Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday 31 December 2020

شہد کا کاروبار: وزیر اعظم عمران خان پاکستانی نوجوانوں کو مگس بانی کی ترغیب کیوں دے رہے ہیں؟

شہد کی صنعت سے وابستہ لوگوں کے مطابق اگر شہد کی پیداوار کے لیے موزوں درخت لگائے جائیں تو لاکھوں افراد اس کاروبار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ملک کے لیے زر مبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/381uThS

نظریہ پاکستان کی مخالفت کا الزام: حیدرآباد سازش کیس کی حقیقت کیا تھی؟

حیدرآباد ٹربیونل کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے باوجود یہ سوال اہم رہا کہ حیدرآباد سازش کیس کی حقیقت کیا تھی اور اس میں کن کن لوگوں کو کس انداز میں شامل گیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3o8T9V0

کرک مندر حملہ: وزیر اعظم عمران خان پر تنقید،’ کیا ہندو برابر کے پاکستانی نہیں‘، ہندو کمیونٹی کا سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

پاکستان میں کسی مذہبی اقلیت کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں لیکن اس حالیہ واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ برتے جانے والے تعصب کے بارے میں بحث چھیڑ دی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pElDpP

مفتی منیب: کیا رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی تبدیلی سے پاکستان میں چاند سے متعلق تنازع ختم ہوگا؟

پاکستان میں رمضان اور شوال کا چاند ہمیشہ سے ہی مختلف تنازعات کی زد میں رہتا ہے، کبھی کسی ایک صوبے میں عید کا اعلان پہلے کر دیا جاتا ہے تو کبھی 'سائنس بمقابلہ مذہب' کی بحث شروع ہو جاتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3o3BuxS

کرک: سپریم کورٹ میں مندر پر حملے کے واقعے کا نوٹس، ایف آئی آر کے بعد 28 افراد گرفتار

پاکستان کی سپریم کورٹ نے کرک میں مندر پر حملے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور پولیس نے 28 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38Ta7jP

Wednesday 30 December 2020

کیا پاکستان کا نیا ’بلاک تھری‘ جے ایف 17 لڑاکا طیارہ رفال کا مقابلہ کر سکے گا؟

پاکستان ایئر فورس کے مطابق بلاک تھری کے جے ایف 17 طیارے سب سے زیادہ ایڈوانس ماڈل ہوں گے اور اس کی مدد سے پاکستان کو علاقے میں بدلتی ہوئی صورتحال میں مزاحمت کی قوت میں توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38RVEEq

آئی ٹی کی صنعت میں آٹھ لاکھ آسامیاں: پاکستانی کام کی غرض سے جاپان جانے کو ترجیح کیوں نہیں دیتے؟

جاپان 2030 تک 64 لاکھ کی افرادی قوت سے محروم ہوجائے گا جسے پُر کرنے کے لیے پاکستانی افراد کے پاس موقع ہے۔ مگر یہ کیسے ممکن ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rOY3J5

صوبہ سندھ سے لاپتہ افراد کے لواحقین کے پیدل مارچ کو پنجاب میں داخلے سے روک دیا گیا

پاکستان کے صوبہ سندھ سے لاپتہ افراد کے لواحقین کے پیدل مارچ کو پنجاب اور سندھ کی سرحد پر روک دیا گیا ہے اور خواتین سمیت دو درجن افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ مظاہرین پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو جا کر اپنا احتجاج رجسٹر کرانا چاہتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rFoW1I

خواجہ آصف کی گرفتاری: کیا ’آمدن سے زائد اثاثہ جات‘ کا قانون سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ الزامات لگ رہے ہیں کہ نیب کے اس قانون کو ’حکومت کے سیاسی مخالفین کے خلاف جانبدارانہ کارروائی‘ یا پھر 'غیر سیاسی قوتوں کی جانب سے سیاسی جوڑ توڑ‘ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38Kj9iZ

کرک: مندر کی توسیع کے خلاف مشتعل افراد کی مندر میں توڑ پھوڑ

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک کی پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے ٹیری میں مشتعل مظاہرین نے مندر کی توسیع کو روک دیا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مندر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pAodgr

کورونا وائرس کی دوسری لہر: ایبٹ آباد میں کورونا وائرس تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟

کورونا کی دوسری لہر کے دوران دسمبر کے مہینے میں تین مرتبہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد نے اپنے جاری کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں بتایا کہ ایبٹ آباد کورونا کے پازیٹو کیسز کے حوالے سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آیا ہے، لیکن اس کی وجوہات کیا ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3nZxKNW

مریم نواز کے بارے میں فواد چوہدری کا تبصرہ: جب عورت سے مقابلہ ہو تو بات کچن تک کیوں پہنچ جاتی ہے؟

کچن چلانا جہاں پاکستان کی بیشر خواتین کے لیے قابلِ فخر بات ہے، وہیں کچھ افراد عورتوں کی قابلیت کو بس کچن چلانے تک ہی محدود سمجھتے ہیں۔ اور ایسے تبصرے کہ اگر کسی عورت نے گھر کا کچن نہیں چلایا اور اس بنیاد پر وہ ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتیں، کیا یہی مردوں پر بھی لاگو نہیں ہونے چاہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3n0CCRF

Tuesday 29 December 2020

ناصرہ نواز: ستر سالہ باہمت خاتون جنھوں نے امداد مانگنے کے بجائے کھانے کا کامیاب کاروبار جما لیا

ناصرہ نواز نے اپنے شوہر کی بیماری کے بعد گھر کا خرچہ چلانے کے لیے مارکیٹوں میں گھر کا کھانا فراہم کرنا شروع کیا اور اب لوگ ان سے فرمائش کر کے بھی کھانا پکواتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aWXJBN

بلاول بھٹو زرداری: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے استعفوں سے متعلق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فیصلوں کی توثیق کر دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے 31 دسمبر کو ارکان سے استعفے لینے اور وزیراعظم کو 31 جنوری تک استعفیٰ دینے کی مہلت کے فیصلوں کی توثیق کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38O6RWE

نیب نے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ گرفتاری نہیں بلکہ اغوا ہے۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rBAsv9

کیا آواز اونچی کرنے سے آپ اپنے موقف کو ثابت کر سکتے ہیں؟

طاہرہ عبداللہ نے جیو ٹی وی کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پروگرام کے اینکرز کا رویہ بھی دیکھا جائے آئے تو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سب سے پہلے مردوں کو بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ جو وقت بچ جاتا ہے اس میں خاتون کی رائے لی جاتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hrxqVN

Monday 28 December 2020

آٹو انڈسٹری: پاکستان میں نئی آٹو کمپنیاں چھوٹی گاڑیوں کے بجائے ایس یو ویز کیوں بنا رہی ہیں؟

پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں آنے والی نئی کمپنیوں سے پاکستانی صارفین نے یہ امید بابندھ لی تھی کہ ان کو سستی اور معیاری گاڑیاں دستیاب ہو پائیں گی لیکن ان کمپنیوں نے توقعات کے برعکس مارکیٹ میں ایسی گاڑیاں متعارف کروائی ہیں جو چھوٹی گاڑی لینے والے صارفین کی پہنچ سے کافی دور ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KAuLNz

