Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 2 February 2018

سعودی عرب میں سڑک پر رقص کرنے والے لڑکا لڑکی گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں سرعام سڑک پر رقص کرنے والے لڑکا اور لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ’ابہا‘ شہر میں پیش آیا جہاں دن دیہاڑے سڑک پر ایک لڑکا اور لڑکی محو رقص تھے جس پر وہاں موجود لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور وہاں رُک کر اس منظر کو دیکھنے لگے۔

ایک شخص نے اس  غیر معمولی منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کی مدد سے ریکارڈ کرلیا اور بعدازاں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں استاد پرتشدد کرنے والے پر 10 لاکھ ریال جرمانہ

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رقص کرنے والے لڑکے اور لڑکی کی گرفتاری کا حکم دے دیا جب کہ صوبہ’اسیر‘ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے واقعے کی تحقیقات  کی ہدایت کردی۔

پولیس نے شناخت کے بعد لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کرلیا، لڑکے نےتفتیش کاروں کو بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی اس کی بہن ہے تاہم حکام نے ان کے رشتے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے رقص کرنے پر شہریوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

The post سعودی عرب میں سڑک پر رقص کرنے والے لڑکا لڑکی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BQB0SJ

No comments:
Write comments