خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں سابق یوسی ناظم تیمور اور امام بارگاہ متولی جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے سابق یوسی ناظم تیمور بلوچ جاں بحق ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
دہشت گردی کا دوسرا واقعہ شاہین محلے میں امام بارگاہ کے قریب پیش آیا جہاں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے امام بارگاہ متولی مطیع اللہ کو قتل کردیا۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تمام زاویوں سے فائرنگ کے دونوں واقعات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
The post ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DX8gh7
No comments:
Write comments