بچوں کا جنسی استحصال: ’میری ماں نے کہا مرد مرد کے ساتھ سیکس کیسے کر سکتا ہے‘

اکرم خان کو ان کے گھریلو ملازمین نے ان کے بچپن میں کئی سالوں تک جنسی عمل کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ آج تک ذہنی اذیت محسوس کرتے ہیں مگر اب وہ اپنے بچوں کو سیکس ایجوکیشن دینے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ان کے ساتھ وہ سب کچھ نہ ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3mW4sOH

عاصمہ شیرازی کا کالم: تین کردار اور تین سائے

پیپلز پارٹی گیم میں ’اِن‘ رہتے ہوئے پانسہ پلٹنا چاہتی ہے، مسلم لیگ (ن) گیم سے آؤٹ ہونا نہیں چاہتی اور مولانا گیم سرے سے کھیلنے کے ہی مخالف ہیں، ایسے میں کھیل کون جیتے گا اور بازی کس ہاتھ آئے گی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34T9WDT

موٹروے پر پیش آنے والا حادثہ: ’ہم مشکل وقت میں مدد کرنے کے بجائے ویڈیو بنانے کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟‘

موٹروے پر پیش آنے والے ایک حادثے کے بعد جہاں زیادہ تر لوگ مدد کے بجائے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے رکے وہیں ایک شخص جنھوں نے رک کر حادثے کا شکار خاندان کی مدد کی، مدد کے بجائے ویڈیوز بنانے والے انسانی رویے کے متعلق سوشل میڈیا پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37TiwnW

شیخ ایاز: سندھ کے معروف انقلابی شاعر جنھیں انڈین وزیراعظم نے ’چندر شیکھر‘ کا لقب دیا

شیخ ایاز نے تمام منفی قوتوں کو للکارنے کی تحریک کی صورت اختیار کر لی اور نتیجے میں سنہ 1962 سے لے کر سنہ 1964 تک ان کی شاعری کے تین مجموعوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3mRg9X6

Sunday 27 December 2020

سہیل یاتف: 15 برس قید کے بعد باعزت بری ہونے والا شخص جو اب اپنے جیسے اسیران کی مدد کر رہا ہے

پاکستان میں رائج نظام عدل اور اس میں پھنسی اپنی زندگی کے گزرے 15برس پر نظر دوڑاتے سہیل یاتف کہتے ہیں کہ 'دس یا پندرہ برس بعد عدالت آپ سے کہہ دیتی ہے کہ با عزت بری۔ کیا یہ دو الفاظ ان پندرہ برسوں کا مداوا ہو سکتے ہیں؟'

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KvCOLv

بینظیر بھٹو: کیا سابق وزیر اعظم امریکہ سے سکیورٹی اور بلٹ پروف جیکٹ حاصل کرنا چاہتی تھیں؟

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیربھٹو امریکہ سے اپنی سکیورٹی اور بلٹ پروف جیکٹ چاہتی تھیں لیکن امریکی حکومت نے یہ کہہ کر یہ درخواست مسترد کردی کہ وہ صرف ملکی سربرہان کو سکیورٹی فراہم کرسکتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JoSEHb

بلوچستان: سال کے آخری دنوں میں سکیورٹی فورسز پر ایک اور بڑا حملہ، سات اہلکار ہلاک

فوج کے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شدت پسندوں نے فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک ہو گئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38Ahoow

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: کپتی کمینی دنیا اور کم بخت امید

دنیا جتنی بھی کپتی کمینی ہو جائے۔ اس سے جتنا بھی دل اوبھ جائے پر کون ہے جس کا یہاں سے جانے کو جی چاہے۔ یہ کم بخت امید چیز ہی ایسی ہے۔ اسی امید کے جز دان میں لپٹی نئے سال کی مبارک باد قبول کیجیے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3mTcsAb

بے نظیر بھٹو کی برسی: گڑھی خدا بخش میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی آمد

جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اب اگر نیب کا نوٹس آیا تو پھر ہم نیب کا چکر نہیں لگائیں گے، وزیر اعظم ہاؤس کا چکر نہیں لگائیں گے بلکہ براہ راست جی ایچ کیو کا چکر لگائیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KHxoNj

Saturday 26 December 2020

بے نظیر بھٹو کی زندگی کے آخری 18 گھنٹے اور تقریر و تخریب کی تیاریاں

26 دسمبر 2007 کی رات جب بے نظیر بھٹو ایک لانگ ڈرائیو کے بعد اسلام آباد پہنچیں تو وہ بہت تھک چکی تھیں لیکن آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل ندیم تاج کا پیغام ان تک پہنچا تھا کہ وہ ایک اہم کام کے لیے ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ ندیم تاج نے انھیں بتایا کہ اس دن کوئی انھیں قتل کرنے کی کوشش کرے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rxbwVG

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: استعفے، کہرا اور ملاقاتیں

پچھلے دو ڈھائی سال کے سیاسی حالات ہمیں بہت کچھ بتاتے ہیں۔ شہباز شریف صاحب کے پاس وقت کم ہے وہ بلاول اور مریم کی طرح لمبی اننگ کھیلنے نہیں آئے اور اپنی باری کے منتظر نہیں۔ وہ تو اپنی اننگ کھیل رہے تھے کہ ان کو بیچ کھیل کے اٹھا کے باہر کر دیا گیا۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aLKWSG

وزیر اعظم عمران خان کا خطاب: ’اپوزیشن فوج کے خلاف انڈیا کی پروپیگنڈا مشین جیسی زبان استعمال کر رہی ہے‘

چکوال میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی اپوزیشن جس طرح ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی فوج، آرمی چیف، آئی ایس آئی کے سربراہ کو تنقید کا ہدف بنا رہی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3pp6Krd

Friday 25 December 2020

پروین شاکر کی 26 ویں برسی: 15 سال کی عمر ’خوشی اور تہواروں پر کمی محسوس ہوتی ہے کہ میری امی میرے ساتھ نہیں‘

مراد علی صرف 15 برس کے تھے جب ان کی والدہ پروین شاکر ایک ٹریفک حادثہ میں جانبر نہ ہو سکیں اور صرف ماں اور بیٹے پر مشتمل مختصر سا خاندان مزید ادھورا ہو گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rvT0gr

جمیعت علمائے اسلام نے اپنے چار سینیئر ارکان کو پارٹی سے کیوں نکالا؟

جے یو آئی سے نکالے گئے یہ چاروں رہنما اہم عہدوں پر فائز رہے۔ یہ پارلیمنٹ میں بھی پارٹی کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اب یہ اپنے اپنے حلقوں میں مدارس کا نظم و نسق سنبھالے ہوئے ہیں۔ بی بی سی نے اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے ترجمان اور ان رہنماؤں سے بھی تفصیل سے بات کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37Nirlv

