Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 3 February 2018

سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کی پہلی جھلک

 ممبئی: بالی ووڈ کی ایکشن فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔

بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے جس کی وجہ اس سیریز میں پہلی بار بالی ووڈ کے دبنگ خان کی انٹری ہے جو جیکولین فرنینڈس کے ہمراہ عید الفطر پر باکس آفس پر ریس لگائیں گے۔ فلم کے پہلے دونوں حصوں میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ تھے اور  فلم نے بھر پور کامیابی سمیٹی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیف علی خان نے ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ہدایت کار اور معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کی پہلی جھلک جاری کی جس میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان تو واضح طور پر دکھائی نہیں دے رہے البتہ خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو دیکھا جاسکتا ہے۔  ٹوئٹ میں ہدایت کار نے کہا کہ ایکشن سے بھرپور فلم ’’ریس تھری‘‘ کی ممبئی میں شوٹنگ شیڈول کا آغاز ہوا چاہتا ہے جو جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بوبی دیول کی فلم ’’ریس تھری‘‘ میں انٹری

واضح رہے ریس کے پہلے دونوں حصوں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سیف علی خان نے ’ریس تھری‘ کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں۔

The post سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کی پہلی جھلک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nGfB9U

No comments:
Write comments