہ رہیں، وینٹیلیٹر انسانی جسم کے نظام تنفس کو سنبھال لیتا ہے۔ وینٹیلیٹر مریض کو انفیکشن سے لڑنے کے لیے مزید وقت مہیا کرتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34wNA9F

’پاکستان سے چینی برآمد ہوئی بھی تھی یا نہیں؟‘: حکومت کا تحقیقات کرنے کا حکم

پاکستان میں چینی بحران سے متعلق تحقیقات کرنے والے کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھی تفتیش کرے کہ حکومت کی طرف سے چینی برآمد کرنے سے متعلق جو اجازت نامہ دیا گیا تھا اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کتنی چینی بیرون ممالک بھجوائی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ebjayh

کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں اپنے مریض کی نماز جنازہ خود پڑھوانے والا ڈاکٹر

خیبر پختونخوا کے ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کی نہ صرف نماز جنازہ پڑھوائی بلکہ میت کو قبر میں اتارنے کا کام بھی خود سرانجام دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RtrAar

Thursday 9 April 2020

کورونا وائرس: سندھ کی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صوبے کو ٹیسٹ کٹس میں کمی کا سامنا ہے

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سندھ میں ٹیسٹ کٹس کی سہولیات کا فقدان ہے۔ اس وقت آٹھ ہزار سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ کے لیے صرف ایک کٹ دستیاب ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3c0amsY

کورونا وائرس: ’وزیر اعلیٰ صاحب سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کے بجائے مسائل حل کریں‘

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے ٹوئٹر پر عوامی رائے کو جانچنے کے لیے رائے شماری کے لیے ایک ٹویٹ شئیر کی جس کے بعد وہ لوگوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور اعتراضات کا جواب دیتے بھی نظر آئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Xmen79

سہیل وڑائچ کا کالم: ترین اور خان: اقتدار کے دوست اور ہوتے ہیں اور اپوزیشن کے دوست اور

ترین کے دوستوں کا الزام ہے کہ عمران اور جہانگیر ترین میں غلط فہمیوں کا آغاز آئی بی کی ایک رپورٹ سے ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ جہانگیر ترین، سپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک اور کچھ دوسرے وزرا نے ایک غیر رسمی اجلاس میں پارٹی لیڈر اور پالیسیوں کے خلاف گفتگو کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39TYgjY

Wednesday 8 April 2020

کورونا وائرس: ڈاکٹروں کی والدین کے خدشات اور جذبے کیا ہیں؟

پروفیسر فخر الاسلام کا کہنا ہے اس وقت ملک میں کورونا کے باعث ہنگامی صورتحال اور نامصائب حالات کے پیش نظر مشکلات ضرور ہیں لیکن یہ ایک جنگ کی سی صورتحال ہے اور اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2XnGeUG

کورونا وائرس: لاہور کے متمول علاقوں میں کووڈ-19 کے مریض زیادہ کیوں ہیں؟

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر نثار احمد کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے افراد کے علاوہ کورونا وائرس کے متمول علاقوں میں پھیلاؤ کے ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ان علاقوں میں ابھی بھی گھروں پر تقریبات اور سماجی اجتماعات نہیں رک رہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3c4AbII

کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں شامل نئے اضلاع میں انٹرنیٹ کی بندش سے طلبا کو مشکلات کا سامنا

کوویڈ 19 کی وبا کے بعد پاکستان میں اکثر تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں شامل نئے اضلاع میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث وہاں کے باسی انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VkflOO

Tuesday 7 April 2020

خیبر پختونخوا: کہیں کورونا کے درجنوں متاثرین تو کہیں ایک بھی نہیں

خیبر پختونخوا میں تین اضلاع ایسے ہیں جہاں اب تک کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا اور دو اضلاع ایسے ہیں جہاں صوبے کے کل 500 میں سے مجموعی طور پر 200 مریض سامنے آ گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aQKO1y

کورونا وائرس: وبا کے دوران زیادہ ضروری کیا ہے: مزدور یا معیشت

کیا وبا کے ایک فرد کی صحت زیادہ اہم ہے یا معیشت کا پہیہ چلنا زیادہ ضروری ہے؟ آج کل دنیا بھر کے تمام لیڈر اسی نکتے پر اڑے ہوئے ہیں۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RkHC6l