مریم نواز شریف: ’کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بے معنی ہیں‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے ڈائیلاگ کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد ’حکومت کو این آر او دلوانا ہے‘۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rvSIG4

موٹر وے، دھند، ٹریفک جام اور شہزاد رائے کی ویڈیو

لاہو اسلام آباد موٹروے پر گہری دھند کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کی بندش پر شہزاد رائے کے ویڈیو پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں سراہا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37LJvla

طارق جمیل کا کووڈ 19 سے صحتیابی کے بعد پیغام: ’مجھے پتا نہیں تھا کہ کورونا ہوتا کیا ہے۔۔۔ خدا کا واسطہ ہے احتیاط کریں‘

طارق جمیل رواں ماہ ہی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان کی آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ سے جمعرات کے روز جاری کی گئی ویڈیو میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WLsPnK

کریمہ بلوچ: ’نڈر اور سب کی حوصلہ افزائی‘ کرنے والی سماجی کارکن کو ان کے دوست کیسے یاد کرتے ہیں؟

کریمہ بلوچ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک نڈر بلوچ خاتون تھیں اور مشکل سے مشکل وقت میں بھی ان کے چہرے پر پریشانی نہیں دیکھی۔ وہ بلوچی میں شاعری کرتی تھیں اور انھیں گلزار بہت پسند تھا اس کے علاوہ وہ پکاسو کے کام اور لیڈی ڈیانا کی شخصیت سے بھی متاثر تھیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aHB4JK

Thursday 24 December 2020

راولپنڈی کا تاریخی کرائسٹ چرچ جس کی مرمت کا بیڑہ تین مسلمان بھائیوں نے اٹھایا

پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو اکثر تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کچھ افراد تو دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں میں داخل ہونا بھی پسند نہیں کرتے۔ لیکن محمد سرور اور ان کے بھائیوں نے راولپنڈی کے تاریخی کرائسٹ چرچ کی مرمت کا کام پوری دلجوئی سے کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37ONuNY

مسعود کھدر پوش: ہاریوں کی زندگی بہتر بنانے کا خواہشمند ’پاگل ڈپٹی کمشنر‘

عوام دوست سول سرونٹ محمد مسعود ایمانداری سے محسوس کرتے تھے کہ اگر ملک میں زرعی اصلاحات نافذ نہ کی گئی تو کمیونزم کا راستہ روکنا مشکل ہو جائے گا مگر اس کے برعکس علمائے کرام نے ان پر کمیونسٹ ہونے کا الزام لگایا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3heGY6m

’غگ‘ یا ’ژغ‘ کی قبائلی رسم: خاتون کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے شادی کا اعلان کرنے والا شخص پولیس کی حراست میں

اس روایت کے تحت اکثر اوقات کوئی بھی مرد کسی مکان کے باہر اگر یہ اعلان کردے کہ اس گھر میں مقیم خاتون سے وہ شادی کرے گا تو پھر کوئی اور اس سے شادی نہیں کر سکتا تھا اور پھر وہ خاتون اکثر ساری زندگی ایسے ہی گزار دیتی تھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KwdRiM

Wednesday 23 December 2020

قندہار ہائی جیکنگ: انڈین ایئرلائنز کی پرواز 814 قندہار کیسے پہنچی اور پھر کیا ہوا

یہ کہانی اُس انڈین طیارے کی ہے جسے اڑان بھرنے کے بعد ہائی جیک کیا گیا اور پھر اسے تین ہوائی اڈوں پر اتارنے کے بعد قندہار پہنچایا گیا جہاں عسکریت پسند رہنماؤں کی رہائی کے مطالبے پورے ہونے کے بعد مسافروں کو رہا کیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KnCtuj

کریمہ بلوچ کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور افواہوں کی بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ دھمکیاں اور خوشی بھی

اگرچہ بلوچ سماجی کارکن کریمہ بلوچ کی موت کا سبب جاننے کے لیے ٹورنٹو پولیس کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن سوشل میڈیا پر جہاں ان کی موت کے لیے پاکستانی ریاست کو ذمہ دار ٹھہرانے والوں کی کمی نہیں وہیں کئی لوگ انڈیا کی خفیہ ایجنسی را کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WGI80P

وہ کہتے ہیں این آر او نھیں دیں گے، وہ کہتے ہیں ہم نے مانگا ہی نھیں اور پھر بھی بار بار این آر او کا ذکر

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت حزب اختلاف پر یہ الزامات عائد کرتی آئی ہے کہ وہ این آر او مانگ رہی ہے جبکہ حزب اختلاف کے رہنما ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور وہ حکومت سے بار بار یہ سوال پوچھتے ہیں کہ اس سے کب کس نے این آر او مانگا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3hdVtHn

پی ٹی آئی کی کارکردگی پی ٹی آئی کی اپنی اعلیٰ قیادت کی نظر میں

عمران خان کے اس بیان پر کہ انھیں حکومت میں آنے سے قبل تیاری کا موقع نہیں مل سکا کا جائزہ لینے کے لیے بی بی سی نے ایک وفاقی وزیر اور سیاسی تجزیہ نگاروں سے بات کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rrEQwS

سینیٹ الیکشن میں خفیہ کی بجائے اوپن بیلٹ کے لیے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر

سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس صدرمملکت عارف علوی نے وزیرِاعظم کی تجویزپر سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے۔ اس ریفرنس میں اوپن بیلٹ کے طریقہ کار کے علاوہ آئین میں ترمیم کیے بغیر خفیہ بیلٹ سے متعلق قانون میں ترمیم کرنے پر بھی رائے مانگی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aAnVSv

کریمہ بلوچ ہلاکت: ٹورونٹو پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں گڑبڑ کا شبہ خارج کر دیا، دنیا بھر سے سماجی کارکن کے لیے خراج عقیدت کے پیغامات

ٹورونٹو پولیس نے سماجی کارکن کریمہ بلوچ کی موت سے متعلق کسی قسم کی گڑبڑ کا شبہ خارج کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WGfnBG

Tuesday 22 December 2020

کریمہ بلوچ کی والدہ جمیلہ سے خصوصی انٹرویو: ’میں بیٹی کی موت پر بھی نہیں روئی کیونکہ وہ یہ پسند نہ کرتی‘

جمیلہ بلوچ کا کرب ہر بخوبی ماں سمجھ سکتی ہے۔ ان کی بیٹی کریمہ کی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہلاکت کی خبر پوری دنیا میں زیر بحث ہے اور انسانی حقوق کے کارکنان ان کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لین جمیلہ اب تک اپنی بیٹی کے غم میں روئی نہیں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38xHR5Q

اپر چترال میں 12 سال کی بچی کی 29 سالہ شخص سے شادی، والد کی شکایت پر ایف آئی آر درج

