Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 3 February 2018

گلگت بلتستان میں 15 لاکھ آبادی کیلیے صرف 463 ڈاکٹر اور 56 نرسز

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں نرسنگ کے شعبہ پرحکمرانوں کی توجہ نہ ہونے کے باعث تقریباً  15 لاکھ کی آبادی کیلیے محض 56 تربیت یافتہ نرسز موجود ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔

گلگت بلتستان میں علاج ومعالج کیلیے اس وقت محض 463  ڈاکٹرز،34 ڈینٹسٹ اور 56 نرسز موجود ہیں۔ بین الاقوامی معیارکے مطابق کسی بھی ملک کے شہریوں کو علاج و معالج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے فی 1000 آبادی کیلیے 2  ڈاکٹرز،1 ڈینٹسٹ اور 8 نرسزکا ہونا ضروری ہے لیکن اس کے برعکس اس وقت گلگت بلتستان میں فی3 ہزار239 افراد کیلیے محض1 ڈاکٹردستیاب ہیں جبکہ اس کے علاوہ 44 ہزار117 افرادکیلیے 1 ڈینٹسٹ اور 26 ہزار 785افرادکیلیے محض 1 تربیت یافتہ نرس موجود ہیں۔

بین الاقوامی معیار کے مطابق گلگت بلتستان کی 15 لاکھ آبادی کو علاج و معالج کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے 3 ہزار ڈاکٹرز، 1ہزار 500 ڈینٹیسٹ اور12 ہزار نرسزکی ضرروت ہیں جب کہ دستاویزکے مطابق پورے گلگت بلتستان میں اس وقت مجموعی طور پرکل 535 مراکزصحت قائم ہیں۔

 

The post گلگت بلتستان میں 15 لاکھ آبادی کیلیے صرف 463 ڈاکٹر اور 56 نرسز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2E1cBf4

No comments:
Write comments