Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 17 February 2018

زینب کے گھر والوں کا مجرم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

قصور: زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت دینے پر مقتولہ کے لواحقین نے اطمینان کے اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو سرِعام پھانسی دی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے قصور میں زینب سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت سنادی ہے جس پر مقتولہ زینب کے لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

زینب کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ عدالت کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے اور ہم جج کے فیصلے سے متفق بھی لیکن ابھی بھی ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ یہ سزا سرِعام دی جائے اور مجرم جہاں سے ہماری بچی کو لے کر گیا تھا اسی جگہ پر اسے بھی پھانسی دی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب کے قاتل عمران علی کو 4 بار سزائے موت کا حکم

زینب کے چچا کا کہنا ہے کہ ہم میڈیا سے شکر گزار ہیں جنہوں نے قدم قدم پر ہمارا ساتھ دیا، ہم فیصلے سے مطمئن ہیں لیکن مجرم کو سرِعام پھانسی دی جائے تاکہ پوری دنیا دیکھے، ہمارا یہ مطالبہ اسلامی اور جائز ہے،  اور اگر قانون میں ترمیم کرتے ہوئے مجرم عمران کو سرِعام پھانسی کا مطالبہ مان لیاجائے تو آئندہ کوئی بھی درندہ ایسا گناہ کرنے کا نہیں سوچے گا۔

The post زینب کے گھر والوں کا مجرم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2o7yNOR

No comments:
Write comments