Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Sunday 23 October 2022

پاکستان میں درآمدی کاروں پر زیادہ ٹیکس، کیا متوسط طبقہ اب چھوٹی گاڑی خرید سکتا ہے؟

درآمدی کاروں پر بلند شرح ٹیکس کی زد میں لگژری گاڑیوں کے ساتھ کم طاقت کے انجن یعنی 660 سی سی سے لے کر 1800 سی سی تک کی گاڑیاں بھی آتی ہیں اور اس وجہ ان کی قیمت بھی پہنچ سے باہر ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/8FehdTL

چہرے پر کیل مہاسے اور معاشرتی رویے: ’والدہ نے کہا تم بہت بدصورت نظر آ رہی ہو، تمھاری شکل دیکھنے کا دل نہیں کرتا‘

چہرے پر دانے یا ایکنی ہونا، سننے میں تو عام سی بات لگتی ہے اور اس سے متاثرہ افراد مختلف علاج بھی کرواتے ہیں لیکن پاکستان میں اکثر افراد، خاص کر خواتین کو اس وجہ سے کئی باتیں بھی سننا پڑتی ہیں، جس سے ان کی خود اعتمادی بھی متاثر ہوتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/NITPMGx

پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت، اہلیہ کی تصدیق

پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی ہے۔ جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔ جویریہ صدیق نے کہا ہے کہ ’پولیس نے انھیں بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/EMOQo1k

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: ہماری زندگی ڈاکٹر صدیق کے فارمولے پر چل رہی ہے

آپ ڈاکٹر صدیق کی کرامتِ شفایابی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کمرہِ عدالت کو چشمِ تصور میں لائیں۔ منڈب کے پیچھے آپ کو کچھ مجرب فیصلوں کی درجن بھر شیشیاں نظر آئیں گی۔ جیسا مریض پیش ہوا ویسی ہی شیشی اٹھائی اور کیپسولوں میں چورن بھر کے نسخہ پورا کر دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Mpl7OIa

پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار بند، مریضوں کے لیے اب کیا متبادل ہے؟

پاکستان میں پیناڈول کی گولی اور سیرپ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ’جی ایس کے‘ تیار کرتی ہے، جس نے حکومت پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اب اس کے لیے پیناڈول کی دوا کی پیداوار ممکن نہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Fy9c5ju

Saturday 22 October 2022

ٹرانس جینڈر ایکٹ: کسی عورت کا مرد بننا یا شناختی کارڈ میں جنس ’ایکس‘ لکھوانا کتنا مشکل

سندس سے سہیل بننے میں انھیں پانچ سال لگے اور لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔ اس دوران متعدد نفسیاتی ماہرین اور ڈاکٹروں کی ٹیموں کے علاوہ عدالتوں کے چکر بھی لگانا پڑے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/TyAmD9P

کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے نشان حیدر کے ماڈلز سمیت دیگر اشیا چرانے والے گرفتار

کیپٹین کرنل شیر خان کے مزار سے گیٹ پر نصب نشان حیدر کے تین میڈلز سمیت چار عدد مارخور کے بیچز، موٹر سائیکل، ایک عدد یو پی ایس، جھنڈوں کے سٹیل کے پول، ایک عدد پنکھا، واٹر فلٹر کا پلانٹ اور دیگر اشیا چرائی گئی تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/aVxF6LK

عمران خان لانگ مارچ میں تاخیر کیوں کر رہے ہیں کیا کسی اشارے کا انتظار ہے؟

جہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ ابہام رہا کہ عمران خان کی نا اہلی کتنی مدت کی ہے وہیں عوامی حلقوں میں یہ بات بھی زیر بحث رہی کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جمعے کی شام کو جاری کردہ بیان میں اپنے کارکنان کو احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کیوں کی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/31IqCBe

پی آئی اے: پاکستان کی قومی ایئر لائن کے عملے کے بیرون ملک غائب ہونے کے واقعات کیوں نہیں رک سکے؟

صرف دو سال میں پی آئی اے کے کینیڈا میں سات ملازمین غائب ہو چکے ہیں اور انھیں ملازمتوں سے برخاست بھی کیا گیا جبکہ صرف رواں سال بیرون ملک جانے والی فلائٹس کے عملے کے تین افراد غائب ہو چکے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/KOUI6Q3

Friday 21 October 2022

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کا پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا؟

سابق اور موجودہ حکومت کی کوششوں سے بلآخر پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب رہا ہے اور سرکاری سطح پر اسے ’بڑی کامیابی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس فیصلے کے بعد پاکستان کے لیے کیا آسانیاں پیدا ہوں گی اور کیا ملکی معیشت پر اس کے اثرات نظر آئیں گے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/OEDg06j

پاکستانی ٹراسنجینڈرز، جنس X سے مسئلہ کیوں ہے؟

پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کی شناخت کے حوالے سے چار برس پہلے پاس ہونے والا قانون اب پاکستان میں ایک اچھے خاصے تنازعے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/vfsGX6W

