Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 3 February 2018

مردان میں پشتو اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کردیا گیا 

مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو 3 افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں مقامی اسٹیج اداکارہ سنبل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز گل نواز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 ملزمان اداکارہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اداکارہ کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے تاہم انکار پر ملزمان اور اداکارہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اور ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ سنبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملتان میں اسٹیج اداکارہ آرزو خان فائرنگ سے قتل

تھانہ شیخ ملتون پولیس کے مطابق 22 سالہ اداکارہ کے قتل کی ایف آئی آر مالک مکان کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں گل آباد کے رہائشی نعیم خٹک، جہانگیر اور جھگڑا کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور نصیب شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ سدرہ خان کو قتل کی دھمکی

The post مردان میں پشتو اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کردیا گیا  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EEqW2o

No comments:
Write comments