Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 February 2018

طالبان نے نائب امیر خالد سجنا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے نائب امیر خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے(رائٹرز) کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے امیر ملا فضل اللہ نے سید سجنا کی جگہ مفتی نور ولی کو نیا نائب امیر مقررکردیا ہے۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں دہشت گرد خالد سجنا کی ہلاکت ہوئی ۔

دوسری جانب ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں کیا گیا جس میں سید سجنا کی ہلاکت ہوئی۔

The post طالبان نے نائب امیر خالد سجنا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ElK8oz

No comments:
Write comments