عمران خان نااہل قرار: ’جھنڈے والی گاڑی کو بھی بغیر پوچھے نہیں جانے دینا‘

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے خلاف فیصلہ سناتے وقت کمرۂ سماعت اور الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر جو مناظر دیکھنے میں آئے وہ پاکستان کی موجودہ ابتر سیاسی صورت حال کی بھر پور منظر کشی کر رہے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/AwE7o3e

عمران خان کی نااہلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

عمران خان کی نااہلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/8x9QCSA

توشہ خانہ کیا ہے اور کون سے سابق حکمران تحائف کے معاملے پر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں؟

توشہ خانہ کیا ہے اور کون سے سابق حکمران تحائف کے معاملے پر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/d0a3Ujq

اعتزاز احسن کو یہ وضاحتیں کیوں دینی پڑتی ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی میں ہی ہیں؟

اعتزاز احسن کے مطابق وہ ہر دور میں جمہوری جدوجہد کا حصہ رہے ہیں۔ وہ نظام اور جماعت کے اندر رہ کر اختلاف رائے کے حق کا استعمال کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ماضی میں انھیں پیپلز پارٹی نے باہر نکالا تھا انھوں نے خود پارٹی نہیں چھوڑی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/NmUthPa

پشاور: تعلیمی ادارے میں میوزک شو کے دوران گلوکارہ کے لباس پر تنازع، یونیورسٹی انتظامیہ کی معافی

پشاور کے ایک تعلیمی ادارے میں میوزک شو کے دوران شرکا کو پرفارمنس سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے مگر سوشل میڈیا پر گلوکارہ کا لباس زیر بحث ہے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے معافی بھی مانگی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/UVnzFNM

Thursday 20 October 2022

اڈیرو لال: سندھ کی وہ قدیم درگاہ جہاں مندر اور مسجد ساتھ ساتھ ہیں

اس درگاہ میں مندر اور مسجد ساتھ ساتھ ہیں۔ مندر میں ہندو پوجا کرتے ہیں اور مسجد میں مسلمان نماز پڑھتے ہیں جبکہ ان دونوں عبادت گھروں کے بیچ اڈیرو لال کا مزار ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/H8tiz9Y

شاہ زیب قتل کیس: کیا عدالتی فیصلے لوگوں میں مایوسی کا سبب بن رہے ہیں؟

شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی سپریم کورٹ سے بریت کے فیصلے پر جہاں عوامی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں ملک میں رائج عدالتی نظام سے مایوسی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں انصاف کی فراہمی کی راہ میں کون سے عوامل رکاوٹ بن رہے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/RT1ZDj4

ٹمبر سمگلنگ میں ’ملزم‘ گدھوں کی عدالت میں پیشی کا احوال

چترال کے اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی عدالت میں پانچ گدھے پیش کیے گئے، جن پر یہ الزام تھا کہ یہ چترال کے علاقے دروش میں ٹمبر کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/RTuW89I

بلوچستان میں مارے جانے والے چار نوجوان عسکریت پسند تھے یا لاپتہ افراد، لواحقین اور سکیورٹی ادارے کے متضاد دعوے

سرکاری حکام کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسند نوشکی میں ایف سی کیمپ پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے تاہم لواحقین کا دعویٰ ہے کہ اُن کے پیاروں کو سرکاری حکام نے پہلے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور پھر فرضی کارروائی میں اُن کی ہلاکت ظاہر کی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/IkMJsUH

Wednesday 19 October 2022

’بابا جنت چلے گئے، ہمیں بھی جنت جانا ہے‘: سوات کے عوام طالبان کے خلاف کھڑے ہونے پر کیوں مجبور ہوئے؟

ماضی قریب میں سوات کے لوگ شدت پسندی کے خلاف بات کرنے سے ہچکچاتے تھے مگر پھر دو ایسے واقعات ہوئے جس کے بعد انھوں نے بظاہر فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ دوبارہ دہشت گردوں کو اپنے علاقے میں واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/QpLMSv2

کراچی سٹریٹ کرائم: وارداتوں کے لیے کرائے پر اسلحہ دینے والے گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

کراچی پولیس کی ایک حالیہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چند جرائم پیشہ گروہوں اور افراد کی جانب سے چھوٹی سطح پر کام کرنے والے مجرموں کو کرائے پر اسلحہ دیا جاتا ہے اور اس کے بدلے ان سے لوٹے ہوئے مال میں سے حصہ لیا جاتا ہے۔ مگر یہ کام کیسے ہو رہا ہے اور پولیس نے اس کا کھوج کیسے لگایا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/dygWJVK

سارہ انعام قتل کیس: مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

بدھ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Xlj8hM2

Tuesday 18 October 2022

کیچ میں سکول کو آگ لگانے کا واقعہ: ’لوگ کہتے ہیں ہم سکول بند نہیں ہونے دیں گے‘

اس علاقے میں اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے جسے کیچ سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی میر ظہور بلیدی مکران ڈویژن کو تعلیم کے میدان میں پیچھے دھکیلنے کی ایک سازش قرار دیتے ہیں۔ اب تک کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/kCvLifV