پاکستان میں کم عمری کی شادی کے ایک اور واقعے میں اپر چترال کے ایک شخص نے اپنی تقریباً 12 سالہ بیٹی کے اغوا اور پھر زبردستی شادی کا الزام اپنے خاندان کے ایک فرد پر لگایا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3nKwz4P

پاکستان سے سعودی عرب نے قرض کی جلد واپسی کا مطالبہ کیوں کیا؟

پاکستان کو قرض دینے والے مغربی مملک کے ایک گروپ پیرس کلب نے حال ہی میں پاکستان کے ایک اعشاریہ سات ارب روپے کے قرض کی ادائیگی کو مزید موخر کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن سعودی عرب نے قرض کی جلد واپسی کا مطالبہ کیا جس پر پاکستان کو چین کی مدد لینا پڑی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37DAbzV

کورونا وائرس کی دوسری لہر: کیا پاکستان میں شادی کی تقریبات کووڈ 19 کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہیں؟

مقامی اور سوشل میڈیا پر موجود پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان لطیف کھوسہ کی بیٹی کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ دیگر سیاستدان اور معروف شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی، جن میں سے بیشتر نے ماسک کی پابندی اور کورونا ایس اور پیز پر عمل نہیں کیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3aytd0U

Monday 21 December 2020

عاصمہ شیرازی کا کالم: اپوزیشن بمقابلہ اپوزیشن

تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی ایک کامیاب عوامی تحریک کا موجب بن سکتی ہے مگر اپوزیشن جماعتیں بجائے حکومت کو دفاعی صورت حال سے دوچار کرنے کے خود مدافعانہ حیثیت اختیار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KqcvWV

اسلام آباد میں شمشان گھاٹ فعال، ہندو مندر’کرشنا کمپلیکس‘ کی چاردیواری کی اجازت دے دی گئی

ہندو کمیونٹی کے پریتم داس نے بی بی سی کو بتایا کہ 'اسلام آباد میں ہندو برادری کے لیے اپنی رسومات ادا کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ ہمارے پاس آخری رسومات کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی۔ ہمارے پاس کوئی کمیونٹی سینٹر نہیں تھا جہاں ہم دیوالی یا ہولی منا سکتے، مجھے خوشی ہے کہ حکومت نے آخرکار ہماری سُن لی۔'

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3h99q9F

بنی گالہ: کیا سی ڈی اے نے صرف وزیرِ اعظم عمران خان کے گھر کو ریگولرائز کیا ہے؟

سی ڈی اے کی جانب سے عمران خان کے گھر کے نقشے کو مشروط اجازت دینے اور اس حوالے سے کنسلٹینٹ بھرتی کرنے کا خط 05 مارچ 2020 کو جاری کیا گیا تھا تاہم نو مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی کنسلٹینٹ نہیں رکھا جا سکا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Wwtklz

لاہور پولیس سے بدتمیزی کی وائرل ویڈیو: پولیس اہلکار کو شاباشیاں، خاتون کے خلاف مقدمہ درج

لاہور سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون کو پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیتے اور ان پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد ان خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کے رویے کو سراہا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3nF3ckl

’فالس فلیگ آپریشن‘ کیا ہے اور پاکستان کو کیوں لگتا ہے کہ انڈیا ایسا کرے گا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ماضی کی طرح اتوار کو ایک بار پھر عالمی برادری کو انڈیا کے مبینہ طور پر متوقع فالس فلیگ آپریشن کے خلاف خبردار کیا ہے۔ پاکستانی حکام ماضی میں یہ وارننگز دیتے رہے ہیں۔ البتہ انڈیا ایسا کیوں کر سکتا ہے اس کی پاکستانی حکام کی جانب سے ہر بار مختلف وجوہات بیان کی گئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34xjLa9

Sunday 20 December 2020

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: جان جائے پر مردانہ قوت نہ جائے

ابھی ویکسین آزمائشی مراحل میں ہی تھی کہ یہ بحث اٹھ گئی کہ جن اجزا سے یہ ویکسین تیار کی جا رہی ہے وہ اجزا حلال ہیں کہ حرام اور کہیں یہ مردانہ قوت تو نہیں چھین لے گی؟ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3nO1ywA

گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

کراچی میں کرسمس کی تیاریوں سے لے کر اسلام آباد میں روایتی کشتی کے مقابلے اور طالبان وفد کی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KLeJ2L

Saturday 19 December 2020

پاک چین دوستی: چین کے وزیرِاعظم ژو این لائی کا وہ دورہ پاکستان جو پاک چین دوستی کا پیش خیمہ بنا

پاک چین دوستی کا جو فریم ژو این لائی نے سوچا ہو گا، آج بھی وہی چل رہا ہے۔ پاکستان کا چین کے ساتھ کوئی دفاعی معاہدہ نہیں تاہم پاکستان اپنے دفاع، میزائل پروگرام اور جوہری پروگرام کے لیے اگر کسی طاقت پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کر سکتا ہے تو وہ صرف چین ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3h3Ol09

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: ماں کی گالی مت دیجیے!

فن یہ ہی ہے کہ غلیظ زبان استعمال کیے بغیر اپنے مخالف کو نفسیاتی دباؤ میں کیسے لایا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی یہ فن نہیں سیکھ سکتا تو اسے گالی کے بہانے ننگی گفتگو کرنے کا بالکل حق حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LNbJ6x

Friday 18 December 2020

پاکستان میں سینسر شپ اور آزادی صحافت: ’جو آپ مارچ میں کہہ سکتے تھے وہ آپ اگست میں نہیں کہہ سکتے‘

پیروڈی اور طنز و مزاح پر مبنی جریدے ’دی ڈیپنڈنٹ‘ کے ایڈیٹر عمر عزیز خان کا کہنا ہے کہ تنقید برداشت کرنے کے لیے تمام ہی حکومتوں کے ’دل چھوٹے‘ ہوتے ہیں لیکن موجودہ حکومت تو حس مزاح سے یکسر عاری ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2WrLsgn

چکوال کے حمزہ فرخ: بچپن میں جب آلودہ پانی سے بیمار ہوا تو سوچا کہ ان بچوں کا کیا ہو گا جن کے پاس سہولیات نہیں

حمزہ فرخ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں مجموعی طور پر سولہ جبکہ مغربی سوڈان میں بھی صاف پانی فراہم کرنے کے پراجیکٹ کامیابی سے چلا رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3rbn7JJ

وزیر اعظم عمران: ’آرمی چیف کا نام لینے پر فوج میں غصہ پایا جاتا ہے‘ آرمی چیف جہوریت پسند ہیں وہ یہ سب برداشت کر رہے ہیں

وزیر اعظم عمران نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کے نام لینے پر فوج میں غصہ پایا جاتا ہے مگر جنرل باجوہ ایک جمہوری جنرل ہیں وہ یہ سب برداشت کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3r7KMuB

انڈیا پاکستان کے خلاف 'سرجیکل سٹرائیک' کی منصوبہ بندی کررہا ہے: وزیر خارجہ کا ابوظہبی میں بیان

