اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعے سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائے گا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے، پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی جب کہ جمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں، پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔
The post جمعۃ المبارک سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2E5JNlT
No comments:
Write comments