Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 2 February 2018

ڈیوس کپ ٹائی؛ پاکستان نے کوریا کے خلاف 0-2 سے برتری حاصل کرلی

 اسلام آباد: ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ پر شیڈول ایونٹ میں آج سنگلز مقابلے ہوئے، پہلے میچ میں اعصام الحق نے جنوبی کوریا کے سون ووکون 2-1 سے شکست دی، ان کی فتح کا سکور 6-3، 1-6 اور 7-6 رہا۔ دوسرے سنگلز میچ میں قومی نمبر ون عقیل خان نے کورین حریف سیون چین ہانگ کو 2-1 سے زیر کیا۔ انہوں نے 4-6، 7-5 اور 7-5 سے کامیابی سمیٹی۔

پاکستان نے ٹائی میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے، ہفتہ کو ڈبلز اور ریورس سنگلز کھیلے جائیں گے۔ ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان کا مقابلہ کوریا کے سون ووکون اور یانگ کیو لیم سے ہو گا، پہلے ریورس سنگل میں عقیل خان اور سون ووکون آمنے سامنے ہوں گے جبکہ اعصام الحق اور سیون چین ہانگ دوسرے میچ میں ٹکرائیں گے۔

The post ڈیوس کپ ٹائی؛ پاکستان نے کوریا کے خلاف 0-2 سے برتری حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DVa3Db

No comments:
Write comments