Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 2 February 2018

جان ابراہم کی فلم چوتھی بار تاخیر کا شکار

 ممبئی: بالی ووڈ کے ایکش ہیرو جان ابراہم کی نئی فلم ’پرمانو دی سٹوری آف پوکھران‘ کی ریلیز چوتھی بار تاخیر کا شکار ہو گئی۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کے ستارے آج کل گردش میں ہیں کیوں کہ ان کی نئی فلم  ’پرمانو دی سٹوری آف پوکھران‘ کی ریلیز چوتھی بار تاخیر کا شکار ہو گئی، اس سے قبل اُن کی مشہور فلم ’فورس‘ کا دوسرا سیکوئل بھی کشیدگی کا شکار ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 دسمبر کو ریلیز ہونے والی جان ابراہم کی نئی فلم ’پرمانو دی سٹوری آف پوکھران‘ کی تاریخ کو تبدیل کرکے 23 فروری کردیا گیا تھا لیکن فلم ’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘ کی انتظامیہ کی درخواست پر فلم 2 مارچ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم فلم کی مشکلات کو بریک نہ لگا اور اب ایک بار پھر انوشکا شرما کی فلم ’پری‘  کی وجہ سے فلم 2 مارچ کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں جان ابراہم کی فلم کا نیا پوسڑ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ابھیشیک شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پرمانو دی سٹوری آف پوکھران‘ 2 مارچ کے بجائے اب 6 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے فلم 1998 میں راجھستان کے علاقے پوکھران میں بھارت کی جانب سے جوہری دھماکوں کے ٹیسٹ پر مبنی ہے جب کہ فلم میں جان ابراہم کے ساتھ ڈیانا پنٹی اور بومن ایرانی مرکزی کرادر ادا کر رہے ہیں۔

The post جان ابراہم کی فلم چوتھی بار تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GGarTP

No comments:
Write comments