شاہ رخ جتوئی کی اپیل منظور، سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے تمام ملزمان کو بری کر دیا

سپریم کورٹ نے دس برس قبل کراچی میں شاہ زیب نامی نوجوان کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام مجرموں کی بریت کی اپیل منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Nbd8oQK

Monday 17 October 2022

عاصمہ شیرازی کا کالم: تیرا چیف نہ میرا چیف۔۔۔

خان صاحب کسی درمیان کے چیف پر رضامند ہو گئے ہیں اور ’صاحب‘ کو ڈرل ماسٹر کے پاس بھیج دیا ہے۔ پیغام یہ بھی ہے کہ آئیے کسی اور پر ہی بات کر لیں اور کچھ لو اور دو کی بُنیاد پر معاملہ طے کر لیں۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/OeT2udz

عمران خان کی ضمنی انتخابات میں چھ نشستوں پر جیت، چھ سوال اور ان کے جواب

پاکستان کی سابق حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف رواں برس دو مرتبہ بڑے ضمنی انتخابات میں گئی اور دونوں مرتبہ اسے بھاری کامیابی حاصل ہوئی تاہم حالیہ کامیابی نے پاکستان میں انتخابی عمل اور اس کی تشکیل کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/lhpqzv2

بدھاں بائی کی ’سہگل حویلی‘ شیخ رشید احمد کی لال حویلی کیسے بنی؟

حال ہی میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا جس کے خلاف شیخ رشید احمد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ki1TZxN

جنرل فیض سے کس نے کہا کہ ’صاحب کو وحید مراد سے نجم سیٹھی بناؤ‘: پی ایم اے میں ’ری یونین‘ کی تقریب کیا ہے؟

کیا آپ نے بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کی یہ وائرل ویڈیو دیکھی ہے؟ یہ گرج دار آواز پی ایم اے کے ایجوٹینٹ کی ہے جو وہ عام دنوں میں بھی اپنے سامنے کھڑے کیڈٹس کو سناتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن اس وقت ان کے سامنے کوئی کیڈٹ نہیں بلکہ ایک لیفٹیننٹ جنرل کھڑا ہے۔ یہ ویڈیوز پی ایم اے میں ’ری یونین‘ کی تقریب کی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/5RuPKIt

میرپور خاص میں خواتین کا کیفے: ’پاپا کی وفات کے بعد سے میں ہی گھر چلا رہی ہوں‘

میرپور خاص میں خواتین کا کیفے بنایا گیا ہے، یہ کیفے کیسے اور کیوں قائم کیا گیا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/7VIw4Oq

Sunday 16 October 2022

ڈاکٹر تسنیم احسن: ایک کمرے سے او پی ڈی شروع کرنے والی پاکستانی ڈاکٹر جنھیں امریکی لاریٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈاکٹر تسنیم احسن کو امریکہ کی اینڈوکرائن سوسائٹی نے ان کی شاندار خدمات پر لاریٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ وہ پہلی پاکستانی شہری ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/iw5Ib7g

اخراجات زندگی: آپ کی گروسری مہنگی کیوں ہو گئی اور اس پر کون کون سے ٹیکس لگے ہیں؟

جہاں ملک میں مہنگائی کی مختلف وجوہات جن میں روپے کی قدر میں کمی، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، حالیہ سیلاب کے بعد کی صورتحال نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے وہی حکومت کی جانب سے گروسری اشیا پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسز نے بھی ان اشیا کو صارفین کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/G0sSwkC

عمران خان کی ضمنی انتخابات میں ریکارڈ جیت: کیا چیئرمین تحریک انصاف اب مزید جارحانہ انداز اپنا لیں گے؟

عمران خان نے قومی اسمبلی کی آٹھ سیٹوں میں سے سات پر الیکشن لڑا اور چھ پر کامیاب ہو کر اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سنہ 2018 کے عام انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر الیکشن جیتے تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/c0O8ihn

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: کسی مجبور وزیرِ اعظم نے کبھی استعفیٰ دیا؟

ہم یہ مرثیہ تو سنتے ہیں کہ مجھے کرسی پر بٹھایا تو گیا مگر میرے ہاتھ پاؤں بندھے تھے اور جب میں نے انھیں ڈھیلا کرنے کی کوشش کی تو مجھے ڈنڈا ڈولی کر دیا گیا مگر یہ بات تب ہی کیوں پتا چلتی ہے جب اٹھا کے باہر کر دیا جائے۔ وسعت اللہ خان کا کالم۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/5Wp3dQF

