کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا ہے۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی محکمے کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے کھلے سمندر میں گشت کے دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان نے 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا اور بھارتی ماہی گیروں کی 9 کشتیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں جب کہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
The post سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 47 بھارتی ماہی گیر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GIctmx
No comments:
Write comments