Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 February 2018

پاک سعودی بحری مشق نسیم البحر کا ہاربر فیز اختتام پذیر

 کراچی: سعودی عرب میں ہونے والی پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشق نسیم البحر کا ہاربر فیز اختتام پذیر ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہاربر فیز متعدد آپریشنل سرگرمیوں اور مشترکہ مشقوں پر مشتمل تھا، ہاربر فیز کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج نے سی فیز کے دوران ہونے والی مشترکہ آپریشنز کی پلاننگ بھی کی، پاکستان نیوی کے مشن کمانڈر اور سعودی بحری افواج کی جانب سے مشقوں کے ڈائریکٹرنے ہاربر فیز کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاک سعودی بحری مشقیں شروع، سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، پاک بحریہ

ترجمان نے بتایا کہ پاک ،سعودی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر کے مقاصد میں دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا، بحری قذاقی کی روک تھام، اینٹی ائیر ،اینٹی سرفیس ،مائن وارفئیر اور فضائی آپریشنز کی مشقیں شامل ہیں جب کہ  پاک  سعودی بحری افواج کے درمیان منعقد کی جانے والی مشقیں بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر دور رس نتائج مرتب کریں گی۔

The post پاک سعودی بحری مشق نسیم البحر کا ہاربر فیز اختتام پذیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EDLDOt

No comments:
Write comments