Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 3 February 2018

سعودی عرب اور یواے ای قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے، قطری وزیردفاع

دوحہ: قطر کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے سفارتی کشیدگی کے آغاز کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹریو دیتے ہوئے قطری وزیردفاع  خالد بن محمد العطیہ کا کہنا تھا کہ قطر کے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں کرلیں لیکن ان کے  حملہ کرنے کے ارادے کو ناکام بنادیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بحرین نے قطر کے شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دے دیا

قطری وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بحران کے آغاز کے دوران دونوں ممالک قطر میں فوجی مداخلت چاہتے تھے جب کہ ہمارے خلاف مساجد کا استعمال بھی کیا گیا اور قبیلوں کو بھی بھڑکانے کی کوشش کی گئی، یہاں تک کہ ہمارے حکمرانوں کی جگہ اپنے چند کٹھ پتلی نمائندے لانے کی بھی کوشش کی گئی تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں کیوں کہ قطری عوام اپنے امیرسے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال جون میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر پردہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جب کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنے زمینی، بحری اور فضائی رابطے بھی منقطع کر دیے تھے البتہ قطر ان تمام تر الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔

The post سعودی عرب اور یواے ای قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے، قطری وزیردفاع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DZ5KXR

No comments:
Write comments