Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 3 February 2018

عدلیہ کو تب طاقتور مانیں گے جب مشرف کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، احسن اقبال

ملتان: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عدالت کا رعب تب قائم ہوگا جب مشرف کو نہال ہاشمی کی طرح جیل میں ڈالا جائے گا۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک ملک میں اقتصادی گیم چینجر ثابت ہوگا،  نیٹو سپلائی کی وجہ سے پاکستان کی سڑکیں تباہ ہوچکی تھیں لیکن اِس وقت  ملک میں 16 سو کلومیٹر موٹرویز تعمیر کی جارہی ہیں، ملتان سے  سکھر اور حیدرآباد سیکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے اور پورا سیکشن 2020 تک مکمل ہوجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان طویل دورانیے کی نگراں حکومت چاہتے ہیں

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نااہلی کیس پر بات کرنا توہین عدالت نہیں، توہین عدالت کا سب سے بڑا مجرم پرویزمشرف ہے عدالت گناہ کبیرہ کو چھوڑدے اور گناہ صغیرہ کو پکڑ لے یہی سپریم کورٹ کے متنازع ہونا کا سبب ہے، اگر عوام کی نظر میں سپریم کورٹ متنازع ہوجائے تو اس سے اتنا ہی بڑا نقصان ہوگا جتنا نواز شریف کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی سے پہنچا، سپریم کورٹ پرویز مشرف کو سزا دینے سے قاصر ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت کا رعب تب قائم ہوگا جب مشرف کو نہال ہاشمی کی طرح عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جیل میں ڈالا جائے گا ہم بھی تب سپریم کورٹ کو طاقتور مانیں گے ورنہ (ن) لیگ کو ٹارگٹ کرنا انتخابات سے قبل دھاندلی کا ایجنڈا سمجھا جائے گا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں جتنی فکر سیاسی جدوجہد کی ہے اتنی ہی قومی اداروں کی فکر رکھتےہیں، انصاف کے اداروں پر عوام کو اعتماد نہ ہو تو انتشار پھیلتا ہے جبکہ عدلیہ کو متنازع نہیں ہونا چاہئے۔

The post عدلیہ کو تب طاقتور مانیں گے جب مشرف کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BT3T0A

No comments:
Write comments