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جو متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں کہا ہے کہ انڈیا پاکستان کے خلاف 'سرجیکل سٹرائیک' کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا ایسا اپنے داخلی حالات اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے کر رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37vavoS

Thursday 17 December 2020

بیرونِ ملک قید پاکستانیوں کو واپس لانا اتنا مشکل کیوں ہے؟

پچھلے سال کی ہی بات ہے کہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے کہنے پر تقریباً 2107 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک ان میں سے نصف تعداد بھی پاکستان واپس نہیں پہنچ پائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37sFeD1

رانی خان: اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کا دینی مدرسہ جہاں تعلیم کے ساتھ راشن اور میک اپ کا سامان بھی دیا جاتا ہے

مدرسے میں ساتھی طالبعلم جبکہ مسجد میں نمازی رانی خان کو عجیب نگاہوں سے دیکھتے تھے اور پھر انھوں نے اپنا دینی مدرسہ قائم کرنے کی ٹھانی جہاں اب بہت سے خواجہ سرا زیر تعلیم ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3oV8w3g

ڈی ایچ اے کوئٹہ: ’ جس انداز سے ڈی ایچ اے کے قانون کو بنایا گیا وہ اُس وقت کی حکومت اور اسمبلی کے اراکین کی نااہلی کا مظہر ہے‘

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے 30 نومبر کو ان درخواستوں کی سماعت شروع کی تھی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 16 دسمبر کو اس پر فیصلہ سنا دیا۔ 22 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ ایکٹ 2015ء کے تحت ڈی ایچ اے کو اراضی حاصل کرنے کا جو اختیار دیا گیا ہے وہ غیر آئینی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3h4yEGg

مریم نواز: ’سینیٹ کا الیکشن ایک مہینہ پہلے کروائیں یا بعد میں، عمران خان اپنی حکومت کو نہیں بچا پائیں گے‘

جاتی امرا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل پرسوں سے سینٹ کے انتخاب سے متعلق جو اعلانات ہو رہے ہیں اور خوف کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جب کوئی نااہل، نالائق اور ناکام حکومت عوامی گھیرے میں آ جاتی ہے تو وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں پر اتر آ تی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3r3DIix

Wednesday 16 December 2020

خان آف قلات: جب اسکندر مرزا نے میر احمد یار خان کی گرفتاری کے لیے قلعہ میری پر فوجی آپریشن کروایا

فوجی آپریشن کے بعد پاکستان کے بڑے اخبارات کو گذشتہ شب سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جو خبر فراہم کی اس میں درج تھا کہ جب قلعہ میری کا گھیراؤ کیا تو اس کے محافظوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ کیا یہ دعویٰ درست تھا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ajEQIU

علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام: ’میشا شفیع اپنے الزامات کے حق میں شواہد نہیں پیش کر پائیں‘

ایف آئی اے نے علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے دعوے پر تحقیقات کرنے کے بعد چالان استغاثہ کو جمع کروا دیا ہے جس میں میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gTw1qr

پی آئی اے کی رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سکیم (وی ایس ایس): کیا اس سے مالی بحران پر قابو پایا جا سکے گا؟

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اس سکیم کا آئیڈیا پہلی بار 2018 میں حکومت کو پیش کیا گیا تھا جس کے بعد تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد اب اس سکیم کو ملازمین کو متعارف کرایا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3akOoDw

فلم ہیر رانجھا کی ہیر اداکارہ فردوس وفات پاگئیں

اداکارہ فردوس عرصہ دراز سے گوشہ گمنامی میں تھیں۔ چند روز قبل ان کی وفات کی خبر گردش کرنے لگی تھی مگر پھر اطلاع آئی کہ وہ برین ہیمرج کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ مگر آج وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3ahosc4

Tuesday 15 December 2020

آرمی پبلک سکول حملہ: ’اس روز پیش آئے واقعات ذہن پر نقش ہیں جو آج بھی پریشان کر دیتے ہیں‘

شبانہ رحمان گذشتہ 20 برس سے نرسنگ کے شعبہ سے وابستہ ہیں مگر 16 دسمبر کو آرمی پبلک سکول حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کا علاج کرتے ہوئے جو کچھ انھوں نے دیکھا وہ اُن کے ذہن پر نقش ہو کر رہ گئے ہیں جو اکثر انھیں پریشان کر دیتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2LFAP7w

ریپ کا صدارتی آرڈیننس منظور: کیمیکل کیسٹریشن کی سزا پر عمل کیسے ہو گا؟

صدر پاکستان عارف علوی نے ریپ کے خلاف قوانین سے متعلق ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قانون کے مطابق کیمیکل کیسٹریشن کیسے ہو سکے گی، یہ عمل ہوتا کیا ہے اور ریپ کے مقدمات میں مجرموں کو یہ سزا دی کیسے جا سکے گی اور اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟ اس حوالے بی بی سی نے میڈیکل کے شعبے کے ماہرین سے تفصیل سے بات کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3r0AVGQ

عاصمہ شیرازی کا کالم: ’لُک آئی ایم چِلنگ‘

لانگ مارچ سے حکومت جائے یا نہ جائے مگر وسطی پنجاب میں اینٹی اسٹیبلیشمنٹ بیانیہ خطرے کی گھنٹی ضرور بجا رہا ہے۔ ایسے میں کیا لاہور کے ’ناکام‘ جلسے پر حکومت کو ’چِل‘ کرنا چاہیے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/385IeV5

Monday 14 December 2020

ٹیکسٹائل کی صنعت پاکستان میں کس طرح روزگار کے مواقع بڑھا رہی ہے؟

پاکستان سے تعلق رکھنے والے خرم مختار ٹیکسٹائل مصنوعات کے برآمد کنندہ ہیں، حالیہ مہینوں میں ان کے کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور انھیں بیرون ملک سے زیادہ ایکسپورٹ آرڈرز موصول ہو رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/38aT0ts

محمود خان اچکزئی کی تقریر: کیا لاہور نے 'پشتون وطن' پر قبضے میں انگریز کا ساتھ دیا تھا؟

لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ لاہوریوں نے ’افغان پشتون وطن‘ پر قبضے کی کوششوں میں انگریزوں کا ساتھ دیا تھا جس کے بعد انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم نے جاننے کی کوشش کی ہے کہ محمود اچکزئی کی اس بات کی تاریخی حقیقت کیا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3oVJGAl

پشاور کے چڑیا گھر میں قید دو کالے ریچھ افغانستان سے وہاں کیسے پہنچے

طورخم بارڈر پر ملنے والے دو ریچھ کے بچوں کو پشاور کے چڑیا گھر میں رکھا گیا ہے جہاں وہ بظاہر بہت زیادہ خوفزدہ نظر آتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37hABvH

لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ: ’لاہور جلسے کی کامیابی یا ناکامی اس پر منحصر ہے کہ آپ نے اس کی کوریج کہاں دیکھی‘

گذشتہ روز لاہور میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ کامیاب رہا یا ناکام، اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ نے جلسے کی کوریج کہاں دیکھی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37i5oIw

