حمل:
21مارچ تا21اپریل
آپ کے پرانے مخالفین کچھ کرنے کرانے پر اکسا رہے ہیں، کاروباری میدان میں آپ کے حریف بھی کوئی نیا کھیل کھیلنے کی تیاریوں میں مصروف رہیں گے وہ آپ کو ناکام کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔
ثور:
22اپریل تا20مئی
گھریلو ماحول بتدریج درست ہو سکتا ہے لیکن آپ اپنا طرزعمل بہتر ہی رکھیں اور کسی حال میں بھی جذباتیت کا مظاہرہ نہ کریں ورنہ بنی بنائی بات بگڑ سکتی ہے، راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں۔
جوزا:
21مئی تا21جون
آپ کا مزاج بھی چونکہ عجیب و غریب ہے اور طرفہ یہ کہ قوت برداشت کی بھی انتہائی کمی ہے گزشتہ جو کامیابی حاصل ہوئی تھی وہ مایوسی اور ناکامی کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ کو زندگی کے تلخ تجربات حاصل کرنے کا موقعہ مل سکتا ہے ایک ایسے راستے سے بھی آپ گزر سکتے ہیں جس کے ایک طرف آبادی اور دوسری طرف ویرانے کا راج ہو سکتا ہے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر آپ نے عقلی غلطیاں نہ کیں اور اپنی صلاحیتوں کو حقیقی معنوں میں بروئے کار لے آئے تو پھر یقین کیجئے کہ آپ کے قدموں میں لاتعداد کامیابیاں ڈھیر ہو سکتی ہے روحانیت کا حصول ممکن ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
یہ بات بھی اپنی جگہ لاکھ درست ہے کہ ہر کام منجانب خدا ہوتا ہے اسکے باوجود انسانی کوشش کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے لہٰذا اپنی تمام تر فضولیات ترک کرکے کاروبار کو ترقی دینے کی کوشش کیجئے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
ملازمت کے متلاشی تھوڑی سی جدوجہد کر لیں انشاء اللہ وہ کامیاب ہو سکیں گے والدین سے فائدے کی توقع رکھی جا سکتی ہے کسی مقتدر شخصیت سے تعلقات استوار ہو سکتے ہیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
آپ کا کوئی دوست آپ کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے اس کی پرفریب باتوں پر نہ جایئے آپ کو کچھ حاصل نہ ہو سکے گا کسی اعلیٰ آفیسر کے ساتھ تعلقات استوار ہو سکتے ہیں، سفر شوق سے کریں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ خواہ مخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے، بہتر یہی ہے کہ خود پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ اس بار کوئی لمبا چکر پڑ سکتا ہے تعلیمی سلسلے میں کامیابی کا امکان ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اپنے مزاج کی ہر وقت بھڑکتی ہوئی بے مقصد آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کیجئے تاکہ باقی رہ جانے والی خوشیاں بھی راکھ نہ ہو جائیں غیر شادی شدہ افراد کی منگنی کا امکان ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
ابھی کاروبار جس سطح پر چل رہا ہے چلنے دیجئے معمولی سی تبدیلی بھی نقصان کا موجب بن سکتا ہے، گھریلو معاملات بھی الجھ سکتے ہیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کیجئے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے کاروبار کا تعلق اگر کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ ہے تو زیادہ احتیاط کیجئے آپ کی معمولی سی غلطی یا جلد بازی کے سبب سارا کھیل بگڑ سکتا ہے۔
The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DIaCwY
No comments:
Write comments