Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 2 February 2018

چئیرمین نیب نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب)  کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر چئیرمین نیب نے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق عمران خان نے غیرسرکاری دوروں کے لئے خیبرپختون خوا کے کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کئے۔ عمران خان نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر 22 گھنٹے جب کہ ایکیورئیل ہیلی کاپٹر 52 گھنٹے استعمال کیا۔

نیب کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی پرویز خٹک نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور سرکاری ہیلی کاپٹر غیرسرکاری طور پر ارزاں نرخ پر استعمال ہونے پر چئیرمین نیب نے نوٹس لے لیا ہے اور ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

The post چئیرمین نیب نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DWL7XY

No comments:
Write comments