Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 26 February 2018

 سی پیک پر چینی قیدیوں سے مزدوری کرانے کا انکشاف

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی یوسف تالپور کا کہنا ہے کہ خبرملی ہے کہ چینی جیلوں سے قیدیوں کو لاکر یہاں سڑکیں بنوائی جارہی ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق نادرا ہیڈ کوراٹر میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رانا شمیم احمد کی زیرِ صدارت ہوا۔ نواب یوسف تالپور نے سوال کیا کہ حکومت سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے کیا اقدامات کررہی ہے۔ سیکرٹری وزارتِ داخلہ رضوان احمد نے جواب دیا کہ پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینیوں کو الگ سیکیورٹی دی جارہی ہے، بجلی کے منصوبوں کے لئے ملک میں موجود چینی باشندوں کو الگ سیکیورٹی فراہم کی جاری ہے جب کہ چینی طلبا، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لئے الگ طریقہ کار موجود ہے۔

یوسف تالپور نے اسپیشل سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ خبر ہے کہ چینی جیلوں سے قیدیوں کو لاکر یہاں سڑکیں بنوائی جارہی ہیں اور سی پیک پر چینی قیدیوں سے مزدوری کرائی جاری ہے کیا یہ بات درست ہے کہ چین نے سی پیک منصوبوں پر مشقت  کرنے کے لئے اپنی جیلوں کے قیدیوں کو پاکستان بھیجا ہے۔ سیکرٹری وزارتِ داخلہ نے جواب دیا کہ اس حوالے سے ہمیں معلومات نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں بھیجے گئے چینی باشندوں کے قیدی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے دفترِ خارجہ سے معلومات لی جائیں گی۔

 

The post  سی پیک پر چینی قیدیوں سے مزدوری کرانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ox98hL

No comments:
Write comments