Saturday 15 October 2022

لندن والا شایان علی کون ہے اور کیا چاہتا ہے؟ محمد حنیف کا کالم

کچھ لوگ اسے بدتمیز کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کا نام خراب کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے جیالے ظاہر ہے اسے اپنا ہیرو سمجھتے ہیں کہ وہ ہر روز چوروں کے گھر پہنچتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/DjAxIdv

جو بائیڈن: امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اُن کے خیال میں پاکستان شاید ’دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے‘ جس کے پاس موجود جوہری ہتھیار ’غیر منظم‘ ہیں۔ اس بیان سے کیا یہ تاثر ملتا ہے کہ آیا پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ایک پیج پر ہونے کے بجائے دو مختلف صفحوں پر ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/5UuMDvl

پاکستان شاید ’دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے‘: جو بائیڈن

بدلتے عالمی سیاسی منظرنامے کے تناظر میں کی گئی اپنی ایک تقریر میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان شاید ’دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے‘ اور اس کے پاس موجود ’جوہری ہتھیار غیر منظم ہیں۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/aA1sP0B

Friday 14 October 2022

ہاشم ڈوگر: پنجاب کے سابق وزیر داخلہ تحریک انصاف کی کن اُمیدوں پر پورا نہیں اُتر سکے؟

کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب تحریک انصاف کو اپنے ممکنہ لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں ایک مضبوط وزیر داخلہ کی ضرورت تھی۔ تاہم ایک صوبائی وزیر کے مطابق انھیں ہٹانا اس لیے ناگزیر ہو گیا تھا کیونکہ اُن کی وفاداریاں اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان تقسیم ہو کر رہ گئی تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/w9uPCeb

بلوچستان: ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق جج چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی ایک حملے میں ہلاک

بلوچستان ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کو رٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی ایک حملے میں ہلاک ہوگئے۔ انھیں ان کے آبائی شہر خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعے کی شب نماز کے دوران مسجد میں نشانہ بنایا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/l5Kwhu4

برطانیہ کے وزیرِ خزانہ کوازی کوارٹینگ کو برطرف کر دیا گیا

برطانیہ کے وزیرِ خزانہ کوازی کوارٹینگ نے تصدیق کی ہے کہ انھیں ان کی مرضی کے خلاف وزیرِ اعظم لز ٹرس نے اپنی کابینہ سے برطرف کر دیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ تصدیق کی کہ انھیں یہ عہدے چھوڑنے کا کہا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/8DeR3Kz

نشتر ہسپتال کی چھت پر پڑی گلی سڑی لاشوں کی ویڈیوز اور تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟

ملتان کے معروف نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب حکومت کی ابتدائی تفتتیش میں بتایا گیا ہے کہ یہ نامعلوم افراد کی لاشیں تھیں جو پولیس نے تعلیمی مقاصد کے لیے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے کی تھیں۔ مگر تعلیمی مقاصد کے لیے لاشوں کے استعمال کا طریقہ کار کیا ہے اور اس میں کن قانونی نکات کا خیال رکھنا ہوتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Jw12R4S

Thursday 13 October 2022

عمران خان کا بطور وزیر اعظم بے اختیار ہونے کا گلہ اور سوشل میڈیا پر بحث: ’پہلے کسی نے ایک پیج کی بات بھی نہیں کی‘

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جمہوری حکومتوں اور فوج کے درمیان طاقت اور اختیار کی رسہ کشی کوئی نئی بات نہیں۔ اس بحث میں عمران خان کے اس بیان نے جان ڈال دی ہے جس میں انھوں نے یہ گلہ کیا کہ حکومت کی ذمہ داری ان کی تھی لیکن حکمرانی کوئی اور کر رہا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/aVUs7jl

سندھی ادبی بورڈ کا مونو گرام کلچر کی عکاسی کرتا ہے یا کسی مذہب کی؟

ادبی بورڈ نے حال میں اپنے مونو گرام سے بیل کو ہٹاکر سندھ کا نقشہ کردیا ہے۔ اس فیصلے پر سندھ میں ادیبوں، شاعروں اور سیاسی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے اور اس کو رجعت پسندانہ فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/UAdkvca

امتیاز فاضل: 22 بچے کھونے والی ماں کہتی ہیں ’اس غم کو اپنے اندر نہ رکھیں۔۔۔ ورنہ آپ ٹوٹ جائیں گے‘

امتیاز فاضل 24 مرتبہ حاملہ ہو چکی ہیں لیکن ان کے صرف دو زندہ بچے ہیں۔ مانچسٹر کے لیونشلمے سے تعلق رکھنے والی 49 برس کی امتیاز نے بی بی سی نارتھ ویسٹ ٹونائٹ کو بتایا کہ ان کا ان نقصانات کے بارے میں بات کرنا آسان نہیں ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/EQtKvOL

ملالہ یوسفزئی: ’آج بھی وہ وحشت زدہ مناظر یاد ہیں، پرواہ نہیں کون میرے خلاف بول رہا ہے‘

