Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 February 2018

الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا کنوینر تسلیم کرلیا

کراچی: الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی کو دو تہائی اکثریت کے باعث ایم کیوایم کا کنوینر تسلیم کرلیا جب کہ پارٹی بھی ان کے نام سے رجسٹرڈ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی درخواست کو مںظور کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کنوینر تسلیم کرلیا، انہیں دو تہائی اکثریت کے باعث کنوینر تسلیم کیا گیا جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن خالد مقبول صدیقی کے نام ہوگئی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اصل ایم کیوایم بہادرآباد دفترمیں ہے، ایم کیوایم پاکستان اپنے نام سے رجسٹرڈ ہے، فاروق ستارکے نام سے نہیں جب کہ رابطہ کمیٹی میں کوئی سرکاری ملازم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کنوینرکو فارغ کر سکتی ہے اور پارٹی آئین کے تحت رابطہ کیمٹی جسے چاہے ٹکٹ دے سکتی ہے جب کہ فاروق ستار اگر قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے 17 فروری کو کے ایم سی گراؤنڈ پر انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے پارٹی کے انتخابات کا انعقاد کریں گے پھر الیکشن 2018 لڑیں گے۔

واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سربراہ فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر منتخب کرلیا تھا۔

The post الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا کنوینر تسلیم کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2G5ZB8E

No comments:
Write comments