Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 3 February 2018

سانپ کے زہر سے ہلاک شدہ گائے کھانے پر 60 افراد اسپتال داخل

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں ایک گائے کو کوبرا سانپ نے ڈس کر ہلاک کردیا اور اس گائے کا گوشت کھانے والے 60 کے قریب افراد زہرخورانی کے شکار ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

مشرقی کیپ کے ایک علاقے مپوزہ میں کے دیہاتیوں نے گائے کا گوشت کھانے کے بعد پیٹ میں شدید درد، چکر، قے اور سردرد کی شکایت کی، شکایت کرنے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے 8 کو نیلسن منڈیلا اسپتال میں داخل کرکے طبی امداد دی گئی جب کہ دیگر کو ایک اور مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہوں نے ایک مردہ گائے کا گوشت کھایا تھا جو کوبرا کے زہر سے مرگئی تھی اور سانپ کا زہر اس کے گوشت میں سرایت کرچکا تھا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سانپ کے کاٹے سے مرنے والی گائیں کا گوشت کتنا خطرناک یا جان لیوا تھا۔

جنوبی افریقا میں مشرقی کیپ کے محکمہ صحت نے اعلان کیا کہ اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کے پیشِ نظر دیگر بڑے اسپتالوں میں بھی جگہ بنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی غریب دیہاتیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مردہ جانور کا گوشت کھانے سے مکمل اجتناب کریں۔

واضح رہے کہ کوبرا سانپ کا زہر اعصابی نظام کو شدید متاثر کرکے اپنے شکار کو منٹوں میں ہلاک کردیتا ہے اور اس علاقے میں کوبرا عام پائے جاتے ہیں۔

The post سانپ کے زہر سے ہلاک شدہ گائے کھانے پر 60 افراد اسپتال داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Ec9p3v

No comments:
Write comments