بی بی سی سے خصوصی انٹرویو کے دوران ملالہ نے اپنے پاکستان آنے کے مقصد، سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے اور سوات میں ہونے والی حالیہ کشیدگی پر بات کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/g3d9Kjm

Wednesday 12 October 2022

فوج میں تقرریاں: 12 میجر جنرلز کی ایک ساتھ ’غیر معمولی‘ ترقیاں اہم کیوں ہیں؟

موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کی متوقع تاریخ سے لگ بھگ پچاس دن پہلے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی ہے جو کہ غیر معمولی تصور کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں کیا یہ معمول کی ترقیاں ہیں یا ان میں کوئی اہم پہلو بھی موجود ہے جو کہ مستقبل میں اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/7HB0u54

سندھ: نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آتشزدگی، 12 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

ڈی ایس پی نوری آباد واجد علی تھیم کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جارہی تھی اور اس بس میں سوار تمام افراد سیلاب متاثرین تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/AJ6mvIV

کیرالہ میں ’دولت کے حصول کے لیے‘ دو خواتین کی مبینہ قربانی

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں امیر بننے کی ہوس میں دو خواتین کی انسانی قربانی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/YIAfHjD

وہ جوڑا جس نے دوسروں کی شادیوں کو یادگار بنانا اپنا کاروبار بنا لیا

آپ نے دوستوں کے ساتھ کاروبار کرنے کے بہت سے خیالی پلاؤ بنائے ہوںگے لیکن کبھی سوچا کہ اگر آپ کا بزنس پارٹنر آپ کا لائف پارٹنر بھی ہو اور بزنس بھی دوسروں کی شادیاں کرانے کا ہو تو؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/JB9qwZl

Tuesday 11 October 2022

پاکستان قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب کیوں نہیں جا رہا؟

ایک ایسے وقت میں جب اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے امریکہ روانہ ہوئے ہیں، سوال یہ ہے کہ ایسا کیا ہوا کہ پاکستان پیرس کلب کے پاس قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے نہیں جانا چاہتا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ryLY1xq

محمد حنیف کا کالم : جنرل مشرف کے روشن خیال دیوانے کہاں ہیں؟

ہمارے بہت سے لبرل، روشن خیال اور جمہوریت پسند اب اب مان کر نہ دیں گے لیکن انھوں نے جنرل مشرف کو اپنے خوابوں کا مسیحا مانا اور قوم سے بھی منوانے کی کوشش کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/or2idbh

سوات میں احتججاج: ’یہ 2010 نہیں ہے، ہم اپنا شہر، اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے۔‘

سوات کے علاقے مینگورہ میں آج پورا دن لوگوں کا جمِ غفیر موجود رہا ہے اور یہاں لوگ حالیہ کچھ عرصے کے دوران دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ایک عام شہری نے بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ سے بات کی تو ان کے جذبات عیاں تھے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Xeozn6P

سوات میں مظاہرہ: ’یہ 2010 نہیں کہ آپ کو دیکھ کر ہم بھاگ جائیں گے، ہم اپنی مٹی نہیں چھوڑیں گے‘

گذشتہ کچھ دنوں سے سوات اور اس کے مضافات میں ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں جنھیں دہشتگردی سے منسوب کیا جاتا رہا ہے اور اب مینگورہ میں یہاں کے مقامی افراد بڑا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/Ei98vfJ

کوئٹہ کی 20 سالہ آمنہ بی بی جن کی پڑھائی کی خواہش جان لیوا ثابت ہوئی

آمنہ بی بی کوئٹہ شہر کی رہائشی اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں بی ایس ایجوکیشن کے پہلی سمسٹر کی طالبہ تھیں۔ ایس پی صدر نوید عالم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں یہ سفاکانہ قتل کا ایک واقعہ نظر آتا ہے جس میں مقتولہ کو نماز پڑھنے کے موقع پر ملزم نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/vPeg4Y5

شیخوپورہ: آٹھ افراد کے قتل کی رات کی کہانی، آغاز سے انجام تک

جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب شیخوپورہ کے ایک نوجوان نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے ہوئے آٹھ افراد کو قتل کر دیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/k1Js4Ol

Monday 10 October 2022

عاصمہ شیرازی کا کالم: سیاسی اُترن کا لنڈا بازار

انقلاب تب آئے گا جب سیاست نہیں جمہوریت کو نقطہ نظر بنایا جائے گا اور صحافت تب آزاد ہو گی جب سچ دکھائی دے گا سچ سُنائی دے گا اور سویلین بالادستی تب ہو گی جب فوج ہمیشہ بیرکس میں رہے گی اور سیاست کی طاقت کا مرکز اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ جمہور ہوں گے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔۔۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/xkd8lgJ

شادیوں کے انتظام کا کاروبار، جس کا آغاز کراچی کے ایک جوڑے نے اپنی شادی سے کیا

انڈین فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے بٹو اور شروتی کی طرح فہد اور عائشہ نے ’ویڈنگ پلیننگ‘ کے شعبے میں اپنی جوڑی بنائی جو ایک ہی وقت میں کاروبار اور زندگی میں شراکت کی اچھی مثال بن گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/kX85NiP