کورونا وائرس سے پاکستان میں ایک کروڑ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

پاکستان میں منصوبہ بندی کی وزارت کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aYAm8k

کورونا وائرس: ایک پاکستانی ڈاکٹر نے سیلف آئسولیشن یا خود ساختہ تنہائی کیسے کاٹی؟

کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے لہذا اگر کسی کو شک ہے کہ اُس کا رابطہ کورونا سے متاثر کسی شخص سے رہا ہے یا اُس میں وائرس کی علامات ہیں تو ضروری ہے کہ وہ سیلف آئسولیشن یا خود تنہائی میں چلا جائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3cbZlFp

کورونا وائرس: سپریم کورٹ کا رہا کیے گئے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے حکم میں کہا ہے کہ ہائی کورٹس کے پاس ایسے ملزمان کو رہا کرنے کا کوئی اختیار نہیں جن کی ضمانتیں متعلقہ عدالتیں مسترد کر چکی ہیں اور ان فیصلوں کے خلاف اپیل بھی دائر نہیں کی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3e7o7bw

محمد حنیف کا ولاگ: سیٹھ کی تجوری کبھی نہیں بھرتی

جب سے ملک میں کورونا شروع ہوا ہے تو پتا چلا ہے کہ یہ مخیر حضرات خیرات دینے والے نہیں، خیرات لینے والے ہیں۔ یہ مخیر حضرات ایک ہاتھ سے چوری کرتے ہیں اور دوسرا ہاتھ خیرات کے لیے پھیلا دیتے ہیں۔ محمد حنیف کا ولاگ

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2XgWKWh

Monday 6 April 2020

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں پارلیمانی کارروائی کا ’لاک ڈاؤن‘، کیا آن لائن اجلاس کے لیے قانون سازی کرنا ہو گی؟

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کئی ممالک میں پارلیمان کی ہنگامی کارروائیاں جاری ہیں جن میں حکومت وقت سے سوال بھی کیے جا رہے ہیں، تنقید بھی ہو رہی ہے اور قانون سازی سمیت اہم فیصلے بھی۔ تو کیا پاکستان میں ایسا نہیں ہو سکتا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34iAzk3

عاصمہ شیرازی کا کالم: تبدیلی کی ہوائیں آندھیوں کی زد پر

بات مفادات کی ہے اور مفادات بالاتر ہوں تو چینی سے میٹھی اور جہازوں سے اوپر دوستی بھی وقت آنے پر ختم ہو سکتی ہے۔ اب چینی سکینڈل کے تناظر میں نوشتہ دیوار پڑھ لیجیے: عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bWHMbZ

کورونا وائرس: بیرونِ ملک پاکستانیوں کو نکالنے والے پائلٹس ’حفاظتی انتظامات‘ سے ناخوش کیوں؟

پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے ملک بھر کے پائلٹس کو ’کورونا کی حالیہ صورتحال میں موزوں حفاظتی اقدامات کے بغیر جہاز نہ اڑانے کے تلقین کی ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34fo6h3

سپریم کورٹ میں قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر سماعت: ’ہاتھ دھونے کی تاکید کے علاوہ کچھ نہیں ہو رہا‘

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں یہ کسی طرح کی ایمرجنسی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دی گئیں اور عارضہ قلب اور شوگر کے مریضوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JFvFUP

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں: خسرو بختیار، حماد اظہر و دیگر وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل

حماد اظہر جو اب تک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور تھے، انھیں وزارتِ صنعت و پیداوار دے دی گئی ہے جبکہ حماد اظہر کا اقتصادی امور کا قلمدان اب خسرو بختیار کو دے دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aYWTl2

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن پہلے عمل میں آتا تو جانیں بچ سکتی تھیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو درست اقدام سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پوری دنیا کا یہ ہی تجربہ ہے۔ ان کے مطابق کچی آبادیوں اور غریب بستیوں میں وائرس کے پھیلاؤ سے صورتحال انتہائی تشویش ناک ہو جائے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2UP1zVn

