ماسکو: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو دنیا کی 5 کامیاب خواتین سفارت کاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
سفارتکاروں کے عالمی دن کے موقع پر روس کی سرکاری ویب سائٹ نے 5 کامیاب خواتین سفارت کاروں کی فہرست جاری کی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں کرغیزستان کی خاتون سفارت کار روزا اتن بائیوا، روس کی الیانورا مترافونوا، سوئیڈن کی ایلوا ماڈال اور ہالینڈ کی رینے جونزبوس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملیحہ لودھی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور 2 مرتبہ امریکا میں پاکستان کی سفیر کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکی ہیں جب کہ اس وقت وہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں۔
The post ملیحہ لودھی دنیا کی 5 کامیاب خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nTBT8Z
No comments:
Write comments