Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

شامی فوج کی بمباری سے 28 شہری جاں بحق، 80 زخمی

دمشق / بیروت:  شام میں صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی بمباری سے 28 شہری جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔

فوج کی بمباری شمالی علاقے غوطہ (Ghouta) میں کی گئی، مرنے والوں میں4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ہلاکتیں قصبے بیت ساوا اور ہزے میں ہوئیں۔ دوسری طرف روس نے شام میں تعینات اپنے جنگی جہازوں کو زیادہ بلندی پر پرواز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کا مقصد کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائلوں سے بچنا بتایا گیاہے۔

ایک روسی اخبار کے مطابق یہ حکم ہفتے کے روز ایک روسی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔ شامی باغیوں نے صوبہ ادلب میں ہفتے کے روز روس کاسخوئی SU-25 طیارہ مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ کا ہلاک کر دیا تھا۔

اخبار کے مطابق روسی جنگی طیارے اب 5 ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر پرواز کریںگے۔ ترک مسلح افواج کی شام کے علاقے عفرین میں’اولیو برانچ‘ نامی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 947 تک پہنچ گئی۔

ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز سے جاری علامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی کارروائی کے دوران فضائی حملوں میں علاقے میں مزید12دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے کارکنان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسدی فوج نے شمال مغربی شہر سراقب میں زہریلی گیسوں سے تیار کردہ بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50سے زائد افراد زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

The post شامی فوج کی بمباری سے 28 شہری جاں بحق، 80 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FRLyDJ

No comments:
Write comments