Sunday 5 April 2020

گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر پورے پاکستان میں جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے۔ گذشتہ ہفتے ملک میں پیش آئے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2RtdXIz

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: کرہِ ارض ضروری مرمت کے لیے بند ہے

فیض صاحب جب تخت گِرا رہے تھے اور تاج اچھال رہے تھے یا پھر ’وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے ہم دیکھیں گے‘ لکھ رہے تھے تو انھیں کیا معلوم تھا کہ ایک دن یہ نظمیں انسان کے سوا کرہِ ارض کے ہر جاندار اور تازہ ہوا کو ترستے آسمان کا ترانہ بن جائیں گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bNOGQI

کورونا وائرس: پاکستان میں کلوروکوین اور دیگر ادویات کا استعمال کوویڈ 19 کے خلاف کتنا مؤثر؟

حال ہی میں لاہور کے میو ہسپتال نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال میں داخل کووِیڈ 19 کے چند مریضوں پر کلوروکوین کا استعمال کیا گیا ہے اور اس دوا کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد ہسپتال اس کا استعمال جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2yvqQuM

ساجد پلیز واپس آجائیں!

ساجد آپ کو یہاں مسنگ ہو جانے والا صحافی بھائی رزاق بگٹی تو یاد ہوگا، جس کی لاش اتنی مسخ ہو چکی تھی کہ اس کے گھر والوں نے بھی نہیں پہچانا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2x75VOe

ایف آئی اے انکوائری رپورٹ پر سوشل میڈیا پر بحث: ’جب چینی کے ساتھ گیم کھیلی گئی تو سرکار کہاں تھی‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے آٹے اور چینی کے بحران پر ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ پر کارروائی کو 25 اپریل تک مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج سے مشروط کر دیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خاصی بحث چھڑ گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2X5Dj2G

Saturday 4 April 2020

پاکستان میں کورونا مریضوں کا سراغ: پنجاب میں کورونا کے دوسرے بڑے گڑھ گجرات میں مریضوں کا سراغ کیسے لگایا جا رہا ہے؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کا وسطی شہر گجرات کورونا کے مریضوں کا دوسرا بڑا گڑھ بن چکا ہے اور ضلعی انتظامیہ پٹواریوں کی مدد سے ان افراد کا سراغ لگا رہے ہیں جو حال ہی میں بیرونِ ملک سے آئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2yAI7D0

کورونا وائرس: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں صحتیاب ہونے والے واحد مریض کی کہانی

لیاقت حسین پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وہ شخص ہیں جو خطے میں کووڈ 19 کی عالمی وبا سے اب صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ لیکن ان کی صحتیابی کا راز کیا ہے؟ ان کے مطابق وہ شاید اس لیے اتنی جلدی صحتیاب ہوگئے ہیں کیونکہ ڈاکٹروں اور نرسوں نے ان کا بہت خیال رکھا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34bBySV

آمنہ مفتی کا کالم: کورونا اور تعلیمی سال

یہ ایک اجتماعی آفت ہے اور اس سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کے، ہوش و حواس اور عمدہ حکمت عملی استعمال کر کے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔شفقت محمود صاحب توجہ فرمائیں، لاکھوں طلبا و طالبات، والدین اور اساتذہ آ پ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2xMLBBS

ایف آئی اے انکوائری رپورٹ: جہانگر ترین سمیت اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات چینی اور آٹے بحران کی ذمہ دار قرار

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں ملک میں ماضی قریب میں پیدا ہونے والے چینی کے بحران کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس بحران سے فائدہ اٹھانے والوں میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2x6bEnF

Friday 3 April 2020

کورونا وائرس: سوات میں ملک کا پہلا خصوصی ریڈیو کلینک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ملک کے پہلے خصوصی ریڈیو کلینک میں براہ راست لوگوں کو طبی مشورے دیے جاتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2X3RzZP

وہ پاکستانی ڈاکٹرز جو چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں!

