کراچی: سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی جب کہ پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ کے ساتھ مشترکہ بحری مشق افعال الساحل میں حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے مابین چوتھی مشترکہ مشق افعال الساحل کا آغازپیر 5فروری کو برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی اسپیشل آپریشنز فورس کی آمد کے بعدکردیا گیا۔ افعال الساحل مشترکہ مشق 16 فروری تک جاری رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے مابین یہ مشقیں ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل ہوں گی۔ مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔
مشترکہ مشق افعال الساحل کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔
The post پاک سعودیہ بحری مشق افعال الساحل شروع ہو گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BGUttk
No comments:
Write comments