Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 2 February 2018

لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 8 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 8 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی ہے اور اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی ترجمان اولیوا ہیڈون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے لیکن بدقسمتی سے لیبیا کے شہر زوارہ کے قریب کشتی گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں ساحل پر آگئی ہیں جن میں 8 پاکستانی اور 2 لیبیا کے باشندے بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ باوثوق ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کشتی پر 90 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے اور حادثے میں تمام افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

The post لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 8 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2s0h4NP

No comments:
Write comments