سوات میں ریڈیو خیبر پختونخوا کے ایف ایم چینل نے ریڈیو کلنیک کی سروس وسط مارچ سے شروع کی گئی ہے اور یہ خصوصی سروس لوگوں کی صحت کے مسائل کے بارے میں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2X7GXJb

کورونا وائرس: تھری ڈی وینٹی لیٹرز کی پاکستان میں تیاری کتنی کامیاب؟

پاکستانی انجینیئرز کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنی مدد آپ کے تحت تھری ڈی وینٹی لیٹرز کے علاوہ دیگر ضروری طبّی آلات کی تیاری کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39AGyle

ٹائیگر فورس اور اوئے عمران: محمد حنیف کا کورونا ڈائری وی لاگ

اگر آپ کو عمران خان کی تبدیلی سمجھ نہیں آ رہی تو یہ اؤئے عمران، اوئے عمران کرنے کا وقت نہیں بلکہ آپ کو چاہیے کہ اس تبدیلی کو چھوڑیں اور خود کوئی چھوٹی موٹی تبدیلی لے آئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bLbiS0

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مزدور وزیر اعظم کی جانب سے امدادا ی پیکیج کی رقم سے ناخوش

کورونا وائرس میں اضافے کے خدشہ کے باعث عمران خان نے مزدور اور غریب طبقے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انھیں تین ہزار روپے ماہانہ ملے گا لیکن کیا یہ ان کی ضروریات کے لیے کافی ہوگا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JAhK27

Thursday 2 April 2020

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن سے زرعی معیشت متاثر

پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے، شہرو ںمیں روزمرہ کی اشیا کی دکانیں کھلی ہیں تاہم دیہی علاقوں میں زرعی معشیت متاثر ہو رہی ہے، اس وقت گدنم کی فصل تیار ہے جو کٹائی کی منتظر ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dQvF1Q

اب آپ گھر بیٹھے خون کا عطیہ دے سکتے ہیں

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود تھیلیسیمیا بلڈ بینک میں خون کا عطیہ کرنے والوں کی شدید کمی کو دیکھتے ہوئے اب گھر بیٹھے خون کا عطیہ دینے کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JzXduO

Wednesday 1 April 2020

سہیل وڑائچ کا کالم: عہد کورونا میں انتشار

ملک میں سیاسی انتشار کا آغاز اسی دن ہو گیا جب عمران پارلیمانی کانفرنس سے اٹھ کے چلے گئے اور جواباً شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے واک آؤٹ کر دیا تھا مگر بات اسی سیاسی خلیج اور دوری تک نہیں رکی سماجی اور عوامی سطح پر بھی دو بڑے واضح گروپ سامنے آگئے ہیں۔ صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی تحریر۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3bGYWdC

ڈینیئل پرل کیس: عمر شیخ کی سزائے موت سات برس قید میں تبدیل، تین ملزمان بری

صوبہ سندھ کی ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت کو سات برس قید کی سزا میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ باقی دیگر تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2R4Nu3x

سندھ میں گندم کی فصل تیار مگر لیبر غائب

کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ اگر گندم کی کٹائی نہیں ہوگی تو کپاس، مرچ یا دیگر فصل لگانے میں تاخیر ہوگی، کیونکہ گندم کی کٹائی کے بعد زمین کی صفائی وغیرہ کے لیے وقت درکار ہے اس لیے ہر کاشت کار کی کوشش ہوتی ہے کہ فصل جلد سے جلد کٹ جائے ورنہ اس کو نقصان ہوگا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2V7NNvZ

کورونا وائرس: مختلف ممالک شہریوں کو ’اپریل فولز ڈے‘ منانے سے کیوں روک رہے ہیں؟

بدھ کو دنیا بھر میں اپریل فولز ڈے منایا گیا اور منایا جا رہا ہے لیکن جرمنی، تھائی لینڈ اور انڈیا کے حکام نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق کوئی مذاق نہ کریں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3dOK9zl

گجرات میں ڈاکٹر پر گھریلو ملازمہ کے قتل اور کورونا وائرس کا شکار قرار دے کر دفنانے کا الزام

پنجاب کے وسطی شہر گجرات میں پولیس نے ایک ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے جن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے اپنی گھریلو ملازمہ کو قتل کرنے کے بعد اسے کورونا وائرس کا شکار قرار دے کر دفنا دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2w8DiQu