لاہور / کراچی / اسلام آباد / پشاور: سینیٹ انتخابات کیلیے چاروں صوبوں سے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع ہوگیا ہے۔
3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلیے چاروں صوبوں سے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع ہوگیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 فروری سے شروع ہو گی جبکہ امیدوارکاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں15 فروری کوجمع کرا سکتے ہیں۔
ہرصوبے سے عام نشستوںکیلئے 7 ارکان خواتین کی مختص نشستوں کیلیے2ارکان اور ٹیکنو کریٹ اور علما کیلیے مختص نشستوں کیلیے 2ارکان منتخب کیے جائینگے۔ اسلام آباد اور فاٹا کیلیے شیڈول روک دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کیمطابق سینیٹ انتخابات کیلیے پولنگ اگلے ماہ کی 3 تاریخ کوہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب سے 12،12 سینیٹرز،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرزکا انتخاب کیا جائیگا۔ پنجاب میںسینیٹ کی 12 نشستوںکے لیے الیکشن شیڈول نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سینیٹ الیکشنزکیلیے ہارون اختر خان،کامل علی آغا، سعود مجید، چوہدری سرور، انعام اللہ خان نیازی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے فرزند جاوید اقبال سمیت 46 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے ،صوبائی الیکشن کمیشن آفس سندھ سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے والوں میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، تاج حیدر، تحریک انصاف کے اطہرجاوید، محبوب آفتاب، پاک سرزمین پارٹی کے رضا ہارون ، وسیم آفتاب، ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرا، ڈاکٹر موہن، ڈاکٹرصغیر، صوفی ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 12کاغذات نامزدگی فارم حاصل کیے گئے جبکہ دو صحافیوں سعید جان بلوچ اور وقاص باقر، آزاد امیدوار ثمینہ جاوید جبکہ اس دوڑ میں سندھ کے وزیرصحت سکندرمیندھرو بھی شامل ہیں۔
ادھر صوبہ خیبر پختونخوا سے ہفتہ کے روز انجنیئر طارق خٹک،سابق ایم این اے نورعالم، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مہرتاج روغانی، ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عبدالطیف یوسفزئی، سینیٹر روبینہ خالد،رابعہ بصری اورفائزہ بی بی سمیت دیگرنے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، مجموعی طور پر جنرل نشستوں کے لیے 10،خواتین نشستوں کیلیے7 اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے4کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے۔
بلوچستان سے پہلے دن 24امیدواروں نے کاغذات نا مزدگی حاصل کرلیے ہفتہ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثنا بلوچ، آغا حسن بلوچ،مسلم لیگ (ن)کے نصیب اللہ بازئی، پیپلزپارٹی کے سیف اللہ مگسی، مسلم لیگ(ق)کی شمع پروین مگسی سمیت 24امیدواران نے سینیٹ انتخابات کیلیے کاغذات نا مزدگی حاصل کئے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤںا فضل مند وخیل،ڈپٹی میئرکوئٹہ محمد یونس بلوچ ،جمال شاہ کاکڑ، کرن حیدر،سعید الحسن مندوخیل نے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
The post سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DYRE4l
No comments:
Write comments