Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 February 2018

سنی لیون ایک بار پھر قانونی شکنجے میں پھنس گئیں

چنائی: بھارتی شہر چنائی میں اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

بھارتی سماجی کارکن ایمی آلیاس موسس نامی خاتون نے بھارتی شہر چنائی کے نزارتھ پیٹ پولیس اسٹیشن میں نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف شکایت درج کرادی۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی لیون بھارت میں فحاشی پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون نے پرفارم کیا تو اجتماعی خودکشی کرلیں گے

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیون ہفتے کے روز ایک تقریب میں شرکت کے لیے چنائی گئی تھیں جس میں انہیں رقص بھی کرنا تھا، ایمی نے اسی تقریب کے حوالے سے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ سنی لیون فحاشی پھیلانے کی مرتکب ہوئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی لیون نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

واضح رہے  یہ پہلی بار نہیں جب سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کا الزام لگا ہو، گزشتہ برس دسمبر میں اداکارہ کے خلاف کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم نےاحتجاج کرتے ہوئے سنی لیون کا نئے سال کے موقعے پر ہونے والا پروگرام منسوخ کروادیا تھا۔

The post سنی لیون ایک بار پھر قانونی شکنجے میں پھنس گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EXQQ1a

No comments:
Write comments