Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday, 28 February 2018

دلہے کا گنج پن دیکھ کر لڑکی کا شادی سے انکار

بہار: بھارت میں ایک دلہن نے شادی والے دن دلہے کا گنج پن دیکھ کر شادی سے انکار کردیا جب کہ دلہا تقریب سے ہی ایک اور لڑکی کو دلہن بنا کر گھر لے گیا۔

بھارتی ریاست بہار میں ڈاکٹر روی کمار کی سگوالی گاؤں کی رہائشی لڑکی سے ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی اور اب انہوں نے روایتی طریقے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں بہار میں ہی تقریب منعقد کی گئی لیکن شادی کی تقریب سے پہلے تک دلہا دلہن کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی جو ڈاکٹر صاحب کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔

شادی کے دوران سب اچھا چل رہا تھا اور تمام تقریبات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی تھی مگر اچانک لڑکی نے شادی سے انکار کردیا، دلہے نے جیسے ہی اپنی پگڑی اتاری تو دلہن ڈاکٹر روی کا گنج پن دیکھ کر تقریب ادھوری چھوڑ گئیں اور شادی سے انکار کردیا۔ لڑکے والوں کی جانب سے دلہن والوں کو منانے کی تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں اور وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

دوسری جانب ڈاکٹر روی نے بھی ٹھان رکھی تھی کہ وہ دلہن لیے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے لہذا مقامی پنچائت کی مدد سے چند ہی گھنٹوں میں ہی ڈاکٹر صاحب کو سبزی فروش کی بیٹی کی صورت میں دلہن مل گئی اور انہوں نے اسی تقریب میں شادی کرکے نیہا کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا۔

The post دلہے کا گنج پن دیکھ کر لڑکی کا شادی سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2otuVIb

No comments:
Write comments