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا اعلان: کیا اپوزیشن جماعتوں کی دھرنے اور احتجاج کی سیاست اپنے مقاصد حاصل کر سکے گی؟

پاکستان میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنوں اور لانگ مارچ کی احتجاجی سیاست کا سلسلہ کافی پرانا ہے۔ ماضی کی احتجاج تحاریک کو مدنظر رکھتے ہوئے اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کے ذریعے اپنے سیاسی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34a3vvw

لیڈی ریڈنگ: وائسرائے کی بیمار اہلیہ جنھوں نے پشاور میں بڑے ہسپتال کی بنیاد رکھی

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ پر آج بھی ایلس آئزکس کا نام سر فہرست ہے۔ انھوں نے پشاور دورے پر محسوس کیا تھا کہ یہاں لوگوں کے علاج معالجے کی کوئی خاص سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gJ8clf

Sunday 13 December 2020

کورونا وائرس: ’جیلوں سے نکلنے والی وبا ملک کے بیشتر حصوں میں پھیل سکتی ہے‘

پاکستانی جیلوں میں گنجائش سے 134 فیصد زیادہ قیدی موجود ہے اور سینکڑوں قیدی کورونا سے متاثر بھی ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب صحت اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو جیلوں سے پھیلنے والی وبا ملک کے بیشتر حصوں میں پھیل سکتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/34r4E2j

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ: مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئے

حکومت کی جانب سے کہا تو جا رہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا تاہم ابھی تک شہر بھر میں کہیں بھی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں لگائی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2KpkjYr

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: اب پیشِ خدمت ہے گوادر کی باڑ

کہا جا رہا ہے کہ گوادر شہر میں داخلے اور اخراج کے دو راستے ہوں گے تاکہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے اور نہ صرف بندرگاہ اور وہاں پر کام کرنے والے غیرملکی کارکنوں بلکہ عام شہریوں کا بھی تحفظ ہو سکے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3a31gOF

Saturday 12 December 2020

آمنہ مفتی کا کالم ’اڑیں گے پرزے‘: جلسہ اور بٹ کڑاہی

یہاں تک تو ہم مان گئے کہ حکومت روایتی انتظامی ہتھکنڈوں سے جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن جب ’بٹ کڑاہی‘ لکشمی چوک والوں پر مقدمہ بننے کی خبر آئی تو روکتے روکتے بھی ’ہاسا‘ ہی نکل گیا۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3a6Rx9O

پی ڈی ایم کی اجازت نہ ملنے کے باوجود لاہور جلسے کی تیاریاں جاری

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور جلسے کی تیاریاں گریٹر اقبال پارک میں جاری ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے انھیں جلسہ کرنے کی تاحال اجازت نہیں دی گئی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3m71oPq

مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

حکومت کی طرف سے تو اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے کارکنان سنیچر کی شام ہی سے صوبہ پنجاب کے داراحکومت لاہور کے مرکز میں واقع مینار پاکستان کے گرد جمع ہونا شروع ہو گئے اور جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3nhUDf2

ارطغرل کے ہیرو اینگن التن کی پاکستان آمد، کسی کو بے حد خوشی تو کسی کو خبر ہی نہ ہوئی

اینگن التن کے دورہ پاکستان پر سوشل میڈیا پر جہاں ان کے شائقین بھرپور خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیے تو وہیں کچھ لوگ تو یہ بھی پوچھ بیٹھے کہ یہ آخر پاکستان آئے کب؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3oIeJiS

Friday 11 December 2020

کیا تحریک انصاف کی حکومت پی ڈی ایم کو مذاکرات کی دعوت دینے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے؟

حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ اگر شروع میں ہی حزب مخالف کی جماعتوں کو حکومت کے ’سنجیدہ حلقوں‘ کی طرف سے مذاکرات کی دعوت دی جاتی تو کبھی بھی حالات میں ’اتنی تلخی نہ آتی جتنی اس وقت ہے‘۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2W8xPlO

حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ اور شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر بحث و سوشل میڈیا ردعمل

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ جبکہ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت مخالف تحریک کی روشنی میں ان تبدیلیوں کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3m9OtMK

Thursday 10 December 2020

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ: اگر اجتماع کورونا کے پھیلاؤ کا سبب ہو سکتا ہے تو سیاسی کارکنان کیوں جائیں گے؟

حکومتی ادارے بتا رہے ہیں کہ نہ صرف کورونا کے متاثرین کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، وائرس کی اس لہر میں زیادہ سختی نظر آ رہی تھی اور اموات بھی زیادہ ہو رہی ہیں لیکن اب لاہور میں حکومت مخالف جلسہ ہونے کو ہے تو کیا وائرس کا پھیلاؤ سیاسی کارکنان کو وہاں جانے سے روک سکتا ہے؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3nc2jzp

مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے سوال: روس، امریکہ، چین، برطانیہ میں سے پاکستان کہاں سے ویکسین حاصل کرے گا؟

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اگلے برس کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہو جائے گی تاہم کس ملک کی ویکسین کا چناؤ کرنا ہے یہ فیصلہ ویکسین کی افادیت کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3gBcB9C

گاڑیوں کی قیمتیں: پاکستان میں کیا آئندہ سال کاروں کی قیمت میں کمی اور معیار میں بہتری آسکتی ہے؟

زیادہ تر پاکستانی پُرانی گاڑیاں بیچنے یا خریدنے کے لیے روایتی شو رومز کا راستہ اپناتے ہیں لیکن ملک میں رواں سال گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے اور متوسط طبقے کے لیے بظاہر کوئی نئی کار خریدنے کا تصور صرف کسی اشتہار کی حد تک محدود ہوگیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2W24WrH

Wednesday 9 December 2020

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور نازیبا تبصرے: ’گندے گندے کمنٹس دیکھ کر آپ ذاتی طور پر ڈر اور تھک جاتے ہیں‘

سوشل میڈیا پر آپ کے لیے بھی کبھی نہ کبھی نفرت انگیز تبصرے کیے گئے ہوں گے اور اگر ایسا نہیں تو آپ واقعی دنیا کے خوش قسمت ترین انسان ہیں لیکن پھر بھی دوسرے لوگوں کی پوسٹس پر ایسے کمنٹس تو آپ کی نظروں سے ضرور ہی گزرے ہوں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33WyyLe

ایئر سیال کا افتتاح: 'اس پراجیکٹ کے پیچھے وہ لوگ موجود ہیں جن کے پاس پیسوں کی کمی نہیں ہے‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے چیمبر آف کامرس کی مشترکہ کاوشوں سے قائم کیے جانے والے فضائی کمپنی'ایئرسیال' کا افتتاح کردیا۔ کمپنی کے پاس ایئر بس کمپنی کے دو A320 طیارے ہیں اور بہت جلد تیسرا طیارہ بھی ان کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qCnFbv

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک: کیا اپوزیشن کے استعفے حکومت کو کوئی نقصان پہنچا پائیں گے؟

