کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیوایم میں پھوٹ پڑگئی اور فاروق ستار ایک بار پھر پارٹی سے ناراض ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر ایم کیوایم پاکستان میں اختلافات ہوگئے اور ایم کیوایم پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایک ہی جماعت کے دو مقامات پر دو اجلاس جاری ہیں، ایک جانب پی آئی بی کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہو رہا ہے جس میں رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی، کامران اختر، وقار شاہ شریک ہیں۔
دوسرا اجلاس بہادرآباد میں ہو رہا ہے جس کی صدارت عامر خان کررہے ہیں جس میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید، امین الحق، فیصل سبزواری، وسیم اختر، نسرین جلیل اور دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق فاروق ستار کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینا چاہتے تھے جس پر اختلافات ہوئے، عامرخان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کامران ٹیسوری کو پارٹی سے فارغ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب فاروق ستار نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ایک بڑا اور اہم اعلان کرنے جارہا ہوں لوگوں کی من مانی نہیں چلے گی۔
The post کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر متحدہ پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FOf1ye
No comments:
Write comments