Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 28 February 2018

خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ پر نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، عمران خان

بنی گالہ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔

بنی گالہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف نیب کی جانب سے پی ٹی آئی درخواست پر پیش رفت نہ ہونے پر عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے خلاف نا قابل تردید ثبوت ریکارڈ پر لا چکے ہیں تاہم منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ثبوتوں کے باوجود نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان نے عثمان ڈار کو پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ چیئرمین نیب سے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کر سکتے ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  قوم عدلیہ کے بعد احتساب کے ادارے کی طرف دیکھ رہی ہے اور امید ہے نیب جلد وزیر خارجہ کے خلاف کارروائی کا آ غاز کرے گی۔

The post خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ پر نیب کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BTdAQe

No comments:
Write comments