سندھ کے نئے گورنر: ’آج کامران ٹیسوری جیت گیا اور ایم کیو ایم ہار گئی‘

کراچی میں سونے کے کاروبار سے وابستہ کامران ٹیسوری سندھ کے 34 وین گورنر بن گئے ہیں۔ اب یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کو قریب لا سکیں گے یا پھر وہ مزید تقسیم کا باعث بنیں گے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/O3cnq8K

عمران خان لانگ مارچ کے لیے اس قدر بےچین کیوں؟

آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ یا پھر عام انتخابات کا جلد سے جلد انعقاد ممکن بنانا؟ عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ پر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی ایک واضح اشارہ تھا کہ عمران خان کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے اندر جگہ سکڑ چکی ہے اور میاں نواز شریف کے وطن واپس آنے کی راہیں آسان ہوتی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/sAgVJh6

Sunday 9 October 2022

سینٹورس مال میں آگ بھڑکنے کا واقعہ: ’رش کی وجہ سے بھاگنے کی جگہ ہی نہیں مل رہی تھی‘

اتوار کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرکز میں واقع سینٹورس مال میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے عمارت کے کئی حصوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں عمارت سے دھواں اور شعلے نکلتے ہوئے نظر آئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/CUrYiF7

وسعت اللہ کا کالم ’بات سے بات‘: موجودہ پاکستان یا اٹھارویں صدی کا ہندوستان

ضیا الحق سے پرویز مشرف تک بلکہ اب تک جس جس نے بھی آرمی چیف کی تقرری میں ’اپنا بندہ‘ تلاش کرنے کی کوشش کی وہی سب سے زیادہ خسارے میں رہا۔ یہ وہ کھلا راز ہے جو اب اس ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ نہیں جانتا تو اقتدار میں آنے والا یا نکلنے والا نہیں جانتا۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/hzusEW2

سوات میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو افراد کی ہلاکت، اہلخانہ کا بے گناہی کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں افراد افغانستان میں دہشتگردوں سے رابطے میں تھے تاہم اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف لین دین کا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/xQtfFwl

کرتارپور: جہاں لوگ مسائل اور سرحدوں کی فکر چھوڑ کر اپنوں سے ملنے آتے ہیں

یہ جگہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک ایسے جزیرے جیسے لگتی ہے جہاں لوگ صرف ایک دوسرے کی سننے آتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر واپس چلے جاتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/dqk3xVE

Saturday 8 October 2022

جعفر آباد کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ سے ہلاکت: ’امداد کے بدلے بیٹے کی لاش گھر آئی‘

صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے وسندخان مستوئی کا نوجوان بیٹا نوریز علی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ کے باعث گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/IRV1eBW

شیخوپورہ: گھروں سے باہر سوئے ہوئے آٹھ افراد کلہاڑی کے وار سے قتل، ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ایک شخص نے رات کو کھیتوں اور گلیوں میں سوئے ہوئے مختلف افراد کو قتل کیا جس سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/GJT8qSi

Friday 7 October 2022

آڈیو لیکس: کیا مبینہ آڈیو لیکس عمران خان کی مقبولیت پر اثر انداز ہوں گی؟

حالیہ دنوں میں یکے بعد دیگرے کئی آڈیو لیکس منظرِ عام پر آنے کے بعد سے پاکستان کے سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچ چکا ہے۔ وزیرِ اعظم ہاؤس سے مبینہ طور پر لیک ہونے والی اس آڈیو بات چیت کو ہر سیاسی جماعت اپنے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہ رہی ہے۔ تاہم ان آڈیو لیک سے کیا عمران خان کی مقبولیت پر اثر پڑے گا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/vRZeiP5

پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات میں کتنی صداقت ہے؟

حال ہی میں پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی خبریں سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ پھیلی ہوئی ہیں جس کے باعث والدین سمیت تقریباً ہر دوسرے شخص کو یہ تشویش لاحق ہے کہ کیا واقعی ہی ہمارے بچے غیر محفوظ ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/gaDo9W8

کیا پاکستانی بینک ملک میں ڈالر کی قدر میں ’مصنوعی‘ اضافے کا باعث بنے؟

پاکستان میں بینکوں کی جانب سے ڈالر کے ریٹ کو مبینہ طور پر مصنوعی طریقے سے اوپر لے جانے کا انکشاف سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کیا تھا اور اس کے بعد اس پر پارلیمان کی کمیٹی میں بینکوں کے نمائندوں کو بلا کر ان سے اس سلسلے میں جانچ پڑتال بھی کی گئی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/asgnmdo

پاکستان میں سیلاب: ایک طرف فصل پانی کھڑا ہونے سے متاثر، دوسری طرف پانی کی کمی مسئلہ