ماضی کے مختلف ادوار میں اپوزیشن جماعتیں بشمول تحریک انصاف اگرچہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلانات تو کرتی رہی ہیں مگر جب بات عملدرآمد پر آتی ہے تو ایسا کرنے میں سب یکجا نہیں ہوتے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3grRmqO

انکم ٹیکس گوشواروں میں 40 فیصد کمی: ملک اضافی ٹیکس کیوں جمع نہیں کر پا رہا؟

پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے والے وفاقی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) نے آٹھ دسمبر 2020 کی ڈیڈ لائن تک 17 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کیے ہیں جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33VD1ho

Tuesday 8 December 2020

سیاستدان خواتین کے ساتھ ہراسانی: ’ہم عورتوں ہی نے عورت کی عزت کو بہت ہی سستا اور نازک بنا دیا ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل کہتی ہیں کہ خواتین کو ہراساں کرنے کا رجحان بہت زیادہ ہے اور جو خواتین سیاست کے لیے نکلتی ہیں ان کے بارے میں یہ سوچا جاتا ہے کہ یہ ہمارے لیے ہی باہر نکلی ہیں جو ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی بد قسمتی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3n08eHM

31 دسمبر تک تمام پارٹیوں کے اراکین اپنے استعفے قیادت کو جمع کروا دیں گے: اپوزیشن کا فیصلہ

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر تک تمام پارٹیوں کے ارکان پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کروا دیں گے جو لانگ مارچ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جائیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39NpVXk

’ہو سکتا ہے اپوزیشن کے پیچھے کچھ ممالک ہوں جن کی وجہ سے یہ پراعتماد ہیں‘

وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو صحافیوں سے ملاقات میں اپنی حکومت کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر بھی تفصیل سے بات کی ہے۔ اپوزیشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’کچھ ملکوں کا اتحاد پاکستان کو تگڑا نہیں دیکھنا چاہتا۔‘

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3lXIfPY

خیبر ٹیچنگ ہسپتال: طبی ساز و سامان کی کمی کے باوجود جانیں بچانے والے ’ہیرو‘ ڈاکٹرز

پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بروقت آکسیجن نہ ملنے کے باعث چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اسی دوران بعض مریضوں کے رشتے دار اُن ڈاکٹروں کی تعریف کر رہے ہیں جنھوں نے مشکل حالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کی جانیں بچائیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33UMN3d

عمران خان نے ٹوئٹر پر سب کو ’ان فالو‘ کر دیا: اب وزیر اعظم کی ٹوئٹر فیڈ پر کیا نظر آتا ہو گا؟

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹویٹس کے باعث اکثر خبروں کی ذینت بنتے ہیں تاہم گذشتہ روز جب انھوں نے ان تمام افراد کو ’ان فالو‘ کر دیا جنھیں وہ فالو کیا کرتے تھے تو صارفین کے ذہن میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/36TJH1m

جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس میں فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیلوں کی سماعت: ’چیف جسٹس کا نام لینے میں احتیاط برتیں‘

سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سرینا عیسیٰ کے ججز سے باری باری سوال اور چیف جسٹس بارے ریمارکس پر بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال برہم ہو گئے اور اُنھوں نے فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف جسٹس کا نام لینے میں احتیاط برتیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/39Re0rq

سلیم مانڈوی والا کا نیب کے احتساب کا اعلان: کیا سینیٹ قومی احتساب بیورو کے خلاف تحقیقات کر سکتی ہے؟

کیا سینٹ قومی احتساب بیورو کے خلاف آزادانہ تحقیقات کا انعقاد کرا سکتا ہے؟ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے نیب کے احتساب کے حوالے سے بیان پر بی بی سی نے اس معاملے پر ماہرین پارلیمانی امور سے رابطہ کر کے ان کی رائے معلوم کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3mXvshB

Monday 7 December 2020

عاصمہ شیرازی کا کالم: یہ دسمبر ستمگر

اسلام آباد مذاکرات کو تیار نہیں اور اپوزیشن بات چیت پر رضامند نہیں ایسے میں ادارے کتنا عوامی دباؤ برداشت کر سکتے ہیں اس کا فیصلہ یہ دسمبر کرے گا لیکن دعا ہے کہ اب کی بار یہ دسمبر ستمگر نہ ہو۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3oxCz0O

ایم کیو ایم کارکن کی مبینہ جبری گمشدگی کے بعد لاش برآمد: ’اپنے شوہر کو پانچ برس بعد دیکھا تھا اور وہ بھی مردہ حالت میں‘

عالیہ شاہد کے مطابق ان کے شوہر ایم کیو ایم کے کارکن تھے اور مبینہ طور پر پانچ برس قبل جبری طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔ انھیں اتوار اپنے شوہر کی میت ملی ہے جسے آج کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3oxf5sq

ایل او سی کو غلطی سے پار کرنے والی بہنوں کو انڈین حکام نے پاکستان فوج کے حوالے کر دیا

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں کو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے پر انڈین حکام نے اپنی حراست میں لے لیا تھا اور پیر کو تیتری کراسنگ پوائنٹ پر پاکستان کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JTjBCF

Sunday 6 December 2020

شناخت پراجیکٹ: کراچی میں ’لاوارث لاشوں‘ کو اُن کے اپنوں تک کیسے پہنچایا جا رہا ہے؟

شناخت پراجیکٹ کے تحت کراچی کی سڑکوں سے ملنے والی ’لاوارث لاشوں‘ کو ان کے ورثا تک پہنچایا جاتا ہے۔ اب تک تقریباً تین ہزار لاشوں کی شاخت ممکن ہوئی ہے، لیکن اس عمل میں ناکامی کا تناسب ’30 سے 35 فیصد‘ ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VNWCM5

پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ’آکسیجن کی قلت سے چھ اموات‘

سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ 'میرا بیٹا کینسر کا مریض تھا۔ کافی حد تک صحت یاب ہوچکا تھا۔ اس کو کچھ سانس کی تکلیف تھی جس وجہ سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں تین روز سے داخل کیا ہوا تھا۔'

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33LVM6O

وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: قصور خان صاحب کا بھی نہیں

نیت صادق ہو مگر زاویہِ نظر دھندلا یا بھینگا ہو تو آپ خود کو اور دوسروں کو کنفیوژ کر کے فکری و عملی الجھاوا تو بڑھا سکتے ہیں مگر منزل حاصل کر سکتے ہیں کہ نہیں، یہ ایک الگ بحث ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/37BQmN2

گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے زور پکڑنے پر سمارٹ لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے لے کر کراچی کی کچی آبادیوں میں لگنے والی آگ تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33ME0k3

Saturday 5 December 2020

وادی کاغان: دریائے کنہار کے گرد بڑھتی تعمیرات ’ماحول میں تبدیلی اور ٹراؤٹ کی قلت‘ کا باعث

