اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر نہ صرف اداروں کو مضبوط کریں گے بلکہ میرٹ کا نظام بھی لے کر آئیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جمہوریت میں پیسہ نہیں چلایا جاتا جمہوریت میں یہ بھی نہیں ہوتا کہ کوئی بھی وزیر یا وزیراعلیٰ جہاں جائے وہاں پیسے کی بارش کردے، کس نے ان لوگوں کو اجازت دی کہ عوام کا پیسہ کہیں بھی خرچ کردیں.
عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا پولیس کو غیرسیاسی بنایا اور پولیس میں این ٹی ایس سسٹم لائے، ہم نے پولیس ایکٹ بنایا جس میں آئی جی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کر سکتا ہے جب کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے لیے رائے ونڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے، کے پی کے میں پولیس تھانوں میں کمیٹیاں بنانے سے 17 ہزار کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار بچے نجی اسکولوں سے گورنمنٹ اسکولوں میں منتقل ہوئے، ہماری حکومت نے سب سے زیادہ بجٹ پختونخوا میں تعلیم کو دیا کیوں کہ ملک پلوں اور سڑکوں سے نہیں بلکہ لوگوں پر خرچ کرنے سے بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر نہ صرف اداروں کو مضبوط کریں گے بلکہ میرٹ کا نظام بھی لے کر آئیں گے۔
The post اقتدار میں آکر اداروں میں میرٹ کا نظام لے کرآئیں گے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2o2d3mG
No comments:
Write comments