سیلاب کی وجہ سے ایک طرف لاکھوں ایکڑ زمین برباد ہوئی ہے تو وہیں کئی علاقوں میں اب بھی پانی کی کمی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/IYqzBci

Thursday 6 October 2022

بلوچستان: ضلع ہرنائی سے اغوا ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکار کے بدلے کالعدم بی ایل اے کی قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے 25 ستمبر کو اغوا ہونے والے سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار سمیت دو افراد کی تاحال بازیابی ممکن نہیں ہوئی ہے تاہم ان دونوں افراد کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ان کی رہائی کے بدلے میں قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/DPm107V

پٹرول کی قیمت میں کمی پر ڈار، مفتاح اختلاف: کیا پاکستان نے آئی ایم ایف شرائط کی خلاف ورزی کی؟

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ مفتاح صاحب لوگوں پر بوجھ ڈالنے پر مطمئن ہو سکتے ہیں تاہم انہیں پتا ہے کہ کیسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ڈیل کرنا ہے کیونکہ وہ گذشتہ پچیس سال سے آئی ایم ایف سے معاملات طے کرتے آ رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/tdHJ9cv

Wednesday 5 October 2022

فواد چوہدری: تحریک انصاف کے رہنما کے ’نسل پرستانہ‘ بیان کی سوشل میڈیا پر مذمت

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا ایک جملہ گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن نے وزیر اعظم ہاؤس میں ’پٹھان کے ساتھ باتھ روم جانے کا رسک لیا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/60GjMbR

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں نرمی: مگر پاکستانیوں کو اس سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟

متحدہ عرب امارات نے گذشتہ ماہ اپنی ویزا پالیسیوں میں جن تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا اُن کا اطلاق تین اکتوبر سے ہو گیا ہے جس کے تحت گرین اور گولڈ ویزہ کیٹیگریز میں کچھ آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ مگر نئی ویزہ پالیسی ہے کیا اور اس سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/9B32dsA

پنجاب میں مبینہ پولیس مقابلے: ’پولیس انکاؤنٹر ہمیشہ آخری آپشن ہوتا تھا لیکن اب پہلی آپشن بن چکا ہے‘

سالہا سال سے ان مبینہ پولیس مقابلوں کی ایف آئی آرز کا متن بھی آج تک تبدیل نہیں ہوا یعنی پولیس مال مسروقہ یا آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے زیر حراست ملزمان کو لے جا رہی تھی جب ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گئے۔ پنجاب میں مبینہ جعلی مقابلوں کو حقیقت کا رنگ کیسے دیا جاتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/1OKngC7

Tuesday 4 October 2022

عمران خان کی تحریک انصاف کا ’ممکنہ لانگ مارچ‘: تحریک انصاف میں پس پردہ کیا چل رہا ہے؟

عمران خان گذشتہ کچھ ہفتوں سے حتمی احتجاجی تحریک کی کال دینے سے احتراز کر رہے تھے تاہم ٹیکسلا جلسے میں انھوں نے ناصرف اپنی تیاری کا اعلان کیا بلکہ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور ضلعی عہدیداروں سے میٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ ’فائنل کال‘ کی تیاریوں کے حوالے سے پس پردہ تحریک انصاف میں کیا چل رہا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/uMHwsyJ

سپریم کورٹ: آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح، ’تاحیات نااہلی‘ سے ‘کالا قانون‘ تک

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی کالا قانون ہے۔ جسٹس بندیال 2018 میں وہ اس پانچ رکنی بینچ کے ممبر تھے جس نے آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کو تاحیات نا اہلی قرار دیا تھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/7IBTSqX

سائفر کیا ہوتا ہے اور وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والی دستاویز کیا سائفر تھی؟

خفیہ زبان یعنی کوڈز میں سفارتی پیغام رسانی کا پیچیدہ نظام جسے سمجھنا متعلقہ شعبے کے ماہرین کا ہی کام ہے۔ سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والی چیز کیا سائفر تھا اور اگر یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے تو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ذمہ داران کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/U8tNrBV

Monday 3 October 2022

عاصمہ شیرازی کا کالم: سلسلے توڑ گیا ’وہ‘ سبھی جاتے جاتے!

انقلاب چند دنوں میں پھر سڑکوں پر ہو گا اور حقیقی آزادی کا نعرہ بھی گونجے گا مگر جن سے حقیقی آزادی چاہیے اُن کے نیوٹرل ہونے اور ساتھ نہ دینے کے طعنے بھی منشور کا حصہ بن رہے ہیں۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/UYkKV4c

عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس خارج، عدالتی کارروائی کا آنکھوں دیکھا حال

عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خا نے کہا کہ وہ سیاست دان ہیں اور سیاست دانوں کے لیے بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/okda2Up

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

بلوچستان میں خواتین کو طویل عرصے سے تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کے عہدوں کے لیے درخواست دینے کا اہل نہیں سمجھا جاتا تھا، پھر ایک خاتون نے اس امتیازی سلوک کو چیلنج کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/CHp8PGe