ماہرین کے مطابق وادی کاغان اور دریائے کنہار میں ٹراؤٹ مچھلی کی قلت ’ماحولیات کی تباہی‘ کی نشاندہی کرتی ہے۔ لیکن اب کچھ اقدامات سے اس نقصان کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2VFTpOD

آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: ہنسنے کی کیا بات ہے؟

ابھی کچھ روز پہلے کی بات سنیے۔ ہمارے وزیراعظم صاحب نے فرمایا کہ ایلف شفق صاحبہ کا ناول'چالیس چراغ عشق کے' پڑھیے۔ اس میں ہنسنے کی کیا بات تھی؟ کیا آپ نے تاریخ میں کوئی ایسا وزیر اعظم دیکھا جو فرصت کے اوقات میں پڑھنے کے لیے کتابیں بھی بتاتا ہو؟ نہیں دیکھا نا۔ یہ جو منہ پھاڑ پھاڑ کے ہنس رہے ہیں انھوں نے بھی نہیں دیکھا۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qz8jED

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس: سپریم کورٹ میں فائز عیسیٰ کی جانب سے اضافی نظرثانی درخواست میں کیا کہا گیا ہے؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی اپیل میں صدارتی ریفرنس کے حوالے سے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور سپریم جوڈیشل کونسل کے کنڈکٹ کو ’بدنیتی پر مبنی‘ اور ’غیر شفاف‘ قرار دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3oqkmlM

بھٹو اور ضیا: ذوالفقار علی بھٹو کی وہ ’غلطیاں‘ جو فوجی بغاوت کی بنیاد بنیں

مشرقی پاکستان میں شکست پاکستانی فوج کو بیک فٹ پر لے آئی تھی اور ذوالفقار علی بھٹو نے اس کا بھر پور فائدہ اٹھایا لیکن کچھ ہی دنوں میں جنرل گل حسن بھی ان کے دل سے اتر گئے اور انھیں ایک ایسے چیف کی ضرورت پڑ گئی جو آنکھیں موند کر ان کے ہر حکم کو بجا لائے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3oqE9kZ

Thursday 3 December 2020

بابر ستار اور طارق جہانگیری: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ’دو نئے جج‘ کون ہیں؟

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ایڈشنل ججز بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3g8zaCr

آزادی صحافت: ’حکومت کا قابل نفرت سمجھنا کسی صحافی کے لیے تمغے سے کم نہیں‘

تجزیہ کار ضیاالدین کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلی مرتبہ حکومت میں آئے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کا تجربہ بھی بہت محدود ہے اس لیے اپنی حکومت کی ترجمانی کرتے ہوئے وہ کبھی کبھی بہت غیر ذمہ دار ہو جاتے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2Vu0vWn

افغان حکومت، طالبان کے درمیان دوحا میں اہم معاہدہ: کیا افغانستان میں ’دیرپا امن‘ کی راہ ہموار ہو رہی ہے؟

بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ صدر ٹرمپ جنوری میں وائٹ ہاؤس سے نکلنے سے پہلے پہلے اپنا ہوم ورک مکمل کرکے گھر جانا چاہتے ہیں۔ ایک طرف مشرق وسطیٰ میں امریکی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے تو دوسری طرف افغان امن مذاکرات سے متعلق بھی امریکی حکام پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JKid5q

Wednesday 2 December 2020

ذوالفقار شاہ: علاج کے لیے انڈیا جانے والے انسانی حقوق کے کارکن وطن واپسی پر واہگہ بارڈر سے کیسے لاپتہ ہوئے؟

زہر خورنی کا علاج کروانے کے غرض سے انڈیا جانے والے انسانی حقوق کے کارکن ذوالفقار شاہ تقریباً سات برس وہیں پھنس گئے۔ تاہم جب آخر کار انڈین سرکار نے انھیں اپنے وطن واپس لوٹنے کی اجازت دے دی تو وہ پاکستان آمد پر واہگہ بارڈر سے ’لاپتہ‘ ہوگئے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3qgRePs

ریپ کا شکار 15 سالہ لڑکی سے ملزم کی عدالت میں شادی کیسے ممکن ہوئی؟

وہ کونسی قانونی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے ایک کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے والا ملزم اسی لڑکی سے شادی کر کے قانون کے شکنجے سے بچ نکلا؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3mASavM

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے منتخب وزیرِ اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی 76 برس کی عمر میں راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3myWfkj

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس: کیا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے انھیں وطن واپس لایا جا سکتا ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلوں میں عدم پیشی کی بنا پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے لیکن کیا اس فیصلے سے انھیں وطن واپس لانے میں کوئی مدد ہو گی؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JsPrGy

بی آر ٹی میں خواتین کے لیے بہتر سہولتیں تو ہیں لیکن مردوں کے رویوں کا کیا کریں؟

پاکستان میں خواتین کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت جہاں جہاں بہتر ہوئی ہے وہاں معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور خواتین اب آسانی سے اور کم خرچ میں سفر کر رہی ہیں۔ لیکن کیا تمام مسائل دور ہوگئے ہیں؟

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/2JCYV1L

Tuesday 1 December 2020

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی: ’سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت ایک حقیقت اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے‘

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سب سے بڑا مسئلہ ان کے بارے میں یہ تاثر قائم ہونا ہے کہ یہ خود نہیں آئے بلکہ خاکی بوجھ لے کر آئے ہیں، کچھ لوگ تاریخ سے نہیں سیکھتے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی تاریخ بنائیں گے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3lAYHWg

بلوچستان سے پروفیسروں کا اغوا: ’میرے اغوا کار حیران تھے کہ میں تشدد کے باوجود رویا کیوں نہیں‘

چند روز پہلے بلوچستان کی مصروف شاہراہ سے یونیورسٹی کے تین اساتذہ کو اغوا کیا جنھیں اب رہا کر دیا گیا ہے، ان میں سے ایک پروفیسر لیاقت سنی نے بی بی سی کے نامہ نگار کو اپنے اغوا کی روداد سنائی۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3fW6Ymd

اسحاق ڈار: ’فوج بطور ادارہ نہیں، کچھ افراد جمہوری عمل کو کمزور کر رہے ہیں‘

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فوج کا بطور ادارہ نہیں بلکہ کچھ افراد کی بات کرنی ہو گی، ہیلری کلنٹن بھی ڈیپ سٹیٹ سے متعلق پاکستان کی مثال دے چکی ہیں۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/3obfssz

کورونا وائرس: ’لوگ ماسک پہننے والوں کو گھور گھور کر دیکھتے ہیں‘

جب ہم نے اسلام آباد کے علاقے جی 10 فور کی مارکیٹ میں موجود دکانداروں اور راہگیروں سے کورونا وائرس روکنے کے لیے کیے گئے 'سمارٹ لاک ڈاؤن' اور 'ایس او پیز' پر بات کی تو زیادہ تر لوگوں نے بات ہنسی میں اُڑا دی یا طنزیہ جواب دیے۔

from BBC News اردو - پاکستان https://ift.tt/33x4AgZ