Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

کراچی سینٹرل جیل توڑنے کے منصوبے کا انکشاف

سندھ حکومت کے ذمے دار ذرایع کے مطابق وفاقی انٹیلی جنس اداروں کے سندھ میں تعینات سربراہوں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو خفیہ رپورٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ کچھ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سینٹرل جیل کو توڑنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے اور جہادی تنظیموں کے قید ملزمان کو فرار کرایا جائے گا۔

یاد رہے ملک کی دیگر جیلوں سے بھی خطرناک قیدیوں کو چھڑاکر لیجانے کی وارداتیں ہوئی ہیں،2012  ، 2016 اور2017میں مسلح حملے ہوئے جس میں القاعدہ، طالبان اور دیگردہشتگردوں نے جیلوں سے ساتھی قیدی فرار کروائے۔آئی ایس پی آر کے اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے انکشاف کیا تھا کہ دہشتگردوں نے 45 میٹر لمبی سرنگ کھودی جو کراچی جیل کے اندر بیرکوں سے ملنے والی تھی ، دونوں دہشتگرد پھر بھی اس جیل کے جوڈیشل کمپلیکس کے راستے فرار ہوئے تھے، خیبر پختونخوا میں بنوں اور ڈی آئی خان جیل سے طالبان سیکڑوں قیدی چھڑاکر لے گئے۔

میڈیا کے مطابق سندھ کے خفیہ اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ نے  آئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا ہے کہ جہادی اور خطرناک قیدیوں کوفوراً اندرون سندھ کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا جائے جس کے بعد گذشتہ ماہ28 قیدوں کومختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ میں تشویشناک انکشافات کیے گئے ہیں جو ناقص جیل سیکیورٹی کے حوالے سے چشم کشا ہیں، 30 سال میں سندھ کی جیلوں سے 42 قیدی فرار ہوچکے ۔ سرکاری سطح پر حاصل کی جانے والی رپورٹ کے مطابق سندھ کی جیلوں میں ہنگامہ آرائی کے دوران 24 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 23 مارچ 1986 کو سکھر جیل سے 34 قیدی فرار ہوئے جب کہ جیکب آباد جیل سے 2 اور حیدرآباد جیل سے ایک قیدی فرار ہوا ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ جیلوں کے سیکیورٹی انتظامات سخت اور فول پروف ہوں ، رپورٹ کے مطابق بعض خطرناک قیدی ڈان کی حیثیت میں پورے جیل سسٹم کو کنٹرول کرتے ہیں، ایک چھاپے کے دوران رینجرز حکام نے بڑی تعداد میں اسلحہ ، سیل فونز اور منشیات برآمد کی تھیں ،اب بھی گنجائش سے زیادہ قیدی جیلوں میں ٹھنسے ہوئے ہیں، عادی مجرموں کے لیے جیل جنت سے کم نہیں، کم عملہ کے باعث جیل مینول پر عملدرآمد میں شفافیت کا فقدان ہے ، لہٰذا آئی جی جیل خانہ جات سیکیورٹی امور میں غفلت کا کوئی امکان نہ رہنے دیں۔

The post کراچی سینٹرل جیل توڑنے کے منصوبے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Bd9z9f

No comments:
Write comments