حنا شعیب: کھانا پکانے کے بین الاقوامی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی شیف

ملیے سعودی عرب میں بین الاقوامی سطح پر کھانوں کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی حنا شعیب سے۔ حنا کہتی ہیں کہ زندگی میں کھانے پکانے کے لیے ان کے دو ہی استاد رہے ہیں، ایک ان کی والدہ اور دوسری ان کی ساس۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/lVIrjw7

سارہ انعام قتل کیس: ملزم شاہنواز امیر کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد میں عدالت نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا ہے اور شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/wP6GWTa

سندھ میں سیلاب: کپاس، چاول کی تباہ حال فصلیں اور سود لے کر کاشت کرنے والے کسانوں کی دوہری پریشانی

سکھر بیراج سے سفر کرتے ہوئے ہم دریائے سندھ کے دائیں کنارے سے بائیں کنارے کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں دیکھا کہ دریائے سندھ مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار یاض سہیل کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/jGh1u5U

Sunday 2 October 2022

کیا اسحاق ڈار کی کارکردگی نواز شریف کی وطن واپسی کے منصوبے کو یقینی بنا سکے گی؟

لندن میں موجود قیادت سے براہ راست رابطہ رکھنے والے مسلم لیگی رہنما اس سلسلے میں نہایت اعتماد کے ساتھ اشارے دیتے ہیں کہ سینیٹر اسحاق ڈار کی پاکستان آمد دراصل میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی جانب پہلا قدم ہے اور زیادہ سے زیادہ اوائل دسمبر میں وہ پاکستان میں ہوں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/ohYnwea

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: آڈیو لیکس یا چور سپاہی کا کھیل

پاکستان میں ملک ٹوٹنے سے لے کر، کارگل کی جنگ، انتخابی نتائج کے الیکٹرونک نظام کے اچانک بیٹھنے، بیک روم رجیم چینج، چیف آف سٹاف، ججوں اور وزرائے اعظم کی اپنے اور بیرونی مہمانوں سے گفتگو، اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور جبراً غائب ہونے والے ہزاروں افراد سمیت ہر المیے اور سکینڈل کا ایک ہی علاج ہے ’دفع کرو، مٹی پاؤ، آگے بڑھو۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/aIz4FuC

اغوا برائے تاوان: پولیس نے برطانوی نژاد پاکستانی باپ بیٹے کو بے رحم ’پٹھان گروپ‘ کے چنگل سے کیسے چھڑایا؟

پولیس کے تفیش کاروں نے اس پانچ ہزار ڈیٹا کی تفتیش شروع کر دی تھی ’یہ آسان کام نہیں تھا۔ کسی بھی ڈیٹا کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تھا تاہم جب ڈیٹا کی چھان بین شروع ہوئی تو ایک نمبر کا جب کال ریکارڈ حاصل کیا گیا تو یہ کالیں اس ہی مقام پر تھیں جہاں پر واردات ہوئی تھی۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/1ZbYsQR

Saturday 1 October 2022

خیبر پختونخوا میں بڑے ذخائر کی دریافت کے باوجود گیس کی فراہمی کا منصوبہ ٹھپ کیوں پڑا ہے؟

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دو علاقوں شمالی وزیرستان اور فرنٹئیر ریجن بیٹنی میں دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر کو قومی سسٹم میں لانے والے منصوبے پر تقریباً دو ماہ سے کام بند ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/njoRuK4

کیا چینی قرضوں کی واپسی میں سہولت پاکستان کے لیے ’لائف لائن‘ بن گئی ہے؟

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے چین سے 30 ارب ڈالر کا قرض لے رکھا ہے جو اس کے کل بیرونی قرضوں کا ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/YXl2S8L

صدر کا جنسی ہراسانی پر پیمرا اہلکار کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ: ’ملزم مقدمے کی کارروائی کے دوران بھی خاتون شکایت کنندہ کو ہراساں کرتا رہا‘

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنسی ہراسانی کے مقدمے میں ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/WFI4NLz

گھوٹکی سندھ: توہین مذہب کے الزام میں معذور نوجوان قتل

پاکستان کے صوبے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پولیس کے مطابق ایک معذور نوجوان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر تالاب کے پانی میں غوطے دے دے کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/uzCYMJI

ہراسانی کے واقعات: کیا پاکستان کے عوامی مقامات خواتین کے لیے غیر محفوظ ہیں؟

پاکستان کی بیشتر خواتین ایسی ہیں جو عوامی مقامات پر ہراسانی کا سامنا کر چکی ہیں۔ مگر کیا ملک کے عوامی مقامات خواتین کے لیے غیر محفوظ ہیں؟ بی بی سی نے اس حوالے سے زندگی کے مختلف شعبوں اور طبقوں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خواتین سے بات کی ہے جنھوں نے اپنے تجربات ہم سے شیئر کیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/PCxEedm